Pages

Sunday, March 21, 2021

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

جہانیاں(آن لائن)23مارچ یوم پاکستان کے موقع پرملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،تمام سرکاری ونجی ادارے بند رہیںگے۔یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ بروز منگل ملک بھرکے تمام تعلیمی سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب اسلام آبا دمیںیوم پاکستان فوجی پریڈ کا انعقاد ہوگا ۔ ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے کورونا ایس او پیز کے مطابق مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،23مارچ بروز منگل بعد از نماز فجر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور شکرانے کے نفل ادا کیے جائیں گے، اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان ،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔23مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، 23مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک(اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی جبکہ سال1956ء میں اسی روز پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوااور مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

The post ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...