Pages

Sunday, January 31, 2021

میں چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ، وزیر دفاع پرویز خٹک کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن /این این آئی)میں چاہوں تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت ایک دن میں گرا سکتا ہوں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی محفل میں خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا میں جس نے جس کا ساتھ دیا وہ آسمان پر پہنچ گیا ، اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جائے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن میں گرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں ضمنی انتخابات کے وجہ سے میرے ہی خاندان کے لوگ اپوزیشن جماعتوں سے مل گئے ہیں لیکن میں واضح کر دوں کہ سیاست میں کوئی مجھے دھوکہ دے سکا اور نہ ہی دے سکتا ہے۔ دوسری جانب نوشہرہ وزیر دفاع پرویز خٹک خاندان میں اختلافات نے نوشہرہ کا سیاسی نقشہ تبدیل کر دیا ، صوبائی وزیر ابپاشی لیاقت خان خٹک کے بیٹے اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک کا نوشہرہ کلاں میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت ، نوشہرہ کلاں کے چاروں یونین کونسلز کے سابق ناظمین ، کونسلرز ،ڈسٹرکٹ ممبران اور نوشہرہ کلاں کے معززین نے احد خٹک اور لیاقت خٹک کو آئیندہ کے سیاسی لائحہ عمل تشکیل دینے کا اختیار دے دیا اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک نے ہوتی خیل پارک نوشہرہ میں ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے اور اس کی اصل وجہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ڈرانے ، دھمکانے کے سوا کچھ نہیں ہے نہ کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے ٹی ایم اے نوشہرہ میں غریب نوجوانوں کے روزگار دیا تھا اور مجھ سے الزام بھی اختیارات سے تجاوز کا لگایا گیا تھاغریبوں کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن اپنے ساتھیوں کی عزت نفس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف سرکاری افسران کے زریعے سیاسی انتقام بند کیا جائے ایسا نہ ہو کہ سرکاری افسران اور اہلکاران کو میرے ساتھیوں کے خلاف سیاسی انتقام مہنگا پڑے اور ان کو لینے کے دینے نہ پڑ جائے اس اجتماع سے ، سابق ناظم مانکی شریف عبدالرحمان خٹک ، قاضی واجد الحق ، معتصم بااللہ ، ماہر الدین ، طفیل ، علی خان ، جانس خان ،حاجی شفیق، وحید الرحمان ، نبی گل ، قاضی محبوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا احد خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت کے جذبے سے میدان میں اتریں ہیں نہ پہلے اقتدار کی حواس تھی اور نہ اب اقتدار کی کوئی

خواہش ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں ان لوگوں کو جو کہتے تھے کہ احد خٹک اور لیاقت خٹک کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی آج وہ لوگ ہوتی خیل پارک آجائیں اور اپنی انکھوں سے دیکھیں کہ ہماری نہیں بلکہ غرور اور تکبر کرنے والوں کی سیاست میں نے اللہ کے فضل وکرم اور اپنی ساتھیوں کے تعاون سے ہمیشہ ہمیشہ دفن کر دی انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت خٹک یا میں نے اب تک پی کے 63میں ضمنی

انتخابات میں کسی بھی سیا سی جماعت یا امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے اور جب پی کے 63پر کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کریں گے تو انشااللہ ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ سوئی نادر گیس اور ٹی ایم اے میں کس نے کمیشن خوری کیلئے اپنے بندے بیٹھائے ہیں کیا یا کرپشن نہیں تو اور کیا ہے ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہے اب صرف ٖاور صرف

فیصلوں کا انتظار ہیں۔ قبل ازیں وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کے چناؤ کی ذمہ داری سونپے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خاناور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کے ہمراہ پشاور بی آر ٹی کے اچانک دورے کے بعد

میڈیا سے گفتگو میں سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت کی تیاریوں سے متعلق پرویز خٹک نے کہا کہ’جہانگیر ترین کہیں بھی نظر نہیں آرہے اور اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہمارے پہلے ہی نمبر پورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی اور جو یہ کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے،

بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے، عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔

The post میں چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ، وزیر دفاع پرویز خٹک کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...