Pages

Sunday, September 16, 2018

گیس کی قیمتوں میں اضافہ،وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو دوبارہ ارسال کردی گئی ہے اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل پیر کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ای سی سی اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بجائے کیبنٹ ڈویژن میں ہوگا جس میں گیس کی قیمتوں

میں اضافے سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ستر فیصد اضافہ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ گردشی قرضے کے بارے میں آڈیٹر جنرل کی تیار کردہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو موخر کردیا تھا۔

The post گیس کی قیمتوں میں اضافہ،وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،بڑا قدم اٹھا لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...