Pages

Sunday, September 16, 2018

’’پنجاب کے وزیراعلیٰ تو کھلاڑیوں کے کھلاڑی نکلے‘‘ وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے پر کام کرنے کیلئے خود میدان میں آگئے ، عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو جلد تبدیلی کا احساس ہوگا‘ 100رو زہ ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کرتا رہا ہوں ‘ نئے پاکستان کی تعمیر میں پنجاب سبقت لے گا۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے عوام کو جلد

خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوگا۔ نیا پاکستان خودمختار‘ معاشی طور پر مضبوط اور ترقی یافتہ و خوشحال ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے پرامن ‘ روشن اور خوشحال مستقبل کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں پنجاب سبقت لے گا۔ صوبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر شبانہ روز کام جاری ہے۔ سو روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کررہا ہوں۔

The post ’’پنجاب کے وزیراعلیٰ تو کھلاڑیوں کے کھلاڑی نکلے‘‘ وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے پر کام کرنے کیلئے خود میدان میں آگئے ، عوام کو بڑی خوشخبری سنادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...