لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ نے ایچی سن کالج سے بیٹے کو نکالنے کیخلاف درخواست پر کشمالہ طارق کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کشمالہ طارق کی جانب سے بیٹے کو ایچی سن کالج سے نکالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے
کشمالہ طارق کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے قرار دیا کہ بچوں کی چھوٹی موٹی لڑائیوں کو نظر انداز کرنا چاہیے ، لاہور ہائیکورٹ میں اگر خلاف فیصلہ آئے تو آپ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیں ، آپ کی دادرسی لاہور ہائیکورٹ کے ہی دائرہ اختیار میں ہے ۔
The post بیٹے کو کالج سے نکالنے کیخلاف درخواست پر کشمالہ طارق کی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے احکامات جاری کردیئے appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment