Pages

Wednesday, July 31, 2019

کثرت شراب نوشی ،معمررانا کو فلم’’عشق میرابدمعاش ‘‘سے نکال دیا گیا

خالق نگر(این این آئی)کثرت سے شراب نوشی اداکارمعمررانا کے لئے وبال جان بن گئی،تفصیلات کے مطابق اداکار معمررانا کو ہر وقت شراب میں دھت رہنے کی وجہ سے نئی پنجابی فلم ’’عشق میرابدمعاش‘‘کی کاسٹ سے نکال دیا گیا ،اب معمررانا کی جگہ لیچنڈاداکارحاجی سلطان راہی کے صاحبزادے حیدرسلطان کو مرکزی کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے،ایک ملاقات کے دوران ایورگرین موویزکے روح رواں معروف فلمسازمہرمحمداسلم نے بتایا کہ انہوں نے معمررانا کو دیرسے سیٹ پرآنے اورہروقت شراب کے نشے میں دھت

رہنے کی وجہ سے اپنی نئی پنجابی فلم ’’عشق میرابدمعاش ‘‘کی کاسٹ سے نکال دیا ہے،مہرمحمداسلم نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر شراب پی کر آنا اور ہمیشہ دیرسے آنا معمررانا کا معمول تھا جس کی وجہ سے ان کا سارا شیڈول خراب ہورہا تھا اور فلم کی عکسبندی کا حرج ہورہا تھا،اس لئے معمررانا کی شراب نوشی کی بری عادت کی وجہ سے اسے اپنی فلم سے نکال دیا ہے،اب فلم کا مرکزی کردارحیدرسلطان نبھائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ شراب نوشی کی وجہ سے دیگرفلمسازوں نے بھی معمررانا کواپنی فلموں سے کٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

The post کثرت شراب نوشی ،معمررانا کو فلم’’عشق میرابدمعاش ‘‘سے نکال دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی پلی بارگین کی پیشکش قبول ،زرداری کا اے سی نہیں اترے گا،جانتے ہیں سابق صدر نے کتنی بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں جو پیسہ ریکور ہوا ہے وہ کسی اور کا نہیں بلکہ آصف علی زرداری کا ہے۔ انہوں نے کہا ، جعلی بینک اکائونٹس کے معاملے پر پہلی ریکوری ہو گئی ہے جو 2 ارب 12 کروڑ روپے ہے۔دو لوگ وعدہ معاف گواہ بنے اور انہوں نے پلی بارگین کی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ پیسہ آصف علی زرداری کا تھا۔ میں نے کچھ عرصہ قبل بھی یہ گفتگو کی تھی کہ کچھ شخصیات پیسہ دینے پر راضی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ہمارا نام نہ آئے۔یہ جو سارا پیسہ ہے یہ دوسرے ناموں سے آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ این آر او کسی کو نہیں دوں گا۔لیکن پلی بارگین تو ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھ لیں کہ زرداری صاحب کا اے سی نہیں اترا۔

The post عمران خان کی پلی بارگین کی پیشکش قبول ،زرداری کا اے سی نہیں اترے گا،جانتے ہیں سابق صدر نے کتنی بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلم ’’باجی‘‘ پاکستان کے بعد کینیڈا کے شائقین کا دل جیتنے کے لیے تیار

اوٹاوا (این این آئی)ہدایت کار ثاقب ملک کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ’’باجی‘‘ اب پاکستان کے بعد کینیڈا کے شائقین کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے۔فلم’’باجی‘‘ نامور فلم فیسٹیول موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کا حصہ بننے جارہی ہے۔یہ فیسٹیول انٹاریو کے شہر مسسی ساگا میں رواں سال یکم سے 4 اگست تک منعقد ہوگا جہاں جنوبی ایشیا کے سینما میں بننے والی بہترین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔فلم کے ہدایت کار ثاقب ملک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں بیحد پرجوش ہوں کہ میری فلم باجی اس فیسٹیول کا حصہ بنی، یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس فلم

کا یہاں بڑی فلموں کے ساتھ مقابلہ ہے اور اسے ایوارڈز بھی مل سکتے ہیں۔ثاقب ملک کے مطابق انہیں امید ہے کہ وہ خود اس فیسٹیول کا حصہ بننے کی کوشش کریں گے اور 2 اگست کو فلم کی نمائش پر کینیڈا میں موجود ہوں گے۔فلم میں ایک اہم کردار نبھانے والے اداکار علی کاظمی بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ فلم میں میرا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، جن کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔’’باجی‘‘ میں ان کے ساتھ ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اور نئیر اعجاز نے بھی اہم کردار نبھائے۔فلم کی ریلیز کے بعد اسے تجزیہ کاروں کے مثبت ریویوز بھی موصول ہوئے۔

The post فلم ’’باجی‘‘ پاکستان کے بعد کینیڈا کے شائقین کا دل جیتنے کے لیے تیار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فیس بک نے پاکستان میں قادیانیوں کیخلاف”پروفائل فریم”ہٹا دئیے،ایساکیوں کیا گیا؟کمپنی کی جانب سے اہم وضاحت جاری

اسلام آباد ( اے ایف پی ) فیس بک نے کہا ہےکہ انہوں نے ایسے صارفین کے پروفائیل فریم ( ڈی پیز) کو ہٹا دیا ہے جو پاکستان میں رہنے والی قادیانی برادری کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت بحث و مباحثے اور بڑھتے ہوئی نفرت کی وجہ بن رہا تھا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ پروفائل فریم ( ڈی پیز ) کو اس لئے فلٹر کیا جارہا ہے تاکہ صارفین وہ فریم لگائیں جس کا کوئی مقصد ہو،مثلا تہوار، چھٹی وغیرہ، فیس بک کا مذید کہنا تھا کہ ہٹائے گئے فریم پروفائل ہمارے قوانین کی خلاف تھے اور وہ بڑی تیزی

سے پھیل رہے تھے۔ فیس بک کے ترجمان کے مطابق اب ایسے پروفائل فریم فیس بک پر نہیں ہونگے۔فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی فیس بک صارفین کی طرف سے ایسے وقت میں ان پروفائیل فریم میں تیزی آئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں قادیانیوں کے لیڈروں سے ملاقات کی جس میں ایک کا تعلق پاکستان سے تھا۔قادیانیوں کو پاکستان میں غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہےاور ان پر اپنے آپ کو مسلمان کہنے پر پابندی ہے ایسا کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔

The post فیس بک نے پاکستان میں قادیانیوں کیخلاف”پروفائل فریم”ہٹا دئیے،ایساکیوں کیا گیا؟کمپنی کی جانب سے اہم وضاحت جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز

لاہور(این این آئی) سنیما گھروں کی رونق دوبالا کرنے کیلیے پیش کی جانے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر سنیما گھروں کی رونق دوبالا کرنے کیلیے پیش کی جانے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز کردیا

گیا ہے۔اس گیت نے بھی منظر عام پرآتے ہی موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں کے دِل میں گھر کرنا شروع کردیا ہے۔ اس گانے کے بول کشف اقبال اور فاطمہ نجیب نے لکھے ہیں جسے گلوکار رمیز خالد اورآئمہ بیگ نے اپنی سریلیآوازوں سے گا کر چار چاند لگادیے ہیں۔احمد علی کی موسیقی نے اس گیت میں ایسی جان ڈال دی کہ شائقین اس گانے کو سن کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

The post فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ، پاک فوج و دیگر ادارے ہائی الرٹ

راولپنڈی(سی پی پی)راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے باعث طغیانی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔جڑواں شہروں میں کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش شروع ہوئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ کئی گھنٹے کی مسلسل موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس پر پاک فوج، ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ایک موقع پر کٹاریاں کے

مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ سے بھی زیادہ ہوگئی تو انتظامیہ نے خطرے کا پری الرٹ جاری کردیا۔ تاہم پھر دونوں شہروں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا اور اس وقفے کے دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہونے لگی۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، شہری اطمینان رکھیں، پاک فوج کی 10 کور، ٹرپل ون بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دو گھنٹوں میں 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

The post جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ، پاک فوج و دیگر ادارے ہائی الرٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آصف زرداری اورنوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کے دورہ امریکہ پر کتنے اخراجات آئے؟حقیقت جان کر آپ بھی اپنے وزیر اعظم پر فخر کرینگے،رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے دورے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں گیارہ گنا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقابلے میں 8 گنا کم اخراجات آئے۔ قومی خزانے پر کوئی بھاری بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ عمران خان کا دورہ واشنگٹن تین روزہ رہا۔ 27 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم کے دورے پر مجموعی اخراجات 67 ہزار 180 ڈالرز رہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ہائے واشنگٹن میں فضائی سفر، قیام و طعام کی مد میں سب سے زیادہ اخراجات سابق صدر زرداری کے دورے پر آئے جس میں لندن کا ٹرانزٹ قیام بھی شامل ہے۔ آصف زرداری نے افغانستان پر سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے 4 تا 8 مئی2009 واشنگٹن کا 26 رکنی وفد کے ساتھ دورہ کیا جس پر 4 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 56 روپے خرچ ہوئے جب کہ لندن میں دو روزہ ٹرانزٹ قیام پر ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 63 روپے کے اخراجات آئے۔ اس طرح واشنگٹن اور لندن جانے پرمجموعی اخراجات 6 کروڑ 5 لاکھ 16 ہزار 119 روپے رہے۔ واشنگٹن میں قیام پر ہوٹل کے اخراجات ایک کروڑ 47 لاکھ 57 ہزار 545 روپے، ٹرانسپورٹ کی مد میں ایک کروڑ 7 لاکھ 72 ہزار 225 روپے، تحائف پر 8 لاکھ 53 ہزار 440 روپے، فضائی سفر کے اخراجات ایک کروڑ 19 لاکھ 52 ہزار 484 روپے اور متفرق اخراجات 70 لاکھ 5 ہزار 58 روپے رہے۔ لندن میں ہوٹل کے قیام پر 61 لاکھ 14 ہزار 658 روپے، ٹرانسپورٹ پر 5 لاکھ 92 ہزار 296 روپے، تحائف پر دو لاکھ 73 ہزار 780 روپے، فضائی سفر پر 39 لاکھ 39 ہزار 160 روپے اور متفرق 3 لاکھ 98 ہزار 862 روپے خرچ ہوئے۔ ٹپ کی مد میں لندن میں 252460 روپے ادا کئے گئے۔

لندن میں ٹی اے ڈی 147223 روپے اور واشنگٹن میں 19 لاکھ 74 ہزار 926 روپے کے رہے۔ واشنگٹن میں طعام پر 1161378 روپے اور لندن میں 320624 روپے کے اخراجات ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر اخراجات 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز کے رہے۔ جہاں تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا تعلق ہے، انہوں نے 20 تا 23 اکتوبر 2013 امریکا کا دوطرفہ دورہ کیا۔

وہ 19 اکتوبر کو ایک روز کے لئے نجی طور پر لندن ٹرانزٹ میں اور واپسی پر 23 اکتوبر کو بھی دو دن کے لئے لندن ٹرانزٹ میں رہے۔ وہ پہلے لندن ٹرانزٹ میں 12 رکنی، واشنگٹن میں 20 رکنی اور واپسی پر لندن کے لئے 12 رکنی وفد کے ساتھ رہے۔ اس طرح وفد کا مجموعی حجم 44 رکنی رہا۔ واشنگٹن میں مجموعی اخراجات 3 کروڑ 85 لاکھ 43 ہزار 529 روپے اور واپسی پر لندن ٹرانزٹ میں اخراجات دو کروڑ دو لاکھ 35 ہزار 844 روپے جب کہ یہ تمام تر مجموعی اخراجات 5 کروڑ 87 لاکھ 79 ہزار 373 روپے کے رہے۔

واشنگٹن میں ہوٹل کا کرایہ ایک کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار 180 روپے اور لندن میں 65 لاکھ 55 ہزار 390 روپے رہا۔ اس طرح مجموعی طور پر اس مد میں دو کروڑ دو لاکھ 25 ہزار 570 روپے ادا کئے گئے۔ واشنگٹن میں تحائف پر 978630 روپے، لندن میں 18819 روپے مجموعی طور پر 997499 روپے خرچ ہوئے۔ واشنگٹن کا فضائی کرایہ 2792210 روپے رہا۔ متفرق اخراجات واشنگٹن میں 705864 روپے اور لندن میں 5957115 روپے رہے جو ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 559 روپے بنتے ہیں۔

واشنگٹن میں 534500 روپے ٹپس میں دیئے گئے۔ واشنگٹن میں ٹی اے ڈی اے کی مد میں 446479 اور لندن میں 1195797 روپے ادا ہوئے جو مجموعی طور پر 1642276 روپے بنتے ہیں۔ طعام پر واشنگٹن میں 5294492 اور لندن میں 1623801 روپے خرچ ہوئے جس کا مجموعی حجم 6918293 روپے رہے۔ نواز شریف کے ان دوروں کے مجموعی اخراجات 549853.82 ڈالرز ہیں۔ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے 20 تا 25 جولائی واشنگٹن کا دورہ کیا۔ وہ 27 رکنی وفد ساتھ لے گئے۔

اس دورے کے مجموعی اخراجات ایک کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار 229 روپے رہے۔ ہوٹل کا کرایہ13 لاکھ 58 ہزار 770 روپے، ٹرانسپورٹ پر 92 ہزار 120 روپے، تحائف پر ایک لاکھ 42 ہزار روپے، فضائی کرایہ 60 لاکھ 75 ہزار 800 روپے، متفرق 12 لاکھ 87 ہزار 460 روپے، ٹپس 706001 روپے اور طعام پر 13 لاکھ 89 ہزار 77 روپے کے اخراجات آئے۔ دورہ واشنگٹن پر 67 ہزار 180 ڈالرز کے اخراجات آئے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کے دورے کے موقع پر ڈالر سے شرح مبادلہ 80 روپے 40 پیسے، نواز شریف کے وقت 106 روپے 90 پیسے اور عمران خان کے موقع پر شرح مبادلہ 164 روپے 50 پیسے رہی۔

The post آصف زرداری اورنوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کے دورہ امریکہ پر کتنے اخراجات آئے؟حقیقت جان کر آپ بھی اپنے وزیر اعظم پر فخر کرینگے،رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ، عوام جیسا چاہتے تھے ویسا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(سی پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، جب تک زیر سماعت درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

The post پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ، عوام جیسا چاہتے تھے ویسا قدم اٹھا لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی موت ہوگئی،امریکی حکام کے اہم انکشافات

واشنگٹن(سی پی پی)امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے جانشین حمزہ بن لادن کی موت ہوگئی ہے۔تاہم اس دعوے کے بعد حمزہ بن لادن کی موت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مزید تفصیلات نہیں فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انھیں کب اور کہاں ہلاک کیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکہ حمزہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے آپریشن میں شامل تھا لیکن تفصیلات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے حکومتی اہلکاروں نے یہ ضرور بتایا کہ حمزہ بن لادن کی موت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے پہلے دو سال کے دوران ہوئی ہے تاہم خبر رساں ادارہ روئٹرز اس دعوے کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سوال پر کہ آیا انھیں اس آپریشن کے بارے میں کوئی علم تھا، جواب میں کہا کہ میں اس بارے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتا۔وائٹ ہائوس کی جانب سے بھی اس خبر پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔دوسری جانب ایک اور امریکی ٹی وی چینل کے مطابق واشنگٹن نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس کے پاس حمزہ بن لادن کی وفات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ تین امریکی حکام نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پربتایا کہ بن لادن کے متوقع جانشین حمزہ بن لادن ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم حمزہ کی ہلاکت کی تاریخ اور جگہ کے بارے میں کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی عمر 30 سال تھی اور 11 ستمبر 2001 کو جب امریکہ میں حملے کیے گئے تھے۔ تب وہ اپنے والد کے ہمراہ افغانستان میں موجود تھے۔

بروکنگز انسٹٹیوٹ کے مطابق افغانستان پر حملے کے بعد وہ اپنے والد کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئے تھے تاہم جب 2011 میں امریکی افواج نے پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تو اس وقت حمزہ ایران میں نظر بند تھے۔بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ امریکی حکومت حال ہی میں حمزہ بن لادن کی موت کے بارے میں نتیجے پر پہنچی ہے کیونکہ اس سال فروری میں انھوں نے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر کی پیش کش کی تھی اور حمزہ کو القاعدہ کا اہم لیڈر قرار دیا تھا۔حمزہ بن لادن نے ماضی میں مغربی ممالک میں دہشت گردی کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انھیں 2017 میں عالمی دہشت گرد قرار دیا جب انھوں نے امریکہ کو اسامہ بن لادن کو قتل کرنے پر انتقام کی دھمکیاں دیں۔اس سال مارچ میں سعودی عرب نے اعلان کیا کہ انھوں نے حمزہ بن لادن کی شہریت منسوخ کر دی ہے، اور کہا کہ یہ فیصلہ نومبر 2018 میں جاری کیے گئے شاہی فرمان کے تحت لیا گیا ہے۔

The post اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی موت ہوگئی،امریکی حکام کے اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

32 لا کھ 60 ہزار صارفین کی بجلی کسی بھی وقت منقطع ہونے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔ایف بی آر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد( آن لائن ) ریکارڈ مالیاتی خسارے اور حکومتی آمدنی میں کمی کے باوجود سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریکارڈ میں بجلی کے 32 لاکھ 60 ہزار صارفین کے نام موجود ہی نہیں ہیں۔ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی سنگین ابتر صورتحال ملک کے مالی خسارے کی بنیادی وجہ ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی اس سلسلے میں پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ جولائی کے بعد ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لے گا جس میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع کی جاسکتی ہے۔ایف بی آر پہلے ہی صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس قوانین کے تحت جرمانوں اور دیگر کارروائیوں سے بچنے کے لیے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کرچکا ہے۔دوسری ٹیکس بیس بڑھانے کے سلسلے میں ایف بی آر وزارت توانائی کو ایسے صارفین کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرچکی ہے جن کا اب تک ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اندراج نہیں ہے۔اس کے جواب میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جون تک انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اندراج نہ رکھنے والے صارفین کی ایک فہرست تیار کی جو ایف بی آر کو فراہم بھی کی جاچکی ہے۔تاہم اس فہرست میں کراچی الیکٹرک کے صارفین کی معلومات شامل نہیں ہیں۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 67 ہزار 426 غیر رجسٹرڈ صنعتی صارفین ہیں جو نہ تو ٹیکس رول میں موجود ہیں نہ ہی انہوں نے نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) حاصل کیا اور نہ ہی سلیز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آر این) حاصل کیا ہے۔اس وقت ملک میں محض 26 ہزار 512 صنعتی صارفین نے ایس ٹی آر این حاصل کیا ہوا ہے جبکہ انکم ٹیکس میں صنعتوں کا اندراج انتہائی حوصلہ شکن ہے اور صرف 25 ہزار 871 صنعتی صارفین نے این ٹی این حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں کمرشل سطح پر توانائی حاصل کرنے والے 25 لاکھ 20 ہزار صارفین غیر رجسٹرڈ ہیں۔سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 14 کے تحت پاکستان میں قابلِ ٹیکس فراہمی سے منسلک ہر شخص رجسٹرڈ ہونے اور ایس ٹی آر این حاصل کرنے کا مجاز ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی کمرشل صارفین کے محض 1.45 فیصد یعنی 36 ہزار 732 صارفین نے اب تک ایس ٹی آر این حاصل کیا ہے۔اس ضمن میں عہدیدار نے بتایا کہ ہم چھوٹے کاروباروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے 2 نئی اسکیمز متعارف کروارہے ہیں جس کے لیے ایک سو دو روز میں فکسڈ ٹیکس کا اعلان کیا جائیگا۔دوسری جانب انکم ٹیکس کے حوالے سے بھی کمرشل صارفین کی تعداد بہت کم ہے اور ملک میں موجود کمرشل صارفین کی مجموعی تعداد میں سے صرف 1.47 فیصد یعنی 37 ہزار 146 صارفین نے این ٹی این حاصل کررکھا ہے۔جہاں تک کمرشل صارفین کے انکم ٹیکس کا تعلق ہے تو صرف وہ صارفین انکم ٹیکس دینے یا اس میں رجسٹرڈ ہونے کے قابل ہیں کو سالانہ 10 لاکھ روپے یا اس سے زائد بجلی کے بل کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

The post 32 لا کھ 60 ہزار صارفین کی بجلی کسی بھی وقت منقطع ہونے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔ایف بی آر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام آباد میں پلاسٹک پرپابندی کے بعد متبادل بیگز کے سیمپل تیار ، شہریوں کو کن چیزوں سے بنے بیگز کے استعمال کی تجویز دیدی گئی؟

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پلاسٹک پابندی کے بعد متبادل بیگز کے سیمپل تیار کر لیے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے شہریوں کو کپڑے اور پیپر ماشی بیگز استعمال کرنے کی تجویز دیدی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے چار مختلف اقسام کے بیگز بطور سیمپل تیار کر لئے، وزارت نے کہاکہ شہری ماحول دوست بائیو ڈی گریڈیبل شاپرز کا استعمال کریں۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق 14 اگست کے بعد پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

The post اسلام آباد میں پلاسٹک پرپابندی کے بعد متبادل بیگز کے سیمپل تیار ، شہریوں کو کن چیزوں سے بنے بیگز کے استعمال کی تجویز دیدی گئی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پشاور تا کراچی کا سفر طے ہوگا اب دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں۔۔۔!!! سی پیک اتھارٹی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(آن لائن) سی پیک کے تحت 8.2 ارب ڈالر کی لاگت سے پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے ایم ایل ون پر کام تیز کیا جائیگا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کا معاہدہ اپریل2019ء میں پاکستان اور چین کے مابین طے پایا تھا۔موجودہ حکومت سی پیک

منصوبہ کے تحت ایم ایل ون کے منصوبہ پر پیش رفت کیساتھ ساتھ اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔یہ پاکستان میں انفراسٹرکچر میں بہتری اور نقل وحمل کے مسائل کے حل کیلئے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

The post پشاور تا کراچی کا سفر طے ہوگا اب دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں۔۔۔!!! سی پیک اتھارٹی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز کی چوہدری شوگرمل مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں پیشی ، 45منٹ تک پوچھ گچھ کے باوجود پھر کب بلا لیا؟جانئے

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز چوہدری شوگرمل مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو گئیں ،نیب نے مریم نواز کو سوالنامہ دے کر 8اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز ، حسن نواز، حسین نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو31جولائی کیلئے طلبی کے نوٹسز جاری کئے تھے۔ مریم نواز اپنے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ

سے نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے مریم نواز سے رمضان شوگر ملز کے شیئرز اور دیگر معاملات پر 45منٹ تک سوالات پوچھے جس کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کو ایک سوالنامہ بھی دیا گیا ہے اور انہیں 8اگست کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز کی نیب میں پیشی کی اطلاع پر کارکن ان کی رہائشگاہ جاتی امراہ اور نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر پہنچ گئے اور  نعرے لگاتے رہے ۔

The post مریم نواز کی چوہدری شوگرمل مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں پیشی ، 45منٹ تک پوچھ گچھ کے باوجود پھر کب بلا لیا؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

معروف بھارتی کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، 8ماہ کی پابندی عائد

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی ٹیسٹ کرکٹر پرتھوی شا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان پر 8 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔بھارتی بورڈ کے مطابق پرتھوی شا نے کھانسی کا سیرپ پیا جس میں ممنوعہ دوا شامل تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ کے لیے ان کے نمونے 22 فروری کو لیے گئے تھے۔بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ پابندی کے باعث نومبر 2019 تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی میں اپنی مقامی ٹیم کے ساتھ تھے اس وقت انہوں نے کھانسی کا شربت پیا تھا جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی۔انہوں نے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو پروٹوکول سے باہر جانے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کی اس حوالے سے سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔19 سالہ نوجوان کرکٹر نے دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور انہیں مستقبل کا بہترین ٹیسٹ بلے باز قرار دیا جا رہا تھا۔

The post معروف بھارتی کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، 8ماہ کی پابندی عائد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ،پاک فوج نے بھی دھماکہ خیز اعلان کردیا

راولپنڈی (آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی عکاس ہے، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر

پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے، شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ سیز فائر کی خلا ف واربھا ر ت کی مقبو ضہ کشمیر میں نا کا می کا ثبوت ہے ۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت کو جنگی جنون سے باز آنے کا کہہ دیا۔

The post ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ،پاک فوج نے بھی دھماکہ خیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری عمران خان نے لوٹی دولت پاکستان لانے کا وعدہ پورا کردیا ،جانتے ہیں کون اربوں روپے واپس دینے کو تیار ہوگیا؟

اسلام آباد (این این آئی)نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 2 ارب 12 کروڑ روپے پر مشتمل پہلی پلی بارگین منظور کرلی۔اعلامیے کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملوث عوامی عہدہ رکھنے والے شخص، قانونی شخصیت اور دیگر کے خلاف سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور ایس ٹی ڈی سی کے منصوبوں میں ٹیکنومین نیٹک پرائیویٹلمیٹڈ اور دیگر کو غیر قانونی فائدہ دینے اور فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق تحقیقات میں پلی بارگین کی رقم وصول کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹیکنومین نیٹکس،

سندھ نوری آباد پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، سندھ نوری آباد پاور کمپنی لمیٹڈ فیز 2 کے ڈائریکٹرز اور ملزم آصف محمود اور عارف علی سرکاری افسران اور دیگر کی ملی بھگت سے سندھ میں بجلی کی پیداواری منصوبوں میں کرپشن، اضافی شرح میں ملوث پائے گئے،نیب کے مطابق تحقیقات کے دوران دونوں ملزمان نے نیب حکام کو 2 ارب 12 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست جمع کروائی تھی، جسے نیب نے منظور کرتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے نیب تفتیشی ٹیم درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائے گی۔

The post ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری عمران خان نے لوٹی دولت پاکستان لانے کا وعدہ پورا کردیا ،جانتے ہیں کون اربوں روپے واپس دینے کو تیار ہوگیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،فیصلے کی گھڑی آگئی

اسلام آباد( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس کل دن دو بجے ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا دو آئٹمز پر مشتمل ہوگا۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اجلاس کے ایجنڈے کا مسودہ تیار کر لیا گیا اور منظوری کے لیے سیکرٹری سینیٹ

کو بھجوا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ایجنڈے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل ہوں گے۔سینیٹ اجلاس میں پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی جبکہ اس حوالے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی گزشتہ شام کو ہو گئی۔

The post چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،فیصلے کی گھڑی آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ابراج انوسٹمنٹ مینجمنٹ پر 29کروڑ 93لاکھ ، ابراج کیپٹل لمیٹڈ پر ایک کروڑ 53لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد،18ماہ پر محیط تفتیش میں اہم انکشافات

دبئی( آن لائن ) مالیاتی معاملات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ انہوں نے ابراج ایکویٹی گروپ سے منسلک 2 کمپنیوں پر غیر مجاز سرگرمیوں اور سرمایہ کاروں کے فنڈز کا ناجائز استعمال کرنے پر 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا غیر معمولی جرمانہ عائد کیا ہے۔

