Pages

Saturday, December 26, 2020

فیس بک نے معروف شیف کا پیج بلاک کردیا انتظامیہ نے وجہ بھی بیان کردی

نیویارک (این این آئی )سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے معروف آسٹریلوی شیف پیٹ ایونز کا فیس بک پیج بلاک کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیٹ ایونز کا پیج عالمی وبا کووڈ 19 کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر بند کیا گیا ہے، معروف شیف کے فیس بک پیج پر 10 لاکھ فالوورز تھے۔فیس بک کی جانب سے جاری کیے گئے

بیان میں کہا گیا کہ یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے لہذا اس بارے میں کسی کو بھی کرونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فیس بک کا موقف ہے کہ اس طرح کے مواد کے خلاف ہماری پالیسی واضح ہے اور ہم نے شیف پیٹ ایونز کے صفحے کو مسلسل خلاف ورزیوں کی بنیاد پر ہٹا دیا ہے۔

The post فیس بک نے معروف شیف کا پیج بلاک کردیا انتظامیہ نے وجہ بھی بیان کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...