Pages

Saturday, December 26, 2020

فلم کی شوٹنگ کیلئے جانیوالے معروف بھارتی اداکار ڈیم میں ڈوب کر ہلاک

ممبئی (این این آئی) ملیالم فلموں کے اداکار انیل نیڈو منگڈ کیرالہ میں  ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، وہ  فلم کی شوٹنگ کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے۔ نیڈومنگڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے تھوڈو پوزا میں تھے، فلم میں مرکزی کردار جو جو جارج نبھار ہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی

رپورٹ کے مطابق 48 سالہ انیل کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انیل فلم کی شوٹنگ کیلئے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزہ میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔آنجہانی اداکار نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔اداکار کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم بعد میں ٹی وی اینکر بن گئے، لیکن کچھ عرصہ بعد ہی وہ فلموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔

The post فلم کی شوٹنگ کیلئے جانیوالے معروف بھارتی اداکار ڈیم میں ڈوب کر ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...