دبئی فنانشنل سروسز اتھارٹی (ڈی ایف ایس اے) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے ابراج انوسٹمنٹ مینجمنٹ 29 کروڑ 93 لاکھ اور ابراج کیپٹل لمیٹڈ پر ایک کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کیا۔مذکورہ کمپنیاں ابراج گروپ سے منسلک ہیں جو 14 ارب ڈالر کے اثاثوں کیساتھ ایک زمانے میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری کی کمپنی تھی۔تقریبا ایک سال قبل فنڈ کے غلط استعمال کرنے کے الزامات پر سرمایہ کار اپنی رقم واپس لینے پر مجبور ہوگئے جس کے بعد اس گروپ کے مالیاتی بحران کا آغاز ہوا۔اس کمپنیوں کے چند نمایاں سرمایہ کاروں میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن اور عالمی بینک کی ایک منسلک ادارہ بھی شامل ہے۔ڈی ایف ایس اے کا کہنا تھا کہ 18 ماہ پر محیط تفتیش کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ابراج انویسٹمنٹ مینجمنٹ غیر مجاز مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث تھی اور ایک طویل عرصے تک ابراج فنڈ میں سرمایہ کاروں سے غلط بیانی کرتی رہی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کمپنی نے آپریٹنگ اور دیگر اخراجات اور کیش کی کمی کو دور کرنے کے لیے مختلف فنڈز میں سرمایہ کاروں کے پیسے کا غلط استعمال کرنے کیساتھ ابراج کیپٹل دیانت اور منصفانہ ڈیلنگ کے کم سے کم میعار پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں کائمین آئی لینڈ، جہاں ابراج گروپ رجسٹرڈ ہے، میں موجود ایک عدالت نے اس گروپ کی نظیم نو کی نگرانی کرنے کے لیے لیکویڈیٹر مقرر کیے تھے۔مذکورہ کمپنی اور اس کے کچھ اعلی ترین عہدے دار امریکا میں بھی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ڈی ایف ایس اے کا مزید کہنا تھا کہ اس نے دوسری کمپنیوں کو اس کام سے روکنے اور سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ جرمانہ عائد کیا۔بیان میں بتایا گیا کہ ریگولیٹر اس معاملے سے منسلک افراد اور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

The post ابراج انوسٹمنٹ مینجمنٹ پر 29کروڑ 93لاکھ ، ابراج کیپٹل لمیٹڈ پر ایک کروڑ 53لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد،18ماہ پر محیط تفتیش میں اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

غیر قانونی جرگے ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی جرگوں سے متعلق کیس میں چاروں صوبائی اور گلگت بلتستان حکومت سے جرگوں سے متعلق 6 ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ۔ بدھ کو قائم مقام چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ پنجاب میں غیر قانونی جرگے کا کوئی کیس نہیں ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کبھی کبھار پنجاب سے بھی جرگے کے کیس آ جاتے ہیں،عدالت کی ہدیات پر عمل درآمد

کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے کہاکہ حکومت پاکستان کے جو عالمی معاہدے ہیں ان کے مطابق جرگے غیر قانونی ہیں۔ عدالت نے کہاکہ پاکستان میں جس طرح جرگے منعقد کیے جاتے ہیں وہ آئین کی آرٹیکل 4، 8، 10اے ، 25 اور 175(3) سے بھی متصادم ہیں۔ عدالت نے کہاکہ جرگے اور پنچائتیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام نہیں کرتے،جرگے اور پنچائتیں محدود حد تک ثالثی، مذاکرات اور مصالحت کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی جرگے کو بھی فوجداری اور سول عدالت کے برابر کا مرتبہ حاصل نہیں۔

The post غیر قانونی جرگے ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر اعظم کا نوٹس ،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روٹی سستی کر نے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظور ی دیدی

اسلام آباد (این این آئی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روٹی سستی کر نے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظور ی دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بدھ ک کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم کی ہدایت پر ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے تندوروں پر روٹی سستی کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق تندوروں پر روٹی کے پرانے نرخ بحال کئے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق روٹی

فروخت کرنے والے چھوٹے تندوروں کو گیس سبسڈی دی جائیگی ،بڑے کمرشل تندوروں یا ہوٹلوں کو گیس پر سبسڈی نہیں ملے گی۔چھوٹے روٹی تندوروں کیلئے گیس کی قیمتیں 30 جون 2019 والی پوزیشن پر بحال اور کاٹن کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی قیمت کا نوٹس لیا تھا۔

The post وزیر اعظم کا نوٹس ،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روٹی سستی کر نے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظور ی دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی فوج کا پھر حملہ، مکان تباہ، ایک بچہ شہید،جہلم ویلی میں کھلونا بم پھٹنے سے 2نوجوان جاں بحق, ایل او سی پر کشیدگی برقرار ، حکومت پاکستان کی خاموشی پر شہریوں کا احتجاج

آٹھ مقام( آن لائن )ٹیٹوال سیکٹر میں مارٹر کا گولہ لگنے سے مکان تباہ، ایک بچہ شہید گھر کے دس افراد شدید زخمی، جہلم ویلی میں کھلونا بم پھٹنے سے دونوجوان شہید۔ ایل او سی پر کشیدگی برقرار ،مبینہ جارحیت پر حکومت پاکستان کی خاموشی پر شہریوں کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح نو بجے بھارتی فوج نے ٹیٹوال سیکٹر سے مارٹر کا گولہ فائر کیا ہے جوکہ چلہانہ پہالیاں میں ساجد نامی شخص کے مکان کی چھت پر لگنے سے مکان تباہ ہوگیا ہے۔ گھر کے اندر ایک چار سالہ بچہ ایان علی ولد محمد صدیق موقع پر شہید ہو گیا ہے۔ جبکہ گھر کے دیگر دس افراد گلاب جان زوجہ برکت اللہ، رضیہ زوجہ صدیق، راشدہ بی بی ، صدف، عرفان صدیق، فخر، خرم، ارم رمیشہ پسران محمد ساجد شہناز بی بی دختر سلیمان شاہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس بانڈی محمد پرویز میر نے ہمراہ نفری زخمیوں کو تباہ شدہ مکان سے نکال کر ایم ڈی ایس چمبر منتقل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع جہلم ویلی میں بھارتی فوج کی طرف سے کھلونا بم پھٹنے سے دو نوجوان عقیل ولد خورشید سکنہ میراکلاں، وسیم ولد اکرم سکنہ بانڈی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گذشتہ روز کی شدید گولہ باری کے بعد ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے سکول بازار بدستور بند ہیں۔شاہرائے نیلم ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ سیاحوں کو بحفاظت محفوط جگہوں پر منتقل کیا گیاہے ۔ گذشتہ روز کی گولہ باری سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیب پر گولہ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ محکمہ برقیات کی رہائشی عمارتوں اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت پاکستان کی بھارتی جارحیت پر خاموشی الیکٹرانک میڈیا پر مبینہ بھارتی جارحیت پر مناسب کوریج نہ ہونے پر شہریوں نے شدہد احتجاج کیا ہے۔

ایل او سی پر فائر بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کارگل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے بوفورز توپوں کا ستعمال کیا ہے جس کی وجہ سے کرسٹل بم شہری آبادیوں میں پھینکے گئے ہیں۔ ڈیزاسٹرمینجمنت اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چھوٹی بوتل نما یا کسی بھی قسم کی مشکوک چیز دیکھنے پر ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے فوری طور پر پولیس اور فوج کو اطلاع فراہم کی جائے۔ سول سوسائٹی کی طرف سے پولیس آفیسر اور ان کے سٹاف کی طرف سے بروقت رسیکیو کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور آئی جی پولیس سے ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post بھارتی فوج کا پھر حملہ، مکان تباہ، ایک بچہ شہید،جہلم ویلی میں کھلونا بم پھٹنے سے 2نوجوان جاں بحق, ایل او سی پر کشیدگی برقرار ، حکومت پاکستان کی خاموشی پر شہریوں کا احتجاج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالر قابو میں آگیا،روپے کی قدر مزید بہتر،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ،نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 159 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی مندی چھاگئی ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد ہی 32 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔

The post ڈالر قابو میں آگیا،روپے کی قدر مزید بہتر،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

213 قلعے ،208پوسٹیں تعمیر،افغان سرحد کب تک مکمل سیل ہو جائیگی؟ عسکری حکام نے بڑا اعلان کردیا

پشاور(سی پی پی) عسکری حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، پاک فوج نے افغانستان کیساتھ 830 کلو میٹر بارڈر فیسنگ میں سے 563 کلومیٹر ایریا پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔سنیئر عسکری حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ برف باری اور موسم کی دشواری کی باوجود بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ

لگانے کا کام جاری رکھا۔عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کیساتھ 1229 بارڈر ایریا ہے۔ افغان بارڈر پر اب تک پاک فوج کی کوششوں کے باعث دشمن کے دفاع اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی گئیں جبکہ 102 مزید پوسٹیں بھی بنائیں جائیں گیں اسی طرح بارڈر فینسنگ کیساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں جبکہ 39 زیر تعمیر ہیں۔

The post 213 قلعے ،208پوسٹیں تعمیر،افغان سرحد کب تک مکمل سیل ہو جائیگی؟ عسکری حکام نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کس کو کتنا کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟انکم ٹیکس آر ڈیننس 2001 میں کی گئی اہم ترامیم کا وضاحتی سرکلر جاری

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے فنانس ایکٹ کے تحت انکم ٹیکس آر ڈیننس 2001 میں کی گئی اہم ترامیم کا وضاحتی سرکلر جاری کر دیا ‘جس کے مطابق ماہانہ 2لاکھ روپے پراپرٹی کرائے پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے سالانہ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 6 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے کی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔اعلامیے کے مطابق پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس کو 5 سے لیکر 35 فیصد تک کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے سرکلر کے مطابق جائیداد سے حاصل ہونے والے دو لاکھ روپے تک کے کرائے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہو گا جبکہ دو لاکھ سے 6 لاکھ روپے کی پراپرٹی کے کرائے سے ہونے والی آمدن پر 5 فیصد، 6 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے کی پراپرٹی انکم پر 10 فیصد، 10 تا 20 لاکھ روپے کی پراپرٹی انکم پر 15 فیصد، 20 لاکھ تا 40 لاکھ روپے کی پراپرٹی انکم پر 20 فیصد، 40 لاکھ تا 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی انکم پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔اسی طرح 60 لاکھ تا 80 لاکھ روپے کی پراپرٹی انکم پر 30 فیصد اور 80 لاکھ روپے سے زائد کی پراپرٹی انکم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔سرکلر کے مطابق 50 لاکھ روپے تک کی پراپرٹی پر 5 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس، 50 لاکھ تا ایک کروڑ روپے کی پراپرٹی پر 10 فیصد اور ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پراپرٹی پر 15 فیصد اور ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد پر 20 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہو گا۔دستاویز کے مطابق 6 لاکھ تا 12 لاکھ روپے کی سالانہ آمدن پر 5 فیصد، 12 لاکھ تا 18 لاکھ روپے کی آمدن پر 10 فیصد ٹیکس، 18 لاکھ تا 25 لاکھ روپے کی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس، 25 لاکھ تا 35 لاکھ روپے کی آمدن پر 17 فیصد، 35 لاکھ تا 50 لاکھ روپے کی آمدن پر 20 فیصد، 50 لاکھ تا 80 لاکھ روپے کی آمدن پر ساڑھے 22 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

اسی طرح 80 لاکھ تا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن پر 25 فیصد، ایک کروڑ 20 لاکھ تا 3 کروڑ روپے کی آمدن پر 27 فیصد، 3 کروڑ تا 5 کروڑ روپے کی سالانہ آمدن پر 30 فیصد، 5 کروڑ تا ساڑھے 7 کروڑ روپے کی آمدن پر32 فیصد ٹیکس اور ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔ایف بی آر کے سرکلر کے مطابق ان ترامیم کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہو چکا ہے۔

The post کس کو کتنا کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟انکم ٹیکس آر ڈیننس 2001 میں کی گئی اہم ترامیم کا وضاحتی سرکلر جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ،آئی سی سی نے دنیا کے سب سے امیر کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا دیدیا

دبئی (اآن لائن) آئی سی سی ایلیٹ پینل سے واحد بھارتی امپائرروی سندرام کی چھٹی جبکہ مائیکل گف اور جوئیل ولسن کو شامل کرلیا گیا۔انگلینڈ کے مائیکل گف اور ویسٹ انڈین جوئیل ولسن کو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں جگہ مل گئی۔

فیصلہ امپائرز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے کیا،اس کے دیگر ارکان میں سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر، میچ ریفریز رنجن مدوگالے اور ڈیوڈ بون شامل ہیں۔مائیکل گف 9 ٹیسٹ، 59ون ڈے اور 14ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کرچکے ہیں جبکہ جوئیل ولسن نے 13ٹیسٹ، 63ون ڈے اور 26ٹی ٹونٹی میچز سپروائز کیے ہیں۔ دونوں امپائرز ریٹائرڈ این گولڈ اور باہر ہونے والے روی سندرام کا خلا پر کریں گے،پینل میں اب بھارت کی نمائندگی نہیں رہی،اس میں موجود پاکستان کے علیم ڈار سب سے تجربہ کار ہیں،انھوں نے 126ٹیسٹ، 206ون ڈے اور 43ٹی ٹونٹی میچز میں فرائض سرانجام دیے، تینوں فارمیٹس میں کسی بھی ایلیٹ امپائر کے میچز کی تعداد ان سے زیادہ نہیں ہے۔پینل میں علیم ڈار، کمار دھرما سینا، ماریس ایراسمس، کرس گیفانے، رچرڈ ایلنگورتھ، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، رچرڈ کیٹل برو، پال رائفل، روڈ ٹکر، ما ئیکل گف اور جوئیل ولسن شامل ہیں۔آئی سی سی کے سینئر منیجر ایڈرائن گریفتھ نے کہاکہ امپائرز کی کارکردگی کا جائزہ سال بھر لیا جاتا ہے،بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں سخت دباؤوالی اس ذمہ داری میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیشلز کا ساتھ حاصل رہا،مائیکل گف اور جوئیل ولسن الیٹ پینل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے

The post بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ،آئی سی سی نے دنیا کے سب سے امیر کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

S. Korea Says N. Korea Has Fired Unidentified Projectiles

North Korea on Wednesday fired several unidentified projectiles off its east coast, South Korea's military said, less than a week after the North launched two short-range ballistic missiles into the sea in defiance of U.N. resolutions.

from CBNNews.com https://ift.tt/2yo2Why

عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے اثرات تیزی سے نمایاں ہونے لگے ،ٹرمپ انتظامیہ نے ناقابل یقین اعلان کردیا

واشنگٹن(آن لائن) وائٹ ہاؤس کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ امریکا اور پاکستان میں اسٹریٹجک تعلقات بہتر ہونے سے دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید بڑھ سکتے ہیں۔’امن و استحکام کے لیے کام: معاشی خوشحالی قائم کرنا’ کے نام سے جاری فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور پاکستان مظبوط معاشی شراکت دار ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے۔

سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ سال 6 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا کی تجارت کی جو باہمی تجارت کا نیا ریکارڈ ہے۔دستاویزات میں پاکستان کا افغان امن مرحلے میں کردار کی نشاندہی کی گئی جبکہ امریکی حکام نے اسلام آباد سے بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے لیے بھی زور ہتے ہوئے کہا کہ جنوبی اور وسطی ایشیائی خطے میں تجارت میں اضافے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 22 جولائی کی نیوز بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی کی معاشی ترقی کے لیے امریکی انتظامیہ کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہاں مجھے پاکستان سے مزید تجارت نظر آتی ہے، اور میں تھوڑی بہت زیادہ کی بات نہیں کر رہا ہوں، ہم 10 سے 20 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں’۔انہوں نے کہا ‘پاکستان عظیم ملک ہے، یہ بہت بڑا ملک ہے اور ان کی بہترین مصنوعات ہیں، وہ بہت اچھی اشیا بناتے ہیں’۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘جب میں نجی شعبے میں تھا تو میں نے پاکستان سے خریداری کی، وہ بہت بہترین چیزیں بناتے ہیں، وہ بہت ذہین اور محنت کش لوگ ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان بہترین تجارتی تعلقات قائم ہوسکتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان سے تجارت بڑھانے پر مجھے یقین ہے۔

کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ ابھی زیادہ نہیں، ہمیں مزید کام کرنا ہوگا’۔ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اور وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ عمران خان کے دورہ امریکا کی کامیابی کے حوالے سے اسلام آباد کے دعوے کی تصدیق کرتا ہے تاہم اس میں چند اہم مسائل کا بھی ذکر کیا گیا جنہیں تعلقات میں مزید بہتری کے لیے حل کیا جانا ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اس ہی عرصے کے دوران بڑی تعداد میں امریکا سے لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کی ہے۔ایگزون موبل نے 27 سال بعد پاکستانی مارکیٹ میں 2018 میں دوبارہ اپنی جگہ بنائی تھی

The post عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے اثرات تیزی سے نمایاں ہونے لگے ،ٹرمپ انتظامیہ نے ناقابل یقین اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی آئی دھرنا کیس: تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو ایسا ریلیف مل گیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی،اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ گئی

اسلام آباد(آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت، بشمول ڈاکٹر عارف علوی، کو 2014 کے دھرنے کے دوران ان کے خلاف درج کیسز میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی کے علاوہ پی ٹی آئی کے وکیل محمد علی بخاری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، جہانگیر خان ترین، اسد عمر اور دیگر کے لیے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی ان کیسز میں مستقل استثنیٰ طلب کر رکھی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے جب صدر مملکت کا عہدہ سنبھالا تو ان کے وکیل نے ان سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی تجویز دی تھی۔آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے مطابق ‘صدر مملکت یا گورنر کے عہدے پر ہوتے ہوئے ان اشخاص کے خلاف کسی بھی عدالت میں مجرمانہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی’۔تاہم صدر عارف علوی نے ٹرائل کا سامنا کرنے اور تمام سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جاوید عباس نے درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے سماعت 10 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔خیال رہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ڈاکٹر عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم کے خلاف دھرنے کے دوران تشدد پر ورغلانے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی تھیں۔ استغاثہ کے مطابق 3 افراد کا قتل ہوا تھا، 26 زخمی تھے جبکہ 60 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔استغاثہ نے 65 تصاویر، اسٹکس اور کٹر وغیرہ بھی عدالت میں بطور ثبوت جمع کرائے تھے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ دھرنا پر امن نہیں تھا اور ملزمان نے 3 سال بعد ضمانت لی تھی۔واضح رہے کہ 31 اگست 2014 کو پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیر اعظم ہاؤس کی طرف مارچ کیا تھا جس کے دوران ان کی شاہراہ دستور پر تعینات پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

The post پی ٹی آئی دھرنا کیس: تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو ایسا ریلیف مل گیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی،اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وہ گمشدہ جانور جس کی تلاش کارگل جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، 55سالہ تاشی نامگیال کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج سے 20سال پہلے کی بات ہے جب ایک دن مقامی شخص تاشی نامگیال کارگل کے بالٹک سیکٹر میں اپنے نئے یاک کی تلاش میں تھا۔ ایک خطیر رقم سے خریدے جانے والے یاک کے گھر واپس نہ آنے پر وہ پہاڑیوں پر چڑھ کر دیکھ رہے تھے کہ ان کا یاک کہاں چلا گیا ہے۔

بہرحال ان کی کوشش رنگ لائی اور انھیں ان کا یاک نظر آ گیا۔ لیکن اس کے ساتھ انھوں نے جو منظر دیکھا اسے کارگل جنگ کا پیش خیمہ کہا جا سکتا ہے۔اگر وہ میرا نیا یاک نہ ہوتا تو شاید میں اس کی تلاش بھی نہ کرتا،بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق55 سالہ تاشی نامگیال ممکنہ طور پر وہ شخص ہیں جنھوں نے سب سے پہلے انڈیا کی جانب کارگل کی پہاڑیوں میں چھپے ہوئے پاکستانی فوجیوں کو دیکھا۔انھیں یہ معلوم تو نہیں تھا کہ یہ پاکستانی فوجی ہیں مگر مشتبہ محسوس ہونے پر انھوں نے فورا ہی اس بارے میں بھارتی فوج کو آگاہ کیا۔انھوں نے کہا ‘میں ایک غریب چرواہا تھا، اس وقت میں نے اس یاک کو 12 ہزار روپے میں خریدا تھا اور جب پہاڑوں میں میرا یاک کھو گیا تو میں پریشان ہو گیا۔ عام طور پر یاک شام تک واپس آ جاتے ہیں۔ لیکن وہ نیا یاک تھا اسی لیے مجھے اس کی تلاش میں جانا پڑا۔ اس دن مجھے یاک تو مل گیا لیکن مجھے پاکستانی فوجیوں کو دیکھنے کا موقع بھی ملا۔پہلے مجھے خیال آیا کہ شاید یہ لوگ شکاری ہیں۔ اس کے بعد میں نے دوڑ کر اس کے متعلق فوج کو بتایا۔اس اطلاع کے بعد کارگل میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک جنگ لڑی گئی جس میں تقریبا 600 انڈین فوجی ہلاک ہوئے۔تاشی کہتے ہیں ‘میرے چار بچے ہیں، لیکن ایک بیٹی کی تعلیم میں مدد کرنے کے علاوہ مجھے کوئی مالی مدد نہیں ملی اور نہ ہی کسی سے عزت ملی۔ بہت سے وعدے کیے گئے لیکن ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔انہیں مودی سے بہت توقعات ہیں۔

The post وہ گمشدہ جانور جس کی تلاش کارگل جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، 55سالہ تاشی نامگیال کے حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Tuesday, July 30, 2019

وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے نئے ٹاسک سونپ دیئے ،تفصیلات بھی سامنے آگئیں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مزید نئے ٹاسک سونپ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بعض اہم وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے وزارت سے متعلقہ نئے ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

اس ضمن میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع ٹاسکنگ دستاویز وزارتوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ ٹاسکنگ دستاویز میں نشاندہی کیے جانے والے اقدامات کا مقصد سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوابازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ ان اہداف کو مکمل کرنے کی مدت تین اور چھ ماہ ہے جس کے بعد ہر وزارت ان اہداف کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔ وزارتیں اپنی طرف سے بھی اہداف اور اقدامات ٹاسکنگ دستاویز میں شامل کر سکتی ہیں۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہر وزارت کے لئے صرف انہی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو اسکے دائرہ کار میں شامل ہیں۔ ان اہداف میں اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ضروری سامان اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ائیر پورٹس پر عوا کیلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا، ہوم ایکسس ہیلپ لائن کا قیام (تاکہ شہری ضرورت پڑنے پر بغیر کسی دقت متعلقہ اداروں سے مدد حاصل کر سکیں)، پمز اور پولی کلینک کی اسٹینڈرڈائزیشن کا جامع پہلان، اسلام آباد کے تمام کالجز میں آن لائن داخلوں کا نظام، سکول کی سطح پر ڈومیسائل کی فراہمی، گڈ سٹیزن کور کاقیام(اس اقدام کا مقصد طالبعلوں کو فلاحی کاموں کی جانب راغب کرنا اور ان میں رضاکارانہ جذبے کو فروغ دینا ہے)، ائیرپورٹس پر بزرگوں اور معذور افرادکو سہولیات کی فراہمی، بجلی کے کنکشن کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنانا وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

The post وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے نئے ٹاسک سونپ دیئے ،تفصیلات بھی سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی وفاقی کابینہ اجلاس میں کن اہم امور پر توجہ مرکوز رہی ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی‎

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی کراچی کی صورتحال، اسلام آباد ماسٹر پلان، احتساب، روٹی کی قیمت اور تحائف فنڈز پر توجہ مرکو ز رہی۔روزنامہ جنگ  کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نےایک بار پھر احتساب کے عمل کو مزید موثر اور سخت بنانے کےعزم کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ کریمنل سے کریمنل جیسا سلوک ہونا چا ہئے،وزیراعظم نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں خصو صی دلچسپی لی اور ہدایت

دی کہ پلان کوجلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم نے دو رروز بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر اہم اجلاس بلا لیا ہے، ان کا ویژن ہے کہ اسلام آباد کے پوش علاقوں میں ہا ئی ر ائز عمارات کو ترجیح دی جائے، وزیراعظم نے ہدایت دی کہ سیکٹر جی سکس جیسے مرکزی علاقے میں ہائی رائز بلڈنگز اور شاپنگ سنٹر بنائے جائیں،پوش سیکٹر کے دیگر علاقوں میں زمیں کا مناسب استعمال کیا جائے، باقی اراضی کو اوپن چھوڑا جائے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے روٹی کی پرانی  قیمت بحال کرنے کا بھی حکم دیا۔

The post عمران خان کی وفاقی کابینہ اجلاس میں کن اہم امور پر توجہ مرکوز رہی ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک انصاف کے ایم این اے نور عالم اپنے ہی صوبائی وزیر خزانہ پر پھٹ پڑے،سنگین الزامات عائد،نیا پنڈوراباکس کھل گیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)این اے 27سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے درمیان فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید اختلافات ۔روزنامہ جنگ کے مطابق نورعالم خان نے کہاکہ تیمور سلیم جھگڑا فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کے باعث جاری ترقیاتی منصوبےمتاثر ہورہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی بے بس نظر آتے ہیں۔نورعالم خان نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ

پرویز خٹک کے دور میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا تاہم رواں مالی سال کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص نہیں کئے گئےجس کے باعث ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تیمور سلیم جھگڑا نواز شریف کے ملازم تھے جنہیں وزیر خزانہ لگا دیا گیا، کئی مرتبہ تیمور سلیم جھگڑا سے رابطہ کیا مگر انہوں نے فنڈز کی فراہمی سے انکار کر دیا جب وزیر اعلیٰ سے بات کی تو انہوں نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا ۔معاملے پر عمران خان سے بات کرینگے۔

The post تحریک انصاف کے ایم این اے نور عالم اپنے ہی صوبائی وزیر خزانہ پر پھٹ پڑے،سنگین الزامات عائد،نیا پنڈوراباکس کھل گیا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے اہداف سونپ دئیے: وزیر زراعت

لاہور(آن لائن) وزیر زراعت پنجاب نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کپاس کے بغیر زرعی معیشت کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا۔ رواں سال کپاس کی کاشت اور پیداوار کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کو اہداف سونپ دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کر

رہے تھے، اس دوران انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ترقی پسند کاشتکار جہانگیر خان ترین نے اپنے تجربات کی روشنی میں بتایا کہ اگلا مہینہ سفید مکھی کے حملے اور اس کے موثر تدارک کیلئے اہمیت کاحامل ہے جن کاشتکاروں نے بروقت کنٹرول کیلئے صحیح ادویات کا انتخاب کیا وہ اپنی فصل سے بہترین پیداوار حاصل کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید بھی موجود تھے۔

The post کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے اہداف سونپ دئیے: وزیر زراعت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایوان صدر کا ’’گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش

اسلام آباد(آن لائن)ایوان صدر نے وفاقی کابینہ سے’’گفٹ اینڈ انٹرٹیمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کو ‘‘انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ’’ پر پابندی سے فیصلے سے استثنی دیا جائے، ایوان صدر سیکریٹریٹ اپنے کام اور عہدے کے لحاظ سے

منفرد مقام رکھتا ہے، پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ رولزآف بزنس کے شیڈول ون اورٹو میں شامل نہیں۔صدارتی سیکریٹریٹ ایوان صدرآنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوںکیلئے انتظامات کرتا ہے، مختلف قومی دنوں سے متعلق تقریبات منعقدکرنے کی ذمہ داری بھی صدراتی سیکریٹریٹ کی ہے لہٰذا وفاقی کابینہ گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ کی مد میںلگائی گئی پابندیوںسے صدارتی سیکرٹریٹ کو استثنیٰ دے۔

The post ایوان صدر کا ’’گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عید کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کے رابطے تیز

