Pages

Tuesday, August 25, 2020

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ خیبر پختونخواہ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس دوبارکھولنے کرنے کا حکم

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس دوبارہ ری اوپن کرنے کا حکم دیدیا ۔ منگل کو خیبر پختونخواہ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ وکیل افتخار گیلانی کی استدعا پر عدالت نے کیس دوبارہ ری اوپن

کرنے کا حکم دے دیا ۔ وکیل افتخار گیلانی نے کہاکہ عوام کے چار کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں، عدالت اجازت دے تو اس کیس میں تفصیلی دلائل دینا چاہتا ہوں، یہ میرا ذاتی کیس نہیں بلکہ عوامی نوعیت کا کیس ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ عوامی پیسہ بچانے کیلئے ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی

The post سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ خیبر پختونخواہ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس دوبارکھولنے کرنے کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...