سرگودھا(این این آئی)سوشل میڈیا پر دوستی سے محبت میں سرگودھا کے نوجوان سے شادی میں بیٹے کی ولادت کے بعد چائنیز لڑکی طلاق اور واپسی کے لئے ایک کروڑ کے مطالبہ پر سڑک پر نکل آئی جس کے مظاہرہ کرنے پر پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد محبت میں گرفتار چائنز لڑکی چنگ چائونی پاکستان آکر سرگودھا پہنچ گئی
جس کے اسلام قبول کرنے پر اس کا نام فاطمہ رکھ دیا گیا اور اس کی اپنے محبوب کلکتہ چوک کے نوجوان منصور سے باقاعدہ شادی ہوئی اس جوڑے کی شادی کے ایک سال پاک چائنہ دوستی میں بیٹے جنم لیا اور گھریلو ماحول خراب رہنے لگا جس میں چائنہ دلہن ہر روز گلی محلے میں رنگ دکھاتے ہوئے گزشتہ روز کچہری چوک شاہراہ پر نکل آئی اور طلاق لے کر چین واپسی کا تقاضا کرتے ہوئے مظاہرہ شروع کر دیا جبکہ شوہر منت سماجت پر مجبور ہو گیا لیکن اس نے خوب تماشہ سجایا تو پولیس تھانہ کینٹ نے لڑکی کو تحویل میں لے کر منصور اور اس کے اہلخانہ کو تھانے طلب کر لیا۔لڑکی کی طرف سے واپس چائنہ جانے اور سسرال سے ایک کروڑ روپے کے تقاضا پر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
The post ’’دوستی محبت اور محبت سے دائرہ اسلام میں داخل ہو ئی ‘‘ چائنیز لڑکی نے شادی کے بعد طلاق اور واپسی کیلئے کتنی بڑی رقم مانگ لی ؟ شوہر منت سماجت کرنے پر مجبور لیکن چائینز خاتون نےایسا کیا کیا کہ پولیس کو اسے اپنی تحویل میں لینا پڑا ،سوشل میڈیا کی شادی پر لڑکے کو دینے پڑ گئے appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment