Pages

Friday, January 31, 2020

کرونا وائرس کا خطرہ، تمام مسافروں کیلئے بڑی شرط عائد ورنہ پاکستان میں داخلہ بند، حکم نامہ جاری

لاہور( این این آئی )پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیدیا گیا جس میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ وزارت صحت نے اس سلسلہ میں ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔حکم نامے کے مطابق پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا ۔

جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا ،کرونا وائرس کی وبا ء کے پیش نظر کارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لائونج میں ہیلتھ سٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈیکلریشن فارم میں نام،پاسپورٹ نمبر اور پتہ،مختلف ممالک میں قیام اور مسافر کی صحت کی تفصیلات بتانا ہوں گی ۔

The post کرونا وائرس کا خطرہ، تمام مسافروں کیلئے بڑی شرط عائد ورنہ پاکستان میں داخلہ بند، حکم نامہ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جون میں پاکستان کا نیا پرائم منسٹر، وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے مضبوط ترین امیدوار کا انتخاب ، جانتے ہیں وہ خوش نصیب کون ہیں؟ نام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا جون میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے لانے کا پلان ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ معاملہ یہ ہے کہ ق لیگ اور عمران خان دونوں کے تیور بدل گئے ہیں۔وہ جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔عمران خان اب تلے ہوئے ہیں۔چوہدری نرادران بڑے متحمل لوگ ہیں لیکن حکومت اور ان کے درمیان

پہلے دن سے مشاورت کا فقدان رہا ہے۔اس وقت صورتحال عمران خان کے زیادہ حق میں نہیں ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔عمران خان کی معاشی ٹیم کچھ کر نہیں سکتی۔وزیراعظم بھی ٹھیک آدمی سے مشاورت نہیں کرتے۔ اپوزیشن کا پلان یہ ہے کہ جون میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں۔وہ کہتے ہیں کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کا بی پلان ہےلیکن ایسا ہو گا نہیں۔

The post جون میں پاکستان کا نیا پرائم منسٹر، وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے مضبوط ترین امیدوار کا انتخاب ، جانتے ہیں وہ خوش نصیب کون ہیں؟ نام بھی سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سرعام پھانسی کی بجائے سزائے موت پانے والے مجرموں کی پھانسی کی ویڈیو اور آڈیو بنا کر اس کی تشہیر ،بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کیخلاف سزاؤں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

پشاور ( آن لائن ) خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کے خلاف سزاؤں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عمر قید کی سزا میں کسی قسم کی معافی نہ دینے اور سزائے موت کی صورت میں مجرموں کی پھانسی کی ویڈیو اور آڈیو بنا کر تشہیر کی تجاویز دی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ کی زیر صدرات صوبائی اسمبلی کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ تجاویز دی گئیں۔ ذیلی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر ایکٹ 2010 میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز کو بھی حتمی شکل دی گئی۔کمیٹی نے اپنی تجاویز میں کہا کہ بچوں سے ذیادتی میں ملوث افراد کی سزاؤں میں کسی قسم کی معافی نہیں ہوسکے گی اور عمر قید کی سزا طبعی موت تک کی ہوگی جب کہ سرعام پھانسی کی بجائے سزائے موت پانے والے مجرموں کی پھانسی کی ویڈیو اور آڈیو بنا کر اس کی تشہیر کی جاسکتی ہے۔کمیٹی نے بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا زیادتی کے مرتکب افراد کو کسی بھی تعلیمی ادارے میں ملازمت نہ دینے کی بھی تجویز دی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے پورنو گرافی میں ملوث افراد کے لیے 14 سال تک قید کی سزا اور 50 لاکھ روپے تک کے جرمانے تجویز دی ہے

The post سرعام پھانسی کی بجائے سزائے موت پانے والے مجرموں کی پھانسی کی ویڈیو اور آڈیو بنا کر اس کی تشہیر ،بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کیخلاف سزاؤں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ، سوات کے یاسر میں کیا علامات پائی گئیں؟ہسپتال داخل

پشاور ( آن لائن )خیبر پختونخوا میں چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ضلع سوات کے علاقے اوڈیگرام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ بائیو میڈیکل انجینئر یاسر میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جس کا چین آنا جانا لگا رہتا تھا۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق یاسر کا علاج کے باوجود بخار اور زکام ٹھیک نہیں ہو رہا تھا جب کہ اس کے خون کے سفید خلیوں (وائٹ سیلز) میں کمی آ رہی تھی جس پر یاسر کو سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ مریض یاسر کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکرام شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر 10 بستروں پر مشمتل آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض یاسر چین کا سفر کرتا رہا ہے جو دو ماہ کے دوران جنوبی وزیرستان، لاہور اور کرک کا دورہ بھی کر چکا ہے۔دو روز قبل کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ارسلان بھی چینی شہر ووہان سے بخیرو عافیت اپنے گھر واپس پہنچا تھا جس میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں تاہم اس کے خون کے سیمپلز بھی قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں۔

The post خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ، سوات کے یاسر میں کیا علامات پائی گئیں؟ہسپتال داخل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کورونا وائرس پر افواہوں کی روک تھام کیلئے سرگرم ،سوشل میڈیا پر کس چیز کا آغاز کر دیا گیا ؟ جانئے

نیویارک(این این آئی)گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ساتھ صارفین کو مددگار اور مستند ذرائع سے تفصیلات کی فراہم کے لیے مختلف اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فلیگ اور سائٹ سے ہٹانے کے

منصوبے پر کام کررہی ہے، گوگل کی جانب سے کورونا وائرس سرچز کے لیے ایک ایس او ایس الرٹ بنایا گیا جبکہ ٹوئٹر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے سرچ کرنے والے افراد کو بیماری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے آفیشل چینیلز کی جانے لے کر جائے گی۔فیس بک اس کے لیے تھرڈ پارٹی چیکرز کی مدد سے وائرس سے متعلق مواد کو ریویو کرے گی اور اگر اس مواد میں کچھ غلط ہوا تو فیس بک کی جانب سے صارفین تک اس کی رسائی کو محدود کردیا جائے گا۔اسی طرح فیس بک کی جانب سے ان افراد کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا جنہوں نے اسے شیئر کیا ہوگا یا شیئر کرنے کی کوشش کریں گے۔فیس بک کی جانب سے ایسے مواد کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو عالمی طبی اداروں کی جانب سے سازشی خیالات یا غلط بیانات جیسے جعلی علاج وغیرہ کے باعث فلیگ کیا جائے گا۔فیس بک کی زیرملکیت انسٹاگرام میں بھی اس طرح کے مواد کو محدود کیا جائے گا اور ایسے ہیش ٹیگز کو بلاک کیا جائے گا جو غلط معلومات پھیلانے کا باعث بن سکیں۔گوگل کی جانب سے ایس ایس الرٹ میں سرچ رزلٹس کو دوبارہ مرتب کرتے ہوئے اہم نیوز اسٹوریز، متعلقہ مقامی نتائج، قابل اعتماد اداروں کی جانب سے مددگار معلومات اور مصدقہ حفاظتی نکات سے آگاہ کیا جائے گا۔ایس او ایس الرٹ کے ذریعے گوگل صارفین کو غلط یا جعلی خبروں کی بجائے قابل اعتماد تفصیلات تک رسائی میں مدد دینے کا خواہشمند ہے۔گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے بھی کہا کہ وہ اس وائرس پر سرچ کرنے والے افراد کے سامنے قابل اعتبار ذرائع کی ویڈیوز کو پروموٹ کرے گی۔ٹوئٹر کی جانب سے 15 ممالک میں مہم شروع کی جارہی ہے جن میں امریکا، برطانیہ، ہانگ کانگ، سنگاپور اور آسٹریلیا دیگر ممالک شامل ہیں اور اس میں مزید ممالک کو بھی جلد شامل کیا جائے گا۔

The post گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کورونا وائرس پر افواہوں کی روک تھام کیلئے سرگرم ،سوشل میڈیا پر کس چیز کا آغاز کر دیا گیا ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر فائرنگ ، 10 نمازی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی پولیس نے یروشلم (بیت المقدس) کے اہم ترین مقام مسجد اقصیٰ میں گھس کر فائرنگ کرکے 10 نمازیوں کو زخمی کردیا۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے امن کا تنازع منصوبہ پیش کیے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر پہلا حملہ ہے۔ترکی کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یروشلم اسلامک وقف آرگنائزیشن نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے

مسجد اقصیٰ سے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا۔ان کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس سے 10 افراد زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ ہزاروں فلسطینی خصوصی طور پر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں اور اسرائیلی تسلط کو مسترد کرتے ہیں۔اسرائیل نے 1967 میں مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کیا تھا۔

The post اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر فائرنگ ، 10 نمازی زخمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس سے بچا ئوکے تناظر میںپاکستان نےکس چیز کی برآمدپر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، کیا چیز عوام کیلئے ہر وقت مارکیٹ میں دستیاب ہونی چاہیے؟ احکامات جاری کر دیئے گئے

لاہور( این این آئی)کرونا وائرس سے بچا ئوکے تناظر میں پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اقدام کرونا وائرس سے بچائو کے طور پر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے متعلقہ وزارتوں اور

صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے ماسک اور دستانوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ وائرس سے بچا ئوکے لیے ہر وقت ہر جگہ پر ضروری اسٹاک موجود ہونا چاہیے۔مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ زمینی، فضائی یا بحری راستوں سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی روکی جائے۔ اس سلسلے میں تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

The post کرونا وائرس سے بچا ئوکے تناظر میںپاکستان نےکس چیز کی برآمدپر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، کیا چیز عوام کیلئے ہر وقت مارکیٹ میں دستیاب ہونی چاہیے؟ احکامات جاری کر دیئے گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی اور پاکستان کے مابین دو ملکی شہریت کے لئے معاہدہ ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی اور پاکستان کے مابین جلد دوہری شہریت کے معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلی صباح نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے شہریوں کو دہری شہریت دی جا سکے۔پاکستانی وزارت داخلہ کے

مطابق وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ اور ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ترکی کے سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کو اپنے شہریوں کو دہری شہریت کی اجازت دینے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔اس معاہدے کے تحت شہری دونوں ملکوں کی قومیت رکھ سکیں گے اور مشترکہ سطح کے اقدامات سے مستفید ہونگے۔

The post ترکی اور پاکستان کے مابین دو ملکی شہریت کے لئے معاہدہ ہونے کا امکان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خواجہ آصف کے 3انٹرویوز روک دیے گئے انٹرویو کے دوران لیگی رہنما کیا انکشاف کر بیٹھے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے نوازشریف کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما کے تین انٹریو ز کو روک گئے ہیں ۔ معروف صحافی نے بتایا ہے کہ شریف خاندان میں لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے، مریم نواز ملک سے باہر جانے کیلئے باضد ہیں ، مریم نواز سمجھتی ہیں کہ

نوا ز شریف شہبا زشریف کے زیر اثر فیصلے کررہے ہیں۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے جیو پر تین انٹرویو ریکارڈ کرائے جو سینئر صحافی سلیم صافی کے پروگرام کیلئے تھے، انہیں آن ائیر نہیں ہونے دیا گیا ۔ جبکہ بعدمیں خواجہ آصف نے اے آر وائے کو انٹریو دیا۔ شریف خاندان میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے ۔

The post خواجہ آصف کے 3انٹرویوز روک دیے گئے انٹرویو کے دوران لیگی رہنما کیا انکشاف کر بیٹھے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وفاقی دارلحکومت سے طالبات کے اغوا کیس میں ورثہ کوکس ملک کے نمبرز سے کالز موصول ہو نے لگیں ؟تہلکہ خیز انکشا ف

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارلحکومت سے طالبات کے اغوا کیس میں ورثہ کو افغانستان کے نمبرز سے کالز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ،پولیس تاحال طالبات کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔ جمعہ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی

سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ ایف آئی اے امیگریشن ،پورے پاکستان اور افغان بارڈر سے تفصیلات اکھٹی کی گئیں۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ نے افغانستان کے نمبرز کی لسٹ سامنے رکھ دی۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔

The post وفاقی دارلحکومت سے طالبات کے اغوا کیس میں ورثہ کوکس ملک کے نمبرز سے کالز موصول ہو نے لگیں ؟تہلکہ خیز انکشا ف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بل گیٹس کی بیٹی جینیفرنے مسلمان نوجوان نیال نصر سے منگنی کر لی  نیال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا الفاظ لکھے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک(این این آئی)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے ارب پتی شخص بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے مصری دوست نیال نصر سے منگنی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جینیفر نے اپنی منگنی کی خبر شیئر کی۔ جینیفر نے نیال کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی اور منگیتر کے لیے محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔جینیفر کا کہنا تھا کہ

انہیں باقی کی زندگی نیال کے ساتھ گزارنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔دوسری جانب نیال نصر کی جانب سے بھی منگیتر جینیفر کے ہمراہ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان تصور کر رہے ہیں۔ منگیتر جینیفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جین، ممکنہ طور پر تم میں وہ تمام خصوصیات ہیں جس کا میں تصور کرتا تھا، زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ جینیفر کے منگیتر نیال نصر مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ 28سالہ نیل نصر نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ 23 سالہ جینیفر خود بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں اسی لیے ان کے اور نیال نصر کے روابط قائم ہوئے اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post بل گیٹس کی بیٹی جینیفرنے مسلمان نوجوان نیال نصر سے منگنی کر لی  نیال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا الفاظ لکھے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سرحدوں سے آزاد زونگ4جی ۔خواب ایک مسافر کا۔۔75ممالک میں 20ہزار سے زائد مقامات پر LTEرومنگ کی فراہمی 100سے زائد شراکت داروں کے توسط سے ہوا سب ممکن!

اسلام آباد(پریس ریلیز) پاکستان کا معروف ٹیلی مواصلات کانیٹ ورک، زونگ 4 جی اب اپنے صارفین کو 75 ممالک میں 20ہزار سے زیادہ عالمی مقامات پر سفر کے دوران LTE رومنگ کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ زونگ 4 جی اپنی غیرمعمولی رفتار سے اپنی بین الاقوامی کوریج اور شراکت میں بتدریج اضافہ کررہی ہے اور اپنے صارفین کو بہترین معیار کی کوریج کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے 100 سے زیادہ بین الاقوامی ٹیلی مواصلات آپریٹرز کے ساتھ شراکتی معائدہ جات کیے گئے ہیں۔زونگ 4 جی کے سرکاری ترجمان نے اس سنگ میل کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، “ایک صارف مرکوز کمپنی کے طور پر ، زونگ 4 جی کو اپنے صارف کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے۔ اپنے صارفین کی عالمی سطح ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے زونگ 4جی رابطوں کے بہترین معیار کے ساتھ خدمات کی فراہمی کے وعدے پر عمل پیرا ہے۔ ہم اپنے صارفین کوعالمی معیار کی بہترین خدمات کی فراہمی کی بے مثال حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے اپنی کوالٹی کے بہترین معیار اور کوریج کی وسعت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
درج ذیل ان ممالک کی فہرست ہے جہاں زونگ 4G کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین بہترینLTE رومنگ خدمات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیںا-:

کاروبار اور تفریح دونوں کے لئے سفر کرنے والے صارفین کو زیادہ آسانی فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ، زونگ 4 جی ان ممالک کے لئے سستی ترین رومنگ پیکجز بھی پیش کر رہا ہے۔ 14 ملین 4 جی صارفین اور 12500 سے زیادہ ٹاورز کے ساتھ زونگ 4 جی اپنے صارفین کو ملک کے سب سے وسیع نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

The post سرحدوں سے آزاد زونگ4جی ۔خواب ایک مسافر کا۔۔75ممالک میں 20ہزار سے زائد مقامات پر LTEرومنگ کی فراہمی 100سے زائد شراکت داروں کے توسط سے ہوا سب ممکن! appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موسم کے بدلتے تیور آئندہ ہفتے ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا،شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے تاہم دیگرمیدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقا ت میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام  میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

تاہم بارش متوقع نہیں۔ صبح کے وقت سردی میں کمی ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 14 تک جا سکتا ہے۔ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گاصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔جھنگ، فیصل آباد، خانیوال، سرگودھا، ملتان، ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، لاہور اور ساہیوال میں دھند پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گوجرانوالہ میں شام اور رات میں بو نداباندی ہوسکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پشاور، مردان، صوابی، چترال، استور، مالم جبہ ، دیر ، کالام اور کرم کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔سندھ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

The post موسم کے بدلتے تیور آئندہ ہفتے ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، چین سے پاکستان کیسے پہنچا؟پاکستانی طالبعلم اپنی کیفیت بتاتے ہوئے رنجیدہ ہو گیا

کراچی(این این آئی)  چین سے واپس آنیوالے پاکستانی طالب علم ارسلان امین نے کہا ہے کہ ووہان شہر یں 559پاکستانی محصور ہیں صرف ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کی تعداد 105کے قریب ہے، اتنی دہشت ہے کہ کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا ،وہان شہر میں محصور پاکستانیوں میں ایک اور پاکستانی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد

تعداد پانچ ہوگئی ۔ایک انٹرویو میں ارسلان نے کہاکہ ووہان شہر یں 559پاکستانی محصور ہیں صرف ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کی تعداد 105کے قریب ہے جن میں پی ایچ ڈی کرنے والے ایسے طلبا بھی شامل ہیں جن کے ہمراہ ان کی فیملی اور شیر خوار بچوں سمیت چھوٹے بچے بھی ہیں۔ارسلان نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا جنوری میں ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھی تاہم لوگوں کی جانب سے ابتدا میں اس پر کوئی زیادہ توجہ نہیں دی گئی تاہم بین الاقوامی میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، ارسلان ووہان میں محصور طلبا کے ساتھ رابطہ میں ہیں، انھوں نے بتایا کہ ووہان شہر میں محصور پاکستانیوں میں ایک اور پاکستانی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اور تعداد5تک پہنچ چکی ہے۔ارسلان امین کے مطابق وہ 22جنوری کو اپنی تعطیلات گزارنے کیلئے شنگھائی پہنچے، اسی دوران کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی اور ووہان شہر کو سیل کردیا گیا، انھوں نے بتایا کہ ان کے ہمراہ سندھ کے دو اور لاہور کا بھی ایک طالب علم تھا ہم نے اپنی یونیورسٹی سے پاکستان جانے کی اجازت مانگی جو مل گئی تاہم انھیں شنگھائی میں قیام کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ نہیں مل سکی کیونکہ جیسے ہی کسی کو معلوم ہوتا تھا کہ ہم ووہان شہر سے آئے ہیں تو کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، اسی حالت میں ایئرپورٹ کا رخ کیا جہاں بورڈنگ کے بعد حکام نے

روانگی سے روک دیا اور طبی معائنے کی شرط عائد کردی۔ارسلان نے کہاکہ انھوں نے نجی طور پر طبی معائنہ کرایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد حکام نے پاکستان روانگی کی اجازت دی اور وہ براستہ دبئی 28جنوری کی رات کو کراچی پہنچے، پاکستانی طلبا ابھی تک ان سے رابطے میں ہیں اور ان طلبا نے ہی ارسلان سے اپیل کی کہ میڈیا کے ذریعے ان کی التجا وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان تک

پہنچائی جائے اور جلد از جلد انھیں چین سے پاکستان لایا جائے۔دریں اثنا چین سے واپس آنے والا طالب علم ارسلان کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق چین سے آنے والے طالب علم ارسلان کو طلب کیا گیا اور انہیں ا ارسلان کو جمعرات کو ہی ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا اور وہ 14 دن تک ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رہے گا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ارسلان کا سیمپل لے کر

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد پہنچا دیا گیا ، اسلام آباد سے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائے گا، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو جاپان سے کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس مل گئی ہیں۔واضح رہے ارسلان حال ہی میں چین کے شہر ووہان سے کراچی کے علاقے لیاری پہنچا ۔

The post کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، چین سے پاکستان کیسے پہنچا؟پاکستانی طالبعلم اپنی کیفیت بتاتے ہوئے رنجیدہ ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مسافر طیارے میں  بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

ماسکو( آن لائن )روس میں ایک مسافرطیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب اس میں سوار خاتون مسافر نے طیارے کی راہداری میں کھڑی ہو کر خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فضائی کمپنی ایس 7 ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے جس مسافر طیارہ میں یہ

واقعہ پیش آیا وہ کریمیا کے علاقے سیمفروپول سے ماسکو جا رہا تھا۔ماسکو کے ڈومو ڈیڈو ہوائی اڈے پر طیارے کے اترنے کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے قبضے سے کسی قسم کا دھماکا خیز مواد نہیں ملا ہے۔ خاتون کی طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی کے محرک کا پتا نہیں چلا ہے

The post مسافر طیارے میں  بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈز کا کیا بنا ؟ اورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب روپےفنڈز میں جمع کروائے ، کل رقم کہاں تک جا پہنچی ؟ جانئے

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیم فنڈز میں جمع رقم سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ روپے جمع ہوئے ۔جس مین سے اوور سیز پاکستانیوں نے ایک ارب73 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں بھیجے ۔پاکستانیوں نے 10 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی۔

جبکہ موبائل فون پر میسج کے ذریعے دیئے گئے عطیہ کی رقم 15 کروڑ 45 لاکھ ہے جو کہ موبائل کمپنیوں کے ذریعے سے حاصل کی گئی۔اووسیز پاکستانیوں کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی دل کھول کر پاکستان کے لئے ایک ارب 73 کروڑ روپے کا فنڈ جمع کرایا ۔ جس میں سے برطانیہ میں مقیم اووسیز کا حصہ 45لاکھ جبکہ امریکی میں مقیم افراد نے 59 کروڑ روپے عطیات دیئے۔دوسری جانب سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں موجود افراد نے ایک کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔آسٹریلیاسے ایک اور جنوبی افریقی میں 2 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ذرائع وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ ابھی بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے ۔ ڈیم کی رقم کو کہیں خرچ نہیں کیا جا رہا ) تاہم اس کی فنانس مینیجمنٹ ضرور کی جا رہی ہے۔ ڈیم فنڈز میں ابھی بھی لوگ پیسے جمع کرا رہے ہیں ۔ واضح سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کے لئے مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لوگوں سے اپیل کی گئی کہ ملک کی خاطر ڈیم فنڈ میں بھر چڑھ کر حصہ لیا گیا ۔اور اربوں روپے جمع کرا دیئے گئے۔ تام ڈیم کے قیام کے لئے ابھی تک کوئی اقدام نہ کیا گیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نی دیامربھاشا ڈیم فنڈ کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ہے اورگورنر سٹیٹ بینک کو ڈیم فنڈ نہ ملنے کی شکایات کانوٹس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کوڈیم فنڈز جمع نہ ہونے کے بارے میں متعدد شکایات ملی ہیں، نجی بنک فنڈ وصول نہیں کررہے۔

The post سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈز کا کیا بنا ؟ اورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب روپےفنڈز میں جمع کروائے ، کل رقم کہاں تک جا پہنچی ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

معروف خاتون صحافی نے خودکشی کر لی

قاہرہ( آن لائن )مصری خاتون صحافی نے بند کمرے میں خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی جب اس نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی کارروآئی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس کو بیان جمع کرواتے ہوئے خاتون کے شوہر نے بتایا کہ میں نے دفتر سے بار بار گھر فون کیا لیکن میرا اپنی بیوی سے رابطہ نہ ہو سکا۔اپنی بیون کا نام رحاب بنانے ہوئے

اس کا کہنا تھا کہ میں نے اس کو بار بار فون کیا لیکن جب بہت زیادہ وقت گزر گیا اور کسی قسم کا کوئی جواب نہ ملا تو میں پریشان ہوا ۔خاوند نے پریشانی کے باعث رحاب کی والدہ کو فون کیا جس پر ان کی جانب سے بھی یہی بتایا گیا کہ ان کا بھی رحاب سے رابطہ نہیں ہو رہا۔شوہر نے اپنی ساس کو کہا کہ وہ جنوبی قائرہ میں موجود ان کے گھر جائیں اور تحقیقات کریں کہ کیا ماجرا ہے۔والدہ جب گھر پہنچی تو بہت دیر انتظار کرتی رہیں لیکن دستک دینے پر بھی کسی نے دروازہ نہیں کھولا جس پر یہ بات ان کے لئے پریشانی کا سبب بنی۔ والدہ نے پڑوسیون سے مدد مانگی اور گھر کا دروازہ توڑا۔دروازہ ٹوٹتے ہی اسے سامنے اپنی بیٹی کی لاش ملی جس نے والدہ کو پریشان کر دیا۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھر کے سارے دروازے اور کھڑکیاں اندر سے بند تھیں جس کا مطلب ہے کہ کوئی اندر نہیں آیا نہ ہی کوئی انہیں مار کر باہر گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اسے خودکشی کا عمل قرار دیتے ہوئے وجہ دریافت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خاوند کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ہمارے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی یا ایسا کوئی معاملہ رحاب کے ساتھ پیش نہیں آیا جس سے و ہ اتنا بڑا قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتی۔پولیس نے کارروآئی کا آغاز کر دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ خودکشی کی وجہ جلد ہی سامنے آ جائے گی۔

The post معروف خاتون صحافی نے خودکشی کر لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بینظیر انکم سپورٹ ’’غریب افسران‘‘ ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے ماہانہ کتنی رقم بٹوری جاتی رہی ؟ حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد( آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد پر پلنے والے گریڈ17سے22کے غریب افسران ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے۔ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے نادرا سے تمام افسران کے ڈیٹا تک رسائی مانگ لی،مجموعی طور پر گریڈ سترہ سے بائیس تک کے دوہزار37 افسران نے

اپنے اور اپنی بیویوں کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے وصول کئے۔اعلی افسران ماہانہ1600 سہ ماہی5000روپے امداد لیتے رہے۔ دستاویز کے مطابق سندھ کے گریڈ 17سے22 تک کے938 افسران نے بی آئی ایس پی سے غریبوں کو ملنے والی امداد پر ہاتھ صاف کیے، 50 افسران نے براہ راست خود جبکہ888 افسران نے بیویوں کے ذریعے پیسے لئے۔سندھ سے گریڈ20 کے افسران محمد فیاض ،محمد احمد ،فداحسین ،حبیب اللہ گوٹو ،شیر محمد ،غلام مرتضی ،شبیراحمد ،مشتاق احمد،جان محمد ،محمدعثمان شامل ہیں جبکہ گریڈ17سے19کے افسران بھی بی آئی ایس پی کی امداد پرپلتے رہے۔پنجاب کے گریڈ 17 سے 22 تک کے101 افسران نے بی آئی ایس پی سے غریبوں کو ملنے والے فنڈز پر ہاتھ صاف کیے۔

The post بینظیر انکم سپورٹ ’’غریب افسران‘‘ ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے ماہانہ کتنی رقم بٹوری جاتی رہی ؟ حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس پوری دنیا میں خوف کی علامت بن گیا ، اب تک کتنی اموات ہو گئیں؟وبا کو ’’عالمی ایمرجنسی‘ ‘قرار دیدیا گیا

جنیوا( آن لائن) اقوامِ متحدہ کے تحت قائم عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین میں نئے کرونا وائرس کی وبا 18 ممالک میں پھیلنے کے بعد اسے عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے ۔30 جنوری کو ڈبلیو ایچ او کے صدر دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں چینی ماہرین نے چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کرونا وائرس کی نئی قسم سے 213 افراد کی موت کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ 7711 مریضوں میں تصدیق ہوئی جب کہ 12 ہزار 167 مریض مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں، ان مریضوں میں 1370 افراد تشویش ناک ہیں اور صرف 124 افراد ہی صحت مند ہوکر ہسپتال سے فارغ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی عالمی ایمرجنسی کے ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 18 ممالک میں 82 نئے کیس سامنے ا?ئے ہیں لیکن بتایا گیا کہ ان میں سے صرف 7 افراد ایسے ہیں جنہوں نے چین کا سفر نہیں کیا تھا۔ چین سے باہر تین ممالک میں کرونا وائرس ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ چینی حکام عالمی ادارہ صحت سے ہر روز مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے چینی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کی فوری شناخت اور جینیاتی تجزیئے پر چینی کارکردگی کو سراہا۔ اس کی بدولت اب دنیا بھر میں کرونا وائرس کی شناخت ممکن ہوگئی ہے اور بچاؤ کے نئے طریقے بھی سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کا سب سے پہلا کیس گزشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد کئی ممالک کے چین سے سامان کی ترسیل اور پروازیں تک روک دی ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر کرنے سے روک دیا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ نے چوتھے درجے کی وارننگ جاری کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے عالمی ادارہ صحت کو اس نئے وائرس کے کیسز کے حوالے سے پہلی بار دسمبر کے آخر میں آگاہ کیا تھا۔دنیا کے 18 ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں امریکا،

فرانس، جاپان، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، ویت نام، آسٹریلیا، فلپائن، بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں۔علاوہ ازیں روس نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے چین کے ساتھ اپنی سرحد کو فوری طور پر بند کردیا جب کہ روسی حکومت نے چینی شہریوں کو فوری طور پر ویزوں کا اجرا بھی روک دیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہیکہ چین کے ساتھ ریلوے کے ذریعے آمدروفت بھی محدود کی جائے گی جس کے بعد 31 جنوری سے صرف ماسکو اور بیجنگ کے درمیان چلنے والی ٹرینیں جاری رکھی جائیں گی۔

The post کرونا وائرس پوری دنیا میں خوف کی علامت بن گیا ، اب تک کتنی اموات ہو گئیں؟وبا کو ’’عالمی ایمرجنسی‘ ‘قرار دیدیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ !پاکستان نے چین سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ سنا دیا

کراچی( آن لائن ) کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ

چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

The post کرونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ !پاکستان نے چین سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کے بعد پاکستان کااگلا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ انتہائی مضبوط ترین اُمیدوار کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں جو اگلی باری لگنی ہے اس میں وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ مریم نواز اور شہباز شریف سے ہو گا ۔ تفصیلات کےک مطابق سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کیخلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں ، حکومت اس وقت صرف اپوزیشن لیڈر

اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹارگٹ بنا رہی ہے ۔ آئند عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ ہو گا ۔ مجھے لگتا ہے کہ ن لیگ کے صدرمیاں شہباز شریف نے ڈیوڈ روز کے خلاف کیس کی کافی تیاری کر رکھی ہے کیونکہ برطانیہ میں مقدمے کا پراسیس انتہائی پیچیدہ ہوتا ہے ۔ اگر شہباز شریف وہاں یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے تواس کا نقصان تحریک انصاف کی حکومت کو اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستان کیلئے اگلا وزیراعظم شہباز شریف کو بنانے کا فیصلہ کر لیا اور نواز شرف بھی چاہتے ہیں کہ یہ موقع شہباز شریف کو ضرور دیا جانا چاہیے ۔

The post عمران خان کے بعد پاکستان کااگلا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ انتہائی مضبوط ترین اُمیدوار کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, January 30, 2020

کورونا وائرس کی تشخص اور روک تھام،جاپان پاکستان کی مدد کیلئےمیدان میں آگیا کیا چیز پاکستان فوری طور پر بجھوا دی، امریکا نے بھی پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن )کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے حکومت جاپان نے 1000 سیمپلز کی تشخیص کے لیے کٹس پاکستان کو بھجوا دی ہیں۔قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویڑن کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیمان کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس بھجوادی گئی ہیں جو کہ جمعے کی صبح انہیں موصول ہو جائیں گی، جس کے بعد وہ کم از کم ایک ہزار

مشتبہ سیمپلز کی تشخیص کے قابل ہو جائیں گے۔ڈاکٹر سلمان کا کہنا تھا کہ جاپان کے علاوہ امریکا کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے بھی کیمیکلز حکومت پاکستان کو مہیا کیے جارہے ہیں جو کہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان نے جرمنی، چین اور ہانگ کانگ جنگ سے ان پرائیمز یا کیمیکلز کی خریداری کے لیے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مقامی طور پر کرونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت قومی ادارہ برائے صحت تقریبا تمام وائرسز کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن چونکہ کرونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے اس لیے اس کی تشخیص میں استعمال ہونے والے پرائمرز یا کیمیکلز پاکستان میں تیار نہیں ہورہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز قومی ادارہ برائے صحت کو پرائمرز ملنے کے بعد پورے ملک سے مشتبہ سمپلز ان کے پاس پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام نے بھی بتایا ہے کہ کئی دوست ممالک جن میں چین جاپان امریکہ اور جرمنی شامل ہیں پاکستان کو کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے آلات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے حکام بھی ضروری ادویات اور آلات حاصل کر رہے ہیں جنہیں کسی بھی ناگہانی صورت حال میں حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے گا

The post کورونا وائرس کی تشخص اور روک تھام،جاپان پاکستان کی مدد کیلئےمیدان میں آگیا کیا چیز پاکستان فوری طور پر بجھوا دی، امریکا نے بھی پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین سے پاکستان آنے والے طالب علم ارسلان کواچانک اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے آنے والے طالب علم ارسلان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق چین سے کراچی آنے والے نوجوان ارسلان کو کراچی کے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان کو

گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے 14 دن تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا اور اسلام آباد سے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ارسلان کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔واضح رہےکہ چین کی ووہان یونیورسٹی کا طالب علم ارسلان کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ہے جس 28 جنوری کو چین سے اپنے گھر پہنچا۔

The post چین سے پاکستان آنے والے طالب علم ارسلان کواچانک اسپتال منتقل کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا چین میں موجود شہریوں کو نہ نکالنے کا اعلان نیوزی لینڈ ، بھارت اور ترکی نے شہریوں کو نکالنے کیلئے حکمت عملی اپنا لی ؟ دھماکے دار اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں کورونا وائرس سے خوفزدہ پاکستانیوں کو نکالے جانے کے امکانات کو یہ کہہ کر ختم کردیاکہ پاکستان، خطے اور دنیا کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو وہاں سے نہ نکالیں۔

جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کے لیے 300 نشستوں پر مشتمل چارٹر طیارہ استعمال کرے گا جس میں اضافی نشستیں آسٹریلوی شہریوں کو دی جائیں گی۔دریں اثنا ادھر ترکی بھی کارگو طیارے کے ذریعے اپنے 34 شہریوں کو ووہان سےنکال رہا ہے جب کہ جارجیا، آذربائیجان اور البانیہ کے شہریوں کوبھی ترک طیارہ ہی واپس لایا جائے گا۔ قبل ازیں جنوبی کوریا نے اپنے 720 شہریوں میں سے 368 کو خصوصی طیارے سے واپس بلا لیا۔جبکہ بھارت نے بھی چین سے درخواست کی ہے کہ وہ 2 طیاروں کے ذریعے اپنے شہریوں کو ووہان سے نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے بوئنگ 747 ممبئی میں تیار ہے۔

The post پاکستان کا چین میں موجود شہریوں کو نہ نکالنے کا اعلان نیوزی لینڈ ، بھارت اور ترکی نے شہریوں کو نکالنے کیلئے حکمت عملی اپنا لی ؟ دھماکے دار اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ووہان شہر کرونا وائرس نے پنجھے گاڑھ لیے ، صورتحال خوفناک شکل اختیار کر گئی ، پاکستان آنیوالے شہری نے صورتحال بتادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس وائرس چین میں موجود پاکستانی باشندے مشکلات سے دوچار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ارسلان چینی شہر ووہان سے بخیرو عافیت اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارسلان نے بتایا کہ ووہان شہر میں برا حال ہے، شہر سیل ہے اور حکومت کی ہدایت ہے کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں

اور جو نکل رہے ہیں ان کا معائنہ کیا جارہا ہے اور ڈاکٹروں کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا جارہا ہے ۔طالب علم نے مزید بتایا کہ اس کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور سب کچھ کلیئر ہونے پر واپسی کی اجازت ملی۔ارسلان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے اور 559 پاکستانی ووہان صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ووہان شہر سیل ہونے سے پہلے وہاں سے نکل چکا تھا۔

The post ووہان شہر کرونا وائرس نے پنجھے گاڑھ لیے ، صورتحال خوفناک شکل اختیار کر گئی ، پاکستان آنیوالے شہری نے صورتحال بتادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ن لیگی سینئر رہنما و رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن اسمبلی کاشف چودھری کافیصلہ جعلی ڈگری فیصلہ سنا دیا ہے ۔جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے،

عدالت نے الیکشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی کا نوٹس جاری کرے ۔ واضح رہے کہ کاشف چودھری 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 241 (بہاولنگر- V) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

The post ن لیگی سینئر رہنما و رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل قرار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک انصاف کی جانب سے متعدد عہدوں کی آفرز م کیا سابق وزیر داخلہ حکومت کا حصہ بن رہے ہیں ؟ چودھری نثارعلی خان نے سرپرائز دیدیا

چکری(مانیٹرنگ ڈیسک ) لیگی رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مجھے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے آبائی گاؤں چکری حلقہ این اے 59 میں سابق یو سی چیئرمینوں، کونسلروں اور حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ پاکستانی عوام کے لئے

اور مشکل ہیں میں صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا رہا ہوں نہ ہی حکومت کا حصہ بن رہاہوں، جب بھی فیصلہ کیا ضمیر اور خمیر کے مطابق کرونگا، میرے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے لگا ہوں، عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد بر سراقتدار آئے مگر ناکام رہے، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں۔

The post تحریک انصاف کی جانب سے متعدد عہدوں کی آفرز م کیا سابق وزیر داخلہ حکومت کا حصہ بن رہے ہیں ؟ چودھری نثارعلی خان نے سرپرائز دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترمیمی ایکٹ بل منظوری،مودی سرکار کے مسلمانوں کیخلاف ہتھکنڈوں بھارتی مسلمان سینئراداکار نے خاموشی توڑ دی،مودی کو آئینہ دکھا دیا

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری کو مسلم مخالف قانون کی مخالفت کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے نشانے پر رکھ لیا جس پر جاوید جعفری نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔جاوید جعفری کاشمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مودی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے مسلم مخالف شہریت کے متنازع قانون کے خلاف آواز اٹھائی اور کھل کر اس کے خلاف بیان دیا۔ .

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کواپوزیشن سمیت دیگر سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جب کہ اس قانون کے خلاف احتجاج بھارت سے نکل کر یورپ تک پہنچ گیا ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے یورپ میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرائی تاہم انتہا پسند ہندوؤں کو ان کا یہ اقدام ایک آنکھ نہیں بھایا اور سوشل میڈیا پر ان پر تنقید شروع ہوگئی، یہاں تک کہ ایک خاتون نے انہیں کہا کہ آپ یورپ کیوں نہیں چلے جاتے ہمیں اپنی قوم میں آپ جیسے غداروں کی ضرورت نہیں۔جاوید جعفری نے خاتون کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی قوم؟ میڈم آپ نے کب خریدی؟ ا آخری بار جب میں نے آئین پڑھا تھا تواس میں جمہوریت، برابری اور اختلاف رائے کے حق کی بات کی گئی تھی۔ نہیں معلوم آپ نے نجی طور پر اس میں تبدیلیاں کردی ہوں۔

The post ترمیمی ایکٹ بل منظوری،مودی سرکار کے مسلمانوں کیخلاف ہتھکنڈوں بھارتی مسلمان سینئراداکار نے خاموشی توڑ دی،مودی کو آئینہ دکھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قرآن کریم کے شہید اوراق کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے مدینہ فاؤنڈیشن کو ڈسپوزل پلانٹ لگانے کی اجازت دینے کی منظوری

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 90 شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی کابینہ کا 24 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے پنجاب انوائرمینٹل ٹریبونل لاہور کے چیئرپرسن کے عہدے پرجسٹس سید افتخار حسین شاہ کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ انجمن ناشران قرآن مجید اردو بازار لاہور کے صدر کے عہدے کیلئے کاشف اقبال کے نام کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں قرآن کریم کے شہید اوراق کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے ڈسپوزل پلانٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اورپنجاب کابینہ نے مدینہ فاؤنڈیشن کو ڈسپوزل پلانٹ لگانے کی منظوری دی- پنجاب سٹیمپ رولز 1934 میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سٹیمپ رولز 1934 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔جس کے تحت سٹیمپ وینڈرزکا مکمل ڈیٹا آٹومیشن ہو گااورسٹیمپ وینڈرز کوکم مالیت کے سٹیمپ پیپرزکی خرید و فروخت کیلئے سمارٹ کارڈ دیا جائے گا-اجلاس میں پنجاب الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے رولز 2019 کی منظوری دی گئی اور پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی۔اس ترمیم سے تعمیراتی صنعت کو سہولت ملے گی-

