Pages

Saturday, November 30, 2019

زندگی بہت خوبصورت ہے لیکن ہم اسے الجھنوں میں گزار دیتے ہیں ، ریشم

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی بہت خوبصورت ہے لیکن ہم اسے الجھنوں میں گزار دیتے ہیں ، جب کسی محفل میں دوست احباب شاعری سنانے کا کہتے تو بہت اچھا لگتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ شوبز میں کئی سال گزار چکی ہوں لیکن کبھی کسی سے نفرت اور نہ ہی حسد کی ۔ انسان کبھی تنہائی میں زندگی کا جائزہ لے تو یہ خوبصورتی اور رعنائیوں سے بھرپور ہے لیکن ہم اسے فضول طرح کی الجھنوں میں

گزار دیتے ہیں۔ اگر کوئی آپ سے رابطہ نہیں کرتا تو آپ اس سے رابطہ کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کریںاور ایک نہ ایک دن اس شخص کو آپ کی رابطہ کرنے میں پہل اور بڑے پن کا ضرور احساس ہو جائے گا۔ ریشم نے کہا کہ شاعری سے جنون کی حد تک لگائو ہے اور جب کسی محفل میں دوست احباب شاعری سنانے کا کہتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔ میں نے کئی نامور شعراء کر پڑھ رکھا ہے اور اب خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں۔

The post زندگی بہت خوبصورت ہے لیکن ہم اسے الجھنوں میں گزار دیتے ہیں ، ریشم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے ، امان اللہ خان

لاہور( این این آئی)سینئر کامیڈین اداکار امان اللہ خان نے کہا ہے کہ تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے ،ہر حال میں آگے بڑھنے کی جستجو اور لگن ہو توکامیابی کی منزل ملتی ہے ، خدا کی ذات نے بڑی عزت اور مقام دیا ہے جس پر اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امان اللہ خان نے کہا کہ ہمیشہ محنت کی اور اس کے ساتھ نیک نیتی کو نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے میرے لئے ایسے راستے

بنے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ آج کے نوجوان شارٹ کٹ کو سمارٹ محنت کا نام دیتے ہیں جسے میں اچھا نہیں سمجھتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیماری بھی انسان کیساتھ ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔ تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے اور ہمیں ہر پل اس ذات پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ امان اللہ خان نے کہا کہ اپنی فیملی کیساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے فرمانبردار اولاد سے نوازا ہے جو اس کا کرم ہے ۔

The post تندرستی سے بھرپور زندگی خدا کی ذات کی بڑی نعمت ہے ، امان اللہ خان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جموں میں غبارے سے بندھے دھمکی آمیز خط نے بھارتی پولیس کو حواس باختہ کردیا،خط کہاں سے آیا اور یہ کس زبان میں لکھا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ایک غبارے کے ساتھ بندھے دھمکی آمیز خط نے بھارتی پولیس کو حواس باختہ کردیا اور بھارتی پولیس نے خط برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جو مبینہ طورپرجموں کے علاقے چھنی ہمت میں ایک مکان پر گر ا تھا۔ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ اور ایس ایس پی سٹی سائوتھ ونے شرما اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ ونے شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس

ہر زاویے کو مدنظر رکھ کرکام کررہی ہے اور دھمکی آمیر خط کو غیر سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اورہم نے ہرقسم کی احتیاطی تدابیر کررکھی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق غبارہ پاکستان کی طرف سے چھنی ہمت نہیں پہنچ سکتا اور لگتا ہے اس کو مقامی طورپر چھوڑا گیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ عام طورپر دھمکی آمیز خط اردو میں لکھے ہوتے ہیں تاہم یہ خط انگریزی میں لکھا ہواتھا اور صرف دو سطریں اردو میں لکھی تھیں۔

The post جموں میں غبارے سے بندھے دھمکی آمیز خط نے بھارتی پولیس کو حواس باختہ کردیا،خط کہاں سے آیا اور یہ کس زبان میں لکھا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جو بھی گیت گایا اسے ہمیشہ دل سے گایا ،اسکے لئے شاعری کو اپنے اوپر طاری کرنا پڑتا ہے : سائرہ نسیم

لاہور(این این آئی)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ جو بھی گیت گایا اسے ہمیشہ دل سے گایا اور اس کیلئے شاعری کو اپنے اوپر طاری کرنا پڑتا ہے ،کبھی ایسی شاعری کو اپنی آواز نہیں دی جسے سن کر میرے پرستاروں کو شرمندگی اٹھانا پڑے ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ ماضی میں کچھ گلوکارائوں نے ایسی شاعری پر مبنی گیت گائے ہیں جنہیں سن کر یقینا شرمندگی محسوس ہوتی ہے لیکن اس

موسیقی کی زندگی بہت عارضی تھی اور وہ ایک مخصوص طبقے کیلئے تھے ۔ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت کئی دہائیوں تک سنے جاتے ہیں اس لئے میں نے کبھی ایسی شاعری کو اپنی آواز نہیں دی جو سننے والوں کو بھی شرمندہ کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے جس کی وجہ سے میوزک سمیت دیگر کئی شعبے بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ۔

The post جو بھی گیت گایا اسے ہمیشہ دل سے گایا ،اسکے لئے شاعری کو اپنے اوپر طاری کرنا پڑتا ہے : سائرہ نسیم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی ثقافت دل کو چھو لینے والی ہے ،پوری دنیا میں پروموٹ کرنا چاہیے ، ندیم بیگ

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت دل کو چھو لینے والی ہے اس لئے ہمیں اسے پوری دنیا میں پروموٹ کرنا چاہیے ، پاکستان میں اس تناظر میں خصوصی ڈاکو منٹریز بنا کر کے انہیں بیرون ممالک دکھانے کا اہتمام کیا جانا چاہیے جس سے ہماری سیاحت بھی ترقی کرے گی ۔ ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ بد قسمتی سے دنیا میں پاکستا ن کا منفی چہرہ پیش کیا گیا اور ہم اسے اس طرح سے کائونٹر نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی ۔ آج ٹی وی ، اسٹیج اور فلم کی شکل میں

طاقتور میڈیاموجود ہے لیکن ہم اس سے استفادہ نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت ایسی ہے جو دل کو چھو لیتی ہے اور یہاں کے رہنے والوں میں بھی بے پناہ خلوص پایا جاتا ہے جس سے دنیا کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس تناظر میں ہمیں یونیورسٹیز کے طلبہ کو ذمہ داری سونپنی چاہیے کہ وہ خصوصی ڈاکو منٹریز بنا ئیں او رحکومت انہیں بیرون ممالک دکھانے کا اہتمام کرے جس سے غیر ملکی سیاح بھی پاکستان کا رخ کرینگے اورپاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر کے سامنے اجاگر ہوگا۔

The post پاکستانی ثقافت دل کو چھو لینے والی ہے ،پوری دنیا میں پروموٹ کرنا چاہیے ، ندیم بیگ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ، ٹماٹر پھر 200روپے فی کلو تک فروخت

لاہور( این این آئی)انتظامیہ سرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں کی گئی کمی کا اطلاق نہ کر اسکی اور دکانداروں نے گراں فروشی جاری رکھی ، ٹماٹر کی قیمت 160روپے مقرر ہونے کے باوجود دکانداروں نے کم رسد کو جواز بناتے ہوئے 200روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔

برائلر گوشت کی قیمت 4روپے کمی سے 186روپے فی کلو رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ،آلو سٹور27کی بجائے35سے40،پیاز 75کی بجائے90سے 100،ٹماٹر 160کی بجائے190سے 200،لہسن دیسی230کی بجائے280سے290،لہسن چائنہ255کی بجائے300سے310،ادرک چائنہ282کی بجائے330سے 350روپے،بینگن35کی بجائے 40سے45،کھیرا فارمی42کی بجائے45،کریلے 52کی بجائے60سے65،پالک فارمی18کی بجائے20،پالک دیسی30کی بجائے35،لیموں چائنہ52کی بجائے60،میتھی32کی بجائے 40سے45،لہسن ایرانی209کی بجائے240سے250،بند گوبھی 50کی بجائے60،پھول گوبھی42کی بجائے55سے60،گھیا کدو40کی بجائے45سے50،شلجم 29کی بجائے35سے40،سبز مرچ172کی بجائے200،شملہ مرچ196کی بجائے215سے220،اروی76کی بجائے80 سے 90،بھنڈی87کی بجائے90سے95،مٹر83کی بجائے90،مولی 16کی بجائے20،گھیا توری 73کی بجائے 80،مٹر 87کی بجائے90سے 100،گاجر دیسی42کی بجائے50،گاجر چائنہ42کی بجائے50،پھلیاں62کی بجائے70،ساگ26کی بجائے30،مونگرے 79کی بجائے90جبکہ سبز مرچ دوئم115کی بجائے120سے 130روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔ برائلر گوشت 4روپے کمی سے 186روپے، زندہ برائلر مرغی3روپے کمی سے 128روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 107روپے فی درجن رہی ۔

The post مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ، ٹماٹر پھر 200روپے فی کلو تک فروخت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی : سارہ لورین

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جوقدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے۔ اب فلم سے وابستہ افراد کوبھی چاہئے کہ وہ ان کی سپورٹ کریں اوراس عمل میں ان کے شانہ بشانہ چلیں، تاکہ فلم کا شعبہ ترقی کرے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرآگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی۔ ابھی یہاں فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جس کے حل تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی ممکن نہیں۔اداکارہ سارہ لورین نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ڈرامہ اپنے عروج پرہے، جس طرح ماضی میں پاکستانی ڈرامے کوپسند کیاجاتا تھا، اسی طرح آج بھی پاکستانی ڈراما پاکستان اوردنیا کے بیشترممالک میں دیکھا اورپسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کو اپنا رہی ہے۔سارہ لورین کا مزید کہنا تھا کہ لیکن فلم واقعی ہی فنون لطیفہ کا سب سے مقبول ترین شعبہ ہے۔ اس لئے ہمارے بہت سے لوگ اس شعبے میں قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ کچھ کوکامیابی ملی ہے اورکچھ اس کیلئے محنت کررہے ہیں۔ مگریہ کہنا درست نہیں ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری اب مکمل طورپرشائقین کے دل ودماغ پرچھا چکی ہے۔ کیونکہ ابھی اس کیلئے نوجوان فلم میکرز کوخاصی محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فلم کا انداز اس وقت دنیا بھرمیں تبدیل ہوچکا ہے۔ جس طرح فلمسازی کے شعبے میں تبدیلی ا?ئی ہے، اسی طرح فلم کی کہانی، میوزک اورتکنیکی شعبے بھی تبدیل ہوئے ہیں، مگرہمارے ہاں ابھی تک اس طرح سے تبدیلی کوقبول نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں فلم کا شعبہ تاحال مضبوط نہیں ہے۔

The post فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی : سارہ لورین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بیمار، معذور اور بزرگ افراد کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف، سروس حاصل کرنے کیلئے کیا کام کرنا ہوگا؟جانئے

اسلام آباد(آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں معذور اور شدید بیمار افراد کے لیے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروادی۔ذرائع کے مطابق سروس کے تحت بائیومیٹرک تصدیق مشینوں سے لیس نادرا کے ملازمین نہ صرف ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کے لیے ان کے پاس جائیں گے۔

بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) بھی گھر پر پہنچائیں گے۔نادرا کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے اور یہ ہی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا حصہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سروس کا مقصد بیمار افراد، معذور، خصوصی افراد اور بزرگوں کو ان کے گھروں پر رجسٹریشن کی سروس فراہم کرنا ہے۔علاوہ ازیں عہدیدار نے بتایا کہ گھر بیٹھے رجسٹریشن کے لیے ‘مین پیک موبائل یونٹس’ سہولت فراہم کرے گا۔مذکورہ سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اس کے اہل افراد کو نادرا کے ریجنل یا زونل دفاتر یا مراکز میں درخواست دینی ہوگی، جس کے بعد موجودہ رجسٹریشن پالیسی کے تحت درخواست پر پیش رفت ہوگی۔ترجمان نادرا کے مطابق ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے مین پیک یونٹ ان کے گھر بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ان کے قومی شناختی کارڈ بھی مقررہ مدت میں ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ معذور، شدید بیمار اور بزرگ افراد اپنی بنیادی شناختی دستاویز سے صرف اس لیے محروم ہیں کیونکہ ان کے لیے نادرا مراکز آنا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے گھر کے افراد کے رشتہ داروں کے ہمراہ نادرا کے دفتر تک آجاتے تھے انہیں رجسٹریشن کے عمل کے تمام مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے متعلقہ عہدیداران کو خصوصی افراد کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

The post بیمار، معذور اور بزرگ افراد کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف، سروس حاصل کرنے کیلئے کیا کام کرنا ہوگا؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لندن برج پر چاقوسے حملہ کرنے والا ہمارا جنگجو تھا ، ذمہ داری قبول کر لی گئی

لندن (سی پی پی)لندن برج پر چاقو حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی۔دو روز قبل لندن برج کے قریب ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کر دیا تھا۔لندن برج پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے ہوئی تھی جو پہلے بھی لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں جیل کاٹ چکا تھا اور دسمبر 2018 میں

رہا ہوا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن برج پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دو افراد کو قتل کرنے والا ہمارا جنگجو تھا تاہم داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کے لندن آنے پر پابندی عائد تھی،عثمان خان کو ایک دن کے لیے لندن آنے کا استثنیٰ دیا گیا تھا۔

The post لندن برج پر چاقوسے حملہ کرنے والا ہمارا جنگجو تھا ، ذمہ داری قبول کر لی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ میں مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے‎

اسلام آباد (آئی این پی) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر گر پڑا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں بجلی کا پول اچانک مسافر وین پر جا گرا، جس سے مسافر وین

میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے وقت پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر مرمتی کام اچانک شروع کر دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بہ جائے ڈرائیور پر دبائو ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

The post نیو اسلام آباد ائیر پورٹ میں مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان نے کہا کہ وہ ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کیا کیا ہے؟سابق آرمی چیف، وزیر اعظم کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (آئی این پی)سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی روایت درست تھی، حکومت کو اپنے موقف سے پیچھے نیں ہٹنا چاہئے تھا، اس روایت کو ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ذمہ داری دے دی گئی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون بن جائے تو یہ بھی اچھا ہوگا۔

پچھلے چند ماہ سے عمران خان سے دانستہ یا نادانستہ کچھ غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے دوری نظرآرہی ہے، رنجشیں نظر آرہی ہیں جس طرح اس حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے کوچلایا،لگتا ہے اس میں بہت کچھ جان بوجھ کر کیا گیا ہے، سکھر سے چلنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ دھرنا استحکام جمہوریت، استحکام پاکستان اور دین کی سر بلندی ہے،مولانا اسلام بچانے آئے تھے لیکن ان کا طریقہ سیاسی تھا، اگر انتخابات ہوتے ہیں تو اس حکومت سے تنگ لوگ بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلیں گے، عمران خان نے کہا کہ وہ ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کیا کیا ہے،ان کی جو کارکردگی ہے اس سے لگتا بھی نہیں کہ وہ کچھ کر سکیں گے، عمران خان کی حکومت گرنے والی نہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ دھرنا استحکام جمہوریت، استحکام پاکستان اور دین کی سر بلندی ہے جب کہ ان کا ایک ہی مقصد تھا،ہمارے دوست ا ور حکمران نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ دین کو سیاست سے الگ کر دیا جائے۔ آج کی صورتحال یہ ہے کہ ہمارے ادارے اور لوگ دین سے بڑے دور جا چکے ہیں نعوذ باللہ کہتے ہیں کہ دنیا میں حاکمیت کا اختیار انسانوں کا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں اوبامہ کے دور حکومت میں جان کیری نے اعلان کیا کہ پاکستان کے لئے امریکا 2.5 بلین ڈالر (اڑھائی ہزار ارب) پاکستانی ذہن بدلنے کے لئے مختص کئے ہیں اور یہ بھی کہا گیا یہ رقم ڈائریکٹ لوگوں اور ان اداروں کو دی جائے گی۔ اپنے مقاصد کے لئے پچھلے 10 گیارہ سالوں میں وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مولانا اسلام بچانے آئے تھے لیکن ان کا طریقہ سیاسی تھا۔ جے یو آئی اس طرح پہلے باہر نہیں آئی جس طرح اب آئی ہے۔ اگر انتخابات ہوتے ہیں تو اس حکومت سے تنگ لوگ بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلیں گے۔

اگر ہم اس جمہوری نظام کو قرآن اور سنت کے مطابق کردیں تو کیا ریاست نہیں بن جائے گی، عمران خان نے کہا کہ وہ ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کیا کیا ہے کیا مقاصد حاصل کیے ہیں ان کی جو کارکردگی ہے اس سے لگتا بھی نہیں کہ وہ کچھ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں دیکھا جائے تو سات ایم کیو ایم کے ووٹ ہیں، چار ق لیگ کے اگر یہ الگ ہوتے ہیں تو کیا عمران خان کی حکومت رہے گی یہ چند ووٹ ہیں کیا یہ مولانا کے لئے حاصل کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں اتنا بڑا دھرنا دیا جو اس سے پہلے نہیں ہوا تھا ان کے ساتھ عوام ہے ان کے ساتھ وہ لوگ بھی ہیں جو اس حکومت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرنے والی نہیں اس سے پہلے سول ملٹری تعلقات ایسے نہ تھے جیسے اس حکومت سے ہیں۔پچھلے چند ماہ سے عمران خان سے دانستہ یا نادانستہ کچھ غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے حکومت اور فوج میں دوری آتی جا رہی ہے جو تعاون فوج نے عمران کو دیا وہ کسی اور جماعت کو نہیں دیا گیا۔ اس کا مقصد صرف ایک تھا کہ کبھی سول ملٹری تعلقات اچھے نہیں رہے۔

یہ رنجشیں اس لئے آتی ہیں کہ حکمران کے گرد کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی باتیں پھیلاتے ہیں کہ سول ملٹری تعلقات مضبوط نہ ہو سکیں۔ آج بھی کچھ ایسی ہی بات ہے کچھ لوگ جنہوں نے ایسی باتیں کی ہیں مجھے نہیں لگتاکہ اب تعلقات ویسے ہیں جیسے پہلے تھے رنجشیں نظر آرہی ہیں جس طرح اس حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے کو چلایا ہے اس میں بہت کچھ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے والے لوگ پڑھے لکھے ہوتے ہیں لیکن ایک کے بعد دوسری اور پھر تیسری غلطی ہوئی لگتا ہے کچھ غلط چلا رہا ہے اس حکومت کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے تھا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے معاملے پر اپنے موقف سے کیوں پیچھے ہٹی۔ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہے اگر پارلیمنٹ کہتی ہے یہ ٹھیک ہے اگر غلط ہے تو یہ غلط ہے۔ موجودہ جماعت میں سب جماعتوں سے چنے لوگ ہیں ان کے اپنے مفادات ہیں۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے کو جان بوجھ کر الجھایا گیا ہے۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ حکمران کو پتا نہ ہو، حکومت نے روایت قائم نہیں کی اس کو ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ذمہ داری دے دی گئی ہے تاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون بن جائے، اگر ایسا ہو جاتے تو اچھا ہے۔ روایت میں بھی کوئی برائی نہیں تھی انگلینڈ کا آئین بھی توروایت پر قائم ہے۔

The post عمران خان نے کہا کہ وہ ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کیا کیا ہے؟سابق آرمی چیف، وزیر اعظم کیخلاف پھٹ پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نوازشریف کیلئے میڈیکل بورڈ بنایا جا سکتا ہے تو دیگر قیدیوں کیلئے کیوں نہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کے بلڈ ٹیسٹ کا حکم

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد سزائے موت کے بیمار قیدی کی طبی بنیاد پر ریلیف کی درخواست پر چیف جسٹس نے اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کے بلڈٹیسٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا نوازشریف کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا جا سکتا ہے تو دیگر قیدیوں کے لیے کیوں نہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے بیمارقیدی کی درخواست پر خصوصی سماعت ہوئی ، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ اڈیالہ جیل کے پولیس افسران ، ڈاکٹرز ، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق اور سیکرٹری صحت عدالت میں پیش ہوئے ، دونوں سیکرٹریز نےقیدی خادم حسین کی درخواست پرجواب جمع کرائے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خود اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا آئندہ جمعے کو میں خود اڈیالہ جیل جائوں گا، قیدیوں کوحقوق کی فراہمی وفاق کی ذمے داری ہے، جہاں مرضی ہوتی ہے میڈیکل بورڈ بنایاجاتا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے میڈیکل بورڈبنایا جا سکتا ہے تو دیگرقیدیوں کے لیے کیوں نہیں، آپ کو معلوم ہے جیلوں میں کرپشن کیسے ہو رہی ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کیاریاست کوقیدیوں کی حالت زارپراڈیالہ جیل کے حکام نے خط لکھا؟ وفاق چاروں صوبوں میں قیدیوں پررپورٹ جمع کرائے، اڈیالہ جیل کے قیدیوں کوصحت کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔چیف جسٹس نے کہا ایسے قیدی بھی ہیں جوبعدمیں باعزت بری ہو جاتے ہیں، تمام قیدیوں کے بلڈٹیسٹ کئے جائیں، قیدیوں کے بیمار ہونے کا انتظار نہیں کیا جائے ۔

بیماری سے پہلے تمام ضروری ٹیسٹ کیے جائیں۔بعد ازاں ہائی کورٹ نے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے آنکھوں کے علاج کیلئے سزائے موت کے قیدی کی درخواست پر حکومتی جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،میں تفصیلی حکم جاری کروں گا۔یاد رہے سزائے موت کے قیدی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا ۔

قیدی خادم حسین کی جانب سےآنکھوں کیعلاج کیلئے خط لکھا ، خط میں استدعا کی تھی کہ بینائی کامسئلہ ہے علاج کیلئے سہولت فراہم کی جائے، عدالت نے خط کو درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کرلیا تھا۔خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کے غرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

The post نوازشریف کیلئے میڈیکل بورڈ بنایا جا سکتا ہے تو دیگر قیدیوں کیلئے کیوں نہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کے بلڈ ٹیسٹ کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، اپوزیشن نے صورتحال سے بڑا فائدہ اٹھا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے سے متعلق سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں مطلوبہ قانون سازی کے لیے حکومت اپوزیشن جماعتوں کے تعاون کی محتاج ہوگئی ہے ۔ پیپلزپارٹی ن لیگ کی طرح اسیرقیادت کے معاملے پر حکومت سے خاموش تعاون کرکے ریلیف حاصل کرسکتی ہے ۔

قانونی وسیاسی ماہرین پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے جنوری اورفروری کو سخت آزمائش پرمبنی قراردے رہے ہیں، قانونی ترمیم سے پہلے نمبرآف گیم پورے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ناز نخرے اٹھانا پاکستان تحریک انصاف کے لیے انتہائی مشکل تجربہ ہو گا۔ دوسری جانب حکومت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کے لیے فوری طور پر قانون سازی کرنے کی خواہاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن سے بات کر کے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔سپیکر اسد قیصر آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی اس معاملے کو بنیاد بنا کر اپنے معاملات اور مطالبات پر حکومت کو راضی کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق آئین میں کی جانے والی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی جس کے لیے حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کو اس اہم معاملے پر آن بورڈ اور اعتماد میں لینا بے حد ضروری ہے۔

The post آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، اپوزیشن نے صورتحال سے بڑا فائدہ اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عثمان شنواری پی ایس ایل 2020ء میں کونسی ٹیم کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے؟جانئے

لاہور (آن لائن)بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے لیے ایک سے دوسری ٹیم میں ٹرانسفر ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فاسٹ باؤلر آئندہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔عثمان شنواری نے گذشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

ایونٹ کے قوانین کے مطابق اگر کسی ٹیم کی جانب سے اپنے کسی کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہوتو پھر اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد دیگر ٹیمیں کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرسکتی ہیں۔ اگر کوئی ٹیم کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرے تو کھلاڑی کو ریلیگٹ کرنے کی درخواست کرنے والی ٹیم اپنے کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میںہی ری ٹین یا آفر کرنے والی ٹیم کو ٹرانسفر کرسکتی ہے۔اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی گئی جس پر لاہور قلندرز نے اسے کامیاب طریقے سے میچ کیا۔اس بنیاد پر عثمان شنواری کو ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر کردیا گیاہے۔دیگرپانچ کھلاڑیوں کی ریلگیشن کے لیے کامیاب درخواستیں کی گئی جن میں امام الحق(پشاور زلمی، ڈائمنڈ سے گولڈ)، جنید خان (ملتان سلطانز، ڈائمنڈ سے گولڈ)،سلمان بٹ (لاہور قلندرز،گولڈ سے سلور)،شان مسعود (ملتان سلطانز، گولڈ سے سلور) اور عمر امین(پشاور زلمی،گولڈ سے سلور)۔لہٰذاامام الحق، جنید خان، سلمان بٹ، شان مسعود اور عمر امین کی کٹیگری ایک درجہ کم کردی گئی ہے۔2016 ایڈیشن میں شرکت نہ کرنے والے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دیگر تمام ایڈیشنز کاحصہ رہے ہیں۔4نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفر / ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔

The post عثمان شنواری پی ایس ایل 2020ء میں کونسی ٹیم کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دئیے

لاہور(سی پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین نام بھجوا دئیے۔ شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام وزیراعظم کو بھجوا دئیے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا میری دانست میں یہ ممتاز

شخصیات اس منصب کے لئے نہایت مناسب اور اہل ہیں، امید ہے ان افراد کی اہلیت کی آپ پذیرائی کریں گے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 213 ٹو اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے، آئین کے تحت آپ کو مشاورت کا یہ عمل بہت پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے مشاورت کر رہا ہوں۔

The post شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Friday, November 29, 2019

بھارتی آرمی چیف کے دن پورے ہونے کے قریب، نئے سربراہ کیلئے مودی کو 3نام ارسال

نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں بھی وزیراعظم نریندر مودی جلد فوجی سربراہ اور فور سٹار چیف آف ڈیفینس اسٹاف مقرر کریں گے۔نریندر مودی کو نئے فوجی سربراہ کے لیے تین نام بھجوا دئیے گئے ہیں۔جنرل بپن راوت 31 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان جنرل بپن راوت کی ریٹائرمنٹ سے دو ہفتے قبل کیا جانا ضروری ہے۔

اس سے قبل مودی حکومت نے جنرل بپن راوت کو دو سال کے لئے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ پہلی بار بھارتی فوج میں متعارف کروایا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر محکمہ دفاع میں بنائی گئی اس نئی پوسٹ پر جنرل بپن راوت کی تعیناتی فور سٹار پوزیشن کی ہو گی اور وہ بھارتی فوج کو جدید ترین بنانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔اس کمیٹی کے سربراہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ہوں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے جنرل راوت کو 31دسمبر 2106 کو دو سینئر جرنیلوں کی موجودگی میں ترقی دے کر آرمی چیف مقرر کیا تھا اور جنرل بپن راوت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فیورٹ شمار کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی وزیراعظم نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اعلی افسران کی مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد فوری ریٹائرمنٹ ہی جمہوریت کا حقیقی حسن ہوتا ہے۔

The post بھارتی آرمی چیف کے دن پورے ہونے کے قریب، نئے سربراہ کیلئے مودی کو 3نام ارسال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، اضافی فیس نہ دینے والے طلباکے والدین کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور( آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے اضافی فیس نہ دینے والے طلبا کواسکولوں سے نکالنے سے روک دیا، عدالت نے عبوری حکم نامے میں کہا اضافی فیس کی عدم ادائیگی پربچوں کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے اور والدین کو وصول کردہ اضافی فیس سات دنوں میں واپس کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پرعبوری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نیدرخواست پرعبوری فیصلہ جاری کیا۔حکم نامے عدالت نے اضافی فیس نہ دینے والے طلبا کو اسکولوں سے نکالنے سے روک دیا اور کہا اضافی فیس کی عدم ادائیگی پربچوں کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔ جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق فیسیں وصول کی جائیں گی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیسوں سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرے گی۔حکم نامے میں کہا گیا والدین کو وصول کردہ اضافی فیس سات دن میں واپس کرنا ہوگی، بعد ازاں درخواستوں پر مزید سماعت گیارہ دسمبر کو ہوگی۔یاد رہے رواں سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے نجی اسکول کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے فیسوں میں 2017 کے بعد ہونے والے اضافے کو کالعدم قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا نجی اسکولوں ںے 2017 سے خلاف قانون فیس میں بہت زیادہ اضافہ کیا، اسکول کی فیس کے دوبارہ تعین کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی اور اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے وصول کی جائے گی۔

The post لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، اضافی فیس نہ دینے والے طلباکے والدین کو خوشخبری سنا دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پر کشش شخصیت کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے

لاہور( آن لائن )پر کشش شخصیت اوررعب دار آواز کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے۔فواد خان 29 نومبر 1981ءکو لاہور میں پید اہوئے۔ انہوں نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور گلوکار 1994

ءمیں کیا تھا اور 2001ءمیں پہلی بار ٹی ڈرامہ جٹ اینڈ بونڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔بچپن میں امیتابھ بچن اور رشی کپور کو اپنا آئیڈیل سمجھنے والے فواد خان کی پہلی فلم خدا کیلئے 2007ءمیں ریلیز ہوئی، انہوں نے بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

The post پر کشش شخصیت کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلی ،عمران خان اب اپوزیشن کو کچھ نہیں کہیں گے وزیر اعظم کا موڈ بدل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن سے نجی ٹی وی پروگرام میں سوال کیا گیا کہ حکومت ایک بہت ہی محتاط اور نازک پوزیشن میں آ گئی ہے۔ جو وزیراعظم کا موڈ ہے وہ اور لگ رہا ہے۔

کیا آنے والے دنوں میں آپ کو ایسا لگتا ہے کہ چیزیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔ جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ وزیراعظم عمران خان کا موڈ تبدیل ہو جائے گا۔اپوزیشن کو بھی ہم خود دیکھ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو کچھ نہیں کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر تبدیل ہونا چاہئے۔ مثال کے طور پر اگر میں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرنی ہے تو یہ ضروری تو نہیں ہے کہ میں میاں صاحب کو گالی دے کر ہی مسلم لیگ ن پر تنقید کروں۔اگر کسی اور نے حکومت پر یا اداروں کی نالائقی پر ، یا پھر ان کی بری کارکردگی پر تنقید کرتی ہے ، جو کہ اپوزیشن کا حق بھی ہے لیکن یہ ضروری تو نہیں ہے کہ تنقید ہمیشہ گالی دے کر ہی کی جائے۔اپوزیشن اور میڈیا کو تنقید کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سوال اٹھانا میڈیا اور اپوزیشن کا حق ہے لہٰذا اب گالم گلوچ کا کلچر تبدیل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی وزیراعظم عمران خان کا ترجمان ہوں، میرا کوئی ایک ویڈیو کلپ نکال کر دکھا دیں کہ میں نے کبھی اپوزیشن کو گالی دی ہو۔

The post ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلی ،عمران خان اب اپوزیشن کو کچھ نہیں کہیں گے وزیر اعظم کا موڈ بدل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سکرپٹ نہیں پڑھتا، صرف کردار کی تفصیلات سن کر ذہن میں اس سے متعلق نقش بنالیتا ہوں، نعمان اعجاز

لاہور( آن لائن )اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں سکرپٹ نہیں پڑھتا، صرف کردار کی تفصیلات سن کر ذہن میں اس سے متعلق نقش بنالیتا ہوں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سمجھدار لوگوں کے ساتھ کام کرنا میری کامیابی کی وجہ ہے، 1988 میں ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا۔

تو عارفہ صدیقی، خالدہ ریاست اور قوی خان جیسے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور سب سے ہی مجھے بہت عزت اور پیار ملا جس کی وجہ سے میرا سب کا احترام کرنا تھا۔ مجھے فن اداکاری سکھانے اور اس انڈسٹری میں متعارف کروانے والے نصرت ٹھاکر ہیں۔

The post سکرپٹ نہیں پڑھتا، صرف کردار کی تفصیلات سن کر ذہن میں اس سے متعلق نقش بنالیتا ہوں، نعمان اعجاز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی حکومت کو سچ ایک آنکھ نہ بھایا! مقبوضہ کشمیر میں ملائیشیا ، ترکی، ایران اور پاکستانی نشریات پر مکمل پابندی عائد ،خلاف ورزی پر سخت سزا کا اعلان

سرینگر( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں ملیشیا ، ترکی، ایران اور پاکستانی نشریات پر مکمل طور پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارات کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان ممالک کی نشریات کو فوری طور بند کر دیں۔

کشمیر میں ایران، ترکی ، ملائیشیا اور پاکستان کے ٹیلی ویژن چینلز پر اس پس منظر میں پابندی عائد کی گئی ہے جس میں ان ممالک نے اس سال 5اگست کو ریاست جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ ان ممالک نے حکومت کے اس فیصلے پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستانی موقف کی حمایت بھی کی تھی۔ 5اگست سے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی نشریات پر پابندی عائد تھی اب محدود پیمانے پر ایک دو پاکستانی ٹی وی چینلز کو دکھایا جاتا تھا۔ لیکن اب سرکاری طور پر کشمیر کے کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اگر پاکستان کی کسی بھی چینل، ایران کے سحر ٹی وی، پریس ٹی وی یا ترکی کے کسی بھی ٹی وی چینل کو نشر کریں گے تو اس کی ذمہ داری ان پر کی عائد ہوگی۔ جبکہ کیبل آپریٹرز کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کو قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔یہ پابندی 5اگست سے انٹرنیٹ سروس ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ سروس پر عائد مسلسل پابند کے بعد سامنے آئی ہے۔ حالانکہ وادی کشمیر میں پوسٹ پیڈ اور لینڈلائن سروسز کو پہلے ہی بحال کیا جا چکا ہے وہیں اب شہر و دیہات میں کاروباری سرگرمیاں بھی جزوی طور بحال ہوچکی ہیں۔ نجی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ اب کہیں کہیں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی دیکھی جا رہی ہے۔لیکن 5اگست سے شروع ہوئی غیر یقینی اور اضطرابی صورتحال اب چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔ علیحدگی پسندوں کے ساتھ ساتھ مین اسڑیم جماعتوں کے تین سابق وزیر اعلی سمیت متعدد لیڈران اور کارکنان مسلسل نظر بند ہیں۔

The post بھارتی حکومت کو سچ ایک آنکھ نہ بھایا! مقبوضہ کشمیر میں ملائیشیا ، ترکی، ایران اور پاکستانی نشریات پر مکمل پابندی عائد ،خلاف ورزی پر سخت سزا کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صدر ماکروں کو’’دماغی طور پر مردہ ‘‘قرار دینے پر ترکی اور فرانس میں کشیدگی

انقرہ ، پیرس( آن لائن )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو ‘دماغی طور پر مردہ’ قرار دینے کے متنازع بیان پر دونوں ملکوں میں کشیدگی سامنے آئی ہے۔ ترکی اور فرانس کے مابین ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کے بیانات پر غیر معمولی تنائو دیکھا گیا۔طیب ایردوآن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں کو “دماغی طوعر پر مردہ” قرار دیا جس پر پیرس نے

ترکی پر کڑی تنقید کی ہے۔ ترک صدر کی طرف سے نیٹو اجلاس سے ایک ہفتے قبل اس نوعیت کا بیان دبائو بڑھانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ترک صدر نے ماکروں کی نیٹو کے بارے میں اپنی وضاحت کے حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو اپنے دماغی موت کا جائزہ لینا ہوگا۔ یہ بیانات صرف آپ جیسے لوگوں کے لیے موزوں ہیں جو دماغی طور پرمردہ ہوچکے ہیں۔ ترکی کی طرف سے یہ برہمی فرانس کے شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔ فرانس نے شام میں کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔چند روز پیشتر فرانسیسی صدر نے نیٹو کو “طبی موت” میں مبتلا قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد ایک بیمار گھوڑا ہے۔ترک صدرکے بیان پر پیرس میں متعین ترک سفیر کودفتر خارجہ میں طلب کر کے شدیدا حتجاج کیا گیا۔ فرانسیسی دفتر خارجہ نے ترک سفیرسے کہا کہ صدر طیب ایردوآن کا بیان توہین آمیز اور ناقابل قبول ہے۔ایک فرانسیسی عہدیدار نے کہا کہ ترک صدر کی حالیہ زیادتیوں پر آواز اٹھائی جاتی رہے گی۔ توقع ہے کہ ترک صدر اپنے بیان کی خود وضاحت کریں گے۔

The post صدر ماکروں کو’’دماغی طور پر مردہ ‘‘قرار دینے پر ترکی اور فرانس میں کشیدگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام کے شدید احتجاج کے بعد عراقی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

بغداد( آن لائن )عراق میں گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری احتجاج اور 400 شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنا استعفی پیش کریں گے۔عراقی وزیراعظم نے ملک میں جاری پر تشدد مظاہرے ختم کرنے اور قومی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔عراقی وزیراعظم

عادل عبدالمہدی کے استعفے کے اعلان کے بعد دارالحکومت بغداد میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر جشن منایا۔ قبل ازیں عراق میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے علما نے مظاہرین کے خلاف فورسز کی طرف سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے اور نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریر اسکوائر میں جمع ہونے والے لوگ حکومت کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔ وہ وزیراعظم کے استعفے کے اعلان پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئیعراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بھی اپنے استعفے میں سرکردہ شیعہ رہ نما آیت اللہ علی السیستانی کی طرف سے حکومتی اصلاحات کے مطالبے کا حوالہ دیا ہے۔ السیستانی نے اپنے متعدد بیانات میں حکومت سے کہا تھا کہ وہ مظاہرین کے تمام آئینی مطالبات پورے کرنے پر زور دیا تھا۔ کل جمعہ کے روز مزید 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ ڈیڑھ ماہ سے جاری احتجاج میں اب تک کم سے کم چار سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق عراق میں ہلاکتوں کی تعداد 408 تک جا پہنچی ہے۔مظاہرین حکومت سے ملازمتوں کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے اور بہتر شہری سہولیات دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عبدالمہدی کے دفتر سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ استعفی کب دیں گے؟ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنا استعفی پیش کریں گے تاکہ ممبران نئی حکومت کی تشکیل کرسکیں۔وزیراعظم کا یہ فیصلہ آیت اللہ علی سیستانی کی جانب سے نئی حکومت کے قیام کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس مطالبے کے جواب میں وزیراعظم عبدالمہدی کی دستخط شدہ تحریر میں لکھا گیا ہے کہ وہ پارلیمان سے کہیں گے کہ وہ ان کا استعفی قبول کریں۔

The post عوام کے شدید احتجاج کے بعد عراقی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شمالی شام میں ترکی اور روس کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

الرقہ( آن لائن )شام میں الرقہ صوبے کے شہر “عین عیس” میں ایک فوجی اڈے پر تعینات روسی فورسز نے ترکی کی فوج اور اس کے ہمنوا شامی گروپوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ جواب میں ترکی کی جانب سے بھی گولہ باری کی گئی۔شام میں انسانی حقوق کے گروپ المرصد نے

تصدیق کی کہ روسی فوجی اڈے کی جانب سے ترکی کے ہمنوا گروپوں کے ٹھکانوں پر 5 راکٹ داغے گئے۔ اس پر ترکی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 راکٹ داغے جو روسی اڈے کے احاطے میں گرے۔المرصد کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روسی فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان ایک اجلاس ہوا۔ اس موقع پر روسی فورسز نے باور کرایا کہ ترکی کی فورسز اور اس کے ہمنوا گروپوں کے پیچھے نہ ہٹنے کی صورت میں انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔روسی فورسز شمالی شام میں سیکورٹی اقدامات میں شریک ہیں۔ اس دوران ترکی کی فورسز اور اس کے ہمنوا گروپوں ،،، اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان سیف زون کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انقرہ نے شمالی شام میں کرد گروپوں کے خلاف حملہ شروع کیا تھا۔ یہ گروپ دبا کے تحت پیچھے ہٹ گئے۔ بعد ازاں واشنگٹن اور ماسکو کی جانب سے مداخلت سامنے آئی تا کہ شمالی شام میں سرحد سے 30 کلو میٹر اندر تک ایک سیف زون کے قیام پر عمل درامد ہو سکے۔ اس کوشش کا مقصد ترکی کی سرحد پر کرد گروپوں کی موجودگی کے حوالے سے انقرہ کے اندیشوں کو دور کرنا ہے۔

The post شمالی شام میں ترکی اور روس کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

155روپے کے ڈالر کی 75روپے میں واپسی! پی ٹی آئی حکومت نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا بھرپورفائدہ اٹھالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے فائدہ ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرا م میں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر روپے کی قیمت گر گئی اس سے ملک کو فائدہ کیسا ہوسکتا ہے۔

اور کہا کہ ایشیاء ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے کر واپس بھی تو کرنا ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب واپس کرنا ہوگا تب دیکھ لیں گے فی الحال پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بہت سے چینل نے میری بات کی توثیق کی۔ جب ہمیں ڈالر ملیں گے ایک ڈالر کے155روپے ملیں گے۔نجی ٹی وی کے اینکر نے پھر سے سوال کیا کہ جو قرض پہلے لئے تھے وہ بھی تو واپس کرنے ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے تین ارب روپے فائدہ ہورہا ہے۔ جو لوگ بی آر ٹی پروجیکٹ پر لاگت بڑھنے کی بات کررہے ہیں، بالکل غلط ہے۔ہم نے بی آر ٹی کی 2 کلو میٹر تک توسیع بھی کی۔ لاگت پر کی جانے والی باتیں مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہو سکتا ہے جب ڈالر واپس کرنے کا وقت آئے تب 75روپے کا ہوجائے۔ شوکت یوسفزئی نے پھر سے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیں فائدہ ہوا۔

The post 155روپے کے ڈالر کی 75روپے میں واپسی! پی ٹی آئی حکومت نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا بھرپورفائدہ اٹھالیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میرے گھرانے میں موسیقی حرام تھی مگر میں پھر بھی۔۔۔!!! مسلمان گھرانے میں جنم لینے والے پاپ گلوکار کے اہم انکشافات

شارجہ ( آن لائن ) معروف پاپ گلوکار ایکن نے بھی لوگوں کو اپنی زندگی کے تجربات بتا کر ان میں کچھ کرنے کی طلب بڑھا دی ہے۔معروف پاپ اسٹار اور ریپر ایکن نے اپنے مداحوں سے زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے اہم انکشاف کیاجس کے بارے جان کر لوگ حیران رہ گئے۔

پاپ اسٹار ایکن کو شارجہ انٹرپرینیوریل فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے مقبول گانے گانے کے بجائے اپنی زندگی کے تجربات پر بات کی۔شارجہ ایکسپو سینٹر میں فیسیٹول کے موقع پر جب 2000 سے زائد افراد اپنے پسندیدہ گلوکار کی پرفارمنس کے منتظر تھے وہیں ایکن نے پرفارمنس کے بجائے اپنی زندگی کے سفر سے متعلق ایک اہم خطاب کیا۔گلوکار نے بتایا کہ کس طرح وہ ایک کار لفٹر سے لے کر گریمی ایوارڈ جیتنے والے پاپ اسٹار اور ایک سماجی خدمت کرنے والے بنے۔انہوں نے بتایا کہ وہ موسیقی سے زیادہ انسانوں کی خدمت کرکے سکون پاتے ہیں۔ایکن نے انکشاف کیا کہ وہ مغربی افریقا کے ملک سینیگال کے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ لوگ یہ نہیں جانتے، میں افریقا میں سولر پروجیکٹ کے ذریعے سے پورے خطے میں شمسی توانائی فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔پاپ اسٹار ایکن نے بتایا کہ بعض اوقات کچھ چیزیں اس وقت ہوتی ہیں جب آپ یہ نہیں کرنا چاہتے لیکن جب خدا چاہتا ہے تو ایسا ہوتا ہے۔ایکن نے اپنی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اصل کامیابی ایمان ہے، اگر خدا مجھ سے خوش نہیں تو میں کامیاب نہیں ہوں۔ 2015 میں متحدہ عرب امارات کے دی نیشنل اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ میں سینیگال کے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا تھا جہاں کی کچھ جگہوں میں موسیقی کو حرام تصور کیا جاتا تھا۔مگر میں پھر بھی اس میدان میں آ گیاکیونکہ میرے پاس پیسے کمانے کا اس سے آسان ذریعہ کوئی اور نہیں تھا۔تاہم میں نے پیسے کمانے کے بعد اپنی کمائی کا ایک بڑا حصہ چیرٹی کے کام کرنے پر خرچ کیا۔

The post میرے گھرانے میں موسیقی حرام تھی مگر میں پھر بھی۔۔۔!!! مسلمان گھرانے میں جنم لینے والے پاپ گلوکار کے اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بہتر پالیسی نہ ہونے سے کپاس کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے : چیئرمین کاٹن ایسوسی ایشن

اسلام آباد( آن لائن ) کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ بہتر پالیسی نہ ہونے سے کپاس کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے، کپاس کی درآمدات کے باعث بھاری زر مبادلہ بیرون ممالک جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے کاٹن زونز میں شوگر ملز لگانے پر زیادہ زور لگا، گنے کی کاشت کی وجہ سے کپاس کی کاشت میں کمی ہوئی۔احسان الحق کا کہنا ہے کہ بہتر پالیسی نہ ہونے سے کپاس کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے، کپاس کی درآمدات کے باعث بھاری زر مبادلہ

بیرون ممالک جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس اور فنڈز نہ ملنے کے باعث بھی کپاس کی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔ پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹرز کو مسائل ہیں۔احسان الحق نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرز کے لیے بیل آٹ پیکج ہونا چاہیئے۔واضح رہے کہ رواں سیزن ملکی کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں برس ہونے والی کپاس کی پیداوار گزشتہ سیزن سے 8 لاکھ بیلز کم رہی۔رواں برس ہونے والی کپاس کی پیداوار کا حجم 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہا جب کہ گزشتہ سیزن میں کپاس کی پیداوار کا حجم 1 کروڑ 14 لاکھ بیلز سے زائد رہا تھا۔

The post بہتر پالیسی نہ ہونے سے کپاس کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے : چیئرمین کاٹن ایسوسی ایشن appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک( آن لائن )امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ تعطیل کے باعث طلب میں کمی ہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ وقفے سے قبل 1.20 ڈالر کم ہوکر 62.67 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.90 ڈالر کمی کے ساتھ 56.21 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

The post امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور(آن لائن )ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے سودے 0.8 فیصد بڑھ کر 2744 رنگٹ فی ٹن پر بند ہوئے۔

The post ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو ( آن لائن )ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں اس کے نرخ کم ہونا ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 1.3 ین کم ہوکر 187 ین فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کے لیے سودے 120 یوان ( 17.05 ڈالر) کمی کے ساتھ 12380 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.2 فیصد کم ہوکر 139.6 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

The post ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن کب؟ پی ٹی آئی حکومت نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(سی پی پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5 سال بعد، مولانا کے فرزند کی موجودگی میں پارلیمان جعلی نہیں ہوسکتی، ان کے فرزند، ان کی جماعت کے دیگر رہنما ایوان میں موجود ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مولانا کی گزشتہ تقاریر کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں، یہ کہا کرتے تھے پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیئے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ہنگامی حالت یکا یک ختم ہوچکی، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں ایک صفحہ پیش کیا وہ بھی قطری لگتا ہے۔

The post نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن کب؟ پی ٹی آئی حکومت نے اہم اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لندن بریج حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی، جانتے ہیں عثمان خان کون نکلا؟

لندن (سی پی پی)برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں ملوث شخص کی شناخت 28 برس کے عثمان خان کے نام سے ظاہر کردی ہے،جو اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا۔مقامی پولیس کے مطابق عثمان خان نے گزشتہ روز دوپہر لندن میں چاقو مار کر خاتون سمیت 2 افراد کو ہلاک اور

3 کو زخمی کردیاتھا۔برطانوی پولیس نے عثمان خان کے اسٹریفرڈ شائر میں واقع گھر پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے ا یک تھا، جنہیں 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں 2012 سے2018 تک کے لیے جیل کی سزا ہوئی تھی۔

The post لندن بریج حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی، جانتے ہیں عثمان خان کون نکلا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دسمبر نہ مارچ! پاکستان میں نئے انتخابات کس مہینے میںہونگے؟فضل الرحمن نے اے پی سی شرکا کوحکومت کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانی سےآگاہ کر دیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ارشد وحید چوہدری اپنے آج کے کالم ’’اگلے انتخابات کب‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن جب سے پلان بی، سی کے نام سے دھرنا سمیٹ کر رخصت ہوئے ہیں وزیراعظم کے استعفے کے بجائے ملک میں نئے انتخابات کے مطالبے کو دہرائے جا رہے ہیں۔

اور تو اور الیکشن کمیشن کے سربراہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔مولانا جس یقین دہانی کی بنیاد پہ اسلام آباد سے واپس گئے، اس کی تفصیلات سے انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے جس کے مطابق انہیں اپریل تک ملک میں نئے الیکشن کرانے کی ضمانت دی گئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے منعقد کی گئی حالیہ اے پی سی میں ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کو ترک کر کے اب صرف ملک میں فوری طور پہ نئے اور شفاف الیکشن منعقد کرانے کے مطالبے پہ سختی سے کاربند رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلاول بھٹو سمیت اے پی سی میں شریک اپوزیشن رہنما بخوبی جانتے ہیں کہ اس وقت ملک میں الیکشن کمیشن نامکمل ہے جس کے سندھ اور بلوچستان سے دو ارکان کی مہینوں گزر جانے کے باوجود تقرری ممکن نہیں ہو سکی، اس ناکامی کی وجہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ہے، معاملہ عدالت سے ہو کر واپس انہی سیاستدانوں کے پاس پہنچ چکا ہے جبکہ اب چیف الیکشن کمشنر بھی چند دنوں میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں تو جو قانون ساز نو ماہ میں الیکشن کمیشن کے دو ارکان کا تقرر نہیں کرسکے وہ اس کے سربراہ کی تعیناتی پہ کیسے جلد متفق ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف انتخابی اصلاحات پہ رتی برابر بھی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، اس ضمن میں جو انتخابی کمیٹی قائم کی گئی تھی وہ بھی دس ماہ سے ٹی او آرز پہ اتفاق نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہے۔ اب ہم آئین پاکستان کا جائزہ لیتے ہیں کہ ملک میں نئے انتخابات کیسے ممکن ہو سکتے ہیں۔آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت اپوزیشن بیس فیصد ارکان کے دستخطوں سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کر سکتی ہے اور ذیلی شق سات کے تحت اگر قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت اس قرارداد کو منظور کر لے تو وزیراعظم اپنے عہدے پہ قائم نہیں رہیں گے۔

اتحادی جماعتوں کی عددی اکثریت کو مدِنظر رکھا جائے تو فی الحال یہ کسی طور ممکن نہیں ہے تاہم خوش فہمی کی حد تک ایسا تصور بھی کر لیا جائے تو اس صورت میں تحریک انصاف نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کرنے کا استحقاق رکھتی ہے۔یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ تحریک انصاف اپنی جماعت میں سے کسی دوسرے امیدوار کو بھی اعتماد کا ووٹ دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے تو پھر صدرِ مملکت آئین کے آرٹیکل 48کے تحت اپنی صوابدید پہ قومی اسمبلی کو تحلیل کر سکتے ہیں، اس صورت میں ملک میں نئے انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم صدرِ مملکت کی خوشنودی تک اپنے عہدے پہ برقرار رہ سکتا ہے اور اگر صدرِ مملکت تصور کریں کہ وزیراعظم ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکا ہے تو وہ اسے آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہیں گے اور ایسا کرنے میں ناکامی کی صورت میں وزیراعظم فارغ ہو سکتا ہے لیکن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایسا سوچ سکتے ہیں یہ تصور بھی محال ہے۔

آئین کے اسی آرٹیکل کی شق آٹھ کے تحت وزیراعظم اپنے ہاتھ سے خود استعفیٰ تحریر کر کے صدر کو بھیج سکتا ہے جس سے وزارتِ عظمیٰ کا منصب خالی ہو جائے گا اور پھر اس پہ انتخاب اور اس میں ناکامی کی صورت میں نئے انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے تو یہ توقع رکھنا کہ وزیراعظم عمران خان خود استعفیٰ دیں، دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔آئین کے آرٹیکل 63کی شق الف کی 16ذیلی دفعات ایسی ہیں جن پر پورا نہ اترنے کی صورت میں وزیراعظم کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہو سکتی ہے ۔

جبکہ شق 2 کے تحت اسپیکر کے سامنے ان کی اہلیت کا سوال اٹھے تو وہ 30دن میں فیصلہ کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں معاملہ از خود الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ تصور کیا جائے گا۔ایک آئینی طریقہ یہ بھی ہے کہ صدر مملکت آرٹیکل 58کے تحت قومی اسمبلی کو تحلیل کردیں لیکن یہ بھی ممکن نہیں رہا کیونکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صدر کا قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا صوابدیدی اختیار ختم ہو چکا۔

اجتماعی استعفوں کے آپشن پہ اپوزیشن کو خوف ہے کہ دوبارہ انہی نشستوں پہ الیکشن کرا دئیے جائیں گے۔اپوزیشن کے نئے انتخابات کے مطالبے کی ایک وجہ الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس بھی ہے لیکن اگر اپوزیشن کی توقعات کے عین مطابق فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف بھی ہو جائے تو بھی بطور سیاسی جماعت اسے تحلیل کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہی ہے۔

وفاقی حکومت غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کی صورت میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف ڈیکلیریشن کو آفیشل گزٹ میں شائع کرے گی اور پندرہ دن کے اندر ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجے گی، سپریم کورٹ سے اس ریفرنس کو درست قرار دیے جانے پر وہ سیاسی جماعت تحلیل ہو جائے گی لیکن الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کے کیس میں خلاف فیصلہ آنے پر بھی کیا تحریک انصاف کی حکومت اپنی ہی جماعت کو تحلیل کرنے کے لیے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجے گی.

یہ سوچنا بھی پاگل پن ہے۔اس لیے آئین میں درج تمام طریقہ ہائے کار اور موجودہ زمینی حقائق کی روشنی میں اپوزیشن کا ملک میں فوری طور پہ نئے انتخابات کا مطالبہ غیرحقیقی ہے جس کے حقیقت کا روپ ڈھالنے کی ایک ہی صورت ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی اکثریت اس کا ساتھ چھوڑ جائے۔ اور یہ اتحادی کیا ان کے اشارے پہ حکومت کا ساتھ چھوڑیں گے جنہوں نے مولانا کو اپریل میں نئے الیکشن کے انعقاد کی ضمانت دی ہے؟

The post دسمبر نہ مارچ! پاکستان میں نئے انتخابات کس مہینے میںہونگے؟فضل الرحمن نے اے پی سی شرکا کوحکومت کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانی سےآگاہ کر دیا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بڑا سیاسی دھماکہ !عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،پنجاب حکومت سے متعلق ایسا اعلان کردیا جو کسی کےوہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہفتہ کو لاہور جارہا ہوں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے بڑی تبدیلیوں کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور جارہے ہیں جہاں اہم تبدیلیاں ہوں گی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں

کو اصل غم یہی ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔، عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ اداروں میں ہم آہنگی کا مؤقف اپنائیں۔ ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ جس مافیا نے 15 مہینے زور لگایا وہ ناکام ہوگیا۔ انہوں نے ترجمانوں کو آگاہ کیا کہ ملک کی ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا۔

The post بڑا سیاسی دھماکہ !عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،پنجاب حکومت سے متعلق ایسا اعلان کردیا جو کسی کےوہم و گمان میں بھی نہ تھا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شدید دھند کے باعث موٹر و ے کو مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند ، موٹر وے حکام نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور( این این آئی )شدید دھند کے باعث موٹر و ے کو مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند رکھا گیا ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز سے لے کر کالا شاہ کاکو تک شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے کوہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تاہم صورتحال میں بہتری ہونے پر موٹر وے کو بحال کر دیا گیا ۔ٹھوکر نیاز سے ہرن مینار تک حد نگاہ 40 میٹر سے 50 میٹر جبکہ ہرن مینار سے سے کوٹ سرور تک مختلف مقامات پر حد نگاہ 100 سے 200

میٹر رہی ۔ترجمان موٹروے نے موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،رفتار کم رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں ،ہیڈلائٹ لوبین پر رکھیں،سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔ ترجمان کے مطابق موبائل فون ایپلیکیشن ’’این ایچ ایم پی ہمسفر‘‘میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے،سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔

The post شدید دھند کے باعث موٹر و ے کو مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند ، موٹر وے حکام نے تفصیلات جاری کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی ارکان اسمبلی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران سو گئے،ویڈیو ساشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ارکان اسمبلی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران سو گئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران بی جے پی کے کئی ارکان اسمبلی کو نیند آگئی۔بھارتی راجیہ سبھا میں معیشت پر بحث کی جارہی تھی اور وزیرخزانہ نرملا سیتارامن کی تقریر جاری تھی کہ کئی ارکان کو سوتا ہوا پایا گیا۔بھارتی ارکان اسمبلی کی تصویریں اور و یڈیوزسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں، سوشل میڈیا پر صارفین نے اراکین کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

The post بھارتی ارکان اسمبلی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران سو گئے،ویڈیو ساشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, November 28, 2019

کلچرل ڈے پر زونگ4جی کا جشن

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک، زونگ 4جی نے چین اور پاکستان کی جداگانہ مگر ہم آہنگ ثقافتوں کے خوبصورت امتزاج کو بڑے جوش و جذبے سے ساتھ منایا ۔ زونگ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تقریبات میں ثقافتی آگاہی اور داد کیلئے خوبصورت فنی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ دونوں ملکوںکے روائتی کھانے بھی پیش کیے گئے تا کہ زونگ 4جی کے ایمپلائیز دونوں

ممالک کے ثقافتی امتزاج کی اہمیت سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ ایمپلائیز کی ایک بڑی تعداد نے اپنے روائتی پاکستانی اور چائنیز لباس زیب تن کیے اور ایک دوسرے کی ثقافت کے متعلق آگاہی حاصل کر کے گزارا۔ اشتراکیت، وسعت اور جدت کے اصولوں پر رہتے ہوئے زونگ4جی نے کارپوریٹ کلچر کے نئے اقدار کا پرچار کیا ہے جس سے تنظیم کو یکجا کرنے میں معاونت میسر آئے گی۔ اپنے ایمپلائیز کو فعال ماحول فراہم کرکے زونگ 4 جی میں ایمپلائیز کو تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کردیتا ہے،تاکہ 4جی کے پلیٹ فارم سے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔ پاکستان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل جدت میں تیزی لانے کیلئے 4جی کی کام کے جگہ کے بہتر ماحول نے انڈسٹری میں 4جی کی قیادت کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ٹیم ورک کو تقویت بخشی ہے اور پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اس اشتراک کو مثالی حیثیت حاصل ہے۔ثقافتی تنوع اور اشتراک کو فروغ دینے میں زونگ 4 جی اجیر کا سب سے پہلا انتخاب ہے۔ اس کی جدت طرازی اور ڈیجیٹلائزیشن کی مستقل حکمت عملی کے ذریعے زونگ 4 جی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ خدمت کی فراہمی کے مسلسل حصول کیلئے کوشاں ہے۔جب کلچرل ہم آہنگی ، اور ایمپلائیز کو اپنی کامیابیوں پر خوشی منانے کے مواقع کی فراہمی کی بات ہو گی تو زونگ کو ہمیشہ صف اول کا مواصلاتی نیٹ ورک ہونے کا اعزاز حاصل ہو گا۔

The post کلچرل ڈے پر زونگ4جی کا جشن appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے چیف آف آرمی اسٹافکی مدت ملازمت میں توسیع کرتے وقت حکومت سے کونسی غلطی ہو ئی ؟ حامدمیر نے سوالیہ نشان اٹھا دیا

بدنیتی سے سازش جنم لیتی ہے لیکن نااہلی سے بحران جنم لیتا ہے۔ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت کی تقرری کا نوٹیفکیشن ایک سادہ سا معاملہ تھا جس میں صرف قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا تھی لیکن اس نوٹیفکیشن کا اجرا ایک بہت بڑے آئینی بحران میں تبدیل ہوگیا اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اس آئینی بحران کی وجہ صرف اور صرف نااہلی تھی۔

اس آئینی بحران نے صرف عمران خان کی حکومت کو نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کو پوری دنیا میں ایک تماشا بنا دیا۔ کیا عمران خان اور ان کے وزرا اس بحران کی ذمہ داری بھی ماضی کی حکومتوں پر عائد کریں گے؟سپریم کورٹ نے 26نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں کیس کی سماعت کے بعد جو آرڈر جاری کیا اس میں نوٹیفکیشن کے معاملے میں قانونی کمزوریوں اور خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور ان خامیوں کا جائزہ لیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ وزیراعظم کے اردگرد نہ صرف قواعد و ضوابط سے نابلد سرکاری افسران بلکہ نااہل قانونی مشیروں کی بھرمار ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں مدتِ ملازمت میں توسیع لینے پر آمادہ کیا۔سپریم کورٹ نے اپنے 26نومبر 2019ء کے آرڈرمیں لکھا کہ وزیراعظم نے 19اگست 2019ء کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم خود ہی جاری کر دیا حالانکہ آئین پاکستان کی دفعہ 243کے تحت یہ اختیار صدرِ مملکت کا تھا۔جب غلطی سامنے آئی تو اسی دن وزیراعظم کی طرف سے صدر کو ایک سمری بھجوائی گئی اور صدر نے اسی دن نوٹیفکیشن جاری کر دیا لیکن اس عمل میں یہ کمی رہ گئی کہ وفاقی کابینہ سے منظوری نہ لی گئی۔

The post دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے چیف آف آرمی اسٹافکی مدت ملازمت میں توسیع کرتے وقت حکومت سے کونسی غلطی ہو ئی ؟ حامدمیر نے سوالیہ نشان اٹھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایاجائیگا

ڈسکہ(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایاجائیگا عالمی ادارہ صحت کے مطابق آج تک اسب بیماری کی وجہ سے 3کروڑ 40لاکھ افراد لقمہ جل بن چکے ہیں اور 2018ء میں 13لاکھ افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہوئے ہیں اس وقت دنیا بھرمیں مریضوں کی کل تعداد 3کروڑ 69لاکھ ہے اور ایک محتاط اندازہ کے مطابق پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایاجائیگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور میں دھماکہ ، زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں رکشے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا چوبرجی کے علاقے میں ایک رکشے میں ہوا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا خیال ہے کہ رکشہ کا سی این جی سلینڈر پھٹنے سے یہ دھماکا ہوا ہے

جس کے نتیجے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا رکشے میں دھماکہ ، دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے قریب رکشے کے اندر دھماکہ ہوا ہےجس کی وجہ سے رکشہ مکمل تباہ ہو گیا ہے ۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ۔ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا پھر دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے؟۔فی الحال اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

The post لاہور میں دھماکہ ، زخمیوں کی تعداد میں اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طالبان امن معاہدے کے خواہش مند ہیں ،امریکی صدرکاغیراعلانیہ دورہ افغانستان

کابل(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں گے۔ طالبان معاہدہ کرنا چاہ رہے ہیں اس لیے ہم ان سے ملاقات کررہے ہیں،ہم کہتے ہیں کہ جگ بندی ہونی چاہیے اور وہ سیز فائر نہیں چاہتے تھے لیکن اب وہ بھی جنگ بندی چاہتے ہیں اور میرے خیال سے اب کام ہوجائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ اْن کا افغانستان کا پہلا دورہ ہے۔امریکی صدر کا طیارہ بگرام کے فضائی اڈے پر اترا۔ اس دورے میں ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن اور مشیروں کے ایک چھوٹے گروپ کے علاوہ صدارتی پاسداران کے افسران اور میڈیا کے اداروں کی نمائندگی کرنے والے رپورٹروں کا ایک گروپ بھی افغانستان پہنچا۔ٹرمپ نے بگرام کے اڈے پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکی فوجیوں کے سامنے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغان تحریک طالبان امن معاہدے کی خواہش رکھتی ہے۔ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ طالبان فائر بندی چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ جگ بندی ہونی چاہیے اور وہ سیز فائر نہیں چاہتے تھے لیکن اب وہ بھی جنگ بندی چاہتے ہیں اور میرے خیال سے اب کام ہوجائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی تہوار تھینکس گیوِنگ کے موقع پر اچانک افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں گے۔امریکی صدر نے امریکی فوجیوں کوٹرکی (مرغی کی طرح کا ایک پرندہ) کھانے کے لیے پیش کیا جس کے بعد ان کے ساتھ بیٹھ کر تھینکس گیونگ تہوار کا ڈنر کیا۔اس

موقع پر انہوں نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔افغانستان پہنچنے پر امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے ان کا استقبال کیا۔خیال رہے کہ یہ کسی بھی امریکی صدر کا افغانستان کا دوسرا دورہ تھا، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس کرسمس کے موقع پر عراق کا دورہ کر کے وہاں تعینات امریکی

فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران بھی افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔بعدازاں امریکا اور طالبان کے درمیان گزشتہ برس باضابطہ طور پر بات چیت کا آغاز ہوا تھا، تاہم رواں برس ستمبر میں طالبان حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ ملاقات منسوخ کرکے

مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم طالبان کی جانب سے اغوا کیے گئے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے بعد امن عمل کی بحالی کے امکانات روشن ہوئے تھے۔خیال رہے کہ امریکی شہر نیویارک میں 11 ستمبر 2011 کو ہونے والے حملے کے بعد افغانستان میں امریکا نے چڑھائی کردی تھی اور اس کے بعد سے نیٹو دستے وہاں موجود ہیں، اس جنگ کے دوران 2400 امریکی فوجی قتل ہوچکے ہیں۔

مذکورہ جنگ کے اختتام کے لیے ممکنہ معاہدے کے تیار کردہ مسودے میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بدلے طالبان کی جانب سے اس بات کی ضمانت موجود تھی کہ وہ امریکا یا اس کے اتحادیوں کے خلاف حملے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔تاہم اس کے باوجود امریکی عہدیداروں کو اس بات پر شبہ ہے کہ طالبان القاعدہ کو افغان سرزمین سے امریکا کے خلاف حملے سے روک سکتے ہیں۔

اکتوبر میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ طالبان تحریک کے ساتھ بات چیت کو دوبارہ سے ڈگر پر لانے کی ایک کوشش تھی۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ ٹرمپ نے بات چیت کا سلسلہ اچانک روک دینے کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ روک دیا تھا۔ اس بات چیت کا مقصد امریکی اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے معاہدے تک پہنچنا ہے ، اور اس کے مقابل

طالبان کی جانب سے سیکورٹی ضمانتیں حاصل کرنا ہے۔اس سے قبل طالبان نے ستمبر کے دوران کابل میں دھماکے کیے تھے۔ ان کارروائیوں میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔امریکا یہ باور کرا چکا ہے کہ اس نے ٹرمپ کی جانب سے طالبان کیساتھ بات چیت سے علاحدگی اختیار کرنے کے بعد سے افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کی رفتار تیز کر دی ہے۔

The post طالبان امن معاہدے کے خواہش مند ہیں ،امریکی صدرکاغیراعلانیہ دورہ افغانستان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چوبرجی موڑ کے قریب رکشے میں خوفناک دھماکہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رکشے میں دھماکہ ، دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے قریب رکشے کے اندر دھماکہ ہوا ہےجس کی وجہ سے رکشہ مکمل تباہ ہو گیا ہے ۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ۔ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا پھر دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے؟۔فی الحال اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

The post چوبرجی موڑ کے قریب رکشے میں خوفناک دھماکہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جدہ کے نئے ہوائی اڈے پر وسیع و عریض مچھلی گھر قائم

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں رواں سال تیار ہونے والے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرایک وسیع وعریض مچھلی گھر کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس تالاب میں بعض نایاب اقسام کی مچھلیوں سمیت 2000 مچھلیاں رکھی گئی ہیں۔ رواں ھجری سال کے آغاز میں چالو ہونے والے اس ہوائی اڈے کی یہ ایک اضافی خصوصیت ہے جو دنیا کے کسی دوسرے ہوائی اڈے پر دستیاب نہیں۔ ہوائی اڈے پر مچھلیوں کے تالاب کے

قیام کا مقصد اس کے جمالیاتی حسن میں اضافہ کرنا اور ہوائی اڈے پر مسافروں کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔سعودی عرب کی سول ایو ایشن اتھارٹی کے ترجمان ابراہیم الروساء نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جدہ ہوائی اڈے پر 14 میٹر اونچا اور 10 میٹرچوڑا مچھلی گھر قائم کیا گیا ہے جس میں ایک ملین لیٹر پانی کی گنجائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوض میں میٹھا اور نمکین پانی 26 درجے سینٹی گریڈ میں رکھا جائے گا۔الروساء کا کہنا تھا کہ مچھلی گھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زاید مچھلیاں رکھی جائیں گی جن میں بعض نایاب نوعیت کی مچھلیاں شامل ہیں۔ ان میں الخمہ، القرش، التریفالی، التریغر، نیپولین اور دیگر اقسام شامل ہیں۔ انہیں روزانہ کی بنیاد پر تازہ خوراک دی جائے گی۔یہ ہوائی اڈہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ نئے ہوائی اڈے کے ڈیزائن اور تراکیب کو عمومی طور پر سعودی عرب کے ماحول اور خاص طور پر جدہ کے تاریخی ماحول سے متاثر آرکیٹیکچرل عناصر نے خصوبصورت بنایا گیا ہے۔ ٹرمینل کمپلیکس کے آس پاس اور اس کے اندر تازہ گھاس کے بچھونے بھی بنائے گئے ہیں۔ جن سے ہوائی اڈے کی وبصورتی اور اس کے ماحول دوست ہونے کی خصوصیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ہوائی اڈے کے درمیان میں 18 ہزار مربع میٹر پرمشتمل ایک پارک بھی بنایا گیا ہے۔ ایک خود کار ٹرین اسٹیشن، مرجانی چٹانوں اور مچھلیوں کے تالاب کے ذریعے اس ہوائی اڈے کو سمندری ماحول سے جوڑنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔

The post جدہ کے نئے ہوائی اڈے پر وسیع و عریض مچھلی گھر قائم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع معاملہ ! فیصلہ کچھ اور ہوتا تو ۔۔۔ شیخ رشید نے بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ے کہ 6ماہ کو تین سال ہی سمجھیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ تین سال پورے کریںگے ۔ شیخ رشیدنے اعتراف کیا کہ آرمی چیف کی غلطی نہیں ، ہم نے کاغذات پورے تیار نہیں کیے تھے ۔ شیخ

رشید نے کہا کہ فیصلہ کچھ اور ہوتا اس کیلئے بھی تیار تھے ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کہ کسی نے پہلے توسیع کو چیلنج نہیں کیا اس لیے کوتاہیاں ہوئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آن بورڈ ہے ، ن لیگ کیوں نہیں دے گی یہ ہاتھ جوڑ کر ووٹ دیں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نخرے دکھائے گی مگر ہم کسی نخرے نہیں اٹھائیں گے ۔

The post آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع معاملہ ! فیصلہ کچھ اور ہوتا تو ۔۔۔ شیخ رشید نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2020ء سعودی عرب اور یواے ای کی کامیابیوں کا سال ہوگا،محمد بن سلمان

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس امید کا اظہار کہا ہے کہ 2020ء سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی کامیابیوں کا سال ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات ابوظبی میں سعودی عرب، یو اے ای رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ2020 دونوں ملکوں کے لیے کامیابیوں کا سال ہے۔

کیونکہ سعودی عرب اس سال میں گروپ 20کا صدربنے گا اوراس کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔یو اے ای نمائش 2020ء منعقد کرے گا۔یہ دونوں اہم واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ دونوں ممالک کی ( دنیا میں) کیا حیثیت ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے ابوظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کے ساتھ رابطہ کونسل کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی ہے۔اس موقع پرسعودی عرب کی جانب سے یواے ای کو گروپ 20 کے سربراہ اجلاس میں بہ طور مہمان ملک شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات ایک مشترکہ معیشت کی حیثیت سے آگے بڑھ سکتے ہیں اور وہ دنیا کی دس بڑی معیشتوں اور دس بڑی مالیاتی مارکیٹوں میں شمار ہونا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اس وقت مختلف معاشی شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم ڈھائی ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ ہماری مالیاتی مارکیٹوں کا حجم 720 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے اور ہم دنیا کی دس بڑی مالیاتی مارکیٹوں میں شمار ہوناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی معیشتوں کے ادغام سے نہ صرف دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کو بھی فائدہ پہنچے گا۔شیخ محمد بن زاید نے اس موقع پر سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔انھوں نے معیشت اور سکیورٹی سمیت بیس مشترکہ شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کا حوالہ دیا۔

The post 2020ء سعودی عرب اور یواے ای کی کامیابیوں کا سال ہوگا،محمد بن سلمان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی دسمبر میں داعش کے 11 قیدیوں کو فرانس واپس بھیج دے گا : وزیر داخلہ

انقرہ(این این آئی)ترکی سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے گیارہ فرانسیسی جنگجوؤں کو دسمبر کے اوائل میں بے دخل کرکے ان کے آبائی وطن میں بھیج دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ایک بیان میں داعش کے گرفتار ان جنگجوؤں کو فرانس بھیجنے کی اطلاع دی ۔ وہ اس وقت ترکی میں حراستی مراکز میں بند ہیں۔ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے قبل ازیں داعش کے گرفتار ارکان کی ان کے آبائی ممالک کو واپسی کے معاملے میں یورپی یونین کی بے عملی کی شکایت کی تھی۔انھوں نے داعش کے

قیدیوں کا معاملہ تنہا ترکی پر چھوڑنے پر یورپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اگر داعش کے گرفتار ارکان کی ان کے آبائی ممالک نے شہریت منسوخ کردی ہے تو تب بھی ہم انھیں واپس بھیج دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا ایک نیا طریقہ سامنے لے آئی ہے اور اس نے ان گرفتار جنگجوؤں کی شہریت ہی منسوخ کردی ہے۔ دوسری جانب یورپی اقوام کا موقف ہے کہ مشتبہ جہادیوں کے خلاف ان ممالک میں مقدمات چلائے جانے چاہئیں جہاں انھوں نے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔میرے خیال میں بین الاقوامی قانون کی یہ ایک نئی قسم ہے۔

The post ترکی دسمبر میں داعش کے 11 قیدیوں کو فرانس واپس بھیج دے گا : وزیر داخلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملاقات سے روکنے پر خواجہ سعد رفیق برہم ،پولیس کا حصار کو توڑ دیا

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید10روز کی توسیع کر دی ،کارکنوں اور وکلاء سے ملنے سے روکنے پر خواجہ سعد رفیق برہم ہو گئے اورپولیس کا حصار توڑ دیا،

صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا ۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ہائوسنگ سکینڈل کی سماعت کی۔عدالت نے خواجہ برادران کو دوبارہ 9 دسمبر کو پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر گواہ قیصر امین بٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔پولیس کی جانب سے خواجہ برادران کو میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرنے سے روکنے کے لئے میگا فون کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ پولیس کی جانب سے خواجہ برادرا کو تین درجاتی سکیورٹی کے حصار میں کمرہ عدالت میں لایا گیا ۔ پولیس نے کارکنوں اور وکلاء کو خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات سے روک دیا جس پر خواجہ سعد رفیق غصے میں آ گئے اور انہوں نے پولیس کا حصار توڑ کر وکلاء کو زبردستی اپنے قریب کر لیا اور کمرہ عدالت میں لے گئے ۔ پولیس کی جانب سے صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کمرہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے بلند آواز میں کہا کہ آپ نے اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہنا ہے ۔

The post ملاقات سے روکنے پر خواجہ سعد رفیق برہم ،پولیس کا حصار کو توڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت مستعفی نہ ہوئی تو یہ عراق کے اختتام کا نقطہ آغاز ہوگا، مقتدیٰ الصدر

بغداد(این این آئی)عراق کی صدری تحریک کے سربراہ اور سرکردہ شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے عوامی احتجاج پر استعفیٰ نہ دیا تو یہ عراق کے اختتام کا نقطہ آغاز بن سکتا ہے۔حکومت ملک کو خون کا انجیکشن دیتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔

وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ اگر عادل عبد المہدی کی حکومت استعفیٰ نہیں دیتی ہے تویہ عراق کے خاتمے کا آغاز ہے۔الصدر نے کہا کہ کرپٹ حکومت اور پرتشدد مظاہرین کے درمیان جو جنگ چل رہی ہے وہ ملک کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہے۔ یہ ایک اندھی کشمکش ہے۔ حکومت کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے اور مظاہرین کو اخلاقیات کے دائرے کے اندر رہ کراپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے۔ایک اور سیاق و سباق میں بدھ کی شام نجف میں ایرانی قونصل خانے پر حملے اور اسے نذر آتش کرنے کے واقعے میں اپنی جماعت کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی۔دو ماہ قبل حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑنے کے بعد عراق میں ایران کے خلاف ہونے والے تباہ کن واقعات میں بدھ کی شام مظاہرین نے مقدس شہر نجف میں ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ تاہم ایرانی سفارتہ عملہ محفوظ رہا۔ مشتعل مظاہرین کے دھاوا بولتے ہی ایرانی سفارت کار عقبی دروازوںسے بھاگ کھڑے ہوئے۔عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوا جب ہزاروں افراد بغداد اور جنوبی شہروں ’کرپٹ‘ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔عراق میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 350 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

The post حکومت مستعفی نہ ہوئی تو یہ عراق کے اختتام کا نقطہ آغاز ہوگا، مقتدیٰ الصدر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر طویل خاموشی سے ثابت ہو گیا عالمی ضمیر سویا نہیں مردہ ہو چکا ہے : شاہدہ منی

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر ایک بار پھر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ضمیر سویا نہیں ہوا بلکہ مردہ ہو چکا ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے 120روز سے نہتے کشمیریوں کو جبر اور بندوق کی نوک پر قید کر رکھا ہے لیکن عالمی

دنیا کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،طویل خاموشی سے واضح ہو گیا ہے کہ عالمی ضمیر سویا نہیں بلکہ مردہ ہو چکا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی زبان پر بھی تالے لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت رکھے گی اور اللہ نے چاہا تو کشمیری کے معاملے پر ضرور کوئی معجزہ ہوگا ۔

The post مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر طویل خاموشی سے ثابت ہو گیا عالمی ضمیر سویا نہیں مردہ ہو چکا ہے : شاہدہ منی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فروغ نسیم نے استعفٰے کے تین دن بعد وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر قانون سینیٹر فروغ نسیم نے اپنے استعفے کے تین روز بعد ایک بار پھر بطور وزیر قانون حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں پیروی کے لیے 26 نومبر کو

اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد حکومت نے سینیٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔فروغ نسیم نے وزیر قانون کی حیثیت سے ایک بار پھر حلف اٹھایا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا جس کے بعد فروغ نے پھر کابینہ کا حصہ بن گئے۔

The post فروغ نسیم نے استعفٰے کے تین دن بعد وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے مگر بچپن سے ہی فلموں میں کام کرنے کا شوق ہو گیا، شفقت چیمہ

لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ میرا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے مگر بچپن سے ہی فلموں میں کام کرنے کا شوق ہو گیا ،کریکٹر اداکار کے طور پر 1968ء میں بننے والی فلم ’’آخری چٹان ‘‘ میں کام کیا اور بعد میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرنے لگا پھر ایک دن میری صلاحیتیں رنگ لائیں اور میں فلموں میں ولن کے طور پر آنے لگا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پرستار ولن کے طور پر پسند

کرتے ہیں اسی لئے اسی کردار کو لے کر کیرئیر کو آگے بڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ سلطان راہی مرحوم کے ساتھ بے شمار فلموں میں اداکاری کی اور ان جیسا بڑا اداکار اور عظیم انسان انڈسٹری میں نہیں دیکھا ۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئر زکا احترام کیا ہے اور بے ادبی کے ڈر سے کبھی بھول کر بھی ان کی طرف پشت نہیں کی ۔میرا یہ دعویٰ ہے کہ جو اپنے سینئرز کی عزت کرتے ہیں وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ۔

The post میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے مگر بچپن سے ہی فلموں میں کام کرنے کا شوق ہو گیا، شفقت چیمہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روبی انعم اور ان کے شوہر اظہر بٹ (کل)اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ منائینگے

لاہور( این این آئی)اداکارہ روبی انعم اور ان کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہر بٹ( کل ) 30نومبر کو اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ منائیں گے۔ روبی انعم اور گلوکار و پروڈیوسر اظہر بٹ 30نومبر2008کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور آ ج وہ اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ منائیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی اس دن کو یاد گار بنانے کے لئے کسی دوسرے ملک میں اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

The post روبی انعم اور ان کے شوہر اظہر بٹ (کل)اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ منائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آئندہ کیا ہونے والا ہے، حکومت جا رہی ہے یا نہیں؟اگر یہ کام نہ ہوا تو موجود ہ سیٹ اپ برقرار نہیں رہے گا کیونکہ۔۔ سینئر کالم نگار عطا الحق قاسمی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار عطا الحق قاسمی اپنے کالم ’’پوچھیں جو پوچھنا ہے!‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔میں نے ایک ایسی گھڑی ایجاد کر رکھی ہے جو ٹائم بتاتی نہیں بلکہ الٹا ٹائم پوچھتی ہے، سو میرا اپنا معاملہ بھی اس گھڑی جیسا ہی ہے۔ پیشتر اس کے کہ کوئی مجھ سے مستقبل کا

حال جاننے کی کوشش کرے، الٹا میں اُس سے پوچھنے لگتا ہوں ’’جناب! آئندہ کیا ہونے والا ہے؟‘‘ اِس پر وہ سٹپٹا کر رہ جاتا ہے اور یوں اُن لامتناہی سوالات کا فوری ’’سدباب‘‘ ہو جاتا ہے جن کا سامنا پہلے سوال کا جواب دینے کے بعد مجھے کرنا پڑ سکتا تھا۔مستقبل کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کا جواب دینے میں ایک اندیشہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ’’سائل‘‘ آپ کے جواب سے مطمئن ہونے کی صورت میں اپنی ہتھیلی آپ کے سامنے پھیلا دے اور کہے ’’جناب لگے ہاتھوں ذرا یہ بھی بتا دیں کہ میری شادی میں رکاوٹیں ڈالنے والا کب فوت ہو گا؟‘‘ ظاہر ہے علمِ نجوم سے اگر مجھے کوئی واقفیت ہے تو بھی میں اس سوال کا جواب دینا پسند نہیں کروں گا اور اس کی وجہ ممکن ہے صرف سوال کرنے والا ہی جانتا ہو!میں جانتا ہوں یہ کالم پڑھتے ہوئے آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال کلبلا رہا ہوگا کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے، حکومت جا رہی ہے یا نہیں۔ محض اپنی عزت رکھنے کے لئے آپ کو بتاتا چلوں کہ حکومت کے جانے یا نہ جانے کا انحصار سونامی پر ہے اگر اس ’’سونامی‘‘ کا قبلہ درست نہ ہوا تو موجودہ سیٹ اَپ برقرار نہیں رہے گا، بصورتِ دیگر سونامی کے ساتھ آنے والی زرخیز مٹی سے اپوزیشن کی مرجھائی ہوئی فصلیں دوبارہ سرسبز ہو کر لہلہانے لگیں گی

The post آئندہ کیا ہونے والا ہے، حکومت جا رہی ہے یا نہیں؟اگر یہ کام نہ ہوا تو موجود ہ سیٹ اپ برقرار نہیں رہے گا کیونکہ۔۔ سینئر کالم نگار عطا الحق قاسمی کے تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکار فیصل قریشی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

کراچی (این این آئی)اداکار فیصل قریشی نے رواں سال اکتوبر میں اپنے مارننگ شو سلام زندگی کی آخری قسط کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ جلد نئے پروجیکٹس پر کام کرتے نظر آئیں گے اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے ڈراموں کی شوٹنگ بھی شروع کردی۔اداکار نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ مارننگ شو کے بعد بول ٹیلی ویژن کے گیم شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور اب اداکار کی سوشل میڈیا پر

ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں۔تاہم فیصل قریشی کی اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح کافی پریشان ہورہے ہیں، کیوں کہ اداکار اس ویڈیو میں ایک ایسے سین کی شوٹنگ کررہے ہیں جس میں انہیں تین گولیاں لگی ہیں۔اس سین کو شوٹ کرانے کے بعد اداکار کی ایک تصویر بھی شیئر ہوئی جس میں نقلی گولی لگنے سے ان کی پیٹ پر زخم بن گیا ہے۔بعدازاں ایک اور ویڈیو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں البتہ ان کے ساتھ موجود ٹیم ممبر کا کہنا تھا کہ وہ صرف جھوٹ بول رہے ہیں اور ان کی پیٹ پر شدید زخم بن گیا ہے۔اس سین کی شوٹنگ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فیصل قریشی کسی ایسے ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں جس میں وہ کسی نامور شخصیت کا کردار نبھارہے ہیں۔اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک مداح کو بتایا کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل قریشی اپنے کامیاب ڈرامے ’’بشر مومن‘‘ میں بھی اس قسم کا کردار نبھاچکے ہیں۔وہ اس وقت ’’بادشاہ بیگم‘‘ نامی ویب سیریز کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ایمان علی کام کرتی نظر آئیں گی۔

The post اداکار فیصل قریشی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چالانوں میں بھاری بھرکم اضافہ موٹر سائیکل سوار اور کار والے افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کتنا جرمانہ بھرنا پڑے گا ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کتنا جرمانہ بھرنا پڑے گا ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں بھاری اضافہ ۔گزٹ نوٹیفیکیشن میں اوور سپیڈ پرموٹرسائیکل سوار کو 1500 جب کہ کاروالے کو 2500 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا، اس سے پہلے سب کے لیے یہ جرمانہ 750 روپے ہوتا تھا۔اس کے علاوہ کمرشل گاڑیوں کو اوور

سپیڈ پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا اور اوولوڈنگ پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔غلط اوور ٹیکنگ پر کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ کیا جائے گا جب کہ بے ہنگم ڈرائیونگ پر کار، موٹرسائیکل کو5 ہزاراور کمرشل گاڑی کو10 ہزار جرمانہ ہو گا۔اسی طرح غلط یو ٹرن لینے پر کار، موٹرسائیکل کو ایک ہزار اور کمرشل گاڑی کو3000 جرمانہ ہو گا جب کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار سوار کو 1500 اور کمرشل گاڑی کو 3000 جرمانہ کیا جائے گا۔

The post چالانوں میں بھاری بھرکم اضافہ موٹر سائیکل سوار اور کار والے افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کتنا جرمانہ بھرنا پڑے گا ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آرمی چیف کی مدت ملازمت کی قانون سازی !ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ ، حکومت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کی قانون سازی کے لئے چار پانچ گندے انڈوں کو نکال کر سب ووٹ کریں گے،ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ نہیں کرنا پڑے گا۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گندے انڈوں کو نکال کر سب ووٹ کریں گے، ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ نہیں کرنا پڑے گا، ہم صرف پارلیمنٹ کے ممبران سے رابطہ کریں گے پارلیمنٹ میں تمام ممبران قانون سازی میں ووٹ کریں گے۔پچھلے سال کی ایوان کی کاروائی اٹھا کردیکھ وہ صرف پارلیمنٹ میں چار پانچ گندے انڈے ہیں،ان گندے انڈوں کونکال کرباقی سب ووٹ کریں گے، ان گندے انڈوں کو سب جانتے ہیں،یہ ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھے ہوتے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہمارے ان جماعتوں کے ممبران کے ووٹ اہم ہیں، ہم صرف پارلیمنٹ کے ممبران سے رابطہ کریں گے۔

The post آرمی چیف کی مدت ملازمت کی قانون سازی !ہمیں آصف زرداری اورشہبازشریف سے رابطہ ، حکومت نے حتمی فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میری آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی تھی وہ توسیع نہیں  چاہتے تھے بلکہ۔۔۔ جنر ل (ر)شعیب کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امجد شعیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی تھی اور وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے مگر وزیر اعظم عمران خان ان کو مذید عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔نجی نیوز ٹی وی چینل کی

رپورٹ کے مطابق امجد شعیب نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 مہینوں کی مشروط توسیع ’’آرمی کمانڈ ‘‘ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرےگی تاہم دو دیگر ریٹائرڈ جنرنلزبشمول سابق ڈیفنس سیکریٹری ان کی بات سے متفق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس قانون سازی کے لئے مقررہ اکثریت نہیں کہ وہ قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاس کرا سکیں، یہ بہت نقصا ن دہ صورتحال ہے کیونکہ آرمی کے نچلے افسران یہ صورتحال دیکھتے رہیں گے اور غیر یقینی قائم رہے گی۔جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ صورتحال افراتفری کی سی ہے، اب یہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر منحصر ہے کہ وہ پاک فوج کے وقار کا خیال رکھتے ہیں یا پھر سسٹم میں اصلاحات لاکر عہدہ چھوڑتے ہیں۔جمعرات کےفیصلے میں اس بات کو دیکھا گیا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں قانونی خلاء ہے کیونکہ نہ آئین میں اور نہ ہی آرمی ایکٹ میں توسیع کا ذکر ہے۔سپریم کورٹ نے اس کی تشریح کرکے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس معاملےکو ہمیشہ کےلئے طے کر لے، تاہم اس کا وقت ٹھیک نہیں ہے اگر یہ ایک ہفتے پہلے ہوجاتا تو بات کچھ اور ہوتی۔

The post میری آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی تھی وہ توسیع نہیں  چاہتے تھے بلکہ۔۔۔ جنر ل (ر)شعیب کے تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آرمی چیف کو3سال کے بجائے صرف3 ماہ توسیع حکومت کی نااہلی سے نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اگر عدالت تین ماہ یا چھ ماہ کی مدت ملازمت میں توسیع دیتی ہے تو نیا پنڈوراباکس کھل جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم کے بطور وزیر قانون استعفیٰ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فروغ نسیم سے بہت نالاں تھے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والی آج کی سماعت

کے بعد ملک میں پیدا ہونے والا ہیجان ختم ہو گیا۔اب دیکھنا ہے کہ عدالت آرمی چیف کی مدت ملازمت کتنی مقرر کرتی ہے۔اگر عدالت تین ماہ یا چھ ماہ کی مدت ملازمت میں توسیع دیتی ہے تو نیا پنڈوراباکس کھل جائے گا تاہم ہمیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا۔حکومت کی تھوڑی سی نا اہلی کی وجہ سے آج یہ حالات آئے ہیں کہ وہ گفتگو ہو رہی ہے جو نہیں ہونی چاہئے تھی۔چند نا اہلیوں کی وجہ سے دو اداروں پر تبصرے ہورہےہیں۔

The post آرمی چیف کو3سال کے بجائے صرف3 ماہ توسیع حکومت کی نااہلی سے نیا پنڈوراباکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روسی دفاعی نظام کے حصول پر امریکی سینیٹرکا ترکی پرپابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(این این آئی)مریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما اور سینیٹر وان ہولن نے ترکی کے روسی دفاعی نظام ایس 400کی خریداری اور انقرہ کے کرد علاقوں میں جرائم جاری رکھنے ترکی پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر کے دورہ وائٹ ہائوس کے دو ہفتوں بعد کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکا اور نیٹو کے ساتھ اپنی ناک

نچوڑ رہے تھے۔ انہوں نے روس سے اس کے فضائی دفاعی سسٹم ایس400 کی خریداری سْرخ لائن عبور کرنے کے مترادف قرار دیا۔ سینیٹر موجودہ قانون میں ٹرمپ کو ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو ترکی کی طرف سے حالیہ عرصے میں شام میں فوجی کارروائی اور کردوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی بات کریں۔جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کی طرف سے اپنے روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ توقع ہے کہ انقرہ واشنگٹن کی تشویش کو سمجھے گا اور ‘ایس 400’ کو آپریشنل حالت میں لانے سے گریز کرے گا۔ نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب میں ترکی نے روس کے ایس 400 نظام کو جانچنے کے لیے امریکی ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا ہے ، پومپیو نے کہا: “یہ تشویشناک ہے لیکن ہم نے ترک حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم اسے ایس 400 کو مکمل آپریشنل حالت میں لانے سے روکنا چاہتےہیں۔

The post روسی دفاعی نظام کے حصول پر امریکی سینیٹرکا ترکی پرپابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Wednesday, November 27, 2019

چار سالہ تعطل کے بعد یمن کے حضرموت ہوائی اڈے سے پروازیں بحال

صنعاء(این این آئی)یمن کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے حضرموت میں چار سال سے بند الریان ہوائی اڈے سے گذشتہ روز فلائیٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی الریان ہوائی اڈے پر بدھ کے روز چار سال بعد ایک مسافرپرواز اتری۔قبل ازیں حضرموت کے گورنر فرج البحسنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہر کے ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور پروازوں کی آمدو رفت شروع ہونے والی ہے۔الریان ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز قاہرہ سے

آنے والے ایک یمنی طیارے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے الریان ہوائی اڈے پراترنے کی اجازت دی گئی۔گذشتہ جمعرات کو یمن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے الریان بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ اس ہوائی اڈے کو سنہ 2015ء میں القاعدہ کے اس پر قبضے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ سنہ 2016ء میں یمنی حکومت اور اس کی حامی عرب فوج نے ملک کر اس ہوائی اڈے کو دہشت گردوں سے بازیاب کرلیا تھا مگر اس پر پروازوں کی آمد ورفت بند کردی گئی تھی۔

The post چار سالہ تعطل کے بعد یمن کے حضرموت ہوائی اڈے سے پروازیں بحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جنرل باجوہ کو وزیر دفاع یا مشیر قومی سلامتی بنا دیا جائے، اہم تجویز پیش کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو وزیر دفاع یا قومی سلامتی کا عہدہ دیا جائے۔ سینئروکیل اکرم شیخ نے تجویز پیش کرد، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاناما کیس میں سینئر وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے تجویز دی ہے کہ عزت ماب آرمی چیف کو اس سے زیادہ بڑا عہدہ دینا چاہئے۔

اکرم شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کو وزیر دفاع یا پھر قومی سلامتی میں مشیر کا عہدہ بنا کر تعینات کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے ادارے کو اس مقدمے بازی میں نہ الجھائیں۔پاک فوج کے ادارے کی مضبوطی اور صلاحیتوں کو متاثر نہ کیا جائے۔اکرم شیخ نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج کے ادارے اور آرمی چیف کے ساتھ زیادتی کی۔

The post جنرل باجوہ کو وزیر دفاع یا مشیر قومی سلامتی بنا دیا جائے، اہم تجویز پیش کر دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہمسایہ ملک میں بم دھماکا، آٹھ بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

کابل(این این آئی)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 بچوں اور 6 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قندوز کے ضلع امام صاحب کے انتظامی سربراہ محب اللہ سیدی کا کہنا تھا کہ قندوز میں سڑک کنارے نصب بم سے مسافروں کی گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد جاں بحق ہوگئے۔قندوز کے ضلع امام صاحب کے انتظامی سربراہ

محب اللہ سیدی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلع کی مرکزی شاہراہ میں پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد شہری واپس جارہے تھے اور بدقسمتی سے ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کا نشانہ بن گئی اور ان کی جان چلی گئی۔صوبائی گورنر عبدالجبار نعیمی نے کہا کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر طالبان کا کنٹرول ہے اور اس کے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔

The post ہمسایہ ملک میں بم دھماکا، آٹھ بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت ،شادی کے دعوت نامے میں کارڈز کی جگہ پودے کا انتخاب

بھوپال(این این آئی)بھارتی شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی شادی کے دعوت نامے میں کارڈ کی جگہ پودے کا انتخاب کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بزنس مین پرانشو کانکین اور ان کے بھائی پراتیک ہمیشہ سے شادی کی ایسی تقریب منعقد کرنا چاہتے تھے جو ماحول دوست ہو۔پرانشو نے اپنی شادی کی تقریب میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے دعوت نامے کی جگہ پودوں کا انتخاب کیا۔

ایک انٹرویو میں پرانشو کے بھائی پراتیک نے بتایا کہ یہ خیال ہمیں اس وقت آیا جب ہم نے کچھ ایسے طریقوں پر غور کرنا شروع کیا جن سے شادی میں کھانا ضائع نہ ہو، ہم نے کاغذ کے کارڈز کی جگہ ای کارڈز کے ذریعے لوگوں کو دعوت نامہ بھیجنا شروع کیا اور درخواست کی کہ وہ اس کا جواب بھی دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے کاغذ کے ساتھ ساتھ کھانے کا ضیاع بھی کم ہوگا کیوں کہ لوگ جب ای کارڈز پر جواب دیں گے تو اندازہ ہوجائے گا کہ کتنے افراد تقریب کا حصہ بننے والے ہیں۔پراتیک کے مطابق والد تو پھر سمجھ گئے البتہ والدہ کو ہمارا یہ خیال خاص پسند نہیں آیا، انہوں نے کہا اگر ہم کارڈز نہیں بھیجیں گے تو لوگوں سے ملاقات کیسے کریں گے؟والدہ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے بعدازاں ان بھائیوں نے کارڈز کی جگہ پودوں کو شادی کے دعوت نامے کے طور پر تقسیم کرنا شروع کیا، جسے انہوں نے گرین انوائٹ کا نام دیا۔ان بھائیوں نے گملوں پر شادی کی تقریب کی تاریخ اور دْلہا دلہن کا نام پرنٹ کروایا۔پراتیک کے مطابق یہ پودے 3 سے 4 سال تک گھر میں رکھے جاسکتے ہیں۔

The post بھارت ،شادی کے دعوت نامے میں کارڈز کی جگہ پودے کا انتخاب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لیبیا سے پکڑے گئے دہشت گرد کو مصرکی فوجی عدالت سے سزائے موت

قاہرہ (این این آئی )مصر کی ایک فوجی عدالت نے چند ماہ قبل لیبیا سے پکڑ کر لائے گئے دہشت گرد ھشام عشماوی کو کئی دہشت گردانہ جرائم میں سزائے موت سنائی ہے جب کہ اس کے خلاف کئی دوسرے الزامات کا ٹرائل جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دہشت گرد ھشام عشماوی کو

مصرکی فوجی عدالت نے فرافرہ کیس کے نام سے مشہورمقدمہ میں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔عشماوی کو متعدد جرائم کے مرتکب ہونے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی ہے۔عشماوی پر سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے ، ان کے قتل کے لیے تصویر کشی اوراس سنگین اقدام کی حکمت عملی وضع کرنے کا الزام شامل ہے۔عشماوی کے جرائم میں 2013ء میں نہرسویز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد میں بھی شامل ہے۔اس کو دہشت گرد انصار بیت المقدس تنظیم کے ایک جنگجو کو دیگر عناصر کے ساتھ مل کراسماعیلیہ کے ایک سرکاری اسپتال سے ایک دہشت گرد ابو اسماء کا بھی قصور وار قرار دیا گیا۔عدالت نے انکشاف کیا کہ عشماوی نے ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں مسلح افواج کے پانچ زخمی ہوگئے تھے۔اس دہشت گرد نے قاہرہ ، اسماعیلیہ روڈ پر ایم 60 ٹینک لے جانے والے ٹینکر کے علاوہ ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جس میں ایک افسر اور ایک سپاہی سوار تھے۔عدالت نے تصدیق کی کہ عشماوی نے دہشت گرد تنظیم کے دیگر ممبروں کے ساتھ مل کر 9 اکتوبر 2013 کو اسماعیلیہ میں کار بم دھماکے سے متعدد سکیو رٹی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔ھشام عشماوی پر مصر میں سرکاری تنصیبات ، سکیورٹی اہلکاروں اور سکیورٹی مراکز پر دوسرے دہشت گردوں کے ساتھ مل کرحملے کرنے کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

The post لیبیا سے پکڑے گئے دہشت گرد کو مصرکی فوجی عدالت سے سزائے موت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

معاملے کا ڈراپ سین ، آرمی چیف سے متعلق نوٹیفکیشن میں غلطی کس نے کی؟سراغ مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے نوٹیفکیشن پر بیوروکریسی سے غلطیاں ہوئی ہیں اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر بہت کچھ اچانک ہو رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں بھی کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟۔ایک بار آرمی

چیف کی مدت ملازمت کا فیصلہ ہو جائے پھر بتائیں گے۔انہوں نے کہا جو کچھ ہوا ہے اس پر وقت آنے پر بات کریں گے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے پر بیوروکریسی سے غلطیاں ہوئی ہیں اس کو دیکھا جائے گا۔اٹارنی جنرل اور صدر پاکستان کے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بیان پر ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کی وضاحت خود اٹارنی جنرل اور صدر پاکستان کریں گے۔

The post معاملے کا ڈراپ سین ، آرمی چیف سے متعلق نوٹیفکیشن میں غلطی کس نے کی؟سراغ مل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عراق میں حکومت مخالفین مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کو آگ لگادی،پولیس کی مشتعل افراد پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 35زخمی

بغداد(این این آئی) حکومت مخالفین مظاہرین نے عراق کے جنوبی شہر نجف میں قائم ایرانی قونصل خانے کو آگ لگادی۔ مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے والا ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے والا ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے قونصل خانے پر نصب ایرانی پرچم اتار

کر وہاں عراقی پرچم بھی لہرا دیا۔تاہم اس ہنگامہ آرائی میں ایرانی قونصل خانے کا عملہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہوئے عمارت کے عقبی حصے سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے بعد حکام نے نجف میں کرفیو نافذ کردیا۔یہ واقعہ بغداد اور عراق کے شیعہ اکثریت والے علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری مظاہروں کے شدت اختیار کرنے کی علامت ہے۔مظاہرین کی جانب سے عراقی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے، عوامی کاموں کے حوالے سے شکایات اور بے روزگاری کی شرح انتہائی بلند ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

The post عراق میں حکومت مخالفین مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کو آگ لگادی،پولیس کی مشتعل افراد پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 35زخمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا یو اے ای کادور ،اماراتی قیادت سے ملاقات

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر دونوں رہ نمائوں کی زیرصدارت سعودی عرب، امارات کے درمیان قائم رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ ابو ظبی میں ہونے والے اس اجلاس میں دو طرفہ تزویراتی شراکت کو فروغ دینے کے لیے 7 نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا جن کی تفصیل ذیل میں

پیش کی جا رہی ہے۔سعودی عرب امارات کی رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کے دوران متعدد ترجیحی موضوعات میں کئی اسٹریٹیجک اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سات اسٹریٹیجک اقدامات ایگزیکٹو کمیٹی کے مابین مشترکہ منصوبوں پرکام کے اعلان کے چند ماہ بعد کیے گئے ۔ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ان اقدمات کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ کونسل دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو فروغ د ینے کے لیے توانائی اور وسائل کا مشترکہ طور پر استعمال کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ ذیل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹیجک نوعیت کے سات اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں وزارت اقتصادیات کے ساتھ ریاست میں جنرل اتھارٹی برائے سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ کے مابین دونوں ممالک کے باشندوں کے لیے مشترکہ سیاحتی ویزا جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سعودی عرب میں کسٹمز کی جنرل اتھارٹی اور متحدہ عرب امارات میں فیڈرل کسٹم اتھارٹی کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین کسٹم کوری ڈور پر تجارتی ٹریفک کے بہائو میں آسانی پیدا ہوگی اور کسٹم تعاون میں اضافہ ہوگا۔ فوڈ سکیورٹی کی مشترکہ حکمت عملی،سائبر سکیورٹی ،عام ڈیجیٹل کرنسی کے اعلانات بھی کیے گئے نیا دیوہیکل ریفائنری منصوبہ لگایا جائیگاجومغربی ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر میں 70 ارب ڈالر کی ابتدائی لاگت سے ایک جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے ساتھ روزانہ 1.2 ملین بیرل کی گنجائش والی نئی خام تیل ریفائنری کی تعمیر میں سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات بھی تعاون کرے گا۔سعودی اماراتی یوتھ کونسل کا قیام عمل میں لایاجائیگا۔

The post سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا یو اے ای کادور ،اماراتی قیادت سے ملاقات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...