Pages

Sunday, January 31, 2021

عوام کیلئے بڑا ریلیف حکومت کا ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا

صوبہ ہے، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچے آگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں باآور ہورہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان آج شام چار بجے عوام سے ٹیلیفون پر بات

کرینگے ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایاکہ آج شام چار بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔ عوام051-9210809پروزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں، ٹیلی فون لائنز شام چار بجے کھول دی جائیں گی۔

The post عوام کیلئے بڑا ریلیف حکومت کا ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے دینے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میانمار کی فوج نے آن سانگ سوچی کی حکومت کا تختہ کیوں الٹ دیا رات 3بجے ٹی وی چینلز سے کیا پیغام جاری کیا گیا ؟ تفصیلات جاری ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ایک سال کی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں رات گئے 3 بجے سے

انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطوں میں خلل پیدا ہونا شروع ہو گیا، Yangon شہر میں فوج نے سٹی ہال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سٹی ہال میں کئی فوجی ٹر ک دیکھے گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فوج کے زیر انتظام ٹیلی ویژن پر جاری ویڈیو پیغام میں سینئر جنرل کا کہنا تھا کہ اختیارات مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے سپرد کردیے گئے ہیں جب کہ ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔آنگ سانگ سوچی کی پارٹی کے ترجمان نے یہ دعویٰ کیا کہ صدر سمیت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پارٹی ترجمان نے کہاکہ جس صورتحال کا سامنا ہے ایسا لگ رہاہے کہ فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضہ ہو رہا ہے۔ میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔

The post میانمار کی فوج نے آن سانگ سوچی کی حکومت کا تختہ کیوں الٹ دیا رات 3بجے ٹی وی چینلز سے کیا پیغام جاری کیا گیا ؟ تفصیلات جاری ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فوج کا میانمار پر قبضہ ، اختیارات کمانڈر ان چیف کے سپرد آنگ سانگ سوچی کی پارٹی کے ترجمان نے بڑا دعوی کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ایک سال کی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں رات گئے 3 بجے سے

انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطوں میں خلل پیدا ہونا شروع ہو گیا، Yangon شہر میں فوج نے سٹی ہال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سٹی ہال میں کئی فوجی ٹر ک دیکھے گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فوج کے زیر انتظام ٹیلی ویژن پر جاری ویڈیو پیغام میں سینئر جنرل کا کہنا تھا کہ اختیارات مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے سپرد کردیے گئے ہیں جب کہ ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔آنگ سانگ سوچی کی پارٹی کے ترجمان نے یہ دعویٰ کیا کہ صدر سمیت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پارٹی ترجمان نے کہاکہ جس صورتحال کا سامنا ہے ایسا لگ رہاہے کہ فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضہ ہو رہا ہے۔ میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔

The post فوج کا میانمار پر قبضہ ، اختیارات کمانڈر ان چیف کے سپرد آنگ سانگ سوچی کی پارٹی کے ترجمان نے بڑا دعوی کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگرسینٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کو ختم کیا جاتا ہے تو اسکا سب سے زیادہ فائدہ کسے پہنچے گا؟دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینیٹ کی 51 نشستوں پر انتخابات اوپن بیلیٹنگ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی ڈکٹیٹرشپ میں اضافہ کرے گی اور ان کے جوڑتوڑ کرنے کی طاقت بڑھائے گی،اگر خفیہ رائے شماری کو ختم کیا جاتا ہے تو اس کے تمام تر فوائد سیاسی جماعتوں کے

سربراہوں کی جیب میں جائیں گے،اس لئے پی ڈی ایم نے غیر رسمی طورپر باہمی رابطوں میں فیصلہ کیا ہے کہ اوپن بیلیٹنگ سسٹم کی مخالفت کرے گی،روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی تاہم آج اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم کے شروع ہونے سے قبل ہی ملاقات کریں گے،اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے سربراہ،میاں محمد نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی رہنمائی لی جائے گی،واضع رہے کہ حکومت سینیٹ کی 51 سیٹوں پر انتخابات سے قبل انتخابی عمل میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔دوسر ی جانب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پیپر کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی، تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل کر ے گا۔اٹارنی جنرل

اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے، واضح رہے کہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان حکومتیں اوپن بیلٹنگ کی حمایت کر چکی ہیںتاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی ہے۔سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور

جماعت اسلامی پاکستان نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی ہے، الیکشن کمیشن نے بھی صدارتی ریفرنس کی مخالفت کی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ

انتخابات کا ذکر ہے۔جواب میں کہا گیا کہ آرٹیکل 226 سے واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے سوا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوں گے، آئین میں کل 15 انتخابات کا ذکر ہے، آئین پاکستان اوپن بیلٹ کی اجازت نہیں دیتا، آئین میں صرف وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے انتخابات کو ہی اوپن کیا گیا ہے۔

The post اگرسینٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کو ختم کیا جاتا ہے تو اسکا سب سے زیادہ فائدہ کسے پہنچے گا؟دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین سے کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لیکر نور خان ایئربیس پہنچا، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین وصول کی۔تفصیلات کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے اپنے آہنی بھائی پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

فخر ہے چین پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ادھر ویکسین کی اسلام آباد میں سٹوریج کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ اس حوالے سے این سی او سی میں ویکسین سینٹر قائم کر دیا گیا۔ سینٹر میں صوبائی اور ضلعی سطح تک کورآرڈینشن کے لیے بھی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

The post چین سے کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کیلئے وفاق میں بااثر لابی متحرک بیرونی سرمایہ کاروں نے بساط بچھا دی

لاہور(یواین پی) بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں(ڈسکوز)کی نجکاری کیلئے وفاق میں بااثر لابی متحرک ہوگئی ہے جب کہ لیسکو، فیسکو اور آئیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں میرٹ کے برعکس ارکان کی نامزدگیاں کروا لی گئی ہیں۔اربوں ڈالرز کے اثاثے رکھنے والی کمپنیوں کو اونے پونے

خریدنے کیلیے آئی پی پیز اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے بساط بچھا دی ہے۔ پبلک سیکٹرکمپنیز کارپوریٹ گورننس رولزکے تحت بورڈ ارکان کیلئے متعلقہ شعبے کا تجربہ ہوناضروری ہے لیکن ان میں سے کسی بھی ممبرکا پاور سیکٹرکا تجربہ نہیں، قانونی ماہرین نے بورڈ ممبران کی نامزدگی کو اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی اورانجینئرزنے بورڈزکوسیاسی،سفارشی اور نمائشی قراردیا ہے۔پاکستان کا پاورسیکٹر ان دنوں گردشی قرضوں،لائن لاسز اور بجلی چوری سمیت متعدد مسائل سے دوچار ہے،حکومت اورپاورڈسٹری بیوشن کمپنیوںکی مینجمنٹ ان پرقابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں عالمی ساہو کاروں اورسرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے متحرک لابی سرکاری پالیسیوں پر بھرپوراثر انداز ہورہی ہے۔پہلے مرحلے میں پاور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز اور دیگر اعلیٰ عہدیدار نجی شعبے سے لیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں نجکاری کی جائیگی،ڈسکوز کے بورڈز کو نجی شعبے سے

چیف ایگزیکٹو کیلئے موزوں امیدوارتلاش کرنے کی ذمہ داری بھی دیدی ہے۔بااثر لابی نے نجکاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے ڈسکوز کے بورڈ زمیںاپنے نمائندے شامل کروا لیے ہیں،ان میں زیادہ ترایجوکیشن،بزنس،مارکیٹنگ اور مینجمنٹ کا عمومی تجربہ رکھتے ہیں، پاورسیکٹر کا تجربہ

کسی کو بھی نہیں۔ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین سید ظہور لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز میں 30 سال سے پروفیسرہیں۔فیصل آباد الیکڑک سپلائی کمپنی (فیسکو)کے چیئرمین بورڈ آ ف ڈائریکٹرز سید حسنین حیدر آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری

رکھتے ہیں۔ وہ امریکن ایکسپریس بینک، مشرق بنک سے منسلک رہے ہیں۔ سید حسنین حیدر لیسکو اور آئیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بن گئے ہیں۔عبدالسمیع جولمز سے ایم بی اے فنانس ہیں لیسکو کے ساتھ فیسکو کے بھی بورڈ ممبر ہیں۔وہ یو ایس ایڈ کے پراجیکٹ میں کام کررہے ہیں۔

بورڈ ممبر صائمہ اکبر خٹک قانون کی ڈگری رکھتی ہیں اور پی ٹی سی ایل میں بطور کمپنی سیکرٹری کام کر رہی ہیں۔بورڈ ممبراحسن علی چغتائی نے کینیڈا سے ایم بی اے کیا ہے وہ بنکنگ، فنانس کے ماہر ہیں۔بورڈ ممبرسعدیہ خرم لمز سے ایم بی اے ہیں۔وہ لیسکو کے ساتھ آئیسکو کی بورڈ ممبر بھی ہیں۔وہ نجی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیمیں بطور نائب صدر مارکیٹنگ منسلک ہیں۔

The post بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کیلئے وفاق میں بااثر لابی متحرک بیرونی سرمایہ کاروں نے بساط بچھا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’آنگ سان سوچی گرفتار‘‘ فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کی فوج نے ملک کے صدر یوون منٹ اور برسر اقتدار جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میانمار میں انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی تھی

جس کے بعد اب فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق فوج نے برسر اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کی رہنما آنگ سان سوچی، ملک کے صدر یوون منٹ اور دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا۔آنگ سان سوچی کے پاس کوئی باقاعدہ سیاسی عہدہ موجود نہیں تھا تاہم وہ برسر اقتدار جماعت کی سربراہی کر رہی ہیں اور ان کی طویل سیاسی جدوجہد کے باعث انہیں ہی ملک کی حقیقی رہنما سمجھا جاتا ہے۔سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد میانمار کی فوج نے ٹی وی پر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایک سال کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر رہی ہے۔ فوج کی جانب سے کہا گیا کہ کمانڈر ان چیف من آنگ ہلاینگ کو اختیارات سونپے جارہے ہیں۔

The post ’’آنگ سان سوچی گرفتار‘‘ فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جنرل(ر) منیر نے براڈشیٹ سے معاہدہ کیوںختم کیا؟ مزیدسنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کے سابق چیئرمین جنرل منیر حفیظ نے لندن ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ براڈشیٹ کو پاکستانی حکام نے ہر طرح کی مدد فراہم کی تھی اور نومبر 2002 کے آخر میں نواز شریف کے اثاثے تلاش کرنے اور ان کی تفتیش جاری رکھنے کے لئے واضح طور پر بتایا

گیا تھا لیکن براڈ شیٹ کسی بھی بازیابی یا پاکستان سے باہر اثاثوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہا۔ روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) منیر حفیظ نے یکم نومبر 2001 سے 31 اکتوبر 2005 کے درمیان نیب کے طاقتور چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2003 کے آخر میں اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد کہ فرم اثاثوں کی بازیابی میں کوئی مدد فراہم نہیں کر رہی، براڈشیٹ ایل ایل سی اور بین الاقوامی اثاثے بازیاب کرنے والی فرم (آئی اے آر) کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی اجازت دی ۔جنرل منیر حفیظ نے گواہ کی حیثیت سے اپنے بیان میں جولائی 2015 میں سر انتھون ایونز کو بتایا کہ براڈشیٹ نے نیب کی جانب سے ایڈمرل منصور الحق کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کئے جانے کے بعد اس معاملے میں محدود مدد فراہم کی ۔ پرویز مشرف کے دور میں ، جنرل امجد نے 20 جون 2000 کو براڈشیٹ اور بین الاقوامی اثاثے بازیاب کرانے کے لئے خدمات فراہم کرنے والی فرم (اے آراے)

کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ اور 200 کے قریب دوسرے اہداف کے اثاثوں کا سراغ لگایا جاسکے۔ جنرل حفیظ کے مطابق ، براڈشیٹ اور نیب کے مابین 22 ستمبر 2002 کو ایک مسئلہ حل کرنے کے لئے لندن میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

اجلاس اس وقت منعقد کیا گیا جب جنرل منیر کے بقول ، جنوری 2002 تک یہ بات پاکستان پر واضح ہوگئی ، کہ براڈشیٹ اثاثوں کی بازیابی کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو رہی ۔ 15 جنوری کو جنرل منیر نے جیری جیمس کو خط میں نیب کے خدشات سے آگاہ کیا کہ اس مرحلے پر 111 رجسٹرڈ

اہداف تھے لیکن ڈیڑھ سال بعد بھی براڈشیٹ کی کارکردگی “ٹھوس نتائج کے بغیر” رہی۔ اسی خط میں ، نیب کے چیئرمین نے جیری جیمس کو بتایا کہ براڈشیٹ نے پچھلے 7 ماہ کی تحقیقات کے بارے میں کوئی تازہ پروگریس فراہم نہیں کی اور نہ ہی کوئی اثاثہ برآمد ہوا ہے۔ لندن کے

اجلاس میں ، براڈشیٹ کے جیری جیمس نے جنرل حفیظ سے پوچھا کہ کیا براڈ شیٹ میاں نواز شریف کیس کی تحقیقات جاری رکھے۔جنرل منیر نے جواب دیا کہ براڈشیٹ کو اس ضمن میں کام “جاری رکھنا چاہئے”۔ عدالتی کاغذات کے مطابق ، اسی ملاقات میں نیب کے سینئر عہدیدار طلعت گھمن

نے براڈشیٹ سے کہا کہ وہ نواز شریف کیس کو برطانوی ہوم آفس میں منتقل کریں۔جنرل منیر نے لندن اجلاس کے دوران جیری جیمس کو آگاہ کیا کہ نیب کو نواز شریف کی جانب سے پاکستان روانگی کے بعد سیکوئی ادائیگی موصول نہیں ہوئی ہے اور وہ مستقبل میں بیرون ملک ادائیگی

موصول ہو نے پربراڈشیٹ کو مشورہ دیں گے ۔ جنرل منیر نے براڈشیٹ کو بتایا کہ اس میں کسی خفیہ یا نامعلوم پلی بارگین کی کوئی گنجائش نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے براڈشیٹ کو یقین دلایا کہ میڈیا رپورٹس کے برعکس نیب اور شریف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔انہوں نے زور دے

کر کہا کہ اسی وجہ سے نیب نے براڈشیٹ کو ہدایت کی کہ وہ نواز شریف کے غیر ملکی اثاثوں کا پتہ لگائے اور وطن واپس بھیجنے کے لئے اپنی تحقیقات جاری رکھے۔ 2 نومبر 2002 کو ، جنرل منیر حفیظ نے ، براڈشیٹ کے حق میں ، دوسرے پاور آف اٹارنی پر دستخط کیے ، تاکہ وہ

تحقیقات جاری رکھے جو نواز شریف پر مرکوز ہیں۔ براڈشیٹ کو شبہ تھا کہ شاید نواز شریف نیب کو ادائیگی کرنے کے بعد پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس وقت تک ، براڈشیٹ نے پہلے ہی نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے آٹھ افراد کے بارے میں تحقیقات کے لئے جاسوس ایجنسی میٹرکس ریسرچ

کی خدمات حاصل کرنے کے لئے لگ بھگ 000 500 پونڈزکا بل تیار کیا تھا۔میٹرکس ریسرچ لمیٹڈ کچھ بھی غیر قانونی تلاش کرنے میں ناکام رہی ۔ جب جیری جیمس نے جنرل منیر سے میٹرکس کو ادائیگی کے لئے “نیک نیتی کی علامت کے طور پر” کے طور پر480000کی ادائیگی

کے لئے کہا ، تو نیب کے چیئرمین نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس طرح کی ادائیگی کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور یہ کہ ان کے پیشرو جنرل مقبول نے ایسی کوئی کمٹمنٹ نہیں کی تھی۔جنرل منیر نے کہا کہ انہوں نے جنرل امجد ، جنرل مقبول اورفاروق آدم خان سے بات کی، سب نے اس

بات پر اتفاق کیا کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ صرف پاکستان سے باہر واقع اثاثوں کے لئے تھا لیکن بعد میں فاروق آدم خان نے مجھے لکھا کہ پاکستان کے اندر اہداف سے وصولی بھی اس کے اندر آتی ہے۔ دسمبر 2001 میں ، نیب نے ایڈمرل منصور کے ساتھ 7.5 ملین ڈالر کی پلی بارگین کا

معاہدہ کیا اور یہ وہ واحد واقعہ تھا جہاں پاکستان سے باہر نیب نے کامیابی سے اثاثے بازیاب کئے۔ جنرل منیر کو جیری جیمس کا ایک خط موصول ہوا جس میں بازیاب ہونے والی رقم کے 20 فیصد حصے کے ساتھ ساتھ 8 فیصد بونس بھی مانگا گیا جو کہ معاہدہ کا حصہ نہیں تھا۔جنرل منیر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بہت سارے ثبوت فراہم کر دیئے تھے اور براڈشیٹ کو پاکستان سے باہر ضروری اقدامات کرنا تھے۔

The post جنرل(ر) منیر نے براڈشیٹ سے معاہدہ کیوںختم کیا؟ مزیدسنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمر شیخ کی رہائی ڈینئل پرل کے خاندان نے بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن ، اسلام آباد (این این آئی، آن لائن )مقتول امریکی صحافی ڈینئل پرل کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ احمد عمر شیخ کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرے گا۔ڈینئل پرل کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ احمد عمر شیخ

نے 18 برس جھوٹ بولنے کے بعد بالآخر عدالت کے نام اپنے ہاتھ سے لکھے خط میں اعتراف کر لیا تھا کہ اس نے ڈینئل پرل کے اغوا برائے تاوان میں کردار ادا کیا تھا۔ مقتول امریکی صحافی کے اہل خانہ نے کہا کہ اب یہ بات ناقابل یقین ہے کہ احمد عمر شیخ کو کلین چٹ دے کر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد وہ دنیا بھر میں کارروائیاں شروع کر سکے گا۔ڈینئل پرل کے اہل خانہ نے ڈینئل پرل کے ملزموںکو سزا یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور امریکی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔اہل خانہ نے کہا کہ انصاف کے لیے ان کی جدوجہد، صحافیوں کی آزادی کی جدوجہد بھی ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر شیخ کو امریکا کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو ایک عدالتی فیصلے پر تشویش تھی جس پر انہیں اعتماد میں لیا اور امریکہ کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے ، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں۔ امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے۔

The post عمر شیخ کی رہائی ڈینئل پرل کے خاندان نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹائیگر فورس کے پلے کرنے کو کچھ نہیں عثمان ڈارکا اعتراف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رضا کاروں پر مشتمل کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس جو حکمراں جماعت نے گزشتہ سال متعارف کرائی تھی ، اس کے پلے کوئی کام نہیں اور وہ عضو معطل بن کر رہ گئی ہے ، اسے ابھی تک قومی سطح کی کوئی ذمہ داری

نہیں سونپی گئی ہے ۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق اس بات کی توثیق وزیر اعظم کے خصوصی معاون عثمان ڈار نے بھی کی ہے ۔ رابطہ کر نے پر انہوں نے کہا کہ ان رضاکاروں نے اپنے علاقائی ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے قریبی رابطہ رکھا ہوا ہے ۔ عثمان ڈار کے مطابق موسم بہتر ہو تے ہی ٹائیگر فورس کومختلف سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ٹائیگر فورس کے قیام پر تحریک انصاف کو اپنے سیاسی حریفوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ کوئی مثبت تعمیری کام کر نے کے بجائے ٹائیگر فورس کے رضاکار مختلف علاقائی تنازعات میں الجھ کر رہ گئے ۔ اس ٹائیگر فورس کا کام دنیا میںپھیلی وبا سے نمٹنے میں حکام کی مدد اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا ہے ۔لیکن ان کے کام کی وضاحت نہیں۔

The post ٹائیگر فورس کے پلے کرنے کو کچھ نہیں عثمان ڈارکا اعتراف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینٹ الیکشن،دہری شہریت کی حامل غیرمنتخب حکومتی شخصیات بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تین اہم جماعتوں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے طرف سے دہری شہریت کی حامل غیرمنتخب حکومتی شخصیات کے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کی تجویز کی پوری قوت سے مزاحمت کی جائیگی اور

پارلیمانی طاقت سے اس حکومتی کوشش کو ناکام بنایا جائیگا۔ روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق یہ اتفاق رائے قائدین کی سطح پر ہونے کے بعد اس حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کیلئے باہمی رابطوں کا آغاز ہوگیا ہے اور مرکزی رہنمائوں کو اس حوالے سے بعض ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں،پی ڈی ایم کا موقف ہے کہ حکومت اپنے ذاتی دوستوں کو نوازنے کیلئے ایوان بالا میں لانا چاہتی ہے تاکہ انھوں نے بیرون ممالک حکومتی جماعت اور شخصیات کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا نہ صرف صلہ دیا جائے بلکہ اپنے بااعتماد دوستوں کو سینیٹ کے ایوان میں موثر حکومتی دفاع کیلئے پارلیمانی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔دریں اثنا اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ملک کی بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنمائوں نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے حکومتی آئینی ترمیم کے معاملے پر روابط کیا ہے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

The post سینٹ الیکشن،دہری شہریت کی حامل غیرمنتخب حکومتی شخصیات بڑی مشکل میں پھنس گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیسے اور کس کی سفارش و منظوری سے ایسے شخص کو ڈیڑھ ملین ڈالرز ادا کیے گئے جو بعد میں براڈ شیٹ ایل ایل سی کا جعلی نمائندہ ثابت ہوا؟ نیب کا پہلی مرتبہ موقف آگیا، انصار عباسی بھی سب کچھ منظر عام پر لے آئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ایک ذیلی کمیٹی کی دستاویز سے پہلی مرتبہ نیب کا موقف سامنے آیا ہے کہ کیسے اور کس کی سفارش اور منظوری سے ایسے شخص کو ڈیڑھ ملین ڈالرز ادا کیے گئے جو بعد میں براڈ شیٹ ایل ایل سی کا جعلی نمائندہ ثابت ہوا۔

روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق آڈیٹر جنرل کی جانب سے کیے گئے آڈٹ پیرا کے اعتراض پر نیب نے یہ جواب پبلک اکائونٹس کمیٹی میں جمع کرایا تھا۔ اس دستاویز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بیورو کی جانب براڈشیٹ (کولراڈو) کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی منظوری سے ادائیگی کی گئی تھی لیکن اس معاملے پر اس وقت کے وزیر قانون (فاروق نائیک)، اس وقت کے چیئرمین نیب (نوید احسن) اور بین الاقوامی قانون کے ماہر (احمر بلال صوفی) کے درمیان براہِ راست رابطہ تھا۔ براڈشیٹ (کولراڈو) کے ساتھ تصفیہ کیلئے مذاکرات براڈشیٹ ایل ایل سی کے نمائندے جیری جیمز اور احمر بلال صوفی کے درمیان ہوئے تھے۔ دستاویز کے مطابق، نیب اور براڈشیٹ کے درمیان ہونے والا معاہدہ احمر بلال صوفی نے لکھا تھا۔ اس میں مزید لکھا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم کی منظوری سے براڈشیٹ ایل ایل سی اور آئی اے آر (انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری) کے ساتھ تصفیہ کے معاہدے پر عمل بالترتیب 20

مئی 2008 اور 2 جنوری 2008 کو ہوا تھا۔ اس معاہدے پر حکومت پاکستان اور جیری جیمز نے دستخط کیے تھے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا، تصفیہ کے معاہدوں کی توثیق وزارت قانون و انصاف نے کی تھی۔ دستاویز کے مطابق، نیب نے براڈشیٹ (جبرالٹر) اور براڈشیٹ ایل ایل سی (کولراڈو)

کو ڈیڑھ ملین ڈالرز جبکہ آئی اے آر کو 2.2 ملین ڈالرز ادا کیے تھے اور اس کی منظوری اس وقت کے وزیراعظم اور وزارت قانون و انصاف نے دی۔ یہ معاملہ حال ہی میں یعنی گزشتہ سال ستمبر میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ریاض فتیانہ کی زیر قیادت پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی

، نے پیرا کی سنگینی کے باوجود اسے طے کر دیا لیکن اب پی اے سی اس معاملے کو دوبارہ دیکھ رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر کو بتایا کہ براڈشیٹ کا معاملہ کمیٹی میں نہیں اٹھایا جا سکتا۔ اسپیکر اور پی اے سی

کے چیئرمین کے درمیان حالات و واقعات کیسے سامنے آتے ہیں یہ تو آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا لیکن جو کچھ پی ا ے سی کی دستاویز میں لکھا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں اس معاملے پر کیا کچھ ہو چکا ہے۔ 2008-09 کے آڈٹ میں، اے جی پی نے اپنے آڈٹ مشاہدات میں

اعتراض اٹھایا تھا: کمپنی کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے میں نقائص تھے۔ یہ بات سیکریٹری فنانس کی 20 مئی 2007 کی سمری کے پیرا نمبر 13 سے معلوم ہوتی ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ خصوصاً یکطرفہ معاہدہ ہے۔ شق نمبر 4.1 میں نیب کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کمپنی

کی کام کرنے یا نہ کرنے کے باوجود اسے حصہ دے گی۔ یہ مشاہدہ بھی پیش کیا گیا تھا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت نیب اور حکومتِ پاکستان کے مفاد کا تحفظ نہیں کیا گیا تھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کمپنی بھاری مالی دعوے کرنے لگی۔ حقیقت یہ ہے کہ مذاکرات کے

باوجود قومی خزانے سے 3.7 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرنا پڑی اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوا۔ اس آڈٹ پیرا کے جواب میں نیب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں کی خدمات پاکستان سے افراد یا اداروں کی طرف سے لیجائے جانے والے یا منتقل کیے جانے والے اثاثہ جات اور

فنڈز کا سراغ لگانے اور ان کی ریکوری کیلئے حاصل کی گئی تھی۔ نیب کے پاس ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کئی وجوہات تھیں۔ پہلی، حکومت پاکستان اور نیب نے اس وقت غیر ملکی حکومتوں سے ایسے باضابطہ تعلقات قائم نہیں کیے تھے کہ مسابقتی معاملات میں تعاون حاصل کیا

جا سکے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس وقت کرپشن کو دنیا بھر میں ترجیحی مسئلے کے طور پر نہیں دیکھا جاتا تھا لہذا بین الاقوامی تعاون کی فوری ضرورت نہیں تھی۔ تیسری بات یہ ہے کہ اتفاقیہ تھا اور اس کیلئے کوئی پیشگی ادائیگی نہیں کی گئی تھی اور کوئی اضافی اخراجات بھی نہیں کیے

گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ نیب نے معاہدے کی دیگر شقوں پر اتفاق کیا جو سازگار نہیں تھیں۔ نیب اور ان کمپنیوں کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے یہ کمپنیاں حتمی تصفیہ کیلئے رضامند ہوگئیں۔ نیب کے جواب میں آڈٹ والوں نے یہ تبصرہ کیا: آڈٹ شعبہ اپنی بات پر قائم ہے کہ

چونکہ مناسب طرز عمل اختیار نہیں کیا گیا لہذا نیب کو بڑے دعوے کی ادائیگی کرنا پڑی۔ آڈٹ والوں کو یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کمپنیوں نے کیا ریکوری کی ہے جن کے عوض انہیں اتنی بھاری رقوم کی ادائیگی کی گئی۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کوئی محتاط میکنزم موجود نہیں جس

سے ان کمپنیوں کے کام کرنے کے انداز اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ آڈٹ اعتراضات اور نیب کے موقف کے بعد، ڈی اے سی کے 22 اپریل 2009 کو ہونے والے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اس پیرا پر پی اے سی میں بات ہوگی۔ جب یہ معاملہ پی اے سی میں اٹھایا گیا تو نیب نے

اپنا جواب پیش کیا۔ ذیل میں نیب کے جواب کے اہم نکات پیش کیے جا رہے ہیں۔ چونکہ ان کمپنیوں (براڈشیٹ ایل ایل سی اور آئی اے آر) کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی اس لئے تین سال بعد نیب نے برطانیہ میں موجود اپنے وکیلوں، کینڈل فری مین ، کے توسط سے 28 اکتوبر

2003 کو معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، معاہدے کی تنسیخ سے قبل، مذکورہ کمپنیوں نے میاں نواز شریف، سلطان لکھانی، شون گروپ، ایڈمرل منصور الحاق، عامر لودھی، فوزی الکاذمی، آفتاب شیرپائو، جمیل انصاری، آصف زرداری کے سوئس اکائونٹس اور دیگر کیسز کے

حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ براڈشیٹ ایل ایل سی (آئیل آف مین) کے مبینہ چیئرمین مسٹر جیری جیمز نے نیب کو ثالثی کے نوٹسز بھیجے کہ براڈشیٹ ایل ایل سی کا حصہ اور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔ انہوں نے یہ کیس انسٹی ٹیوٹ آف آربیٹریٹرز میں جمع کرایا۔ نیب کو اس وقت تک پہلے

ہی آئی اے آر کی طرف سے مئی 2006 میں ثالثی کے نوٹس بھیجے گئے تھے۔ 2007-08 میں احمر بلال صوفی اور حکومت کے دیگر سینئر وکیلوں نے رائے دی کہ ایسیٹ ریکوری ایگریمنٹ (جون 2000) کی کچھ شقوں سے شاید براڈشیٹ کو فائدہ ہو۔ اس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ

معاملہ عدالت سے باہر طے کیا جائے تاکہ اخراجات بچائے جا سکیں۔ چونکہ اس وقت تک پراسیکوٹر جنرل احتساب (پی جی اے) کا تقرر نہیں ہوا تھا اسلئے وزیر قانون و انصاف (فاروق نائیک)، چیئرمین نیب (نوید احسن) اور احمر بلال صوفی کے درمیان اس معاملے پر براہِ راست روابط تھے۔

براڈشیٹ (کولراڈو) کے ساتھ تصفیے کیلئے مذاکرات جیری جیمز اور احمر بلال صوفی کے درمیان ہوئے۔ نیب اور براڈشیٹ کے درمیان معاہدے کا مسودہ احمر بلال صوفی نے تحریر کیا۔ وزارت قانون نے اس کی توثیق کی۔ اس وقت کے وزیراعظم کی منظوری کے بعد براڈشیٹ اور آئی اے آر

کے درمیان بالترتیب 20 مئی 2008 اور 2 جنوری 2008 کو معاہدہ ہوگیا۔ اس پر حکومت پاکستان کے نمائندوں اور جیری جیمز نے دستخط کیے۔ اس طرح وزیراعظم اور وزارت قانون و انصاف کی منظوری سے حکومت پاکستان اور نیب نے براڈشیٹ (جبرالٹر) اور براڈشیٹ (کولراڈو) کو

ڈیڑھ ملین ڈالرز جبکہ آئی اے آر کو 2.2 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی۔ حکومت پاکستان اور نیب نے آئی اے آر کو 2.2 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی جو کامیاب رہی کیونکہ یہ معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا۔ ادائیگی جیری جیمز کو کی گئی جس نے خود کو براڈشیٹ ایل ایل سی کا جائز مالک بیان کیا۔

تاہم جیری جیمز 2011 میں انتقال کر گیا۔ براڈشیٹ (آئیل آف مین) کے ڈیٹر (Debtor) نے کمپنی کو بحال کرنے کی کوشش کی جس کی منظوری ہائی کورٹ آف جسٹس آئیل آف مین نے دی۔ اسی کمپنی نے حکومت پاکستان اور نیب پر اس بنیاد پر مقدمہ کر دیا کہ حصہ کی ادائیگی

کی ہی نہیں گئی اور اس طرح براڈشیٹ نے حکومت پاکستان اور نیب کیخلاف واجبات کی ادائیگی کیلئے مقدمہ کر دیا۔ ادائیگی کے وقت پاکستان میں براڈشیٹ کے نمائندے مسٹر طارق فواد ملک اور براڈشیٹ ایل ایل سی (کولراڈو) کے مبینہ مالک جیری جیمز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تمام

واجبات اور بقایہ جات ادا ہو چکی ہیں لہذا حکومت پاکستان کیخلاف اب کوئی دعوی نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان / نیب مسٹر جیری جیمز کی یقین دہانی کے حوالے سے کولراڈو (امریکا) میں اس کی جائیداد جبکہ طارق فواد ملک کے توسط سے متحدہ عرب امارات میں مقدمہ بازی میں

مصروف ہے۔ نیب کے جواب کے بعد 28 ستمبر 2020 کے اجلاس میں ڈی اے سی نے بتایا کہ ڈی اے سی کو 3.7 ملین ڈالرز کی ادائیگی کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا گیا، یہ ادائیگی تصفیہ کے معاہدے کے بعد کی گئی تھی جس کیلئے منظوری صدر پاکستان نے سیکریٹری فنانس

، پرنسپل سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور اٹارنی جنرل آف پاکستان پر مشتمل کمیٹی کے مشورے کے بعد دی۔ تاہم، معاہدے کی شق نمبر 4.2 میں نقص تھا جس کی وجہ سے نیب کو معاہدے کی تنسیخ پر رقم کی ادائیگی کرنا پڑی۔ یہ پیرا پی اے سی کے

روبرو پیش کیا گیا ہے۔ ریاض فتیانہ کی زیر قیادت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 30 ستمبر 2020 کو ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی نے پیرا کا معاملہ طے کر دیا ہے۔ ایک ذریعے کے مطابق، اس کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ براڈشیٹ کا معاملہ پی اے سی میں زیر بحث آئے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کو اس معاملے پر دی جانے والی تازہ ترین ہدایت سے بھی یہ بات ثابت ہو جاتی ہے۔

The post کیسے اور کس کی سفارش و منظوری سے ایسے شخص کو ڈیڑھ ملین ڈالرز ادا کیے گئے جو بعد میں براڈ شیٹ ایل ایل سی کا جعلی نمائندہ ثابت ہوا؟ نیب کا پہلی مرتبہ موقف آگیا، انصار عباسی بھی سب کچھ منظر عام پر لے آئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Reports: Military Stages Coup in Myanmar, Suu Kyi Detained

A military coup was taking place in Myanmar early Monday and State Counsellor Aung San Suu Kyi was detained under house arrest, reports said, as communications were cut to the capital.

from CBNNews.com https://ift.tt/39B2pwk

ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ، وفاقی وزیر اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفای وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی کی

صورت میں کمی واقع ہورہی ہے، رواں سال جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے بھی اسد عمر نے اچھی خبر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، کو ویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہوں گی۔

The post ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ، وفاقی وزیر اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وہ وقت جب اداکار شان کی ماں نیلو نے غیر ملکی سربراہ کے سامنے رقص سے انکار کر دیا تھا‎‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ نیلوفر نے غیر ملکی سربراہ مملکت کے سامنے رقص کرنے سے انکار کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق 1954 میں ہالی ووڈ فلم بھوانی جنکشن کا یونٹ فلم بندی کے لیے لاہور آیا تو سنتھیا نام کی ایک 13 سالہ لڑکی کو

آڈیشن کے بعد ایک مختصر کردار کے لیے چن لیا گیا،یہ لڑکی بعد میں نیلو کے نام سے فلموں میں آئی اور 1957 کی فلم ’’سات لاکھ‘‘ کا گانا ان کی ابتدائی پہچان بنا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس کے بعد نیلو نے کئی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور کئی یادگار گیت ان پر فلمائے گئے۔صدر پاکستان ایوب خان کے دور میں نیلوفر کو ایک غیر ملکی سربراہ مملکت کے سامنے رقص کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔حبیب جالب نے اس واقع پر ایک نظم بھی لکھی جو ریاض شاہد کی فلم میں نیلوفر پر ہی فلمائی گئی۔ یہ فلم زرقا فلسطینیوں کی جدوجہد پر بنائی گئی تھی جو نیلو کی زندگی کی یادگار فلم ثابت ہوئی۔مصنف اور فلم ساز ریاض شاہد سے نیلوفر کی شادی ہوئی تھی۔ ریاض شاہد کے انتقال کے بعد نیلو ایک بار پھر فلموں میں آئیں اور متعدد نگار ایوارڈ حاصل کیے۔اداکارہ نیلوفر پاکستانی فلمی صنعت کے سنہری دور کی ایک اہم اداکارہ تھیں۔ جن کا کام پاکستانی فلمی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

The post وہ وقت جب اداکار شان کی ماں نیلو نے غیر ملکی سربراہ کے سامنے رقص سے انکار کر دیا تھا‎‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رات 12تک کا انتظار نہ کرو جلدی جلد ی اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھروالو کل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی )اوگرا نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12روپے فی لیٹر اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جس میں پیٹرول 12 روپے اور

ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا لیوی میں معمولی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقراربھی رکھ سکتی ہے۔ گزشتہ ماہ حکومت نے 15 ،15 روز بعد دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے تحت یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل پراوایم سی اورڈیلرمارجن بڑھانے کی سمری غور

کیلئے ای سی سی کو بھجوا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز میں بتایاگیاکہ پٹرول پراوایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لٹراضافے، پٹرول پرڈیلرزمارجن میں 58 پیسے اضافے ،ہائی سپیڈڈیزل پراوایم سی مارجن میں 45پیسے فی لٹر اضافے اور ڈیزل پرڈیلرزمارجن میں 50 پیسے

بڑھانے کی تجویز دی گئی ۔ دستاویز کے مطابق پٹرول پراوایم سی مارجن2روپے 81پیسے سے3 روپے 26پیسے کرنے کی تجویزدی گئی ،پٹرول پرڈیلرزمارجن 3روپے 70پیسے سے 4روپے28پیسے فی لٹر،ڈیزل پراوایم سی مارجن 2روپے 81پیسے سے3روپے26پیسے کرنے اور ہائی سپیڈڈیزل پرڈیلرزمارجن 3روپے12پیسے سے 3روپے 62پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ۔

The post رات 12تک کا انتظار نہ کرو جلدی جلد ی اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھروالو کل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈینیل پرل کیس میں بری عمر شیخ کو امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں امریکی وزیر خارجہ سے فون پر رابطے کے بعد شاہ محمودقریشی کا اہم بیان آگیا

ملتان (اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ڈینیل پرل کیس میں بری ہونے والے عمر شیخ کو امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سے میری ٹیلی فون پربات ہوئی۔میں نے وزیرخارجہ بلنکنکو ذمہ داری سنبھالنے پر

مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ بلنکن کے تجربات خطے کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔امریکی وزیرِ خارجہ کو وزیراعظم عمران کی ترجیحات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کو ایک عدالتی فیصلے پر تشویش تھی جس پر انہیں اعتماد میں لیا اورانہوں نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت ڈینیل پرل کیملزموں کو سزادینا چاہتی ہے اور ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ ڈینیل پرل کی فیملی کو انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات چاہتا ہے اور میں نے انہیں عمران خان کی ترجیحات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔میں نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اوریہاں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہورہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن،منی لانڈرنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

طالبان کے حوالے سے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیاہے اور افغان امن عمل کبھی بھی آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل پر پیشرفت پاکستان کی خواہش ہے مگر فائدہ افغانیوں نے حاصل کرنا ہے۔ اس خطے

کے حوالے سے منصوبے اس وقت پایہ تکمیل کو پہنچیں گے جب افغانستان میں امن ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات پر غلبہ پانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کرپشن کو روکنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اوروزیراعظم عمران خان ہرپلیٹ فارم پر اس کے خلاف اقدامات کررہے ہیں۔

کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔ ہم ہر اس ادارے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسامہ بن لادن کی جانب سے نواز شریف کی جو مالی معاونت کی گئی یہ ریکارڈ پر ہے۔پی ڈی ایم کے حوالے

سے انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ سندھ حکومت ابھی استعفے نہیں دے گی اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مناسب وقت پر استعفے دیں گے۔ میرے خیال میں 2023 استعفے دینے کا مناسب وقت ہوگا۔اس کے بعد عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ آئندہ کس جماعت کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینٹ بننے کے حوالے سے خبروں پر انہوں نے کہاکہ انہیں پنجاب سے سینیٹر منتخب کرانے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس تعداد پوری نہیں۔ وہ انہیں سندھ سے ہی منتخب کراسکتے ہیں مگر یہ فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کو

ہی کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت میں کسانوں کی تحریک اب زور پکڑ چکی ہے جن میں اکثریت سکھوں کی ہے اور اس تحریک میں اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب کے سکھ کسان بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ہندوستان کے کسان بی جے پی کی پالیسیوں

سے نالاں ہیں۔ دہلی کی سرکار کسانوں کے ساتھ مذاکرات میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی۔انہوں نے کہاکہ 26جنوری بھارت میں یوم جمہوریہ کے طورپر منایاجاتا ہے اوردنیا نے دیکھ لیا کہ اس دن بھارت میں کیاہوا۔ کشمیریوں نے اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منایا۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے

وزیرخارجہ نے کہا کہپاکستان سفارتی ذرائع سے بھارتی مکروہ اقدامات اور تشدد کو بے نقاب کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا تو اس کے نتیجے میں ہی انٹرنیشنل کمیونٹی حرکت میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں کشمیر کے حوالے سے حکومتی موقف رکھا جس کو اپوزیشن ارکان نے سراہا۔انہوں نے کہاکہ ملک میںمہنگائی کی وجوہات سب کے سامنے ہیں۔

The post ڈینیل پرل کیس میں بری عمر شیخ کو امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں امریکی وزیر خارجہ سے فون پر رابطے کے بعد شاہ محمودقریشی کا اہم بیان آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کن کن علاقوں میں آج رات بارش ہونیوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا

اسلام آباد، کراچی (اے پی پی، این این آئی )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا،

گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ برفباری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا ہے۔ اتوار کو ریکارڈکییگئیکم سیکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 14 ،استورمنفی12، اسکردو ، اننت ناگ منفی 10، گوپس، سری نگر منفی 9،کالام، ہنزہ منفی 7، گلگت اوربگروٹ میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں فروری میں بارش ہو گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ ماہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

The post کن کن علاقوں میں آج رات بارش ہونیوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ان 2نشستوں میں ایک مجھے دی جائے مولانا فضل الرحمن( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے منت سماجت کرنے لگے

لاہور(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی پی اورن نے فضل الرحمان کوموم کی گڑیابناڈالا ہے ، مولاناپی پی،ن لیگ کی منت سماجت کررہے ہیں کہ اسلام آبادکی 2 سیٹوں میں سے ایک ان کودیں۔ اتوار کے روز معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں

کہاہے کہ فضل الرحمان پہلے کہتے تھے کسی صورت سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے، سندھ اسمبلی استعفیٰ دے دے توسینیٹ الیکشن نہیں ہوسکتے،پی پی،ن لیگ سے دھوکاکھانے کے بعداب اس کے فضائل بیان کررہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ناصرف ان سب کی کرپشن نوراکشتی کوبے نقاب کیا،سیاسی مارکیٹ میں ان کوان کی اصل قیمت” دوکے ساتھ ایک فری”پرلے آئے ،ان کاکہناتھا کہ نیااین آراوتونہیں اب خان پچھلے کاحساب بھی لے گا۔دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھاؤ تھاؤ کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں، عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے، مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار

کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں، تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے،

کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی، کوئلے سے بجلی براہ راست نہیں گیس بنا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے، ساہیوال میں 320 میگاواٹ کا پلانٹ لگا کر براہ راست بجلی پیدا کی گئی ،ان کی قسمت اپنے لئے اچھی عوام کیلئے بری ہے کوئلہ کراچی میں اترتا ہے ساہیوال

لایا جاتا ہے ،28 جنوری کو ایئرکوالٹی انڈیکس میں ساہیوال تیسرے نمبرپر تھا،ساہیوال میں بڑی صنعتوں والے شہروں سے زیادہ آلودگی ہے،انہوں نے کہاکہ جہاں آبادی نہیں ہوتی وہاں بھی کوئلہ پاور پلانٹ لگ سکتاتھا،آباد ی میں کوئلہ پلانٹ لگا کر آلودگی پھیلائی گئی۔معاون خصوصی

نے کہاکہ عمران خان کرکٹ میں بھی غیرجانبدار امپائر لایاتھا،جو کروڑوں لگا کرسینیٹ الیکشن لڑے گا وہ عوام کی بات نہیں کرے گا،عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورا کریں گے،انہوں نے کہاکہ یہ سارے چور سینیٹ الیکشن والی ترمیم پر ساتھ نہیں دیں گے ،امید ہے

سینیٹ انتخابات میں عدلیہ سے ریلیف ملے گا،اگرعدالت سے ریلیف نہ ملا تو ترمیم لے کر آئیں گے،34 شقوں کا این آر او منظورکرلیں پھریہ عمران خان کے پائوں دبائیں گے۔۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ اس کمپنی کانام نہیں لیاتھا لیکن چور کی داڑھی میں تنکا،ہماراملک ہو یا کوئی اور میرصادق اورمیر جعفرہر جگہ ہوتے ہیں ،کمپنی نے آٹھ سال میں 3 اعشاریہ 80 ڈالر فی کلو میٹرکرایہ وصول کیا،وہی حالات ہیں ہم نے 1 اعشاریہ 86 ڈالر فی کلومیٹرپر بسیں چلائیں۔

The post ان 2نشستوں میں ایک مجھے دی جائے مولانا فضل الرحمن( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے منت سماجت کرنے لگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ریحام خان اور فوزیہ قصوری کو شو میں کیوں لیا، سینئر اینکر پرسن کا پروگرام بند کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ دو روز سےسینئر اینکرپرسن ڈاکٹر دانش کا پروگرام بند ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں ۔ اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھ کہا گیا کہ ’’ریحام خان اور

فوزیہ قصوری کوشومیں کیوں لیا،مولانافضل الرحمان کاانٹرویو کیوں کیاشومیںPMہاوس اورموکّل کاذکرGustsنےکیوں کیا؟اس لیے یکم جنوری سے شو بند ۔ ڈاکٹر دانش کا کہنا تھا کہ مجھے حکم ملا ہے کہ اگر پروگرام کو جاری رکھنا ہے تو مسلسل چھ ماہ تک حکومت کے حق میں پروگرام کرنا پڑے گا ورنہ تمہارا شو بند مکمل بند کر دیا جائے گا ۔ جس کے جواب دیتے ہوئے میں نے ان سےکہاکہ ڈکٹیشن پہ6منٹ بھی ایساشونہیں کرسکتااس سےبہترہےشوبند کردیاجائے۔ سینئر اینکر پرسن کاکہنا تھا کہ ایک بارپھرحکومت نےچینل پہ دباو ڈال کہ میراشوبندکروادیاہے، ایک بارپھرحق وسچ کاقتل ہوا۔۔۔چینل مالکان کو کہاگیاکہ اگرڈاکٹر دانش کاشوبند نہیں کیاتو چینل بندکردیاجائیگا۔ انہوں نے ایک شعر میں پیغام دیا کہ لمبی ضرور ہے غم کی رات ۔۔۔مگر یہ رات ہی تو ہے۔۔؟ صبح ضرور آئیگی۔

The post ریحام خان اور فوزیہ قصوری کو شو میں کیوں لیا، سینئر اینکر پرسن کا پروگرام بند کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انا للہ و انا الیہ راجعون تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی عمران خان کے قریبی ساتھی انتقال کر گئے

اسلام آباد،لاہور(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصا ف کے راہنما شاہد گوندل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں شاہد گوندل کے انتقال سے دلی صدمہ ہوا ہے وہ ایک وفادار کارکن تھے جو سیاسی مافیا کے

خلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھی تھے۔ وزیر اعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہد نسیم گوندل، پارٹی کا اہم سرمایہ تھے ،شاہد نسیم گوندل کے انتقال سے تحریک انصاف ایک مخلص اور دیرینہ کارکن سے محروم ہو گئی۔وزیر خارجہ نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔دوسری جانب گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی پارٹی رکن شاہد نسیم گوندل ایڈ وکیٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد نسیم گوندل کی پارٹی اور عوام کیلئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جاری ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ہم سب شاہد نسیم گوندل کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔شاہد نسیم گوندل کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

The post انا للہ و انا الیہ راجعون تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی عمران خان کے قریبی ساتھی انتقال کر گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا کے بعد’نپاہ وائرس‘آ گیا کووڈ 19سے زیادہ خطرناک قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا وبا سے پریشان ایشیائی ملکوں کو جلد ایک اور ابھرتے ہوئے نپاہ وائرس کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں موت کی شرح کہیں زیادہ ہے۔وائرس کے محققین انتباہ کر رہے ہیں اگر کورونا وائرس کی وبا سے سبق نہیں سیکھا گیا تو

نپاہ وائرس میں بہت سے لوگوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اس وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح 75 فیصد تک دیکھی گئی ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق نپاہ وائرس جو سارس کووڈ ٹو کی طرح چمگادڑوں سے شروع ہوتا ہے، پچھلے 20 سالوں میں ملائیشیا، سنگاپور، بھارت اور شمالی آسٹریلیا میں اس وبا کا پھیلاؤ دیکھا گیا ہے۔فی الحال ایسی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے جو خاص طور پر نپاہ وائرس کے انفیکشن کو نشانہ بناسکتی ہو۔دستیاب معلومات کے مطابق 2018 میں بھارتی ریاست کیرالا میں نپاہ وائرس سے اموات بھی ہوچکی ہیں جبکہ اُس وقت بھی درجنوں افراد کو قرنطینہ کیا گیا تھا۔

The post کرونا کے بعد’نپاہ وائرس‘آ گیا کووڈ 19سے زیادہ خطرناک قرار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کیلئے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کردیا

مریدکے،ساہیوال(این این آئی)نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق مریدکے کے علاقے تھانہ سٹی پولیس نے چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، لاہور کے رہائشی نوجوان نے

محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ڈی ایس پی افتخار وریا نے بتا کہ علی حیدر نامی ملزم کے مقتول کی سالی کے ساتھ تعلقات تھے اور مقتول محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا، جسے خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقرار کیا ہے کہ طفیل مدھیال کو قتل کی وجہ یہی تھی کہ وہ میری محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا۔ڈی ایس پی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کا کھوج لگا لیا اور اسے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس نے ملزم کی محبوبہ ار مقتول طفیل مدھیال کی سالی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔دریں اثناسرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے نواحی علاقہ حویلی مجوکہ کے قریب دریائے جہلم سے انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ مجوکہ کے قریب دریائے جہلم سے نا معلوم انسانی ڈھانچہ برآمد اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ساہیوال موقع پر پہنچی اور ڈھانچہ کو معائنہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا۔

The post نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کیلئے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ، وزیر دفاع پرویز خٹک کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن /این این آئی)میں چاہوں تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت ایک دن میں گرا سکتا ہوں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی محفل میں خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا میں جس نے جس کا ساتھ دیا وہ آسمان پر پہنچ گیا ، اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جائے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن میں گرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں ضمنی انتخابات کے وجہ سے میرے ہی خاندان کے لوگ اپوزیشن جماعتوں سے مل گئے ہیں لیکن میں واضح کر دوں کہ سیاست میں کوئی مجھے دھوکہ دے سکا اور نہ ہی دے سکتا ہے۔ دوسری جانب نوشہرہ وزیر دفاع پرویز خٹک خاندان میں اختلافات نے نوشہرہ کا سیاسی نقشہ تبدیل کر دیا ، صوبائی وزیر ابپاشی لیاقت خان خٹک کے بیٹے اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک کا نوشہرہ کلاں میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت ، نوشہرہ کلاں کے چاروں یونین کونسلز کے سابق ناظمین ، کونسلرز ،ڈسٹرکٹ ممبران اور نوشہرہ کلاں کے معززین نے احد خٹک اور لیاقت خٹک کو آئیندہ کے سیاسی لائحہ عمل تشکیل دینے کا اختیار دے دیا اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک نے ہوتی خیل پارک نوشہرہ میں ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے اور اس کی اصل وجہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ڈرانے ، دھمکانے کے سوا کچھ نہیں ہے نہ کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے ٹی ایم اے نوشہرہ میں غریب نوجوانوں کے روزگار دیا تھا اور مجھ سے الزام بھی اختیارات سے تجاوز کا لگایا گیا تھاغریبوں کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن اپنے ساتھیوں کی عزت نفس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف سرکاری افسران کے زریعے سیاسی انتقام بند کیا جائے ایسا نہ ہو کہ سرکاری افسران اور اہلکاران کو میرے ساتھیوں کے خلاف سیاسی انتقام مہنگا پڑے اور ان کو لینے کے دینے نہ پڑ جائے اس اجتماع سے ، سابق ناظم مانکی شریف عبدالرحمان خٹک ، قاضی واجد الحق ، معتصم بااللہ ، ماہر الدین ، طفیل ، علی خان ، جانس خان ،حاجی شفیق، وحید الرحمان ، نبی گل ، قاضی محبوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا احد خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت کے جذبے سے میدان میں اتریں ہیں نہ پہلے اقتدار کی حواس تھی اور نہ اب اقتدار کی کوئی

