Pages

Saturday, June 30, 2018

اگر تحریک انصاف کوکم سیٹیں ملیں تو عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کیلئے سیکنڈ پلان کیا ہے؟کس اہم سیاسی جماعت سے اتحاد ہوگا؟شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات

لاہور(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر کم سیٹیں ملیں تو عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کیلئے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو ملوانے کی کوشش کروں گا ، آصف زرداری سے نہیں تو بلاول سے تو تعلقات ہیں اس سے بات کر سکتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ پی ٹی آئی مذہبی قوتوں کو ساتھ ملائے اور 10سے 15نشستوں پر بات ہو سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا ۔اگر ہنگ پارلیمنٹ بنی

تو میری کوشش ہو گی کہ عمران خان کے واضح اعلان کے باوجود تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو ملواؤں تاکہ عمران خان وزیر اعظم بن سکے ۔ انہوں نے اس سوال کہ آپ کے آصف علی زرداری سے متعلق رائے تلخ رہی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف اور آصف زرداری مل سکتے ہیں تو ہم نے آصف زرداری کے کسی بڑے کو مارا ہے ۔ میری آصف زرداری سے متعلق راء تبدیل نہیں ہوئی ،اگر میں زرداری سے نہیں تو بلاول سے تو بات کر سکتا ہوں ۔

The post اگر تحریک انصاف کوکم سیٹیں ملیں تو عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کیلئے سیکنڈ پلان کیا ہے؟کس اہم سیاسی جماعت سے اتحاد ہوگا؟شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ن لیگ میں بھی اختلافات کھل کے سامنے آگئے، مرکزی سینئر نائب صدر نے صوبائی صدر پر ٹکٹ کے عوض پیسے مانگنے کا الزام لگادیا ،حیرت انگیز انکشافات

لاڑکانہ(نیوز ڈیسک) نواز لیگ سندھ میں بھی اختلافات کھل کے سامنے آگئے مرکزی سینئر نائب صدر بابو سرفراز جتوئی نے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ پر ٹکٹ کے عوض پیسے مانگنے اور پیپلز پارٹی سمیت جی ڈی اے کے ساتھ تعلق رکھ کے پارٹی کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام لگا دیا۔ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز لیگ کے مرکزی نائب صدر بابو سرفراز جتوئی نے کہا کے پارٹی کی مرکزی قیادت نے این اے 201 لاڑکانہ پر مجھے چار روز قبل ٹکٹ جاری کیا

جس کے لیے میں نے مسلسل صوبائی قیادت سے رابطہ کیا کے مجھے ٹکٹ بھجوایا جائے تاکے میں اسے متعلقہ ریٹرنگ افسر کے دفتر میں جمع کروا سکوں گذشتہ روز مجھے ٹکٹ جمع کروانے کے آخری روز صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے ٹکٹ بھیجنے کے بجائے فون کر کے ٹکٹ کے عیوض تیس لاکھ روپے طلب کیے میں نے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر مجھے ٹکٹ نہیں بھجوائی گئی میں پارٹی کا وفادار رکن ہوں میں نے این اے 201 پر داخل اپنا نامزدگی فارم واپس لے لیا ہے جب کے شاہ محمد شاہ کے خلاف مرکزی قائدین کو شکایت کر دی ہے انصاف کی امید ہے نواز لیگ میں تھا ہوں اور رہوں گا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،بابو سرفراز جتوئی نے کہا کے 1992 سے سیاست کا آغاز نواز لیگ سے کیا نہ کبھی میں نے پارٹی بدلی اور نہ ہی کبھی دھوکہ دیا اور اس وقت بھی پارٹی کے ساتھ وفادار رہا جب پارٹی پر مصیبت کے دن تھے پارٹی کا صوبائی صدر بھی رہا اس وقت نواز لیگ 2018 کے انتخابات میں سندھ کی 12 اور 7 قومی اسیمبلی کی نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے لیکن پارٹی کے صوبائی صدر نے پارٹی ٹکٹ کے عیوض پیسے مانگے جو کے امیدواران نے نہیں دیے جس کے باعث پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہو ا ہے ،انہوں نے الزام لگایا کے پارٹی کے صوبائی صدرشاہ محمد شاہ پیپلز پارٹی اور فنگشل لیگ میں رہے ہیں اس لیے وہ ڈبل گیم کھیلتے ہوئے پیسوں کے عیوض ان کے ساتھ مل چکے ہیں اور پارٹی کو سندھ میں نقصان پہنچا رہے ہیں وہ الیکشن کو اپنے مالی فائدے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو کے غلط اقدام ہے ،انہوں نے کہا کے اب لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں نواز لیگ کے امیدواران کو ٹکٹ جاری نہ ہونے پر کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں کریں گے تاہم قیادت اس بات کا نوٹیس لیتے ہوئے شاہ محمد شاہ کے خلاف کارروائی کرے۔

The post ن لیگ میں بھی اختلافات کھل کے سامنے آگئے، مرکزی سینئر نائب صدر نے صوبائی صدر پر ٹکٹ کے عوض پیسے مانگنے کا الزام لگادیا ،حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زرین ضیاء نے علی امین گنڈہ پورکو چوڑیاں اور پراندہ پہنانے کا اعلان کردیا،انتہائی سنگین الزامات عائد

پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زرین ضیاء نے علی امین گنڈہ پورکو چوڑیاں اور پراندہ پہنانے کا اعلان کردیا۔ ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع میں پیرا شوٹرز کو ٹکٹ دیئے گئے ۔ڈی آئی خان میں پیراشوٹر خاتون کو ٹکٹ دیا گیا،مخصوص نشستوں پرکسی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اچھے انسان ہیں لیکن انہیں مس گائیڈ کیا جا رہا ہے،

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرویزخٹک،شاہ فرمان اورعاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ پر سرد جنگ ہے۔سابق خاتون رکن اسمبلی زرین ضیاء کی قیادت میں ساوتھ ریجن کی خواتین عمران خان اور پارٹی لیڈروں کے خلاف پھٹ پڑیں ، خواتین نے علی امین گنڈاپور سمیت سب کا بھانڈہ پھوڑ دیا،خاتون رکن نے پراندہ اور چوڑیاں لہراتے ہوئے کہہ دیا یہ علی امین گنڈاپور کو پہناوں گی۔ نوشہرہ میں پرویز خٹک کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دیا گیا ہے علی امین گنڈاپور،پرویز خٹک اور شاہ فرمان کہ جوتے پالش نہیں کرسکتے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی زرین ضیاء اور دیگر خواتین نے عمران خان اور پرویز خٹک سمیت پارٹی لیڈروں کی خوب کلاس لی اور کہا کہ جنوبی اضلاع کی خواتین نے مشکلات کہ باوجود پارٹی کا ساتھ دیا ہے خواتین میں سے کسی ایک خاتون کو مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے بلکہ ڈی آئی خان میں پارٹی کی غیر رکن خاتون ، صوابی میں ضلعی صدر کی گھر بیٹھے بیوی اور نوشہرہ میں پرویز خٹک کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دے دیا گیا سابق خاتون رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ علی امین گنڈاپور نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاروبار کیا اور تین کروڑ ڈکار کر گئے پشاور میں 3 خواتین عہدیدار پیراشوٹ کہ ذریعے آئی ہیں عمران خان ٹھیک ہے مگر اسے مس گائیڈ کیا جا رہا ہے ہم علی امین گنڈاپور،پرویز خٹک اور شاہ فرمان کہ جوتے پالش نہیں کرسکتے اْنہوں نے انکشاف کیا کہ پرویز خٹک،شاہ فرمان اور عاطف کہ مابین وزارت اعلی پر سرد جنگ ہے ۔

The post تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زرین ضیاء نے علی امین گنڈہ پورکو چوڑیاں اور پراندہ پہنانے کا اعلان کردیا،انتہائی سنگین الزامات عائد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

'He Sits and Listens to the Word of God Every Day': Blind Iraqi Refugee Memorizes 87 Chapters of the Bible

Leading the Way Ministries reports after leaving one of their audio Bibles with a blind Iraqi refugee, they returned and discovered he had memorized 87 chapters of the Bible. 

from CBNNews.com https://ift.tt/2tI4hxS

تمہاری پارٹی کے کرتو توں سے غازی بابا اچھی طرح واقف ہیں، یہاں سے اب تمہیں اقتدار نہیں ملے گا،بلاول زرداری کو بھی عوام نے گھیر لیا، افسوسناک صورتحال

کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی معروف صوفی بزرگ کی درگاہ سید عبداللہ شاہ غازیؒ آمد پر زائرین میں اس وقت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی کہ جب ان کے سیکورٹی عملے نے انہیں زائرین سے ملنے سے روک دیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے بلاول بھٹو اور زائرین کے درمیان حصار بنا لیا

مگر جب بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آگے بڑھے تو زائرین نے یک زبان ہو کر کہا کہ یہاں سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں۔ زائرین نے بلاول پر آوازیں بھی کسیں اور کہا کہ تمہاری پارٹی کے کرتو توں سے غازی بابا اچھی طرح واقف ہیں۔ یہاں سے اب تمہیں اقتدار نہیں ملے گا۔ بلاول بھٹو کی مزار سید عبداللہ شاہ غازی آمد کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ۔مزار انتظامیہ کو شام پونے پانچ بجے بتایا گیا کہ بلاول بھٹو مزار پر حاضری کیلئے آرہے ہیں۔ ان کی آمد عام زائرین کے راستے کی بجائے خفیہ راستے سے ہوئی۔ وہ پارٹی رہنماؤں سید مراد علی شاہ ،مکیش چاولہ ، وقار مہدی، شہری رحمن، سعید غنی و دیگر کے ہمراہ شام 5 بجے مزار پر پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی۔ ان کی آمد پر زائرین ان سے ملنا چاہتے تھے مگر سیکورٹی عملے نے عوام کو ان سے نہیں ملنے دیا۔ بعد ازاں وہ میڈیا سے بات کرنے کیلئے آگے بڑھے مگر زائرین نے آوازیں کسنا شروع کر دیں کہ مزار پر سیاسی گفتگو سے پر ہیز کریں۔ اس پر وہ میڈیا سے بات کئے بغیر خفیہ راستے سے واپس چلے گئے۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی معروف صوفی بزرگ کی درگاہ سید عبداللہ شاہ غازیؒ آمد پر زائرین میں اس وقت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی کہ جب ان کے سیکورٹی عملے نے انہیں زائرین سے ملنے سے روک دیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے بلاول بھٹو اور زائرین کے درمیان حصار بنا لیا مگر جب بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آگے بڑھے تو زائرین نے یک زبان ہو کر کہا کہ یہاں سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں۔

The post تمہاری پارٹی کے کرتو توں سے غازی بابا اچھی طرح واقف ہیں، یہاں سے اب تمہیں اقتدار نہیں ملے گا،بلاول زرداری کو بھی عوام نے گھیر لیا، افسوسناک صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،اکٹھے پانچ اہم رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

لاہور/راجن پور /مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک)راجن پور اور مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن)کے پانچ امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے پنجاب کے ضلع راجن پور سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی، انکے والد سردار پرویز گورچانی، حفیظ دریشک اور یوسف دریشک کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے تھے لیکن اب ان امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیر علی گورچانی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران سے ٹکٹیں واپس لے کر ’’جیپ ‘‘کا انتخابی نشان الاٹ کرالیا ہے جس کے بعد این اے 193 اور پی پی 293 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ والد سردار پرویز گورچانی پی پی 294 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے جبکہ حفیظ دریشک این اے 194 سے آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔یوسف دریشک نے بھی پی پی 296 سے (ن)لیگ کا ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181 سے امیدوار ملک سلطان محمود ہنجرا نے ٹکٹ ملنے کے باوجود آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سلطان محمود ہنجرا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ’’جیپ ‘‘ کا نشان الاٹ کرانے کے لئے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست بھی دی ۔یاد رہے کے سلطان محمود ہنجرا کے مد مقابل تحرک انصاف کے امیدوار سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر ہیں۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت مسلم لیگ (ن)کے دیگر اہم رہنماؤں کے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کے اعلان کو راجن پور میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے لئے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ گزشتہ انتخابات میں راجن پور کو مسلم لیگ (ن)کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا جہاں سے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی

نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس وقت صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے شیر کے نشان پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما عاطف مزاری اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 195 سے ان کے بھتیجے خضر خان مزاری الیکشن لڑرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور بعض پارٹی رہنماؤں نے اصل وجوہات سے آگاہی کیلئے ایک دوسرے سے رابطے بھی کئے ہیں ۔

The post ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،اکٹھے پانچ اہم رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین زوال کا سامنا، پنجاب کے 141 حلقوں میں سے صرف کتنے حلقوں کیلئے امیدوار مل سکے؟ افسوسناک انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی عام انتخابات 2018ء کے لیے مطلوبہ امیدوار اکٹھے کرنے میں ناکام رہی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرنے کا وقت آخری لمحات میں داخل ہو چکا ہے مگر پی پی پی ابھی تک پنجاب سے امیدوار ہی نہیں ڈھونڈ سکی ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدوار پورے نہ ہونے کی وجہ پیپلز پارٹی پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کر سکی، پنجاب کے 141 حلقوں میں سے پیپلز پارٹی سو امیدوار بھی تلاش نہ کر سکی اب تک پیپلز پارٹی کو صرف 93 امیدوار میسر آئے ہیں جن میں سے اکثر غیر معروف شخصیات ہیں۔

The post پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین زوال کا سامنا، پنجاب کے 141 حلقوں میں سے صرف کتنے حلقوں کیلئے امیدوار مل سکے؟ افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکپتن میں عمران خان کا چوکھٹ پر بوسہ، ملک بھر سے شدید تنقید کے بعد مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آ گیا، تنقید نہیں کی بلکہ ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

لندن (نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دینے کے لیے گئے جہاں ان کی اہلیہ اور انہوں نے زمین پر بوسہ دیا، ان کے اس عمل سے پورے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، ایک بحث شروع جو اب تک جاری ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، لندن میں جب مریم نواز میڈیا

سے گفتگو کر رہی تھیں تو اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان کے اس عمل کے بارے میں سوال کیا جس پر مریم نواز نے ایسا جواب دیا کہ سب ہی حیران رہ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ مذہب ہرکسی کا ذاتی معاملہ ہے، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی لیکن نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے ایک انسان کو وہ کچھ کرنے پر مجبور کر دیا جو اس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔

The post پاکپتن میں عمران خان کا چوکھٹ پر بوسہ، ملک بھر سے شدید تنقید کے بعد مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آ گیا، تنقید نہیں کی بلکہ ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قصور میں درندگی کی انتہا ہو گئی، نابینا امام مسجد کی بیوی کے ساتھ چار افراد کا گینگ ریپ، ویڈیو اور تصاویر بنا کر انتہائی شرمناک کام کر ڈالا، پولیس کا افسوسناک ردعمل

قصور (نیوز ڈیسک) پتوکی کے نواحی گاؤں داؤکے چک 9 میں چار افراد نے نابینا امام مسجد کی بیوی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نابینا امام مسجد کی بیوی جو کہ چھ بچوں کی ماں ہے، چار افراد نے نہ صرف گینگ ریپ کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو اور تصویریں بھی بناتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،

رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے داؤکے میں امام مسجد مولوی عمر کی بیوی اپنی بھتیجی کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں دکان کے قریب ملزمان عبدالحمید، محمد صدیق، شکیل اور ان نامعلوم ساتھی نے جو کہ مسلح تھے روک لیا۔ امام مسجد کی بیوی کے مزاحمت کرنے پر اسے سنگین دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ گولی مار کر تمہیں دفن کر دیں گے، ملزمان نے نابینا امام مسجد کی بیوی کو اٹھایا اور قریب ہی ایک حویلی میں لے گئے جہاں انہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کا وہ نامعلوم ساتھی ویڈیو اور تصاویر بناتا رہا۔ ان ملزمان نے امام مسجد کی بیوی کو دھمکیاں دیں کہ اگر تم نے شور مچایا تو یا کسی کو بتایا تو تمہاری تصویریں اور ویڈیو پورے گاؤں کو دکھائیں گے جس سے تم کسی کو منہ دیکھنے کے قابل نہیں رہو گی، اس کے علاوہ جب بھی ہم تمہیں بلائیں گے تمہیں آنا پڑے گا، ان ملزمان نے اگلے روز امام مسجد کی بیوی کو دوبارہ روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے انکار کر دیا، جس پر ان ملزمان نے اس کی تصویریں اور ویڈیو پورے گاؤں کو دکھا دی۔ نابینا امام مسجد کی بیوی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان لے کر پتوکی تھانہ صدر گئی، پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن قصور پولیس نے روایتی بے حسی اور سستی کا مظاہرہ کیا اور ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، رپورٹ کے مطابق امام مسجد کی بیوی نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ ظلم کرنے والے ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف دیا جائے، اس نے کہا کہ میری زندگی ان درندوں نے برباد کر دی ہے، اب وہ مجھے مقدمات کی پیروی سے روکنے کے لیے بھی سنگین قسم کی دھمکیاں دے رہے ہیں، خاتون نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

The post قصور میں درندگی کی انتہا ہو گئی، نابینا امام مسجد کی بیوی کے ساتھ چار افراد کا گینگ ریپ، ویڈیو اور تصاویر بنا کر انتہائی شرمناک کام کر ڈالا، پولیس کا افسوسناک ردعمل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں شمولیت، سعودی عرب نے کس چیز کی لالچ میں آخری وقت میں پاکستان کا ساتھ چھوڑ دیا؟ وہ کون سے دو ممالک تھے جو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پاکستان کو عالمی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے گرے لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف کا پہلا اجلاس فروری 2018ء میں ہوا تھا جس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کی امریکی قرارداد کی مخالفت ترکی، چین اور سعودی عرب نے کی تھی لیکن 22 فروری کو امریکہ پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کروانے میں کامیاب ہو گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ نے سعودی عرب کو اعتماد میں لے لیا تھا کہ ایف اے ٹی ایف

کی مکمل رکنیت کے بدلے وہ پاکستان کی مخالفت میں اس کی مدد کرے۔ اس تمام صورتحال میں ترکی اور چین ہی پاکستان کی حمایت میں رہ گئے تھے، پاکستان کو تین ممالک کی حمایت چاہیے تھی لیکن سعودی عرب کے حمایت نہ کرنے کی وجہ سے صرف دو ممالک ہی رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس مرحلے میں چین نے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ حمایت نہیں کر رہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ایسی چیز کی حمایت کریں جو ناکام ہونے جا رہی ہے، واضح رہے کہ سعودی عرب کے حمایت نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔

The post ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں شمولیت، سعودی عرب نے کس چیز کی لالچ میں آخری وقت میں پاکستان کا ساتھ چھوڑ دیا؟ وہ کون سے دو ممالک تھے جو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز اہم حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی، انتخابی نشان ’’شیر‘‘ نہیں بلکہ کیا ہوگا؟ حیرت انگیز اعلان کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے آبائی حلقے سے دوبارہ میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز حلقہ این اے 125 سے آزاد حیثیت انتخابات میں حصہ لیں گی، الیکشن کمیشن نے انہیں ’’پینسل‘‘ انتخابی نشان دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے حلقہ 125 سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے جو وہ واپس نہیں لے سکی جس کی وجہ سے ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر نے انہیں پینسل انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ مریم نواز کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کاغذات واپس لینے گیا مگر دیر ہو گئی۔

The post مریم نواز اہم حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی، انتخابی نشان ’’شیر‘‘ نہیں بلکہ کیا ہوگا؟ حیرت انگیز اعلان کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی منظور appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ساہیوال، ایڈیشنل سیشن جج نے 8سالہ کمسن بچی رابعہ سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو معمولی سزا سنادی گئی

ساہیوال(نیوز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال راجہ صفدر اقبال نے 8سالہ کمسن بچی رابعہ سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اسلم کو ایک سال قید سخت کی سزا سنادی ۔

استغاثہ کے مطابق 9مارچ 2017کو 98/6Rمیں محمد اسلم ملزم نے 8سالہ رابعہ کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 376ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

The post ساہیوال، ایڈیشنل سیشن جج نے 8سالہ کمسن بچی رابعہ سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو معمولی سزا سنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا،انسانی سمگلنگ کے حوالے سے بدترین ملک کون سا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

نیویارک (نیوز ڈیسک) انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے درجہ دوم کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔نئی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی پر نظر ثانی کی گئی ہے ٗ

پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال کر درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے اور پاکستان کی درجہ بندی پانچ سال بعد بہتر آئی ہے۔پاکستان کو مسلسل چار سال درجہ دوم کی واچ لسٹ میں رکھا گیا تاہم اس دوران پاکستان نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق قانون سازی بھی کر لی ہے۔ 2018 کی رپورٹ میں 39 ممالک درجہ اول ،81 ممالک درجہ دوم اور 43 درجہ دوم کی واچ لسٹ میں ہیں۔ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے 23 ملکوں کو درجہ سوم میں ڈالا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں لیبیا، صومالیہ اور یمن کو اسپیشل کیسز قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے درجہ دوئم کی واچ لسٹ میں رہا ہے اور اگر کوئی ملک درجہ سوئم میں چلا جائے تو اس پر امریکا پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سالانہ جائزہ رپورٹ میں پاکستان کو درجہ دوئم کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تاہم وہ اب بھی درجہ دوئم میں شامل ممالک میں سے ایک ہے۔درجہ بندی کے مطابق 2011 سے اب تک پاکستان نے کبھی اتنے پوائنٹس حاصل ہی نہیں کیے کہ وہ درجہ اول میں شامل ہوسکے۔درجہ اول میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو انسانی اسملنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کے کم از کم معیار پر پورا اترتے ہیں۔درجہ دوئم میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو کم سے کم معیار پر پورے تو نہیں اترتے البتہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرتے ہیں جبکہ واچ لسٹ میں ان ممالک کو رکھا جاتا ہے جہاں اسمگلنگ کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔امریکا نے میانمار کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ میانمار کم عمر بچوں کو بطور سپاہی استعمال کر رہا ہے۔

The post امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا،انسانی سمگلنگ کے حوالے سے بدترین ملک کون سا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان دوست ہیں ،نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کے بدلے مجھ سے بے وفائی کی،ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا ،چوہدری نثار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،دھماکہ خیز اعلان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا ٗ برادری کی نہیں پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ٗ عمران خان دوست ہیں ٹکٹ لے سکتا تھا ٗ میں نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کوترجیح دی ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ میں برادری کی سیاست نہیں کرتا پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ہمیشہ سیاست میں اپنے علاقے کا علم بلند رکھا، اس علاقے میں میں 1985 میں آیا جب یہاں ہسپتال تھا نہ کوئی سڑک تھی لیکن 34 سال کی سیاسی زندگی میں علاقے کے لوگوں کوترقی دی، ایک وقت تھا انسانوں کیلئے کچی سڑکیں نہیں تھی آج گدھوں کیلئے بھی پکی سڑکیں ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی انہوں نے کہاکہ میں نے اقتدار میں آکر نہ کوئی پمپ لگایا ٗ نہ سی این جی اسٹیشن لگایا ٗ نہ فیکٹر لگائی ہمیشہ ملک پاکستان اور اپنے علاقہ کا سوچا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا، عمران خان میرے دوست ہیں ، ان سے ٹکٹ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی، دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے کرم سے چوہدری نثار تنہا نہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان اللہ کے بعد صرف اپنی قوم و علاقے کا محتاج ہے۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آپ میرے بھی ترقیاتی کام دیکھ لیں اور میرے مخالفین کو بھی دیکھ لیں ٗ  جو آپ کو اچھا لگے اسے آپ ووٹ دیں انہوں نے کہاکہ مجھے میرے حلقہ اور عوام پر پورا یقین ہے اور 25جولائی کو ڈبوں سے میرے حق میں ووٹ نکلیں گے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ہاتھ اٹھا کر کاسہ لیسی کرنیوالا نہیں،میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر اصولوں کی سیاست کی ہے مجھے سب سے پہلے میرا ایمان اور پھر پاکستان عزیز ہے ۔

The post عمران خان دوست ہیں ،نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کے بدلے مجھ سے بے وفائی کی،ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا ،چوہدری نثار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،دھماکہ خیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یہ کام میرے لئے عذاب تھا جس کی وجہ سے بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا ٗ عمران خان کے حیرت انگیز انکشافات،بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے کا مرحلہ عذاب تھا ٗ ٹکٹوں کے معاملے پر بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا ٗ آئندہ پارٹی الیکشن لڑ کر آنے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کا ٹکٹ دینگے ٗمقابلے میں کسی کو کمزور نہ سمجھو ٗ جب زر داری اور نوازشریف آئے تو ڈالر 60روپے تھا ٗ اس وقت ڈالر 125روپے ہوگیا ہے ٗ دس سالہ دور میں قرضہ 27ہزار ارب روپے بڑھ گیا ٗ

جن کا جینا مرنا پاکستان کیلئے نہیں ان کو ووٹ مت دینا ٗ اقتدار میں آئے تو سب سے ٹیکس اکٹھا اور کرپشن ختم کرینگے ٗ پورے ملک میں درخت لگائینگے ٗ 23 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرینگے ۔ہفتہ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہماری جتنی تیاری ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔عمران خان نے کہاکہ الیکشن لڑنے کا پہلا اصول یہ ہے کہ مخالف امیدوار کو کبھی کمزور نہ سمجھا جائے۔عمران خان نے کہا کہ 4000 ہزار لوگوں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تاہم ابھی تک صرف 650 لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پر بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا ٗکئی اچھے امیدوار تھے مگر کسی ایک کو ٹکٹ دینا تھا۔انہوں نے کہاکہ ٹکٹ دینے میں بڑے عذاب سے گزرا، کبھی ایسے عذاب سے نہیں گزرا، خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کے ٹکٹ جتنا بڑا عذاب تھا میں دوبارہ اس میں نہیں پڑناچاہتا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جو بھی کرتے لوگوں نے مایوس ہونا تھا ،کچھ ناراض لوگ میرے گھر آئے ،بعض نے میڈ یا پر بیانات دئیے ۔عمران خان خان نے کہا کہ اگر بیس رکنی ٹیم کا سکواڈ ہواور میدان میں 11کھلاڑی اتریں تو باقی نو کھلاڑیوں کو مایوسی ہوتی ہے ،ایک مرتبہ لاہور میں انڈر 19کی ٹیم میں مجھے ایک میچ کھلا کر باہر کردیا گیا تو میں نے بھی ایک سال تک خود سے زیادتی کی باتیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا اور جو تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جب کوئی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو پھر ایسے لوگوں کو بھی پاکستان کیلئے کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے اور تحریک انصاف کے نظریاتی لوگوں کو بھی موقع ملے گا ۔عمران خان نے کہاکہ آئندہ پارٹی الیکشن لڑ کر آنے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کا ٹکٹ دیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے ان خواتین کو ٹکٹ دیے جو ایوان میں جا کر قانون سازی کر سکیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو نظریاتی کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، ہمیں ان خواتین کو بھی ٹکٹ دینا تھا جو قانون جانتی ہوں اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد پارٹی میں بھی الیکشن کرائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 21 سال کھیلوں کے گراؤنڈ میں مقابلہ کرنا سیکھا، مقابلے کا پہلا اصول، مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھو، ہماری تیاری ہے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

عمران خان نے (ن )لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن اس کے باوجود یہ ملک بھر میں رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید آدھے لوگوں کا تو جرم صرف یہ ہے کہ وہ غریب ہیں، ان کے پاس دولت اور طاقت بھی ہے، کوئی کمزور آدمی ہوتا ہو اڈیالہ میں پڑا ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے ایک فرد کیلئے پاکستان میں ہسپتال ٹھیک نہیں، پہلے سمدہی بستر پر ایسے پڑا تھا جیسے اللہ کے پاس جانے لگا تھا ٗ

اسحاق ڈار کی بستر پر شکل دیکھ کرلگا جیسے تھوڑے دنوں کا مہمان ہے ٗمجھے اسحاق ڈار کی شکل دیکھ کر بڑا ترس آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے داماد کا نیب میں کیس آیا تو وہ بھی بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زر داری بھی جہاز پکڑ کر دبئی بھاگ جاتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 32 ایف آئی آر درج کروائی گئیں، میرے ساتھ ایسا ہوا توعام آدمی کیساتھ کیا سلوک ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موٹر وے بنا لیکن دگنی قیمت پر، آدھا پیسہ یہ لوگ کھا گئے،

لندن جائیداد کے علاوہ بھی شریف خاندان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری کے کاروبار باہر ہیں، ان لوگوں کا علاج بھی باہر ہوتا ہے، جب زرداری اور نواز شریف آئے تو ڈالر 60 روپے کا تھا، اس وقت ڈالر 125 روپے کا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف کے 10 سالہ دور میں قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھ گیا، ان دونوں نے ملک کو مقروض کر کے رکھ دیا گیا، مجھے بتائیں یہ 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ کیسے اترے گا؟

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان کیلئے نہیں ان کو ووٹ مت دینا ٗ جب یہ لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے یہ سوال ضرور پوچھیں؟انہوں نے کہاکہ ڈالر جب بڑھتا ہے تو روپے کی قیمت کم ہو جاتی ہے ٗ اگر یہی پیسہ باہر بینکوں میں ہوتا ہے تو یہ پیسہ بڑھتا جاتا ہے، ان لوگوں کا پیسہ تو باہر پڑا ہے جو بڑھ رہا ہے انہیں کیا تکلیف ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہمیں حکومت میں آنے کا موقع ملا تو سب سے پہلے ٹیکس اکٹھا کرینگے ٗ ایف بی آ رکو ٹھیک کرینگے اداروں کو ٹھیک کر نا ہمارا عزم ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار ملا تو سب سے پہلے کرپشن کو ختم کر نے کیلئے اقدامات اٹھائینگے چھوٹی کرپشن کو ختم کر نے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پہلے دن سے ہی کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کر دینگے ۔ملکی مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت میں پانی نہیں ہے جس کے پاس پیسہ اس کے پاس پانی ہے ٗیونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو لاکھ بچے گندا پانی پینے کیوجہ سے مرتے ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے 10 سالوں میں 6 ہزار ارب روپیہ خرچ کیا،

شہبازشریف بتائیں، کتنے ہسپتال، کتنی عالمی معیار کی یونیورسٹیاں بنائیں، کتنے لوگوں کوصاف پانی دیا؟ صاف پانی کمپنیوں میں کرپشن سامنے آئی، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، ڈیڑھ لاکھ پرائیویٹ سکولوں کے بچے خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں واپس گئے۔ خیبرپختونخوا میں غریب خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے۔ اسی ملک سے 8 ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔ جب خیبرپختونخوا میں درخت لگائے تومذاق اڑایا گیا ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے درخت لگائے، درخت نہ ہونے کیوجہ سے گرمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اللہ 25 جولائی کو ہمیں موقع دیں اسی سال پورے ملک میں درخت لگانا شروع کر دیں گے۔عمران خان نے 23 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

The post یہ کام میرے لئے عذاب تھا جس کی وجہ سے بیگم نے تین ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے دیکھا ٗ عمران خان کے حیرت انگیز انکشافات،بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی، پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد،اسد عمر معافیاں مانگتے رہے، شدید ہنگامہ، بات بڑھ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے میڈیا نمائندوں پر تشدد بھی کیا گیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ۔کنونشن شروع ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

کنونشن میں بے نظمی اور ہنگامہ آرائی کی خبریں دینے پر میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں سے نا روا سلوک، انہیں مارا پیٹا گیا اور دھکے بھی دیے گئے۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے رپورٹر ایاز اکبر یوسفزئی اور ایونٹ کی کوریج کرنے والی ٹیم پر بھی تشدد کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی جانب سے صحافیوں سے معذرت، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا واقعہ میں ملوث کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گیمیڈیا نمائندوں پر تشدد کے بعد صحافیوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا نمائندوں پر تشدد کی معذرت کی اور تشدد کرنے والے کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ صحافی، تحریک انصاف میڈیا سیل اور پولیس کو کارکنوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔  اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے میڈیا نمائندوں پر تشدد بھی کیا گیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ۔

The post تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی، پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد،اسد عمر معافیاں مانگتے رہے، شدید ہنگامہ، بات بڑھ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ریحام خان کو اہم سیاسی جماعت نے شمولیت کی پیشکش کردی، نقاب نہیں کر سکتی ٗ داڑھی رکھ لوں؟ایسا جواب دیدیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت دعوت دی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ نقاب نہیں کرسکتیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے انہیں ایک سیاسی جماعت نے

شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ اپنی ایڈٹ شدہ تصویر بھی شیئر کردی ساتھ ہی مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔ریحام خان کی جانب سے اس سیاسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا جس نے انہیں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

The post ریحام خان کو اہم سیاسی جماعت نے شمولیت کی پیشکش کردی، نقاب نہیں کر سکتی ٗ داڑھی رکھ لوں؟ایسا جواب دیدیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی اسمبلی کے حلقے سے اہم امیدوار نے عائشہ گلالئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے آزادامیدوارنفیس مراد عائشہ گلالئی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے آزاد امیدوار نفس مراد

پی ٹی آئی (جی)کی چیئرپرسن کے حق میں دستبردار ہو گئے اور اپنے کاغذات واپس لے لئے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے 76 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

The post قومی اسمبلی کے حلقے سے اہم امیدوار نے عائشہ گلالئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رن مرید ہونا تو عزت کی بات ہے ٗ عمران خان رن مرید نہیں بلکہ کیا ہیں؟سابق وزیرخارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کھلاڑیوں کو آگ ہی لگادی

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) رن مرید ہونا تو عزت کی بات ہے ٗ عمران خان رن مرید نہیں بلکہ کیا ہیں؟سابق وزیرخارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کھلاڑیوں کو آگ ہی لگادی،سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رن مرید ہونا تو عزت کی بات ہے ٗ عمران خان رن مرید نہیں کوئی اور چیز ہے ۔

سیالکوٹ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے مد مقابل امید وار کی ڈگری جعلی ہے تاہم یہ جعلی ڈگری تو معمولی بات ہے ،ان کا لیڈر عمران خان سجدے کرتا پھر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن اس بات کا متحمل نہیں کہ موقع ضائع ہو ،ووٹ کی عزت پامال ہوئی تو ترقی کاموقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔

The post رن مرید ہونا تو عزت کی بات ہے ٗ عمران خان رن مرید نہیں بلکہ کیا ہیں؟سابق وزیرخارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کھلاڑیوں کو آگ ہی لگادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چوہدری نثار سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد منحرف رہنماء اکٹھے؟الگ ہونیوالے کس ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے،حیرت انگیز انکشافات

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) انتخابات 2018 کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان سمیت راجن پور سے تعلق رکھنے والے دیگر منحرف رہنما کو ’جیپ‘ کا نشان الاٹ کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 کیلئے چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا نشان ریٹرنگ آفیسر نجیب اللہ نے الاٹ کیا ٗ

اس کے علاوہ انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کے لیے بھی چوہدری نثار کو جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا، ریٹرنگ آفیسر شبریز اختر راجہ نے انہیں مذکورہ نشان الاٹ کیا، اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی سابق وزیر داخلہ کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ ’جیپ‘ کے نشان کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دی تھی۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181 سے پارٹی کے امیدوار ملک سلطان محمود ہنجرا نے ٹکٹ ملنے کے باوجود آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اس کے علاوہ سلطان محمود ہنجرا نے آزاد امیدوار سے نشان الاٹ کے لیے ’جیپ‘ کے نشان کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو دے دی۔خیال رہے کہ سلطان محمود ہنجرا کا شمار نواز شریف اور شہباز شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے ٗیاد رہے کے سلطان محمود ہنجرا کے مد مقابل تحرک انصاف کے امیدوار سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر ہیں۔بعد ازاں راجن پور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے 4 رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔راجن پور سے جن 4 امیدواروں نے ٹکٹ واپس کیے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا

انہوں نے الیکشن کمیشن سے ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست بھی کی جسے منظور کرلیا گیا۔راجن پور سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ واپس کرنے والے رہنماؤں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 293 سے اْمیدوار سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور ان کے والد پرویز گورچانی شامل ہیں، جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 294 سے اْمیدوار ہیں ٗان کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے حفیظ دریشک اور ان کے بھائی یوسف دریشک نے بھی مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 296 سے الیکشن لڑرہے ہیں ٗ

ان سے قبل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 295 سے اطہر گورچانی نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر اہم رہنماؤں کے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کے اعلان کو راجن پور میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ گزشتہ انتخابات میں راجن پور کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا، جہاں سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی ٗاس وقت صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے شیر کے نشان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عاطف مزاری اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 195 سے ان کے بھتیجے خضر خان مزاری الیکشن لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کرنے والے رہنماؤں سے متعدد مرتبہ پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کی وجہ جاننے کیلئے رابطہ کیا گیاتاہم ان رہنماؤں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

The post چوہدری نثار سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد منحرف رہنماء اکٹھے؟الگ ہونیوالے کس ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے،حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز نے پاکستان واپسی کیلئے بڑی شرط عائد کردی

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ اپنی والدہ کی صحت سے مشروط کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے لیکن جلد واپس جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے،مگر عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، عوام جانتے ہیں کسے ووٹ ڈالنا ہے، پاکستانی قوم

جمہوریت کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہاکہ یہ نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے پہلے کچھ نہیں کیا آج وہ بھی کام کرنے پر مجبور ہے لہٰذا جس پر نواز شریف کا ہاتھ ہوگا وہ جیتے گا اور ہمارا ووٹر شیر پر ہی مہر لگائے گا۔واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کی غرض سے چند ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جن کی عیادت کے لیے نوازشریف اور مریم نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔

The post مریم نواز نے پاکستان واپسی کیلئے بڑی شرط عائد کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جون جولائی کی فیس نہ لینے کا حکم،سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر پا کستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کا شدیدردعمل بڑا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان پرائیوٹ اسکولز کے معاملات میں حقائق کو سامنے رکھے ۔ جون جولائی کی فیس نہ لینے سے کئی اسکولز بند ہو جائیں گے ، ٹیچرز کا استحصال ہو گا۔ آل پا کستان پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے چیئرمین انتخاب سوری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس کا پرائیویٹ اسکولز کو سر کاری اسکولز میں تبدیل کر نے عندیہ بھی حیرت انگیز اور تعجب خیز ہے ۔

جبکہ سر کاری اسکولز معیارِ تعلیم کے خاتمے کے ذمہ دار ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ بڑے اسکولز اور چھوٹے اسکولز کو ایک نظر سے نہ دیکھا جائے ۔ جن اسکولز کی فیس 2سے 3ہزار تک بھی ہے وہ اسکولز اکثر مشکلات کا شکا ر ہیں ۔ ان اسکولز کو تو سرکاری طور پر مالی معاونت ملنی چاہیئے کیونکہ پرائیویٹ اسکولز نے تعلیم کا معیار بہت بہتر کیا ہے اور اس کے لیے قر بانیاں دی ہیں ۔ پرائیویٹ اسکولز فی بچہ خرچ کم از کم اوسطً 2ہزار آتا ہے ۔جس پر اچھی تعلیم مل رہی ہے ۔ جبکہ سر کاری اسکولز میں گورنمنٹ یہ خرچ 20ہزار روپے ہے اور تعلیم صفر ۔ کم آمدنی والے یا اوسط درجے کے اسکولز کے ساتھ خصوصی رعایت ہونی چاہیئے ۔ مافیا شاید وہ اسکولز ہوں جن کی فیس 20,20ہزار روپے یا اس سے زائد ہیں ۔ جبکہ اوسط درجہ یا اس سے کم درجہ کے اکثر اسکولز کرایے کی بلڈنگ پر قائم ہیں ۔ ان پرائیویٹ اسکولز کے پاس اتنا فنڈ بھی نہیں ہوتا کہ وہ جون جولائی کی فیس کی وصولیابی کے بغیر اسکولز کی بلڈنگ کا کرایہ اور ٹیچرز کی تنخواہیں ادا کر سکیں ۔ کراچی میں قائم اسکولز گزشتہ عرصے بد امنی کا شکار رہے ۔ بھتہ اور دھمکیوں کا بھی سامنا کر تے رہے ۔سپریم کورٹ یا حکومت کی جانب سے والدین کو اُکسانہ تعلیم کے حق میں نہیں ۔ اس سے اساتذہ اور والدین کے درمیان خلا پیدا ہو گا ۔ اسکول انتظامیہ ، اساتذہ اوروالدین کے درمیان تلخ کلامی پیدا ہو گی جو قطعی طور پ معیار تعلیم کے تسلسل میں رکاوٹ بنے گی ۔

The post جون جولائی کی فیس نہ لینے کا حکم،سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر پا کستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کا شدیدردعمل بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیپلزپارٹی سے علیحدگی کی خبریں،فیصل صالح حیات نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید فیصل صالح حیات نے ان خبروں کو قطعی طور پر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ جھنگ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پیپلزپارٹی کے میڈیا آفس سے جاری کئے گئے بیان میں سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں پیپلز پارٹی

کا حصہ ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ میرے خلاف حقائق کے منافی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کندی نے بھی کہا ہے کہ NA-38 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ NA-37 کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں

The post پیپلزپارٹی سے علیحدگی کی خبریں،فیصل صالح حیات نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں؟پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں،عارف علوی کا شدید ترین ردعمل سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔ اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو بھی رائے دہندگان نے ووٹ مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)اور ایم کیو ایم کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی مہم میں ووٹرز کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ووٹرز میں ایک بیداری کی لہر چل پڑی ہے جو الیکشن جیتنے کے بعد شکل نہ دکھانے اور کام نہ کرانے والے سیاسی رہنماں پر نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ اس کی ویڈیوز بناکر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہے ہیں۔

The post آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں؟پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں،عارف علوی کا شدید ترین ردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عامر لیاقت کی بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کرنے کی درخواست ،نام تبدیل کرکے کیا لکھوانا چاہتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف،ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سنادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ریٹرننگ افسر نے عامر لیاقت حسین کی بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ عامر لیاقت نے ریٹرنگ افسر کو درخواست دی کہ ان کے شناختی کارڈ پر نام عامر حسین درج ہے جبکہ ان کی شہرت عامر لیاقت حسین کے نام سے ہے اور عامر حسین کے نام سے انہیں کوئی

نہیں جانتا اس لیے بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کیا جائے ۔درخواست پر جواب دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کہناتھا کہ اب کوئی بھی تبدیلی الیکشن کمیشن ہی کر سکے گا اس لیے وہاں رجوع کریں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 245 سے الیکشن لڑ ہے ہیں ۔

The post عامر لیاقت کی بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کرنے کی درخواست ،نام تبدیل کرکے کیا لکھوانا چاہتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف،ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سنادیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوگیا تھا لیکن آخری لمحات میں کیوں فیصلہ منسوخ کردیاگیا؟شہبازشریف کھل کر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کیلئے نوازشریف سے ذاتی طور پر درخواست کی تھی جو انہوں نے مان لی تھی لیکن دونوں طرف سے بیان بازی کی وجہ سے یہ فیصلہ قائم نہ رہ سکا ٗانتخابات جیت گئے تو میں وزیر اعظم بنوں گا ۔ایک انٹرویومیں شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے چنا گیا ہے،

نوازشریف نے میری بطور وزیراعظم نامزدگی کی توثیق کی تھی ٗاگر انتخابات جیت گئے تو میں وزیراعظم بنوں گا۔چوہدری نثار سے متعلق سوال پر (ن) لیگ کے صدر نے کہاکہ چوہدری نثار، نوازشریف کے سب سے دیرینہ سیاسی رفیق اور دوست رہے، ان کی دوستی کا عینی شاہد ہوں، میرا بھی چوہدری نثار کے ساتھ برادرانہ تعلق تھا، کاش یہ تعلق قائم رہتا۔شہبازشریف نے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ دوریاں پیدا ہوگئیں، ہمیں ان دوریوں میں مزید خلیج آنے سے بچانا چاہیے، ان سے تعلقات میں ناکامی کی مثال ملک کیلئے دینا صحیح نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ تعلق کیلئے نیک نیتی سے آخری وقت تک کوشش کی، نوازشریف کے لندن جانے سے پہلے چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کیلئے قائل کرلیا تھا لیکن انہوں نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا اور نہ پارٹی بورڈ نے ان کے نام پر غور کیا، میں نے نوازشریف سے ذاتی حیثیت میں چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کی درخواست کی تھی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ نوازشریف نے میری بات کو اصولی طور پر مان لیا جس پر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی، نوازشریف نے کہاکہ کل تین،چار لوگوں کو بلا کر اس کا حتمی فیصلہ کرلیتے ہیں لیکن دونوں جانب سے بیان بازی کی وجہ سے فیصلہ قائم نہ رہ سکا۔انہوں نے کہا کہ انسان کو کبھی مایوس نہیں ہوناچاہیے اور امید رکھنی چاہیے، مگر ہر چیز کی حد ہوتی ہے اور چوہدری نثار سے تعلق کا تقاضہ یہ ہے کہ زندگی بھر اس پر بات نہیں کروں گا۔

ریحام خان سے متعلق سوال پر شہبازشریف ان سے رابطوں کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام خان سے ملا، اس کے بعد ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اگر ریحام کی کتاب لکھوانے کے پیچھے میری سپورٹ ثابت ہو جائے، یا اگر میں نے ایک دھیلہ بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ خرچ کیا ہوتو میں ذمہ دار ہوں۔(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے کئی الزامات لگائے لیکن ثابت ایک بھی نہ کرسکے۔

The post چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوگیا تھا لیکن آخری لمحات میں کیوں فیصلہ منسوخ کردیاگیا؟شہبازشریف کھل کر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جس پر اس بندے کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا، ن لیگی امیدواروں کو جیت یقینی بنانے کیلئے کیا مشورہ دیدیا گیا

لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے،(ن) لیگ کو ووٹر سے دور نہیں کیا جا سکتا ،جب ملک ترقی کے راستے پر آتا ہے تو اسے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ، نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا ۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 2018کا الیکشن ریفرنڈم ہے ، الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوسکتی ، جس پر نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا ،

عوام جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے ، وطن واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے لیکن وطن واپس ضرور جائیں گے ،پوری قوم کی دعائیں میری والدہ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے جب ملک ترقی کے راستے پر آتا ہے تو اسے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ، پاکستانی قوم جمہوریت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی ، ووٹر کو خریدا نہیں جا سکتا، (ن) لیگ کو ووٹر سے دور نہیں کیا جا سکتا ، مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

The post جس پر اس بندے کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا، ن لیگی امیدواروں کو جیت یقینی بنانے کیلئے کیا مشورہ دیدیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خانہ کعبہ میں لگے ہوئے مقدس پتھر حجر اسودکی اصلی پہچان کیا ہے؟ جب ایک بادشاہ حجر اسود اتار کر لے گیا اور واپسی کے موقع پر مسلمانوںکو نقلی پتھر دینے کی کوشش کی تو مسلمانوں نے اصلی حجر اسود کو کیسے پہچانا؟دلچسپ واقعہ

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام کے مرکز میں کعبتہ اللہ کے مشرقی کنارے پر وہ مقدس پتھر نصب ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان حجر اسود کے نام سے جانتے ہیں۔ حجر اسود کے متعلق اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ یہ پتھر کا ایک بڑا ٹکڑا ہے لیکن درحقیقت یہ چند چھوٹے ٹکڑوں کا مجموعہ ہے۔حجر اسودسے متعلق سعودی گزٹ نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ صرف ایک پتھر نہیں

بلکہ یہ پتھر آٹھ چھوٹے ٹکڑوں سے مل کر بنا ہے جن میں سے سب سے بڑے کی جسامت ایک کھجور کے برابر ہے۔حجر اسود سے متعلق سعودی گزٹ کی معلومات تو آپ جان ہی چکے ہیں تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ حجر اسود نہ تو پانی میں ڈوبتا ہے اور نہ ہی اس پر آگ کا کچھ اثر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے تاریخ میں ایک واقعہ درج ہے کہ 7 ذی الحجہ 317ھ کو بحرین کے حاکم ابو طاہر سلیمان قرامطی نے مکہ معظمہ پر قبضہ کر لیا خوف و ہراس کا یہ عالم تھا کہ اس سال 317ھ کو حج بیت اللہ شریف نہ ہو سکا کوئی بھی شخص عرفات نہ جا سکا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ یہ اسلام میں پہلا موقع تھا کہ حج بیت اللہ موقوف ہو گیا۔۔۔ اسی ابو طاہر قرامطی نے حجر اسودکو خانہ کعبہ سے نکالا اور اپنے ساتھ بحرین لے گیا۔ پھر بنو عباس کے خلیفہ مقتدر باللہ نے ابو طاہر قرامطی کے ساتھ فیصلہ کیا اور تیس ہزار دینار دے دیے۔تب حجر اسود خانہ کعبہ کو واپس کیا گیا۔ یہ واپسی 339ھ کو ہوئی، گویا کہ 22 سال تک خانہ کعبہ حجر اسود سے خالی رہا۔ جب فیصلہ ہوا کہ حجر اسود کو واپس کیا جائے گا تو اس سلسلے میں خلیفہ وقت نے ایک بڑے عالم محدث شیخ عبداللہ کو حجر اسود کی وصولی کے لیے ایک وفد کے ساتھ بحرین بھجوایا۔۔ یہ واقعہ علامہ سیوطی کی روایت سے اس طرح نقل کیا گیا ہے کہ جب شیخ عبداللہ بحرین پہنچ گئے تو بحرین کے حاکم نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں

حجر اسود کو ان کے حوالہ کیا گیا تو ان کے لیے ایک پتھر خوشبودار۔۔ خوبصورت غلاف میں سے نکالا گیا کہ یہ حجر اسود ہے اسے لے جائیں۔ محدث عبداللہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ حجر اسود میں دو نشانیاں ہیں اگر یہ پتھر اس معیار پر پورا اترا تو یہ حجر اسود ہوگا اور ہم لے جائیں گے۔ پہلی نشانی یہ کہ پانی میں ڈوبتا نہیں ہے دوسری یہ کہ آگ سے گرم بھی نہیں ہوتا۔ اب اس پتھر کو جب پانی میں ڈالا گیا تو وہ ڈوب گیا پھر آگ میں اسے ڈالا تو سخت گرم ہو گیا۔۔ فرمایا ہم اصل حجر اسود کو لیں گے پھر اصل حجر اسود لایا گیا اور آگ میں ڈالا گیا تو ٹھنڈا نکلا پھر پانی میں ڈالا گیا وہ پھول کی طرح پانی کے اوپر تیرنے لگا تو محدث عبداللہ نے فرمایا یہی ہمارا حجر اسود ہے اور یہی خانہ کعبہ کی زینت ہے اور یہی جنت والا پتھر ہے۔

The post خانہ کعبہ میں لگے ہوئے مقدس پتھر حجر اسودکی اصلی پہچان کیا ہے؟ جب ایک بادشاہ حجر اسود اتار کر لے گیا اور واپسی کے موقع پر مسلمانوںکو نقلی پتھر دینے کی کوشش کی تو مسلمانوں نے اصلی حجر اسود کو کیسے پہچانا؟دلچسپ واقعہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں؟‘‘ ووٹرز نے پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی کو بھی کھری کھری سنادیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔

اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو بھی رائے دہندگان نے ووٹ مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)اور ایم کیو ایم کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی مہم میں ووٹرز کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

The post ’’آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں؟‘‘ ووٹرز نے پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی کو بھی کھری کھری سنادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہبازشریف کی دراصل کتنی بیویاں ہیں؟ بلاآخر حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی امیدواروں نے اپنی ذاتی معلومات کاغذات نامزدگی میں درج کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہیں جس میں ان کے کاروبار، دولت ، ذریعہ معاش ، تعلیم سمیت دیگر نجی معلومات بھی درج ہیں اور اس سلسلے میں کئی دلچسپ انکشافات بھی سامنے آرہے ہیںاور ان انکشافات کے بعدکئی چھپے رستم بھی سامنے آگئے ہیں جو کہ ایک سے زیادہ بیویوں کے شوہر ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی دو بیگمات ہیں جن کا نان تہمینہ درانی اور نصر ت شہباز ہے

جبکہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی دوشادیاں کی ہیں جن کے نام رابعہ شہباز اور مہرالنساءہے ۔ان کے علاوہ خواجہ سعد رفیق کی اہلیاؤں کا نام غزالہ اور شفق حرا ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی بھی دو بیویاں ہیں جن کے نام مسرت اور نسیم چیمہ ہیں ۔پیپلزپارٹی رہنما زبیرکاردار کی 2 بیویاں،صبا زبیر اور ناہید اختر ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنمارانامبشراقبال کی 2بیویاں،شازیہ مبشراورنائلہ مبشرہیں، تحریک لبیک کے ڈاکٹرآصف اشرف جلالی کی2بیویاں،نصرت بی بی اورطاہرہ حبیب ہیں۔

The post شہبازشریف کی دراصل کتنی بیویاں ہیں؟ بلاآخر حقیقت سامنے آ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بابرہ شریف بھی غنڈوں میں پھنس گئیں معروف اداکارہ نے چیف جسٹس سے کیا اپیل کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس قبضہ گروپ سے نجات دلوائیں، لولی ووڈ کی خوبرو اور سینئر اداکارہ بابر شریف کو قبضہ گروپ کی جانب سے دھمکیاں، انصاف کیلئے چیف جسٹس سے اپیل کر دی ۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فلم انڈسٹری کی خوبرو اور سینئر اداکارہ بابرہ شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے تحفظ فراہم کرنے

اور اپنی پراپرٹی قبضہ گروپ سے واگزار کرانے کیلئے اپیل کر دی ہے۔ بابرہ شریف کو قبضہ گروپ کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بابر شریف کا کہنا ہے کہ ان کی پراپرٹی چند افراد نے کرائے پر حاصل کر کے اب اس پر قبضہ کر لیا ہے اور انہیں اس کا کرایہ بھی نہیں دے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ان دنوں لوگوں کو انصاف دلوا رہے ہیں انہیں بھی انصاف دلوائیں۔

The post بابرہ شریف بھی غنڈوں میں پھنس گئیں معروف اداکارہ نے چیف جسٹس سے کیا اپیل کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلے کو بھارت کا دورہ مہنگا پڑ گیا، جے پور میں امریکی خاتون سفارتکار کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بھارتی حکومت نے بھی کرارا جواب دیدیا

جے پور(نیوز ڈیسک)بھارتی دورہ کرنے والی امریکی مندوب نکی ہیلے کو جے پور میں عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی کے بھارت میں دورہ جے پور کے خلاف اس شہر کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب، اپنے دورہ بھارت میں جب شہر جے پور پہنچیں تو اس شہر کے عوام نے احتجاجی اجتماع کیا۔نکی ہیلی نے اپنے دورے میں بھارت اور چین سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ

ممالک چار نومبر تک ایران سے تیل خریدنا بند کر دیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے حالیہ ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے، کہا ہے کہ بھارت ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ اور اس ملک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔امریکہ کی نئی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود مئی کے مہینے میں بھارت کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری میں یومیہ تقریبا سات لاکھ بیرل تیل تک اضافہ ہوا ہے۔

The post اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلے کو بھارت کا دورہ مہنگا پڑ گیا، جے پور میں امریکی خاتون سفارتکار کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بھارتی حکومت نے بھی کرارا جواب دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت قومی خزانے میں کتنی رقم جمع ہوئی؟حیران کن اعدادوشمارجاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکمراں جماعت کی جانب سے متعارف ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے گزشتہ روز تک 5 ہزار شہریوں نے اپنے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں اور اسکیم کی آخری تاریخ تک قومی خزانے میں تقریباً 80 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موصول ہونے والی کل رقم کا اندازہ ٹھیک نہیں سے لگایا جاسکتا ۔

کیوں کہ متعدد گوشوارے تاحال تصدیق کے عمل سے گزر رہے ہیں جبکہ 80 ارب روپے 29 جون تک حکومتی اکاؤنٹ میں جمع ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں موجود متعدد اہم ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ 21 جون تک اسکیم کے تحت ٹیکس کی مد میں 21 ارب روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ بینکوں میں تقریباً 5 ارب روپے جبکہ ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں 16 ارب روپے کے چالان جمع کرائے گئے تھے۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون ہے جس میں توسیع کے امکانات کو مسترد کردیا گیا لیکن نگراں حکومت پر اسکیم کی مدت میں اضافے کا شدید دباؤہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کراچی اور پشاور سے سب سے زیادہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کیے گئے، کراچی کے ایک شہری نے بیرون ملک اثاثوں کی مد میں 3 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ پشاور کی ایک خاتون نے 1 ارب 20 کروڑ روپے ادا کیئے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے صنعت کار نے بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرتے ہوئے 26 کروڑ70 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔واضح رہے کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر ہفتے کے روز پیرس سے پاکستان پہنچیں گی۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی بڑی تعداد تاحال موجود ہے اور ایف بی آر اور محکمہ خزانہ کو امید ہے کہ اسکیم کی مد میں تقریباً 100 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے وزرات خزانہ نے ایف بی آر کے اعلیٰ حکام پر واضح کیا ہے کہ معلومات کو تاحال پوشیدہ رکھا جائے گا اور ایف بی آر کے چیئرمین طارق پاشا، ڈاکٹر محمد اقبال اور اسپیشل اسسٹنٹ چیئرمین ملک امجد کو جمع کرائے اثاثوں کی تفصیلات تک رسائی حاصل ہے۔ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال سے متعدد مرتبہ مطلوبہ تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا ۔

لیکن وہ معلومات فراہم کرنے سے گریزاں رہے۔ لوگ تاحال چالان جمع کرارہے ہیں لیکن انہیں بہت پریشانی کا سامنا ہے، مشرق وسطیٰ میں موجود پاکستانیوں کو ہفتہ وار چھٹیوں جمعہ اور ہفتے کی وجہ سے مشکلات ہو رہی ہے۔دوسری جانب ملکی سطح پر اثاثے ظاہر کرنے کے عمل میں کسی شکایت کی اطلاعات نہیں آئیں، ایف بی آر نے بینکوں سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ ناصرف اپنی شاخیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولیں بلکہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے چالان بینک کے اوقات کے بعد بھی وصول کریں۔

The post ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت قومی خزانے میں کتنی رقم جمع ہوئی؟حیران کن اعدادوشمارجاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

الیکشن مہم، جلسے، جلوس، ریلیوں، نعروں، دنگا فساد کیلئے بندے کرائے پر حاصل کریں انتخابی امیدواروں کی بڑی مشکل حل ہو گئی، انوکھا اشتہار منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاستدانوں کی بڑی مشکل حل،الیکشن مہم، جلسے، جلوس، ریلیوں، نعروں، دنگا فساد کیلئے بند کرائے پر حاصل کریں، سوشل میڈیا پر جاری اشتہار میں سیاسی جماعتوں کو کھلی آفر دیدی گئی۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی حلقوں میں سیاسی سرگرمیوںکا آغاز ہو چکا ہے، بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی انتخابی کمپین شروع کر دی ہے

جبکہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کی طرف سے اپنے جلسے جلوسوں اور ریلیوں کو کامیاب بنانے کیلئے بھی تمام حربے استعمال کئے جا رہے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک اشتہار نے سیاستدانوں کی مشکل آسان کر دی ہے۔ یہ اشتہار جلسے جلوسوں او رریلیوں کو کامیاب بنانے اور دنگا فساد کیلئے بندے کرائے پر دینے کا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین کی طرف سے اس اشتہار کو بڑی تعداد میں شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پنجاب میں جلسے جلوسوں کیلئے اشتہار پر دئیے گئے نمبر پر رابطہ کرے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ انتخابات کے دوران بندے کرائے پر دینا ایک زبردست بزنس ہے، حیرت ہے یہ آئیدیا مجھے کیوں نہیں آیا۔واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے اور پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کے بعد انتخابی جلسوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام امیدواروں اور پارٹیوں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے انتخابی جلسوں اور کارنرمیٹنگز میں لوگوں کی کثیر تعداد کو لانے اور انہیں متوجہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں جبکہ دوسری جانب عوام کی جانب سے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلاتے امیدواروں پر غصے کا بھی اظہار سامنے آرہے ہیں اور عوامی غیض و غضب کا شمار بننے والے سیاستدانوں میں کئی نامور سیاستدان بھی شامل ہیں۔

The post الیکشن مہم، جلسے، جلوس، ریلیوں، نعروں، دنگا فساد کیلئے بندے کرائے پر حاصل کریں انتخابی امیدواروں کی بڑی مشکل حل ہو گئی، انوکھا اشتہار منظر عام پر آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کو بھاری قرضوں سے نجات دلانے کیلئے اس چیز کی نیلامی کردی جائے ،خط لکھ کر چیف جسٹس کو اہم تجویز پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ملک کو بھاری قرضوں سے نجات دلانے کیلئے متروکہ وقف املاک کی جائیداد کی شفاف نیلامی کی تجویز پیش کردی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے نام اپنے کھلے خط میں ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہندو برادری کی جائیداد کی رکھوالی محکمہ اوقاف کے سپرد ہے۔

اعلیٰ عدلیہ محکمہ اوقاف کو پابند کرے کہ وہ متروکہ وقف املاک کے تحت جتنی بھی جائیداد ہے، اسکی تفصیلات جاری کرے، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے لسٹ ویب سائیٹ اور میڈیا کو جاری کی جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی موجودہ تمام لیز کو منسوخ کرکے ہندو چیئرمین کی نگرانی میں اوپن نیلامی کا طریقہ کار اختیار کیا جائے، پہلی ترجیح اسکو دی جائے جس کے پاس پہلے سے متروکہ وقف لیز پر تھی بشرطیکہ وہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کے مساوی رقم فراہم کرے۔ ہندوکمیونٹی کی جائیداد کی فروخت یا لیز جو بھی طریقہ کار اپنایا جائے،مارکیٹ ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت یقینی بنائی جائے۔ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے چیف جسٹس کے نام خط میں کہا کہ ہر حکومت اپنے نام نہاد منصوبوں کی تشہیری مہم پر کروڑوں خرچ کرلیتی ہے لیکن قرضے ختم کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کا تعین کرنے سے قاصر نظر آتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت نہرو سمجھوتے میں اتفاق کیا گیا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی چھوڑی جائیداد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھارتی مسلمان کو سونپی جائے گی اور پاکستان میں ہندوؤں کی جائیداد کی رکھوالی پاکستانی ہندو شہری کے سپرد ہونی چاہیے، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں آج تک کسی ہندو کو محکمہ اوقاف کا سربراہ نہیں لگایا جاسکا، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے واضح احکامات حکومت کی طرف سے عملی نفاذ کے منتظر ہیں۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہندو چیئرمین کی عدم موجودگی میں کروڑوں مالیت کی اوقاف کی جائیدادفلاحی منصوبوں کی بجائے کوڑیوں کے مول اپنے چہیتوں کو دی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے خط میں پیشکش کی کہ اوقاف کی جائیداد سے حاصل ہونے والی رقم کا پچاس فیصد ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور باقی پچاس فیصد پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے اتارنے کیلئے استعمال کیا جائے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اوقاف کی جائیداد کے ذریعے پاکستان کے ذمہ تمام بھاری قرضے اتارنے کیلئے رقم تین سے بارہ ماہ کے اندر حاصل کی جاسکتی ہے۔

