Pages

Wednesday, February 26, 2020

کرونا کا خوف ،میٹرک کے امتحانات ملتوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد صوبے میں میٹرک کے جاری امتحانات آج سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق میٹرک کے نویں جماعت کے 5 اور دسویں جماعت کے 4 پرچے ہونا باقی ہیں۔دوسری جانب حکومت سندھ نے صوبے بھر میں آئندہ دو روز کے لیے سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

پیغام میں وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ 27 اور 28 فروری کو سندھ کے تمام سکولز بند رہیں گے۔سعید غنی کے مطابق کورونا وائرس کی خبروں کی وجہ سے والدین کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ مختلف ہاسٹلز کو خالی کرایا جائے، اگر مریضوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ہاسٹلز میں بھی انتظامات کئے جائیں گے۔کہ ان شاء اللہ صورتحال پر جلد قابو پا لیا جائیگا۔

The post کرونا کا خوف ،میٹرک کے امتحانات ملتوی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...