The post قرآن کریم کے شہید اوراق کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے مدینہ فاؤنڈیشن کو ڈسپوزل پلانٹ لگانے کی اجازت دینے کی منظوری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کا وہ عوامی منصوبہ جس کیلئے متحدہ عرب امارات نے 200ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، حکومتی پروگرام پر مکمل اظہار اعتماد

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کامیاب جوان پروگرام کے لئے پاکستان کو دو سو ملین ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت دیکھی ہے پاکستان کے ساتھ ملکر نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے ۔

جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں یو اے ای سفیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی اور کامیاب جوان پروگرام کے لئے پاکستان کو دو سو ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا، رقم کا وعدہ ابو ظہبی کے کراون پرنس محمد بن زید النہیان کی جانب سے حالیہ دورہ کے دوران کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران یو اے ای سفیرنے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت دیکھی ہے، پاکستان سے مل کر نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کریں گے، پاکستانی نوجوانوں کے لئے عملی اقدامات کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔یو اے ای نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرم شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا ،پاکستانی نوجوانوں کا وفد متحدہ عرب امارات بھیجنے پر اتفاق کیا گیا جہاں ان کو انٹرپنورشپ سمیت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مہارت سکھائی جائیگی ،ساتھ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نوجوانوں کو دبئی ایکسپو 2020 میں بھی شراکت دار بنانے کی پیشکش بھی کر دی، دبئی ایکسپو میں پاکستانی نوجوانوں کو خصوصی پویلیںن دئیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام میں یو اے ای تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے ویژن کے مطابق نوجوان طبقے کو اوپر اٹھانا ہے نوجوانوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے نوجوان آنے والے سالوں میں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔

The post عمران خان کا وہ عوامی منصوبہ جس کیلئے متحدہ عرب امارات نے 200ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، حکومتی پروگرام پر مکمل اظہار اعتماد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس سے بچنے کے طریقے، اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں، علامات میں کھانسی، چھینک آنا اور سانس کی کمی شامل لیکن پاکستانی عوام پریشان نہ ہوں،خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاو کا طبی سامان پاکستان کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ جناح اسپتال کراچی ، ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس، ائیر پورٹ اور سی پورٹ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ماہر متعدی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح صرف 3 فیصد ہے لہٰذا عوام خوفزدہ نہ ہوں۔کولمبیا کی یونیورسٹی آف برٹش کے کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل کری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔ڈاکٹر مائیکل کری نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپ کر رکھیں، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح باقاعدگی سے دھوئیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔علاوہ ازیں امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے لوگوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔کورونا وائرس کی علامات میں کھانسی، چھینک آنا اور سانس کی کمی شامل ہے جب کہ کچھ مریضوں کو سر درد اور معدے کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈاکٹر مائیکل کری نے کہا کہ حفظانِ صحت کی مشق کرنے علاوہ اپنے نظامِ قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کوئی ویکسین تیار نہیں کی گئی ہے اور نا ہی ہمارے پاس اس وائرس پر قابو پانے کے لیے کوئی دوائیاں ہیں۔ڈاکٹر نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ (این نائن فائیو) ماسک کا استعمال کریں جو عام طور پر پاکستان میں اسموگ کے موسم میں استعمال کیا جاتا ہے، اس ماسک کی مدد سے وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

The post کرونا وائرس سے بچنے کے طریقے، اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں، علامات میں کھانسی، چھینک آنا اور سانس کی کمی شامل لیکن پاکستانی عوام پریشان نہ ہوں،خوشخبری سنا دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کیلئے 1کرو ڑ50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری ،جانتے ہیں اتنی بڑی رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے خرچ کی جائیگی؟

اسلام آباد( آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب کے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق روزگار کی تلاش میں گائوں دیہاتوں سے مسلسل لوگ نکل مکانی کر کے شہری آبادی میں بس رہے ہیں جس کے باعث شہری آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، ان مسائل میں پبلک ٹرانسپورٹ،

انفرا اسٹریکچرز، سالڈ ویسٹ اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہے۔موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب کے 7 شہروں جن میں بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودہا اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کر رہا ہے، قرض کی رقم سے ان شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لئے فیزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

The post پاکستان کیلئے 1کرو ڑ50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری ،جانتے ہیں اتنی بڑی رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے خرچ کی جائیگی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فواد حسن فواد کیخلاف ناجائز اثاثوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا پھر بھی انہیں 19ماہ قید بھگتنا پڑی ، نوازشریف کے سابق سیکرٹری پر نیب کے چاروں الزامات مسترد

اسلام آباد(اآن لائن )سابق سینئر بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو ضمانت دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے عائد کردہ چاروں الزامات کو مسترد کردیا۔ جسٹس محمدطارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق احمد پر مشتمل بینچ نے اپنے تفصیلی حکم نامے میں کہاکہ فواد حسن فواد کے خلاف ناجائز اثاثوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے جائیداد کی قیمت 50 کروڑ روپے بتائی لیکن ریفرنس میں مالیت 7کروڑ 85 لاکھ روپے نکلی، یہ بتایاگیا کہ فواد حسن فواد کی اہلیہ رباب حسن، بھائی وقار حسن اور سالی انجم حسن فہمیدہ یعقوب جو کنسٹرکشن (ایف وائی سی) کمپنی کے مالکان ہیں ان کی ملکیت ’’دی مال‘‘ راولپنڈی کی مالیت 5 ارب روپے ہے۔فواد حسن فواد کا ایف وائی سی سے کوئی گٹھ جوڑ ثابت نہیں، فواد حسن فواد اور اہل خانہ پر 14بینک اکاؤنٹس کا الزام عائد کیاگیا لیکن ریفرنس اس حوالے سے خاموش ہے۔فیصلے میں کہاگیا کہ فواد حسن فواد کے رشتہ دار ایف وائی سی اور اسپرنٹ سروسز کے ڈائریکٹرز اورشیئر ہولڈرز ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اثاثے فواد حسن فواد نہیں بلکہ اپنے ذرائع سے بنائے، نیب اپنے الزام کے حق میں کوئی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔ ججز کے مطابق ایک طرف تو حقائق اورحالات یہ ہیں تو دوسری جانب فوادحسن فواد کو کیس میں کسی پیش رفت کے بغیر 19ماہ قید بھگتنا پڑی۔حتیٰ کہ فواد حسن فواد اور شریک ملزم پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی، انہیں غیر معینہ مدت تک قید نہیں رکھا جاسکتا۔

The post فواد حسن فواد کیخلاف ناجائز اثاثوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا پھر بھی انہیں 19ماہ قید بھگتنا پڑی ، نوازشریف کے سابق سیکرٹری پر نیب کے چاروں الزامات مسترد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

زلزلے کے شدید جھٹکے ،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

سوات (این این آئی)سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 30 کلومیٹر ، مرکز پاک افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔یاد رہے کہ یہ سوات اور اس کے گردونواح میں ایک ماہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی وہاں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔تین جنوری کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی ،زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان اور تاجکستان کا ہی سرحدی علاقہ تھا، اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔اس سے قبل گزشتہ سال 20 دسمبر کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا۔

The post زلزلے کے شدید جھٹکے ،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین میں کرونا وائرس پر قابو پانے کا انوکھا حل تلاش پولیس متاثرین کے گھر آئی اور کیا سلوک کیا؟ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی حکام کی جانب سے ایک ایسے خاندان کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیاہے جو کہ کرونا وائرس کے متاثرین ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ گھر کے باہر رکاوٹ لگا کر ان کو گھر میں بند کر دیا گیا ہے تا کہ وہ مزید لوگوں سے نہ ملیں اور یہ وائرس مزید نہ پھیلے۔ متاثرہ گھر کے باہر ایک وارننگ اسٹیکر

بھی لگایا ہے تا کہ لوگ اس گھر سے دور رہیں۔واضح رہے کہ ایسی خبریں پہلے بھی منظر عام پر آ چکی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے وائرس نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا نا ممکن بنا دیا ہے۔اگر کوئی باہر آنا بھی چاہتا ہے تو اسے حکام کی جانب سے گھر میں بند کر دیا جاتا ہے۔

The post چین میں کرونا وائرس پر قابو پانے کا انوکھا حل تلاش پولیس متاثرین کے گھر آئی اور کیا سلوک کیا؟ویڈیو وائرل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھوک کی حالت میں چوری درست قرار ،اعلیٰ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

روم( آن لائن )اٹلی نے بھوک کی حالت میں چوری کو درست قرار دے دیا، بھوک کی حالت میں خوراک کی چھوٹی مقدار چوری کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ہفتے اٹلی کی اعلی ترین عدالت نے اشد ضرورت کے وقت تھوڑی مقدار میں کھانا چوری کرنے کو قانونی حیثیت دی ہے۔

یہ فیصلہ رومن آسٹریاکوف نامی ایک بے گھر شخص کے معاملے کے دوران کیا گیا تھا۔2011 میں یہ لڑکا جینیوا سپر مارکیٹ سے ایک ساسیج اور کچھ پنیر چوری کرتے پکڑا گیا تھا۔ اوستیاکوف نے چارعشاریہ پچاس ڈالر مالیت کا سامان چوری کیا تھا۔ کھانا اس کی جیکٹ کے نیچے چھپا ہوا تھا جب اس نے اپنی روٹی کی چیزوں کی ادائیگی کی۔ جب ایک گاہک نے اسٹور کی چوری کی حفاظت کی اطلاع دی تو اسے گرفتار لیا کیا گیا تھا۔2013 میں وہ قصوروار ثابت ہوا تھا اور اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس ہفتے سپریم کورٹ آف کاسٹیشن نے آسٹریاکوف کے معاملے میں فیصلے کو کالعدم قرار دیا اوریہ فیصلہ دیا کہ بھوک کو روکنے کے لئے تھوڑی مقدار میں کھانا چوری کرنا جرم نہیں ہے۔ اٹلی میں عدالت کے اس فیصلے کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔ لوگ اسے انسانیت کا ایک عمل قرار دیتے ہیں۔ یہ اس وقت کے معنی خیز ہے جب آبادی کی کافی مقدار غربت میں پھنس جاتی ہے۔حالیہ برسوں میں معاشی بحران میں ڈرامائی طور پر شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر بوڑھوں، سپر مارکیٹوں میں چوری کرنے پر مجبور ہوئے تاکہ اس کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ کوڈاکنز کے صارف حقوق گروپ کے صدر کارلو رینزی نے کہا کہ عدالت عظمی نے ایک مقدس اصول قائم کیا ہے۔ بھوک کی وجہ سے چھوٹی چوری کسی بھی طرح کے جرم کے ساتھ موازنہ نہیں ہے کیونکہ کھانا کھلانے کی ضرورت اس حقیقت کو جواز دیتی ہے۔

The post بھوک کی حالت میں چوری درست قرار ،اعلیٰ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

برطرف وزراء کیسے کابینہ میں واپس آسکتے ہیں؟طریقہ کار بتا دیا گیا

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ  اور برطرف وزراء میں کوئی رنجش نہیں ، وزراء پارٹی سے نہیں نکالے گئے، پارٹی ڈسپلن کے معاملے پر کارروائی ہوگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تینوں برطرف وزراء جن میں عاطف خان ، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل تھے ان کو ذاتی اختلافات کی بناء پر برطرف نہیں کیا گیا تھا ،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدوں سے

برطرف کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور برطرف وزراء کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف تھا نہ ہی کوئی رنجش ،برطرفی کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا تھا، تینوں برطرف وزراء کو پارٹی سے نہیں نکالا گیا ، صرف پارٹی ڈسپلن معاملے پر کارروائی ہوئی، وزیراعظم اور برطرف وزراء کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا بات ہوئی معلوم نہیں ،برطرفی کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا اور بحالی بھی وہی کرینگے اگر دوبارہ آئے تو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا ہوگا ۔

The post برطرف وزراء کیسے کابینہ میں واپس آسکتے ہیں؟طریقہ کار بتا دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

3دن میں اگر یہ کام نہ ہوا تو ۔۔۔!!! حکومت نے نوازشریف کو آخری وارننگ دیدی

لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے پر فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مکمل میڈیکل رپورٹس بھجوانے کیلئے رابطہ کر لیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن کے اندر اندر مکمل میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں تاکہ قیام میں توسیع کی اجازت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا سکے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ فراہم نہ کرنے کی صورت میں حکومت اپنا فیصلہ کر ے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی جانب سے لندن سے بھجوائی گئی رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھاکہ ان رپورٹس پر کسی طرح کی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی ۔

The post 3دن میں اگر یہ کام نہ ہوا تو ۔۔۔!!! حکومت نے نوازشریف کو آخری وارننگ دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس سےچین میں ہنگامی صورتحال ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

بیجنگ(آن لائن )پراسرار کورونا وائرس نے چین کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وقت موذی مرض سے ہلاک افراد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے مطابق تبت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور خطرناک مرض امریکا، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر 16 ممالک میں بھی پہنچ چکا ہے۔

چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کورونا وائرس کے حوالے سے اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں وائرس کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دینے یا ایمرجنسی کی صورت حال نافذ کرنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران چند ممالک میں کورونا وائرس کی ایک سے دوسرے انسان میں منتقلی سے شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم ہے لیکن اس مرض میں وبائی صورت حال اختیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔خیال رہے کہ چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طالب علموں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد وہاں موجود دیگر پاکستانی طالب علموں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انہیں ووہان سے نکالا جائے۔ادھر امریکی صدر نے کرونا وائرس پر امریکی حکام سے بریفنگ لی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ ان کی ایجنسیاں چین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ امریکا کے پاس دنیا کے سب سے بہترین ماہرین ہیں۔

The post کرونا وائرس سےچین میں ہنگامی صورتحال ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافہ؟ زیر گردش خبروں کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزیر اعظم آفس نے وزیر اعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب وزیر اعظم نہ صرف ہر ممکنہ طریقے سے حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کی مہم چلا رہے ہیں اور جس کا آغاز انہوں نے اپنی ذات سے کیا ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر نہایت افسوس ناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صدر اور وزیر اعظم

کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب صدر اور وزیر اعظم کے لیے صرف ایک رہائشگاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا جا سکے گا۔  وزیر اعظم نے واضح ہدایت کی کہ ماضی کی روش کی بجائے کیمپ آفسز میں ہونے والے اخراجات کی بھی ایک حد مقرر کی جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہان حکومت پر اٹھنے والے اخراجات عوام کی خون پسینے کی کمائی سے پورے کیے جاتے ہیں لہذا کوشش کی جائے کہ یہ اخراجات کم سے کم ہوں۔

The post وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافہ؟ زیر گردش خبروں کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آپریشن فریڈم ، غزنی میں تباہ ہونے والے طیارے میں کتنے امریکی فوجی مارے گئے؟طالبان کا دعویٰ سچ نکلا،پنٹاگون نے بھی تصدیق کر دی

واشنگٹن( آن لائن ) پینٹاگون نے افغانستان میں تباہ ہونیوالے طیارے میں دو امریکی فضائی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے غزنی میں تباہ ہونے والے طیارے میں آپریشن فریڈم کو معاونت فراہم کرنے والے دو امریکی فضائی اہلکار

بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ واضح رہے افغانستان کے شہر غزنی میں تباہ ہونے والے امریکی طیارے بارے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس میں سی آئی اے اعلیٰ افسران سوار تھے اور اس طیارے کو طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا ۔

The post آپریشن فریڈم ، غزنی میں تباہ ہونے والے طیارے میں کتنے امریکی فوجی مارے گئے؟طالبان کا دعویٰ سچ نکلا،پنٹاگون نے بھی تصدیق کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس کا بڑھتا خطرہ ، حکومت کا پاک چین سرحد بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین میں  بڑھتا کرونا وائرس،پاکستان نے مرض سے بچاؤ کے پیش نظر چین کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر خنجراب کے مقام پر تا حکم ثانی پاک چین بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب متعدد ممالک نے چینی شہر ووہان سے اپنے شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے

نکالنا شروع کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور جاپان کے لیے پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اس پر غور کر رہے ہیں۔ جرمنی نے بھی ایک فوجی طیارہ روانہ کیا ہے، جس کے ذریعے نوے جرمن شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔ علاوہ ازیں برٹش ایئر ویز نے چین کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ انڈونیشیا کے لائن ایئر گروپ نے بھی ہفتے سے چین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

The post کرونا وائرس کا بڑھتا خطرہ ، حکومت کا پاک چین سرحد بند کرنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

توہین رسالت کے الزام سے بری عیسائی خاتون آسیہ بی بی کی زندگی سے متعلق کتاب پیرس میں شائع،دوران قید کیا کچھ ہوا ؟ اہم انکشافات

پیرس (اےایف پی) توہین رسالت کے الزام سے بری عیسائی خاتون آسیہ بی بی کی زندگی سے متعلق کتاب پیرس میں شائع ہوگئی ہے جسے مشترکہ طور پر فرانسیسی صحافی این ایزابیل ٹولے نے تحریر کیا ہے اور وہ واحد صحافی ہیں جس نے آسیہ بی بی سے کینیڈا میں ملاقات کی۔ کتاب میں آسیہ بی بی نے کہا

ہے کہ پاکستان سے ہمیشہ محبت کروں گی لیکن ہمیشہ جلا وطن رہوں گی ۔ اپنی زندگی سے متعلق آسیہ بی بی نے کہا کہ میں جنونیت کی اسیر تھی ، جیل میں آنسو صرف میرے ساتھی تھے۔میری کلائی جلتی رہتی تھی، سانس لینا مشکل ہوتا تھا، میری گردن میں طوق رہتا تھا، وہاں عیسائیوں کی زندگی مشکل ہے ۔

The post توہین رسالت کے الزام سے بری عیسائی خاتون آسیہ بی بی کی زندگی سے متعلق کتاب پیرس میں شائع،دوران قید کیا کچھ ہوا ؟ اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Wednesday, January 29, 2020

پالیسی ریٹ 13.25فیصد فکس کر نے سے مہنگائی میں کمی نہیں ہو گی، اسحاق ڈارنے حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک کی اگلے 2ماہ کے لئے پھر پالیسی ریٹ 13.25 فیصد فِکس کر نے سے کاروبار اور صنعت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لئے پھر پالیسی ریٹ 13.25 فیصد فِکس کر دیا جس سے کاروبار

اور صنعت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے مہنگائی میں کمی نہیں ہو گی، کم آمدنی والے لوگ اور پینشنرز کی زندگی مزید اجیرن ہو گی اور عوام میں مایوسی بتدریج بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک کیوں اپنی مالیاتی پالیسی کی معلومات میں دسمبر2019کے آخر کاقرضوں کا اعدادوشمار جاری نہیں کررہا۔انہوں نے کہاکہ اسکی جنوری 2020 کے حوالے سے معلومات دلچسپ ہیں۔

The post پالیسی ریٹ 13.25فیصد فکس کر نے سے مہنگائی میں کمی نہیں ہو گی، اسحاق ڈارنے حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ہم اس یونیورسٹی کو نہیں مانتے ، یہ ڈگریاں بیچتی ہے ‘‘ اہم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور ،ایک ہی نوعیت کے کیسز یکجا کرنے کا حکم ،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے

سماعت کی،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے کیسز یکجا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر مزید دستاویزات پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الخیر یونیورسٹی ڈگریاں فروخت کرتی ہے ہم الخیریونیورسٹی کو نہیں مانتے۔

The post ’’ہم اس یونیورسٹی کو نہیں مانتے ، یہ ڈگریاں بیچتی ہے ‘‘ اہم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈونلڈ ٹرمپ کاجھوٹ پھربے نقاب، امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں حقیقتاًکتنے امریکی نشانہ بنے؟اعدادو شمار جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ کا جھوٹ پھر بے نقاب،ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں کئے گئے ایرانی حملے میں زخمیوں کی تعداد سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا

ہے 8 جنوری کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے جانے کے بعد شدید دماغی چوٹوں سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعداد اب 50 ہوگئی ۔واضح رہے حملوں کے فوری بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان میں کسی امریکی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچااور تمام امریکی محفوظ ہیں لیکن کچھ ہی دنوں بعد امریکا نے اعتراف کرلیا کہ اس کے 16فوجی ایرانی حملوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے جن کا جرمنی اور کویت میں علاج جاری ہے ۔سولہ فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر بھی جھوٹ نکلی اور پنٹاگون نے بتایا کہ دراصل زخمیوں کی تعداد 34 ہے جن میں سے 17 فوجیوں کی طبی نگہداشت کی جا رہی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے تازہ ترین بیان میں اب کہا جارہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد50ہے۔ پنٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل تھوماس کیمبل نے کہا زخمی ہونے والوں میں سے 31 کا عراق میں ہی علاج کیا گیا تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس تعینات ہو چکے ۔18 فوجیوں کو جرمنی بھیجا گیا تھا تاکہ ان کا مزید معائنہ کیا جا سکے جبکہ ایک فوجی کو کویت بھیجا گیا تھا اور اب وہ لوٹ چکے ۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ کاجھوٹ پھربے نقاب، امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں حقیقتاًکتنے امریکی نشانہ بنے؟اعدادو شمار جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افسران کی لسٹ منظر عام پر، جانتے ہیں آزاد کشمیر کے کتنے افسران نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے؟

اسلام آباد( آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افسران کی لسٹ منظر عام پر آ گئی۔ آزادکشمیر میں 9 افسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے بٹورتے رہے جن میں 17 ویں اسکیل سے لے کر 22 ویں اسکیل تک کے افسران شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر ہائی کورٹ کے 22ویں سکیل کے .

ملازم میاں عارف حسین شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے19ویں اسکیل کے2 افسران محمد شیراز، محمد سلیم 18 ویں سکیل کے ایک افسر محمد افضل جبکہ 17ویں سکیل کے 5 افسران جن میں حکمداد، محمد یوسف، ریاض احمد خان اور آزادکشمیر کے ڈی جی آڈٹ محمد مسکین، شعبہ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے قاضی کبیر احمد شامل ہیں۔

The post بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افسران کی لسٹ منظر عام پر، جانتے ہیں آزاد کشمیر کے کتنے افسران نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، زائد المیعاد ادویات غیر معیاری سامان کے استعمال سے 35سے زائد مریض خطرناک انفیکشن میں مبتلا ،کئی اندھے ہی ہوگئے ، انتظامیہ میں کھلبلی ، موقف بھی سامنے آگیا

راولپنڈی(آن لائن )الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت ولاپرواہی سے زائد المیعاد ادویات اور غیر معیاری سامان کے استعمال سے آنکھوں کا آپریشن کروانے والے 35سے زائد مریض آنکھوں کے خطرناک انفیکشن میں مبتلا ہو گئے ،آپریشن کے کچھ ہی دیر بعد تمام مریضوں کی آنکھوں سے پانی ، پس اور خون رواں ہونے سے پورے چہرے پر سوجن ہو گئی۔

جس سے بیشتر مریضوں کی بینائی مکمل ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا،مریضوں اور ان کے لواحقین کے احتجاج پرانتظامیہ نے مریضوں کو فیسوں کی مد میں لی گئی پوری رقم واپس کر دی ،اطلاع ملنے پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی ہسپتال پہنچ گئے تاہم مذاکرات کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے تمام متاثرہ مریضوں کے مکمل اور مفت علاج کی یقین دہانی کروادی ،ذرائع کے مطابق ہسپتال کے بعض ذرائع نے متاثرہ مریضوں پر واضح کر دیا کہ انفیکشن کا علاج تو ممکن ہے تاہم بینائی لوٹنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی میں6تا11جنوری کو سفید موتیا کے علاج کے لئے لینز تبدیل کرنے کے لئے 35پرائیویٹ مریضوں سمیت 82 مردو خواتین اور بچوں کے آپریشن کئے گئے پرائیویٹ مریضوں سے آپریشن فیس کی مد میں 35سے40ہزار روپے فی کس وصول کئے گئے، متاثرہ مریضوں کے مطابق آپریشن سے قبل ہسپتال انتظامیہ کا’’ آن پے منٹ‘‘ والے مریضوں کے ساتھ یہ معاہدہ ہوتاہے کہ دوران آپریشن ( معروف برطانوی کمپنی ’’رے نیر‘‘(Rayner)کے’’ لینز‘‘(LENSE)اور ’’جیل‘‘(GEL)استعمال کئے جائیںگے اورایسے مریضوں کو آپریشن کے تھوڑی دیر کے بعد فالو اپ کا کہہ کر گھر بھجوا دیا جاتا ہے۔

متاثرہ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے دوران آپریشن Rynerکمپنی کے لینز اور جیل استعمال کرنے کی بجائے انڈیا سے سمگل شدہ غیر معیاری لینز اور زائد المیعاد(ایکسپائر) جیل استعمال کی ہے جس کے باعث اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی بینائی جاتی رہی متاثرین کے مطابق مندرجہ بالا تاریخوں میں کئے جانے والے35سے زائد آپریشنوں کے مریض ایک ہی طرح کے انفیکشن کا شکار ہو گئے۔

متاثرین کے مطابق ان تاریخوں میں آپریشن کروانے والے مریضوں کی آنکھوں سے ابتدائی طور پر پہلے پانی پھر پس اور خون آنا شروع ہوا اور آنکھیں بری طرح سوجھ گئیں اور پھر سوجن پورے چہرے پر پھیل گئی ،بعد ازاں ان کی بینائی بھی متاثر ہوئی اوراکثریت کا کہنا ہے کہ وہ بینائی سے محروم ہی ہو گئے ہیں جس پر مریضوں کے لواحقین سمیت ہسپتال انتظامیہ میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی، لواحقین کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے پہلے تو متاثرہ مریضوں کو ڈسچارج کرنا شروع کر دیا۔

بعدا زاں تمام پرائیویٹ مریضوں سے آپریشن کے لئے لی گئی رقوم واپس کی اور انہیں ہفتہ وار علاج کے لئے بلا کر مفت علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، متاثرین کے مطابق انہوں نے انفیکشن بڑھنے پر دوسرے ڈاکٹروں سے علاج کے لئے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی ڈاکٹر اس کی ذمہ داری لینے کے لئے تیار نہیں ہو ا ،مجبورا مریضوں کو دوبارہ الشفا آئی ہسپتال سے رجوع کرنا پڑا ،انہوں نے الشفا انتظامیہ سے انفیکشن پھیلنے کی وجہ جانے کی بہت کوشش کی لیکن ہسپتال انتظامیہ ابھی تک یہ کہہ کر ٹال رہی ہے کہ آپریشن میں استعمال ہونے والے لینز ، جیل اور آلات جراحی اے ایف آئی پی (AFIP) بھجوائے گئے ہیں تاکہ وجہ معلوم کی جا سکے لیکن تا حال نہ تو رپورٹ آئی اور نہ ہی ہسپتال انتظامیہ ابھی تک کوئی معقول وجہ بتائی کہ اتنی بری تعداد میں مریض کیوں متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرین کے مطابق ہسپتال کے بعض ڈاکٹروں نے انہیں انفیکشن کے علاج کے لئے تو تسلی دی ہے لیکن ان کا کہنا ہے ان کی بینائی واپس آنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی ،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ورانہ غفلت اور لاپرواہی کی شکائیت پر راجہ پرویز اشرف فوری طور پر ہسپتال کا دورہ کیا لواحقین کے احتجاج پر ہسپتال انتظامیہ نے راجہ پرویز اشرف کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہم ان متاثرہ لوگوں کا دوبارہ علاج کریں گے جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خبر دار کیا کہ جلد از جلد ان مریضوں کا علاج کر کے مجھے رپورٹ دی جائے ورنہ اس معاملے کو اسمبلی فورم پر اٹھائوں گا ۔

تاہم سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دورے کے بعدہسپتال انتظامیہ نے بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنا شروع کر دیا ،انہوں نے حکومت سے اپیل ہیں کہ تمام معاملہ کی چھان بین کی جائے اور غفلت برتنے والوں کوے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ادھر ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربریگیڈیئر(ر) رضوان اللہ اصغر نے’’ آن لائن‘‘ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ 6تا 11جنوری کے دوران 443آپریشنز کئے گئے جن میں 95فی صد مفت تھے جبکہ 8اور9جنوری کو کئے جانے والے آپریشنز میں 20،21افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ۔

حالات کا اندازہ ہوتے ہی ان دنوں میں آپریشن ہونے والے تمام مریضوں سے رابطہ کر کے ان سے حالت پوچھی گئی جنہوں نے تسلی بخش جواب دیا اور کوئی شکائیت نہیں بتائی ،انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ داخلہ والے مریض آپریشن کے فوری بعد گھر چلے جاتے ہیں اور ان کی کیفیت کا اندازہ فالو اپ پر ہوتا ہے لیکن ان دنوں میں چند مریض آنکھوں سے پانی آنے ،درد ور سوزش کی شکائیت کے ساتھ آئے جنہیں پرائیویٹ وارڈز میں زیر نگرانی رکھا گیا اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری علاج فراہم کیا گیا ۔

مذکورہ تما م مریض رو بہ صحت ہو کر گھر جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی او پی ڈیز ، آپریشن تھیٹرز ، آلات جراحی ، لینز اور جیل کو چیک کیا گیا لیکن بظاہر کسی قسم کے جراثیم نہیں ملے انہوں نے کہا کہ ان متاثرہ مریضوں میں گوجر خان سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین عرفان کی بیوی بھی شامل تھی انہیں کی شکائیت پرسابق وزیراعظم پرویز اشرف نے 15جنوری کو الشفا ہسپتال کا دورہ کیا اور خود تمام انتظامات اور جس کے بعد انہوں نے مریضوں سے متعلق ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں اور محنت کی تعریف کی اور مزید بہتری کے لئے کہا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے اس واقعہ کے حوالے سے متاثرہ مریضوں کے لواحقین سے خصوصی طور پر کہا کہ مذکورہ ہسپتال عرصہ دراز سے خدمت خلق میں مصروف ہیں کروڑوں افراد یہاں سے صحت یاب ہوئے ہیں لہٰذااس معاملے کی وجہ سے ہسپتال کی نیک نامی پر حرف نہیں آنا چاہیے ۔

The post الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، زائد المیعاد ادویات غیر معیاری سامان کے استعمال سے 35سے زائد مریض خطرناک انفیکشن میں مبتلا ،کئی اندھے ہی ہوگئے ، انتظامیہ میں کھلبلی ، موقف بھی سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، تاجروںو صنعت کاروں نے 10فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا، بڑے بحران کا خدشہ

فیصل آباد (آن لائن) انڈسٹری کی بجلی کے فی یونٹ میں 8روپے اضافہ ، تاجر اورصنعتکار تنظیموں سراپا احتجاج، شہر کی تمام تاجر اور صنعتکار تنظیموں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے پلیٹ فارم سے بجلی اور گیس کے مسائل کے خلاف 10فروری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

 

جبکہ اس سلسلہ میں بات چیت کیلئے مکمل طور پر بااختیار مشترکہ ایکشن کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ آن لائن کے مطابق اس بات کا اعلان فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے شہر بھر کی سو سے زائد تاجر تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام تاجر اور صنعتکار تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ٹیکس کے مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں کسی قسم کا کاروبار کرنا ممکن ہی نہیں ۔ وہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی نمائندوں کو بھی اس حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کر چکے ہیں۔ مگر کوئی بھی حکومتی عہدیدار ان مسائل کو سمجھنا ہی نہیں چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے سٹریٹ پاور رکھنے والی تاجر تنظیموں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے خیرات نہیں مانگ رہے، بجلی کے ریٹ چار گنا بڑھ چکے ہیں اور اگر اس سلسلہ میں مزید مسائل پیدا کئے گئے تو اس سے قبل بھی ہڑتال شروع کی جا سکتی ہے ، دسمبر میں اُن کا بجلی کا بل 18روپے یونٹ تھا جبکہ جنوری کا بل 26روپے فی یونٹ کے حساب سے آیا ہے۔

انہوں نے فیصل آباد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہر اجلاس میں انرجی کے مسائل کو اٹھایا اور انہوں نے قبل از وقت ہی خبردار کیا تھا کہ اگر اس سلسلہ کو روکا نہ گیا تو خاص طو رپر چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اور کاروباری ادارے بہت جلد بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حکومتی اقدامات کو تاجر اور انڈسٹری کش قرار دیتے ہوئے کہ کہ ان کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس سلسلہ میں مکمل تحریک چلانا پڑی تو اس سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔

فیصل آباد ملکی سطح پر چلنے والی تحریک کو بھی لیڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مشترکہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا تو یہ ہڑتال کی کال فوراً واپس لے لی جائے گی۔ 31جنوری تک واجب الادا بجلی کے بلوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں فیسکو چیف سے بات کی جائے گی اور ان کی ادائیگی کی تاریخ کو بھی دس فروری تک بڑھوایا جائے گا۔ سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور نے ٹیکسٹائل پالیسی کے حوالے سے بتایا کہ اُن کی پالیسی پر عمل درآمد کی وجہ سے ہی پاکستان تحریک انصاف کو فیصل آباد سے کامیابی ملی۔

انہوں نے بتایا کہ جب تک انہیں لیڈر سمجھا گیا لوگوں کے مسائل ہوتے رہے مگر جیسے ہی وہ لیڈر آگے جو گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان کی پالیسیاں بناتے رہے ہیں اس کا نتیجہ آج آپ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام نا اہل وزیروں اور مشیروں کو فوری طور پر برطر ف کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے فیصل آباد سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے زیر و ٹالرنس کی پالیسی چاہتے ہیں۔

جو بھی وزراء قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار ہیں ان کو فی الفور فارغ کیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو موجودہ معاشی حالات مزید ابتر ہوں گے اور مارچ میں ہماری برآمدات میں مزید دس فیصد کی کمی ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ 72گھنٹوں میں ری فنڈ ادا کر دیئے جائیں گے مگر ابھی تک صرف ستمبر اور اکتوبر 2019کے ری فنڈ اداکئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد کے پچھلے تین ماہ اور آنے والے تین ماہ کے ری فنڈ کی مد میں اُن کا 25فیصد سرمایہ بلاک ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلہ پر پر زور احتجاج ہونا چاہیے۔ نائب صدر بلال وحید شیخ نے بھی کہا کہ مشترکہ ایکشن کمیٹی کو ہر طرح کی سپورٹ دی جائے گی تاہم انہوں نے ان معاملات پر شہر بھر کی تاجر اور صنعتکار تنظیموں میںمکمل اتحاد پر بھی زور دیا۔ اس سے قبل تمام تاجر اور صنعتکار تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہڑتال سمیت انتہائی اقدام اٹھانے پر زور دیا اور کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی واپسی کے فیصلے سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

دریں اثناء مشترکہ ایکشن کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس کے چیئرمین میاں نعیم احمد ہوں گے جبکہ اس کے ممبران میں ملک عارف احسان، حافظ احتشام جاوید، میاں آفتاب احمد، سہیل پاشا، نوید گلزار، چوہدری محمد نواز، وحید خالق رامے، شاہد رزاق سکا، محمد اسلم بھلی، نصیر یوسف وہرہ، تنویر ریاض، ندیم اشفاق پوری، ریاض الحق ،مغیث کھوکھر اور مرزا شفیق احمد بھی شامل ہیں۔

The post بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، تاجروںو صنعت کاروں نے 10فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا، بڑے بحران کا خدشہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون سے اپنے سیکولر کردار کو نقصان پہنچایا ، امر یکی تھینک ٹینک

واشنگٹن(آن لاین )واشنگٹن میں امریکن کانگریس کے تھنک ٹینک کانگریشنل ریسرچ سروس نے “کشمیر: پس منظر ، حالیہ پیشرفت اور امریکی پالیسی” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بہت کم آپشنز بچے ہیں اور پاکستان فوجی کارروائی کرنے کا متحمل نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سفارتی مہم کے ذریعے ہی کشمیر کے مسئلے کو عالمی اداروں میں اْٹھانے کو ترجیح دیگا۔امریکہ کی کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کے خصوصی اختیارات کو ختم کرنے کے بعد پاکستان کے پاس بھارتی اقدام کا جواب دینے کے لیے محدود آپشن موجود ہیں۔چھ ماہ میں یہ سی آرایس کی دوسری رپورٹ ہے جس میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت پاکستان تعلقات پر تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے۔سی آر ایس امریکی کانگریس کی ایک شاخ ہے جو امریکی ایوان نمائندگان کیلئے ایسی رپورٹس تیار کرتا ہے جن میں انکی دلچسپی ہو۔ ان رپورٹس کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی کو موثر بنانا ہوتا ہے۔رپورٹ میں تنازعہ کشمیر کا پس منظر پیش کیا گیا ہے ، 2019 میں ہونے والی کئی اہم پیشرفتوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ترقی کا خلاصہ دیتے ہوئے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کرنے کے اقدام کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی کیونکہ مسئلہ کشمیر کی یکطرفہ تبدیلی سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی اقدامات کی وجہ سے انسانی حقوق کی بنیادوں پر بھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کے تحفظات کو برقرار رکھتے ہوئے ، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ امریکہ – بھارت شراکت کے حصول میں توازن قائم کرنا چاہتا ہے۔اس رپورٹ میں امریکی کانگریس کے لئے 2019 میں کشمیر میں ہونے والی پیشرفت سے پیدا ہونے والے ممکنہ سوالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

کیا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے ہندوستان کے اقدامات نے علاقائی استحکام کو منفی طور پر متاثر کیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو ، یاستہائے متحدہ امریکہ کو کیا فائدہ ہوگا اور امریکی پالیسیوں سے ممکنہ عدم استحکام کو کس حد تک بہتر بنایا جاسکتا ہے؟کیا ہندوستان – پاکستان تنازعے میں ڈائیلاگ کے لئے امریکی حکومت کا کوئی سفارتی یا دوسرا کردار ہے؟مقبوضہ کشمیر میں بڑھتا ہوا عدم استحکام افغانستان کو کس حد تک متاثر کرے گا؟

رپورٹ میں بھارتی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون کو تنقید کا نشانا بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس قانون سے بھارت نے عالمی سطح پر اپنے سیکولر کردار کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے بھارت کو کشمیر میں کیے گیے اقدامات کا دفاع کرنا مشکل بن جائے گا۔بی جے پی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں کشمیر کے خصوصی اختیارات منسوخ کرنے اور ریاست کو دو خطوں میں تقسیم کرنے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔پاکستان نے کئی بارآئین کی دفعہ 370 کی منسوخی کو عالمی اداروں میں اْٹھانے کی کوشش کی تاہم بھارت کا موقف ہے کہ یہ انکا اندونی معاملہ ہے۔

The post بھارتی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون سے اپنے سیکولر کردار کو نقصان پہنچایا ، امر یکی تھینک ٹینک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بزرگ ملازمین کیساتھ بدتمیزی معمول، عزیز و اقارب کے جنازوں پر جانے کی اجازت نہیں،کاشانہ کے ملازمین نئی سپرنٹنڈنٹ کے رویے کیخلاف سراپا احتجاج

لاہور (آن لائن) کاشانہ ویلفیئر ہوم کے درجنوں ملازمین کاشانہ کی نئی سپرنٹنڈنٹ افشاں کرن امتیاز کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں احتجاج کرتے ہوئے افشاں کرن امتیاز کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ افشاں کرن امتیاز انہیں بلا وجہ تنگ کر رہی ہے، بزرگ ملازمین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنا اس کا روزانہ کا معمول ہے۔

ملازمین کو ان کے عزیز و اقارب کے جنازوں پر جانے کی اجازت نہیں۔ مظاہرین اپنے مطالبے کی منظوری کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو تین روز کی مہلت کے بعد منتشر ہوگئے۔ یاد رہے کہ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو کاشانہ میں کم عمر بچیوں کی شادی کے خلاف آواز اٹھانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا، ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

The post بزرگ ملازمین کیساتھ بدتمیزی معمول، عزیز و اقارب کے جنازوں پر جانے کی اجازت نہیں،کاشانہ کے ملازمین نئی سپرنٹنڈنٹ کے رویے کیخلاف سراپا احتجاج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قیدی بادشاہ اورشاہی چاول

