Pages

Thursday, September 3, 2020

لبنان میں حزب اللہ رہنماء سے ملاقات کی تفصیلات بتانے پرفرانسیسی صدر نے صحافی کو ڈانٹ دیا

بیروت(این این آئی)فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے اپنے حالیہ دورہ لبنان کے دوران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک رکن پارلیمنٹ اور تنظیم کے پارلیمانی بلاک وفاداری برائے مزاحمت کے چیئرمین محمد رعد کے ساتھ مختصر ملاقات کی تفصیلات شائع کرنے پر اپنے ہمراہ آنے والے ایک صحافی کی سخت سرزنش کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق صدر عمانویل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ فرانسیسی اخبارکے نامہ نگار جارجز میلبورنٹ کو محمد رعد کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات کی تفصیلات شائع کرانے پر سخت ڈانٹ رہے ہیں۔دوسری طرف صحافی کی جانب سے اخبارات میں شائع تفصیلات کو محمد رعد نے بھی بے بنیاد قرار دیا ۔ اگرچہ صدر عمانویل نے اخبار میں شائع ہونے والی تفصیلات کی صداقت سے انکار نہیں کیا تاہم انہوں نے صحافی کی طرف سے اس اقدام کو غیر مذمہ دارانہ اور صحافتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

The post لبنان میں حزب اللہ رہنماء سے ملاقات کی تفصیلات بتانے پرفرانسیسی صدر نے صحافی کو ڈانٹ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...