Pages

Tuesday, November 26, 2019

مفتی کفایت اللہ پر حملہ،لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جانتے ہیں واقعہ کہاں پیش آیا؟

پشاور(سی پی پی)مانسہرہ انٹرچینج پر مسلح افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہے تھے۔ صاحبزادے حسین کفایت کے مطابق ان کے والد کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا۔

مفتی کفایت اللہ کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، گاڑی سے باہر کھنچنے کی کوشش بھی کی گئی۔نامعلوم افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ اور ان کے صاحبزادے حسین کفایت سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

The post مفتی کفایت اللہ پر حملہ،لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جانتے ہیں واقعہ کہاں پیش آیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...