Pages

Monday, April 19, 2021

امریکی ہسپتال کے عملےنے مجھے کیوں پاگل قرار دیا تھا ، معروف اداکارہ میرا نے حقیقت بیان کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ امریکہ میں اسپتال کے عملے نے غلطی سے مجھے پاگل سمجھ لیا تھا اور میرا فون بھی ضبط کر لیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ساتھ امریکہ میں پیش آئے واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ

میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے کافی مشکلات برداشت کر رہی تھیں، اور اسی وجہ سے اسپتال بھی گئی تھی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ میں پوری رات اسپتال میں اکیلے چلاتی رہیں لیکن کوئی بھی مدد کو نہیں آیا، وہ رات میرے لیے بہت ڈراؤنی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے اگلے دن میری والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے مجھے اسپتال سے ڈس چارج کروانے کی اپیل کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی بعد مجھے اسپتال سے ریلیز کیا۔میرا کا کہنا تھا کہ ایک لابی ہے جو ان کے خلاف کام کرتی ہے، یہ لابی ان کے کردار کو خراب کرنے اور ان کے اسٹارڈم کو نقصان پہنچانے کا کام کرتی رہتی ہے۔

The post امریکی ہسپتال کے عملےنے مجھے کیوں پاگل قرار دیا تھا ، معروف اداکارہ میرا نے حقیقت بیان کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...