Pages

Tuesday, March 31, 2020

تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا مناسب نہیں مولانا فضل رحمان بھی میدان میں آگئے ، زلفی بخاری پر انگلیاں اٹھا دیں

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے شکایات آ رہی ہیں کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے ایک خاص ذہنیت کے تحت پہلے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے پھر جہاں انکی جماعتیں مراکز میں موجود ہوں یا کہیں سفر کررہی ہوں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تاثر یہ ہے کہ یہ سب کچھ زلفی بخاری کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے تاکہ تفتان سے کپتان تک کے ذمہ داروں کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرکے بیگناہوں کو صلیب پر چڑھایا جائے دہشت گردی سے کرونا تک کا کارڈ آخر کب تک مذہب کے خلاف استعمال کرنے کی یہ بھونذی روایت برقرار رہے گی انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

The post تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا مناسب نہیں مولانا فضل رحمان بھی میدان میں آگئے ، زلفی بخاری پر انگلیاں اٹھا دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس کا شبہ ،نیتن یاہو کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل میں کرونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرونا کے باعث آئسولیشن کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹویٹر

پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد میں بعد میں پتا چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر۔ ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

The post کرونا وائرس کا شبہ ،نیتن یاہو کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست مستردکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین سید ناصرعباس شیرازی نے عدالت میں درخواست دائر کی

جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکےہیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے درخوست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں، متعلقہ فورم پر رجوع کریں، یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے لہٰذا عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں، عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑےگی۔بعد ازاں چیف جسٹس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

The post ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحت یاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحت یاب۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق كورونا وائرس کے 17مریضوں کو مکمل صحت یابی کےبعدہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، مریضوں کو

صحت یاب ہونے پر شیخ زید ہسپتال سے ڈسچارج کیاگیا۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تمام 17مریضوں کےٹیسٹ 2 بار کئےگئے دونوں بار رپورٹ منفی آئے،یاد رہے ملک میں کرونا کے ایک ساتھ صحت یاب ہونے والی مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

The post پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحت یاب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ہمیں مسلمانوں کی صحت عزیز ہے‘‘ سعودی عرب نے رواں سال حج کے انعقاد سے متعلق بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کادنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور، عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج محمدبنتن( Muhammad Benten ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے۔اس لیے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج اور

عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں عمرہ کے لیے آئے 1200 عازمین عمرہ واپس نہیں جاسکے۔ ہم ان کی میزبانی کررہے ہیں۔ حالات ٹھیک ہونے کے بعد وہ عمرہ ادا کریں گے اور اس کے بعد ان کی واپسی ممکن ہوگی۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کو رقوم واپس کردیں جنہوں نے عمرہ ویزا حاصل کیا لیکن عمرہ نہیں کیا۔

The post ’’ہمیں مسلمانوں کی صحت عزیز ہے‘‘ سعودی عرب نے رواں سال حج کے انعقاد سے متعلق بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کروناسے متعلق چین کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف، معروف سائنسدان نے وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا مشورہ دیدیا

روم (این این آئی )معروف اطالوی سائنسدان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ان کے ملک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کام کرتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور عوام کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے حکمت عملی کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق اٹلی جہاں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

نے 3 ہفتوں کے لیے ملک گیر لاک ڈائون کر رکھا ہے تاہم گزشتہ 3 روز میں وہاں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے6 ہزار ہی ہے۔پدوا یونیورسٹی کے مائیکرو بائیولوجی کے پروفیسر ایندریا کریسانتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کئی نئے کیسز ان لوگوں کے ہیں جو اپنے اہلخانہ کے افراد سے منتقل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ کم علامات والے افراد کو گھروں میں آئی سولیٹ ہونے کا کہنے کے بجائے حکام کو ایسے مراکز بنانے چاہیے جہاں وہ اپنے اہلخانہ سے دور ہوں جیسا چین میں کیا گیا جہاں دسمبر کے مہینے میں وائرس پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی مشکلات کھڑی کر رہا ہے، ان تمام تر پابندیوں کے اقدامات کے باوجود کیسز سامنے آرہے ہیں، کیا یہ سوال کر رہے ہیں کہ جو گھروں میں بیمار ہیں وہ اپنے اہلخانہ کے دیگر افراد کو بیمار کر رہے ہیں، میرے مطابق انفیکشنز گھروں میں ہو رہے ہیں۔انہوں نے موقف اپنایا کہ جس طرح کے اقدامات وینیٹو میں کیے گئے جہاں اٹلی میں سب سے کم کورونا وائرس سے ہلاکتیں ہوئیں، پورے ملک میں اپنانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گھروں میں بیمار افراد کی نشاندہی کرنے میں جارحانہ طریقہ کار اپنانا ہوگا۔سانسدان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کے گھروں پر جانا ہوگا، ان کے اہلخانہ، دوستوں اور پڑوسیون کے ٹیسٹ کرنے ہوں گے اور ان تمام لوگ جن میں وائرس کی تصدیق ہو انہیں لے جانا چاہیے، اور اگر وہ بہتر ہیں تو انہیں ان کے گھروں کے باہر ہی کہیں قیام کرنے کی جگہ منتقل کرنا چاہیے۔

The post کروناسے متعلق چین کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف، معروف سائنسدان نے وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا مشورہ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یہ تو جہنم میں خود گئے

نبی کریم ﷺ ایک سفر سے واپس آ رہے تھے،ایک جگہ آپ نے پڑاؤ ڈالا، بستی قریب تھی،ایک عورت تھی جس کا تنور تھا،اس نے لشکر کی روٹیاں بھی پکائیں،جب پکا کر فارغ ہو گئی تو صحابہ رضی اللہ عنہم سے کہنے لگی :میں تمہارے صاحب سے بات کرنا چاہتی ہوں، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اُسے نبی کریم ﷺ کے پاس لے آئے۔

کہنے لگی اللہ کے پیارے رسول !ﷺ میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں۔فرمایا :پوچھو! کہنے لگی:میں ماں ہوں،تنور میں روٹیاں لگاتی ہوں،06میرا ایک چھوٹا سا بچہ ہے،میں اس کو آگ کے قریب آنے نہیں دیتی کہ اس کو کہیں گرم ہوا نہ لگ جائے،خود آگ میں ڈبکیاں لگاتی ہوں،روٹی لگانے اور نکالنے کے لیے۔لیکن میں اپنے بچے کو گرم ہوا کا لگنا بھی پسند نہیں کرتی،تو میں نے آپ سے سُنا تھا کہ ساری دنیا کی ماؤں کی محبتوں کو جمع کر دیا جائے،اس سے ستر گناہ زیادہ بندوں سے اللہ پاک محبت کرتے ہیں تو اللہ پاک بندے کو جہنم میں جانا کیسے پسند فرمائیں گے؟حدیثِ پاک میں آتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہ بات سُن کر سر جھکایا، مبارک آنکھوں میں آنسو آنے لگے،روتے رہے،روتے رہے،حتیٰ کہ جبرائیل ؑ اللہ کا پیغام لے کر ئے،میرے محبوب! اس عورت کو بتا دیں:“وما ظلمھم اللہ ولکن کانوا انفسھم یظلمون۔”ترجمہ:”اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا،انہوں نے اپنی جانوں پر خود ظلم کیا”اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری،کیوں کہ اللہ تو چاہتے ہیں کہ یہ بچ جائیں،لیکن بات یہ ہے کہ توبہ نہیں کرتے، توبہ کی طرف آتے ہی نہیں،بلکہ رب کی ماننے کے بجائے شیطان کی مانتے پھرتے ہیں،اور توبہ کو ضائع کرتے ہیں، بھول جاتے ہیں،تو یہ تو اپنے عمل کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔

The post یہ تو جہنم میں خود گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں بھی کرونا وائرس کنٹرول سے باہر،مزید 20کیسزکنفرم ،جانتے ہیں تمام کا تعلق کہاں سے نکلا؟محکمہ صحت میں تشویش کی لہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 20 کیسز کی تصدیق جس کے بعد گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 148 ہوگئی ، ملک میں کورونا وائرس کیسز سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں مزید 20 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں متاثرین کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں کورونا پازٹیو کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ۔

کورونا پازٹیو مریضوں کی تعداد47 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا پازٹیو کے مریض یورالوجی سینٹر ائسولیشن وغیرہ میں موجود ہیں ۔9 کرونا پازیٹو کیسز کو گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جانا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق۔تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے ،8 مریضوں کا تعلق راولپنڈی کے علاوہ دیگر علاقوں اسلام آباد بونیر، پشاور کوہاٹ اور سکردو وغیرہ سے ہے۔ حکام کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ٹیسٹ مثبت آنے پر 15 مریضوں کا اضافہ ہوا ۔

The post پاکستان میں بھی کرونا وائرس کنٹرول سے باہر،مزید 20کیسزکنفرم ،جانتے ہیں تمام کا تعلق کہاں سے نکلا؟محکمہ صحت میں تشویش کی لہر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ملیریا کی دوا کھانے والا ڈاکٹر چل بسا مرنے سے قبل ڈاکٹر نےوٹس ایپ پیغام میں کیا کہا؟ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ملیریا کی دوا کھانے سے ڈاکٹر ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق بھار ت میں ایک ڈاکٹر خود کو کرونا وائرس سےبچانے کیلئے ملیریا کی دوا ہائیڈروکس کلوروکوئین کھا لی جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہوئی تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اُتپل برمان نامی ڈاکٹر نےکرونا وائرس سے بچائو کیلئے دوا کھائی تھی۔ ابھی تک اس بارے میں

کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے کہ ڈاکٹر کو دل کا دورہ دوا کھانے کے بعد پڑا یا پھرکوئی اور وجہ تھی ۔ ڈاکٹر نے دوا کھانے کے بعد اپنے ایک دوست کو پیغام وٹس ایپ پر بھیجا کہ میں نے کرونا سے بچائو کیلئے ملیر یا کی دوا کھا لی ہے لیکن اب مجھے کچھ اچھا محسوس نہیں ہو رہا، جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ ہلاک ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو ہر گھنٹے سیلفی بھیجنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد اب ہر گھنٹے کی سیلفی حکومت کو بھیجیں گے اور جو کوئی بھی اس نئے قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے حکومت کے زیرِ انتظام قرنطینہ سینٹر میں ڈال دیا جائے گا۔بھارت کے میڈیکل ایجوکیشن منسٹر ڈاکٹر کے سدھاکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تر لوگ جو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں ہیں وہ حکومت کو موبائل ایپ کے ذریعے ہر گھنٹے کی سیلفی بھجیں گے اور جو شخص ایسا نہیں کرے گا تو انہیں حکومت کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹرمیں داخل کردیا جائے گا۔

The post کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ملیریا کی دوا کھانے والا ڈاکٹر چل بسا مرنے سے قبل ڈاکٹر نےوٹس ایپ پیغام میں کیا کہا؟ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’فی خاندان 4سے 10 روپے ملیں گے‘‘کراچی کےمنتخب نمائندوں کا سندھ حکومت کا راشن اور امداد عوام میں تقسیم کرنے سےصاف انکار‎

اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کے منتخب نمائندوں کا راشن تقسیم کرنے سے انکار،منتخب بلدیاتی ، صوبائی نمائندوں نے سندھ حکومت کے راشن فنڈ کو ناکافی قرار دیدیا،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نمائندوں کا موقف ہے کہ ہر ضلع کو صرف 2کروڑ ملیں گے ، آبادی 20سے 40لاکھ ہے ، 2کروڑ کے فنڈ سے 40لاکھ ٹیکس، ٹرانسپورٹ پر خرچ ہو نگے۔

ضلع کی آبادی کے لحاظ سے فی کس صرف 4سے 10روپے کا راشن ملے گا،اس تقسیم سے حکومت کی نیک نامی کے بجائے بدنامی ہوگی،اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فنڈ میں اضافہ کریں۔یاد رہے کہ سندھ میں بھی کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ،لاک ڈائون کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھی ہیں۔

The post ’’فی خاندان 4سے 10 روپے ملیں گے‘‘کراچی کےمنتخب نمائندوں کا سندھ حکومت کا راشن اور امداد عوام میں تقسیم کرنے سےصاف انکار‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاک ڈائون کی خلاف ورزی، کراچی سے غیر قانونی طور پر باجوڑ جانے کی کوشش ناکام ڈمپر سے درجنوں مسافر برآمد، جانتے ہیں کتنی رقم دیکر بکنگ کروائی؟

کراچی ( آن لائن )لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی سے غیر قانونی طور پر باجوڑ جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔کراچی کے تھانے گڈاپ کی پولیس نے ایک ڈمپر سے 60 مسافروں کواتار کر 3 گھنٹے کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ٹرانسپورٹ مافیا نے ڈمپر سے مسافروں کو بھیجنے کی کوشش کی تھی۔

جبکہ مسافروں نے 2 لاکھ روپے میں مذکورہ ڈمپر کی بکنگ کروائی تھی۔گڈاپ پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر لاک ڈائون جاری ہے جبکہ اس کے دوران مسافر پروازوں، ٹرینوں، بسوں او ر دیگر ذرائع سے آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہے۔

The post لاک ڈائون کی خلاف ورزی، کراچی سے غیر قانونی طور پر باجوڑ جانے کی کوشش ناکام ڈمپر سے درجنوں مسافر برآمد، جانتے ہیں کتنی رقم دیکر بکنگ کروائی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس کی عالمی سطح پر تباہ کاریوں میں شدت ،دنیا بھرمیں ایک دن کے دوران 2847 ہلاکتیں، 44980 نئے کیسز

اسلام آباد ( آن لائن )کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 812، اسپین میں 537، فرانس میں 418 امریکہ میں 271، برطانیہ میں 180، ایران میں 117، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 82، سوئٹزرلینڈ میں 48، ترکی میں 37 اور سویڈن میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 11591 اور متاثرین کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2847 ہلاکتیں اور 44980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 68370 اور ہلاکتوں کی تعداد 36912 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 60181 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے 200 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 68370 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 36912 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 812 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 11591 ہو گئی ہے، اٹلی میں 4050 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1739 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 737 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7340 ہو گئی ہے، 5085 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 85195 تک پہنچ گئی ہے، فرانس میں 418 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3024 ہو گئی ہے، 4376 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 44550 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں وائرس کا شکار مزید 271 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2854 ہو گئی ہے، 12478 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55969 ہو گئی ہے، برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 180 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1408 ہو گئی ہے، 2619 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22141 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس نے مزید 117 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2757 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 3186 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جس کے بعد ایران میں مریضوں کی تعداد 41495 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں 93 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 864 ہو گئی ہے، 884 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 11750 ہو گئی ہے، بیلجیئم میں 82 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 513 ہو گئی ہے جبکہ 1063 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11889 ہو گئی ہے، سوئٹزرلینڈ میں 48 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد وہاں پر اموات کی تعداد 348 ہو گئی ہیں، 931 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 15760 ہو گئی ہے، ترکی میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وہاں پر مجموعی طور پر 168 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 10827 افراد متاثر ہو چکے ہیں، سویڈن میں 36، آسٹریا میں 22، پرتگال میں 21 ناروے میں 6، ڈنمارک میں 5، پولینڈ میں 9، انڈونیشیا میں 8، فلپائن میں 7، میکسیکو میں 4، ارجنٹائن، سربیا، بوسنیا، ثان مرینو میں 3، 3 اموات ہوئی ہیں۔

The post کرونا وائرس کی عالمی سطح پر تباہ کاریوں میں شدت ،دنیا بھرمیں ایک دن کے دوران 2847 ہلاکتیں، 44980 نئے کیسز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’حقیقی سپر پاور اللہ رب العزت کی ذات پاک ہے‘‘ اسپین سمیت دنیا کے تمام مذاہب کی گڑگڑا کر دعائیں ، اجتماعی سجد ہ ہر طرف ہو کا عالم ،ہر انسان کی نظریں آسمان کی طرف جاتیں ہیں ،یورپ موت کے خوف سے سہما ہوا ، بھیگی ہوئی آنکھوں کیساتھ ہر کوئی کیا کرتا نظر آرہا ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار منصور آفاقی اپنے کالم ’’ دست دعا بلند ہیں ‘‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔اس وقت ہم سب توازن سے دور ہیں۔ صبح جب میری آنکھ کھلی تو مجھے اپنے معطل ہونے کا احساس ہوا۔ گزشتہ ہفتے دنیا میں ہزاروں ملازم تھے آج نہیں ہیں۔ بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔ بچے اسکولوں میں نہیں۔ سرحدیں، ہوائی اڈے، ہوٹل اور کاروبار بند ہیں۔ دنیا کے فلاحی نظام ناکام ہو چکے ہیں بلکہ دنیا

مروجہ وقت سے باہر نکل آئی ہے۔دنیا کی معیشت اربوں ڈالر کے نقصان میں پہنچ گئی ہے۔ ترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔ صرف فوری اسپتالوں کی تعمیر جاری ہے۔ فیکٹریاں صرف علاج معالجہ کی چیزیں بنا رہی ہیں۔ موت بولائی اونٹنی کی طرح زندگی کے تعاقب میں بھاگ رہی ہے۔ کورونا وائرس کے عہد میں موت، ماتم اور تعزیت؛ سب کچھ بدل گیا۔ اٹلی میں کووڈ انیس کے ہاتھوں مرنے والوں کی لاشیں لے جانے والے فوجی ٹرکوں کی قطاروں کے دل خراش مناظر نے اس حقیقت کو بھی بدل دیا ہے کہ ہم انسان موت کا سامنا کس طرح کرتے ہیں اور اس سے کس طرح نمٹتے ہیں۔ جانے والوں کو کیسے الوداع کہتے ہیں۔ امریکہ بار بار خدا سے مدد مانگ رہا ہے۔نیویارک میں لاشیں ڈھونے کیلئے ٹرکوں کو مردہ خانوں کی گاڑیوں میں بدلا جا رہا ہے۔ مغرب میں مسلمانوں کی تدفین مسئلہ بن چکی ہے۔ وہاں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی میت کو اسپتال سے ایک پلاسٹک بیگ میں پیک کر دیا جاتا ہے۔ اسے کھولنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ وہ اس میت کو مسلم فیونرل ہوم لاتے ہیں جہاں اسے غسل نہیں دیا جا سکتا۔ پلاسٹک کے اوپر کفن ڈال کر تابوت میں رکھ دیا جاتا ہے۔ اس تابوت کو قبرستان روانہ کیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس سے مرنے والوں کا ان کے اہلِ خانہ کوآخری دیدار کرنے کی اجازت نہیں۔ نیوجرسی کے ایک اولڈ ہوم میں 94بوڑھے افراد مقیم تھے۔ چیک کیا گیا تو تمام کورونا کے مریض بن چکے تھے۔ اسپین میں پانچ ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہاں سب مذاہب کے لوگوں نے اجتماعی سجدہ کیا اور بارگاہ ِایزدی میں رو رو کر کورونا سے نجات کی دعائیں مانگیں۔ یورپ موت کے خوف سے سہما ہوا ہے۔ لندن جہاں دنیا بھر سے

کروڑوں کی تعداد میں سیاح آتے تھے، وہاں اس وقت ہُو کا عالم ہے۔ ٹریفالگر اسکوائر، پکاڈلی، لندن برج، بکنگھم پیلس یعنی ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہ، وہاں سیاحوں کا مجمع لگا ہوتا تھا مگر اب وہاں ایک دو راہگیر بھی نظر نہیں آتے۔ لوگ گھروں میں قید ہیں، اپنے دریچوں سے باہر پھیلی ہوئی ویرانی کو دیکھتے ہیں اور پھر خاموشی سے اپنے کمروں میں چلے جاتے ہیں۔ سب کی نظریں آسمان کی طرف ہیں۔

اُسی طاقت کی طرف جو حقیقی سپر پاور ہے۔سائنس ویکسین کے امکان کی طرف گامزن ہے۔ بیشمار کمپنیاں اور تعلیمی ادارے ویکسین بنانے کی کوشش میں ہیں، کچھ سائنسدان اپنی ویکسین جانوروں پرجانچ رہے ہیں۔ اس کے بعد ویکسین انسانوں پر آزمائی جائے گی۔ کچھ لوگ اپنی ویکسین انسانوں پر آزمانے کے بالکل قریب ہیں۔ بہرحال اس وقت ضروری ہے کہ لیڈی میکبت کی طرح بار بار ہاتھ دھوئے جائیں

ہیملٹ کی طرح اپنے کاموں کو چھوڑ دیا جائے۔ محمد علی کلے کی طرح صحت پر توجہ دی جائے۔ حکمرانوں کی طرح کسی کو گلے نہ لگائیں بلکہ فاصلہ برقرار رکھیں۔ جسم کو وطن سمجھ کر فوجیوں کی طرح اس کی حفاطت کی جائے۔ مسلمان عورتوں کی طرح مردوں کو بھی ماسک پہن لینے چاہئیں۔ کسی کے ساتھ ناچنے سے، دھمال ڈالنے سے گریز کریں۔ پسینہ پونچھنے کیلئے کسی کا رومال چوری نہ کریں۔

کارِ محبت ملتوی کر دیں۔ کار بارش کے پانی کو دھونے دیں۔ فصلیں مشینوں کو کاٹنے دیں۔ گھروں میں بیٹھ کر اچھا میوزک سنیں۔ اچھی اچھی کتابیں پڑھیں۔ بیوی سے اچھے مراسم رکھیں کہ وہ ذائقہ دار کھانے بنا بنا کر کھلائے۔ مجھے برمنگھم سے میرے بیٹے عادل منصور نے کورونا کے حوالے سے ایک میسج بھیجا ہے ’’ایک بہت ہی مدقوق اور باریک عفریت نے سر اٹھا لیا ہے۔ جس کے پیٹ میں موت بھری ہوئی ہے۔

میں اسے سڑکوں، گلیوں اور مارکیٹوں میں دیکھ رہا ہوں اور بے چین ہوں۔ گروسری کے اسٹورز کی ساری شیلفیں خالی ہوچکی ہیں۔ ٹوائلٹ پیپر اور بلیچ بھی موجود نہیں۔ جہاں آٹے کے تھیلے سیدھے کھڑے ہوتے تھے وہاں خالی پن کی بوریاں رکھی ہیں۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے جنگ ہونے والی ہے۔ ایک خوفناک جنگ۔ میرے لیونگ روم میں اسپرے کی بدبو پھیلتی جا رہی ہے۔ میرے ہاتھ بلیچ سے دھلے ہوئے ہیں

مگر میں انہیں چہرے کی طرف لے جانے سے ڈرتا ہوں۔ موسمِ بہار شروع ہوچکا ہے مگر مجھے پھولوں سے خوشبو نہیں آ رہی ہے۔ میرے گھر کی پشت پر جو پارک ہے، کئی دنوں سے خالی پڑا ہے۔ کوئی اور تو کجا میں خود وہاں نہیں گیا۔ ڈیڈ کچھ بتائیں میں کیا کروں‘‘۔میں اسے کیا بتاؤں میں خود میانوالی شہر سے پینتالیس میل دور اسد الرحمٰن کے ڈیرے پر پچھلے ایک ہفتے سے رہ رہا ہوں۔ جہاں اصیل مرغ ہیں۔

بےشمار کبوتر ہیں۔ اور اسد الرحمٰن کی شاعری، انہی تین چیزوں سے دل بہلاتا رہتا ہوں۔ رات کو شہزاد سلیم اور اختر مجاز آ جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں قاسم خان سوری اور تنویر حسین ملک بھی آئے تھے۔ ان کے ساتھ یوکے سے آئے ہوئے ایک دوست سعید پوڑا کے والد کی فاتحہ خوانی کیلئے وہاں بھچراں چلا گیا۔ ہمارے دوست پنجاب بلدیات کے پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد خان بھچر کا بھی وہیں گھر ہے۔

قاسم خان سوری کی ہمراہی میں وہاں بھی گیا۔ واپس آیا تو کئی واہموں نے گھیر لیا۔ خاص طور پر یوکے سے آئے دوست سے ملاقات ذہنی الجھن کا سبب بنی اور وہ اُس وقت تک رہی جب تک قاسم خان سوری اور تنویر حسین ملک کے اتفاقاً ہونے والے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نہیں آگیا۔ اس وقت یہ کیفیت صرف میری نہیں‘ دنیا کے اربوں لوگوں کی ہے۔ سو دستِ دعا بلند ہیں۔

The post ’’حقیقی سپر پاور اللہ رب العزت کی ذات پاک ہے‘‘ اسپین سمیت دنیا کے تمام مذاہب کی گڑگڑا کر دعائیں ، اجتماعی سجد ہ ہر طرف ہو کا عالم ،ہر انسان کی نظریں آسمان کی طرف جاتیں ہیں ،یورپ موت کے خوف سے سہما ہوا ، بھیگی ہوئی آنکھوں کیساتھ ہر کوئی کیا کرتا نظر آرہا ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کیساتھ ایساہوگا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، حکومتی نااہلی اور غفلت کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد( آن لائن )کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوت پر جب چینی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا تو وہ پاکستانی پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو اس بیماری یا علاج کے طریقہ کار پر آگاہی فراہم نہ کر سکی۔

جس کی سب سے بڑی وجہ زبان کا فرق تھا، اور دونوں اطراف ایک دوسری کی زبان سے لاعلمی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم تین شفٹوں میں کام کررہی ہے وہ ا س حوالے سے اپنے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی مترجم فراہم نہ کیا گیا۔ اسی حوالے سے سینئر رہنما و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم تھا کہ چینی ٹیم پاکستان علاج کا طریقہ کار بتانے آ رہی ہے تو پھر متراجم کا انتظام کیوں نہ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا معلوم نہیں حکومت کس سمت میں چل رہی ہے۔ واضح رہے چین کی حکومت نے پاکستان میں کورونا وائرس کو مات دینے کیلئے اپنی ٹیم اور امدادی سامان پاکستان بھیجا تھا ۔ مشکل وقت میں چین ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بھرپور تعاون کے لیے پہنچا ۔ امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ تھا ۔ چین کے شہر ووہان سے آنے والے خصوصی جہاز میں 6 ٹن کے قریب امدادی سامان موجود تھا۔

The post کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کیساتھ ایساہوگا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، حکومتی نااہلی اور غفلت کھل کر سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خانہ کعبہ کی رونقیں بحال ہونے لگیں، حرم شریف میں طواف کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا۔

طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔دریں اثناسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ویزے کی خلاف ورزی کے مرتکبین اور زاید المیعاد قیام کرنے والے افراد سمیت کرونا وائرس کے تمام متاثرین کے علاج کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں میں بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں،وہ کسی سرکاری یا نجی اسپتال میں علاج کے لیے جانے سے ہچکچائیں نہیں۔شاہ سلمان کے نئے حکم کے تحت وہ مناسب طریقے سے اپنا علاج کرائیں۔انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویزے کی خلاف ورزی کی ہے اور مملکت میں زاید المیعاد مقیم ہیں، ان میں سے اگر کوئی کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے تو اس کو بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیر صحت نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

The post خانہ کعبہ کی رونقیں بحال ہونے لگیں، حرم شریف میں طواف کی اجازت دے دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میری ماں زندہ نہیں ہیں، اگر میری ماں آج زندہ ہوتی تو میں ان سے پوچھتا کہ ماں اگر ہم کورونا وائرس سے بچ گئے تو کیا ہم پھر کبھی نہیں مریں گے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرکالم نگار امر جلیل اپنے کالم ’’ ڈر تو لگتا ہے! ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ڈر تو لگتا ہے اور بہت زیادہ لگتا ہے۔ صرف مجھے نہیں، سب کو لگتا۔ بچپن سے بڑھاپے تک ڈر لگتا ہے۔ بچپن میں ملا ہوا ڈر مرتے دم تک ساتھ نہیں چھوڑتا۔ ڈر شعور کی لوح پر لکھا ہوا ہوتا ہے۔ بالکونی میں جاکر کھڑا ہو جاتا ہوں۔ خالی اور ویران راستوں کی طرف دیکھتا رہتا ہوں۔ وجود میں بےچین کر دینے والی کیفیت محسوس کرتا ہوں۔

تب، جو ممکن نہیں ہوتا، وہ ممکن ہونے لگتا ہے۔ یہ تو ہو نہیں سکتا کہ پُل کے نیچے سے گزر جانے والا پانی پھر سے پلٹ کر لوٹ آئے مگر ہمارے شعور اور لاشعور کے درمیان کسی قسم کا کوئی پل نہیں ہوتا۔ وقت کی دھارائیں پیچھے لوٹ جانے میں دیر نہیں کرتیں۔ ہم پلک جھپکنے سے پہلے ماضی کے کسی دور میں پہنچ جاتے ہیں۔موجودہ شہر کراچی کی ویران سڑکیں دیکھ کر میں اپنے پرانے شہر کراچی کی سونی سونی سڑکیں دیکھنے لگتا ہوں۔ تب کسی وائرس نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیا تھا۔ کسی آسمانی مصیبت کے ڈر سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر نہیں رہ گئے تھے۔سورج غروب ہوتے ہی شہر کراچی خاموشی کی کالی چادر اوڑھ لیتا تھا۔ سناٹا ایسا کہ سانس لینے کی آواز سنائی دیتی تھی۔ لوگ ایک دوسرے کی آنکھوں میں ڈر دیکھ لیتے تھے۔ ایسا ڈرائونا دور آیا تھا اسّی برس پہلے میرے بچپن کے شہر کراچی پر۔تب دوسری جنگ عظیم نے 1939سے 1945 تک دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ وہ اتنی بڑی جنگ تھی جس نے ساری دنیا کی تہذیب و تمدن، جغرافیہ، سیاسی اور سماجی اقدار بدل کر رکھ دیے تھے۔ اثرات اس قدر گہرے تھے کہ دنیا میں، خاص طور پر یورپ میں آج تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ہم گارڈن روڈ پر برہانی بلڈنگ میں رہتے تھے۔ اس بلڈنگ کے زیادہ تر مکین اینگلو انڈین اور پارسی تھے۔ وہاں سے ایک طرف چند قدم کے فاصلے پر بندر روڈ تھا، جس روڈ کو آج آپ ایم اے جناح روڈ کہتے ہیں۔ گاندھی گارڈن ہماری برہانی بلڈنگ سے زیادہ دور نہیں تھا۔ صبح شام شیروں کی دھاڑ سنائی دیتی تھی۔ گاندھی گارڈن کو اب آپ چڑیا گھر کہتے ہیں۔ گاندھی گارڈن کا اصلی نام کراچی زولوجیکل گارڈن تھا۔

1920کی دہائی میں مہاتما گاندھی جب کراچی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے آئے تھے، تب کمشنر کراچی نے زولوجیکل گارڈن کو گاندھی گارڈن کا نام دیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا بلڈنگ کو اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اتفاقی یا معجزانہ طور پر مہاتما گاندھی کے نام کا افتتاحی پتھر اب بھی وہاں لگا ہوا ہے۔ پیدل چلتے ہوئے بندر روڈ کراس کرنے کے بعد آپ دس منٹ میں

صدر پہنچ جاتے تھے۔ سب سے پہلے آپ جہانگیر پارک کے قریب سے گزرتے تھے۔ جہانگیر پارک خوبصورت پھولوں، سبزہ زاروں اور ناریل کے درختوں سے گھرا ہوا کرکٹ گرائونڈ ہوتا تھا۔ ہفتہ اور اتوار کو کرکٹ میچ کھیلے جاتے تھے اور باقی روز آٹھ دس کرکٹ ٹیمیں اپنے اپنے نیٹ لگا کر پریکٹس کرتی تھیں۔ جب کراچی میں روڈ، راستوں، پارکوں، عمارتوں کے نام بدلنے کی مہم چلی تھی،

تب جہانگیر پارک مغل شہنشاہ جہانگیر کے نام سے منسوب نہیں تھا۔ جہانگیر پارک ایک سخی پارسی مخیر شخص جہانگیر کوٹھاری نے بنوایا تھا۔ انہوں نے ہی کلفٹن بیچ پر پتھر سے کینوپی بنوائی تھی جو آج تک اتفاقاً سلامت ہے۔ کینوپی سے ساحلِ سمندر تک راجستھانی سرخ پتھر سے دیدہ زیب لمبی چوڑی راہداری جہانگیر کوٹھاری پریڈ بنوائی تھی جو اب تک تباہ ہونے سے بچی ہوئی ہے مگر ساحلِ سمندر

جہاں جہانگیر کوٹھاری پریڈ کی آخری سیڑھیاں سمندر میں اترتی تھیں اب ریت میں اترتی ہیں۔ سمندر وہاں سے کئی کلومیٹر دور پسپا ہو گیا ہے۔دوسری جنگِ عظیم کی تپش کراچی میں محسوس ہونے لگی تھی۔ جاپان کی فوجوں نے برما کو تہس نہس کر دیا تھا۔ کلکتہ پر بھی بم برسائے تھے۔ لگتا تھا کہ جرمن اور جاپان کی بحری اور ہوائی فوج کبھی بھی کراچی پر حملہ کر سکتی ہیں۔ سورج غروب ہونے کے بعد

دکانیں اور ریستوران اور سینما بند ہونا شروع ہو جاتے تھے۔ روڈ راستے ویران ہو جاتے تھے۔ تقریباً ہر رات کراچی والوں کو ہوائی حملے سے بچنے کی ریہرسل کروائی جاتی تھی۔ رات کے پہلے پہر میں، کبھی دوسرے پہر میں سائرن بجتے تھے۔ بجلی بند کر دی جاتی تھی۔ شہر کراچی اندھیروں میں ڈوب جاتا تھا۔ ماں مجھے گود میں اٹھا لیتی تھی اور گھر کے تمام افراد کے ساتھ برہانی بلڈنگ کی سیڑھیوں کے

نیچے دبک کر بیٹھ جاتی تھی۔ کبھی کبھی تو پتا نہیں چلتا تھا کہ ریہرسل ہورہی تھی یا سچ مچ جاپان نے کراچی پر ہوائی حملہ کر دیا تھا۔بڑی ہیبت ہوتی تھی ان اماوس جیسی اندھیری راتوں میں۔ دن میں ویران راستے ڈراتے تھے۔ تب چھوٹے سے لندن اور بمبے جیسے شہر کراچی کی آبادی دو ڈھائی لاکھ تھی۔ اب کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ ہے۔ ڈھائی کروڑ لوگوں کا روڈ راستوں سے غائب ہو جانا مجھے ڈراتا ہے۔

دوسری جنگِ عظیم کے دوران سائرن بجنے کے بعد ہم جب سیڑھیوں تلے چھپ جاتے تھے تب میں نے اپنی ماں سے کبھی نہیں پوچھا تھا کہ ماں، اگر ہم بموں سے بچ گئے تو کیا پھر ہم کبھی نہیں مریں گے؟ میری ماں زندہ نہیں ہیں۔ اگر میری ماں آج زندہ ہوتی تو میں ان سے پوچھتا کہ ماں اگر ہم کورونا وائرس سے بچ گئے تو کیا ہم پھر کبھی نہیں مریں گے؟

The post میری ماں زندہ نہیں ہیں، اگر میری ماں آج زندہ ہوتی تو میں ان سے پوچھتا کہ ماں اگر ہم کورونا وائرس سے بچ گئے تو کیا ہم پھر کبھی نہیں مریں گے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس نے پاکستان کو چاروں طرف سے گھیر لیا، مرنیوالوں کی تعداد 2درجن سے بڑھ گئی،پنجاب سب سے آگے

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کرونا کیسز کے اعدوشمار دن بدن بڑھے لگے،تعداد ایک ہزاز 865 تک پہنچ گئی، منگل کو کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے،کرونا کیسز میں اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کیسز کی تعداد 652 ہوگئی، سندھ میں کیسز کی تعداد 627 تک پہنچ گئی ، کے پی کے کیسز میں تیسرے نمبر پہ آ گیا تعداد 221 تک پہنچ گئی ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں اعدوشمار 153 تک پہنچ گئے، گلگت بلتستان میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے ،آسلام آباد میں کیسز کی تعداد58 تک پہنچ گئی،کورونا سے متاثرہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات تعداد 9 ہوگئی،سندھ میں کورونا وائرس کے سات مریض جاں بحق ہوئے ،کے پی کے میں چھ، گلگت میں دو اور بلوچستان میں ایک موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد تیزی سے صحتیاب بھی ہونے لگے،سندھ میں صحتیاب افراد کی تعداد بیالیس ہوگئی،پنجاب میں پانچ، گلگت میں چار، اسلام آباد میں تین جبکہ بلوچستان اور کے پی کے میں دو دو افراد صحتیاب ہوئے۔

The post کرونا وائرس نے پاکستان کو چاروں طرف سے گھیر لیا، مرنیوالوں کی تعداد 2درجن سے بڑھ گئی،پنجاب سب سے آگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افغانستان اورایران سے90 ہزارافراد کےپاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور افغانستان سے 90 ہزارافراد کے بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 مارچ تک کوئٹہ ایئرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ایئرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131، تفتان بارڈر سے 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے

جبکہ دوسری جانب چمن بارڈر قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27، ژوب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔یہ تمام افراد ایران اور افغانستان سے داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا تا کہ کسی بھی قسم کے حالا ت کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں۔

The post افغانستان اورایران سے90 ہزارافراد کےپاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمٰن انتقال کرگئے‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق میر خلیل الرحمن کے بڑے صاحب زادے میر جاوید الرحمن کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے

جہاں ڈاکٹرز نے ان کو پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔میرجاوید الرحمن کی رہ نمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بنا جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کررہے ہیں۔

The post جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمٰن انتقال کرگئے‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انڈس اسپتال کے سی ای او نے وزیر اعلی سندھ کا دس ہزار کٹس منگوانے کا کچھا چٹھا کھول دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 10ہزار کرونا کٹس منگوانے کا دعویٰ مسترد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے مراد علی شاہ کا 10ہزار کٹس منگوانے کا کیا گیا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے جو کٹس منگوائی گئی وہ دس ہزار نہیں بلکہ 100کٹس تھیں جسے 10ہزار کہہ کر عوام کو الو بنایا گیا ہے ۔ انڈس ہسپتال کے سی ای او کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بار بار یہ دعویٰ کیا کہ 10ہزار کرونا ٹیسٹ کٹس منگوائی گئی ہیں جبکہ کرونا ٹیسٹ کی

کتنی کٹس ائیں اور کتنے لوگوں کوٹیسٹ ہوئی کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا تھا کہ انڈس ہسپتال کیساتھ مل کر دس ہزار کٹس منگوا رہے ہیں تاہم ان کے اس دعوے کو انڈس ہسپتال کے سی ای او نے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئی 10ہزار کٹس نہیں آئیں بلکہ صرف 100کٹس آئیں جن سے دس ہزار ٹیسٹ ہو سکتے تھے جس میں ساڑھے سات ہزار کے قریب ہم نے ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں ایک کٹ سے 45نہیں بلکہ پچانوے لوگوں کو ٹیسٹ ہو سکتا ہے ۔

The post انڈس اسپتال کے سی ای او نے وزیر اعلی سندھ کا دس ہزار کٹس منگوانے کا کچھا چٹھا کھول دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان کا بھی کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ ،استعمال کے نتائج بھی بتا دئیے

تہران ( آن لائن ) حال ہی میں امریکی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعو یٰ کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔ایرانی اخبار ’’ایران فرنٹ پوسٹ‘‘ کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مؤثر پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔ ان سے پہلے روس بھی کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کرچکا ہے جبکہ امریکا میں ملیریا کی ایک دوا، کووِڈ 19 کے علاج کیلیے منظور کی جاچکی ہے۔

The post امریکی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان کا بھی کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ ،استعمال کے نتائج بھی بتا دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی 18فائر فائٹرز سمیت 19افراد ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کےصوبے سچوان کے شہر زیچانگ کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ، 18فائٹرز سمیت 19افراد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں آگ لگ گئی جسے بجھانے والے 18فائٹرز ہلاک ہو گئے ہیں ۔

چینی میڈیا کے مطابق آگ صوبے سچوان کے شہر ژیچانگ کے ایک جنگل میں لگی ۔ تاہم اس وقت آگ بجھانے کیلئے آٹھ سو کے قریب فائٹرز موجود ہیں جن میں 18فائٹرز ہلا ک ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ سال بھی اس علاقے میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

The post چین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی 18فائر فائٹرز سمیت 19افراد ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی اوپر پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6ڈالر فی اونس کی کمی سے1620ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 285روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 300روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 162روپے کے اضافے سے 85838سے بڑھ کر 86ہزار روپے ہو گئی۔

The post فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی اوپر پہنچ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Monday, March 30, 2020

اسرائیلی خفیہ ایجنسی‘‘ موساد‘‘ کا کورونا وائرس سےمتعلق پراسرار کردار سامنے آگیا،جانتے ہیں یہودی حکومت نے کیا ٹاسک دیدیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو اسرائیلی حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے اس دور میں حکومت کا ساتھ دے۔اسرائیلی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دنیا بھر سے کہیں سے بھی، کسی بھی ذرائع سے اور کسی بھی طریقے سے

وینٹی لیٹرز، فیس ماسک اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس کا انتظام کریں۔عالمی میڈیارپورٹس کےمطابق اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خفیہ ایجنسی موساد نے 30 مارچ کو حکومت کو بتایا کہ ایجنسی نے مزید 27وینٹی لیٹرز حاصل کرلیے ہیں جب کہ خفیہ ایجنسی مزید وینٹی لیٹرز حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

The post اسرائیلی خفیہ ایجنسی‘‘ موساد‘‘ کا کورونا وائرس سےمتعلق پراسرار کردار سامنے آگیا،جانتے ہیں یہودی حکومت نے کیا ٹاسک دیدیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین نے کرونا وائرس کو شکست دیدی، 98فیصد سے زائد بڑی صنعتوں میں کام بحال

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی)نے کہاہے کہ چین کے مینوفیکچرنگ شعبہ نے مستقل مزاجی کے ساتھ پیداوار بحال کی ہے، ہفتہ تک ملک بھر میں 98.6فیصد بڑی صنعتوں نے دوبارہ کام شروع کردیاہے۔

ایم آئی آئی ٹی کے نائب وزیر شِن گوبین نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 2کروڑ یوآن(28لاکھ40ہزارامریکی ڈالرز) سالانہ آمدنی کی حامل کمپنیز میں تقریبا 89.9فیصد مزدور واپس کام پر آگئے ہیں۔ہوبے کی صنعتوں میں کام کی بحالی کی شرح 95فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

The post چین نے کرونا وائرس کو شکست دیدی، 98فیصد سے زائد بڑی صنعتوں میں کام بحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

راولپنڈی میں کرفیو لگانے کی تیاریاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کے گھروں میں نہ رکنے کے باعث لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ ،کرفیو سےمعاملات کنٹرول کرنیکا امکان ۔روزنامہ جنگ کے مطابق کھانے پینے والی دکانیں جو رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت تھی وہ بھی اچانک واپس لے کر 5بجے تک بند کرادی گئیں ،باخبر ذرائع کےمطابق لاک ڈائون میں لوگوں کی بے احتیاطی اور گلی محلوں میں باہمی میل جول برقرار رکھنے کے باعث پابندیوں کو مزید سخت کیا جارہا ہے اور

امکان ہے کہ اگر لوگ بدستور غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے رہے تو صورتحال کو کرفیو جیسی پابندیوں سے کنٹرول کیا جائے گا۔کرونا والے مریضوں کےعلاقوں ڈھوک کشمیریاں، مجسٹریٹ کالونی، ڈھوک پراچہ،کالج روڈ گلی نمبر چھ، اکال کڑھ محلہ،تھانہ گنجمنڈی باٹا والی گلی کے علاوہ کئی علاقوں کو بند کیا جارہا ہے، سرکاری زرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کے بعد مقامی طور پر کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی۔

The post راولپنڈی میں کرفیو لگانے کی تیاریاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر کی غلط پالیسیاں ،تیسرے ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو ،جانتے ہیں کل تعداد کتنی ہوگئی؟

اسلام آباد(آن لائن)پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر کی غلط پالیسیوں کے باعث پولی کلینک ہسپتال کے تیسرے ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے مریض، ڈاکٹرز اور تمام عملہ اپنے اپ کو کورونا کا مریض سمجھنے لگے ،ڈاکٹر فاروق اختر نے بروقت او پی ڈی سروس نہ بند کرکےکورونا کے مریضوں میں اضافہ کر دیا ،پولی کلینک ہسپتال کے تیسرے

ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ،اس سے قبل ڈاکٹر سرور اور ڈاکٹر امتیاز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف نے وزیراعظم، ظفر مرزا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایمرجنسی اسٹاف کا ماسک، کٹس نے ملنے پر ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ڈاکٹر فاروق اختر نے من پسند افراد کو کٹس اور این نائنٹی فائیو ماسک دیاہمارے بھی بیوی اور بچے ہیں تحفظ دیا جائے۔

The post پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر کی غلط پالیسیاں ،تیسرے ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو ،جانتے ہیں کل تعداد کتنی ہوگئی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ اور قید ،پنجاب میں پریوینشن اور کنٹرول آرڈیننس 2020 نافذ

لاہور( آن لائن )صوبائی حکومت نے پنجاب انفیکشیئس ڈیزیز (پریوینشن اور کنٹرول) آرڈیننس 2020 نافذ کردیا جس کے تحت سول انتظامیہ اور محکمہ صحت قانون کی معاونت سے وبا کو روکنے کے اقدامات کرسکیں گے۔ آرڈیننس کے تحت بغیر کسی مناسب جواز کے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد اور قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

جرمانہ کی رقم 50 ہزار روپے تک جبکہ قید کی مدت 2 ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی یا دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔تاہم اگر کوئی شخص متعدد مرتبہ جرم کا ارتکاب کرے تو اسے 6 ماہ تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔آرڈیننس کے مطابق اس قسم کا جرم اگر کوئی ادارہ کرے گا تو پہلی دفعہ کا جرمانہ 50 ہزار روپے سے کم اور 2 لاکھ روپے سے زائد نہیں ہوگا جبکہ متعدد مرتبہ جرم کے ارتکاب پر جرمانے کی رقم ایک لاکھ روپے سے کم اور 3 لاکھ روپے سے زائد نہ ہوگی یا دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔آرڈیننس کے مطابق ایک فرد جرم کا مرتکب اس وقت قرار پائے گا جب وہ کسی مناسب جواز کے بغیر ہدایات، احکامات پر عمل یا اس پر عائد پابندی کا احترام نہ کرے، یا نابالغ سے متعلق اس پر عائد فرض کی انجام دہی پر ناکام ہوجائے، یا جواز پوچھے جانے پر غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرے یا کسی ایسے شخص کی راہ میں رکاوٹ حائل کرے جو اپنا اختیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہو۔قرنطینہ کے حوالے سے آرڈیننس میں کہا گیا کہ قرنطینہ کیا گیا کوئی شخص اگر فرار ہونے کی کوشش کرے تو پہلی دفعہ جرم پر اسے 6 ماہ تک کی قید یا 50 ہزار روپے کا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

تاہم اگر وہ متعدد مرتبہ جرم کا ارتکاب کرتا ہوا پایا گیا تو 18 ماہ تک کی قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ پرائمری اور سیکنڈری پیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری وزیراعلی سے مشاورت کے بعد پنجاب کے کسی بھی علاقے میں تمام رجسٹرڈ معالجین اور صحت سہولیات پر ڈیوٹی لگا سکتے ہیں۔اسی طرح حکومت یا ضرورت پڑنے پر بلدیاتی حکومت کے ایک یا ایک سے زائد سرکاری ملازمین اور افسران کو عوام کو لاحق صحت کے خطرات کو کنٹول کرنے اور اس کی نگرانی کی ذمہ داری دے سکتے ہیں۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ یہ ایک خاندان کے سربراہ، طبی ماہر یا کوئی ایسا شخص جسے معلوم ہو کہ اس کے زیر نگرانی فرد کسی متعدی بیماری میں مبتلا ہے، ان سب سمیت ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے کیسز کے بارے میں فوری طور پر میڈیکل افسر کو آگاہ کرے۔

The post حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ اور قید ،پنجاب میں پریوینشن اور کنٹرول آرڈیننس 2020 نافذ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اذان سے ہمارے برتن ناپاک ہوتے ہیں

رنجیت سنگھ کے زمانے میں ، پنجاب پر سکھوں کی حکومت تھی، رنجیت سنگھ جنگجو طبعیت کا مالک تھا، ۔ یہ واقعہ رنجیت سنگھ کے زمانے کا ہے۔سکھ اکٹھے ہوکر رنجیت سنگھ کے دربار میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ مسلمان جو صبح کو اذان دیتے ہیں، اس سے ہمارے برتن ناپاک ہوتے ہیں، مسلمانوں کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔رنجیت سنگھ نے ایک انوکھا تاریخی حکم دیا کہ مسلمانوں کو ایسا کرنے سے روکا جاتا ہے اور

جتنے سکھ یہ شکایت لے کر آئے ہیں ان کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے کہ وہ صبح جس وقت اذان ہوتی ہے، اس سے پہلے ہر مسلمان کے گھر جائیں اور اسے بتائیں کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے۔ سکھوں پر تو جیسے قیامٹ ٹوٹ پڑی روزانہ ان کو مشقت کرنی پڑتی، نمازیوں کی تعداد مساجد میں بہت زیادہ ہوگئی۔ کچھ دنوں بعد ان سکھوں نے ہاتھ جوڑ لیے، رنجیت سنگھ سے کہا کہ آپ اپنا حکم واپس لیں، مسلمانوں کو اذان دینے دیں، اب برتن ناپاک نہیں ہونگے۔

The post اذان سے ہمارے برتن ناپاک ہوتے ہیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کامعاملہ ، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلا م آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ و راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کیلئے جہاں عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا وہیں مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اشیائے ضروریہ و راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کیلئے جہاں عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا وہیں مخیر حضرات

کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ جذبوں اور وسائل کا حسین امتزاج ہوگا۔نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانیکافیصلہ ہوا جہاں مخیر حضرات اور چیرٹی ادارے رجسٹر ہوں گے تاکہ عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کر کے نچلے طبقے تک راشن اور اشیاء خوردونوش کی تقسیم بروقت اور منصفانہ انداز سے پہنچائی جاسکے۔

The post راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کامعاملہ ، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا کے مریضوں کوملیریا کی دوا کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال کرنے کی اجازت،امریکہ نے منظوری دیدی، ساتھ ہی اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی دوا کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کی مشروط منظوری دے دی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے صرف انتہائی تشویشناک حالت کے مریض کو دی جاسکتی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن

بنیادی طور پر ملیریا کی دوا ہے۔ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے ہر مریض کے استعمال کے لیے ہرگز نہیں ہے اور یہ دوا صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہوں۔کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا وائرس کی ادویات نہیں ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال مہلک وبا کا شکار مریضوں کی جان بچا سکتا ہے اسی لیے ایف ڈی اے نے اس کی مشروط اجازت دیدی۔

The post کرونا کے مریضوں کوملیریا کی دوا کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال کرنے کی اجازت،امریکہ نے منظوری دیدی، ساتھ ہی اہم ہدایات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹرکوں پر ترپال ڈال کر مسافروں کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا انکشاف گڈز ٹرانسپورٹ نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،حکومت کا سخت ترین ایکشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔سوشل میڈیا پرٹرک پر ترپال ڈال کر مسافروں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی مسافر ٹرک میں سوار ہیں۔ملک کے مختلف شہروں

سے سینکڑوں افراد کو اسی طرح کوئٹہ پہنچایا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ان سے ہزاروں روپے بھی اینٹھے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے اس سے قبل کراچی سے ٹرک کے ذریعے مہمند آنے والے 54 افراد کو گرفتار کیا گیاتھا۔

The post ٹرکوں پر ترپال ڈال کر مسافروں کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا انکشاف گڈز ٹرانسپورٹ نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،حکومت کا سخت ترین ایکشن appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یا اللہ رحم‎فرما کروناکے بعد پاکستانیوں پر ایک اور خطرناک وائرس کا حملہ پہلی ہلاکت،ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس سے ایک مریضہ انتقال کر گئی۔قومی موقر نامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق جناح میڈیکل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق کانگو وائرس کی مریضہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھی، مریضہ تھرپارکر کی رہائشی تھی جسے 3 روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق اس سے قبل جناح میڈیکل اسپتال میں کانگو کا ایک مریض صحتیاب ہو چکا ہے۔

The post یا اللہ رحم‎فرما کروناکے بعد پاکستانیوں پر ایک اور خطرناک وائرس کا حملہ پہلی ہلاکت،ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں کرونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیشرفت ، چینی کرونا وائرس خطرناک ، پاکستان میں موجود وائرس کس نوعیت کا ہے؟عوام کوخبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں کی جاننے والی کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس میں پائےجانے والےکروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔

ڈاکٹرعطاءالرحمٰن نے کہا کہ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق جمیل الرحمٰن سینٹرفارجینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹرکراچی یونیورسٹی کےانٹرنیشل سینٹر فارکیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔واضح رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 اموات کے بعد مرنے والوں کی ابھی تک مجموعی تعداد 18ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 99 کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔

The post پاکستان میں کرونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیشرفت ، چینی کرونا وائرس خطرناک ، پاکستان میں موجود وائرس کس نوعیت کا ہے؟عوام کوخبردار کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اللہ معجزہ ایسے بھی دکھاتا ہے، کرونا وائرس کی شکار خاتون نے صحت مند بچی کوجنم دیدیا ، ڈاکٹرز بھی دیکھ کر ششدر رہ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں کرونا وائرس کی شکار خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیدیا جس کا نام جمان (موتی )رکھا گیا ہے ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اردن کے خبر رساں ادارے عمون کے مطابق کنگ عبد اللہ یونیورسٹی اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا ماں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے ۔ بجی صحت مند ہے جبکہ ماں بھی تیزی کیساتھ

صحت یاب ہو رہی ہے تاہم ابھی دونوں کوعلیحدہ علیحدہ رکھا گیا ہے ۔ اسپتال کی انچارج لیلی علی الفضل نے میڈیا کو بتایا کہ عرب دنیا میں کرونا وائرس میں مبتلا ماں کے یہاں بچے کی پیدائشی کا یہ پہلا واقعہ تاہم عالمی سطح پر یہ تیسری بچی ہے ۔ ماں اور بیٹی کو 15دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائےگا ۔ برطانیہ کے ایک ہسپتال میں بھی خاتون نے بھی کو جنم دیا ہے جن کے شوہر میں کرونا وائرس کی کچھ علامتیں پائی گئی ہیں جبکہ بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس پر ماں کو گھر بھیج دیا گیا اور بچی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ۔واضح رہے دنیا کے 203ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات لاکھ سے زائد ، ہلاکتوں کی تعداد 34ہزار سے زائد جبکہ صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد ایک لاکھ باون ہزار ہو گئی ہے ۔

The post اللہ معجزہ ایسے بھی دکھاتا ہے، کرونا وائرس کی شکار خاتون نے صحت مند بچی کوجنم دیدیا ، ڈاکٹرز بھی دیکھ کر ششدر رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس سے نمٹنے کا طریقہ کار بھارت نے چین سے سیکھ لیا ،پاکستان بھی وائرس سے نمٹنے کیلئے کیا طریقہ کار اپنائے ؟ چینی تجزیہ کار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کے سخت اقدامات کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے موثر ترین طریقہ ہیں، لگتا ہے کہ بھارت نے چین سے سبق سیکھ لیا ہے۔ یہ مشورہ پاکستان پر بھی برابر لاگو ہوتا ہے جیسا کہ اس کا کہنا تھا کہ چینی عوام کی جانب سے اپنی حکومت کی ہدایات کی پیروی کرنے کی خواہش بشمول بھارت دنیا کیلئے ایک سبق ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے موثر انداز میں کس طرح سے نمٹا جائے۔

