Pages

Tuesday, August 25, 2020

جب عوام کے مسائل حل ہی نہیں کرنے تو پاکستان سٹیزن پورٹل کیوں بنایا گیا؟ سٹیزن پورٹل پرمسائل حل نہ ہونے پر شہری عدالت چلا گیا

کراچی(این این آئی)پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے پر متاثرہ شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے شہری سے شکایات کی نوعیت اور تفصیلات طلب کرلی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قسم کی شکایت پورٹل پر کی گئی؟ پہلے یہ تو پتہ چلے شکایت تھی کیا پھر متعلقہ فریق کو نوٹس جاری کریں گے۔درخواست گزار کے مطابق 200 سے زائد شکایات کی ہیں مگر

مقررہ وقت پر جواب نہیں دیا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے سٹیزن پورٹل قائم کیا گیا اور دعویٰ کیا گیاکہ 20 سے 41 روز میں ہر قسم کی شکایت دور کر دی جائے گی لیکن مقررہ وقت گزرنے کے باوجود کسی ادارے کی طرف سے جواب تک نہیں دیا جاتا۔ جب عوام کے مسائل حل ہی نہیں کرنے تو پاکستان سٹیزن پورٹل کیوں بنایا گیا۔درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

The post جب عوام کے مسائل حل ہی نہیں کرنے تو پاکستان سٹیزن پورٹل کیوں بنایا گیا؟ سٹیزن پورٹل پرمسائل حل نہ ہونے پر شہری عدالت چلا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...