Pages

Sunday, March 21, 2021

تحریک انصاف کا بڑا سیاسی فیصلہ ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک سے اتحاد کیلئے رابطہ کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے این اے 249 میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے تحریک لبیک کی قیادت سے

رابطہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 میں این اے 249 میں تحریک انصاف پہلے جبکہ تحریک لبیک تیسرے نمبر پر رہی تھی۔حلقے میں تحریک لبیک کا ووٹ بینک ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف مذہبی جماعت کیساتھ مل کر ضمنی الیکشن لڑنے پر غور کر رہی ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی اور جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بلاول ہائوس کراچی میں الگ الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے لئے حمایت مانگ لی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہائوس پہنچے جہاں بلاول بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249

کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی بھی بلاول ہائوس پہنچے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہ اویس نورانی نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

The post تحریک انصاف کا بڑا سیاسی فیصلہ ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک سے اتحاد کیلئے رابطہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...