بیجنگ(آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ قرضوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا پاک چین تعلقات کو سبوتاژ نہیں کر سکتا،بھارتی میڈیا پاکستانی قرض کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، سی پیک کے تحت پاکستان کا قابل واپسی قرض 40بلین ڈالر نہیں بلکہ صرف6.017بلین ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے ریاستی اخبار گلوبل ٹائمز نے بھارتی و بین الاقوامی میڈیا کی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پاکستان کے قرض کے حوالے سے جھوٹا
پروپیگنڈا کر رہا ہے لیکن یہ سازش پاک چین دوستی اور مضبوط تعلقات کو سبوتاژ نہیں کر سکتی۔ گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان پر چین کاقابل واپسی قرض 40بلین ڈالر نہیں بلکہ صرف 6.017بلین ہے ۔ گلوبل ٹائمز کی اس رپورٹ کی تصدیق حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے بھی کی۔پاکستان کے انگلش روزنامے کی رپورٹ پر بھی گلوبل ٹائمز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کو ذرائع نقل و حمل کے منصوبوں کیلئے 5.874بلین ڈالر کا رضاکارانہ قرض دیا جس کو پاکستان سہولت کے ساتھ چین کو ادا کر سکتا ہے ۔ پاکستان پر چین کے قرض کا کبھی بھی دباؤ نہیں رہا ہے۔ گلوبل ٹائمز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے سی پیک کے تحت پاکستان کو دئیے گئے چینی قرض بارے لکھا تھا کہ بیجنگ اسلام آباد کو یہ قرض اس لئے فراہم کر رہا ہے کہ جب پاکستان یہ قرض واپس نہ کر سکے تو چین اس سیاقتصادی و سیاسی فوائد حاصل کر سکے۔گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ در اصل بھارتی میڈیا سی پیک کے حوالے سے پاک چین بڑھتے تعلقات اور مضبوط ہوتی دوستی پر پریشان ہے۔ دوسری طرف سی پیک پر بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خدشات ہیں جو کہ سراسر بے بنیاد ہیں۔ پاک چین اقتصادی تعاون اور سی پیک پر تیز عملدرآمد علاقائی اقتصادیات کی بہتری کے لئے ہیں۔باہمی اقتصادی تعاون صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ بھارتی بر آمدات میں بھی اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کو چاہئے کہ وہ سی پیک کے حوالے سے مثبت رویہ اپنائے۔گلوبل ٹائمز نے کہا کہ امید ہے بھارتی عوام صحیح انتخاب کا ساتھ دیں گے۔
The post بھارتی میڈیا پاکستانی قرض کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے،اس کی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ،چین کا شدیدردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment