Pages

Saturday, February 29, 2020

کورونا وائرس سے اب گھبرانے کی ضرورت نہیںکیونکہ۔۔۔!!! حکومت پاکستان نے ایسی شاندار سہولت متعارف کرادی کہ دنیا تکتی رہ گئی

اسلام آباد(آن لائن)وزارتِ صحت اور قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کی شراکت داری سے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے ویب پورٹل متعارف کرا دیا گیا ہے۔این آئی ٹی بی کے سربراہ شباہت علی شاہ نے ویب پورٹل متعارف کرانے کے موقع پر کہا کہ ’این آئی ٹی بی کی ٹیم نے وزارت صحت کی شراکت سے کم سے کم وقت کے اندر عام عوام کے لیے اس پورٹل کو متعارف کرایا ہے‘۔

انہوں نے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے ویب پورٹل متعارف کرانے کے حوالے سے مزید کہا کہ ’ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم سب کے لیے معلومات کا ایک مؤثر ذریعہ بنے گا‘۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی ہیلپ لائن 1169 کے علاوہ اب ہم ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی متعارف کرا رہے ہیں جس میں بیماری سے متعلق سوال و جواب ہوں گے، مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ دیکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب میں بھی یہ معلومات پھیلائیں۔ویب پورٹل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر تشکیل دیا گیا ہے، پورٹل میں کورونا وائرس کی علامات، انسانوں میں پھیلاؤ، انکیوبیشن پیریڈ اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ سفری اور طبی مشوروں کے حوالے سے تفصیلات بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ چین میں مہلک وائرس کے مزید 573 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہزار 824 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس نے چین میں مزید 35 زندگیاں نگل لی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2870 ہوگئی ہے۔دوسری جانب کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 9 روز کے دوران 33 ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post کورونا وائرس سے اب گھبرانے کی ضرورت نہیںکیونکہ۔۔۔!!! حکومت پاکستان نے ایسی شاندار سہولت متعارف کرادی کہ دنیا تکتی رہ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا وائرس کے سائے پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں پر بھی پڑنے لگے، جانتے ہیں لاہور قلندرز کےپلیئرز نے کیسے سفرکیا؟

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک غیر ملکی کھلاڑی کورونا وائرس کے خوف کے باعث محتاط ہو گئے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر چہروں پر ماسک کا استعمال شروع کر دیا۔

پی ایس ایل کے میچز پہلی مرتبہ پاکستان کے چار شہروں میں ہو رہے ہیں ۔ملتان نے تین میچوں کی میزبانی کا اپنا کوٹہ مکمل کر لیا ہے، اب کھلاڑی لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان سفر جاری رکھیں گے۔ پی ایس ایل کا فائنل 22 مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے۔پی ایس ایل کے میچز کے دوران ہی کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، ایسے میں جہاں ہر کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے وہاں پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد اسلام آباد سے لاہور کا سفر کیا جہاں اس نے اپنا اگلا میچ 3 مارچ کو کھیلنا ہے، لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے سفر چہروں پر ماسک کے ساتھ کیا۔لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے ماسک کے ساتھ کھلاڑیوں کی تصویر پوسٹ کی جس میں کسی بھی وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے کھلاڑیوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

The post کورونا وائرس کے سائے پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں پر بھی پڑنے لگے، جانتے ہیں لاہور قلندرز کےپلیئرز نے کیسے سفرکیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کااصولی فیصلہ ، فیورٹ نام سامنے آگئے

لاہور( این این آئی )حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور ٹیکس گروپس سے 5 سینئر افسران اس اعلی عہدے کے لیے دوڑ میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے نئے سربراہ کی تعیناتی پر غور کے لیے جو نام وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گھوم رہے ہیں ان میں دو افسران ان لینڈ ریونیو سروسز اور 3 کسٹمز گروپ سے ہیں۔ان لینڈ ریو سروسز سے طارق محمود پاشا کا ہے جو اس وقت سیکرٹری کشمیر امور اور

گلگت بلتستان ہیں جبکہ قائمقام چیئرمین اور رکن کسٹمز نوشین امجد بھی ممکنہ امیدوار ہیں۔کسٹمز کی جانب سے ممکنہ امیدواروں میں ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس زاہد کھوکھر، ممبر کسٹمز پالیسی جاوید غنی اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس احمد مجتبیٰ میمن کا نام بھی زیر غور ہے۔ حکومت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو کے لیے ہارون اختر کی تعیناتی کو تقریباً حتمی شکل دیدی ہے اور آئندہ کچھ روز میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

The post ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کااصولی فیصلہ ، فیورٹ نام سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان نے عوام کی خاطر آئی ایم ایف سے ٹکرلے لی ، تمام دبائو مسترد ، جرات مندانہ فیصلے نے قوم کے دل جیت لئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالہ سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دباؤ مسترد کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کم ہونے سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ڈٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ

چاہتے تھے کہ پٹرول،بجلی اور گیس قیمتیں بڑھیں تاہم وزیراعظم نےقیمتیں کم نہ کرنےکی ایڈوائس ماننے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دباؤ مسترد کر دیا اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کیلئے براہ راست ہدایات دیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔

The post عمران خان نے عوام کی خاطر آئی ایم ایف سے ٹکرلے لی ، تمام دبائو مسترد ، جرات مندانہ فیصلے نے قوم کے دل جیت لئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اب ہوگی تیز ترین ترقی اور خوشحالی!32پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں ’’احساس آمدن پروگرام ‘‘کا آغاز

لاہور( این این آئی ) غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کا انتخاب شفاف انداز میں کیا جائیگا،ملک بھر کے 23پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام کا آغازکیا جارہا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت

تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔۔غریبوں اور معاشرے کے محروم طبقات کی بہتری کیلئے محققین اور نجی تنظیموں کو آگے بڑھ کر حکومت سے تعاون کیلئے بھی مدعو کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ احساس پروگرام جلد معاشرے کے مستحق طبقات کو غربت سے نکالے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 23پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

The post اب ہوگی تیز ترین ترقی اور خوشحالی!32پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں ’’احساس آمدن پروگرام ‘‘کا آغاز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فرانس میں کرونا کے نئے 19 کیسز کی تشخیص، کل تعداد تشویشناک حد تک پہنچ گئی

پیرس(این این آئی) فرانس میں کرونا وائرس کے مزید 19 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد فرانس میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 57 تک جا پہنچی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع نے بتایا کہ پیرس کے شمال میں ایک فوجی اڈے پر کرونا وائرس کے مزید مریض سامنے آئے ہیں،انہوں نے بتایاکہ فرانس نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اٹلی کی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا ہے،اس کے علاوہ فرانس کی

نیشنل ریلوے کمپنی نے ز پیرس میلان ٹرین لائن پر کام کرنے والے ملازمین کو اٹلی کی طرف کام پر جانے سے روک دیا ہے،کرونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پیش نظر فرانسیسی حکومت نے شمالی اٹلی میں لومبارڈی اور وینیٹو سے واپس آنے والے افراد کو 14 دن تک انکیوبیشن پیریڈکے تحت گھروں میں رہنے یا طبی مراکز میں رکھنے کی تجویز دی ۔ کرونا وائرس کے خطرات بڑھنے کے بعد اٹلی اور فرانس میں سیاحوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوگئی ہے۔‎

The post فرانس میں کرونا کے نئے 19 کیسز کی تشخیص، کل تعداد تشویشناک حد تک پہنچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امن معاہدے سے قبل ٹرمپ نے افغان عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نئے مستقبل کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ طالبان کے ساتھ معاہدہ افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔ تمام افغان قوتوں کو اس موقعے کوغنیمت سمجھنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ افغانستان کے عوام پر منحصر ہوگا کہ وہ اپنے مستقبل کا تعین کیسے کرتے ہیں۔

لہذا ہم افغان عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ امن اور اپنے ملک کے لیے ایک نئے مستقبل کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالبان اور افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں تو ہم افغانستان میں جنگ ختم کرنے اور اپنے فوجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان میں تعینات 12 یا 13 ہزار امریکی فوج کی تعداد کم کرکے 8 ہزار 600 کردی جائے گی۔

The post امن معاہدے سے قبل ٹرمپ نے افغان عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شریف خاندان کب اور کس کے کہنے پربولنا شروع کریگا؟ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ افغانستان سے انخلا میں امریکہ اور ٹرمپ کی کامیابی ہو گی، ٹرمپ نے ایسے وقت میں تسلیم کیا جہاں اس کیلئے مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے امن عمل میں پاکستان کا کردارتسلیم کیا،ٹرمپ نے احمد آباد میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کاکہناتھا کہ شریف خاندان

پر اس وقت خاموشی چھائی ہے جب اشارہ ہوگا تب وہ بولیں گے ،شریف خاندان نے کبھی مزاحمت کی سیاست کی اور نہ کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں ہی رہوں گا،آصف زرداری نے سندھ سے سینیٹ کی نشست کی آفر کی تھی، میں نے کہا کہ 10سال پنجاب سے رہا ہوں یہ ممکن نہیں۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان کرونا سے محفوظ ہے تاہم حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

The post شریف خاندان کب اور کس کے کہنے پربولنا شروع کریگا؟ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میکسیکو کی اعلیٰ تعلیم یافتہ 27 سالہ لڑکی ما ر یہ فر نینڈونے اسلام قبول کرکے سرگودھا کے دیہاتی نوجوان سے شادی کرلی

سرگودھا (این این آئی)فیس بک سے ہونے والی دوستی میں میکسیکو کی 27 سالہ حسینہ کو سرگودھا کا دیہاتی نوجوان پسند آگیا جسے پانے کے لیے وہ خود سرگودھا پہنچ گئی۔میکسیکو کی 27 سالہ ما ریہ فر نینڈو کی 2 سال قبل سرگودھا کے قصبہ معظم آباد کے نو جوان نوید سے محبت ہوئی۔فیس بک کے ذریعے شروع ہو نے

والی محبت پروان چڑھتے چڑھتے شا د ی کے بندھن میں بند ھ گئی۔قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی مار یہ 32 گھنٹے کے سفر کے بعد میکسیکو سے پاکستان پہنچی جہاں اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے نو ید سے با ضابطہ نکاح کرلیا۔مار یہ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے بارے میں بہت ڈرایا گیا تاہم یہ تو بہت پیار ا ملک ہے۔

The post میکسیکو کی اعلیٰ تعلیم یافتہ 27 سالہ لڑکی ما ر یہ فر نینڈونے اسلام قبول کرکے سرگودھا کے دیہاتی نوجوان سے شادی کرلی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امن معاہدے میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں! مودی نےاہم ترین شخصیت کو خصوصی ٹاسک دیکرکابل بھیج دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی افغان امن عمل میں دراڑ ڈالنے کی سازش ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خصوصی ٹاسک پر سیکرٹری خارجہ کو کابل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ ہونے جا رہا ہےتو دوسری طرف بھارتی سیکرٹری خارجہ کابل میں سرگرم ہیں۔

نریندر مودی افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی سیکرٹری دفاع اور نیٹو سکرٹری جنرل بھی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ بھی افغان صدر سے ملاقات کریں گے۔دوحہ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب طالبان کے ساتھ کسی بھی طرح کی میٹنگ میں بھارتی نمائندہ بھی موجود ہو گا،افغانستان میں 1996ء سے 2001ء تک طالبان کی حکومت تھی لیکن بھارت نے طالبان کی حکومت کو نہ تو حکومتی اور نہ ہی سفارتی سطح پر تسلیم کیا۔لیکن بھارت کے فیصلے سے لگتا ہے کہ افغانستان میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ہے اور وہ طالبان کے ساتھ اپنے روابط استوار کرنے کا خواہاں ہے۔دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی تقریب میں بھارت کی موجودگی طالبان اور بھارت کے درمیان ممکنہ سفارتی روابط کے قیام میں پہلا قدم بتایا جا رہا ہے۔

The post امن معاہدے میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں! مودی نےاہم ترین شخصیت کو خصوصی ٹاسک دیکرکابل بھیج دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایشیا کپ کے حوالے سے سارو گنگولی کا بیان ،پی سی بی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی جانب سے ایشیاء کپ کی پاکستان کی میزبانی کی مخالفت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ ایسوسی ایٹ ممبرز کے فائدے کے لیے کرایا جاتا ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ کرتے وقت سب چیزوں کو ذہن میں رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کچھ آپشنز موجود ہیں،ابھی ستمبر بہت دور ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کا معاملہ کنٹرول سے باہر ہوتا ہے تو پھر یقینی طورپر ہمیں دوسرے آپشنز کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا،یہ دوسرا اہم ایشو ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے ، ستمبر میں شیڈول اس ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کرچکی ہے۔ سارو گنگولی نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم دبئی میں پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ کے میچز کھیلے گی،2018 میں ایشیا کپ کا میزبان بھارت تھا اور یہ ایونٹ دبئی اور ابوظہبی کے میدانوں پر کھیلا گیاتھا۔

The post ایشیا کپ کے حوالے سے سارو گنگولی کا بیان ،پی سی بی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

25ہزار روپے جرمانہ اور ایک ماہ جیل کی سزا ،والدین کی نافرمانی کرنے والی اولاد کیلئے سخت قانون کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) والدین کی نافرمانی پر سزا کا بل سینیٹ میں منظور ۔والدین اولاد کے خیال نہ رکھنے کی شکایت کمیشن کو خط یا فون پر دے سکیں گے۔وارننگ کے بجائے نہ سمجھنے والے بچوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کے پانچویں حصے پر غور و خوص کے بعد نقائص اور دہرے پن کو دور کرنے کے لیے بعض ترامیم کی سفارش کی ہے،کمیٹی نے بزرگ والد کا خیال نہ رکھنے والے بچوں کے لیے سزا اور جرمانہ مقرر کرنے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، بل کے مطابق معمر والدین،بزرگوں کے حقوق کے لیے ویلفیئر کمیشن بنےگا۔اولڈ ایچ ہومز تعمیر ہوں گے۔بل کے سیکشن 14 اور 16 کو خاررج سیکشن 8(۱) کے بعد سیکشن 17 سے ایک سطر شامل کی گئی ہے۔اجلاس میں رائٹس آف پرسنز وید ڈس ایبیلیٹیز بل 2020 پر بھی بحث کی گئی۔کمیٹی میں موجود معذور افراد نے بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کے بجائے ملک بھر کے لیے کرنے کا مطالبہ کیا۔معذور افراد نے ہوائی سفر کے دوران پی آئی اے کے عملے کے غیر مناسب رویے کی جانب مبذول کرائی،معذور شخص نے کہا ہے کہ ہمیں متعدد بینکوں میں بھی غیر انسانی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قائمہ کمیٹی نے معذور افراد کو ریلیف نہ دینے پر پی آئی اے اور سٹیٹ بینک کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

The post 25ہزار روپے جرمانہ اور ایک ماہ جیل کی سزا ،والدین کی نافرمانی کرنے والی اولاد کیلئے سخت قانون کی منظوری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حج فارم سے ختم نبوت حلف نکالنے کا معاملہ 13دینی جماعتی اتحاد’’تحفظ ختم نبوت الائنس‘‘ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

لاہور ،رائے ونڈ(آن لائن) 13دینی جماعتی اتحاد’’تحفظ ختم نبوت الائنس‘‘ کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ جمعیت علما  اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے) مسلم لیگ( علمائومشائخ ونگ )کے

صدر پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جے یوآئی کے رہنماعلامہ شعیب الرحمن قاسمی جے یو پی کے رہنما مفتی عاشق حسین رضوی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانامحمد نعیم بادشاہ تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقارالحسنین نقوی جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمدحنیف حقانی مجلس احراراسلام کے رہنما مولانا محمدیوسف احرار جمعیت مشائخ پاکستان کے رہنماپیرطارق محمودنقشبندی متحدہ علماء کونسل کے صدرحافظ محمدنعمان حامداورجنرل سیکرٹری مولانا محمداسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حج فارم سے ختم نبوت حلف نکالنے پرشدیداحتجاج کیاہے اورکہاہے کہ حج فارم سے ختم نبوت کا اخراج اسلام وآئین سے سراسرغداری اوربدترین قادیانیت نوازی ہے جسے غیورمسلمان ہرگزہرگزبرداشت نہیں کرینگے ،دینی رہنمائوںنے کہاکہ حکومت میںموجودیہودی وقادیانی لابی آئے روزاسلام وپاکستان کیخلاف سازشوں کے نت نئے جال بنتی رہتی ہے اوروہ وطن عزیزپاکستان کو کسی نئے بحران کاشکارکرناچاہتی ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈحکومت ہوش کے ناخن لے بصورت دیگرقادیانیت نوازی عمران نیازی حکومت کولے ڈوبے گی، وزارت مذہبی امور فوری طورپرحج فارم میںختم نبوت کاحلف شامل کرکے ختم نبوت کے بغیرشائع کردہ سابقہ حج فارم فوری منسوخ کرے ورنہ حالات کی تمام ترذمہ داری یہودی وقادیانی ایجنٹوںپرہی عائدہوگی۔

دریں اثنا مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے حج فارم پر سے ختم نبوتؐکا کالم ختم کرنے پر تحریک التواء جمع کرادی ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں سپیکر کے نام دی جانے والی تحریر میں کہا کہ حکومت کی یہ مذموم کوشش پاکستان کے 22کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب پر لازم ہے کہ نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پورا ایمان لاتے ہوئے ان کو آخری نبی تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ماضی میں بھی اس طرح کی گھنائونی سازشیں ہوچکی ہیں ،جوکہ عاشقان رسول ؐ نے ناکام بناڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ حج بیت اللہ مسلمانوں کیلئے اللہ کی طرف سے فرض عظیم ہے اورخالق کائنات نے حضور اکرم ؐ کو وجہ تخلیق کائنات قرار دیا ہے،کس طرح ممکن ہے کہ ایک مسلمان نبی اکرم کی شان میں گستاخی کا سوچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالم کفار یہودونصاریٰ دنیا بھر میں گستاخی رسولؐ کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں جن پر مسلمانان عالم اسلام لعنتیں بھیجتے رہتے ہیں اور مذمتی قراردادوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ،لیکن اس کے برعکس دنیا بھر میں مسلمانوں کے سب سے بڑے اجتماع حج کے موقع پر اس ملک پاکستان میں جو کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا ہے ،اس طرح کی خرافات سے ملک بھر میں انتشار پیدا ہوسکتا ہے ،لہٰذا حکومت اس حکم پرعمل درآمد فوری طور پر روکے ۔ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی تحریک التواء کو پورے ایوان کی حمائت حاصل رہی ۔

The post حج فارم سے ختم نبوت حلف نکالنے کا معاملہ 13دینی جماعتی اتحاد’’تحفظ ختم نبوت الائنس‘‘ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بینکوںسے اربوں روپے کے قرضے لیکر واپس نہ کئے ،نوازشریف کے کزنوں کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور( این این آئی ) بینکنگ کورٹ نے نواز شریف کے کزنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔بینکنگ کورٹ کے جج منیراحمد جوئیہ نے طلبی کے باجود پیش نہ ہونے پر نواز شریف کے کزنوں طارق شفیع،جاوید شفیع سمیت پانچ افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔بینکنگ عدالت نے مختلف کمپنیوں کے لئے قرض لے کر واپس نہ کرنے کے کیس میں طلب کے نوٹس جاری کئے تھے ۔کشمیرملزاور اتفاق شوگرمل نے بینکوںسے اربوں روپے کے قرضے لے کر واپس نہ کئے ۔

کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز کیلئے لئے گئے قرضوں کی واپسی کے لیے بینکوںنے عدالت سے رجوع کررکھا ہے ۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے کزن میاں طارق شفیع، جاوید شفیع، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔اتفاق شوگرملزاور کشمیر ملز نے 700ملین قرضہ حاصل کیا۔قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن قرضہ واپس نہیں کیا جارہا ۔استدعا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔

The post بینکوںسے اربوں روپے کے قرضے لیکر واپس نہ کئے ،نوازشریف کے کزنوں کو گرفتار کرنے کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تاج محل نہ ہوتا تو بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟بچے کا مودی سے سوال متنازعہ شہریت قانون پربچے بھی حکومت کیخلاف ، علامہ اقبال کی نظم پڑھ کر ماحول گرما دیا

نئی دہلی(این این آئی)دہلی فسادات کے دوران ایک بھارتی بچے نے مودی سرکار کے خلاف نکلنے والی ریلی میں نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگا دئیے اور کہاہے کہ بھارت کے پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا تو کیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری فسادات کیخلاف پورے شہر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جس میں ناصرف نوجوان اور بوڑھے حصہ لے رہے ہیں بلکہ بچے بھی مودی سرکار سے اپنی آزادی مانگنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔اِسی احتجاجی ریلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک 10 سال کا بچہ ریلی سے خطاب کر رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات پر شدید برہم ہے کہ اْس نے ریلی میں نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگا دئیے۔ بچے نے اپنی تقریر کا آغاز اِس سوال سے کیاکہ اگر نہ ہوتا تاج محل، لال قلعہ تو دْنیا کو کیا گائے اور گوبر دکھاتے تْم؟ بچے کے اِس سوال پر وہاں موجود تمام لوگوں نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے خوب تالیاں بجائیں۔بھارتی بچے نے اپنی تقریر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظم ترانہ ملی کا شعر پڑھاکہ توحید کی امانت دلوں میں ہے ہمارے،آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا،بھارتی بچے نے شاعر مشرق کا ایک اور شعر پڑھتے ہوئے کہاکہ آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایمان پیدا،آگ کرسکتی ہے انداز گلستان پیدا،یہ اشعار پڑھنے کے بعد بچے نے انقلاب زندہ باد اور نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگائے۔بچے نے وہاں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟ اِس سوال کے جواب میں لوگوں نے کہا کہ آزادی، بچے نے مودی سرکار سے آزادی مانگتے ہوئے کہا کہ بچے مانگیں آزادی،جو تم نہ دو گے آزادی،ہم لڑکر لیں گے آزادی،ہے حق ہے ہمارا آزادی،ہے جان سے پیاری آزادی،ہے پیاری پیاری آزادی،کل قبر پر لکھنا آزادی،خون سے لکھنا آزادی۔

The post تاج محل نہ ہوتا تو بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟بچے کا مودی سے سوال متنازعہ شہریت قانون پربچے بھی حکومت کیخلاف ، علامہ اقبال کی نظم پڑھ کر ماحول گرما دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئی دہلی فسادات، انسانیت کی خاطر ہندو پڑوسی نےلازوال مثال قائم کردی،پڑھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے

نئی دہلی(این این آئی) دہلی فسادات کے دوران انسانیت کی خاطر ہندو پڑوسی نے لازوال مثال قائم کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی ہندو بلوائیوں کے حملے کے دوران زمانے سے محلوں میں ایک ساتھ رہنے والے ہندو اور مسلمان سخت امتحان سے دوچار ہوئے جہاں ہندو پڑوسیوں کو کسی بھی صورت اپنے مسلمان بھائیوں کی جان بچانی پڑی۔

ایسی ہی ایک کہانی دلی کے حاجی مجیب الرحمن کی ہے جنھیں ان کے ہندو پڑوسی سنجیو بھائی نے اپنے گھر میں پناہ دی۔بھارت کی نامور خاتون صحافی برکھا دت نے دلی میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے بلوائی حملوں کے بعد اس واقعے کی تصدیق کے لیے حاجی مجیب الرحمن سے ملاقات کی جس میں انھوں نے صورتحال جاننے کی کوشش کی۔حاجی مجیب الرحمن دہلی میں مٹھائی کی دکان چلاتے ہیں انھوں نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں ہندو آبادی کے بیچ صرف 3 مسلمانوں کے مکانات ہیں بلوائی اچانک جھتے کی شکل میں ہمارے مکانات کے پاس جمع ہوکر نعرے لگانے لگے کہ ملاؤں باہر نکلو ، ہم تمہیں دیکھ لیں گے۔مغلظات بکنے لگے، وہ سب کے سب باہر سے آئے تھے جنھیں علاقے کا کوئی فرد نہیں پہچان سکا تھا جبکہ ہمارے پڑوسی ہندوؤں نے ہمیں تسلی دیتے ہوئے ہمارے گھروں کو باہر سے تالے لگاکر اندر رہنے کا کہا اور جب بلوائیوں نے مکانات پر حملے شروع کیے تو ہندو پڑوسیوں نے پچھلے راستے سے ہمیں گھروں سے نکال کر اپنے گھروں میں پناہ دی مکانات کو تالے دیکھ کر واپس چلے گئے قریباً ایک بجے رات کو بلوائی جتھہ دوبارہ محلے میں وارد ہوا اور اب کی بار انھیں یہ بھی پتہ لگ گیا تھاکہ پیشے سے سنار سنجیو بھائی نے پڑوسی مجیب الرحمن اور ان کے خاندان کو گھر میں پناہ دی ہے۔

بلوائی سنجیو بھائی کے گھر پر آدھمکے اور انھیں دھمکانے لگے کہ جن غداروں کو تم نے پناہ دی ہے انھیں باہر نکالو لیکن سنجیو بھائی نے تمام دھمکیوں کے باجود اپنے مسلمان پڑوسیوں کی حفاظت کی اور انھیں ہندو بلوائیوں کے حوالے نہیں کیا۔حاجی مجیب الرحمن نے بتایا کہ جیسے تیسے وہ رات کٹی صبح فجر کی اذان کے وقت سنجیو بھائی نے گاڑیوں کا انتظام کیا اور مسلم اکثریت والے علاقے مصطفی آباد میں ہمارے رشتے داروں کے ہاں ہمیں چھوڑ دیا ۔

اسی دوران مجیب الرحمن نے بتایا کہ میرے بھتیجے کی بیوی حاملہ تھی اچانک سے اسے درد ہونے لگا اور باہر بلوائیوں کے حملے جاری تھے کہ اسی اثنا میں سنجیو بھائی نے حاملہ لڑکی کو موٹرسائیکل پر بٹھاکر اسپتال پہنچایا۔صحافی برکھا دت اس کہانی کی تصدیق کے لیے سنجیو کمار سے بھی ملیں اور ان سے سوالات کیے کہ آپ نے کیسے مسلمان خاندان کی جان بچائی تو سنجیو بھائی کا کہنا تھا کہ انسانیت کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ کسی کی بھی جان بچائیں اسی دوران مجیب الرحمن بھائی کا مجھے فون آیا کہ ہماری جان خطرے میں ہے آج رات آپ اپنے گھر میں ہمیں پناہ دے دیں اسی اثنا محلے کے تمام رہائشی جمع ہوگئے اور مجیب الرحمن سے کہا کہ سنجیو کے گھر رکنا چاہیں تو رکیں ورنہ ہمارے گھروں میں چلیں ہم آپ کی حفاظت کریں گے۔

مجیب الرحمن نے کہا کہ پورا خاندان سنجیو بھائی کے گھر رکے گا رات گئے ان کے بھتیجے کی بیوی کو زچگی کا درد اٹھا جس پر مجیب الرحمن نے کہا کہ سنجیو بھائی آپ انھیں اسکوٹر پر اسپتال پہنچائیں اسی دوران سنجیو نے لڑکی کو ڈسپنسری پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد علاج سے منع کرکے بڑے اسپتال لے جانے کا کہا اور باہر فساد برپا تھا۔اسی اثنا حاجی مجیب الرحمن نے کہا کہ آپ لڑکی کو بابو نگر لے جائیں وہاں ہمارے کچھ رشتے دار ہیں وہ دیکھ لیں گے لیکن بابو نگر جس علاقے میں ہے وہاں جانے کی کسی میں ہمت نہیں تھی۔ وہاں آمنے سامنے ہندوؤں اور مسلمانوں کی آبادیاں ہیں اگر میں حاملہ لڑکی کو وہاں لے جاتا تو میں خود میں مشکل میں پھنس سکتا تھا۔

میں اگر اللہ اکبر بولتا تو تب مرتا میں اگر شری رام بولتا تو تب بھی مرتا لیکن پھر میں نے لڑکی کو وہاں پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ایک سوال پر سنجیو نے کہا کہ اس واقعے کے بعد لوگ مسلمان پڑوسیوں کو پناہ دینے پر مجھے غدار اور دہشت گرد کہہ رہے ہیں یہ کہتے ہوئے سنجیو بھائی کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ اپنے جذبات قابو کرتے ہوئے بولے کہ یہ مذہب کے نام پر تقسیم ہورہی ہے یہی ہمارے رونے کی وجہ ہے اور اسی سے یہ فساد بڑھ رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مجیب الرحمن کے خاندان کے ہمارے گھر سے جانے کے بعد میری بیٹی پریانچی نے 3 دن سے کھانا نہیں کھایا یہ اپنے مسلمان پڑوسیوں سے اتنا پیار کرتی ہے پریانچی نے آتے ہی رونا شروع کردیا برکھادت نے جب بچی سے سوال کرنا چاہا تو وہ زارو قطار رونے لگی پریانچی نے کہا کہ میرے والد نے مجیب الرحمن انکل اور ان کے خاندان کی جان بچائی جس پر میں اپنے والد پر فخر کرتی ہوں۔

The post نئی دہلی فسادات، انسانیت کی خاطر ہندو پڑوسی نےلازوال مثال قائم کردی،پڑھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دہلی مسلم کش فسادات، اسلامی ممالک سمیت ساری دنیا صرف بیان بازی میں مصروف لیکن انڈونیشیا نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ آپ بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں گے

جکارتہ(این این آئی) انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بھارتی شہر دہلی میں مسلم کش فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انڈونیشین میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے دارالحکومت جکارتہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے دہلی میں مسلمانوں کی جان و املاک پر حملوں کے بارے میں استفسار کیا۔

انڈونیشین وزارت خارجہ نے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت ان فسادات پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔انڈونیشین وزیر مذہبی امور فضل الراضی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف خونریزی کی شدید مذمت کرتے انہیں غیر انسانی اور مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیا۔ وزیر مذہبی امور نے بھارت پر اقیلتوں کے جان و مال کی تحفظ کے لیے زور دیا۔ انہوں نے بھارت اور اپنے ملک کے مذہبی رہنماؤں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا درس دیا۔فضل الراضی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر حملوں کا بدلہ لینے کے لیے شرپسند عناصر انڈونیشیا میں حملے کرسکتے ہیں۔ انڈونیشیا کی آبادی میں 1.69 فیصد ہندو ہیں جس میں سے ایک صوبہ بالی میں ہندوؤں کا تناسب 83 فیصد ہے۔

The post دہلی مسلم کش فسادات، اسلامی ممالک سمیت ساری دنیا صرف بیان بازی میں مصروف لیکن انڈونیشیا نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ آپ بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کچھ لوگ کرونا سے بیمار ہو سکتے ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی ایسی اقسام سے تعلق رکھتا ہے جو انسانوں اور جانوروں میں تنفس یعنی سانس لینے میں دشواری جیسے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں،لوگ قدرتی طور پر خوفزدہ ہیں کیونکہ وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے جس میں روزانہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

رواں ماہ کے آخر تک دنیا بھر میں تقریباً82ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 78 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2663افراد ہلاک ہوچکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ڈبلیو ایچ اونے کہاکہ کورونا وائرس میں وبا کی صلاحیت موجود ہے۔کورونا وائرس کی کچھ عام علامات میں بخار ، خشک کھانسی اور تھکاوٹ شامل ہیں، ڈبلیو ایچ او کے مطابق متاثرہ افراد سر درد ، جسم میں درد ، ناک بہنا ، گلے میں سوزش یا اسہال کا بھی سامنا کرسکتے ہیں، علامات اچانک ظاہر نہیں ہوتیں، وائرس آہستہ آہستہ نشوونما پاتا ہے جبکہ کچھ لوگ اس مرض سے بیمار ہو سکتے ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں وہ لوگ جو اس وائرس کی وجہ سے شدید بیمار ہو جاتے ہیں انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 80 فیصد مریض کسی خاص علاج معالجے کے بغیر صحتیاب ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک کوویڈ 19 میں اموات کی شرح صرف 2فیصد ہے۔فی الحال کوویڈ 19 سے بچاؤ کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے لہٰذا وائرس سے روک تھام کے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہیں ،ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصولوں کے مطابق لوگوں کو کورونا وائرس سے اپنے ا?پ کو بچانے کے لیے چند اقدامات کرنے چاہئیں۔

The post کچھ لوگ کرونا سے بیمار ہو سکتے ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس، ابو ظہبی کے 2مشہور ہوٹلز خالی کروا کر بند کر دیئے گئے

ابوظہبی (آن لائن) اماراتی ریاست ابوظہبی میں محکمہ صحت کی جانب سے شہر کے 2مشہور ہوٹلز خالی کروا کر انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ یہاں پر مقیم 2اطالوی سائیکلسٹ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے انکشاف کے بعد لیا گیا ہے۔

تاکہ دیگر افراد اس موذی وائرس کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کے روز محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ یاس آئی لینڈ میں واقع دونوں ہوٹلز کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔تاکہ ان ہوٹلز میں مقیم تمام مہمانوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کیونکہ اس ہوٹل میں مقیم دو اطالوی ایتھلیٹ کرونا وائرس کے شکار پائے گئے تھے۔اس لیے خدشہ ہے کہ دیگر کھلاڑی اور مہمان بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔دونوں ہوٹلز کو قرنطینہ کا درجہ دے کر دیگر لوگوں کے یہاں آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کرونا وائرس کے شکار دونوں اطالوی کھلاڑیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی صحت کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔جبکہ ہر وہ شخص جو دونوں اطالوی مریضوں سے رابطے میں رہا، اْس کے بھی ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں اور ان کی نقل و حمل کو محدود کر دیا گیا ہے۔

The post کرونا وائرس، ابو ظہبی کے 2مشہور ہوٹلز خالی کروا کر بند کر دیئے گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب کورونا وائرس سے کلیئر قرار ، محکمہ صحت نے تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں

لاہور( این این آئی)محکمہ صحت نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے ، صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 18 مشتبہ مریض داخل ہوئے تاہم ان مریضوں کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔کورونا مانیٹرنگ روم پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی مریض

زیر علاج نہیں،اس وقت 4 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں،صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 18 مشتبہ مریض داخل ہوئے تاہم 18 مریضوں کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے ،مختلف علاقوں سے سامنے آنیولے4 مشتبہ مریضوں میں ابھی تک کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔اب تک پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں داخل کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

The post پنجاب کورونا وائرس سے کلیئر قرار ، محکمہ صحت نے تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کروناوائرس کے پھیلنے کا خطرہ ،مکہ اور مدینہ میں خلیجی باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد

ریاض(این این آئی)کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب میں عمرہ اور سیاحتی ویزوں کے اجراء پر پابندی کے بعد مملکت نے خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پرعارضی طور پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں موجود ایسے خلیجی شہری جو 14 دن کے طبی جانچ کے عمل سے گذر چکے ہوں اور ان میں کرونا وائرس کی موجودگی کا کوئی

شبہ نہ تو انہیں مکہ اور مدینہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں کروناوائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔ اندرون ملک، علاقائی اور عالمی سطح پر وباء سے نمٹنے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کی جا رہی ہے۔

The post کروناوائرس کے پھیلنے کا خطرہ ،مکہ اور مدینہ میں خلیجی باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Friday, February 28, 2020

ایران میں کرونا وائرس سے 210افرادہلاک

لندن /تہران(این این آئی)برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک 210 افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ایرانی حکومت کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ ایران میں کرونا کے نتیجے میں دارالحکومت تہران میں 100 اور قْم میں 80 افراد ہلاک ہوئے ۔دریں اثنا ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے اس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں تہران

میں ان تمام افراد کی موت کو کرونا کا نتیجہ قرار دیا ہے جو کہ سانس کی دوسری بیماریوں کی وجہ سے فوت ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ تہران میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ کرونا سے ہلاک نہیں ہوئے۔برطانوی ٹی کی رپورٹ کے اعداد و شمار غلط ہیں۔ ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے جب کہ 338 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تشخیص کی گئی ہے۔

The post ایران میں کرونا وائرس سے 210افرادہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کئی دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ۔۔ افغان عوام کو مبارک ہو! امن معاہدے کا کریڈٹ عمران خان کو دے دیاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے افغانستان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کودے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج دوحہ میں ہونے والے معاہدے سے امریکہ کی لمبی ترین خارجی جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس سب کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جو پی ٹی آئی حکومت کے اہم مقصد کے طور پر ہمیشہ افغانستان میں امن کی خواہاں رہے۔دریں اثنا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔امریکا طالبان معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان عوام کیلیے آج بڑادن ہے، پاکستان نے افغان امن معاہدے کیلیے اہم کردار ادا کیا، معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور افغانستان امن واستحکام کی جانب گامزن ہوگا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کاخاتمہ ہونیوالاہے، افغان عوام نئے مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کاعمل شروع ہوگا، طالبان نے معاہدے کی پاسداری کی توافغانستان سے فوج واپس بلالیں گے۔

The post کئی دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ۔۔ افغان عوام کو مبارک ہو! امن معاہدے کا کریڈٹ عمران خان کو دے دیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر میں کتنی سچائی ہے؟ وزیراعظم آفس نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم آفس نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیدیا ، بے بنیاد خبر چلانے والے نجی ٹی وی چینل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ

نہیں کیا گیا اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت خبر چلائی گئی ، حکومت اس نجی ٹی وی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پیمرا میں جائے گی ۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں اور بجلی کے نرخ کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

The post بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر میں کتنی سچائی ہے؟ وزیراعظم آفس نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی؟ عوام کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی کرنے کی تیاریاں، یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کر کے وزارت خزانہ بھجوا دی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی سمری تیار کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشورہ کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 29 فرور ی کو کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

The post پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی؟ عوام کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ریلیف دینے میں عمران خان کے ساتھیوں کا ہاتھ نکل آیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو ریلیف دینے میں عمران خان کے ساتھیوں کا اہم کردار ہے۔تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب حکومت ان رپورٹس کو خود غلط کہہ رہی ہے جس کی بنیاد انہوں نے نوازشریف کو علاج کے لئے جانے کی اجاز ت دی تھی۔تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو شاید پتہ نہیں ہے کہ پنجاب میں بھی ان کی ہی حکومت ہے اور قیادت بھی انہی کی موجود ہے۔ان کی پارٹی قیادت نے ہی فیصلہ کیا تھا کہ

نوازشریف کو ریلیف دیا جائے تا کہ وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جا سکیں۔ اب حکومت کو ان کی پیش کردہ رپورٹس کا خیال آگیا ہے کہ وہ جعلی تھیں جب کہ حکومتی ارکان نے خود ریلیف دینے کا فیصلہ کیاتھا۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس کمیٹی نے نوازشریف کو جانے کی اجازت دی تھی اس کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد تھیں ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوازشریف کو ریلیف دینے میں عمران خان کے ساتھیوں کا بہت اہم کردار ہے۔

The post سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ریلیف دینے میں عمران خان کے ساتھیوں کا ہاتھ نکل آیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف ،بھاگ کر آنیوالی میمونہ تاثیر نےسب کچھ بتا دیا

گوجرانوالہ (آن لائن) گوجرانوالہ میں بیوٹی پارلر میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو دبئی لے جانے اور پھر ان سے جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق دبئی سے واپس آنے والی 2لڑکیوں رخسانہ کوثر اور میمونہ تاثیر کی درخواست پر 4رکنی گروہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے عدیل نامی ایک ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گروہ میں گرفتار ملزم عدیل، اس کی بیوی نائلہ، عبیدالرحمان اور شمائلہ شامل ہیں۔

متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ملزمان بیوٹی پارلر میں نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی لے گئے جہاں انھیں قید کر کے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا، موقع پاتے ہی ہم بھاگ کر پاکستانی سفارتخانے پہنچیں جہاں سے واپس ہمیں بھجوایا گیا۔ متاثرہ لڑکی میمونہ تاثیر کے مطابق دبئی میں جہاں انھیں رکھا گیا وہاں اور بھی 10 لڑکیاں قید تھیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دوسرے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

The post نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف ،بھاگ کر آنیوالی میمونہ تاثیر نےسب کچھ بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا کا سب سے مالدار فقیر

امام ابن جوزی رحمة اللہ علیہ نے ایک نہایت ہی سبق آموز واقعہ بیان کیا ہےاصفہان کا ایک بہت بڑا رئیس اپنی بیگم کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھا ہوا تھا دسترخوان اﷲ کی نعمتوں سے بھرا ہوا تھا اتنے میں ایک فقیر نے یہ صدا لگائی کہ اﷲ کے نام پر کچھ کھانے کے لیے دے دو اس شخص نے اپنی بیوی کو حکم دیا کہ سارا دستر خوان اس فقیر کی جھولی میں ڈال دو عورت نے حکم کی تعمیل کی

جس وقت اس نے اس فقیر کا چہرہ دیکھا تو دھاڑیں مارکر رونے لگی اس کے شوہر نے اس سے پوچھا……..جی بیگم آپ کو ہوا کیا ہے ؟اس نے بتلایا کہ جو شخص فقیر بن کر ہمارے گھر پر دستک دے رہا تھا وہ چند سال پہلے اس دنیا کا سب سے بڑا مالدار اور ہماری اس کوٹھی کا مالک اور میرا سابق شوہر تھا چند سال پہلے کی بات ہے کہ ہم دونوں دسترخوان پر ایسے ہی بیٹھ کر کھانا کھارہے تھے جیسا کہ آج کھارہے تھے اتنے میں ایک فقیر نے صدا لگائی کہ میں دو دن سے بھوکا ہوں ﷲ کے نام پر کھانا دے دو یہ شخص دسترخوان سے اٹھا اور اس فقیر کی اس قدر پٹائی کی کہ اسے لہولہان کردیا نہ جانے اس فقیر نے کیا بد دعا دی کہ اس کے حالات دگرگوں ہو گئے کاروبار ٹھپ ہوگیا اور وہ شخص فقیر و قلاش ہوگیا اس نے مجھے بھی طلاق دے دی اس کے چند سال گذرنے کے بعد میں آپ کی زوجیت میں آگئی شوہر بیوی کی یہ باتیں سن کر کہنے لگا۔۔بیگم کیا میں آپ کو اس سے زیادہ تعجب خیز بات نہ بتلاوں؟۔۔اس نے کہا ضرور بتائیں۔۔کہنے لگا جس فقیر کی آپ کے سابق شوہر نے پٹائی کی تھی وہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ میں ہی تھا… ( کتاب العبر ) گردش زمانہ کا ایک عجیب نظارہ یہ تھا کہ اﷲ تعالیٰ نے اس بدمست مالدار کی ہرچیز ، مال ، کوٹھی ، حتیّٰ کہ بیوی بھی چھین کر اس شخص کو دے دیا جو فقیر بن کر اس کے گھر پر آیا تھا اور چند سال بعد پھر اﷲ تعالیٰ اس شخص کو فقیر بنا کر اسی کے در پر لے آیا ۔

The post دنیا کا سب سے مالدار فقیر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نومولود برائے فروخت ،غربت سے تنگ خاتون کی بچہ فروخت کے اعلان پر کون مدد کیلئے پہنچ گیا ، ماہانہ مقرر

جڑنوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہائے رے غربت ، علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر ماں نے اپنے نو مولود لخت جگر کو فروخت کیلئے پیش کر دیا ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع ملنے پر دوڑیں ، رپٹ لکھنے کے بعد غربت کی ماری خاتون کو مالی امداد کی پیشکش۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس تھانہ نے رپٹ نمبر 2/30درج کرتے ہوئے

اس میں موقف اختیار کیا کہ شیرازی پارک کی رہائشی خاتون رقیہ بی بی جس کا خاوند محمد فیاض وفات پا گیا ہے مذکوریہ کے گھر میں روٹی پانی کیلئے کوئی خرچہ نہ ہے متاثرہ بی بی کے ہاں چند یوم قبل ایک بیٹھے نے جنم لیا خاتون کے پاس اپنے علاج معالجہ کیلئے رقم درکار نہ ہونے پر اس نے اپنے ننھے مولود کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اہل علاقہ کی طرف سے فروختگی کی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو اس فعل سے روکتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی ۔ اعلیٰ افسران کے نوٹس کے بعد ایس ایچ او یوسف شہزاد نے بیوہ خاتون کو ماہانہ 5ہزار روپے خرچہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس اقدام پر اہل علاقہ کی طرف خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

The post نومولود برائے فروخت ،غربت سے تنگ خاتون کی بچہ فروخت کے اعلان پر کون مدد کیلئے پہنچ گیا ، ماہانہ مقرر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی کے ساتھ کشیدگی، روس نے دو بحری جنگی جہاز بحیرہ روم میں بھیج دئیے

ماسکو (این این آئی )روس نے کروز میزائلوں سے لیس دو بحری جنگی جہاز بحیرہ روم میں شامی ساحلی علاقے میں بھیج دئیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ یہ جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود سے بحیرہ روم بھیجے گئے ہیں۔ جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی شامی صوبے

ادلب میں دمشق فضائی کارروائی میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں عمل ہیں آئی ۔ یہ بات اہم ہے کہ ترکی ادلب میں حکومت مخالف باغیوں کی مدد میں مصروف ہے، جب کہ شامی فورسز اس علاقے میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔

The post ترکی کے ساتھ کشیدگی، روس نے دو بحری جنگی جہاز بحیرہ روم میں بھیج دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد ہلاک، 36 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

بیجنگ(آن لائن)چین میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ اب تک وائرس سے متاثرہ 36 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ووہان میں مزید 335 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مزید 44 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔چینی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 درجن سے

زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2788 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 832 تک پہنچ گئی ہے۔نائیجیریا اور لیتھونیا میں بھی کورونا وائرس کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد متاثرہ ممالک کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ 56 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ چین میں بھی 8 ہزار کے قریب افراد کی حالت ابتر ہے۔ ایران، ہانگ کانگ، سنگاپور، جرمنی اور جاپان میں بھی کورونا وارئرس کے شدید متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔پاکستان میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

The post چین میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد ہلاک، 36 ہزار سے زائد افراد صحتیاب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسرائیلی فوج نے 19 فلسطینیوں سے ان کی آنکھیں چھین لیں

غزہ (این این آئی)اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے بتسلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین کی آنکھوں کو نشانہ بناتے ہوئے 19 فلسطینیوں کو ان کی آنکھوں سے محروم کردیا،مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپبتسلیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دو سال کے

دوران غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنے والے 19 فلسطینیوں کی آنکھوں پرگولیاں مار کر انہیں آنکھوں سے محروم کردیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے آنکھوں سے محروم ہونے والے فلسطینیوں میں سماجی کارکن، عام شہری اور صحافی بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 200 فلسطینی شہید اور 8 ہزار زخمی ہوئے۔ 2400 فلسطینی دھاتی گولیوں سے جب کہ تین ہزار فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی 13 سالہ معاشی پابندیوں نے عام شہریوں کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان پابندیوں کے باعث صحت کے مسائل، ادویات کی قلت، طبی سامان اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات درپیش آئی ہیں۔

The post اسرائیلی فوج نے 19 فلسطینیوں سے ان کی آنکھیں چھین لیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کمزور دل افراد’ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نہ دیکھیں

کراچی (این این آئی)فلمی شائقین کو پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا انتظار کئی سالوں سے ہے اور حال ہی میں جب فلمساز کی جانب سے یہ خوشخبری سنائی گئی کہ فلم عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی تو اس اعلان کے بعد مداح مزید بے چین ہوگئے ہیں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہی ہیں کہ پاکستان میں بہت ہی کم ایسی فلمیں بنی ہیں جس میں تھرل اور خون خرابے کا عنصر زیادہ نظر آیا ہو جبکہ اگر کسی فلم میں ایکشن، تھرل اور

خون خرابا شامل بھی ہو تب بھی فلم ساز کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاص ہدایت جاری نہیں کی جاتی۔لیکن اب ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا بے چینی سے انتظار کرنے والے مداحوں کو متنبے بھی کیا ہے۔پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری نے شائقین فلم کو خبردار کیا ہے کہ اس فلم میں کچھ پْرتشدد مناظر اور خون ریزی کو ہر کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔

The post کمزور دل افراد’ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نہ دیکھیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار کرونا وائرس کا شکار

تہران (این این آئی)ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔وہ صدر حسن روحانی کی کابینہ کی پہلی خاتون رکن ہیں جو کرونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔قبل ازیں ایرانی پارلیمانی کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مجتبیٰ ذوالنور نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ کہا کہ

وہ بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ۔ایران کے دو اعلیٰ عہدے داروں ، پارلیمان کے رکن محمود صادقی اور نائب وزیر صحت ایرج حریرچی بھی اسی ہفتے اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا نے قبل ازیں قْم میں ایک عالم اور سابق سفیر ہادی خسرو شاہی کی کرونا وائرس سے موت کی اطلاع دی تھی۔ وہ 1979ء میں ایران میں انقلاب کے بعد ویٹی کن میں 1981 ء سے 1986 تک ایران کے سفیر رہے تھے۔

The post ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار کرونا وائرس کا شکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکارہ سارہ خان کی لال کپڑوں میں وائرل ہونیوالی تصویر مداحوں کو بہا گئی

کراچی (این این آئی) پاکستانی مشہور اداکارہ سارہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ہم بات کررہے ہیں اداکارہ سارہ خان کی

جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے ہلکا سا میک اپ کیا ہے اور سورج کی کرنوں میں ان کی تصویر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان نے 2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے متعدد کامیاب ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔سارہ نے حال ہی میں مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عورت مردوں سے زیادہ طاقت رکھتی ہے کیوں وہ مساوات کی جنگ لڑتی ہے۔اداکارہ کا یہ جواب کچھ مداحوں کو پسند نہیں آیا تھا اور ان پر تنقید شروع کردی گئی تھی۔سارہ خان ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

The post اداکارہ سارہ خان کی لال کپڑوں میں وائرل ہونیوالی تصویر مداحوں کو بہا گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’معصوم لڑکیوں کی زندگیاں برباد‘‘  نشہ آور انجکشن لگا کر نائیانوالہ فارم میں نو عمر لڑکیوں کو اپنی حوس کا نشانہ  بنانے والا  عطائی ڈاکٹر سجاد بھٹی قانون کے شکنجے میںآگیا

شیخوپورہ(این این آئی)فیروز والہ عطائی ڈاکٹر سجاد بھٹی نشہ آور انجکشن لگا کر نیا ئیانوالہ فارم میں نو عمر لڑکیوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانیوالہ 4سال بعد اہل گاؤں پر مقدمہ درج کروانے میں کامیاب مقدمہ عدالتی حکم پر کیا گیا۔پولیس فیروز والہ عطائی ڈاکٹر سجاد بھٹی نے نائیانوالہ فارم میں کلینک بنا رکھا تھا

پولیس نے چار سال قبل فوت ہونے والے انور خان نامی شخص پر مقدمہ درج کر دپاچار سال قبل نائیانوالہ فارم میں نازپبا حرکات کرنے پر اہل گاؤں نے جعلی عطائی ڈاکٹر کی درگت بنائی تھی نائیانوالہ فارم کے مکینوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں کھلی کچہری لگائی جائی اور چار سال قبل پیش آنے والے 2020میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر 176/20کا فیصلہ کیا جائیاپنے گناہوں سے بچنے کے لیے اس نے گاؤں پرمقدمہ درج کروایا ہے عطائی ڈاکٹر کئی معصوم لڑکیوں کی زندگیاں برباد کر چکا ہے پولیس فیروز والہ عطائی ڈاکٹر سجاد بھٹی کی پھرتیاں اس کی درگت بننیں کی خبر چلانے والے صحافی کو مشورہ میں نامزد کر دیا-

The post ’’معصوم لڑکیوں کی زندگیاں برباد‘‘  نشہ آور انجکشن لگا کر نائیانوالہ فارم میں نو عمر لڑکیوں کو اپنی حوس کا نشانہ  بنانے والا  عطائی ڈاکٹر سجاد بھٹی قانون کے شکنجے میںآگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’دوستی محبت اور محبت سے دائرہ اسلام میں داخل ہو ئی ‘‘ چائنیز لڑکی نے شادی کے بعد طلاق اور واپسی کیلئے کتنی بڑی رقم مانگ لی ؟ شوہر منت سماجت کرنے پر مجبور لیکن چائینز خاتون نےایسا کیا کیا کہ پولیس کو اسے اپنی تحویل میں لینا پڑا ،سوشل میڈیا کی شادی پر لڑکے کو دینے پڑ گئے

سرگودھا(این این آئی)سوشل میڈیا پر دوستی سے محبت میں سرگودھا کے نوجوان سے شادی میں بیٹے کی ولادت کے بعد چائنیز لڑکی طلاق اور واپسی کے لئے ایک کروڑ کے مطالبہ پر سڑک پر نکل آئی جس کے مظاہرہ کرنے پر پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد محبت میں گرفتار چائنز لڑکی چنگ چائونی پاکستان آکر سرگودھا پہنچ گئی

جس کے اسلام قبول کرنے پر اس کا نام فاطمہ رکھ دیا گیا اور اس کی اپنے محبوب کلکتہ چوک کے نوجوان منصور سے باقاعدہ شادی ہوئی اس جوڑے کی شادی کے ایک سال پاک چائنہ دوستی میں بیٹے جنم لیا اور گھریلو ماحول خراب رہنے لگا جس میں چائنہ دلہن ہر روز گلی محلے میں رنگ دکھاتے ہوئے گزشتہ روز کچہری چوک شاہراہ پر نکل آئی اور طلاق لے کر چین واپسی کا تقاضا کرتے ہوئے مظاہرہ شروع کر دیا جبکہ شوہر منت سماجت پر مجبور ہو گیا لیکن اس نے خوب تماشہ سجایا تو پولیس تھانہ کینٹ نے لڑکی کو تحویل میں لے کر منصور اور اس کے اہلخانہ کو تھانے طلب کر لیا۔لڑکی کی طرف سے واپس چائنہ جانے اور سسرال سے ایک کروڑ روپے کے تقاضا پر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

The post ’’دوستی محبت اور محبت سے دائرہ اسلام میں داخل ہو ئی ‘‘ چائنیز لڑکی نے شادی کے بعد طلاق اور واپسی کیلئے کتنی بڑی رقم مانگ لی ؟ شوہر منت سماجت کرنے پر مجبور لیکن چائینز خاتون نےایسا کیا کیا کہ پولیس کو اسے اپنی تحویل میں لینا پڑا ،سوشل میڈیا کی شادی پر لڑکے کو دینے پڑ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام! طیب اردوان کے صبر کا پیمانہ لبریز ، دھماکے دار اعلان کر دیا

انقرہ(آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے ‘قتل عام’ پر کڑ ی تنقیدکر تے ہو ئے کہا کہ امن کا را گ الا پنے والے بھا رتی لیڈر نہتے مسلما نو ں پر ظلم ڈھا کر دنیا کو زیا دہ دیر گمرا ہ نہیں کر سکتے ۔ انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اس وقت ایسا ملک بن گیا ہے

جہاں قتل عام پھیل رہا ہے، کس کا قتل عام؟مسلمانوں کا قتل عام، کون کر رہا ہے؟، ہندو’۔انہوں نے مسلمانوں پر حملہ آور گروہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے نجی ٹیوشن میں پڑھنے والے بچوں پر ‘لوہے کی راڈ سے حملے کیے جیسے انہیں قتل کردیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ لوگ عالمی امن کو کیسے ممکن بنائیں گے، یہ ناممکن ہے، ان کی بہت بڑی آبادی ہے جس کی وجہ سے جب یہ تقریریں کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم مضبوط ہیں، یہ مضبوطی نہیں’۔واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں کشیدگی عروج پر ہے جہاں ہزاروں پولیس اور پیرا ملٹری اہلکار سڑکوں پر پیٹرولنگ کر رہے ہیں اور کئی روز سے جاری تشدد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔

The post بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام! طیب اردوان کے صبر کا پیمانہ لبریز ، دھماکے دار اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ادلب میں شامی فضائیہ کی کارروائی، 33 ترک فوجی ہلاک اقوام متحدہ نے بڑا حکم جاری کر دیا

ادلب(آن لائن)شام کے صوبے ادلب میں شامی فضائیہ کی کارروائی میں 33 ترکی فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ادلب کے گورنر نے شامی فضائیہ کی جانب سے فضائی کارروائی میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ترکی کی جانب سے ادلب میں ہزاروں فوجی تعینات کرنے کے بعد یہ ایک دن میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ شامی افواج کی کارروائی میں کئی ترک فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شامی فضائیہ کی کارروائی پر رد عمل میں ترکی نے خبردار کیا ہیکہ شام میں اسے اپنے تمام اہداف کا علم ہے جب کہ ترکی نے بعد میں شامی فوجیوں اور حکومتی اہداف پر انتقامی کارروائی کی۔روس کی حمایت سے شامی افواج ترک افواج کے حمایت یافتہ باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ادلب میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے اہم سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس کے بعد ترک فوج نے شامی اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کردیا جب کہ ترک وزیر دفاع اور عسکری حکام فوری طور پر شامی فوج کے خلاف کارروائی کی ہدایت کے لیے شامی سرحد پر روانہ ہوگئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ امریکا اپنے نیٹو کے اتحادی ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے شامی افواج کی کارروائی کو جرم قرار دیا اور اس کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ترک وزیر خارجہ نے صورتحال پر نیٹو حکام سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے بھی شام اور روسی افواج کی جانب سے اندھا دھند فضائی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ترکی کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ ترکی نے شامی حکومت کے اس طرح کے حملوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، شامی حکومت کے تمام معلوم اہداف زمینی اور فضائی یونٹس نے نشانے پر لے رکھے ہیں۔

The post ادلب میں شامی فضائیہ کی کارروائی، 33 ترک فوجی ہلاک اقوام متحدہ نے بڑا حکم جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افغان طالبان اور امریکا معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت 7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 50 ممالک کے نمائندگان کی شرکت، امن کی جانب پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور پاک فوج کے کردار کی آئینہ دار ہے،بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے طالبان اور امریکا سمیت دیگر فریقین کے مابین معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹویٹ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 29 فروری کو طالبان اور دیگر فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے،

معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت 7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 50 ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے، عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے ہیں، خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

The post افغان طالبان اور امریکا معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت 7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 50 ممالک کے نمائندگان کی شرکت، امن کی جانب پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور پاک فوج کے کردار کی آئینہ دار ہے،بڑا اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قرض واپس نہ کرنے پر شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلامی کا حکم جاری کر دیا گیا

لاہور( این این آئی )بینکنگ کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیلامی کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔بینکنگ کورٹ نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ۔بینک کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کے

داماد عمران علی یوسف نے بینک سے 2کروڑ 54 لاکھ قرض لیا لیکن قرض واپس نہیں کیا گیا ۔عمران علی یوسف نے 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن 120 قسطیں ادا کی گئیں ۔عمران علی یوسف کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے مکمل قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی ۔دلائل کے بعد عدالت نے شہباز شریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی کو نیلام کرنے کا حکم دیدیا،عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ6لاکھ کی ڈگری جاری ہوئی ۔

The post قرض واپس نہ کرنے پر شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلامی کا حکم جاری کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی آرمی کا بڑاقیمتی نقصان !ادلب حملے میں جاں بحق ترک فوجیوں کی تعداد میں افسوسناک حد تک اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شامی حملے نے ترک آرمی کا بڑا نقصان کر دیا ، جاں بحق فوجیوںکی تعداد میں ہوشربا اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق ادلب میں شامی افواج کی جانب سے فضائی حملے میں جاں بحق ترک فوجیوں کی تعداد 34 ہو گئی۔آخری اطلاعات کے مطابق جاں بحق ترک فوجیوں کی تعداد 29 بتائی گئی تھی جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ شامی فوج کے حملے میں 34 ترک فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

قبل ازیں لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 29 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔جس کے بعد صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا جس میں وزراء اور فوجی حکام نے شرکت کی تھی ۔شام کے علاقے ادلب میں ترک فوج پر ہونے والے ایک خوفناک فضائی حملے کے نتیجے 29 ترک فوجی جاں ہوئے تھے ہیں جبکہ 40سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 29 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔لیبیا کی قومی فوج کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر خالد المحجوب نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ لیبی فوج کی گولہ باری سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کم سے کم 29 ترک فوجی مارے گئے۔ادھر لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ نے بتایا کہ طرابلس میں قائم معیتقیہ فضائی اڈے پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیاگیا۔ اس حملے سے کچھ دیر قبل لیبی فوج نے جنوبی دارالحکومت میں ترکی کا ایک مسلح ڈورن طیارہ مار گرایا تھا۔لیبی فوج کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ معیتیقہ فضائی اڈے پر گولہ باری کے دوران ترکی کے فوجی بھی موجود تھے۔ترک صدر نے گذشتہ ہفتے لیبیا میں قومی فوج کے حملے میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔لیبیا میں ترکی کو تازہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں پہنچا ہے جہاں دوسری طرف شام میں بھی ترکی کو 34 فوجیوں کی لاشیں اٹھانا پڑی ہیں۔معروف ترک اخبار صبا کے مطابق اس وقت ترک صدر کی زیر صدارت انقرہ میں قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں اعلیٰ عہدیدار شریک ہیں۔

The post ترکی آرمی کا بڑاقیمتی نقصان !ادلب حملے میں جاں بحق ترک فوجیوں کی تعداد میں افسوسناک حد تک اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں کہاں ہوں پاکستان میں یا بھارت میں ؟ ابھی نندن نے پکڑے جانے کے بعد جیب سے 2کاغذ نکالنے ایک فوراً نگل لیا جبکہ دوسرے کاغذ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)27فروری 2019کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن داخل ہوا تھا جس کے جہاز مگ 21 کو پاک فضائیہ کے جوانوں نے مر گرایا تھا ۔عینی ایک شاہد نے ایک واقعہ بتایا ۔ بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرو یو میں عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب ابھی نندن کا جہاز گرا تواس نے پوچھا کہ میں کہاں ہوں

پاکستان میں یا بھارت میں ؟جس پر اسے عینی شاہد نے بتیا کہ وہ بھارت کی سرزمین پر کھڑا ہے جس پر اس نے نعرہ لگایا جے ہند۔ لیکن جیسے ہی اسے محسوس ہوا کہ وہ بھارت نہیں بلکہ پاکستان کی سرزمین پر گرا ہے تو اس نے فوراً اپنی جیب سے دو کاغذ نکالے ایک کو اس نے تعویز بنا کر نگل لیا جبکہ دوسرے کو وقت کی کمی کے باعث پھاڑ کر ٹکڑٹکڑے کر دیا تھا ۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کس طرح انہوں نے ابھی نند ن کے جہاز کے نیچے گرتے دیکھا اور پھر گرنے کے بعد اس نے کس طرح بھاگنے کی کوشش کی تھی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی ونگ کمانڈر کا بھارتی فضائیہ نے جہاز مار گرا تھا اور پاک فوج نے اسے گرفتار کر لیا تھا ،لیکن اگلے ہی دن ہی پاکستا ن نے خیر سگالی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسے بھارت کو واپس کر دیا گیا تھا۔ابھی نندن کا جہاز اور اس کا یونیفارم ابھی تک پاکستان میں موجود ہیں جبکہ اسے پاکستان کی جانب سے نئے کپڑوں کا تحفہ دے کر بھارت بھیج دیا گیا تھا۔

The post میں کہاں ہوں پاکستان میں یا بھارت میں ؟ ابھی نندن نے پکڑے جانے کے بعد جیب سے 2کاغذ نکالنے ایک فوراً نگل لیا جبکہ دوسرے کاغذ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, February 27, 2020

’’ کروانا وائرس کی اب تک اس کی 13 اقسام دریافت ‘‘ کرونا وائرس کی سانس کے مسائل،بخار و کھانسی، سمیت دیگر کونسی علامات شامل ہیں ؟ مصالحہ دار اور فرائی فوڈ سے گریز،ماہرین نے آگاہ کر دیا

سرگودھا(این این آئی )کرونا وائرس ایک ایسا مہلک مرض ہے جو انسانی سانس کے نظام پر حملہ آور ہو کر ہلاکت کی وجہ بن سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق کروانا وائرس 1960 میں پہلی بار متعارف ہوا اور اب تک اس کی 13 اقسام دریافت ہو چکی ہیں جن میں 7 اقسام ایسی ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں۔کروانا وائرس دودھ دینے والے جانوروں اور پرندوں سے انسانوں میں آسانی سے منتقل ہوتاہے یہ

انفلوئنزا کی ایک قسم ہے جو ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں منتقل ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کی علامات میں سانس کے مسائل،بخار و کھانسی،نمونیہ،نزلہ اور زکام ،سردرد،گلہ خراب ہوتاہے۔جس کی 12 احتیاتی تدابیر میں گلے کو خشک نہ رکھیں، تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں،بڑے °50c تک پانی پیئیں،چھوٹے °30c تک پانی پیئیں،مارچ تک ایسے ہی گرم پانی پیتے رہیں،پْر ہجوم جگہوں پر نا جائیں،سفر کرتے وقت، گھر سے باہر جاتے وقت اور مارکیٹ وغیرہ جاتے وقت ماسک ضرور پہنیں،مصالحہ دار اور فرائی فوڈ سے گریز کریں،باہر سے آتے وقت فوراً ہاتھ دھوئیں،ہاتھوں کو آتے جاتے بار بار دھوتے رہیں،سبزیاں اور پھل زیادہ استمعال کریں،گوشت کے استعمال سے پرہیز کریں۔ماہرین نے بتایا کہ اس کرونا وائرس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ھوا، لہٰذا پرہیز بہتر ہے۔کروناوائرس سے بچاو کے اقدام و ورزش ہے۔ڈاکٹرز کی ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس 28 دن تک آپکے جسم میں چھپا رہتا ہے اور پھر 28 دنوں کے بعد یہ ساری رگوں کو جام ( blocked ) کر کے(جیلی) بنا دیتا ہے۔اور پھر یہ کڈنیس(kidneys) کی رگوں کو بھی جام (blocked) کرکے اموات کا سبب بنتا ہے۔اس لئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بچاو کے لئے جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو کھڑے ہوکرگہری سانس لیں اوپر کی طرف کھنچئیے اور( 10 سیکنڈ) تک روکیں اور پھر سانس کو چھوڑیں،

اس عمل سے آپکے جسم کی جتنی رگیں ہیں (نسیں) اسکا خون واٹر سے کلئیر ہوجائیگا اور خون کا دوران(active) ہو جائیگااور یہ پیشاب(urin)کے ذریعے خارج ہوجائیگا، ورزش خون کوجیلی بننے سے روکتی ہے،جوکہ نزلہ کھانسی کی صورت میں بلغم بنتا ہے یہ ورزش(exercise) اسے جمنے نہیں دیگی،حلق کو خشک نہ رہنے دیں جتنا ہوسکے پانی پیئیں۔بار بارپانی پیئں اور یہ ورزش(exercise)دن میں 3 سے 4مرتبہ ضرور کیجئے۔

The post ’’ کروانا وائرس کی اب تک اس کی 13 اقسام دریافت ‘‘ کرونا وائرس کی سانس کے مسائل،بخار و کھانسی، سمیت دیگر کونسی علامات شامل ہیں ؟ مصالحہ دار اور فرائی فوڈ سے گریز،ماہرین نے آگاہ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار پہلے مریض کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے مریض کا آڈیو بیان سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریض یحیی جعفری کا پہلا آڈیو بیان سامنے آیا ہے ، اس کا کہنا تھا کہ میں کرونا وائرس شکار ہو چکا ہوں ۔ ڈاکٹر ز نے بتایا ہے کہ اس وائرس سے شرح اموات انتہائی کم ہے ۔

کرونا وائرس کے شکارمریض جلد ریکور کر جاتے ہیں جبکہ صرف ایک فیصد افراد کی موت ہوتی ہے ۔ یحییٰ جعفری نے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے جن افراد کی اموات ہوئیں ہیں ان کی عمریں 60سال سے زیادہ تھیں ۔ نوجوان نسل اس وائرس سے لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔ زیارت کے دوران ان کے ساتھ موجود علی نامی شخص کو سکریننگ کا مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی بھائی کو بھی چاہیے کہ وہ سکریننگ کرا لیں، کیونکہ وہ میرے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہے تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ، مریض کی شناخت 22 سالہ یحیٰی جعفری کے نام سے ہوئی، مذکورہ مریض کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار پہلے مریض کا اہم بیان سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران میں کرونا کے مہلوکین کی قبرستان کی بجائےکہاں دفن کر دیا گیا ، تدفین اور آخری رسومات میں کوئی دوسرا شخص شریک کیوں نہ ہوا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تہران (این این آئی)ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والے ایرانیوں کو ان کے لواحقین گھروں کے قریب گڑھے کھود کردفن کررہے ہیں جب کہ ان کی تدفین اور آخری رسومات میں کوئی دوسرا شخص شرکت نہیں کررہا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں فوت ہونے والے ایک شخص کی لاش اس کے گھر کے احاطے سے 20 میٹر دور ایک گڑھا کھود کر دفن کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقعے پرکوئی سرکاری عہدیدار نہیں اور نہ ہی تدفین میں دوسرے لوگ شریک ہیں۔ فوٹیج میں متوفیٰ کی ایک قریبی رشتہ دار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر میت کے قریبی رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں فوت ہونے والے شخص کو قبرستان میں دفن نہیں کیا گیا بلکہ اسے گھر کے قریب ایک گھڑا کھود کر اس میں ڈال

The post ایران میں کرونا کے مہلوکین کی قبرستان کی بجائےکہاں دفن کر دیا گیا ، تدفین اور آخری رسومات میں کوئی دوسرا شخص شریک کیوں نہ ہوا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افسوسناک خبر ! ترک فوج پر خوفناک فضائی حملہ ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 29 فوجی جاں بحق ، متعدد زخمی ، ترک صدر اردوان کی زیر صدارت قومی سلامی کا ہنگامی اجلاس جاری

طرابلس (نیوز ڈیسک)لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 29 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری، وزراء اور فوجی حکام کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق شام کے علاقے ادلب میں ترک فوج پر ہونے والے ایک خوفناک فضائی حملے کے نتیجے 29 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں

جبکہ 36 زخمی ہوئے ہیں۔لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 29 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔لیبیا کی قومی فوج کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر خالد المحجوب نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ لیبی فوج کی گولہ باری سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کم سے کم 29 ترک فوجی مارے گئے۔ادھر لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ نے بتایا کہ طرابلس میں قائم معیتقیہ فضائی اڈے پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیاگیا۔ اس حملے سے کچھ دیر قبل لیبی فوج نے جنوبی دارالحکومت میں ترکی کا ایک مسلح ڈورن طیارہ مار گرایا تھا۔لیبی فوج کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ معیتیقہ فضائی اڈے پر گولہ باری کے دوران ترکی کے فوجی بھی موجود تھے۔ترک صدر نے گذشتہ ہفتے لیبیا میں قومی فوج کے حملے میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔لیبیا میں ترکی کو تازہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں پہنچا ہے جہاں دوسری طرف شام میں بھی ترکی کو 34 فوجیوں کی لاشیں اٹھانا پڑی ہیں۔معروف ترک اخبار صبا کے مطابق اس وقت ترک صدر کی زیر صدارت انقرہ میں قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں اعلیٰ عہدیدار شریک ہیں۔

The post افسوسناک خبر ! ترک فوج پر خوفناک فضائی حملہ ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 29 فوجی جاں بحق ، متعدد زخمی ، ترک صدر اردوان کی زیر صدارت قومی سلامی کا ہنگامی اجلاس جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری !پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار دونوں مریضوں کو خطرے سے باہرقرار دے دیا گیا، مریضوں کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ بھی منفی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے دونوں مریض خطرے سے باہر ۔ اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی منفی قرار ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار دونوں مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے دونوں مریضوں کے اہلخانہ

اور دوست احباب کے بھی ٹیسٹ کیے گئے تھے جو منفی آئے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان میں ’’کرونا وائرس‘‘ کے کیس سامنے آنے پر جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں جان لیوا اور مہلک ’’کرونا وائرس ‘‘ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی و اسلام آبادکے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈزاور او پی ڈی میں خصوصی کائونٹر قائم کر کے ہسپتالوں کے اندر آگاہی بینرز اور پمفلٹس لگانے کے علاوہ ’’کرونا وائرس‘‘ سے بچائو کی ہدائیت کردی گئیں ہیں جبکہ ڈاکٹروں ، نرسوںاورپیرا میڈیکل سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدائیت بھی کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہربھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ماسک مافیا کے خلاف ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی حکام نے ’’ آن لائن‘‘ کے رابطہ کرنے پر بتایا توانائی سمیت دیگر شعبوں کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی افسران اوراہلکاروں کی ’’کرونا وائرس‘‘ کے حوالے سے سخت سکریننگ کر رکھی ہوئی ہے اور چینی باشندوں آمد ورفت پر سکریننگ کر رہے ہیں اور ابھی تک کسی بھی چینی باشندہ میںکرونا وائرس کی علامات نہیں پائی گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جڑواں شہروں میں’’ کرونا وائرس‘‘ کا کوئی یقینی کیس موجود نہیں ہے اور محکمہ صحت راولپنڈی عام ہسپتالوں میں موجود ڈیٹا کی نگرانی بھی کر رہا ہے تاکہ

’’کرونا وائر س‘‘ کی جلد تشخیص کی جاسکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ضلع بھر میں چینی باشندوں کی عام رہائش گاہوں ،دفاتر اور کام کی جگہو ں کا دورہ بھی کیا اور کرونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی نگرانی بھی کر رہی ہے جبکہ اس حوالے سے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایم ایس محمد رفیق کا کہنا ہے کہ اگرچہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ابھی تک ’’کروناوائرس‘‘ کے ایک مریض کی بھی

تصدیق نہیں ہوئی تاہم ’’کرونا وائرس‘‘ ایک جان لیوا وائرس ہے جس سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ کرتے ہو ئے تمام اقدامات مکمل کرکے آگاہی مہم شروع کر دی ہے انہوں نے کہا’’ کرونا وائرس‘‘ ایک خطرناک مرض ہے یہ کسی بھی مریض سے دوسرے مریض میں با آسانی منتقل ہوتاہے جس کی علامات میں بار بار چھینکیں،ناک ، آنکھوں سے پانی آنا گلہ خشک ہونا اور جسم میں

درد ہوناشامل ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی بھی مریض ہو تو اس کے پاس کھڑا نہیں ہونا چائیں اور اس طرح کی کسی میںبھی علامت ہو تو وہ فوری طور پر اپنے قریبی ہسپتال میں رابطہ کریں تاکہ ابتدائی میں سے ہی اس کو کنٹرول کیا جاسکے انہوں نے کہا کے بے نظیر بھٹوہسپتال میں’’ کرونا وائرس‘‘ کے کسی بھی مریض کی ابھی تک کو ئی تصدیق نہیں ہوئی لیکن پنجاب گورنمٹ کی ہدایت کے مطابق

کروناوائرس سے نمٹنے کیلے تمام اقدامات مکمل کرنے کے ساتھ ایمرجنسی الرٹ کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ نزلہ ، زکام ، بخار ، چھاتی کے انفیکشن بڑ جانے کے باعث نمونیہ کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور جسم کے باقی حصوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے پھپھڑے اور سانس میںکو نقصان پہچانے سے مریضوں کی اموات واقع ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کے اس کیلئے احتیاط بہت ضروری ہیں اور گلے کو

خشک نہ رکھیں اور تھوڑا تھوا پانی پیتے رہے اور مارچ تک ایسے ہی گرم پانی پیتے رہے اور رش والی جگہوں پر نہ جائیں اور سفر کرتے وقت گھر سے باہر جاتے وقت اور مارکیٹ جاتے وقت ماکس ضرور استعمال کریں اور مصالہ دار اور فرائی فوڈ سے مکمل طور پر گریز کریں اور باہر سے آتے وقت فورا ہاتھ دھوئیں اور سبزیاں اور پھل زیادہ استعمال کریں گوشت سے مکمل طور پر پریز کریں اورنزلہ ، زکام ،

بخار، جسم کے در دکی معمولی سی بھی شکایات ہوتو فوری طور پر اپنے قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں تا کہ اس کو ابتدا میں ہی کنڑول کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور اوپی ڈی میںنئے کا?نٹر قائم کئے ہیں اور بینرز اور پفلٹ بھی لگادیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کر لیں ہیں اور ہسپتال کا عملہ ہنگامی بنیادوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے

اس ضمن میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرو ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال راولپنڈی میں ’’کرونا کاؤنٹر‘‘ جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 6 بیڈ کاآئی سی یو یونٹ اور 20 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا جبکہ ڈی ایچ کیو اور ہولی فیملی میں آنے والے مریضوں میں علامات کی تصدیق پر انھیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی

تشخیص کے لئے چائنہ سے ریپڈ ٹسٹ کٹ منگوالی گئی ہے جو جلد پاکستان میں دستیاب ہوگی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو جو ایس او پی دی گئی ہے اس کے مطابق ضرورت پڑنے پر ہولی فیملی میں بھی 80 بیڈ پر مشتمل ’’ڈینگی وارڈ‘‘ کو’’ کرونا وارڈ‘‘ میں تبدیل کیا جا سکے گاعلاوہ ازیں بیڈز کی تعداد میں مزید توسیع کا پلان بھی تیار ہے ڈاکٹر عمر نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کوئی کرونا سے

متاثرہ مریض آتا ہے تو اس کا فوری علاج شروع کیا جا سکتا ہے آئسولیشن اور آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکس کو خصوصی سمینارکے ذریعہ علاج اور دیکھ بھال سمیت دیگر احتیاتی تدابیر سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان سب ویکسینیشن کردی گئی وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کہا کہ جس طرح ماضی میں سوائن فلو بھی آیا تھا اس میںلائف رسک نہیں تھا

لیکن بد قسمتی سے یہ سوائن فلو سے زیادہ خطرناک وائرس ہے جو زندگی کاخاتمہ کر سکتا ہے ڈاکٹر عمر نے بیماری کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ شہری تیز بخار ،کھانسی ،سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکائیت پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریںانھوںنے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ابھی کوئی ایک کیس بھی کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ نہیں ہوا شہریوں کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

 

The post پاکستانیوں کیلئے خوشخبری !پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار دونوں مریضوں کو خطرے سے باہرقرار دے دیا گیا، مریضوں کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ بھی منفی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے؟ویٹی کن نے تشویشناک صورتحال خبرسنا دی https://ift.tt/3adoiiG

روم(این این آئی)رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس علیل ہوگئے اور انھوں نے پہلے سے طے شدہ ایک مذہبی جلوس میں شرکت نہیں کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویٹی کن نے ایک بیان میں کہا کہ83سالہ پوپ کی طبیعت معمولی خراب ہوئی تھی۔وہ اپنا معمول کا کام کریں گے لیکن وہ سانٹا مارٹا کے نزدیک ہی ٹھہریں گے۔واضح رہے کہ پوپ فرانسیس ویٹی کن میں واقع اس ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں۔لیکن ویٹی کن نے یہ وضاحت نہیں کی کہ پوپ کو

کیا عارضہ لاحق ہوا ہے لیکن بدھ کو ایک مذہبی اجتماع کے دوران میں پوپ کو کھانستے ہوئے دیکھا گیا تھا اور ان کی ناک سے پانی بہ رہا تھا۔ان کی طبیعت ایسے وقت میں ناساز ہوئی ہے جب اٹلی میں بھی مہلک کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس سے ملک بھر میں چار سو سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں مگر یہ کم وبیش تمام افراد ملک کے شمالی علاقوں میں رہتے ہیں۔ روم میں کرونا وائرس سے تین افراد متاثر ہوئے تھے لیکن وہ شفایاب ہوچکے ہیں۔

The post عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے؟ویٹی کن نے تشویشناک صورتحال خبرسنا دی http://javedch.com/international/2020/02/28/663016 appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’خدا کا خوف کریں‘، فخرِ عالم کی ماسک ذخیرہ کرنیوالوں سے التجا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیے جانے والے ماسک ذخیرہ اندوز کرنے والوں اور منافع خوروں سے التجا کی ہے۔پاکستان میں جیسے ہی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تو کراچی سمیت دیگر شہروں کے میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہوگئے اور ان کی قیمتوں میں

غیر معمولی اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں کی جانب سے ویڈیوز شیئر کی گئیں کہ شہریوں کو عام ماسک کا ڈبہ جو کہ 300 یا 400 کا باآسانی مل جاتا تھا لیکن اب وہ ہزاروں میں مل رہا ہے جب کہ متعدد میڈیکل اسٹورز میں ماسک میسر ہی نہیں۔اسی حوالے سے فخرِ عالم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا۔فخرِ عالم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، پوری دنیا کی طرح ہمیں بھی اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیں بھی احتیاط اور خیال رکھا ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ’اس صورتحال میں ہمیں پریشانی سے گریز کرنا ہوگا لیکن ساتھ میں وہ تمام لوگ جو ماسک کا کاروبار کر رہے ہیں جو ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، جنہوں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں، مجھے بے حد دکھ ہورہا ہے، آپ لوگ کیا سوچتے ہیں‘۔فخرِ عالم نے کہا کہ ’آپ لوگ جو قیمتیں بڑھا رہے ہیں یا ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تو آپ لوگوں کو اس چیز سے محروم کر رہے ہیں جس سے اس بیماری کو روکا جاسکتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا سا منافع کما کر آپ اپنے گھر والوں کو، بچوں کو کھلا پلا سکیں گے یا کوئی نئی چیز خرید کر دے دیں گے اور پورے شہر میں بیماری پھیل جائے، اس سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے‘۔فخرِ عالم نے مزید کہا کہ ’یہ بیماری آپ کے گھر پر بھی دستک دے سکتی ہے، خدا نا خواستہ آپ کے بچوں تک پہنچ سکتی ہے، اس وقت تو آپ کی طرف سے لوگوں کو ماسک بانٹنے چاہئیں، ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے بجائے آپ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں‘۔اداکار نے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کہا کہ آُپ اپنی آخرت کے بارے میں ہی سوچ لیں، آپ پروردگار کو کیا بولیں گے کہ میں نے قیمتیں بڑھا دیں تاکہ میں اپنے گھر والوں کا خیال رکھ سکوں، آپ لوگ خدا کا خوف کریں‘۔

The post ’خدا کا خوف کریں‘، فخرِ عالم کی ماسک ذخیرہ کرنیوالوں سے التجا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں کیوں مسلمان ہوئی؟

میں اسٹاف سارجنٹ پیک ہوں.عراق نے کویت پر قبضہ کر لیا اور سعودی عرب کی درخواست پر امریکی فوجیں وہاں پہنچیں تو خوش نصیبی سے میں بھی ان دو سو خواتین میں شامل تھی، جو اس فوج کا حصہ تھیں اور دمام چھاؤنی میں تعینات ہوئیں۔ میں وہاں کوارٹر ماسٹر کی خدمات انجام دے رہی تھی۔ ہماری بٹالین پانچ کمپنیوں پر مشتمل تھی، جو ایک ہزار فوجیوں پر مشتمل تھی۔ ان میں دو سو خواتین بھی تھیں۔ کوارٹر ماسٹر کی حیثیت سے میری ڈیوٹی فوجیوں کے لیے لباس، غذا اور رسد کا انتظام کرنا تھی

اور اس حوالے سے ہمیں مقامی طور پر مختلف اشیا کی خریداری کرنی ہوتی تھی، چنانچہ اس مقصد کے لیے معاون کے طور پر ہمیں ایک مقامی باشندہ ملازم رکھنا پڑا۔ یہ لبنان کا ایک مسلمان حسین حریری تھا۔ یہی شخص اسلام سے میرے تعارف کا سبب بنا اور یہی بعد میں میرا رفیق زندگی بھی قرار پایا۔ہوا یوں کہ چند ہی روز میں میں نے اندازہ کر لیا کہ حسین حریری منفرد کردار اور اخلاق کا مالک ہے۔ میرا اب تک کا مشاہدہ تھا کہ امریکی مردوں کی غالب اکثریت عورت کے معاملے میں بہت ہی غیر سنجیدہ ہے۔ وہ اسے عیش اور تفریح کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں اور اپنے عمل سے وہ عورت کے لیے احترام کا اسلوب اختیار نہیں کرتے اور جوں ہی انھیں موقع ملتا ہے وہ عورت کا تمسخر اڑانے، اس کی تذلیل کرنے یا ہوس کا نشانہ بنانے سے نہیں چوکتے، لیکن حسین حریری کا رویہ قطعی مختلف تھا۔ وہ دن کا بیش تر حصہ میرے ساتھ گزارتا، لیکن کبھی بھول کر بھی اس نے کوئی چھچھوری حرکت نہ کی۔ وقار اور سنجیدگی اس کی شخصیت کا لازمی جزو تھا۔ میں نے اس کی آنکھوں میں امریکی مردوں کی طرح کبھی جنسی بھوک نہیں دیکھی، وہ کبھی بے باکی سے مجھ سے نگاہیں دوچار نہ کرتا اور عموماً نظریں جھکا کر وقار کے ساتھ پیش آتا۔ اس حوالے سے میں نے بات کی تو اس نے بتایا کہ اسلام غیر عورتوں سے بے تکلف ہونے سے منع کرتا ہے اور ایک مسلمان کے لیے اپنی بیوی کے سوا

کسی دوسری عورت کو چھونا تک حرام ہے۔حریری کی یہ بات سن کر مجھے بڑی ہی خوش گوار حیرت ہوئی۔ میں نے تو عام امریکیوں کی طرح سن رکھا تھا کہ مسلمان بڑے ہوس پرست ہوتے ہیں اور گوری چمڑی کی خوب صورت عورت دیکھتے ہی ان کی رال ٹپکنے لگی ہے اور وہ اسے حاصل کرنے کے لیے ہر جتن کرتے ہیں۔ لیکن حسین حریری تو بالکل ہی مختلف کردار کا مظاہرہ کر رہا تھا اور عورت کے حوالے سے اس نے مجھے جن اسلامی تعلیمات سے متعارف کرایا تھا، وہ اسلام کی بالکل ہی جدا تصویر پیش کر رہی تھیں۔ حقیقت یہ ہے کہ میرے دل میں حسین کے ساتھ ساتھ اسلام کے لیے نرم

گوشہ پیدا ہوتا جا رہا تھا۔ میں نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کے بارے میں مجھے تعارفی لٹریچر فراہم کرے۔ چنانچہ حسین حریری نے مجھے قرآن کا ایک انگریزی ترجمہ دلا دیا اور جب میں نے اس کا مطالعہ شروع کیا تو اس کتاب کا اسلوب مجھے اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ میں نے دیکھا کہ قرآن کی تعلیمات بڑی سادہ ہیں اور فطری بھی۔ عیسائیت میں تثلیث کا عقیدہ کبھی میری سمجھ میں نہیں آیا تھا اور یہی حال کفارے اور پیدایشی گناہگار کے نظریے کا تھا، لیکن عام لوگوں کی طرح ان عقیدوں کو میں محض رسمی طور پر بغیر سوچے سمجھے اختیار کیے ہوئے تھی، لیکن اب جو قرآن کو پڑھا تو بالکل ہی نئی دنیا نظر آئی۔ یہاں توحید کا تصور بڑا ہی واضح تھا۔ اللہ ایک ہے، اس کاکوئی شریک اور ساجھی نہیں، ہر طرح کے اختیارات اور کائنات کا اقتدار کلی اسی کے ہاتھ میں ہے۔ انسان کو عقل و فہم اور ضمیر دے کر اس لیے ایک خاص مدت کے لیے دنیا میں بھیجا جاتا ہے، تاکہ اللہ دیکھے کہ وہ یہاں مختلف معاملات میں اپنی مرضی چلاتا ہے یا اللہ کے احکام پر کاربند رہتا ہے۔

یہ عقیدہ بھی مجھے عین عقلی معلوم ہوا کہ موت جسم پر وارد ہوتی ہے، روح نہیں مرتی اور انسان کے ایک ایک لمحے کا حساب محفوظ رکھا جا رہا ہے۔ اور ایک وقت آئے گا، جب لازماً اس کے اعمال کا حساب ہو گا اور اس کے مطابق اسے جزا یا سزا ملے گی۔

قرآن کے مطالعے اور حسین حریری سے گفتگو کے نتیجے میں جب اسلام کی حقیقت میری سمجھ میں آ گئی اور میں نے اسے عین عقل اور وجدان کے مطابق پایا تو ایک روز میں نے اسے قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ حسین بہت ہی خوش ہوا۔ اس نے مجھے تین بار کلمۂ شہادت پڑھایا۔ انگریزی میں اس کا ترجمہ کیا، اور اس طرح میں اسلام کی مبارک و مقدس چھتری تلے آ گئی۔ اس نعمت پر میں خدائے قدوس کا جس قدر شکر ادا کروں، کم ہے۔ اس کے بعد جلد ہی میں اور حسین باہم شریک حیات بن گئے۔ میری زندگی ایک نئے انقلاب سے روشناس ہوئی۔

میں نے پنج گانہ نماز شروع کر دی۔ حسین نے مجھے سادہ اور سفید رنگ کے اسکارف خرید دیے۔ میں سرکاری فرائض سے فارغ ہو کر رہائش گاہ پر آتی تو سیاہ گاؤن پہن لیتی اور سر پر سیاہ اسکارف باندھ لیتی۔ اس طرح میں دیکھنے میں بالکل سعودی خواتین کی طرح نظر آتی۔ ایک روز میں سفید اسکارف باندھ کر کھڑی تھی۔ امریکی فوجی ادھر سے ادھر جا رہے تھے۔ ان میں بعض نے تعجب سے کہا: ”ادھر یہ نن کہاں سے آ گئی؟” میں نے کمرے میں جا کر آئینے میں دیکھا۔ واقعی اس لباس میں میں ہو بہو ایک نن نظر آ رہی تھی۔ ایک روز سیاہ اسکارف باندھ کر میں حسین کے ساتھ باہر گھوم رہی تھی کہ ہر شخص تجسس سے مجھے دیکھ رہا تھا۔ تب میں نے ایک شخص کو روک کر کہا ”میں اسٹاف سارجنٹ پیک ہوں، آپ کو مجھ سے کچھ کہنا ہے؟” اس نے تعجب سے مجھے دیکھا اور کھسیانا ہو کر چل دیا۔ تاہم سرکاری فرائض کے دوران مجھے وہی صحرائی فوجی وردی پہننی پڑتی۔ میں نے اسکارف کے بارے میں متعلقہ افسر سے بات کی، لیکن اس کی اجازت نہ ملی۔

قبول اسلام کے ایک ماہ کے بعد میں دوبارہ امریکہ آ گئی اور فورٹ پریگ کی چھاؤنی میں تعینات ہوئی۔ میں چاہتی تھی کہ ڈیوٹی کے دوران مجھے اسکارف اور لمبا ساتر لباس پہننے کی اجازت مل جائے۔ اس کے لیے میں فوجی ملازمین کے قانونی مشیر جج ایڈووکیٹ جنرل سے ملی، تاکہ اپنے حقوق کے حوالے سے مجھے یہ رعایت حاصل ہو جائے، لیکن موصوف نے میرے اس نوعیت کے کسی حق کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

اس دوران میں مجھے پتا چلا کہ فوٹ پریگ سٹی میں چند مسلمان خواتین نے ایک اسلامی تبلیغی و سماجی ادارہ قائم کر رکھا ہے، جسے سسٹرز گروپ (Sisters Group) کہا جاتا ہے۔ میں بھی اس کی ممبر بن گئی اور اس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے لگی۔ اس کی ایک رکن خاتون کے خاوند نے ایک اسلامک کمیونٹی سینٹر قائم کر رکھا تھا اور خاصا باخبر آدمی تھا۔ اس خاتون نے اپنے خاوند سے میرے مسئلے کی بات کی اور موصوف نے بھاگ دوڑ کر ایسے قوانین کی نقل حاصل کر لی، جو ہر شہری کو اس کے مذہبی فرائض پر کاربند ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ میں دوبارہ جج ایڈووکیٹ جنرل سے ملی، متعلقہ حقوق کی نقل اسے پیش کر کے اپیل کی اور اس نے مجھے ڈیوٹی کے دوران براؤن رنگ کا اسکارف لینے کی اجازت دے دی۔ اس نے کہا: ”ان قوانین کا مطالعہ کرنے کے بعد مجھے اب ”نہیں” کہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔”اور اس طرح اللہ کے فضل سے میں سرکاری فرائض کے دوران بھی اسکارف پہننے لگی۔

لیکن مسئلہ یہیں پر ختم نہیں ہوا۔ مجھے فوج میں اور امریکی معاشرے میں رہتے ہوئے بار بار لوگوں کی سوالیہ نظروں اور استفہامیہ گفتگوؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک روز ایک صاحب نے طنزیہ انداز میں کہا: ”تم نے سر پر کیا چیتھڑا باندھ رکھا ہے؟ اس کی کیا ضرورت ہے؟” ”یہ چیتھڑا نہیں ہے جناب! میں مسلمان ہوں اور میرے مذہبی فرائض کا ایک حصہ ہے۔ ایک مسلمان عورت سر کھلا نہیں رکھ سکتی۔”

وہ بہت حیران ہوا اور متاثر بھی۔ کتنے ہی لوگ ہیں جو اسکارف دیکھ کر تجسس سے رک جاتے ہیں، لیکن میرا رینک دیکھ کر خاموشی سے مرعوب ہو کر چل دیتے ہیں۔ یہ سارے لوگ E-4 یا کم تر رینک کے ہوتے ہیں جبکہ میں E-6 رینک سے تعلق رکھتی ہوں، جو فوج کا قابل لحاظ درجہ ہے۔

اسی طرح ایک بار مجھے کمانڈر سارجنٹ میجر نے انٹرویو کے لیے بلایا۔ یہ میرا سینئر ترین افسر ہے اور NCODP یعنی نان کمیشنڈ آفیسر ڈویلپمنٹ پروگرام کے انچارج کی حیثیت سے ہر ماہ دو تین افسروں سے ملاقات کیا کرتا ہے۔ وہاں بھی میرے اسکارف اور ساتر لباس کی بات چلی تو ایک خاتون آفیسر نے کہا کہ فوج میں اس قسم کے حقوق کی کوئی گنجائش موجود ہے؟ ”کیوں نہیں” میں نے کہا: ”دیکھیے، یہاں کبھی بھی اس امر کا لحاظ نہیں رکھا جاتا کہ کس کا کیا مذہب ہے، بلکہ ایک فوجی کی حیثیت سے اس کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔ آپ عیسائی مذہب کے فوجیوں کے جذبات کا لحاظ کرتے ہیں۔ لوتھرز کو مطلوبہ حقوق حاصل ہیں اور یہودیوں کا تو خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ یہودی سپاہیوں اور افسروں کو رعایت حاصل ہے کہ وہ سور نہیں کھاتے، اس لیے وہ میس میں کھانا نہ کھایا کریں اور اپنی خوراک کا الگ انتظام کر لیں، اسی طرح شادی شدہ لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ شام کو اپنے گھروں میں چلے جایا کریں اور انھیں راشن کے بجائے نقد رقم فراہم کر دی جاتی ہے، تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنی ضرورت کی اشیائے خور و نوش خرید لیں۔ ظاہر ہے جب مذہب اور خاندان کی بنیاد پر مختلف لوگوں کو رعایات حاصل ہیں تو ایک مسلمان کی حیثیت سے مجھے یہ حق کیوں نہیں مل سکتا کہ میں اپنے عقیدے کے مطابق سر کو ڈھانپ سکوں؟”

میری بات سن کر متعلقہ افسر سوچ میں پڑ گیا اور پھر سر ہلا کر کہنے لگا: ”کیوں نہیں؟ آپ کو اس کا پورا حق حاصل ہے اور اس حق کا تحفظ کریں گے۔

The post میں کیوں مسلمان ہوئی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ،فیصلے کی گھڑی آگئی

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل مکمل فیصلہ محفوظ کیاگیا اور بریت کی چار درخواستوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ نندی پور ریفرنس میں

عدالت ڈاکٹر بابر اعوان کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔10 مارچ کو راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود، مسعود چشتی اور دیگر ایک ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گاقبل ازیں وکیل نے کہاکہ ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کے بیان کے مطابق پراجیکٹ میں تاخیر وزارت پانی و بجلی نے نہیں بلکہ وزارت قانون نے کی۔ وکیل راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف پر کرپٹ پریکٹس کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔

The post نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ،فیصلے کی گھڑی آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے؟ اداکار شان کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی پر شدیدتنقید

کراچی(این این آئی)اداکار اور پروڈیوسر شان شاہد نے بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکار اورپروڈیوسرشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر صدر عارف علوی کی بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے؟عارف علوی

کشمیر کوآزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔”واضح رہے کہ شتروگھن سنہا نے دورہ پاکستان کیدوران صدر ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ اداکار شتروگھن سنہا کو گورنرس ہاس میں صدر علوی کے ساتھ دیگر عہدیداروں سے ملنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ صدر کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کی تصاویر صدر پاکستان کے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے شیئر کی گئیں تھیں۔

The post کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے؟ اداکار شان کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی پر شدیدتنقید appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا کی تصدیق کے بعد خوف کی فضا، ایران سے آنے والوں کی فہرستیں تیار ، پاک ایران سرحد پانچویں روز بھی بند

کراچی/ لاہور / پشاور / کوئٹہ( آن لائن ) گزشتہ روز کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں خوف کی فضا ہے۔گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے کراچی اور اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں خوف کی فضا برقرار ہے۔

کراچی میں کورونا کے ایک کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے کل بھی سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جہاں ایک جانب بلوچستان سے متصل ایران کی سرحد کو مسلسل پانچویں روز بھی بند ہے، وہیں بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور دینی مدارس 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران میٹرک کے امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی سے کورونا وائرس کے مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے مریض کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ یحییٰ جعفری چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آیا ہے۔ وائرس کی تشخیص کے بعد یحییٰ جعفری اور اس کے اہلخانہ کو مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی میں کرونا وائرس رپورٹ ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا ہے، جس میں وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو ، وزیر اطلاعات و وزیر تعلیم سعید غنی ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضٰی وہاب سمیت دیگر شریک ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت نے حالیہ چند روز کے دوران ایران سے کراچی پہنچنے والے زائرین کی فہرست مرتب کرلی ہے جس میں کراچی پہنچنے والوں کے نام ، پتے ، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز بھی شامل ہیں ، کراچی سے ایران جانے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی تعداد 5 سوسے زائد بتائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت پوری تیار ہے۔

صوبائی اور وفاقی حکومتیں، فوج اور دیگر وفاقی ادارے سب گذشتہ ایک ماہ سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ پنجاب کے شہر سوہاوہ کے علاقہ ٹبی سیداں کی رہائشی کی رہائشی عابدہ نسرین سوہاوہ کو محکمہ صحت کی ٹیموں نے اسپتال کے پرائیوٹ کمرے میں منتقل کردیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ خاتون چند روز قبل ایران سے واپس آئی ہیں، یہ کرونا وائرس کا مشتبہ کیس ہے مریضہ کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیج دئیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے نتائج آنے سے قبل اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسکردو انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اسکردو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

The post کورونا کی تصدیق کے بعد خوف کی فضا، ایران سے آنے والوں کی فہرستیں تیار ، پاک ایران سرحد پانچویں روز بھی بند appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکار محسن عباس کو بچے کا ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم ،رقم کا تعین بھی کردیا گیا

لاہور( این این آئی)فیملی کورٹ نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے اداکار محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی،بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی۔عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

The post اداکار محسن عباس کو بچے کا ماہانہ خرچ ادا کرنے کا حکم ،رقم کا تعین بھی کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

معروف اداکاروں کے حیران کن اصل نام جو مداحوں کوبھی معلوم نہیں

نیویارک(این این آئی) شوبز انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے نام تبدیل کرنے کی روایت بہت پرانی ہے اور کئی ایسے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور اداکارائیں ہیں جنہوں نے اسی عرف عام سے شہرت پائی اور آج بھی کم ہی لوگ ان کے اصلی نام جانتے ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اداکار جوڈ لا عالمی شہرت یافتہ اداکار ہیں لیکن آپ بتا سکتے ہیں کہ ان کا اصلی نام کیا ہے؟ ان کا اصلی نام ڈیوڈ جوڈ لا ہے۔ اسی طرح ٹام کروز کو کون نہیں جانتا لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ان کا اصلی نام تھامس کروز میپوتھر ہے۔ انہوں نے اپنے منیجر کے کہنے پر اپنے نام کو مختصر کیا۔کیٹی پیری نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے نام سے پہلے ہی ایک اداکارہ موجود تھی چنانچہ الگ شناخت بنانے کے لیے انہوں نے اپنا نام کیٹی پیری رکھ لیا۔ ان کا اصلی نام کیتھرین الزبتھ ہڈسن ہے۔ اسی طرح اداکارہ ڈیمی مور کا اصلی نام ڈیمیٹریا جین گنیس ہے جس میں انہوں نے ترمیم و تحریف کرکے اسے ڈیمی مور بنا لیا، کیونکہ ان کا اصلی نام بہت مشکل اور طویل تھا۔ اداکارہ مائیکل کیٹن کے ساتھ بھی کیٹی پیری والا معاملہ ہوا۔ اس کے اصلی نام سے بھی پہلے ہی ایک اداکار انڈسٹری میں موجود تھا اور وہ کافی مشہور بھی تھا چنانچہ مائیکل کیٹن کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔ ان کا اصلی نام مائیکل ڈوگلس تھا چنانچہ انہوں نے اپنا دوسرا نام ڈوگلس سے بدل کر کیٹن رکھ لیا۔ اسی طرح ہلک ہوگن کا اصلی نام ٹیری جین بولیا ہے۔ اداکارہ نتالی پورٹ مین کا اصلی نام نتالی ہرشلیگ تھا۔ معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن کا اصلی نام جینیفر لین انستاساکیس تھا۔

The post معروف اداکاروں کے حیران کن اصل نام جو مداحوں کوبھی معلوم نہیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت مت جائو، امریکہ سمیت کئی ممالک نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

دہلی ( آن لائن )امریکہ ، فرانس اور روس نے بھارت کے دار الحکومت میں تشدد کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیاہے۔نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے اپنے سکیورٹی ایڈوائزری میں بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کو ہدایت دی کہ وہ شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد مظاہروں سے احتیاط برتیں اور جہاں بھی مظاہرے ہورہے ہیں ان تمام علاقوں میں جانے سے

گریز کریں۔ القمرآن لائن کے مطابق دہلی میں مظاہرے اس وقت شروع ہوگئے جب مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ تمام تر تفصیلات جاننے کے لیے مقامی میڈیا سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔امریکہ کے بعد فرانس اور روس نے بھی دہلی میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایسی ہی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

The post بھارت مت جائو، امریکہ سمیت کئی ممالک نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چینی ڈاکٹرز کا جشن ، چینی ڈاکٹرز کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بیجنگ ( آن لائن )چین میں متعدد مریضوں کو کرونا وائرس سے صحت یاب کرنے کے بعد چینی ڈاکٹرز کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو میڈیکل ملازمین چین کے ایک اسپتال کے سامنے رقص کرتے ہوئے چھ مریضوں

کی بازیابی کا جشن منارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طبی کارکنوں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے انہیں ’ہیرو‘ کہا جارہا ہے۔یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

The post کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چینی ڈاکٹرز کا جشن ، چینی ڈاکٹرز کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پمزہسپتال میں کورونا کی مشتبہ 5 خواتین منتقل، 2دن پہلے ہی ایران سے پہنچیں ، تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(این این آئی)پمزہسپتال میں کورونا کی مشتبہ 5 خواتین منتقل کر دی گئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچوں خواتین کا تعلق گلگت ہنزا سے ہے ،خواتین دو دن پہلے ایران زیارات کے بعد پاکستان پہنچی ہیں ،پانچوں خواتین کو شک کی بنیاد پر پمز لایا گیا ،عورتوں کا تعلق کریم آباد ہنزا سے ہے۔

کرونا وائرس کی مشتبہ خواتین کے نام نرگس ، بیگم، عابدہ، بی بی راحیل اور مریم ہیں۔دریں اثناسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کرونا وائرس کی پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق ہونے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر کرونا وائرس پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی و چیف سیکرٹریز کا اجلاس طلب کریں،پاکستان میں داخل ہونے والے تمام افراد کی سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے، کسی بھی ملکی و غیرملکی کو بغیر سکرینگ کے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے، ایران اور چائینہ سے آئے ہوئے افراد ہسپتالوں سے اپنا معائنہ کروائیں۔ جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سربراہ ڈاکٹر میجر جنرل عامر اکرام بھی موجود تھے ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ 27فروری کے دن بھارت نے ہم پر جارحیت کرتے ہوئے ابھینندن کو بھیجا تھا،ہم اپنی مسلح افواج کو سراہتے ہیں۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت کو کرونا وائرس کی فوری روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں ۔

سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ کرونا وائرس کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتا ہوں و فوری اقدامات کی اپیل کرتا ہوں، حکومت تمام ائیرپورٹ، بندرگاہوں و تمام انٹری پوائنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کرے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان میں داخل ہونے والے تمام افراد کی سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے، کسی بھی ملکی و غیرملکی کو بغیر سکرینگ کے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے، ایران اور چائینہ سے آئے ہوئے افرادسے اپیل ہے کہ ہسپتالوں سے اپنا معائنہ کروائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جو افراد ایران اور چین سے قریب ماضی میں آئے ہیں فوری طور پر اپنے ٹیسٹ کروائے، یہ ایک تشویشناک قومی مسئلہ ہے اور ہم سب کو سیاست سے بالاتر یکجا ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ایک قومی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایران و چائینہ سے آئے ہوئے افراد کی فہرست بنا کر انکا طبی معائنہ کروائے، کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ایف آئی اے نے وزارت صحت کیساتھ ملکر ایئرپورٹ و انٹری پوائنٹس پر کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔

رحمن ملک نے کہاکہ جب کوئی خطرناک مرض پیدا ہو جائے تو یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ائیرپورٹ سی پورٹ پر جو فورسز کام کررہی ہیں انہیں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ماسک فراہم کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ایران سے آنیوالے زائرین کے طبی معائنے کی ضرورت ہے، ہمارے دوست ملک ایران میں کرونا وائرس آچکا ہے،ایران کے اپنے وزیر صحت کو یہ بیماری لگی ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ ایران سے آنے والے ساڑھے سات ہزار زائرین پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میری ایران سے آنیوالے ساڑھے سات ہزار زائرین سے اپیل ہے کہ وہ قریبی ہسپتال میں اپنا چیک آپ کرائیں۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہاکہ چائنا نے 6 دن میں ہسپتال بنایا ہمیں 50 سال لگیں گے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہاکہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ رحمن ملک نے کہاکہ امریکہ برطانیہ سمیت دنیا کے 30 ممالک میں یہ وائر س پہنچ چکا ہے،ہم اس گھڑی میں چین کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہاکہ ہمارے ہاں مریض ایران سے آئے لیکن چین سے کوئی نہیں آیا۔ اجلاس میں میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہاکہ ہم نے اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

ہم نے 21 جنوری کو کام کا آغاز کیا تھا اور ابھی تک جاری ہے۔ ڈاکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے کہاکہ کرونا وائرس کے بارے میں گذشتہ رات سے پندرہ ہزار فون کالز آچکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین سے جتنے لوگ پاکستان آئے ہیں ان کو چیک کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایران سے آنیوالوں کو چیک کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرونا میں وہان سے یہ وائرس نکلا ۔سربراہ این آئی ایچ نے کہاکہ اس وقت 28 ہزار پاکستانی چین میں ہیں،وہان میں 620 پاکستانی ہیں۔ ڈاکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے کہاکہ ایران کے شہر قْم میں کرونا موجود ہے وہاں 5 ہزار پاکستانی طلبہ اور چار سو عام شہری مقیم ہیں۔ سربراہ این آئی ایچ نے کہاکہ چین میں ہمارے چھ بچے متاثر ہوئے تھے تمام کے تمام تندرست ہو گئے۔

ڈاکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے کہاکہ ایران کرونا وائرس پھیلنے کا جائزہ لیا جارہا ہے،ہم نے کرونا کے حوالے سے ایک جامعہ پلان تیار کر رکھا ہے۔ سربراہ این آئی ایچ نے کہاکہ ہم دو ماہ سے اس پر کام کررہے ہیں ہم سوئے نہیں۔ سربراہ این آئی ایچ نے کہاکہ ہمیں ایرا کے حوالے سے جو ڈیٹا ملا ہے اسے وزارت داخلہ کے حوالے کریں گے۔ کمیٹی نے کہاکہ وزیر اعظم فوری طور پر کرونا وائرس پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی و چیف سیکرٹریز کا اجلاس طلب کریں۔ رحمن ملک نے کہا کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لینے ہونگے، تین ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو اب تک این 95 ماسک مہیا نہیں کئے گئے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اگر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کے پاس این 95 ماسک نہین ہیں تو وہ کیسے علاج کر سکیں گے؟ وزارت داخلہ و وزارت صحت ہر ہسپتال کے عملے کو فوری طور پر این 95 ماسک مہیا کرے۔

The post پمزہسپتال میں کورونا کی مشتبہ 5 خواتین منتقل، 2دن پہلے ہی ایران سے پہنچیں ، تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...