Pages

Tuesday, January 28, 2020

ہمارے خلاف آواز کیوں اٹھائی ؟ ق لیگی رہنماکو گولیاںمار کر قتل کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں مسلم لیگ ق شکایات سیل کے سٹی چیئرمین شیخ عثمان کو قتل کر دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ق لیگ کے رہنما کو منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس بنا پر انہیں قتل کیا گیا ہے ۔ شیخ عثمان اپنی فیکٹری کے باہر کھڑے تھے کہ حملہ آوروں نےان پر فائرنگ کھول دی۔

مسلم لیگ ق ضلعی جنرل سیکرٹری اکرام نے کہا ہے کہ شیخ عثمان نے پولیس کو کوٹیلی رستم میں منشیات فروشوں کے بارے میں بتایا تھا ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، فوٹیج میں حملہ آورز ق لیگی رہنما کو قتل کرنے کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پولیس نے ملزم مدد علی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔

The post ہمارے خلاف آواز کیوں اٹھائی ؟ ق لیگی رہنماکو گولیاںمار کر قتل کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...