The post پاکستان کو بھاری قرضوں سے نجات دلانے کیلئے اس چیز کی نیلامی کردی جائے ،خط لکھ کر چیف جسٹس کو اہم تجویز پیش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نوازشریف کی ٹیم کو سخت عوامی ردعمل کاسامنا این اے57 میں 25 جولائی کو بڑے اپ سیٹ کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ٹیم کو حلقہ این اے 57 میں سخت عوامی ردعمل کا سامنا، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور بارہا کی کوششوں کے باوجود تاحال کی عوامی جگہ پر خطاب نہ کر سکے۔ شاہد خاقان اور راجہ اشفاق سرور اپنے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے حلقے کی عوام سے کئے گئے جھوٹے وعدوں پر عتاب کا شکار ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی اپنے پورے دور سیاست میں حلقہ کے لئے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہ دینے جبکہ راجہ اشفاق سرور اور ان کی فیملی پر مری بھر سے بھتہ اکٹھا کرنے کا الزام ہے ۔ مریا ور کوٹلی ستیاں کی نوجوان نسل روزگار کے مواقع میسر نہ کر سکنے پر پی ایم ایل (ن) کی قیادت سے نالاں ہے ۔ 25 جولائی کو حلقہ میں بڑے اپ سیٹ کا امکان روشن ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2018 کے قریب آتے ہی علاقے سے لاتعلق رہنے والے لیگی رہنماؤں نے ایک دفعہ حلقے کی عوام کو سہانے خواب دکھانے کی ٹھانی تو تاریخ میں پہلی دفعہ مری و کوٹلی ستیاں کی غیور عوام نے عوام کے ووٹوں پر اقتدار حاصل کرنے والوں کے خواب کو ملیامیٹ کر دیا۔ سابق صوبائی وزیر گہل میں کارنر میٹنگ میں جانے پر بے عزت ہو کر نکلے تو حلقہ کی عوام کا اگلاہ نشانہ سابق کٹھ پتلی وزیر اعظم تھے۔ جنہیں حلقے کی عوام نے گزشتہ ہفتے ہی کوٹلی ستیاں میں الیکشن آفس کے افتتاح کے لئے آنے پر گھیر لیا ۔ بروز جمعہ 29 جون کو بھی صوبائی وزیر کو کوٹلی ستیاں کے مقام پر ایک دفعہ پھر عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑا جس پر وہ الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔ حلقہ این اے 57 کی غیور عوام نے جنرل الیکشن 2018 دونوں لیگی امیدواروں کو کسی بھی جگہ پر خطاب نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد دفعہ کے انتخاب اور پنجاب اور وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کے باوجود حلقے کی عوام کی ضرورتوں کا خیال نہ رکھنے والوں کو ایک دفعہ پھر اپنے سروں پر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حلقے کی عوام کا کہنا ہے کہ حلقے کی سیاسی تاریخ میں آج تک لیگی دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا ۔ آج مسلم لیگ(ن) جن منصوبوں کو گنوا کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے میدان میں اتری ہے ۔

وہ تمام ترقیاتی منصوبے مشرف اور (ق) لیگ کے دور حکومت میں شروع ہوئے ۔ مری میں گیس کی فراہمی ہو یا ایکسپریس وے کی تعمیر کا شاہکار منصوبہ عوام جانتی ہے کہ یہ سال 2002 سے 2008 تک دورانیہ ہی تھا جس میں ان تمام منصوبوں کا آغاز ہوا ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومتوں نے تو حلقہ این اے 57 کے اکثر ترقیاتی منصوبوں پر صرف ڈاکہ ہی ڈالا ، اربوں روپے کی لاگت کا پبلک واٹر منصوبہ یا یا  400 بیڈ کا سرکاری ہسپتال یہ منصوبے (ن) لیگی حکمرانوں کی بدنیتی کے سبب آج تک مکمل نہ ہو سکے ہیں ۔

(ن) لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے جنرل الیکشن 2013 میں جی پی او چوک میں منعقدہ جلسے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے جھوٹے ہی ثابت ہوئے ۔ انجینئرنگ یونیورسٹی ہو یا میٹرو ٹرین منصوبہ کوئی ایک بھی منصوبہ مکمل ہونا تو دور کی بات تاحال کاغذوں مین بھی کہیں دکھائی نہیں دیتا ۔ حلقہ این اے 57 کی عوام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے باوجود لیگی قیادت نے جھوٹے مقدموں کے اندراج کی سیاست ترک نہ کی تو وہ دن دور نہیں جب حلقے کی غیور عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوں ۔

The post نوازشریف کی ٹیم کو سخت عوامی ردعمل کاسامنا این اے57 میں 25 جولائی کو بڑے اپ سیٹ کا امکان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ریٹس بڑھا دیئے گئے،قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کوہاٹ ٹنل پلازہ سمیت موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ریٹس بڑھا دیئے جو (آج)اتوار سے نافذالعمل ہوں گے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل ہائی ویز(N-55 & 75)‘اسلام آباد پشاور موٹر وے( M-1)‘ پنڈی بھٹیاں گوجرہ موٹر وے(M-4 )اورکوہاٹ ٹنل پر ٹول ریٹس میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگا۔

نیشنل ہائی ویز ‘ موٹرویز اور کوہاٹ ٹنل پر ٹول کے نرخوں میں 9سے 38 فیصد تک اضافہ کردیا گیاہے ۔ انڈس ہائی وے (N-55) پر قائم کوہاٹ ٹنل پلازہ سے گزرنے والی بسوں کے لئے ٹول نرخوں میں سب سے زیادہ38 فیصد اضافہ کردیا ہے جو 210 روپے سے بڑھا کر 290 روپے کردیا گیا ہے جبکہ ٹول پلازہ سے گزرنے والے ٹرکوں کے لئے ٹول نرخوں میں 21 فیصد اضافہ کرکے نیا نرخ 290 روپے مقررکیا گیا ہے۔موٹر کار کے ٹول ریٹ میں17فیصداضافہ کرکے 60روپے سے بڑھاکر70روپے ‘ ویگن کے ٹول ریٹس میں تقریباً14 فیصداضافہ کرکے 240روپے جبکہ بڑے ٹرا لروں کے ٹول ریٹ میں 13 فیصد اضافہ کرکے390 روپے سے بڑھاکر440 روپے مقررکردیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اسلام آبادپشاور موٹروے (M-1) پر گزرنے والی مختلف گاڑیوں کے لئے بھی ٹول ریٹس میں اضافہ کردیا ہے جس کے مطابق موٹرکارکے ٹول ریٹ میں 20 روپے اضافہ کرکے 240 روپے جبکہ 12 سیٹوں والی ویگن اور 13سے 24 سیٹوں والی منی بس؍کوسٹر کے ٹول ریٹ میں 60 اور50 روپے کا اضافہ کرکے بالترتیب 400 اور 550 روپے مقررکئے گئے ہیں۔بس کے لئے ٹول ریٹ میں 80 روپے کااضافہ کرکے نیا ریٹ 790 روپے‘ ٹرک کے ٹول ریٹ میں 110 روپے کا اضافہ کرکے نیا ریٹ 1040 روپے جبکہ بڑے ٹرالوں کا ریٹ 140 روپے بڑھا کر1270 روپے مقررکردیا گیا ہے۔این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل ہائی ویز پرٹول ریٹس بھی بڑھا دیئے گئے ہیں جہاں موٹرکار کے لئے ٹول ریٹ 30 روپے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے تاہم ویگن‘ بس اور ٹرک کے ٹول ٹیکس میں صرف 10روپے جبکہ بڑے ٹرالر کے ٹول ریٹ میں30 روپے اضافہ کرکے نیا ٹول ریٹ 250 روپے مقررکیا گیا ہے۔

The post موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ریٹس بڑھا دیئے گئے،قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے ،جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں‘‘ افسوسناک خبر: معروف فقیر منش شاعر ساغر صدیقی کا مزار مسمار کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ساغر صدیقی کا مزار تجاوزات قرار دیکر مسمار کر دیا گیا۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھنے والے معروف فقیر شاعر ساغر صدیقی کوزندگی میں جبر مسلسل سہنے کے بعد مرنے کے بعد بھی جبرکا سامنا، میانی صاحب قبرستان کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف ااپریشن کے نام پر فقیر شائع ساغر صدیقی کے مزار کو بھی نہ بخشا،

تجاوزات قرار دیکر مسمار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میانی صاحب قبرستان لاہور کی انتظامیہ نے پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھنے والے اور فقیر منش شاعر ساغر صدیقی کا مزار تجاوزات قرار دیکر مسمار کر دیا ہے ۔ میانی صاحب قبرستان کی انتظامیہ نے تجاوزات کے نام پر آپریشن شروع کر رکھا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے اس آپریشن کی زد میں معروف فقیر منش شاعر ساغر صدیقی کے مزار پر ہونے والے سالانہ مشاعرسے سے قبل لنگر خانہ بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔ قبرستان کمیٹی کے عملے کی جانب سے زبردستی مسماری کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک شہری کی جانب سے موبائل فوٹیج بنانے پر کمیٹی کے عملے نے شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور شہری کو فوٹیج بنانے سے روک دیا۔ ساغر صدیقی کو 19جولائی 1974کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں سڑک کنارے وفات کے بعد میانی صاحب کے قبرستان میں دفن کیا گیا تھا، فقیر شاعر کی تربت پر ہر سال 19جولائی کو مشاعرے اور میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ شعور کو جلا بخشنے والے فقیر شاعر کو جبر مسلسل جیسی زندگی گزارنے کے بعد آخری آرام گاہ میں بھی جبر کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ساغر صدیقی کو پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھنے کا بھی اعزاز حاصل ہے تاہم پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا جو آج کل پڑھا اور لکھا جاتا ہے۔

The post ’’زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے ،جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں‘‘ افسوسناک خبر: معروف فقیر منش شاعر ساغر صدیقی کا مزار مسمار کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

الیکشن کمیشن اور اپیلٹ ٹربیونل آمنے سامنے ،این اے 57کے ریٹرنگ افسر کو اہم حکم جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 57 مری کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پر ریٹرننگ افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو غیر قانونی

قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر این اے 57 کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ اپیلٹ ٹربیونل کو ریٹرننگ افسر کی معطلی کا اختیار حاصل نہیں۔واضح رہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ شاہد خاقان نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شاہد خاقان کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیا۔

The post الیکشن کمیشن اور اپیلٹ ٹربیونل آمنے سامنے ،این اے 57کے ریٹرنگ افسر کو اہم حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فضل الرحمن نے اپنے امیدوار سے ٹکٹ واپس لیکر (ن) لیگ کے اہم ترین رہنما کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حلقہ این اے 3 سوات پر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا۔مولانا فضل الرحمان نے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھاکہ انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے

امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے ، جبکہ دوسری جانب مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔جنرل سیکریٹری جے یو آئی ف اسحاق زاہد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے این اے 3 پر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا اور قائد جمعیت کا فیصلہ سب کو قبول کرنا پڑے گا۔

The post فضل الرحمن نے اپنے امیدوار سے ٹکٹ واپس لیکر (ن) لیگ کے اہم ترین رہنما کی حمایت کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عام انتخابات میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کیلئے نگران حکومت نے بڑا اقدم اٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب 56 کمپنیز اسکینڈل، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 7 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور پارکنگ کمپنیوں کے چیئرمینوں سمیت 26 بورڈ ڈائریکٹرز کو ہٹا دیا۔عام انتخابات میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے لئے نگران حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے 24 بورڈ ممبران کو بھی فارغ کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ۔

متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چئیرمین کے اضافی چارج دے دیئے گئے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کمپنیوں کے چئیرمینوں کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین جو کہ مئیر لاہور تھے، دیگر بورڈ ممبران میں چئیرمین میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں امجد لطیف، چئیرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، چئیرمین میونسپل کمیٹی قصور ایاز احمد خان کو ہٹا دیا گیا۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین مئیر راولپنڈی تھے اور انکے ساتھ ڈپٹی مئیر راولپنڈی جو کہ بورڈ کے ممبر تھے انہیں کمپنی کے بورڈ سے فارغ کر دیا۔ اسی طرح دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور پارکنگ کمپنیوں میں تعینات کئے گئے سیاسی چئیرمینوں اور بورڈ ممبران کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا یے کہ قانون کے مطابق بورڈ ممبران کو تعینات کرنے سے متعلق افراد کے نام تجویز کئے جائیں۔

The post عام انتخابات میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کیلئے نگران حکومت نے بڑا اقدم اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خالی پیٹ یہ 7 غذائیں کھانے سے پرہیز کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  ضروری نہیں کہ جو ہمیشہ کھانے کا دل چاہے، ہم وہی کھائیں۔ صبح اٹھنے کے بعد ہم سب سے پہلے جو غذاء کھاتے ہیں، یہ باقی گزرتے دن ہمیں ایکٹو رکھنے کے لیے بےحد اہم ہے۔ بہت سی غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو خالی پیٹ پر کھائی جائیں تو اس کا صحت پر مثبت اثر نہیں پڑتا۔ ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ بھی ایسی کیفیت میں کافی متاثر ہوسکتا ہے۔

کئی گھنٹوں کی نیند سے جاگنے کے کم از کم دو گھنٹوں بعد ناشتہ کرنا چاہیے، لیکن ناشتے میں خالی پیٹ ان 7 غذاؤں کو کھانے سے پرہیز کریں۔ مصالحے دار پکوان خالی پیٹ مصالحے دار پکوان کھانے سے معدے میں ایسی تیزابیت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس سے دیر تک پیٹ میں تکلیف ہوتی رہے۔ اس سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ میٹھے کھانے یا میٹھے مشروبات ویسے تو لوگ ایسا مانتے ہیں کہ صبح ناشتے میں ایک گلاس جوس کا پینا مثبت عمل ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ خالی پیٹ جوس کا ایک گلاس آپ کے لیے کافی خطرناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند پوری کرکے اٹھنے کے بعد آپ کا جسم اتنا ایکٹو نہیں ہوتا اور فوری طور پر جوس معدے پر کافی بھاری پڑ سکتا ہے۔ کولڈ ڈرنکس  کولڈ ڈرنکس تو ویسے ہی صحت کے لیے مضر مانی جاتی ہیں، لیکن ان کو خالی پیٹ پینا متلی اور گیس جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ خالی پیٹ کولڈ ڈرنکس پینے سے اس میں موجود ایسڈز پیٹ میں موجود تیزابیت سے جاملتے ہیں، جس کے باعث پورے دن طبیعت عجیب رہ سکتی ہے۔ ٹھنڈے شیکس/ جوس کوشش کریں کہ صبح جب بھی اٹھے خالی پیٹ ہمیشہ نیم گرم پانی پیئے، ٹھنڈے مشروبات جیسے پھلوں کے شیکس یا جوس خالی پیٹ پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔ ترش پھل ترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ کچی سبزی کچی سبزیوں میں امینوں ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کافی دن کی شروعات کافی سے کرنا بہت سے افراد کی عادت ہے، یہ نیند بھگانے کا بھی سب سے آسان حل ہے، لیکن خالی معدے پر کافی پینے سے پیٹ میں تیزابیت ہوسکتی ہے۔

