لندن (نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دینے کے لیے گئے جہاں ان کی اہلیہ اور انہوں نے زمین پر بوسہ دیا، ان کے اس عمل سے پورے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، ایک بحث شروع جو اب تک جاری ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، لندن میں جب مریم نواز میڈیا
سے گفتگو کر رہی تھیں تو اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان کے اس عمل کے بارے میں سوال کیا جس پر مریم نواز نے ایسا جواب دیا کہ سب ہی حیران رہ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ مذہب ہرکسی کا ذاتی معاملہ ہے، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی لیکن نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے ایک انسان کو وہ کچھ کرنے پر مجبور کر دیا جو اس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔
مذہب ہر کسی کا ذاتی معاملہ ہے کمنٹ نہیں کروں گی، مگر نوازشریف کا خوف ہے کہ جس نے ایک انسان کو وہ کرنے پر مجبور کر دیا جو اس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا، @ImranKhanPTI کے “حالیہ اقدامات” کے حوالے سے سوال پر @MaryamNSharif کا جواب۔ pic.twitter.com/ow8ECf4pzw
— Farid Qureshi (@faridque) June 30, 2018
The post پاکپتن میں عمران خان کا چوکھٹ پر بوسہ، ملک بھر سے شدید تنقید کے بعد مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آ گیا، تنقید نہیں کی بلکہ ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment