Pages

Monday, July 29, 2019

پی ٹی آئی حکومت نے غریب خاتون کا گھر گرادیا ،حامد میر کا دعویٰ ، شہبازگل حقیقت سامنے لے آئے ،حیران کن انکشافات،معروف صحافی نے جواب پرچپ سادھ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک عورت نے دہائی دی کہ عمران حکومت نے اس کا گھر گرادیا ہے۔ حامد میر نے اس  عورت کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والی اس گستاخ غریب عورت کی شاعرانہ تقریر سے نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کا کوئی تعلق نہیں ۔اس عورت کی تقریر عرفان صدیقی نے نہیں بلکہ حالات کے جبر نے تیار کی لہذا

سابق مشیر کی گرفتاری بلاجواز ہےجس پر شہباز گل کو جواب دینا پڑا کہ “حامد صاحب یہ بات درست نہیں ہے ان محترمہ اور ان کے ساتھیوں نے قبرستان کی 20 کنال زمین پر قبضہ کیا۔ان کے اپنے محلہ سے ایک شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی کہ مردے دفنانے کی جگہ نہیں۔ ہائیکورٹ نے وقف کی زمین فوری خالی کروانے کے آرڈر ڈی سی کو دئیے۔ ڈی سی نے عدالت کے حکم کو پورا کیا”اسکے بعد حامد میر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

The post پی ٹی آئی حکومت نے غریب خاتون کا گھر گرادیا ،حامد میر کا دعویٰ ، شہبازگل حقیقت سامنے لے آئے ،حیران کن انکشافات،معروف صحافی نے جواب پرچپ سادھ لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...