The post خالی پیٹ یہ 7 غذائیں کھانے سے پرہیز کریں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلم وفود کو مسجد نبویﷺ میں خوش آمدید کہا کرتے تھے‘‘یہودی مسجد میں آسکتے ہیں یا نہیں؟ سعودی عالم دین نے فتویٰ جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر مسلم خصوصاًیہودیوں اور نصرانیوں کا مساجد میں داخل ہونا جائز ہے، سعودی عالم دین نے فتویٰ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر مسلم خصوصاََ یہودیوں اور نصرانیوں کے مساجدمیں داخلے کے حوالے سے فتویٰ جاری کرتے ہوئے سعودی جامعہ مسجد المحیسن کے امام شیخ عادل الکلبانی کا کہنا ہے کہ غیر مسلم خصوصاًی

ہودیوں اور نصرانیوں کا مساجد میں داخل ہونا جائز ہے۔جمعہ کو امام سعودی جامعہ مسجد المحسین شیخ عادل الکلبانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلم وفود کو مسجد نبویﷺ میں خوش آمدید کہا کرتے تھے،نجران کے نصرانیوں کا استقبال بھی مسجد نبوی میں ہی کیا گیا تھا۔اس میں کوئی حرج نہیں کہ یہودی اور نصرانی مساجد میں آسکتے ہیں۔

The post ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلم وفود کو مسجد نبویﷺ میں خوش آمدید کہا کرتے تھے‘‘یہودی مسجد میں آسکتے ہیں یا نہیں؟ سعودی عالم دین نے فتویٰ جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز (آج) اتوار سے ہوگا، میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں بھرپور پریکٹس کی۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھلاڑیوں نے تین گھٹے کی ٹریننگ کی جس میں فلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر پاکستان کو سہ فقریقی سیریز کے میچ وینیو پر پریکٹس کی اجازت دی گئی۔

جس سے قومی کرکٹ ٹیم نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پلیئرز کو لیکچر میں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ سرفراز احمد کو ایک وکٹ لگا کر وکٹ کیپنگ کی مشق بھی کرائی گئی۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلا میچ (آج) اتوار کو پاکستان اور میزبان ٹیم زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ دو دو میچز کھیلے گی۔ جس کے بعد دو بہتری ٹیموں کے درمیان فائنل آتھ جولائی کو شیڈول ہے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے د رمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں بدھ کی شب براستہ دبئی زمبابوے روانہ ہوئی۔ جہاں یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخر زمان، محمد حفیظ، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔یکم جولائی کو پاکستان کا میچ میزبان ٹیم زمبابوے سے ہوگا، دو جولائی کو قومی ٹیم آسٹریلیا کا سامنا کرے گی، تین جولائی کو آسٹریلیا اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔چار جولائی کو پاکستان کی ٹیم زمبابوے سے دوسرا میچ کھیلے گی، پانچ جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا میچ شیڈول ہے، چھ جولائی کو زمبابوے اور اور آسٹریلیا کا دوسری مرتبہ مقابلہ ہوگا۔ جبکہ آٹھ جولائی کو دو بہترین ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہونگی۔

The post سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’کیا کوئی بیٹی والدین سے کی گئی گفتگو منظر عام پر لاتی ہے ‘‘ عنبرین سواتی کے اعظم سواتی پر شرمناک الزامات کے بعد پی ٹی آئی رہنما بھی میدان میں آگئے ،حیران کن ردعمل، خاتون رہنماکو بیٹی قراردیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ عنبرین سواتی پارٹی کے اندرونی معاملات اچھالنا چاہتی ہیں، عنبرین سواتی نے تحریف شدہ آڈیو جاری کر کے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہا،عنبرین سواتی کے طرز عمل پر سوالات اٹھانے پر مجبور ہوں۔ ہفتہ کو آڈیو معاملہ پر اعظم خان سواتی نے عنبرین سواتی پر جوابی وار کرتے ہوئے

عنبرین سواتی نے تحریف شدہ آڈیو جاری کر کے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہا، عنبرین سواتی پارٹی کے اندرونی معاملات اچھالنا چاہتی تھیں، عنبرین سواتی کے طرز عمل پر سوالات اٹھانے پر مجبور ہوں، ٹکٹ منسوخی کا فیصلہ کپتان نے ہی کیا، عنبرین سواتی کو اپنی بیٹی سمجھتا ہوں، کیا والدین سے کی گئی گفتگو اجازت کے بغیر منظر عام پر لائی جاتی ہے۔

The post ’’کیا کوئی بیٹی والدین سے کی گئی گفتگو منظر عام پر لاتی ہے ‘‘ عنبرین سواتی کے اعظم سواتی پر شرمناک الزامات کے بعد پی ٹی آئی رہنما بھی میدان میں آگئے ،حیران کن ردعمل، خاتون رہنماکو بیٹی قراردیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایل جی نے Q Stylusاسمارٹ فون متعارف کرادیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کیو اسٹائلس (Q Stylus)کے نام سے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے کم قیمت کی حامل Qسیریز میں یہ اس کا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون ہے جس میں تمام اعلیٰ فیچرز موجود ہیں۔ کیواسٹائلس میں ہاتھ سے لکھائی کا فیچر بھی ہے اور اسے بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ کیو اسٹائلس پلس، کیو اسٹائلس اور کیو اسٹائلس ایلفا میں مختلف کنفیگریشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ایل جی کے کیو اسٹائلس اسمارٹ فون میں ہینڈ رائٹنگ کی سہولت ہے اور یہ کم قیمت بھی ہے۔ اس کا مخصوص کی بورڈ استعمال میں باسہولت ہے۔ اس میں ماہرانہ پام ریجیکشن سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی ہاتھ میں ڈسپلے کھلا ہو تو کبھی غلطی نہ ہوپائے۔ ڈسپلے آف ہونے کے باوجود ایل جی کا کیو اسٹائلس اسمارٹ فون ہاتھ سے لکھے نوٹس کو پہچان اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔ ایل جی کے کیواسٹائلس میں اعلیٰ معیار کے وہ بیشتر فیچرز شامل ہیں جو مہنگے فونز میں موجود ہوتے ہیں، جیسے جدید کیمرا جو ایل جی کی Gسیریز کے لینس میں موجود ہے۔ کیو لینس کی بدولت آن لائن سرچ اور شاپنگ کرنا ایک بالکل نیا کام ہے۔ کیولینس کے ساتھ پروڈکٹ کی امیج کو کھول کر مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ معلوم بھی کیا جاسکتا ہے کہ وہ پروڈکٹ یا اس سے ملتی جلتی پروڈکٹ کہاں کہاں دستیاب ہوگی۔ کیولینس کھانے پینے، فیشن، شخصیات اور مشہور مقامات کی تصاویر شناخت کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس میں ماہرانہ انداز سے کام کرنے والا کیمرا تصویر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ اس میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا جبکہ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرا ہے۔ اس میں فیس ڈیٹکشن آٹو فوکس (پی ڈی اے ایف) رواتی کیمرے کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔

کیو اسٹائلس میں اعلیٰ معیار کی ساؤنڈ کوالٹی بہترین انداز سے آڈیو فائلز کو چلایا جاتا ہے اور اس شعبے میں اسکا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اسے یو ایس بی (USB)ٹائپ سی کے ذریعے تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ یہ پانی و دھول کو روکتا ہے اور مختلف امریکی فوجی ٹیسٹوں میں سرخرو ٹہرا ہے۔ اس میں پشت پر فنگرپرنٹ سینسر نہ صرف آسانی سے سیکورٹی فراہم کرتا ہے بلکہ سیلفی کیمرے کے شٹر بٹن دو گنا تیزی سے کام کرتے ہیں ۔

یہ خوبصورت دھاتی باڈی سے آراستہ ہے جس میں 6.2 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے ہے جو غیرمعمولی طور پر روشن اور واضح رنگوں سے منظرکشی کرتا ہے۔ اس میں 18:9اسکرین ریشو ہے، خم دار گلاس اور بہترین انداز سے تیار چوڑی باڈی ہے جس کی بدولت اسے ایک ہی ہاتھ سے چلایا جاسکتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس موبائل بزنس ڈیویژن کے ہیڈ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ جیونگ نے کہا۔

“ایل جی کیو اسٹائلس غیرمعمولی کم قیمت میں ہمارے اسمارٹ فونز میں ایک نئی جہت ہے اور یہ صارفین کے لئے انتہائی حیران واقع ہوگا ۔ یہ فون ایل جی کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے جس کے حوالے سے ایل جی نے رواں سال وسیع اقسام کی ضروریات پوری کرنے والی ڈیوائس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ “اسکی قیمت اور فروخت سے متعلق معلومات مقامی سطح پر دستیابی کے وقت مشتہر کی جائے گی۔

The post ایل جی نے Q Stylusاسمارٹ فون متعارف کرادیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

زرداری کے جیالے فیصل کریم کنڈی کھلاڑی کے حق میں دستبردار سینٹ الیکشن کے بعد کیا اب انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں خفیہ ڈیل ہو چکی ہے؟ بڑی خبر آگئی

پشاور(نیوز ڈیسک) الیکشن 2018 کیلئے سیاسی بساط بچھتے ہی جوڑ توڑ اور سیاسی چالوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور این اے 37 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئےہیں۔انتخابی دنگل میں مخالفین کا کھیل خراب کرنے کیلئے جوڑ توڑاور سیاسی چالیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ این اے 37 میں پیپلزپارٹی کے تجربہ کار

کھلاڑی فیصل کریم کنڈی کھلاڑی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اِسی حلقے سے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسد محمود بھی میدان میں ہیں۔دوسری جانب این اے سوات 3 میں ایم ایم اے نے شہبازشریف کا شو کامیاب کرانے کیلئے اپنے اُمیدوار سے ٹکٹ واپس لے لیا، اپنی جماعت کی پسپائی پر مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔

The post زرداری کے جیالے فیصل کریم کنڈی کھلاڑی کے حق میں دستبردار سینٹ الیکشن کے بعد کیا اب انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں خفیہ ڈیل ہو چکی ہے؟ بڑی خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن الیکشن سے دستبردار

پشاور (شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستان میں رہائش پزیر کزن آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہو گئیں۔شاہ رخ خان کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور آج بھی ان کے رشتے دار پشاور میں مقیم ہیں۔بالی وڈ سپر اسٹار کے ان ہی رشتہ داروں میں ان کی کزن نور جہاں بھی ہیں جنہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی کے 77 پشاور سے

کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔لیکن اب نور جہاں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔نور جہاں کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق اے این پی سے ہے، کچھ تحفظات تھے جو پارٹی رہنماؤں نے دور کر دئیے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہتی تھی اس لیے اے این پی کے امیدوار عمر مہمند کے حق میں دستبردار ہوئی ہوں۔

The post بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن الیکشن سے دستبردار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹکٹ واپس لینے پر تحریک انصاف کے اہم رہنما کو دل کا دورہ پڑ گیا،فوری طور پر ایمرجنسی میں داخل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹکٹوں کی تقسیم عمران خان کیلئے درد سر بن کر رہ گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق  تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پرایک امیدوارکو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کرناپڑا۔ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جا ری کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا ۔

ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کرسکے اور فوری طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا۔میاں عابد جاوید کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو ہنگامی بنیاد پر طبی امداد فراہم کی گئی ،بروقت طبی امداد ملنے پر میاں عابد جاوید کی طبیعت اب بہتر ہے۔بعد ازاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ان کی مقبولیت97فیصدہے اس کے باوجود ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا جس کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔

The post ٹکٹ واپس لینے پر تحریک انصاف کے اہم رہنما کو دل کا دورہ پڑ گیا،فوری طور پر ایمرجنسی میں داخل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’اگر کراچی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں تو اتنا مال ڈھیلا کرنا پڑیگا‘‘ فاروق ستار نےکومیڈیا میںآکر عمران خان اور شہباز شریف کو کیا بڑی آفر دیدی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے سربراہ ہکا بکا رہ گئے، حیران کن صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے کراچی سے عمران خان اور شہباز شریف کو الیکشن جیتنے کیلئے بڑی آفر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے انتخابی مہم کے کپتان ڈاکٹر فاروق ستار نے عمران خان اور شہبا ز شریف کو بڑی آفردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اپنے صوبے کے بجٹ سے کچھ حصہ کراچی کو دیں تو اُنکے خلاف اپنے امیدوار دستبردار کرا دوں گا۔فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیرس بنانے سے پہلے

کراچی سے انصاف کریں، کراچی کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے۔ انہوں نے کہا ٹکٹ کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، امیدواروں کا انتخاب خالد بھائی اور رابطہ کمیٹی نے کیا ہے، سلیکٹر کوئی اور کپتان میں ہوں، رابطہ کمیٹی کہے تو الیکشن سے دستبردار ہوجاؤں گا۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہر الیکشن میں ایسا ہوتا ہے کہ ووٹر اپنے مسائل بتاتا ہے، آج میڈیا نے ترقی کی ہے تو سب چیزیں کیمرے پر آ رہی ہیں۔

The post ’’اگر کراچی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں تو اتنا مال ڈھیلا کرنا پڑیگا‘‘ فاروق ستار نےکومیڈیا میںآکر عمران خان اور شہباز شریف کو کیا بڑی آفر دیدی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے سربراہ ہکا بکا رہ گئے، حیران کن صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلم ’’آوارہ پن ‘‘ ابھی بھی میرے دل کے قریب ہے، عمران ہاشمی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ فلم ’’آوارہ پن ‘‘ ابھی بھی ان کے دل کے قریب ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’’آوارہ پن ‘‘ کی ریلیز کو 11سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی بے حد پسندیدگی پر اپنے مداحوں

کے شکرگزرا ہیں اور یہی نہیں یہ فلم ابھی بھی ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔فلم میں اداکار عمران ہاشمی، شریا سرن، مرینالینی شرما اور اشوتوش رانا نے مرکزی کردار ادا کیا، جس کی پیشکش مکیش بھٹ اور ہدایتکاری موہت سوری کی تھی۔ عمران ہاشمی فلم ’’کیپٹن نواب ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

The post فلم ’’آوارہ پن ‘‘ ابھی بھی میرے دل کے قریب ہے، عمران ہاشمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے والد بھی چل بسے

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) پاپ گائیکی کی دنیا کے بے تاج شہنشاہ قرار پانے والے گلوکار مائیکل جیکسن کے والد جو جیکسن بھی چل بسے۔وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ اسی دوران چل بسے۔ان کی عمر 89 برس تھی۔ان کے صاحبزادے مائیکل جیکسن کی موت کو 9 برس مکمل ہو چکے ہیں اس کے باوجود وہ مداحوں میں مقبول ہیں۔

The post عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے والد بھی چل بسے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا سب سے غریب ترین انتخابی امیدوار سامنے آگیا کتنے اثاثے ہیں اور تعلق کس پارٹی سے ہے ؟جان کر دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا سب سے غریب ترین انتخابی امیدوار سامنے آگیا، اثاثے صفر نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار محمد مدثر پاکستان کے غریب ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے جن کے کاغذات نامزدگی کے مطابق ان کے اثاثہ جات صفر ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات کیلئے پوچھے گئے ہر سوال کے آگے صفر ہے۔ محمد مدثر حلقہ این اے 131لاہور سے عمران خان کے مدمقابل ہیں اور ان کے پاس صرف ایک موٹر سائیکل ہے۔

The post پاکستان کا سب سے غریب ترین انتخابی امیدوار سامنے آگیا کتنے اثاثے ہیں اور تعلق کس پارٹی سے ہے ؟جان کر دنگ رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

محبت، نفرت اور اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے، شاہ رخ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ محبت، نفرت اور بعض اوقات اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے شاہ رخ خان کے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کامیاب 26 سال مکمل کرنے پر ایک وڈیو شیئر کی۔

جس کے نیچے یادوں کے قیمتی 26سال لکھا گیا جبکہ وڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیریئر، زندگی، بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں 26سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور اس دوران انہوں نے محبت، نفرت اور بعض اوقات اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے۔

The post محبت، نفرت اور اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے، شاہ رخ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے۔۔ اسحاق ڈارکا پورا خاندان ابو ظہبی چھوڑ کر لندن شفٹ ہو گیا ابو ظہبی میں ایسا کیا ہوا کہ اچانک لندن شفٹ ہونا پڑ گیا؟تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہاں بھی گئے وہاں داستان چھوڑ آئے، اسحاق ڈار کا خاندان ابوظہبی حکومت کی انکوائریوں سے بھاگ کر لندن منتقل، معروف صحافی محمد مالک کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار کا پورا خاندان ابو ظہبی سے لندن منتقل ہو گیا ہے۔ ابو ظہبی سے

لندن منتقلی کے حوالے سے محمد مالک نے وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابو ظہبی کی حکومت نے ڈار صاحب اور ان کے خاندان کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی تھیں جبکہ لینڈنگ کے کاروبار میں بھی کئی لوگوں نے ان سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تھا۔محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وطن واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت معطل کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ اسحاق ڈار کواتوار کے روز لندن میں پاکستانی میڈیا نے گھیرلیا تھا۔۔اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ آپ بیماری کا بہانہ کرکے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں آپ کوپاکستان جانا چاہئیے۔جس پرسابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جواب دیا کہ میں ڈاکٹر کی ہدایت پرعمل کروں یا آپ لوگوں کی بات مانوں؟ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے آج صبح ہی اپنی تمام میڈیکل رپورٹس عدالت کو بھجوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد کروں گا۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر ہے اور وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں اور عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہو رہے جبکہ ان کے وکلا ان کی جانب سے بھیجی جانیوالی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کر رہے ہیں۔عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو پیش ہونے کا بھی کہا جا چکا ہے جبکہ اسحاق ڈار ایک بار پھر اس وقت پوری شدومد سے میڈیا پر زیر بحث آئے جب چند روز قبل ان کو لندن میں تندرست حالت میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا نے ہسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا۔

The post جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے۔۔ اسحاق ڈارکا پورا خاندان ابو ظہبی چھوڑ کر لندن شفٹ ہو گیا ابو ظہبی میں ایسا کیا ہوا کہ اچانک لندن شفٹ ہونا پڑ گیا؟تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،3غیر ملکی میڈیا ہاؤسز میں 3 ارب تقسیم ،الیکشن سے پہلے اور الیکشن والے دن کیا بھیانک منصوبہ بنایا گیا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دن ملک میں افراتفری پیدا کرنے ،جلسے جلوسوں میں لڑائی جھگڑے کرانے اور مذہبی و لسانی فساد پھیلانے کیلئے را ،موساد،این ڈی ایس اور سی آئی اے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوگیا ۔فسادات کیلئے پی ٹی ایم، کالعدم تنظیموں، ایم کیو ایم لندن اور بلوچستان کی باغی تنظیموں کو استعمال کیا جانا تھا۔روزنامہ 92 کے لاہور سے رپورٹر رانا محمد عظیم کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے تین ارب روپے کی باقاعدہ فنڈنگ کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم لندن اور چھ بڑے کریمنل گروپوں ،پنجاب میں تین کالعدم گروپوں ،سترہ کریمنل گروپوں اور افغان ٹرینڈ بوائز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔کے پی کے اور بلوچستان میں پی ٹی ایم اور طالبان مفرور گروپوں کے ذریعے یہ کام کرائے جانے کی پلاننگ کی گئی تھی ۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ بھی اس منصوبے کا حصہ ہے جبکہ غیر ملکی ایجنسیوں نے فسادات کیلئے ایسے گروپوں کو بھی تیار کر رہے تھے جو کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے روپ میں ایک دوسرے پر دفاتر اور جلسے جلوسوں پر حملہ کرتے ہیں اسی طرح مذہبی جماعتوں کے اندر بھی اپنے لوگوں کو بھیجنے کی سازش کی گئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خوفناک سازش کے پیچھے کام کرنے والی غیر ملکی ایجنسیوں میں باقاعدہ اس کام کیلئے منظور پشین کے ساتھیوں سمیت کئی اور افراد کو ٹریننگ بھی دی تھی ۔ ایسے بھی حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جانی تھی کہ جلسوں میں حساس اداروں کیخلاف نعرے بازی ہوتی اور اس پر فسادات ہوتے اور پھر انہی گروپوں کے لوگ سرکاری وردیاں پہن کر فائرنگ کر تے اور یہ پروپیگنڈا کیا جاتا کہ اہم سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے قتل وغارت کرائی ہے تا کہ اداروں کے خلاف بھی نفرت پیدا ہو سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی تیار کیا گیا تھا جبکہ تین غیر ملکی میڈیا ہاؤسز کو بھی فنڈنگ کی گئی تھی ،جہاں سے پراپیگنڈا کو تیز کیا جانا تھا ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اس گھناؤنی سازش کا علم ہونے پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

The post 3بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،3غیر ملکی میڈیا ہاؤسز میں 3 ارب تقسیم ،الیکشن سے پہلے اور الیکشن والے دن کیا بھیانک منصوبہ بنایا گیا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جنگ بندی ختم،افغانستان کا طالبان کے خلاف فورسز کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کااعلان

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف غنی نے کہا کہ سیزفائر کے اعلان،

توسیع اور بالآخر اختتام کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ ہم شدت سے امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی اور چاما ہوزری میں ایک ملاقات کے دوران ہلمند امن مارچ کے کارکنوں کے مطالبے پر سیزفائر میں توسیع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پیش رفتوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ افغانیوں کے علاوہ اس ملک میں کوئی بھی امن اور استحکام نہیں لاسکتا۔افغان صدر نے کہا کہ شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں اور قوم اس تنازع کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ان مطالبات کا مثبت انداز میں جواب دیا ہے، اب وقت ہے کہ طالبان بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس بات کا فیصلہ کریں کہ انہیں دباؤ کا سامنا کس طرح کرنا ہے۔افغان صدر نے طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورتحال پر کیسے قابو پاتے ہیں۔

The post جنگ بندی ختم،افغانستان کا طالبان کے خلاف فورسز کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کااعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوئوں کا پول کھل گیا پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگانے کے بعد آج وہاں کیا حال ہے؟پنجاب بھر کی تشویشناک صورتحال، عوام نے سر پکڑ لئے

لاہور/چنیوٹ/ ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں رات بھر تیز بارش ہوتی رہی، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی غائب ہو گئی۔ قصور، پاک پتن، میاں چنوں، اوکاڑہ، شورکوٹ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ اور ہزارہ میں بعض جگہوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کی کلی کھول دی ہے۔لاہور پیرس کے بجائے وینس نظر آنے لگ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جبکہ مختلف حادثات بھی پیش آئے۔ساہیوال میں بارش کے باعث نواحی گاؤن میں چار مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ چنیوٹ میں بھی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں۔دوسری جانب مون سون کی پہلی بارش کے بعد کی صورتحال کے بعد عوام کی کثیر تعداد نے ن لیگ کو کوسنے دینے شرو ع کر دئیے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں ۔دوسری جانب گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے اور کراچی کیلئے اقتدار میں آکر خصوصی ڈویلپمنٹ بجٹ کا اعلان کرینگے ۔ شہباز شریف نے اس موقع پر اعتراف کیا کہ پی آئی اے،بھاری قرضے اور سرکلر ڈیٹ سمیت پی آئی اے وغیرہ ان کی حکومت کی ناکامیاں ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی پیدا کر دی ہے اب بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انہیں سادہ اکثریت بھی ملی تو تب بھی وہ قومی حکومت بنائیں گے کیونکہ پاکستان کے مسائل ن لیگ یا کوئی اور پارٹی اکیلے حل نہیں کر سکتی اس کیلئے سب کو مل کر ایک ساتھ چلنا اور کام کرنا ہو گا۔

The post شہباز شریف کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوئوں کا پول کھل گیا پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگانے کے بعد آج وہاں کیا حال ہے؟پنجاب بھر کی تشویشناک صورتحال، عوام نے سر پکڑ لئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’پریس کانفرنس سنی،آپ بہادرآدمی ہیں‘‘ عمران خان نے ناراض لیگی رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صوبائی وزیرچودھری عبدالغفورمیوسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے سابق وزیر چودھری عبدالغفورمیوسے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی پریس کانفرنس سنی،آپ بہادرآدمی ہیں، ہمیں آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ پہلے سے جانتاہوں،آپ محب وطن پاکستانی ہیں۔چودھری عبدالغفور نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

The post ’’پریس کانفرنس سنی،آپ بہادرآدمی ہیں‘‘ عمران خان نے ناراض لیگی رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ریحام خان سے کتنی مرتبہ ملا؟شہبازشریف نے عمران خان کے الزامات کا جواب دیدیا،کپتان کو بڑی پیشکش بھی کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ریحام خان سے رابطوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام سے ملا۔ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ریحام خان سے رابطوں کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام خان سے ملا، اس کے بعد ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اگر ریحام کی کتاب لکھوانے کے پیچھے میری سپورٹ ثابت ہو جائے، یا اگر میں نے ایک دھیلہ بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ خرچ کیا ہوتو میں ذمہ دار ہوں۔(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے کئی الزامات لگائے لیکن ثابت ایک بھی نہ کرسکے۔

The post ریحام خان سے کتنی مرتبہ ملا؟شہبازشریف نے عمران خان کے الزامات کا جواب دیدیا،کپتان کو بڑی پیشکش بھی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...