راولپنڈی(آن لائن)تاجر تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں عید الا ضحی کے بعد ملک گیر سطح پر 2یا 3دن کی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیلئے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ‘تاہم تاریخ کا تعین ہو جانے پر ہڑتال کا اعلان کردیا جائیگا۔گزشتہ 15 دنوں سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کے لیے جاری رابطوں میں مزید تیزی آچکی ہے ۔منگل کو صدر مرکزی انجمن تاجران پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں ٹیکسوں کی بھر مار کے نتیجے میں اس وقت کاروباری سرگرمیاں دم توڑ چکی ہیں نئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔

رئیل سٹیٹ کے شعبہ پر مکمل جمود طاری ہے اور عملاً لک کی معیشت کا چلتا پہیہ رک چکا ہے۔ایسی صورتحال میں جب کاروباری مراکز میں چھٹی کا سماں ہے اور تاجر طبقے کیلئے اپنے اخراجات تک پورے کرنا ناممکن ہو کررہ گیا ہے تو ایک مرتبہ پھر ہڑتا ل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ۔ملک شاہد غفور پراچہ نے بتایا کہ عیدلاالضحی کے بعد ہڑتال کرنے کے فیصلے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ‘تاہم تاریخ کے تعین اور دو یا تین دن کی ہڑتال بارے فیصلہ ہونا باقی ہے اور اس مرتبہ ہڑتال پہلے سے بھی زیادہ کامیاب ہوگی کیونکہ تاجر طبقہ سخت مایوسی کا شکار ہو کررہ گیا ہے۔

The post عید کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کے رابطے تیز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دورہ امریکہ سے واپسی پر عمران خان کا سب نے استقبال کیا لیکن تحریک انصاف کا وہ رہنما جس نے یہ کام کرنے سے بالکل انکار کردیا،یہ کون ہیں؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا مکمل کر کےوطن واپس پہنچے تو میں ان کے استقبال کے لیے نہیں گیا تھا کیونکہ یہ میرا کام نہیں ہے۔رمیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما یا کوئی بھی شخص سمجھتا ہے کہ ان کو دورہ امریکا کے بعد عمران خان کا ائیر پورٹ پر

استقبال کرنا چاہئیے تو یہ ان کا قول و فعل ہے اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں۔رمیش کمار نے مزید کہا کہ عمران خان کا امریکا جانا اور وہاں پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے فرض میں شامل تھا میں نے ان کو بعد میں امریکا کا کامیاب دورہ کرنے پر مبارکباد دے دی تھی۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد پاکستان پہنچنے تو ائیر پورٹ پر ان کاشاندار استقبال کیا گیا تھا۔

The post دورہ امریکہ سے واپسی پر عمران خان کا سب نے استقبال کیا لیکن تحریک انصاف کا وہ رہنما جس نے یہ کام کرنے سے بالکل انکار کردیا،یہ کون ہیں؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سرفراز احمد کا مستقبل، فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا

لاہور(آن لائن)سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا،پی سی بی کے ایم ڈی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سمیت قومی ٹیم کی 3سالہ کارکردگی کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹس اور تجاویز مل چکی ہیں،2 اگست کو کرکٹ کمیٹی اجلاس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے پرفارمنس پر سوالات کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان ہیڈکوچ، سپورٹنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے بارے میں مشاورت کے بعد سفارشات تیار کرکے

چیئرمین پی سی بی کے حوالے کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ابھی ہمیں کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، فیصلوں کی منظوری کا اختیار احسان مانی کے پاس ہے، کپتان کی تقرری کے حوالے سے ہمیں کوئی جلدی نہیں، سری لنکاکیخلاف سیریز سے چند روز قبل اس بارے میں کوئی فیصلہ کرلیا جائیگا۔وسیم خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے، ہماری خواہش ہے کہ ناقابل پیشگوئی کارکردگی دکھانے والی ٹیم کا جولیبل لگا اسے اتاریں اورکھلاڑی تسلسل سے پرفارم کریں۔

The post سرفراز احمد کا مستقبل، فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلم اور ڈرامے میں کردار کاچنائو سوچ بچار سے کرتی ہوں، مہوش حیات

اسلام آباد(آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ وہ فلم اور ڈرامے میںکردار کا چنائودیکھ کر کرتی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کا ایک انڑویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ فلم میں کردار کا چنائو بہت سوچ سمجھ سے کرتی ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں سب اداکاروں کی عزت کرتی ہیں اور سب کے کام کی معترف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’چھلاوا‘‘ میں اداکارہ زارا نور عباس کیساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔

The post فلم اور ڈرامے میں کردار کاچنائو سوچ بچار سے کرتی ہوں، مہوش حیات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ایس ایل 5 کیلئے پلان بی تیار، یو اے ای میں بکنگ کرا لی

لاہور(آن لائن)پی سی بی نے پی ایس ایل 5کیلئے ے پلان بی بھی تیار کرلیا جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر یو اے ای میں بکنگ بھی کرا لی گئی۔پی سی بی نے پی ایس ایل 5کیلیے پلان بی بھی تیار کرلیا تاہم کسی وجہ سے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد ممکن نہ ہوا تو یواے ای میزبان ہوگا جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر بکنگ بھی کرا لی

گئی۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ پی ایس ایل 5کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ لاہور، کراچی کیساتھ ملتان اور پنڈی بھی ان مقابلوں کی میزبانی کریں گے لیکن اس کیساتھ ہم نے بی پلان بھی تیارکررکھا ہے،اس کیلئے یواے ای میں بکنگ بھی کرالی تاکہ اگر خدانخواستہ کسی وجہ سے تمام میچز یہاں ممکن نہ ہوسکیں تو مقررہ وقت پر لیگ کو شروع کرسکیں۔

The post پی ایس ایل 5 کیلئے پلان بی تیار، یو اے ای میں بکنگ کرا لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بورڈ نیوٹرل مقام پر بھارت کی میزبانی کا خواب دیکھنے لگا

لاہور(آن لائن)پی سی بی ایک بار پھر کسی نیوٹرل مقام پر بھارت کی میزبانی کا خواب دیکھنے لگا۔وسیم خان نے کہاکہ ہم بھارت کیخلاف پاکستان یا کسی بھی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کو تیار ہیں، بی سی سی آئی کی سپورٹ بھی ہمیں حاصل ہے، تمام نظریں بھارتی حکومت پر ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو کھیلنے کی کب اجازت دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بی سی سی آئی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں، پاکستانی ویمنز ٹیم کو بھی اکتوبر،نومبر میں بھارت میں سیریز کھیلنا ہے، اس بارے میں بھی بھارتی حکومت نے کوئی

فیصلہ نہیں کیا، امید ہے کہ جلد کوئی پیش رفت ہوگی۔ ایم سی سی کی کمیٹی بھی دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کی بحالی کیلیے کوشاں ہے۔ایک سوال پر وسیم خان نے کہا کہ بھارت کیخلاف سیریز سے بہت مالی فائدہ ہوتا ہے لیکن اگر ان کیساتھ میچز نہیں ہوئے توپھر بھی ہم اپنے وسائل پیداکرنے کی پلاننگ کررہے ہیں، روایتی حریف کیساتھ 5 سال بھی سیریز نہ ہوتو خسارے میں نہیں جائیں گے، ماضی میں بورڈ کو کمائوپوت بنانے میں زیادہ سنجیدگی نہیں اپنائی گئی، ہم اب اس پر توجہ دے رہے ہیں۔

The post بورڈ نیوٹرل مقام پر بھارت کی میزبانی کا خواب دیکھنے لگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شریف خاندان کو ایک اوردھچکا،ہائیکورٹ کا نوازشریف کے کزن کی جائیدادنیلام کرنے کا حکم‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ کا نوازشریف کے کزن حسیب وقاص کی شوگر ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم، جائیدادنیلام کرنے کے بعد12 ستمبر کو رپورٹ بھی طلب ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حسیب وقاص کیخلاف پنجاب بینک کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے فریقین کے

دلائل اوراعتراضات سننے کے بعدجائیدادنیلام کرنے کا حکم دیا،عدالت نے پنجاب بینک کے ڈیفالٹر وقاص حسیب کی شوگرملز کی جائیدادضبط کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ایم ایم عالم روڈپر3 کنال16 مرلے پر مشتمل دفتر31 اگست کو نیلام کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے جائیدادنیلام کرنے کے بعد12 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

The post شریف خاندان کو ایک اوردھچکا،ہائیکورٹ کا نوازشریف کے کزن کی جائیدادنیلام کرنے کا حکم‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Pakistani Army Plane Crashes Into Homes, Killing at Least 18

A Pakistani military plane on a training flight crashed into homes near the garrison city of Rawalpindi before dawn on Tuesday, killing at least 18 people, most of them on the ground.

from CBNNews.com https://ift.tt/2MpllTq

حکومت ایف بی آر میں داغدار کردار کے حامل افسران کو ”ٹھکانے“ لگانے میں ناکام عمران خان اب تک ان افسران کوکیوں نہیں ہٹا سکے؟رپورٹ میں اہم انکشافات

اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے اقتدار کے پہلے سال ایف بی آر میں داغدارکردار کے حامل افسران کو ٹھکانے لگانے میں ناکام رہی جب کہ احتساب کا دائرہ صرف سیاسی مخالفین تک محدود ہوکر رہ گیا،گریڈ 21 کے ایک درجن افسران کے کیس تیار پڑے ہیں جبکہ وزیراعظم تمام تر نیک نیتی کے باوجود سیاسی وجوہ کی بناء پرداغدار افسران کوعہدوں سے نہیں ہٹا سکے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ایف بی آر میں گریڈ 21 کے ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف کارروائی کیلیے کیس تیارتھے لیکن وزیراعظم عمران خان اپنی تمام تر نیک نیتی کے باوجود ان افسران کے سیاسی روابط کی وجہ سے انہیں عہدوں سے نہیں ہٹا سکے بلکہ ایسے بعض افسران کی پرکشش سیٹوں پر تعیناتیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش پر یک دوسری کمیٹی بنائی گئی ہے،ایف بی آر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک اور سمری بھیجے گا جس میں ان افسروں کے خلاف پھر انکوائری شروع کرنے کیلئے منظوری لی جائیگی۔ایف بی آر نے اس سال مارچ میں بھی کرپشن اور غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل ان افسروں کے خلاف انضباطی کارروائی کیلئے ایک سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی تھی جس میں وزیراعظم سے اس کی منظوری لینے کیلئے کہا گیا تھا لیکن سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ سمری یہ کہ کر واپس کردی تھی کہ ان کے خلاف پہلے کی گئی انکوائری چونکہ چارسال پرانی ہے لہذا نئے سرے سے انکوائری کرائی جائے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مطمئن کرنے کیلئے ایف بی آر نے گریڈ 22 کے افسرمیاں سعید اقبال اور گریڈ 21 کے افسروں زاہد کھوکھر اور ذوالفقار خاں پر مشتمل تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی۔اس کمیٹی نے ایف بی آر کو ان افسروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک اورکمیٹی بنانے کی سفارش کردی۔

یوں اس کمیٹی نے وقت ضائع کرنے کے سوا کوئی کام نہ کیا۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں ایف بی آر اس ہفتے ایک اور سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریگا جس میں ان افسروں کے کیسوں کی 1973 کے رولز کے تحت انکوائری کی باضابطہ اجازت طلب کی جائیگی۔ان افسروں پر بوگس سیلزٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی،ناجائز طورپرٹیکس میں رعایتیں دینے اورآمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔

ان افسروں کی طرف سے خزانے کو پہنچائے جانے والے نقصانات کا تخمینہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے لیکر 92 ارب روپے تک ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ایف بی آر اور اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کی بیوروکریسی ان افسروں کو بچانے میں لگی ہوئی ہے حالانکہ ایف بی آر کی طرف سے ان افسروں کے خلاف عدالتوں اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کو بھیجی گئی اپنی دستاویزات سے ان پر کرپشن اور غیرتسلی بخش کارکردگی کے الزامات کے ثبوت موجود ہیں۔وزیراعظم باربار کرپٹ لوگوں کو ٹھکانے لگانے کے اعلانات کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی اس مہم کا دائرہ ابھی تک صرف سیاسی مخالفین تک ہی محدود ہے۔

شروع میں ایف بی آر کے ان کرپٹ افسروں کی فہرست میں گیارہ نام شامل تھے لیکن اب صرف چار رہ گئے ہیں۔ان میں بھی تین ریٹائرہوچکے ہیں،تین کے نام فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو نہیں بھیجے گئے،ایک افسر نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے آئینی دائرہ کار پر ہی اعتراض اٹھا دیا ہے۔گزشتہ چار برسوں کے دوران ایف بی آرکے ڈیڑھ سو کے قریب افسروں کے خلاف غیرتسلی بخش کارکردگی اور انضابطی کارروائی کے قواعد کے تحت انکوائریاں چلیں لیکن کسی ایک کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوسکی۔

ان افسروں کا تعلق ان لینڈ ریونیواور کسٹم گروپ سے ہے۔ان افسروں کا معاملہ ماضی میں سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی خزانہ کے سامنے اٹھایا گیا،اس وقت کے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے سامنے بھی رکھا گیا لیکن یہ افسر اتنے طاقتور ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرپشن کے خلاف جہاد کے اعلان کے باوجود ابھی تک ان کا کچھ بگاڑا نہیں جاسکا۔ایف بی آر نے چند سال پہلے بھی ان افسروں کے خلاف انکوائریاں کی تھیں لیکن اس کیلئے وزیراعظم سے اجازت نہیں لی تھی۔ان میں اتنے قانونی نقائص چھوڑے گئے کہ انہوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرلیے۔چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی سے جب اس ضمن میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ ایف بی آر میں بہتری لانے پر ہے کسی انفرادی کیس کو وہ نہیں دیکھتے۔

The post حکومت ایف بی آر میں داغدار کردار کے حامل افسران کو ”ٹھکانے“ لگانے میں ناکام عمران خان اب تک ان افسران کوکیوں نہیں ہٹا سکے؟رپورٹ میں اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سارہ علی خان نے کارتک آریان کا دل جیت لیا

