Pages

Thursday, October 1, 2020

جج نے کہا مجرم باہر بیٹھ کر نظام پر ہنستا ہو گا مجھے لگا جیسے مشرف کی بات ہو رہی ہے :مریم نواز کا جوابی وار

لاہور (آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا کہ آج میری نظروں سے وہ ریمارکس گزرے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایک ملزم یاپھر مجرم باہر بیٹھ کر ہنستاہو گا کہ میں سارے نظام کو بیوقوف بنا کر چلا گیا ، مجھے تو ایک لمحے کیلئے بالکل ایسا لگا کہ یہ مشرف کی بات کر رہے ہیں۔اپنے ایک

بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس انسان کو بیماری کی وجہ سے حکومت اور عدالتوں نے خود باہر بھیجا آج اسے مجرم اور مفرور قرار دیا جارہاہے ،لیکن مشرف کو بھی سامنے رکھنا چاہیے ، اگر صحیح معنوں میں اس نظام ، آئین اور قانون کا مذاق اڑا کر کوئی پاکستان سے فرار ہواہے تواس کا نام مشرف ہے۔

The post جج نے کہا مجرم باہر بیٹھ کر نظام پر ہنستا ہو گا مجھے لگا جیسے مشرف کی بات ہو رہی ہے :مریم نواز کا جوابی وار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...