The post کرونا وائرس سے نمٹنے کا طریقہ کار بھارت نے چین سے سیکھ لیا ،پاکستان بھی وائرس سے نمٹنے کیلئے کیا طریقہ کار اپنائے ؟ چینی تجزیہ کار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

راولپنڈی میں کرونا وائرس سےایک خاتون ، ایک مرد ہلاک ،ملک بھر میں متاثرین کی تعدادمیں راتوں رات بڑا اضافہ ، صورتحال کنٹرول سے باہر

اسلام آباد( آن لائن )دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا سبب بننے والے نوول کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید 2 اموات کے بعد اب تک 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 29 مارچ کو ریکارڈ کی گئیں۔

جہاں سندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا جس کے باعث ایک روز میں 5 اموات سامنے آئیں۔تاہم ی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مزید 2 اموات کی تصدیق کی جس کے بعد اگر ان 2 اموات کو شامل کریں تو پنجاب میں اموات 8 ہیں تاہم ابھی سرکاری سطح پر یہ تعداد 6 بتائی گئی ہے، علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 3، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔اگر مجموعی طور پر ملک میں کیسز کو دیکھیں تو پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 593 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 502 ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں 192، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔تاہم جہاں اس وائرس سے اتنے افراد متاثر ہوئے وہیں29 مریض ایسے تھے جو صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اگر پیر (30 مارچ) کے اب تک کے اعداد و شمار تو ملک میں متاثرین کی تعداد 1613 تک پہنچ چکی ہے۔راولپنڈی میں مزید 2 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک مریض کی عمر 63 سال تھی جبکہ دوسری خاتون مریضہ 55 سال کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 63 سالہ شخص کی برطانیہ کی سفری تفصیلات تھیں اور وہ گزشتہ 2 ہفتوں سے سرکاری ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 55 سالہ خاتون ٹیکسلا میں زیر علاج تھیں اور ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔مزید برآں صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 45 کیسز سامنے آنے سے یہاں متاثرین کی تعداد 638 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان قیصر آصف نے بتایا کہ اب تک صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہے جبکہ 5 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 80 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 27 اور فیصل آباد قرنطینہ مرکز میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ترجمان کے مطابق لاہور میں 126، گجرات میں 62، گوجرانوالہ میں 11، جہلم میں 28 اور راولپنڈی میں 40 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملتان میں 2، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاالدین میں 4، نارووال میں ایک، رحیم یار خان 2، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

علاہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ مزید کیسز کا تعلق پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تمام متاثرہ افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آئے۔ان نئے 8 کیسز کے بعد اسلام آباد میں متاثرین کی مجموعی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور مزید 12 کیسز رپورٹ کیے گیے۔گلگت بلتستان میں سامنے آنے والے ان 12 کیسز کے بعد علاقے میں متاثرین 116 سے بڑھ کر 128 ہوگئے۔

The post راولپنڈی میں کرونا وائرس سےایک خاتون ، ایک مرد ہلاک ،ملک بھر میں متاثرین کی تعدادمیں راتوں رات بڑا اضافہ ، صورتحال کنٹرول سے باہر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دودھ ضائع کردیں گے لیکن کم قیمت پر نہیں بیچیں گے ،گوالوں اور ڈیری فارمز نے دودھ نالیوں میں بہادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وبا اور ملک گیر لاک ڈاؤن نے شہر قائد کی ڈیری انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کراچی میں دودھ کی قیمت 50 تا 60 روپے لیٹر کم ہوگئی۔قیمت کم ہونے سے جہاں صارفین کو ریلیف ملا  وہیں دکان دار اور ڈیری فارمرز کی مشکلات بڑھ گئیں۔دوسری جانب بے حس اور منافع خور دکان داروں اور ڈیری فارمرز نے عوام کو سستا دودھ فراہم کرنے کے

بجائے لاکھوں لیٹر دودھ نالیوں میں بہادیا، دکانداروں نے سندھ حکومت اور کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ ہول سیلرز اور دکان داروں کے درمیان دودھ کی خریداری (سالانہ بندھی) کا معاہدہ کورونا وباء کے پیش نظر موخر کرایا جائے۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ فروشوں اور ڈیری فارمرز سے درخواست کی ہے کہ اضافی دودھ ضائع کرنے کے بجائے مستحق اور بے روزگار شہریوں میں تقسیم کردیا جائے۔

The post دودھ ضائع کردیں گے لیکن کم قیمت پر نہیں بیچیں گے ،گوالوں اور ڈیری فارمز نے دودھ نالیوں میں بہادیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

‘‘کرونا وائرس ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتا ‘‘ وائرس ہوا کے ذریعے نہیں بلکہ متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے یا بولنے سے نکلنے والے آبی ذرات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) بیان کے مطابق کرونا وائرس کسی انسان میں ہوا کے ذریعے نہیں منتقل ہوتا بلکہ یہ متاثرہ شخص کے چھینکنے ، کھانسنے اور بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والے آبی ذرات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے ۔ جاری پیغام کہا گیا ہے کہ یہ آبی ذرات اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ ہوا میں معلق نہیں رہ سکتے اور زمین پر گر جاتے ہیں ،یہ وائرس ایسی جگہوں پر

موجود ہوتا ہےجہاں کسی متاثرہ شخص سے رابطہ رہا ہو ۔ یہ وائرس کسی متاثرہ مریض کا کسی چیز کو چھونے ، چھینکنے کے بعد کسی دوسرے شخص نے وہاں پر ہاتھ لگا کر اپنے منہ پر لگایا ہو تو ایسی صورت میں یہ وائرس پھیل جاتا ہے لہٰذا کسی بھی چیز کو چھونے کے بعد فوراً ہاتھ دھو لیا کریں تاکہ اس مہلک وباء سے بچا جا سکے ۔ قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف کوئی بھی ملک تنہاجنگ نہیں لڑ سکتا، ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کو عالمی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا میں ہزاروں افراد اس سے نجات پانےمیں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں طبی عملے کو ضروری سامان پہنچانا ایک سنگین مسئلہ ہے،74 ممالک کو سامان بھیج چکےہیں، مزید60 ممالک میں سامان بھیجنےکی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کرونا کی ویکسین کی تیاری میں12سے18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

The post ‘‘کرونا وائرس ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتا ‘‘ وائرس ہوا کے ذریعے نہیں بلکہ متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے یا بولنے سے نکلنے والے آبی ذرات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سپریم کورٹ کا بڑا حکم ،تمام قیدیوں کی رہائی کے فیصلے معطل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ہائیکورٹس کے قیدیوں کی رہائی کے تمام فیصلے معطل کر دیئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ئیکورٹ نے کس اختیارات کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ؟

ہائیکورٹس سوموٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث قیدیوں کی رہائی کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی جس دوران سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد روکتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے فیصلے معطل کر دیئے ہیں ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دے سکتے ،ملک کو وائرس کی وجہ سے کن حالات کا سامنا ہے سب پتہ ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے کس اختیارات کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ؟ ہائیکورٹس سوموٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہے ۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈو کیٹ جنرل گلگت بلتستان ، وفاق ، تمام ایڈو کیٹ جنرلز ، آئی جی اسلام آباد ، سیکریٹ داخلہ ، آئی جیز جیل ، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور اے این ایف کو نوٹس جاری کر دیا، یاد رہے کہ ہائیکورٹس نے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

The post سپریم کورٹ کا بڑا حکم ،تمام قیدیوں کی رہائی کے فیصلے معطل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مثبت کورونا مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کی اجازت ،شرائط و ضوابط کیا ہونگی؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور، اسلام آباد (این این آئی)پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل افراد کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی اجازت دے دی جائیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ گھروں میں آئسولیٹ ہونے سے متعلق پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مثبت کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں علیحدہ رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق مثبت کورونا ٹیسٹ والے مریض کی ہوم آئیسولیشن کی کچھ شرائط اور ضوابط ہوں گے۔دریں اثنا اسلام آباد انتظامیہ نے 3 قرنطینہ سینٹر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چائنافرینڈ شپ سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر سرتاج کریں گے ، حاجی کیمپ قرنطینہ سینٹرز کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے جبکہ او جی ڈی سی ایل بلڈنگ آئی نائن سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ فوکل پرسن ہونگے۔اس کے علاوہ اسلام آباد کے 2 ہوٹل بھی قرنطینہ سینٹرز کے متبادل کے طور پر موجود ہونگے۔

The post مثبت کورونا مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کی اجازت ،شرائط و ضوابط کیا ہونگی؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایدھی اور چھیپا نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی وجہ کیا بنی؟دوںوں کی جانب سےجاری اعلامیہ سامنے آگیا

کراچی ( آن لائن ) شہر قائد میں دو بڑے فلاحی اداروں نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی ہے، ایدھی ویلفیئر اور چھیپا نے اعلان کیا کہ عوام میتوں کے غسل، کفن کیلئے دباؤ نہ ڈالیں، ہمیں کورونا وائرس کے باعث مجبوری میں سروس بند کرنا پڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں دو بڑے فلاحی اداروں

ایدھی ویلفیئر اور چھیپا نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی ہے۔فلاحی اداروں کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حالات کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھیپا غسل اور کفن خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی دوبارہ فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