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کارتک آریان کا دل جیت لیا۔بالی ووڈ میں آئے دن نت نئی جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں لیکن ان دنوں نوجوان اداکار کارتک آریان اور اداکارہ سارہ علی خان کی جوڑٰی کے چرچے ہیں اور یہ سلسلہ خود سارہ علی خان نے ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں مزاحیہ انداز میں یہ کہہ کر

شروع کیا تھا کہ وہ کارتک آریان کو ’’ڈیٹ‘ ‘کرنا چاہیں گی اور اداکار رنویر سنگھ نے دونوں کو ایک پارٹی میں ملواکر سارہ کی خواہش پوری کردی۔سارہ علی خان اور کارتک آریان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نامور ہدایت کار امتیاز علی نے دونوں کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، امتیاز علی ہی کی کامیاب فلم ’’لو آج کل‘ ‘کے سیکوئل کی شوٹنگ تو مکمل ہوگئی لیکن نام اب تک فائنل نہ ہوسکا تاہم کہا جارہا ہے فلم کا نام ’لو آج کل ٹو‘ رکھا جائے گا۔ایک انٹریو میں کارتک آریان نے سارہ علی خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، ان کا کہنا تھا کہ سارہ نہ صرف ایک اسٹار ہے بلکہ اس کا دل بھی سونے کا ہے، مجھے اس کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آیا جب کہ سارہ میں مثبت توانائی ہے جسے وہ اسکرین پر لانے کی کوشش کرتی ہے اور میں بار بار سارہ علی کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔دوسری جانب اداکارہ سارہ علی خان پہلی بار ریمپ پر واک کرتی ہوئی دکھائی دی، انڈیا کوچیور ویک 2019 کے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے سارہ نے اپنی منفرد اداوں سے سب کو محظوظ کیا۔

The post سارہ علی خان نے کارتک آریان کا دل جیت لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Monday, July 29, 2019

آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں ، میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ امیدواروں کی سہولت کی پیش نظر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اب تک 75307امیدوار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،فیس جمع کرانے کے 72گھنٹے کے اندر امیدوار کی رول نمبر سلپ جاری ہوگی،یکم اگست کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 11جون کو خبر آئی تھی کہ پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 25اگست 2019کو ہونگے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمیشن بورڈ نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)کے ایڈمیشن بورڈ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے نائب چانسلرز کو مدعو کیا گیا تھا۔پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پہلی دفعہ پورے پاکستان میں ایک ہی دن یعنی 25اگست کو ٹیسٹ منقعد کیا جائیگا۔

The post آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں ، میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکارورون دھون کے بے ہوش ہونے پر ہنگامہ مچ گیا

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم ’’سٹریٹ ڈانسر3 ڈی‘‘ کی شوٹنگ میں ان دنوں مصروف ہیں تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پربے ہوش ہوگئے۔ اداکار ورون دھون فلم کے لئے دن رات ڈانس کا ریہرسل اورشوٹنگ کررہے ہیں۔ اسی دوران انہیں بخارآیا توتب بھی انہوں نے بغیرآرام کئے ہوئے ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کوجاری رکھا۔ اس محنت کا اثران کی صحت پرپڑا اورایک دن شوٹنگ کے وقت انہیں چکرآیا اوروہ بے ہوش ہوگئے جس سے سے ہنگامہ مچ گیا۔رپورٹ کے مطابق ورون دھون نے خود کے بیمار ہونے کی اطلاع اپنے

سوشل میڈیا کے اکاونٹ میں دی، رپورٹ کے مطابق ورون کوکئی دنوں سے بخاراورزکام تھا۔ تاہم فلم’’ اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی‘‘ کی شوٹنگ طے وقت میں پورا کرنے کیلئے وہ رات دن ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کررہے تھے، جس کی تھکان کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ورون دھون کے بے ہوش ہونے کے بعد فوراً ہی ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا، جس سے پتہ چلا کہ لو- بلڈ پریشرکی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کے لئے کہا۔ اس دوران فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی لیکن کچھ دن آرام کے بعد ورون دھون واپس شوٹنگ پرلوٹے اورانہوں نے شوٹنگ کا کام پورا کیا۔

The post اداکارورون دھون کے بے ہوش ہونے پر ہنگامہ مچ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران کو میڈیا کی آزادی سے متعلق جھوٹ پر شرم آنی چاہیے،اسحاق ڈار برس پڑے،کھری کھری سنا دیں‎

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے امریکی ادارہ برائے امن میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جھوٹ بولا جس پر انھیں شرم آنی چائیے،پاکستان میں میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے،ملک میں اس وقت میڈیا آزاد نہیں، واشنگٹن پوسٹ اور دیگر کئی غیر ملکی مستند میڈیا گروپس نے لکھا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر مکمل قدغن لگ چکی ہے،مریم نواز کی تقاریر دکھانے پر بعض چینلز کے نمبرز

تبدیل کردیئے گئے کسی کو بھی پاکستان میں بولنے کی اجازت نہیں ہے،حکومت سوشل میڈیا کی زبان بندی کرنے کی تیاری کررہی ہے جو بہت قابل تشویش اقدام ہے اس پر قوم اور عالمی کمیونٹی کو نوٹس لینا چاہیے۔پیر کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہاکہ عمران خان نیازی نے امریکی ادارہ برائے امن میں میڈیا کے حوالے سے جھوٹ بولا ان کو اس پر شرم آنی چاہئے،پاکستان میں میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے دنیا کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے۔

The post عمران کو میڈیا کی آزادی سے متعلق جھوٹ پر شرم آنی چاہیے،اسحاق ڈار برس پڑے،کھری کھری سنا دیں‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہم حال ہیں : جو ہم کرتے ہیں اور جیسے ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے ،ماہرہ خان

کراچی(این این آئی ) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ اس مخصوص سوچ کے خلاف ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ کامیاب عورت ایک ڈرائونی سوچ ہے۔فردوس جمال کی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حال ہیں اور جو ہم کرتے ہیں اور جیسے ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے لیکن میں ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھ سے پوچھے بغیر میری حمایت میں باہر آئے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور فنکارہ مجھے اپنی

انڈسٹری پر فخر ہےاور میں شکر گزار ہوں ان سینئرز کی جنہوں نے نہ صرف دوسروں کا بلکہ میرے لیے بھی راستہ ہموار کیا، مجھے خود پر بھی فخر ہے کیوں کہ اپنی زندگی کے اس سفر میں میں فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے وہ کچھ کیا ہے جو مجھے ٹھیک لگا ہے لیکن اس بات سے کبھی پریشان نہیں ہوئی کہ دوسروں کے مطابق میرے لیے کیا ٹھیک ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک کے بعد دوسرے کے پیچھے پڑنا بند کریں اس طرح ہمارا ملک اور ہماری انڈسٹری کامیابی کی جانب بڑھے گی۔

The post ہم حال ہیں : جو ہم کرتے ہیں اور جیسے ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے ،ماہرہ خان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سنکیانک معاملہ پر پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی حمایت حاصل، مغربی پروپیگنڈا جھوٹ ہے،چین نے حقائق سامنے رکھ دئیے‎

بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ سنکیانگ کے معاملے پر پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک نے ہماری حمایت کی ہے، پاکستان اورسعودی عرب سمیت دیگر 50سے زائد ممالک نے مشترکہ طور پر اقدام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کو سنکیانگ سے متعلق چین کے معاملے پر مدد کیلئے خط تحریر کیا ہے۔

پہلی مرتبہ یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ سنکیانگ میں تعلیم وتربیت کے مراکز قائم ہیں جو بنیادی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف تعلیم دیتے اور تربیت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سنکیانگ معاملہ پر پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک نے ہمیں سپورٹ فراہم کی ہے، 24مغربی ممالک نے بھی سنکیانگ مسئلے پر چین کی حمایت کی ہے، ان 24ممالک میں کوئی بھی مسلمان ملک یا ترقی یافتہ ملک نہیں ہے، ان تمام 50ممالک میں ایشیائی،ا فریقی اور یورپی ممالک شامل ہیں جنہوں نے چین کے حق میں اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، ان ممالک میں 28ممالک وہ ہیں جو اسلامی تعاون تنظیم سے منسلک ہیں اور ان ممالک کی دیگر 24ممالک سے زیادہ آبادی ہے، ان تمام ممالک کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں ایسا کچھ نہیں جو مغربی پروپیگنڈا میں کیا جارہا ہے، ان 50ممالک میں سے بہت سے ممالک کے سفارتکارسنکیانگ دورہ کے حوالے سے چین کی پالیسی سے متفق ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سنکیانگ میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی وشدت پسندی ہے نہ کہ مذہبی وبنیادی انسانی حقوق۔ شدت پسندی ودہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، اس شدت پسندی کو وہی بہتر جانتا ہے جو اس سے نبردآزما ہوتا ہے، سنکیانگ چین کا آزاد خودمختار حصہ ہے جہاں محض شدت پسندی اور دہشت گردی کو کنٹرول کرنے اور اس سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں تا کہ معاشرتی استحکام،قومی یکجہتی کے ساتھ لوگ امن امان سے رہیں انہوں نے مزیدکہاکہ چین اندرونی معاملے پر کسی بھی قسم کی مداخلت کو ہر طور پر چیلنج کرے گا، چین زوردیتا ہے کہ دوہری پالیسی نہ اپنائی جائے نہ ہی اندرونی معاملے پر سیاست چمکائی جائے، بنیادی انسانی حقوق کے نام پر چین اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

The post سنکیانک معاملہ پر پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی حمایت حاصل، مغربی پروپیگنڈا جھوٹ ہے،چین نے حقائق سامنے رکھ دئیے‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

کراچی (این این آئی) بڑی عید پر سنیما گھروں کی رونق بننے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹائٹل ٹریک بھی ریلیز کردیا گیا ہے، جس نے منظر عام پر آتے ہی ہر طرف دھوم مچانا شروع کردی ہے اور ٹریک کی جاندار موسیقی نے سننے والوں کے دِل کے تار چھیڑنا شروع کر دیئے ہیں۔

ہیر بی سہارا نے اپنی آواز سے ٹائٹل ٹریک کو چار چاند لگا دیئے ہیں، چند روز قبل ’ہیر مان جا‘ کا گانا ’ادی مار‘ بھی ریلیز کیا گیا تھا جس نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچادی تھی، اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کے ویوز میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہورہا ہے۔فلم ’’ہیرمان جا‘‘ میں خوشیاں بھی ہیں، جذبات بھی، ایکشن بھی ہے تو سسپنس بھی، اس کے علاوہ ناظرین اس کہانی میں بہترین کامیڈی سے بھی خوب لطف اندوز ہوں گے۔ محبت، جذبات، احساس، مستی اور رومانس کے ساتھ بھرپور انٹرٹینمنٹ اس فلم کی خصوصیات ہیں۔’’ہیر مان جا‘‘ کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی، حریم فاروق اور عارف لاکھانی ہیں جبکہ فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔ ’’ہیر مان جا‘‘ کے مرکزی کردار علی رحمان خان اور حریم فاروق ہیں جبکہ عابد علی، موجز حسن، فیضان شیخ، شمائل خٹک، شاز علی خان، میکال ذوالفقار، احمد علی اکبر، زارا شیخ، امینہ شیخ، سلیم معراج اور دیگر بھی اہم کرداروں میں اپنا جلوہ دکھائیں گے۔موج مستیوں سے بھرپور فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت عید الاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’سپراسٹار‘‘کا ایک اور گانا ریلیز، فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

کراچی (این این آئی)پاکستا نی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اب اس کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا۔اس فلم کے نئے گانے کو سن کر یقیناً کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جسے رقص کرنے کا دل نہ چاہے۔فلم کے مرکزی اداکار بلال اشرف اس فلم میں ایک کامیاب اداکار کا کردار نبھارہے ہیں اور اس گانے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کے اس موڑ پر لی جب وہ اپنی کسی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔’’دھڑک بھڑک‘‘گانے میں بلال اشرف کے ساتھ کبریٰ خان بھی موجود ہیں، جو شاید اس فلم

میں ایک مختصر کردار کے لیے ایک اداکارہ ہی بنی ہیں۔ویسے تو گانے کی گلوکاری اور میوزک متاثر کن ہے، تاہم کہیں نا کہیں اس گانے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہے ہے کہ اس کا اسٹائل بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے گانے ’’تاتڑ تاتڑ ‘‘سے متاثر ہے۔اس گانے کی گلوکار شیراز اوپل اور رختیما مکھرجی نے کی، جبکہ گانے کو ممبئی سے تعلق رکھنے والے شفاعت علی نے پروڈیوس کیا۔یاد رہے کہ فلم’’سپراسٹار‘‘ میں ماہرہ خان بھی مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

The post ’’سپراسٹار‘‘کا ایک اور گانا ریلیز، فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جج ویڈیو سیکنڈل،ہائیکورٹ نے ناصر جنجوعہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) جج ویڈیو سکینڈل میں ناصر جنجوعہ کی کل تک عبوری ضمانت منظور، ایف آئی اے کو گرفتاری کرنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جج ویڈیو سکینڈل میں ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی ،ناصر جنجوعہ کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے ،عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ

کرتے ہوئے کہاکہ درخواست پر مناسب فیصلہ سنایا جائے گا،ایف آئی اے کی ٹیم گرفتاری کیلئے عدالت کے باہر موجودہے،ناصر جنجوعہ نے عدالت سے باہر نکلنے سے انکار کردیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے ناصر جنجوعہ کو سپیشل جج سنٹرل سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناصر جنجوعہ کل تک متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں ۔

The post جج ویڈیو سیکنڈل،ہائیکورٹ نے ناصر جنجوعہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کیلئے نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نگری میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر بھی سنجے دت اپنے مداحوں کو نہ بھولے۔ اپنی سالگرہ کو منفرد بنانے کیلئے اْن کی نئی آنے والی فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ہوم بیل فلم کی جانب سے سنجے دت کی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا۔ فلم کے

