Pages

Tuesday, April 20, 2021

قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے کہ آج (منگل کو )ہم قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے اور مذہبی جماعت سارے ملک بشمول مسجد رحمت اللعالمینﷺ سے دھرنا ختم کرے گی اور بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، اپنے ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول کے، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

The post قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...