Pages

Saturday, September 15, 2018

سمگلنگ کا الزام،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں کپتان اور اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑا ،بات بڑھ گئی، افسوسناک صورتحال

لاہور ( این این آئی) قومی ایئر لائن کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں کپتان اور اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے باعث پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی اور مسافروں نے جہاز میں شدید احتجاج کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757کے کپتان انوار چوہدری نے اسٹیورڈ اویس قریشی کو جہاز میں سوار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیورڈ لندن پرواز اسمگلنگ

کیس میں ملوث رہا اور اسمگلنگ جیسے واقعات کی وجہ سے باقی لوگوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اسٹیورڈ کو سوار کرنے کے اعتراض پر جہاز کے باقی کریو نے بھی جانے سے انکار کردیا ۔جہاز کے عملے کے جھگڑے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر جہاز میں سوار مسافروں نے احتجاج کیا ۔ بعد ازاں اعلیٰ افسران کے بیچ بچاو کرانے کے بعد پرواز تین گھنٹے کے بعد روانہ ہوئی۔

The post سمگلنگ کا الزام،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں کپتان اور اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑا ،بات بڑھ گئی، افسوسناک صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...