کسی مُلک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔وہ اپنی رعایا میں ہر دل عزیز تھا۔اُس کے ملک کا ہر خاص وعام اُس سے خوش تھا۔اُس کا وزیر بھی اچھا تھا۔بادشاہ روز صُبح اللہ کا نام لے کر اُٹھتا اور اپنی عوام کی بھلائی کے کامو میں لگ جاتا۔زندگی یونہی گُزر رہی تھی کہ کسی دُشمن مُلک نے حملہ کر دیا بدقسمتی سے بادشاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑااور بادشاہ کو قید میں ڈال دیا گیا۔آہستہ آہستہ حالات پھر سے معمول پر آنے لگے۔ آنے والا نیا بادشاہ بھی رعایا کا دل جیتنے میں لگ گیا۔

زندگی پھر سے رواں دواں ہو گئی۔مگر یہاں قیدی بادشاہ اپنے شب و روز یہ سوچنے میں لگانے لگا کہ آخر اُس سے کہاں ایسے کوئی غلطی یاں گُناہ ہوا ہے جس کی سزا مل رہی ہے۔بادشاہ قید خآنے میں بھی اللہ کا شُکر ادا کر رہا تھا۔اُس کا کھانا بھی وقت پر پُہنچ جاتا تھا۔لیکن جب دُوپہر کے کھانے کا وقت ہوتا تو اُس کو شاہی چاولوں کی خُوشبو آنے لگتی۔وہ سوچتا شاید آج اُس کے لیئے شاہی کھانا آنے والا ہے مگر کھانا آتا تو وہی قیدیوں والا۔وہ سمجھ نہیں پاتا تھا کہ آخر یہ خُوشبو کہاں سے آتی ہے۔بادشاہ کو قید میں اب آٹھ ماہ ہونے کو تھے۔ایک دن بادشاہ کوصُبح کا کھانا نہ دیا گیااور دوپہر کا کھانا بھی اُس کے مقررہ وقت پر نہ پُہنچا۔اب بادشاہ کو بھوک ستانے لگی کہ اچانک اُس کو وہی شاہی چاولوں کی خُوشبو آنے لگی۔اُس نے اپنے قیدخانے میں موجود روشن دان سے آواز لگائی کہ اگر کوئی اللہ کا بندا اُس طرف ہے تو مُجھ کو کھانے کو کچھ دے میں بھوکا ہوں۔قیدخانے کے باہر ایک آدمی تھا۔اُس نے کپڑے کے اندر کچھ کھانا باندھ کر روشن دان سے اندر پھینک دیا۔جب بادشاہ نے کپڑا کھولا تو اُس کو تعاجب ہوا کہ یہ تو وہی شاہی چاول ہیں جس کی خُوشبو روز اُس کو آتی تھی۔ بادشاہ نے فورا پوچھا کہ آپ کون ہیں?دیوار کے اُس پار سے آواز آئی کے میں اک فقیر ہوں اور روز بھیک مانگنے کے لیئے یہیں بیٹھتا ہوں۔
یہ سن کر بادشاہ کو مزید حیرانگی ہوئی کیونکہ شاہی چاول ایک فقیر کے پاس کیونکر ہوسکتے ہیں?بادشاہ نے اپنے سوال کو فقیر کے سامنے رکھا۔فقیر نے بادشاہ کو بتایا کہ وہ اس وقت جس دیوار کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اُس دیوار سے ایک نالی نکل رہی ہے جو کی محل کے شاہی باورچی خانے سے ہے۔ وہ روز صُبح جب یہاں آتا ہے تو وہ اس نالی کے آگے ایک کپڑا باندھ دیتاہے جس کی وجہ سے بہہ کر آنے والا کھانا اور چاول اس کپڑے میں رہ جاتا ہے اور پانی آگے چلا جاتا ہے۔

پھر وہ اس کھانے کو گھر لے جاتا ہے۔اس میں سے چاول الگ کر کے اُن کو دھوتا ہے اور چاولوں کو سُکھا کر جمع کر لیتا ہے۔اور اس ہی طرح سے اُس نے کافی چاول جمع کر رکھے ہیں۔ مگر اب وہ یہ کھانا اور جمع نہیں کر پارہا۔کیونکہ یہ کھانا تو اُس نے پہلے حُکمران کی حکومت میں جمع کیا تھا۔اُس فقیر نے نہایت افسوس کے ساتھ بتایا کہ شاید اب کا بادشاہ اپنے ملازمین کو کھانا پھیکنے نہیں دیتا ہوگا۔یہ سُنتے ہی بادشاہ سمجھ گیا کہ آخراُس کو کس گُناہ کی سزا ملی ہے۔

فقیر جب اپنی بات کہہ چُکا تو اُس نے بادشاہ سے پوچھاکہ وہ کون ہے اور قیدخانے میں کیونکر ہے?بادشاہ نے آشک بار ہوکر اس کا جواب دیا کہ وہ ایک بدنصیب بادشاہ تھا اور وہ اس وقت اپنے اللہ کی نعمت کو ضائع کرنے کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اللہ کی نعمت صرف اناج ہی نہیں ہے بلکہ ہر وہ ہلال چیز ہے جس کے استعمال سےہم کو سکون فراہمہوتاہے

ہوا،پانی،مکان،کپڑا،پٹرول،گیس اور بجلی یہ سب ہمارے اللہ کی نعمتیں ہیں۔جو چیز آپ کے قابل استعمال نہ ہو آپ اُس کو اپنے کسی ضرورت مند بھائی بہن کو دے دیں۔جیسا کے آپ لوگ جانتے ہو کہ آج کل پاکستان بُہت سی مُشکلات میں ہے جس میں پانی کا اور بجلی کا بُحران سہرفرست ہیں کہیں یہ مُشکلات بھی تو ہمارے کسی کُفران نعمت کا ہی تو نتیجہ نہیں?

The post قیدی بادشاہ اورشاہی چاول appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں حلال خوراک کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ کم، وضو نجات کا سب سے مؤثر ذریعہ قرار

اسلام آباد (این این آئی)یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے چین سے پھیلنے والے پرْاسرار کورونا وائرس سے نجات کیلئے وضو کو مؤثر ذریعہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی تشخیص کے حوالے سے حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیا تاہم حکومت نے کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر حفاظتی بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں اسی ضمن ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت سے رابطے میں ہیں، ادارے نے اب تک کورونا وائرس کو وبا قرار نہیں دیا۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ اداروں میں کوآرڈینیشن کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ٹیسٹ کے لیے نمونے این آئی ایچ منتقل کر رہے ہیں۔دوسری جانب یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے یو ایچ ایس کے پاس کٹس اور ماہرین موجود ہیں، تشخیص کے حوالے سے حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔وائرس سے بچاؤ کے مؤثر طریقے بتاتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ وضو کورونا وائرس سے نجات کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں حلال خوراک اور کھانا پکانے کے طریقے کی وجہ سے اس وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بھی کم ہے۔پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق وائرس سے بچاؤ کیلئے عام ماسک مؤثر نہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے N95 ماسک استعمال کرنا چاہیے۔

The post پاکستان میں حلال خوراک کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ کم، وضو نجات کا سب سے مؤثر ذریعہ قرار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعلی پنجاب کا طیارہ غیر محفوظ قرار وارننگ جاری کر دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے وزیراعلی پنجاب کے زیر استعمال طیارے کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے اسے پرواز کیلئے غیر محفوظ قرار دیا ہے ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی سی اے او کی جانب سے وارننگ میں کہا گیا ہے کہ

وزیراعلی پنجاب کے زیر استعمال فوکر جہاز400x کا آٹومیٹک ڈیپینڈنٹ سرویلنس براڈ کاسٹ سسٹم (نیوی گیشن )اور انٹر کولیژن سسٹم انتہائی پرانا ہو چکا ہے جسے فوری اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے 31دسمبر 2019ء کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس کےک بعد اب تک اس کی ہدایات پر عملدرٓمد نہیں کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجا ب کا جہاز 400Xفوکر 2004ء میں جرمنی سے خریدا گیا تھا ۔ اس کے سپیئر پارٹس صرف جرمنی سے مل سکتے ہیں اپ گریڈیشن بھی جرمنی سے ہی ہو گی ۔ جہاز کی اپ گریڈیشن کیلئے 8کروڑ 80لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے ۔

The post وزیراعلی پنجاب کا طیارہ غیر محفوظ قرار وارننگ جاری کر دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان آیا تو پتا چلا کہ حقیقت کچھ اور ہے، اپنا وقت بہت انجوائے کر رہا ہوں،برطانوی ہائی کمشنر کا اعتراف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان آیا تو پتا چلا کہ یہاں کے بارے میں جو تاثر پھیلا ہوا ہے وہ حقیقت کے برعکس ہے، پاکستان میں اپنا وقت بہت انجوائے کر رہا ہوں۔ایک انٹرویومیں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ انھوں نے پاکستان کے حالات پر ٹریول ایڈوائزری میں نظر ثانی کی تجویز دی تھی۔

2015 کے بعد پہلی بار پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کی، حالات کا جائزہ لے کر برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈائزری جاری کی۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض ممالک کیلئے انتہائی سخت ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے، سیکورٹی کا مسئلہ دنیا کے کسی بھی شہر میں ہو سکتا ہے، لندن برج سے برطانیہ میں کئی بڑے حملے ہوئے، 2014 کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف زبردست کام ہوا، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا، برطانوی شہری پاکستان کی حسین وادیوں کی سیر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ پروگرام میں اپنی خراب اردو آزما رہے ہیں، پاکستانی کھانے بہت مزے دار ہیں، آپ مجھے دال، ساگ کچھ بھی کھلائیں بہت پسند ہے، دو بار لاہور اور کراچی آیا، ابھی اسلام آباد میں ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جمیا نئیں لاہور کی بات سے برطانوی کہاوت یاد آتی ہے، کہاوت ہے جو لندن میں تھک گیا وہ زندگی سے تھک گیا، لاہور اور لندن سے سمجھیں میں دو بار پیدا ہوا ہوں۔ کرسچین ٹرنر نے بتایا کہ انھیں لاہور میں بے تحاشا کھانے کھلائے گئے، انھوں نے اتنے کھانے کھائے کہ اس کے بعد ڈائٹنگ کرنا پڑی۔برطانوی ہائی کمشنر نے کرکٹ کے حوالے سے کہا کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہماری ذات کا حصہ ہے۔

کرکٹ انوکھے طریقے سے دو ملکوں کو ملاتی ہے، ٹاپ انگلش کھلاڑی پی ایس ایل کے لیے پاکستان آ رہے ہیں، ایم سی سی پریذیڈنٹ الیون آئندہ ماہ پاکستان آ رہی ہے، ایم سی سی پاکستان میں کھیلے گی تو انگلش ٹیم کی راہ ہم وار ہوگی، ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ میں 3 میچوں کی سیریز کھیلے گا، کس ٹیم کو سپورٹ کروں قانون کیا کہتا ہے، اس بارے میں الجھا ہوا ہوں۔کرسچین ٹرنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانوی لوگوں کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں۔

برطانیہ کے 15 لاکھ شہری پاکستانی نژاد ہیں، برطانیہ میں اس وقت بریگزٹ کا ایشو ہے، جس کے بارے میں جمعے کو فیصلہ ہوگا، بریگزٹ کے بعد برطانیہ کو دو طرفہ تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کا معاہدہ جلد ہونے کی امید ہے، برطانوی عدالتوں کو مطلوب 2 مجرم پاکستان بدر کیے جا چکے ہیں، ایک ملزم خاتون پولیس اہل کار کے قتل میں ملوث تھا، دوسرا کیس پیچیدہ ہے، تاہم برطانوی ہائی کمیشن اور پاکستانی اداروں نے اچھا کام کیا۔

The post پاکستان آیا تو پتا چلا کہ حقیقت کچھ اور ہے، اپنا وقت بہت انجوائے کر رہا ہوں،برطانوی ہائی کمشنر کا اعتراف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افغانستان سے پاکستان پر مارٹر گولوں سے حملہ

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سے پاکستان میں بدھ کی صبح 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بدھ کی صبح فائر کیے گئے افغان مارٹر

گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ طور خم گیٹ سیکیورٹی مقاصد کے باعث بند کر دیا گیا ہے تاہم طورخم گیٹ کے جلد دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مارٹر گولے پاکستان کی حدود میں فائر کیے جانے کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔

The post افغانستان سے پاکستان پر مارٹر گولوں سے حملہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترک صدرطیب اردوان کب پاکستان آئینگے؟ شیڈول اور مصروفیات سامنے آگئیں

اسلام آباد (این این آئی) ترک صدرطیب اردوان13اور14فروری کوپاکستان کادورہ کریں گے، دورے میں ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے ، صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے ، سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔خیال رہے ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان قبل ازیں 3 بار معطل ہوا، وزیراعظم نے جنوری 2019میں ترک صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

The post ترک صدرطیب اردوان کب پاکستان آئینگے؟ شیڈول اور مصروفیات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حملہ ہوا تو پاکستان سمیت مراکش سے ملائیشیا تک کسی کو امن سے نہیں بیٹھنے دینگے،بھارت کی دھمکی

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ شہریت کا نیا قانون ہر ریاست کو ہر صورت میں قبول کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیر دفاع کیرالہ میں شہریت کے متنازع قانون کے حق میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن سے رہنا چاہتا ہے، لیکن اگر بھارت پر

حملہ ہوا یا اسے نقصان پہنچایا گیا تو پاکستان سمیت مراکش سے لے کر ملائیشیا تک کسی کو بھی امن و چین سے بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔واضح رہے کہ راجستھان، کیرالہ، آسام اور دیگر ریاستی اسمبلیوں نے قرارداد منظور کر کے شہریت کے نئے قانون کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ اس قانون کو واپس لیا جائے۔

The post حملہ ہوا تو پاکستان سمیت مراکش سے ملائیشیا تک کسی کو امن سے نہیں بیٹھنے دینگے،بھارت کی دھمکی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیا سال پاکستانیوں پر بھاری،ہر چیز مہنگی ہونے کے بعد بھی حکومت کو چین نہ آیا، ضرورت کی ایسی چیز کی قیمت بڑھانے کی تیاریاں شروع کردیں کہ آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائینگے

لاہور(آئی این پی) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں شروع کر دیں، بجلی کی قیمتوں میں 98 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔نیپرا ا 29 جنوری کی بجائے اب 11 فروری کو سماعت کرے گی۔

منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گاذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، سمری پیدا کی گئی بجلی پر 25 ارب روپے لاگت آئی نوپیسے فی یونٹ بجلی ٹرانسمیشن لاسز کی نذر ہوئی درآمدی گیس سے 10 روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

The post نیا سال پاکستانیوں پر بھاری،ہر چیز مہنگی ہونے کے بعد بھی حکومت کو چین نہ آیا، ضرورت کی ایسی چیز کی قیمت بڑھانے کی تیاریاں شروع کردیں کہ آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خبر دار ہوشیار! بکرے کے گوشت اور کورانا وائرس میں کیا تعلق ہے؟ فوڈا تھارٹی نےپاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا

لاہور( این این آئی )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کورونا وائرس کے نام سے خوف وہراس پھیلانے والی جھوٹی سوشل میڈیا پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکرے کے گوشت اور کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ بکرے کے گوشت اور کورانا وائرس میں ابھی تک کوئی تعلق سامنے نہیں آیا،بکرے کا گوشت نہ کھانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی

پوسٹ جھوٹی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ درست معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشل فیس بک پیچ لائیک کریں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشیل پیج facebook.com/PunjabFoodAuthority ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منسوب کسی بھی قسم کی معلومات پر یقین کرنے سے پہلے ہم سے تصدیق لازمی کریں۔درست معلومات کے حصول کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیچ یا ٹول فری نمبر080080500 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

The post خبر دار ہوشیار! بکرے کے گوشت اور کورانا وائرس میں کیا تعلق ہے؟ فوڈا تھارٹی نےپاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سانحہ تیز گام: ٹرین میں آگ کیسے لگی؟کڑیاں آپس میں مل گئیں،سی ای او ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(آن لائن)پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دوست محمد لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ 31 اکتوبر کو تیز گام ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ریلوے دوست محمد لغاری نے مزید بتایا کہ کوچ 12 ڈائننگ کار میں الیکٹرک کیٹل کے استعمال میں تارگرم ہونے سے آگ لگی۔

12 نمبربوگی میں بجلی بوگی نمبر 11کی الیکٹرک کیبن سے غیر قانونی لی گئی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وائرنگ متاثر ہونے سے مسافر بوگی میں پہلے دھواں بھرا پھر آگ لگی جس نے بوگی نمبر 12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے کے بعد سلنڈر پھٹا۔دوست محمد لغاری نے کہا کہ تیز گام سانحہ میں 76 افراد جاں بحق اور 48 مسافر زخمی ہوئے تھے، میں نے بطور فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلویز انکوائری رپورٹ مرتب کی، حادثے میں ڈپٹی ڈی ایس اور کمرشل آفیسر سمیت 15 لوگ ذمہ دار قرار پائے جن میں سے افسران اور دیگر عملہ معطل ہے۔سی ای او ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے چاروں صوبوں کو ملانے والا سرکاری ادارہ ہے اسے بند کرنے کی ضرورت نہیں، ریلوے آفیسرز اور ملازمین ساتھ مل کر ٹرین کا سفر آرام دہ اور محفوظ بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال مال گاڑیوں کی تعداد بڑھا کر ریلوے کا خسارہ کم کریں گے، پہلی بار مسافر ٹرینوں کی تعداد بڑھا کر ٹارگٹ سے 5 ارب روپے زیادہ کمائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب آگ لگی جس کے نتیجے میں 76 افراد جاں بحق اور 48 سے زائد زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اس حادثے پر شیخ رشید پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بتا دیں 70 آدمیوں کیمرنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے؟ ریل جلنے کے واقعے پر تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

The post سانحہ تیز گام: ٹرین میں آگ کیسے لگی؟کڑیاں آپس میں مل گئیں،سی ای او ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

(ن)لیگ کو شدید دھچکا 10نا 20،کتنے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا؟اعلیٰ قیادت کی نیندیں اڑ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ( ن) لیگ کا ایک بہت بڑا گروپ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے،یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اس بات کو چھپانے کے لیے یہ بیان دے رہی

کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ( ن) لیگ کے 36 لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جن میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی لیڈرشپ افواہیں پھیلا رہی ہےکہ حکومت جانے لگی ہے تاکہ ان کے ناراض اراکین پی ٹی آئی کی طرف نہ جائیں۔

The post (ن)لیگ کو شدید دھچکا 10نا 20،کتنے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا؟اعلیٰ قیادت کی نیندیں اڑ گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہرا دیں گے، نریندر مودی کا دعویٰ

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج سات سے 10 دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ایئر سٹرائیکس سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر

علاقوں میں بھی امن قائم ہوا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہائیوں سے(مقبوضہ) جموں و کشمیر میں بھارت کیخلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس سے ہمارے سینکڑوں لوگ اور سیکیورٹی اہلکار ہوئے۔مودی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی فوج نے متعدد بار اپنی حکومت سے بارڈر پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی اجازت مانگی، لیکن نہیں دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑ رہی ہے۔

The post پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہرا دیں گے، نریندر مودی کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین میں موجود 4پاکستانی طالب علموں میں کرونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں موجود چار پاکستانی طالب علموں میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ چاروں طالبعلموں کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے ، اس طرح خیال رکھیں گے جیسے اپنے بچوں کا رکھتے ہیں۔

سفارت خانے کا عملہ دن رات پاکستان کی ساری کمیونٹی سے رابطے میں ہیں ،چاروں طالب علموں کی صحت بہتر ہورہی ہے، امید اور دعا ہے مکمل صحت یاب ہو جائینگے ،میڈیا معاملے کو زیادہ نہ پھیلائے ، پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ،ابھی تک دنیا میں اس وائرس کیلئے کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ،دنیا میں ویکسین کی تیاری کیلئے تیزی سے ریسرچ ہورہی ہے ،چین سے آنے والے مسافروں کی تین طریقے سے اسکریننگ کی جا رہی ہے ،ایک فارم دیا جاتا ہے ،ٹمپریچر ریکارڈ کیا جائیگا ،تجزیہ کیا جائیگا،اگر ضرورت پڑی تو آئیسولیٹ بھی کیا جائے گا،چین نے پاکستان کی درخواست پر میڈیکل کیٹس فراہم کی ہیں کل  جمعرات کو پہنچ جائیں گی،تکنیکی معلومات کیلئے قومی ادارہ صحت کا ایک ترجمان مقرر کر دیا ہے،سوشل میڈیا ملنے والی معلومات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ بدھ کو یہاں پی آئی ڈی میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر کرونا وائرس کی وجہ سے تشویش ہے اسی سلسلے میں پریس کانفرنس کررہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس وائرل انفیکشن ہے ،یہ وائرس نیا دریافت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوول کرونا وائرس پانچویں قسم ہے جو انسانی جسم کو متاثر کرتاہے۔

اس سے پیدا ہونے والی بیماری سینے میں انفیکشن ہے ،اس کی علامات مخصوص نہیں ہے،اس بیماری کے وائرس کو لیبارٹری میں جانچ کیے بغیر بتایا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وائرس سے کھانسی سانس لینے میں مشکل ہو جاتی ہے ،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی ،چین میں دسمبر 2019 میں اس کے مریض آنا شروع ہوئے ،چار جنوری کو اس کی تشخیص ہوئی اور اسے نیا نام دیا گیا ،آس پاس کے لوگوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جن لوگوں پر ریسرچ ہوئی ہے ان میں سے تین فیصد لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں،بیماری میں شدت اور یہ پھیلتی بھی ہے لیکن اموات کی شرح کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سات جنوری2020 کو چین میں اس وائرس کی تشخیص ہو گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ چین میں دسمبر 2019 میں مریض آنا شروع ہو گئے تھے ،اس وقت اس مرض کی تصدیق نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 6052 افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

اس میں ننانوے فیصد مریض چین میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین کے علاوہ کہیں اس بیماری سے اموات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ 14 ممالک میں اس وائرس کے مریضوں میں تصدیق ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے،جن چار مریضوں کو داخل کیا گیا ان کی تشخیص ہوئی ہے ان میں کسی کو کرونا وائرس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چار پاکستانی طالب علم چین میں ہیں جن میں کرونا وائرس پایا گیا ہے ،ان طالب علموں کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کی زمہ داری ہمارے اوپر ہے۔

ان کا اس طرح خیال رکھیں گے جیسے اپنے بچوں کا رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارن آفس کا چین میں پاکستان ایمبیسی سے مستقل رابطہ ہے ،سفارت خانے کا عملہ دن رات پاکستان کی ساری کمیونٹی سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چاروں طالب علموں کی صحت بہتر ہورہی ہے،امید اور دعا ہے کہ یہ طالبعلم مکمل صحت یاب ہوائیں گے ،ابھی ان طالب علموں کی شناخت ظاہر نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اس معاملے کو زیادہ نہ پھیلائیں ۔

اگر پتہ لگ بھی جائے تو ان کی شناخت میڈیا پر دکھائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ چاروں طالب علموں کی صحت بہتر ہورہی ہے،امید اور دعا ہے کہ یہ طالبعلمی مکمل صحت یاب ہوائیں گے ،ابھی ان طالب علموں کی شناخت ظاہر نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اکیس ،پچیس اور ستائس جنوری کو ایڈوائزری جاری کی تھی ،ایمرجنسی سینٹر وزارت صحت میں قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این آئی ایچ کی ویب سائٹ پر تمام معلومات موجود ہیں ،آئندہ چند دنوں میں ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے ۔

چاروں وزرائے اعلیٰ وزارتیں این ڈی ایم اے آرمی سمیت تمام کو خطوط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے ،ناول کرونا وائرس ایمرجنسی کورکمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کمیٹی روانہ بیٹھ کر فیصلے کرتی ہے،قومی سطح پر ہیلپ لائن قائم کر ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام چیفس منسٹرز تمام وزارتیں این ڈی ایم اے اور تمام صوبوں کے افسران کو اس حوالے سے خطوط لکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین سے آنے والے مسافروں کی تین طریقے سے اسکریننگ کی جا رہی ہے ،ایک فارم دیا جاتا ہے ٹمپریچر ریکارڈ کیا جائے گا تجزیہ کیا جائے گا ۔

اگر ضرورت پڑی تو آئیسولیٹ بھی کیا جائے گا ،ہم نے پروٹوکول اور ایس او پیس کو فائنل کر رہے ہیں،تمام مسافروں کو ایک ضابطے کے تحت جانچا جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ دس لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی ہیں،یہ سارے اقدامات ہمیں اعتماد دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات ہمسایہ ملک پھیلنے والی بیماری کو ملک میں روکا جا سکے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزارت صحت اپنی ذمہ داری کا ادراک رکھتی ہے ،گزشتہ روز کابینہ میں وزیراعظم نے فنڈز سے متعلق بھی ہدایت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر شخص کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا ملنے والی معلومات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کو زکام کی شکایت ہے،،ہر شخص کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اسے کرونا کا حملہ ہوا ہے،،احتیاط جس طرح سے دوسری بیماریوں میں ہوتی ہے اسی طرح اس کے کیے بچاؤ کی معمول کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین سے اگر کوئی سفر کر کے آیا ہے اس سے خصوصی احتیاط کہ ضرورت ہے، ،چین سے آنے والوں میں علامتیں ایسی ہیں تو فوری طور پر اطلاع دینا بہت ضروری ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ابھی تک دنیا میں اس وائرس کیلئے کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ،دنیا میں ویکسین کی تیاری کیلئے تیزی سے ریسرچ ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کی درخواست پر میڈیکل کیٹس فراہم کی ہیںکل جمعرات کو پہنچ جائیں گی۔ظفر مرزا نے کہاکہ تکنیکی معلومات کے لیے قومی ادارہ صحت کا ایک ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے،قومی ادارہ صحت کے پاس صلاحیت ہے کہ تمام بیماریوں کی تشخیص ہو سکے،کم شام تک اس کی تشخیص کے لیے کٹس پاکستان پہنچ جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ اس بیماری کی نہ کوئی ویکسین ہے اور نہ ہی کوئی خاص علاج ہے،دنیا بھر میں اس کی ویکسین بنانے پر تحقیق ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سستا بارڈر کھولنے اور نگرانی کے معاملے پر چین سے بات چیت ہو رہی ہے،کوشش ہے اپریل تک اس بارڈر کو کھول دیا جائے،پمز میں آئندہ دو روز تک آئی سولیشن وارڈ تیار کر لیا جائیگا،اس وائرس کے علاج کیلئے ہسپتال نہیں بنائینگے نیٹ ورک تیار کیا جائیگا۔

The post چین میں موجود 4پاکستانی طالب علموں میں کرونا وائرس کی تصدیق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...