پوسٹر میں سنجو بابا منفرد انداز کیساتھ منہ چھپائے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، سنجے دت فلم میں ادھیرہ کے نام کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سنجے دت نے بھی اپنی ٹوئٹ میں فلم کے پوسٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا حصہ ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔واضح رہے کہ پراشانتھ نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پارٹ گزشتہ سال ریلیز کی جا چکا ہے تاہم فلم کا دوسرا حصہ سنجے دت کے کردار کیساتھ ایک نئے انداز میں پیش ہونے جارہا ہے۔

The post سنجے دت کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

ویٹی کن سٹی(این این آئی) مردوں کے ساتھ سینکڑوں ناکام ملاقاتوں کے بعد تنگ آکر سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق خاتون ماڈل ایلزبتھ ہاڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پالتو کے کے ساتھ شادی کا فیصلہ مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتوں کے بعد کیا۔ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 سال کے دوران 6 مقامات پر مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتیں کیں جو ایک سانحہ ہے۔49 سالہ سابق

ماڈل کے 80 کی دہائی میں نامور گالفر سیوی بالسٹورس اور مشہور ریسنگ ڈرائیور جیمز ہنٹ کے ساتھ بھی تعلقات رہ چکے ہیں۔ایلزبتھ ہاڈ نے اپنے 6 سالہ پالتو کتے لوگن کے ساتھ شادی کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔سابق ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ وہ 20 دیگر افراد کے سامنے کتے کے ساتھ شادی کریں گی، شادی کے موقع پر خود انگوٹھی پہنیں گی جب کہ لوگن ویس (کتا) کوٹ، ٹائی اور ٹاپ ہیٹ پہن کر آئے گا۔

The post سابق خاتون ماڈل نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک فوج کا طیارہ گرکرتباہ،‎ 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 17افراد جاں بحق ‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 17افراد جاں بحق ۔نجی ٹی وی کے مطابق طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گرا جس سے قریبی گھروں میں آگ لگ گئی، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ملبے تلے افراد کو نکالا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر راولپنڈی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ملبے تلے دبے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے

ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے کے بعد راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ادھرپاآئی ایس پی آرکے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔ شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ وسیم شامل ہیں، ان کے علاوہ نائب صوبیدارافضل، حوالدارامین اور حوالدار رحمت بھی شہداء میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

The post پاک فوج کا طیارہ گرکرتباہ،‎ 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 17افراد جاں بحق ‎‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

‘‘گولڈن بابا’’ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے محافظوں کی تعداد کتنی ہے ، یہ بابا کون ہے ؟ ضرور جانئے

میروت(این این آئی) اتر پردیش میں 16 کلوگرام سونے کے زیور بنانے والا بابا لوگوں کا مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، طلائی زیوروں سے لدے اس شخص کا نام ہی گولڈن بابا رکھ دیا گیا ہے۔ان کا حقیقی نام سدھیر مکر ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں سے کانور یاترا میں شریک ہو رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گولڈن بابا نے کہاکہ وہ پہلے 26 کلو سونے کے زیور پہنا کرتے تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث انہوں نے اس

وزن کو صرف 16 کلو گرام تک محدود کر دیا ہے۔سونے کے زیوروں میں چند طلائی زنجیریں، دیوی دیوتاؤں کے نام سے بنے ہوئے لاکٹ، انگوٹھیاں اور بریسلٹ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ زیور انہوں نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، اس کے لیے نہ ہی کسی سے رقم مانگی ہے اور نہ ہی قرض مانگا ہے۔گولڈن بابا کے ساتھ اس وقت 250 سے 300 کے درمیان لوگ موجود رہتے ہیں جو ان کے چاہنے ولے گردانے جاتے ہیں۔

The post ‘‘گولڈن بابا’’ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے محافظوں کی تعداد کتنی ہے ، یہ بابا کون ہے ؟ ضرور جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی آئی حکومت نے غریب خاتون کا گھر گرادیا ،حامد میر کا دعویٰ ، شہبازگل حقیقت سامنے لے آئے ،حیران کن انکشافات،معروف صحافی نے جواب پرچپ سادھ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک عورت نے دہائی دی کہ عمران حکومت نے اس کا گھر گرادیا ہے۔ حامد میر نے اس  عورت کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والی اس گستاخ غریب عورت کی شاعرانہ تقریر سے نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کا کوئی تعلق نہیں ۔اس عورت کی تقریر عرفان صدیقی نے نہیں بلکہ حالات کے جبر نے تیار کی لہذا

سابق مشیر کی گرفتاری بلاجواز ہےجس پر شہباز گل کو جواب دینا پڑا کہ “حامد صاحب یہ بات درست نہیں ہے ان محترمہ اور ان کے ساتھیوں نے قبرستان کی 20 کنال زمین پر قبضہ کیا۔ان کے اپنے محلہ سے ایک شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی کہ مردے دفنانے کی جگہ نہیں۔ ہائیکورٹ نے وقف کی زمین فوری خالی کروانے کے آرڈر ڈی سی کو دئیے۔ ڈی سی نے عدالت کے حکم کو پورا کیا”اسکے بعد حامد میر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

The post پی ٹی آئی حکومت نے غریب خاتون کا گھر گرادیا ،حامد میر کا دعویٰ ، شہبازگل حقیقت سامنے لے آئے ،حیران کن انکشافات،معروف صحافی نے جواب پرچپ سادھ لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جان ریٹ کلف امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ نامزد

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈینیئل کوٹس 15 اگست کو اپنے منصب سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ان کی سبکدوشی کے اعلان پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ امریکی صدر نے ان کی ملکی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔امریکہ

کے صدر نے اس ضمن میں اپنے جاری کردہ پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایوان نمائندگان کے رکن جان ریٹ کلف کو امریکی نیشنل انٹیلی جنس کا سربراہ نامزد کر رہے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جان ریٹ کلف ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس، جیوڈیشری اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بحیثیت اٹارنی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔

The post جان ریٹ کلف امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ نامزد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فضل الرحمن نے واپڈا چیف سے رشوت میں نئی پجارو لی،نئے چیف کے واپس مانگنے پر مولانا نے گاڑی کا رنگ ہی تبدیل کروالیا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ضیاء شاہد نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واپڈا چیف سے ڈیمانڈ کی ، جسے رشوت بھی کہا جا سکتا ہےاور کہا کہ میرے پاس جو سرکاری گاڑی ہے

وہ بعض مرتبہ فور وہیل ڈرائیو نہیں ہوتی اور مجھے کئی مرتبہ دیہاتی علاقوں میں جانا ہوتا ہے، مجھے ایک اچھی سی فور وہیل گاڑی دلوائی جائے۔جس پر مصطفیٰ کھر نے حکم دیا کہ مولانا صاحب کو ایک گاڑی نکلوا کر اس کو صاف ستھرا کر کے دے دیا جائے اور اگر اس گاڑی میں کوئی مرمت بھی ہونے والی ہے تو وہ مرمت بھی کروائی جائے اور مولانا صاحب کو گاڑی  دے دی جائے۔ اس زمانے میں پجارو کا بہت زیادہ رواج تھا ، پجارو بہت زیادہ استعمال ہوتی تھی لہٰذا کچھ عرصہ استعمال ہوئی ایک پجارو واپڈا نے ایک بندے کے ہاتھ مولانا فضل الرحمان کو بھجوا دی تھی۔لیکن جب مصطفیٰ کھر کی وزارت کا دور ختم ہوا تو نئے واپڈا چیف جنرل ذوالفقار نے حکم دیا کہ رشوت کی جتنی گاڑیاں ادھر اُدھر دی ہوئی ہیں اُن کو واپس بلوایا جائے۔ جب مولانا فضل الرحمان کو گاڑی واپس کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے یہ کہلوا بھیجا کہ وہ گاڑی تو چوری ہو گئی تھی اور ایف آئی آر نمبر یہ ہے۔انہوں نے گاڑی کی جگہ وہ ایف آئی آر بھجوا دی۔ لیکن واپڈا کی ایک ریکی ٹیم نے اصل حقائق بتائے اور کہا کہ اس گاڑی کا رنگ تبدیل کر دیا گیا ہے، اس گاڑی کے نمبر تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور اب جو نمبر لگا ہوا ہے وہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کسی کارکن کی موٹرسائیکل کا نمبر ہے۔واضح رہے کہ فضل الرحمن پر اس سے پہلے بھی مختلف قسم کے سنگین الزامات لگتے رہے ہیں۔

The post فضل الرحمن نے واپڈا چیف سے رشوت میں نئی پجارو لی،نئے چیف کے واپس مانگنے پر مولانا نے گاڑی کا رنگ ہی تبدیل کروالیا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی فوج سے ریٹائرڈ مسلمان کیپٹن ہجوم کے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل

لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند ہندؤوں کے ایک ہجوم نے بھارتی فوج سے ریٹائرڈ ایک مسلمان کیپٹن کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مسلمان کیپٹن کے قتل کا واقعہ اترپردیش کے ضلع امیتی میں پیش آیا۔ایس ایس پی دیارام نے بتایا کہ 64 سالہ کیپٹن (ر) امان اللہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر تھے جب انتہاپسند ہندوؤں کے ایک ہجوم نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امان اللہ کے سر پر گہری چوٹ لگنے سے وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے تھے۔اس ضمن میں امان اللہ کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد اور والدہ دونوں گھر میں موجود تھے جب ان پر حملہ ہوا۔پولیس کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ امان اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ 15 ستمبر 2018 کو امریکا کے آزاد ذرائع نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی اور پرتشدد واقعات سمیت ریاستی سطح پر قانون سازی، گاؤ رکشک بل، غیر سرکاری تنظیموں کو حاصل آزادی پر قدغن بھارتی ریاست کے بنیادی نظریے ’سیکولرزم‘ کو مسخ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہندوتوا باقاعدہ سیاسی طاقت کے روپ میں ابھر رہی ہے اور یہ طاقت گزشتہ چند دہائیوں سے بھارتی سیکولرزم کی جڑ کو کھوکھلا کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کا تصور خام خیال بن چکا ہے۔20 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات کے پھیلنے کا بڑا سبب سوشل میڈیا ہے، جہاں جذبات کو بھڑکانے کے لیے بھرپور کام ہو رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بی جے پی کی کامیابی کے بعد مذہبی آزادی کے حوالے سے مسائل نے جنم لینا شروع کر دیا تھا۔سی آر ایس کی رپورٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ بھارت میں مذہبی انتہا پسندی کے باعث امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں دراڈ پیدا ہوئی ہے۔

The post بھارتی فوج سے ریٹائرڈ مسلمان کیپٹن ہجوم کے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عازمین حج کی خدمت، سعودی محکمہ صحت کی 16 لیبارٹریز تیار، بلڈ بنک قائم

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ بالخصوص منیٰ اور عرفات میں بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام نوعیت کے ٹیسٹوں کی سہولت کے لیے 16 لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں پر دن رات طبی عملہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی وزارت صحت کی

طرف سے قائم کردہ 8تجربہ گاہوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔ اس کے علاوہ سعودی شہریوں کے تعاون سے 8 بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ ان تجربہ گاہوں پر سعودی عرب کے ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدت کے جذبے سے بھی سرشارہیں۔ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبزمیں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ طبی نوعیت کے ٹیسٹوں اور معائنہ کاری کے عمل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ مشرقی عرفات میں بیمار ہونے والے حجاج کرام کی جزوی معائنہ کیا جاتا ہے جہاں پر کورونا، انفلوئنزا اور دیگر متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔سعوی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج کی ہنگامی ضرورت کے لیے قائم کی گئی لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں موجود افراد عازمین حج کے طبی ٹیسٹوں کی تیاری اور ان کے نتائج کے بعد ان کی رپورٹس مرتب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

The post عازمین حج کی خدمت، سعودی محکمہ صحت کی 16 لیبارٹریز تیار، بلڈ بنک قائم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افریقی نژاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بنانے پر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افریقی نژاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہو ئے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی کہنے پر نسل پرستی کے نئے الزامات اور تنقید کی زد میں آگئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز

میری لینڈ کے ساتویں ضلعے کے امریکی ترجمان اور کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کو نشانہ بنایا تھا جن کا شمار ٹرمپ کے ناقدین میں ہوتا ہے۔کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر انسانی حقوق اور اقتصادی انصاف کے چیمپئن، بالٹی مور کے عزیز رہنما پر نسل پرست حملے کا الزام عائد کیا۔نینسی پیلوسی جو بالٹی مور میں پیدا ہوئیں اور ان کے والد نے وہاں میئر کی خدمات بھی سرانجام دیں، نے کہا کہ ہم سب ان کے خلاف تمام نسل پرست حملوں کو مسترد کرتے ہیں۔سابق نائب صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ علیجہ کمنگز اور بالٹی مور کے عوام پر اس طرح حملہ کرنا انتہائی غلط ہے،وائٹ ہاؤس کے نصف درجن امیدوارں نے ٹرمپ کے بیان کے مذمت کی،2020 انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کمالا حارث جو خود بھی سیاہ فام ہیں، نے کہا کہ اپنی مہم کا ہیڈکوارٹر علیجہ کمنگز کے ضلعے میں ہونے پر فخر ہے اور ٹرمپ کے حملے کو شرم ناک قرار دیا۔بالٹی مور کے سیاہ فام ڈیموکریٹک میئر برنارڈ جیک ینگ نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کیا اور اسے ’ تکلیف دہ اور نقصان دہ قرار دیا۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ٹوئٹس میں کہا کہ ’برائے مہربانی کوئی نینسی پیلوسی کو بتائے کہ حال ہی میں انہیں اپنی جماعت کی جانب سے نسل پرست قرار دیا گیا تھا۔

The post افریقی نژاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بنانے پر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نائیجیریاکے قبرستان میں تدفین کے لیے موجودلوگوں پر بوکو حرام کاحملہ،65ہلاک

ابوجہ (این این آئی)نائیجیریا کی جنوبی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے ایک قبرستان میں تدفین اور تعزیت کے لیے موجود کم از کم 65 افراد کو قتل کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوکو حرام کے حملہ آور موٹرسائیکلوں اور کاروں میں آئے اور قبرستان میں موجود سوگواروں پر فائرنگ کردی۔اس سے قبل مئی میں اسی ریاست میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے 25 فوجی اور متعدد شہریوں قتل کردیا تھا۔مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش

کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی تھی۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن سامنے آتے ہیں۔2009 کے بعد سے فوج نے نائیجر، کیمرون اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔گزشتہ برس جولائی میں نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (این این پی سی) کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر بھی بوکو حرام نے حملہ کردیا تھا جہاں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

The post نائیجیریاکے قبرستان میں تدفین کے لیے موجودلوگوں پر بوکو حرام کاحملہ،65ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روہنگیا مسلمانوں کاعلیحدہ شناخت ملنے تک میانمار واپس جانے سے انکار

ڈھاکا(این این آئی) بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں نے میانمار کی جانب سے ان کو بحیثیت قوم تسلیم کرنے اور باقاعدہ شناخت دیے جانے کے اعلان سے قبل اپنے ملک واپس لوٹنے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں کے رہنماؤں نے یہ مطالبہ وطن واپسی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئے میانمار کے حکام سے کیا۔ میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ایک پر تشدد

مہم کے نتیجے میں 2017 میں تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار روہنگیا جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے جہاں وہ کاکس بازار کے قریب مہاجر کیمپ میں مقیم اور واپس لوٹنے سے گریزاں ہیں۔اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ میانمار میں وسیع پیمانے پر قتل عام، گینگ ریپ اور جلاؤ گھیراؤ نسل کشی کے ارادے سے کیا گیا تاہم میانمار نے ان الزامات کی تردید کی۔خیال رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب میانمار حکام نے وطن واپسی کے لیے روہنگیا افراد کو آمادہ کرنے کی غرض سے کاکس بازار کیمپ کا دورہ کیا۔اس سے قبل اکتوبر میں بھی میانمار سے ایک وفد مذاکرات کے لیے یہاں آیا تھا تاہم اس وقت بھی روہنگیا افراد نے وطن واپس لوٹنے کی پیشکش مسترد کردی تھی۔سیکریٹی خارجہ مائنٹ تھو کی سربراہی میں میانمار سے آنے والے وفد نے روہنگیا کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔روہنگیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وطن واپسی سے قبل میانمار انہیں ایک علیحدہ نسلی گروہ تسلیم کرتے ہوئے میانمار کی شہریت دے۔مذاکرات میں شریک ایک روہنگیا رہنما دل محمد کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ ہم اس وقت تک نہیں لوٹیں گے جب تک ہمیں میانمار میں روہنگیا شناخت نہیں دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک انصاف کی فراہمی، بین الاقوامی تحفظ، اور ان کے حقیقی گاؤں اور زمینوں پر جانے کے مطالبات پورے نہیں کردیے جاتے وہ واپس میانمار نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم شہریت اور اپنے تمام حقوق چاہتے ہیں، ہمیں ان پر بھروسہ نہیں، اس لیے ہم صرف اسی صورت میں واپس جائیں گے کہ ہمیں بین الاقوامی تحفظ دیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی زمینوں پر واپس جانا چاہتے ہیں اور وہاں جا کر کیمپوں میں نہیں رہنا چاہتے۔خیال رہے کہ نومبر میں وطن

واپسی کے لیے شروع کیا گیا عمل اس وقت روک دیا گیا تھا جب کوئی روہنگیا میانمار واپس لوٹنے کے لیے آمادہ نہیں ہوا تھا۔دوسری جان اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے پناہ گزین اور دیگر امدادی گروہ بھی میانمار میں روہنگیا کے تحفظ کے سلسلے میں ان کی واپسی کے منصوبے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔

The post روہنگیا مسلمانوں کاعلیحدہ شناخت ملنے تک میانمار واپس جانے سے انکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افغان امن عمل کی جانب اہم قدم۔۔۔!!! پاکستان کا طالبان کومذاکرات کیلئے دعوت نامے بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے افغان طالبان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان جاری بات چیت کو کسی حتمی نتیجے تک پہچانا ہے تاکہ 18سال سے جاری افغان کشیدگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے تاہم معاملے کی حساسیت کی بنا پر حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مذاکرات کی دعوت اور اس بارے میں جاری

معاملات کے بارے میں کوئی بھی وزیر یا نمائندہ بیان بازی نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان باقاعدہ طور دعوت نامے طالبان نائب کمانڈر عبدالغنی برادر اور شیر عباس ستنگزئی کو دوحہ بھجوائے گا کیونکہ طالبان کے یہی دو رہنما امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔طالبان نائب کمانڈر عبدالغنی برادر کئی سال تک پاکستان کی حراست میں رہے اور انہیں گزشتہ برس امریکا اور افغان حکومت کے کہنے پر رہا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عبدالغنی برادر کی رہائی کے بعد سے افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہمورا ہوئی جو اب ممکنہ طور پر ایک بڑی ڈیل کی طرف جا رہی ہے تاہم طالبان کو باقاعدہ دعوت دینے سے قبل پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے پر افغان حکومت بالخصوص صدر اشرف غنی کو اس معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گاکیونکہ افغان حکومت نے اس معاملے پر طالبان کے ساتھ پاکستان کے براہ راست مذاکرات پر تنقید کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کو مذاکرات ملتو ی کرنا پڑے تھے۔واضح رہے کہ رواں برس فروری میں افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران کی دعوت پر پاکستان آنیوالا تھا لیکن عین موقع پر طالبان کے دورے کو افغان صدر کے بیان کے بعد ملتوی کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے بعد افغانستان طالبان کی پاکستان آمد اور مزاکرات پر اعتراض نہیں اٹھائے گا۔

مزید برا ں پاکستان کو طالبان کیساتھ بات چیت کو امریکی سپورٹ بھی حاصل ہے اور امریکا مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے ٹھوس اقدامات کا متنمی ہے۔یاد رہے کہ افغان طالبان پہلے ہی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر پاکستان نے مذاکرات کی دعوت دی تو طالبان کا وفد ضرور بات چیت کے لیے پاکستان جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی باقاعدہ دعوت کا عمل وزیر اعظم عمران کے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونیوالی بات چیت کے سلسلے کی کڑی ہے۔

جہاں ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ممکنہ طور پر افغان تصفیے میں مدد مانگی تھی اور وزیراعظم نے بھی ممکنہ مددکا بھرپور یقین دلایا تھا۔واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے مابین دوحہ میں جاری مذاکرات کے کئی دور مکمل ہو چکے ہیں جس میں کئی اہم ایشوز پر بات چیت تقریباً حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے تاہم طالبان افغانستان سے امریکی فوجوں کے مکمل انخلاء اور امریکا افغانستان سے دہشتگردی کی مکمل روک تھام کی ضمانت چاہتا ہے۔ان دونوں نکات پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز افغان حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد طالبان کے ساتھ یورپ کے کسی ملک میں براہ راست بات چیت کرنے والے ہیں لیکن افغان طالبان نے فی الحال افغان حکومت کیساتھ براہ راست بات چیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ صرف اس وقت بات چیت کریں گے جب ان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات فائنل ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق امریکہ اور طالبان غیر ملکی فوجوں کے انخلا اور افغان سرزمین کو کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے دینے کے بارے میں جلد معاہد ہ کر لیں گے۔ ایک مرتبہ ایسا معاہد طے پاگیا تو پھر طالبان اس کے بعد تیار افغان حکومت اور دیگر دھڑوں کے ساتھ ایک وسیع قومی حکومت کے قیام کے لیے بات چیت پر تیار ہو جائیں گے۔

The post افغان امن عمل کی جانب اہم قدم۔۔۔!!! پاکستان کا طالبان کومذاکرات کیلئے دعوت نامے بھیجنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران اورعمان کا آبنائے ہرمز مال بردار جہاز رانی کے تسلسل پر اتفاق

جنیوا(این این آئی)خلیجی ریاست سلطنت عْمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ ایران اور عْمان نے آبنائے ہرمز میں تیل برداراور دیگر تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت جای رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سلطنت عْمان کے سرکاری ٹیلی ویڑن سے بات کرتے ہوئے و زیر خارجہ بن علوی نے کہا کہ ہم ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان ثالثی نہیں کررہے مگر موجودہ حالات میں ہم دوسروں کی نسبت آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت

برقرار رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سب کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہیں۔ تمام ممالک نے موجودہ بحران سے نکلنے اور خطے کے تحفظ و استحکام کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں یوسف بن علوی نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ کوئی بھی غلطی یا غیر ذمہ دارانہ اقدام آبی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ پوری دنیا کے لیے نقصان کاباعث بن سکتا ہے۔

The post ایران اورعمان کا آبنائے ہرمز مال بردار جہاز رانی کے تسلسل پر اتفاق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Sunday, July 28, 2019

پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما عمر ڈار پارٹی عہدے سے مستعفی

گوجرانوالہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ڈار کو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویڑن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل

رہ چکے ہیں۔ عمر ڈار اس عہدے پر ناخوش تھے۔ عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویڑن کا عہدے پر تنزلی پر اعتراض ہے۔ عمر ڈار نے اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کو بجھوا دیا ہے۔استعفے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے کہا کہ میں عمران خان کے سپاہی کے طور پر پارٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

The post پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما عمر ڈار پارٹی عہدے سے مستعفی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا بورس جانسن اخوان سے متعلق پالیسی تبدیل کریں گے؟برطانوی میڈیا

لندن (این این آئی)برطانیہ میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ذرائع ابلاغ میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی جماعت کنزر ویٹیو پارٹی عرب دنیا کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے گی؟یہ سوال ایک ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے کہ بورس جانسن نے 23 جولائی کو وزارتِ عظمٰی کا منصب سنبھالا ہے۔

برطانیہ کی ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں بورس جانسن کی زندگی، ان کے نظریات، مذہبی جماعتوں کے بارے میں ان کے افکارپرروشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بورس جانسن کا سیاسی پس منظر ان کے خاندانی واقعات سے کم دلچسپ نہیں۔بورس جانسن ایک مصنف اور دانشور بھی ہیں جو خطے اور علاقائی وعالمی سیاست پربھی گہری دست رست رکھتے ہیں۔انہوں نے سنہ 2006ء میں رومن سلطنت کے حوالے سے ایک کتاب تالیف کی۔ انہوں نے اس میں لکھا کہ دنیا کے بعض خطوں میں ترقیاتی عمل میں رکاوٹ کا ایک سبب اسلام سمجھا جاتا تھا۔ اس کے نتیجے میں اسلام کی مظلومیت کی بات کی گئی اور یہی تاثر دنیا میں جنگوں کا موجب بن گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بورس جانسن نے اپنی کتاب’’جانسن اور روم کا خواب‘‘ میں اسلام کے حوالے سے جوموقف اختیار کیا اس پرانہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ مغرب کی نسبت اسلام مادی ترقی میں مسلمان ممالک کی پسماندگی کا سبب بنا اور یہ سلسلہ صدیوں سے جاری رہا۔ بورس جانسن کے اسلام کے حوالے سے نظریات اخبار نے بھی شائع کیے تھے۔برطانیہ کی طرف سے اخوان المسلمون کے حوالے سے اپنائے گئے موف پر بھی بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔ کئی ممالک جن میں مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ ایسے میں بعض ممالک اخوان کو پناہ اور تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اخوان کے رہ نمائوں اور ارکان کی بڑی تعداد قطر، ترکی اور برطانیہ میں موجود ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی کیونکہ یہ ممالک اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتے۔مبصرین کا خیال ہے کہ برطانیہ کی کنزر ویٹیو پارٹی کے اخوان المسلمون کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ اخوان نے

برطانوی کنزر ویٹیو پارٹی کو متعدد انتخابات میں کامیابی کے لیے مدد فراہم کی۔ اخوان کے حامی لوگوں نے کنزر ویٹیو پارٹی کے امیداروں کو ووٹ دیے۔ اس کے علاوہ برطانوی سیکیورٹی ادارے مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک پر دبائو کیلیے اخوان المسلمون کو ایک آلہ کارکے طورپر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کے داد علی کمال ترکی کی ایک سرکردہ مسلمان سیاسی شخصیت تھے۔ خلافت عثمانیہ کیدور میں علی کما بک ایک صحافی بھی تھے۔ اس کے بعد جرائد کی چیف ایڈیٹر، شاعر، سیاست دان اور آزاد خیال لیڈر تھے۔انہوں نے فرید پاشا کی حکومت میں تین ماہ تک وزارت داخلہ کا قلم دان بھی سنھبالا۔ ترکی کی آزادی کی جنگ میں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔اگرچہ بور جانسن کا خاندانی پس منظر ترک اور اسلام کیساتھ منسلک ہے مگر

ان کے ذاتی خیالات ان کے پیش روئوں کے برعکس ہیں۔ وہ سبکدوش ہونے والی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی نسبت اخوان المسلمون اور اس کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں ایک نیا موقف اختیار کرسکتے ہیں۔برطانیہ میں موجود اخوان المسلمون کی قیادت کو بھی خدشہ لاحق ہے کہ بورس جانسن کے دور حکومت میں اخوان پرعرصہ حیات تنگ کیا جاسکتا ہے۔آنے والے وقت میں برطانیہ میں ان کی عالمی تنظیم، ابلاغی اور سیاسی نیٹ ورک پرایک نئی بحث چھڑتی نظر آ رہی ہے۔

The post کیا بورس جانسن اخوان سے متعلق پالیسی تبدیل کریں گے؟برطانوی میڈیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...