خواہش ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں ان لوگوں کو جو کہتے تھے کہ احد خٹک اور لیاقت خٹک کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی آج وہ لوگ ہوتی خیل پارک آجائیں اور اپنی انکھوں سے دیکھیں کہ ہماری نہیں بلکہ غرور اور تکبر کرنے والوں کی سیاست میں نے اللہ کے فضل وکرم اور اپنی ساتھیوں کے تعاون سے ہمیشہ ہمیشہ دفن کر دی انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت خٹک یا میں نے اب تک پی کے 63میں ضمنی

انتخابات میں کسی بھی سیا سی جماعت یا امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے اور جب پی کے 63پر کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کریں گے تو انشااللہ ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ سوئی نادر گیس اور ٹی ایم اے میں کس نے کمیشن خوری کیلئے اپنے بندے بیٹھائے ہیں کیا یا کرپشن نہیں تو اور کیا ہے ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہے اب صرف ٖاور صرف

فیصلوں کا انتظار ہیں۔ قبل ازیں وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کے چناؤ کی ذمہ داری سونپے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خاناور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کے ہمراہ پشاور بی آر ٹی کے اچانک دورے کے بعد

میڈیا سے گفتگو میں سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت کی تیاریوں سے متعلق پرویز خٹک نے کہا کہ’جہانگیر ترین کہیں بھی نظر نہیں آرہے اور اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہمارے پہلے ہی نمبر پورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی اور جو یہ کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے،

بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے، عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔

The post میں چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ، وزیر دفاع پرویز خٹک کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پشاور کے بیروز گارنوجوان چارلی چپلن کی قسمت کھل گئی ، حکومت کا ملازمت دینے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کا پشاورکے چارلی چپلن کو ملازمت دینے کا اعلان ۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے پشاور کے چارلی چپلن کو اپنے گھر بلا کر ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بات چیت کے دوران کہا کہ

پشاورکے چارلی چپلن کو ملازمت دیں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی ایک نوجوان اداکارکے ساتھ بیٹھا ہوں، محمد عثمان نے مشہور زمانہ چارلی چپلن کا کا کردار اپنایا ہے یہ بہت خوشی کی بات ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کو پشاوری چارلی چپلن کی ویڈیو بھیجی ہے، وزیر اعلیٰ کو میں نے بتایا کہ پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان بے روزگار ہے، وزیر اعلیٰ نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ہم اس کو ملازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے یہ ان کا حق تھا ہم ہر سطح پر ان کو سپورٹ کریں گے۔چارلی چپلن کے کردار سے مشہور ہونے کے والے پشاور کے رہائشی محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت نے مجھے اس قابل سمجھ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے ، میں اپنی محنت کو مزید جاری رکھوں اور صوبائی حکومت اور شوکت یوسفزئی کا شکر گزار ہوں ۔ محمد عثمان نے بتایا کہ میرے پاس نوکری نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اب صوبائی حکومت نے مجھے ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے جس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے میں اپنی تمام توجہ اپنے کام کر دوں گا ۔

The post پشاور کے بیروز گارنوجوان چارلی چپلن کی قسمت کھل گئی ، حکومت کا ملازمت دینے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں کھوکھر برادران کے خلاف سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد آج سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف

بڑی کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران لیگی رہنما کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں شریک ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیالکوٹ پولیس نےپورے علاقےکو گھیرے میں لے رکھا ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کےاندر6کروڑ32 لاکھ روپےموجودتھےجو نہیں نکالنےدئیےگئے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس سے متصل تین گھروں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مسمارکردیا تھا، ایل ڈی اے کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کےبھانجے طاہرجاوید کا گھر مسمار کیا گیا، اس کے علاوہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی مسمار کیا گیا جبکہ کھوکھر پیلس سےملحقہ سیف مارکیٹ بھی مسمار کی گئی تھی۔

The post خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Saturday, January 30, 2021

پچھلے ہفتے سٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال رہی؟ جان کر آپ کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا

کراچی (این این آئی) حکومتی اقدامات اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے اچھی خبروں نے گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب کئے اور حصص کی مالیت 83ارب 14کروڑ 44 لاکھ 6 ہزار 669 روپے بڑھ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے مستحکم مانیٹری پالیسی،

کورونا کیسز میں کمی اثرانداز رہیں، خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی سے ملک کے درآمدی بل میں کمی بھی کاروباری سرگرمیوں پر اثرانداز ہوئیں۔25 جنوری سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے ایک سیشن میں ایک ارب 5کروڑ روپے کے حصص پر مشتمل کاروباری حجم کے ساتھ 5 ماہ کی بلند سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار کاروبار میں مزاحمت کے باوجود انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے 2021 میں پاکستان کی 1.5فیصد جی ڈی پی نمو کی پیشگوئی اور عالمی بینک کی 3 سال میں 10 ارب ڈالرکی فنانسنگ کے عندیے سے سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کا مارکیٹ پر اعتماد بڑھا۔ حکومت کی جانب سے قومی گرڈ سے صنعتوں کو مطلوبہ بجلی کی فراہمی تک کیپٹیو پاور کو گیس کی فراہمی بند نہ کرنے کے فیصلے سے بھی اعتماد بڑھا جب کہ سرمایہ کاری کے شعبوں کو ایس ایس جی سی سسٹم میں 22ایم ایم سی ایف گیس ماڑی پیٹرولئیم کی فیلڈ سے فراہم کرنے کی ہدایت سے گیس کے جاری بحران میں کمی کی ڈھارس ملی کیونکہ ہفتہ وار کے دوران گیس بحران سے ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کو اپنے برآمدی آرڈرز کی مقررہ مدت میں تکمیل کی مشکلات کا خدشہ تھا جبکہ پاور ٹیرف میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھنے اور اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ ٹریژری بلز پر شرح منافع 26بیسسز پوائنٹس بڑھنے سے مستقبل میں شرح سود بڑھنے کے خدشات بعض سیشنز میں اثراندازہوئے اور مارکیٹ میں مندی رونماہوئی۔گزشتہ ہفتے کے 5 روزہ کاروبار کے دوران ایک سیشن میں مندی اور 4 میں تیزی ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران مجموعی طورپر تیزی کے باعث حصص کی مالیت 83ارب 14کروڑ 44 لاکھ 6 ہزار 669 روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 83 کھرب 98 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ 67 ہزار 856 روپے ہوگیا۔ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس517.50 پوائنٹس بڑھ کر 46385.54، کیایس ای 30انڈیکس257.87 پوائنٹس بڑھ کر 19318.85، کے ایم آئی 30انڈیکس 1372.57 پوائنٹس بڑھ کر74222.76 اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 215.64 پوائنٹس بڑھ کر 22643.51 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

The post پچھلے ہفتے سٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال رہی؟ جان کر آپ کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر این ٹی ایس کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے این ٹی ایس کو پبلک سیکٹر کمپنی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ،روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی شائع خبر کے

مطابق پبلک سیکٹر کمپنی بننے کے بعد اس ادارے کا سربراہ سی ای او ہو گا اور اسے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ہی رکھنے کی تجویز ہے ،وزارت کے ذرائع کے مطابق این ٹی ایس پبلک سیکٹرکمپنی بننے کی صورت میں کامسٹس یونیورسٹی کی مناپلی کو ختم کرنا ہے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ہی اس کا سٹیٹس تبدیل ہو جائے گا ، اس سے قبل قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں این ٹی ایس پر سخت اعتراضات اٹھائے جاتے رہے۔یاد رہے کہ ماضی میں این ٹی ایس کے پرچے آئوٹ ہوتے رہے ہیں ،خیبرپختونخوا میں 3سال قبل این ٹی ایس کا ٹیسٹ تھا، این ٹی ایس امتحانی سینٹرز میں موبائل لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے آئوٹ ہو گیا ۔ابتدائی طور پر خیبر پختونخوا کے کون سے این ٹی ایس امتحانی سینٹر سے پرچہ آئوٹ ہوا اس کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔

The post طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر این ٹی ایس کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینٹ الیکشن اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کا معاملہ اپوزیشن کی 3 بڑی جماعتوں کا ایکا ، بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی )اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ملک کی بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنمائوں نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے

حکومتی آئینی ترمیم کے معاملے پر روابط کیا ہے ،اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ یکم فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں مزید مشاورت مشاورتی اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔دریں اثناسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پیپر کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ میں سماعت دو فروری کو ہوگی ،تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 2 فروری کو کر ے گا۔اٹارنی جنرل اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے، واضح رہے کہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان حکومتیں اوپن بیلٹنگ کی حمایت کر چکی ہیںتاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی ہے۔سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پاکستان نے اوپن بیلٹ کی

مخالفت کی ہے، الیکشن کمیشن نے بھی صدارتی ریفرنس کی مخالفت کی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے۔جواب میں کہا گیا

کہ آرٹیکل 226 سے واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے سوا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوں گے، آئین میں کل 15 انتخابات کا ذکر ہے، آئین پاکستان اوپن بیلٹ کی اجازت نہیں دیتا، آئین میں صرف وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے انتخابات کو ہی اوپن کیا گیا ہے۔

The post سینٹ الیکشن اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کا معاملہ اپوزیشن کی 3 بڑی جماعتوں کا ایکا ، بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر، برطانوی پائونڈ، سعودی ریال کی قیمت میں کتنا اتار چڑھائوہوا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (این این آئی)عالمی بینک کی مختلف منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو آئندہ 3سال میں 10ارب ڈالر کی فنانسنگ کے عندیئے کے باعث گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تنزلی کا سامنا رہا۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں وقفے وقفے سے کمی کے سبب حکومت کے درآمدی بل میں 20فیصد کی کمی، ترسیلات زر میں اضافہ روپے کے استحکام کا باعث بنا۔ ہفتہ وارکاروبار میں ڈالر یورو پاونڈ ریال کی قدروں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر64 پیسے گھٹ کر 160.10روپے پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45پیسے گھٹ کر160.30 ہوگئی۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 77پیسے گھٹ کر219.19 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر50پیسے گھٹ کر 219.50روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر2.41 روپے گھٹ کر193.39روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1روپے گھٹ کر 194.50روپے ہوگئی۔اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 17پیسے گھٹ کر 42.68روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10پیسے گھٹ کر 42.65روپے ہوگئی۔

The post گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر، برطانوی پائونڈ، سعودی ریال کی قیمت میں کتنا اتار چڑھائوہوا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

براڈ شیٹ نے نواز فیملی کے اثاثوں کا پتہ چلانے کیلئے کس سراغ رساںایجنسی کی خدمات حاصل کیں اور اس کے عوض کتنی ادائیگی کی؟ نیا پنڈوراباکس کھل گیا، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)براڈ شیٹ ایل ایل سی نے نواز شریف اوران کی فیملی کے اثاثوں کا پتہ چلانے کیلئے 500,000 پائونڈ معاوضے پر ایک سراغرساں ایجنسی Matrix ریسرچ لمیٹڈ کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن شریف فیملی کے اثاثوں کی جو معلومات جمع کی گئیں نیب اس سے

مطمئن نہیں تھا۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق نیب کے تفتیش کار شریف فیملی کی غلط کاریوں اورناجائز دولت کے ایسے ٹھوس شواہد چاہتے تھے ،جنھیں عدالت میں پیش کیاجاسکے۔سر انتھونی ایوانز نے اپنے فیصلے میں لکھاہے کہ براڈشیٹ اور نیب کے درمیان معاہدے کی پوری کہانی 1999 میں نواز شریف کو معزول کئے جانے اور پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان کو صاف وشفاف بنانے اور مبینہ طورپر لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے عزم کے ساتھ حکومت سنبھالنے کے بعد سے شروع ہوتی ہے۔پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالنے کے چند مہینے کے بعد نیب کے اس وقت کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے براڈ شیٹ ایل ایل سی کے ساتھی اثاثے ریکور کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے اور اس کے چند ہفتوں کے اندر ہی براڈ شیٹ کے جیری جیمز نے اثاثوں کی ریکوری کا اسپیشلسٹ ہونے کی دعویدار MatrixReproach Limited کی خدمات حاصل کیں ،میٹرکس کے

شریک بانی اورمنیجنگ ڈائریکٹر Robert Byrne سے جب ایک سوالنامے کے ساتھ ملاقات کی گئی لیکن انھوں نے کچھ کہنے سے انکار کردیااور کہاکہ ہم مزید کوئی معلومات نہیں دے سکتے کیونکہ ہم اپنے کلائینٹس کے ساتھ سخت رازداری کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں۔ تاہم ایک ایسے ریٹائرڈ سراغراساں سے بات کی گئی جو کسی زمانے میں میٹرکس کے ساتھ کام کرچکاتھا اور اسے پتہ تھا کہ جب میٹرکس نے جب شریف فیملی اور دیگر اہداف کے بارے میں تفتیش کی تو کیاہواتھا۔

The post براڈ شیٹ نے نواز فیملی کے اثاثوں کا پتہ چلانے کیلئے کس سراغ رساںایجنسی کی خدمات حاصل کیں اور اس کے عوض کتنی ادائیگی کی؟ نیا پنڈوراباکس کھل گیا، تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بندہ ایماندار ہے توآخر پچھلے 2سالوں میںکرپشن کیوں بڑھی؟ سلیم صافی کھل کر بول پڑے، پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ، اینکر پرسن اور کالم نگار سلیم صافی روزنامہ جنگ میں اپنے کالم ”بندہ ایماندار ہے تو کرپشن کیوں بڑھی؟ ” میں لکھتے ہیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کئی حوالوں سے تشویشناک بلکہ رلادینے والی ہے ۔ پہلا، اس حوالے سے کہ کرپشن

سے ہمارے دین نے منع فرمایا ہے اور رشوت لینے اور دینے والے کو دوزخی ہمارے نبیۖ نے قرار دیا ہے لیکن دنیا کے بیس ممالک جو کرپشن سے نسبتاً زیادہ پاک ہیں، ان میں ایک بھی مسلمان ملک نہیں، اکیسویں نمبر پر ایک مسلمان ملک آتا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات ہے ۔دوسری افسوسناک بات یہ کہ دنیا کے ٹاپ چار کرپٹ ترین ممالک (جنوبی سوڈان، صومالیہ، شام اور یمن) مسلمان ممالک ہیں۔ جبکہ بحیثیت پاکستانی ہمارے لئے دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے نام پر اقتدار میں آنے والی عمران خان کی حکومت میں گزشتہ سال کرپشن کی شرح میں تین درجے اضافہ ہوا تھا لیکن 2020میں،جبکہ اس نام پر مخالفین کی پکڑدھکڑ بہت زیادہ ہوگئی تھی میں مزید چار درجے اضافہ ہوا ۔ کرپٹ اور چور مشہور کئے جانے والے مسلم لیگیوں کی حکومت میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوکر 117ہوگئی تھی اور کرپشن کی شرح میں کئی درجے کمی آئی تھی لیکن عمران خان کی حکومت کے پہلے سال میں کرپشن میں تین درجے اور

دوسرے سال میں چار درجے اضافہ ہوا ۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن 124ہوگئی۔ افسوس اور تشویش کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ کے دور میں پاکستان کی معیشت کا سائز بڑھ رہا تھا۔ جی ڈی پی کی شرح پانچ فی صد سے اوپرتھی ۔ ترقیاتی کام جاری تھے ۔

موٹروے اور میٹرو جیسے بڑے پروجیکٹس بن رہے تھے۔ یوں جب معیشت پھیل رہی ہو اور ترقیاتی عمل ہورہا ہو تو پاکستان جیسے ملکوں میں اس میں کرپشن بھی ضرور ہواکرتی ہے لیکن عمران خان کی حکومت میں معیشت سکڑ گئی۔ جی ڈی پی کی شرح گر کر ایک فی صد تک آگئی۔ ترقیاتی

کام نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ یوں تو بغیر کسی کوشش کے بھی کرپشن کی شرح کم ہونی چاہئے تھی لیکن معیشت سکڑ گئی اور کرپشن حد سے بڑھ گئی۔ بحیثیت پاکستانی ایک اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم افغانستان جیسے جنگ زدہ ملک سے معیشت کے تین

معیارات پر نیچے گرگئے ۔ جب نواز شریف اور زرداری حکمران تھے تو دہشت گردی زوروں پر تھی اور پاکستان حالت جنگ میں تھا۔ یوں ظاہر ہے کہ دوران جنگ حکومتوں کی پہلی ترجیح امن وامان ہوا کرتا ہے ۔ عمران خان صاحب کو پاکستان ایک ایسی حالت میں ملا کہ الحمدللہ دہشت گردی

کا جن بہت حد تک قابو میں آگیا تھا ۔ یوں وہ پوری توجہ معیشت پر مرکوز کرسکتے تھے لیکن عجیب اتفاق یہ ہے کہ افغانستان، جہاں جنگ میں شدت آئی ہے، کے اندر مہنگائی کی شرح تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے کم اور بہت کم رہی ۔ اسی طرح تاریخ میں پہلی بار جنگ زدہ افغانستان

کی جی ڈی پی کی شرح عمران خان کے نئے پاکستان سے بہتر رہی جبکہ کرپشن کے حوالے سے افغانستان کے چند پوائنٹ بہتر ہوگئے ہیں لیکن عمران خان کے پاکستان کی پوزیشن خراب ہوگئی۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان کو ایسے حکمرانوں اور ترجمانوں سے

واسطہ پڑا ہے کہ اب بھی انہوں نے مخالفین کے بارے میں چور چور کی دہائی بلند کررکھی ہے اورترجمان تو کیا وزیراعظم کی سطح پر یہ کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کو سابقہ حکومت کے ادوار کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، گویا اس کے ذمہ دار بھی نواز شریف ہیں ۔

حالانکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے واضح کردیا ہے کہ آٹھ انٹرنیشنل ذرائع کا ڈیٹا استعمال ہواہے جن میں دو 2019اورچھ 2020کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔سوال یہ ہے کہ کرپشن کرپشن کا ورد کرنے والی اور اپنے سیاسی مخالفین کو چور مشہور کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت میں

کرپشن کم ہونے کیبجائے کیوں بڑھی حالانکہ عام تاثر یہ ہے کہ بندہ خود ایماندار ہے۔ میرے نزدیک اس کی وجوہات درج ذیل ہیں:پہلی بات یہ کہ اگر معیار جسٹس ثاقب نثار ہوں تو پھر تو بندہ صادق و امین اور ایماندار ہے لیکن اگر معیار زمینی حقائق ہوں تو پھر پیپلز پارٹی کی قیادت اور عمران خان

میں صرف طریقہ واردات کا فرق ہے ۔ اولذکر جو کچھ کرتے ہیں براہ راست کرتے ہیں لیکن خان صاحب کچھ بھی براہِ راست نہیں کرتے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ دنیا کی بدترین کرپشن ، انٹلیکچوئل کرپشن ہے اور کرپشن کی یہ قسم پی ٹی آئی میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہے ۔ اس تبدیلی کو لانے

کے لئے صحافت اور عدالت تک میں انٹلیکچوئل کرپشن کو مزید پختہ کیا گیا ۔ یوں جب معاشرے میں انٹلیکچوئل کرپشن عام ہو تو مالی کرپشن کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔تیسری بڑی وجہ یہ کہ ماضی قریب کی یہ واحد حکومت ہے کہ جس کے کارندوں کو نیب کا خوف ہے ، عدالت کا ، میڈیا

اور نہ ایجنسیوں کی نگرانی کا ۔ نیب ، میڈیا اور عدالت کو تو اس حکومت کو اقتدار میں لانے کے لئے استعمال کیا گیا۔ پہلے میڈیا کوکسی اورجانب سے مثبت رپورٹنگ کا حکم تھا اور اب خود حکومت اس کو قابو کررہی ہے ۔ یوں اوپر سے نیچے تک جس بری طرح کرپشن ان دنوں ہورہی ہے ۔

ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی لیکن پی ٹی آئی کا کمال یہ ہے کہ مخالفین کے بارے میں اس کا چور چور کا شور اس قدر زیادہ ہے کہ خود موجودہ حکومت کی چوری موضوع بحث ہی نہیں بن رہی ۔کرپشن میں اضافے کی ایک اور وجہ اس حکومت میں شامل لوگوں کا ندیدہ پن بھی ہے ۔

بہت سارے ایسے لوگ وزیرمشیربنا دئیے گئے جنہوں نے یہ سب کچھ خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ پہلی اور آخری مرتبہ موقع ملا ہے لہذا جو کچھ کرنا ہے کرڈالو۔ اسی طرح بہت سے صرف حکمرانی کیلئے پاکستان آئے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ کرنا ہے کرلو پھر

ویسے بھی باہر چلے جانا ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام پارٹیوں کے چور پی ٹی آئی حکومت کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ بیوروکریسی میں تقرری و تنزلی رتی بھر میرٹ پر نہیں ہورہی۔ یوں جو پاکستان اس وقت ہے، پہلے کبھی نہیں تھا۔

The post بندہ ایماندار ہے توآخر پچھلے 2سالوں میںکرپشن کیوں بڑھی؟ سلیم صافی کھل کر بول پڑے، پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اور چین نے ناممکن کو ممکن کردکھایا بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے بعدسی پیک میں حیرت انگیز پیشرفت ، پوری دنیا دنگ رہ گئی

اسلام آباد(اے پی پی)سی پیک نے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے بعد 2021 میں پاکستان کے جدید مستقبل کی تشکیل کی صلاحیت والے علاقوں میں تیزی سے اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق شفافیت، بدعنوانی سے پاک اور تیز رفتار پیشرفت کی

روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سی پیک 2021 کا ایکشن پلان قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک حیرت انگیز پیشرفت ہے۔ سی پیک نے 2021 کے آغاز سے ہی زراعت ، خصوصی اقتصادی زون ، گوادر ، ایم ایل ون ،ریل نیٹ ورک ، بزنس ٹو بزنس کاروبار ، ادویات سازی کی صنعت ،چین پاکستان کا آزادانہ تجارت کا معاہدہ فیز ٹو ، ڈی کاربونیشن ، تجارت ، تجدید توانائی ، آپٹک فائبر کیبل ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ایکو ٹورزم ، کلچر ، نیومیڈیا ، ہنرمندی کی ترقی ، روزگار پیدا کرنا ، اور ہائی ٹیک بنیادی انفراسٹرکچر پر توجہ دی۔ 2021 کی پہلی میڈیا بریفنگ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے واضح کیا کہ 2021 میں سی پیک زرعی شعبے کو فروغ دے گا کیونکہ پاکستان ایک زراعت کا ملک ہے۔انہوں نے چین کے لئے ترقی کے چینی ماڈل کوپاکستان کے لئے بہترین ماڈل کے طور پر اپنانے کے لئے اپنی کا اعادہ کیا اور کہا کہ اگر ہم دنیا کے کسی بھی ملک سے سبق سیکھ سکتے ہیں تو وہ چین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے

پچھلے 30 سالوں میں جس رفتار سے ترقی کی اس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ نئے سال میں سی پیک کی کامیابی کے حوالے سے روشن امکانات ہیں ، مثال کے طور پر ، خصوصی اقتصادی زون کا آغاز ، چینی صنعت ، زراعت اور تعلیم کا تبادلہ ، اس کے علاوہ یہ پاکستان اور چین کے

مابین سفارتی تعلقات قائم کرنے کی 70 ویں سالگرہ ہے جس کا مطلب ہے کہ عوام سے زیادہ رابطے ہوں گے۔ ہندوستان اور اس کے مغربی ممالک کے پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کا مقابلہ کر سکے جو کہ بی آر آئی / سی پیک کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ سی پیک پروجیکٹ کے

سابق ڈائریکٹر اور سی ای او کے پی بی او آئی ٹی اینڈ سیزا حسن داودبٹ نے کہا کہ 2021 ایک اہم سال ہے کیونکہ دنیا کووڈ۔ 19 کے علاج اور معاشی بحران سے نکلنے کے اقدامات پر غور کررہی ہے۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایم ایل ون پروجیکٹ ایک مضبوط آغاز کرے گا۔ دریں اثنا رشکئی

، دھابیجی اور فیصل آباد میں ترقیاتی کام مناسب طریقے سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کیلئے بھی کم از کم 10 سرمایہ کاروں کے ساتھ پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر نا ضروری ہے۔ ایسٹ بے ایکسپریس کو بھی مکمل کیا جائے گا اور گوادر ائیرپورٹ ، اسپتال

اور پیشہ ورانہ مرکز پر کام مستقل اور مثبت انداز میں ہو رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ 2021 مجموعی طور پر ایک اہم سال ہوگا۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ سی پیک 2021 میں مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک میں رسد کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے

والے ایم ایل ون منصوبے کی شروعات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون میں پاکستانی علاقے کا 80 فیصد اور پاکستان کی 78 فیصد آبادی شامل ہوگی۔ سی پیک 2021 کارپوریٹ فارمنگ ، بیج ٹیکنالوجی ، ریموٹ سینسنگ ، جغرافیائی انفارمیشن سسٹم ، فوڈ پروسیسنگ اور کٹائی سے پہلے

اور کٹائی کے بعد ہینڈلنگ پر توجہ مرکوز ہے۔ اس میں اور کیڑوں اور بیماریوں کا کنٹرول، زرعی پیداوار ، فصلوں کے جینیاتی وسائل ، مویشیوں،مرغیوں اور پودوں کی نئی نسلوں کے انتخاب اور افزائش ، ماہی گیری اور ، نئی اعلی پیداوار والی اقسام کی تحقیق اور ترقی پر زور دیا گیا ہے۔

زراعت پر مبنی تعاون کے تحت پاکستان میں پودوں میں کیڑوں کے خاتمے کے پائیدار انتظام کیلئے ایک مرکز کی تعمیر کے لئے تیزی سے کوششیں جاری ہیں ، جس میں نگرانی اور ابتدائی انتباہی ٹیکنالوجی ، تحقیق اور ترقی ، معیارات کی باہمی پہچان جس میں (پاکستان سے چین تک خوراک کی برآمدات میں اضافہ) ، اہلکاروں کی تربیت اور ہنگامی روک تھام اور کنٹرول شامل ہیں اس فریم ورک کے تحت ملتان میں مشترکہ کاٹن ریسرچ لیبارٹری قائم کی جائے گی۔

The post پاکستان اور چین نے ناممکن کو ممکن کردکھایا بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے بعدسی پیک میں حیرت انگیز پیشرفت ، پوری دنیا دنگ رہ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

براڈ شیٹ معاملہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی آمنے سامنے اسد قیصرنے رانا تنویر کو ”خاص پیغام پہنچا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ براڈ شیٹ کے معاملے کو نہ دیکھیں، معاملے کی سنجیدگی کو بھانپتے ہوئے چیئرمین پی اے سی رانا تنویر

اور اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے مابین ملاقات کا جلد امکان ہے، چیف وہپ عامر ڈوگر ملاقات کرائیں گے،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر کی زیر صدارت ان کیمرہ ہوا ،ذرائع نے بتایا کہ ان کیمرہ سیشن میں کابینہ اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی پر کرپشن کا الزامات کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا گیا، سیکرٹری کابینہ نے پی اے سی کو جوابی خط لکھ کر واضح کر دیا کہ کابینہ کے اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات کی گئی ہے کہ پیسے لے کر اعتراضات کلیئر ہوتے ہیں ، میڈیا میں آنے والی خبر بے بنیاد تھی جس پر کمیٹی ممبران نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اس معاملے کو دیکھیں کہ کیسے جعلی خبر چلائی گئی ہے۔

The post براڈ شیٹ معاملہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی آمنے سامنے اسد قیصرنے رانا تنویر کو ”خاص پیغام پہنچا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اورنج ٹرین میں آدھے مسافر ،پہلے ماہ 7 کروڑ بجلی کا بل آمدن انتہائی کم ، مستقبل پرسوالیہ نشان لگ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ کیونکہ ڈیرہ گجراں سے علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ کے درمیان فراٹے بھرنے والی اورنج ٹرین میں بہت کم مسافر سفر کر رہے ہیں۔روزنامہ نوائے وقت میں

شہزادہ خالد کی شائع خبر کے مطابق روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد لگائے گئے تخمینہ کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں ہے۔ اورنج ٹرین بجلی سے چل رہی ہے اور کروڑوں روپے بجلی کے بل کی نذر ہو رہے ہیں۔ میٹرو بس لاہور کی مد میں 1 ارب 13 کروڑ روپے سالانہ جبکہ اورنج لائن ٹرین کے اخراجات 5 ارب روپے سالانہ کے قریب ہیں۔ اس طرح دونوں منصوبوں کی مد میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے کے نقصان کے مقابلے میں حکومت کو صرف 5 ارب روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں اورنج لائن ٹرین نے پہلے ہی ماہ شدید نقصان اٹھایا جو تاحال جاری ہے۔ ماس ٹرانزٹ کمپنی صفائی کی مد میں سالانہ 43 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو چلانے کے لئے سالانہ 5 ارب 62لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ ہونے کا اعزاز توحاصل کر لیا لیکن پہلے ہی ماہ میں اورنج لائن ٹرین کو سات کروڑ کا

بجلی کا بل آ گیا۔ اورنج ٹرین پر تقریبا ًاڑھائی لاکھ مسافر روزانہ سفر کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے لیکن ایک لاکھ بھی سفر نہیں کر رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین اسی طرح چلتی رہی اور آمدن اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم رہی تو اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان ضرور لگے گا۔

The post اورنج ٹرین میں آدھے مسافر ،پہلے ماہ 7 کروڑ بجلی کا بل آمدن انتہائی کم ، مستقبل پرسوالیہ نشان لگ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیوروکریٹس کے ای میل ایڈریس بنادیئے

اسلام آباد، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)طویل تاخیر کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری رابطوں کے لیے اپنے زیر اثر تمام بیوروکریٹس کے ای میل اکائونٹس بنادیے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل ڈومین بھی متعارف کروادیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے

مطابق ان بیوروکریٹس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکرٹریٹ گروپ اور آفس مینجمنٹ گروپ شامل ہیں۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے جی میل میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے۔دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب صارفین مائیکرو سافٹ آفس فائلز کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے بغیر بھی تبدیلیاں کرسکیں گے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل گوگل کی جانب سے مائیکرو سافٹ آفس فائلز میں ایڈیٹنگ کی سہولت تو دی گئی تھی مگر اس کے لیے گوگل ڈرائیو کا سہارا لینا پڑتا تھا۔نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے اور گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔یعنی جب کسی صارف کو ای میل میں ورڈ یا ایکسل فائل ملے گی تو سنگل کلک پر وہ اپنی مرضی کی ایڈیٹنگ کرسکیں گے۔ اسی طرح صارفین اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائل

کے ساتھ واپس بھی بھیج سکیں گے۔گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گوگل ڈاکس میں مکس پیج سپورٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس سپورٹ کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے۔

The post اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیوروکریٹس کے ای میل ایڈریس بنادیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں کیا دیا گیا؟ دلچسپ انکشاف

، اسلام آبادکراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ نکاح کی تقریب بلاول ہائوس میں ہوئی۔بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی روحانی

اور دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں آصف علی زرداری ،بلاول بھٹوزرداری،چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بختاور بھٹو زرداری کی رخصتی آج ہوگی۔نجی ٹی وی سماء نیوزکے مطابق بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اْن کے شوہر محمود چوہدری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے

نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب سے پہلے بختاور بھٹو اور محمد چوہدری کو نکاح کی مبارکباد پیش کی۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہترین زندگی گزاریں گے۔آخر میں فواد چوہدری نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کو دْعائیں بھی دیں۔

The post بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں کیا دیا گیا؟ دلچسپ انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بیٹے نے نماز کیلئے نہ اٹھنے پر باپ کو بیدردی سے قتل کردیا

فیصل آباد، کراچی (آن لائن ، مانیٹرنگ ڈیسک)نماز کیلئے نہ اٹھنے پر بیٹے نے سر میں اینٹ مار کر والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا’آن لائن کے مطابق چشتیہ ٹائون’پل عبداللہ ‘سمندری روڈ کے علاقہ میں چشتیہ ٹائون گلی نمبر1کے رہائشی 50سالہ مبشر رضا ولد منظور کو اس کے بیٹے

شہبازنے نماز کیلئے نہ اٹھنے کا بہانہ بنا کر سر میں اینٹ مار دی جس سے مذکورہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا’پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردی’پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد اصل صورتحال سامنے آئیگی۔دریں اثنا صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے منگھوپیر غازی گوٹھ کے رہائشی نے غیرت کے نام پر بہن اور رشتے دار کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے ترجمان ضلع ملیر نے بتایا کہ مقتولین نے 2 روز قبل ہی ملیر سٹی کے علاقے میں رہائش اختیار کی تھی۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملیر سٹی کے علاقے جوہرآباد سے مرد اور عورت کی 2 سے 3 روز پرانی لاشیں برآمد ہوئیں۔ملزم کے مطابق اس نے بکرا پیڑی سے قتل کی غرض سے چھری خریدی اور اپنی بہن کو ساتھی سمیت قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگا دیا تھا۔ترجمان کے مطابق جب ملزم کے والد کو بیٹی کے قتل کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور تھانہ منگھوپیر میں قتل کا مقدمہ درج کرایا،مقتولین کی شناخت 20 سالہ سمیرا اور 21 سالہ زاہد حسن کے ناموں سے ہوئی۔

The post بیٹے نے نماز کیلئے نہ اٹھنے پر باپ کو بیدردی سے قتل کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینٹ الیکشن، حکومت نے حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے، اپوزیشن پھرنظر انداز

لاہور ، اسلام آباد(آن لائن ،این این آئی) رواں سال مارچ 2021ء میں ہونے والے سینٹ انتخابات سے قبل پنجاب حکومت نے انتخابات میں عددی برتری حاصل کرنے کے لئے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پنجاب اسمبلی پر سرکاری خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں

جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کو پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی میں ان کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی مد میں اب تک 10 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے جبکہ حکومت نے اسی مد میں مزید 5 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثنا سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پیپر کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ میں سماعت دو فروری کو ہوگی تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 2 فروری کو کر ے گا۔اٹارنی جنرل اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے، واضح رہے کہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان حکومتیں اوپن بیلٹنگ کی حمایت کر چکی ہیںتاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی ہے۔سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی

اور جماعت اسلامی پاکستان نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی ہے، الیکشن کمیشن نے بھی صدارتی ریفرنس کی مخالفت کی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں

سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے۔جواب میں کہا گیا کہ آرٹیکل 226 سے واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے سوا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوں گے، آئین میں کل 15 انتخابات کا ذکر ہے، آئین پاکستان اوپن بیلٹ کی اجازت نہیں دیتا، آئین میں صرف وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے انتخابات کو ہی اوپن کیا گیا ہے۔

The post سینٹ الیکشن، حکومت نے حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے، اپوزیشن پھرنظر انداز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینٹ انتخابات تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا انکشاف وزیر اعظم عمران خان کو خطرے سے آگاہ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینٹ انتخابات سے پہلے پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا انکشاف۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بھی 4 گروپ ہیں ، اس لیے اگر سینٹ الیکشن میں ان کے امیدوار موزوں نہ ہوئے

اور فیصلے مشاورت سے نہ کیے گئے تو معاملہ الٹ بھی ہوسکتا ہے ، جس کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ ان کی سینٹ میں ایک نشست کم بھی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹس کی نشستیں تو حکمراں جماعت کو اکثریت سے مل جائیں گی کیونکہ اس میں تو ساری اسمبلی ووٹ ڈالتی ہے ، اس لیے یہ تو وہ جیت لیں گے لیکن باقی نشستوں پر فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا پڑے گا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ سے متعلق حکومتی ترمیمی بل سینیٹ میں مسترد کرینگے، سینیٹ انتخابات سے چند دن پہلے ترمیم پیش کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی ہے، انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہونگے، وزیراعظم کی خواہش مطابق نہیں۔اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومتی کا ترمیمی بل جلدبازی اور بد نیتی پر مبنی ہے،یو بل تحریک انصاف کے ذاتی مفاد پر مشتمل ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اوپن ووٹنگ متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، فیصلے سے پہلے حکومت کو ترمیمی بل پیش کرنے کی ضرورت کیوں پڑی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے چند دن پہلے ترمیم پیش کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔شیری رحمان

نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک بل اور ایک ترمیم سے نہیں ہوتے۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں پر سینیٹ الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہیں، ایم پی ایز کے ریٹ کسی اور نے نہیں وزیراعظم نے خود لگائے ہیں، وزیراعظم کو اپنے ارکان پارلیمان پر اعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ

وزیراعظم نے اپنے ارکان کو ترقیاتی بجٹ نہیں رشوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی ہے، سینیٹ انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہونگے، وزیراعظم کی خواہش مطابق نہیں۔

The post سینٹ انتخابات تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا انکشاف وزیر اعظم عمران خان کو خطرے سے آگاہ کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

11فروری کے بعد دنیا میں نئی جنگ خطے میں بھی کشیدگی کا خدشہ،اہم پیشگوئی کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ستارہ شناس پروفیسر غنی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ 11 فروری کو 5 سیارے اکٹھے ہوجائیں گے جن میں سورج ، عطارد ، زہرہ ، مشتری اور زحل شامل ہیں ، ان کے اکٹھا ہونے کے نتیجے میں دنیا میں

ایک بار پھر جنگ کے آثار پیدا ہوں گے ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیارے اس سے پہلے 1962میں اکٹھے ہوئے ، جب یہ اکٹھے ہوئے اس وقت ہندوستان کے تمام پنڈتوں نے شور مچادیا کہ ان کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے قیامت آرہی ہے ، اس سے پہلے جب یہ آئے تو ان کے آنے کے بعد 1965کی جنگ آئی اور اس کے بعد 1971آگیا ، اس لیے دوبارہ ان کے اکٹھا ہونے سے ایک بار پھر سنگین صورتحال بنتی نظر آرہی ہے۔اس دوران اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے بتایا کہ اس سے پہلے جب یہ سیارے اکٹھے ہوئے تو اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں میزائل حملوں کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا جوکہ بنیادی طور پر کیوبا اور امریکہ کے تنازع سے شروع ہوا لیکن اس کی وجہ سے ایک عالمی جنگ چھڑنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔

The post 11فروری کے بعد دنیا میں نئی جنگ خطے میں بھی کشیدگی کا خدشہ،اہم پیشگوئی کردی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صاف پانی کمپنی ریفرنس شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور( این این آئی )صاف پانی کمپنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے اشتہاری

کی کاروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ تفتیشی افسر کو عدالت نے اشتہار آویزاں کرنے کے لیے فراہم کر دیا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر دونوں کے خلاف اشتہاری کا حکم دیا تھا۔ نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔

The post صاف پانی کمپنی ریفرنس شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ دوسرے ٹائپ 054فریگیٹ کی چین میں لانچنگ جدید سہولیات سے لیس جہاز نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا

اسلام آباد /بیجنگ(این این آئی)پاک بحریہ کے لیے بننے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب چین میں منعقد ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا۔ پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے

مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہو گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاس ہے۔ انہوں نے عالمی وبا کورونا کے باوجود ہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے اس پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے پر ان کی محنت اور جذبے کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں چینی حکام کے علاوہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے نماندوں نے بھی شرکت کی۔

