Pages

Tuesday, January 1, 2019

نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر معذور شخص کو بیوی اور کمسن بیٹے سمیت آہنی راڈوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا،بچ جانے والی4سالہ بچی نے باپ کو قاتل قراردیا ، پولیس چکراکر رہ گئی

رحیم یارخان(آئی این پی)رحیم یارخان، رات کے اندھیرے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر معذور شخص کو بیوی اور کمسن بیٹے سمیت آہنی راڈوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا،3 بچیاں زندہ بچ گئیں ،ملزمان نعشوں پر رضائیاں ڈال کر گھر کے مین گیٹ کو تالا لگا کر فرار ،کمسن بچیوں کے واویلہ کرنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ،مقتول ایک ماہ قبل ہی لیاقت پور سے اہلخانہ کے ہمراہ موضع ٹبی وگھاور منتقل ہو ا تھا ،بچ جانے والی4سالہ بچی نے باپ کو قاتل قراردیا ،

پولیس چکراکر رہ گئی خون کی ہولی دیکھ کر بچی نے بدحواسی میں باپ کو قاتل قرار دیامقتول کے بھائی سے پولیس کا یزمان میں رابطہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں اور کمسن بچیاں مقتول کے بھائی کے حوالے کی جائیں گی اے ایس پی کی میڈیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق موضع ٹبی وگھاور کے رہائشی مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک ماہ قبل لیاقت پور سے اس موضع میں منتقل ہونے والے محمد عباس کے گھر سے کمسن بچیوں کی چیخ وپکار سنائی دے رہی ہے جبکہ مکان کے مین گیٹ کو باہر سے تالا لگا ہوا ہے جس پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور گھر میں داخل ہوکر معلوم ہوا کہ محمد عباس اس کی بیوی بشریٰ اور6سالہ بیٹے حسنین کو آہنی راڈوں کے وا رکرکے قتل کرنے کے بعد ان کی نعشوں پر رضائیاں ڈال دی گئی ہیں جبکہ گھر میں ہی موجود 3کمسن بچیوں 4سالہ سحر فاطمہ،2سالہ ایمان فاطمہ اور6ماہ کی نور فاطمہ کو زندہ چھوڑ دیا گیا ہے پولیس نے 4سالہ سحر فاطمہ سے واردات بارے معلوم کرنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے باپ غلام عباس کو ہی قاتل قرار دیا جس کے بیان پر پولیس چکراکررہ گئی ذرائع کے مطابق مقتول غلام عباس ایک بازو اور پاؤں سے معذور تھا تاہم وہ کیری وین چلا کر روزگار کا سلسلہ چلائے ہوئے تھا ۔بدحواس ہوجانے والے 4سالہ سحر فاطمہ اور اس کی 2کمسن بہنوں کو فوری طور پر ریسکیو کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا گیا اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر اے ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی نے بتایا کہ 4سالہ سحر فاطمہ کی جانب

سے باپ کو قاتل قرار دینا خون کی ہولی دیکھ کر بچی کا خوف ہوسکتا ہے تاہم قتل کی واردات گھر سے نہیں بلکہ باہر سے گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے واردات مکمل کرنے کے بعد 3کمسن بچیوں کو زندہ چھوڑ دیا اور گھر کے مین دروازے کو نیا تالا لگا کر موقع سے فرارہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ مقتول محمد عباس کے بھائی سے یزمان میں رابطہ ہوگیا ہے نعشیں اور کمسن بچیاں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے بھائی کے سپرد کی جائیں گی تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس قتل کی اس لرز خیز واردات کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور اس واردات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

The post نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر معذور شخص کو بیوی اور کمسن بیٹے سمیت آہنی راڈوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا،بچ جانے والی4سالہ بچی نے باپ کو قاتل قراردیا ، پولیس چکراکر رہ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...