Pages

Wednesday, July 31, 2019

عمران خان کی پلی بارگین کی پیشکش قبول ،زرداری کا اے سی نہیں اترے گا،جانتے ہیں سابق صدر نے کتنی بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں جو پیسہ ریکور ہوا ہے وہ کسی اور کا نہیں بلکہ آصف علی زرداری کا ہے۔ انہوں نے کہا ، جعلی بینک اکائونٹس کے معاملے پر پہلی ریکوری ہو گئی ہے جو 2 ارب 12 کروڑ روپے ہے۔دو لوگ وعدہ معاف گواہ بنے اور انہوں نے پلی بارگین کی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ پیسہ آصف علی زرداری کا تھا۔ میں نے کچھ عرصہ قبل بھی یہ گفتگو کی تھی کہ کچھ شخصیات پیسہ دینے پر راضی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ہمارا نام نہ آئے۔یہ جو سارا پیسہ ہے یہ دوسرے ناموں سے آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ این آر او کسی کو نہیں دوں گا۔لیکن پلی بارگین تو ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھ لیں کہ زرداری صاحب کا اے سی نہیں اترا۔

The post عمران خان کی پلی بارگین کی پیشکش قبول ،زرداری کا اے سی نہیں اترے گا،جانتے ہیں سابق صدر نے کتنی بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...