The post پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ دوسرے ٹائپ 054فریگیٹ کی چین میں لانچنگ جدید سہولیات سے لیس جہاز نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دوری کے باوجود جہانگیر ترین کا عمران خان کو ”خاص” پیغام وزیر اعظم نے تجویز پرفوری عمل کیا اور ۔۔۔سہیل وڑائچ کے اہم انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور کالم نگار سہیل وڑائچ بی بی سی کیلئے اپنے آج کے کالم ”کیا جہانگیر ترین دوبارہ سے عمران خان کے لیے اہم ترین بن سکیں گے؟”میں لکھتے ہیں کہ ماضی میں تحریک انصاف کی سیاست کے اہم ترین کردار، جہانگیر ترین فی الحال

خاموش اور پس پردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غیر متحرک اور صورتحال سے لا تعلق ہیں۔وہ روزانہ اہل سیاست سے رابطے میں ہوتے ہیں اور اپنے پرانے ساتھیوں اور اہم بیورو کریٹس اور ریاستی ذمہ داروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ سیاست ، معیشت اور گورننس کے معاملات پر اپنے ملاقاتیوں سے نہ صرف گپ شپ لگاتے ہیں بلکہ اپنے ارد گرد ہونے والی نا اہلیوں پر قہقہے بھی لگاتے ہیں۔جہانگیر ترین شوگر سکینڈل کے بعد جب بیرون ملک گئے تو ان کی عمران خان سے ملاقاتیں اور بات چیت بند تھی مگر بیرون ملک قیام کے دوران ان کا عمران خان سے رابطہ بحال ہو گیا تھا۔کسی زمانے میں وہ تحریک انصاف اور حکومت میں عمران خان کے نمبر ٹو سمجھے جاتے تھے لیکن اب ان کا رسوخ نہیں رہا کیونکہ عمران خان کی کچن کابینہ کے ارکان اعظم خان ، شہزاد اکبر اور اسد عمر سے ان کی نہیں بنتی اور یہ ساری لابی جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے برقرار رکھنا چاہتی ہے ۔ان تمام رکاوٹوں کے باوجود

جہانگیر ترین گو دوبارہ سے اہم ترین تو نہیں بن سکے مگر وہ عمران خان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ٹیلی فون پر براہ راست پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے اور بالواسطہ طور پر ترین صاحب مشورے بھی بھجوادیتے ہیں جن میں سے اکثر مشورے من و عن تسلیم بھی کر لیے جاتے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا تو جہانگیر ترین نے براہ راست خان کو یہ پیغام بھیجا کہ ‘چینی کی قیمت پھر سے بڑھنے والی ہے۔ آپ فوری طور پر وفاقی وزیر حماد اظہر کو کہیں اجلاس بلا کر چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کرے کیو نکہ کل

کو قیمت بڑھی تو الزام مجھ پر لگے گا اس لیے اس کا بندوبست کرلیں۔’ذرائع کے مطابق اعظم خان نے جہانگیر ترین کی اس تجویز پر فورا عمل کیا اور یوں شوگر کا ایک نیا بحران وقتی طور پر ٹل گیا ۔تحریک انصاف کے رہنما اور فیصل آبادسے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے

تجویز دی ہے کہ آنے والے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کروانے کے لیے ضروری ہے کہ جہانگیر ترین کو متحرک کیا جائے۔راجہ ریاض اور پارٹی کے کئی رہنما چاہتے ہیں کہ جہانگیر ترین ایک بار پھر تحریک انصاف کے لیے اسی طرح متحرک ہوجائیں جیسے وہ حکومت سازی

کے وقت تھے۔جبکہ دوسری طرف جہانگیر ترین یہ طے کیے بیٹھے ہیں کہ وہ اب صرف اسی صورت میں متحرک ہوں گے اگر انھیں فل چارج ملے گا۔ وہ چاہتے ہیں اگر وہ متحرک ہوں تو پھرگورننس میں بہتری کے نتائج بھی دے سکیں۔صرف ایک وقتی ٹاسک کے لیے وہ اپنی خود ساختہ

خاموشی توڑنے کو تیار نہیں۔ اس کے بجائے وہ ‘دیکھو اور انتظار کرو’ کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے تا وقتیکہ سیاسی طور پر ماحول ان کے لیے ساز گار ہو جائے ۔پاکستان میں سیاسی اختلاف بالآخر شخصی اختلاف میں تبدیل ہو جاتا ہے اور شخصی اختلاف تعلقات میں ایسی تلخیاں گھول

دیتے ہیںکہ ان کو بھلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ایک وقت تھا کہ خان اعظم اور ترین یک جان دو قلب ہوا کرتے تھے۔ سیاست اور شخصیات کے بارے میں آپس کے نوٹس اور خیالات ملا کر چلتے تھے۔مگر پھر ایسا وقت آیا کہ خان اعظم کو کابینہ کے بھرے اجلاس میں ترین کے بد خواہوں نے

بتایا کہ ترین نے بھی دوسرے صنعت کاروں کی طرح متوازی حسابات بنا رکھے ہیں۔ٹیکس اور قانونی معاملات میں اور حساب دکھائے جاتے ہیں جبکہ اصل حسابات چھپا کر رکھے جاتے ہیں۔اس اطلاع کے بعد ترین کے سسٹم کو تشکیل دینے والے انجینیئر کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر

زور دیا گیا کہ وہ تسلیم کرے کہ ترین نے دو متوازی حسابات بنا رکھے ہیں۔ جب اس انجینیئر نے صاف کہہ دیا کہ یہ بات درست نہیں اس لیے میں بیان کیسے دوں تب جا کر یہ معاملہ رکا۔جہانگیر ترین مسلسل لاہور ، اسلام آباد اور آبائی علاقے میں قیام کرتے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے

ہوئے ہیں۔راجہ ریاض نے تو خیر کھلے عام جہانگیر ترین کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا ہے وگرنہ درجنوں ایم این ایز اور ایم پی ایز ڈھکے چھپے الفاظ میں جہانگیر ترین کو یہی مشورے دیتے ہیں کہ وہ ماضی کی طرح متحرک ہوں اور سیاسی طور پر تحریک انصاف

کو بحرانی صورتحال سے نکالیں۔ان ارکان اسمبلی کو یقین ہے کہ اگر جہانگیر ترین متحرک ہو گئے تو تحریک انصاف نہ صرف سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلے گی بلکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دوسری جماعتوں کے کئی اراکین بھی خفیہ طور پر تحریک انصاف کو ووٹ دینگے۔ترین

کے حامی کہتے ہیں کہ مسٹر ترین دراصل ‘Mr. Do All’ ہیں۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ جوڑ توڑ ہو یا حکومت سازی کے وقت آزاد اراکین کو پی ٹی آئی میں لانے کے لیے ان کی کوششوں کا ذکر ہو، ہر معاملے میں انھوں نے جادوگر کا سا کردار اد کیا۔ایک رکن اسمبلی نے کہا ترین اور کپتان

ملکر ایک بہترین ٹیم بناتے تھے۔ ترین کے جانے سے خالی ہٹ مارنے والا رہ گیا، پاس دینے والا کوئی نہیں۔ اس رکن اسمبلی کے مطابق ترین، عمران کو والی بنا کر دیتا تھا جس پر عمران کک مارتا تھا اب والی کوئی نہیں بنا کر دیتا اسی لیے خالی کک صحیح جگہ پر جا کر نہیں گرتی۔

بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ جہانگیر ترین باوجود ارکان اسمبلی کے مطالبوں کے سینیٹ الیکشن میں متحرک نہیں ہوں گے۔وہ شاید ان اچھے دنوں کا انتظار کرینگے جب انھیں فری ہینڈ ملے اور وہ کچن کابینہ میں اپنے مخالفوں سے چھٹکارا پا کر حکومتی گورننس میں کچھ حصہ ڈال سکیں۔

ترین اور کپتان کے درمیان شگاف ڈالنے کی جو کوشش ہوئی تھیں وہ کافی حد تک دم توڑ چکی ہیں اور کافی حد تک شگاف پر بھی ہو چکا ہے۔ مگر تہہ میں کچھ چنگاریاں ایسی موجود ہیں جن سے تعلقات کا مکمل بحال ہونا مشکل لگتا ہے۔ ترین کی سیاست سے نا اہلی کا فیصلہ وہ کاری ضرب ہے

جسکی کاٹ جہانگیر ترین اور ان کے حامیوں کو سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سب ایک مبینہ سواپ کے نتیجے میں ہوا جس مں خان کو اہل اور ترین کو نا اہل قرار دیا گیا۔ فیصلے سے پہلے اور بعد میں اس کڑوے ترین گھونٹ کو یہ کہہ کر میٹھی ٹافی بنا یا گیا کہ ‘ایک

وکٹ ہی گری ہے میچ تو جیت لیں گے’۔ ترین ابھی تک اس کڑوے گھونٹ اور بقول شیکسپئر ‘Cruellest Cut’ کو بھول نہیں سکے اور انھیں بار بار یہ احساس ہوتا ہے کہ کپتان نے اپنی جیت کے لیے اپنے قریبی ساتھی کی قربانی دیکر اس کا سیاسی کیر ئیر تباہ کر دیا۔ تعلقات کی تہہ

میں چھپی یہ چنگاری کبھی انگارہ بن کر ان کو ایک دوسرے کے سامنے بھی لا سکتی ہے مگر چونکہ کپتان اور ترین عملی سیاست کے تقاضے بخوبی جانتے ہیں اس لیے حالات بدلنے تک دونوں اپنے اندر چھپے اختلافات کو دبائے رکھیں گے اور بظاہر کوشش کریں گے کہ چنگاریاں آگ نہ پکڑ سکیں۔

The post دوری کے باوجود جہانگیر ترین کا عمران خان کو ”خاص” پیغام وزیر اعظم نے تجویز پرفوری عمل کیا اور ۔۔۔سہیل وڑائچ کے اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس سے مزید درجنوں پاکستانی جاں بحق 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 63 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 183 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 623 تک پہنچ گئی ،متاثرہ افراد کی مجموعی

تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 439 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 255، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679، سندھ 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

The post کرونا وائرس سے مزید درجنوں پاکستانی جاں بحق 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملتان میں خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر کا چھوٹا بھائی بھی پراسرار طور پر جاں بحق

ملتان(این این آئی) ملتان میں چند روز قبل بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سلیم گھر کے کچن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدر کے مطابق سخی سلطان میں گھر کے کچن میں مبینہ طور پر

آگ لگنے سے ڈاکٹر سلیم جاں بحق ہوئے، ڈاکٹر سلیم کی موت حادثاتی ہے یا قتل کرکے آگ لگائی گئی اس معاملے پر ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر سلیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلیم گھر میں اکیلے تھے گھر میں دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ نے ریسکیو کو اطلاع دی۔یاد رہے گزشتہ ہفتے باپ نے اپنی اکلوتی بیٹی کو مارنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا تھا، ماہر نفسیات نے بیٹی کو فائرنگ کرکے مار دیا پھر خود کو گولی مارلی۔پولیس کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر مار دیا اس کے بعد انہوں نے خود کو گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ باپ بیٹی کے جسد خاکی کو قانونی کارروائی کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماری جانے والی ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔

The post ملتان میں خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر کا چھوٹا بھائی بھی پراسرار طور پر جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

300 کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا حافظ حمد اللہ بھی وزیر اعظم عمران خان پر چڑھ دوڑے

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ

نے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے،عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے۔عمران خان کا اوپن بیلٹ پر سینیٹ الیکشن کرنے پر زور لگانے کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے پیاروں لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے، خفیہ بیلٹ کی صورت میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران خان کے لاڈلوں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا پر کرپٹ کاالزام لگاکر اپنی اخلاقی کرپشن کو چھپا ناچاہتے ہیں،کابینہ میں چینی، آٹا، ایل این جی چور اور دوائی چور نہیں بیٹھے کیا ؟ان کاکہنا تھا کہ تین سو کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا۔
٭٭٭٭٭

The post 300 کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا حافظ حمد اللہ بھی وزیر اعظم عمران خان پر چڑھ دوڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وسیم اکرم نے فیس بک پیج پر نمبر جاری کر دیا ،پرستار حیران رہ گئے

کراچی، اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے فیس بک پیج پر ایک نمبر جاری کیا جسے دیکھ کر اْن کے پرستار حیران رہ گئے۔وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں پرستاروں کو پیغام دیا کہ وہ اگر انہیں سننا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر کال کریں۔سوئنگ کے

سلطان وسیم اکرم کا شیئر کردہ نمبر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کا فون نمبر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ارے واہ ،فینز کے مزے، اگر آپ وسیم اکرم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو کال کریں۔اگر آپ واقعی اسے وسیم اکرم کا ذاتی نمبر سمجھ رہے ہیں تو آپ غلط ہیں، یہ نمبر وسیم اکرم کی ایک تشہیری مہم کے سلسلے میں دیا گیا ہے اس نمبر پر کال کی جائے تو وسیم اکرم پہلے مہم کے حوالے سے بتاتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم کال کرنے والوں کو خوشخبری سناتے ہیں کہ کال کرنے والے تمام افراد میں سے ایک خوش نصیب کو موقع ملے گا کہ وہ وسیم اکرم سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کرسکے۔دریں اثنا پاکستان کے سابق مایاناز فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی میچ پر گفتگو اور جِم کی تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو

خوب پسند آئی۔تصویر کے ساتھ وسیم اکرم نے لکھا بڑے دن اور زیادہ کام کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لئے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں واپسی کے لئے فائٹ نے مجھے حوصلہ دیا۔وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کے لئے اگلے میچ کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے

The post وسیم اکرم نے فیس بک پیج پر نمبر جاری کر دیا ،پرستار حیران رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...