Pages

Sunday, March 28, 2021

مولانا فضل الرحمان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی، تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع جے یو آئی نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے طبعیت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان دو روز سے بخار میں

مبتلا ہیں اور اب سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئیں، وہ ڈی آئی خان میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، مولانا کی کوروناٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آ گئی ہے۔ قبل ازیں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، انہیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، مریم نواز نے اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

The post مولانا فضل الرحمان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...