Pages

Thursday, October 1, 2020

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس پولیس کا اچانک ایسا اعلان جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی سے معذرت کر لی ،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس کی نفری تعیناتی کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا تھا تاہم اب پولیس نے اہلکاروں کی تعیناتی سے معذرت کرتے ہوئے مراسلہ آئی جی پنجاب انعام غنی کو بھجوا دیاہے ۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ پولیس کو پہلے ہی نفری کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر نفری تعینات نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ موٹر وے کے اس روٹ پر سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے پچھلے ماہ ایک اندوہناک واقعہ رونما ہوا تھا جس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔

The post لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس پولیس کا اچانک ایسا اعلان جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...