The post ایدھی اور چھیپا نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی وجہ کیا بنی؟دوںوں کی جانب سےجاری اعلامیہ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تھائی لینڈ کے بادشاہ 20کنیزوں کے ہمراہ قرنطینہ میں چلے گئے

تھائی لینڈ ( آ ن لائن ) تھائی لینڈ کے بادشاہ 20 کنیزوں کے ساتھ ایک مقامی ہو ٹل میں آئسولیشن میں چلے گئے کرونا مریضوں کے اضافے کے بعد بادشاہ نے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ۔کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ دنیا بھرمیں ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 لاکھ 23 ہزار ہو چکی ہے جبکہ 33 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کو روکنے کے

اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک چین کے علاوہ کوئی اور اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔اسی دوران تھائی لینڈ میں ایک ہی دن میں مریضوں کی تعداد 143 سے 1388 ہو گئی ہے جس کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ نے خو د کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن ان کے آئسولیشن کے انداز نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بادشاہ اپنی 20 کنیزوں کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں آئسولین میں گئے ہیں۔

The post تھائی لینڈ کے بادشاہ 20کنیزوں کے ہمراہ قرنطینہ میں چلے گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چینی سائنسدانوں کو بڑی کامیابی حاصل، کرونا کے جن مریضوں کو یہ دوا کھلائی گئی ان میں وائرس صرف کتنے دنوں میں ختم ہوگیا؟لیبارٹری میں جشن کا سماں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کروناوائرس کا توڑ کرنے کیلئے مختلف تجربات جاری ہیں ، اسی تناظر میں چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار زینگ شن من نے بتایا کہ فیویپیراویر (favipiravir) نامی دوا کے اثرات ووہان اور شینزن میں کلینکل ٹرائلز کے دوران حوصلہ افزا رہے ہیں۔اس دوا کو 340 مریضوں کو استعمال کرایا گیا اور عہدیدار نے بتایا یہ بہت زیادہ محفوظ ہونے کے ساتھ علاج میں واضح طور پر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

اب اس تحقیقی ٹرائل کے نتائج جاری کیے گئے ہیں، جن سے جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ یہ کس حد تک موثر ثابت ہوسکتی ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے ماضی میں ادویات جیسے فیویپیراویر، رباویرن، انٹرفیرون اور لوپینویر کو سارز اور مرس کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کیا گیا۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ ادویات کی افادیت مشتبہ ہے۔مگر چینی ہسپتال کے سائنسدانوں نے ماضی کی تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیا جن سے عندیہ ملتا تھا کہ فیویپیراویر نئے کورونا وائرس سے مقابلے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے اس دوا کا استعمال کرایا اور اس کا موازنہ ایک ایچ آئی وی دوا لوپینویر کی افادیت کے ساتھ کیا گیا۔یہ ایچ آئی وی انفیکشن کے لیے استعمال کی جانے والی دوا 2003 میں سارز وائرس کی وبا کے ممکنہ علاج کے لیے اہم سمجھی گئی تھی۔اس تحقیق میں فروری کے آغاز میں کووڈ 19 سے متاثر 35 مریضوں کو پہلے دن 1600 ملی گرام فیویپیراویر 2 بار (2 مختلف ڈوز میں) استعمال کرائی گئی جبکہ انٹرفیرون بھی کھلائی گئی دوسرے دن اور اس کے بعد دن میں 2 بار اس دوا کی مقدار کم کرکے 600 ملی گرام کردی گئی اور انٹرفیرون کا استعمال بھی جاری رہا۔ایک اور 45 مریضوں کے گروپ کو لوپینویر کا استعمال 14 دن تک 400 ملی گرام ڈوز اور پھر سو ملی گرام روزانہ 2 بار کرایا گیا۔

جس کے ساتھ انٹرفیرون کو دیا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ فیویپیراویر کا استعمال جن افراد کو کرایا گیا، ان میں اوسطاً 4 دن میں وائرس کلیئر ہوگیا جبکہ دوسرے گروپ میں ایسا 11 دن میں ہوا۔اسی طرح فیویپیراویر گروپ کے 91 فیصد سے زائد مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت میں بہتری دیکھنے میں آئی جبکہ دوسرے گروپ میں یہ شرح 63 فیصد کے قریب تھی۔محققین کا کہنا تھا کہ ان اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دوا وائرس کی صفائی تیزی سے کرتی ہے۔

بہت کم مضر اثرات اب تک دریافت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک کنٹرول تحقیق تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فیویپیراویر کووڈ 19 کے لیے ایک بہتر علاج ثابت ہوسکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق چونکہ یہ تحقیق بہت محدود پیمانے پر ہوئی جس کے نتائج حوصلہ بخش ضرور ہیں مگر اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ دونوں گروپس میں شامل مریضوں کی عمروں میں کافی فرق تھا جبکہ چند دیگر عناصر پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے زیادہ بہتر ٹرائلز ضروری ہیں، جس کے بعد ہی عام مریضوں کے لیے اس دوا کو استعمال کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔

The post چینی سائنسدانوں کو بڑی کامیابی حاصل، کرونا کے جن مریضوں کو یہ دوا کھلائی گئی ان میں وائرس صرف کتنے دنوں میں ختم ہوگیا؟لیبارٹری میں جشن کا سماں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس سے امریکہ میں 2لاکھ تک ہلاکتوں کا خدشہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ایک اہم رکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کئی ملین لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن اور متعدی امراض کے ماہر اننتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک میں کئی ملین افراد کووِڈ انیس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے فاؤچی نے کہا امریکا 100,000 سے 200,000 ہلاکتوں کی توقع رکھے۔امریکا میں اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد مریض ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

The post کرونا وائرس سے امریکہ میں 2لاکھ تک ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Sunday, March 29, 2020

ڈبلیو ایچ او نے کوروناسے متاثرہ افرادکے علاج کیلئے کوئی حتمی دواتجویزکی ہے یا نہیں؟پتہ چل گیا

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے واضح کیاہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکے علاج کے لئے ابھی تک کوئی حتمی دواتجویزنہیں کی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بعض مقامی ڈاکٹرز کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکے لئے اپنے طورپرادویات

تجویزکررہے ہیں جس سے گریزکیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایساکوئی ثبوت نہیں کہ یہ ادویات اس بیماری کے تدارک کے لئے موثرہیں۔ادھرمعاون خصوصی نے کہاکہ 14تشخیصی لیبارٹریوں پرکام کاشدیدبوجھ ہے اس لئے شہریوں سے اپیل ہے کی کہ وہ متاثرہ افرادکی شناخت اورٹیسٹ کے لئے وزارت صحت کی ہدایات پرعملدرآمدکریں۔

The post ڈبلیو ایچ او نے کوروناسے متاثرہ افرادکے علاج کیلئے کوئی حتمی دواتجویزکی ہے یا نہیں؟پتہ چل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیسے کی جائیگی؟حکومت نے طریقہ کار طے کرلیا

کراچی ( آن لائن ) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت سے محروم دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا۔سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کرنے اور انہیں رقوم کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرلیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے تحت موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت مستحق افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔خط کے متن کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے بھی تصدیق کروائی جائے گی، ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ تاہم بینک اکاونٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کی بینک اکاونٹس کے ذریعے تصدیق کرے گا۔سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کیلیے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کریگا کہ حج وعمرہ کے علاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کے نتیجے میں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے جس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

The post لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیسے کی جائیگی؟حکومت نے طریقہ کار طے کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

زلفی بخاری کیخلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی۔وفاقی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف بھی درخواست مسترد کردی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس

وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔سول سوسائٹی نے اپنی درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی اور زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاق اور زلفی بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

The post زلفی بخاری کیخلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس دنیا کی آبادی کم کرنے کی سازش قرار چین نے عالمی وبا سے کیسے فائدہ اٹھا یا؟حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کی آبادی کم کرنے کی سازش ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ دو سپر پاورز کی لڑائی کورونا وائرس سے آبادی کم کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹ گرنے لگیں تو چینی کمپنیوں نے سو فیصد شیئرز خرید کر بڑی بڑی کمپنیاں اپنے نام کر لیں۔مبشر لقمان نے کہا کہ جب نیویارک کی سٹاک مارکیٹ کریش ہوئی

تو بھی چینی کمپنیوں نے بڑی تعداد میں شیئرز خریدے ۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ وبا 15 اپریل تک ختم نہیں ہو گی۔ جبکہ مئی کے آخر تک چلے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے برا وقت آنے والا ہے۔ یورپی یونین ممالک کے سربراہوں بھی تبدیل ہو نگی ۔لوگ ڈونلڈ ٹرمپ سےبھی تنگ آ چکے ہیں۔بڑی تعداد میں لیڈر شپ تبدیل ہو گی۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ امریکہ چین سے بڑا متاثر بن چکا ہے۔ امریکہ اب تو بالکل افغانستان میں جنگ لڑنے کیلئے فنڈز نہیں لگائے گا۔

The post کرونا وائرس دنیا کی آبادی کم کرنے کی سازش قرار چین نے عالمی وبا سے کیسے فائدہ اٹھا یا؟حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس سے سعودی عرب میں مزید 4افراد ہلاک ،جانتے ہیں مرنیوالوں کی تعداد یکدم کہاں تک جا پہنچی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سےسعودی عرب میں مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ۔ مزید 19 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 1299 ہوگئی۔ترجمان سعودی حکومت

کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے مزید 4 اموات ہوگئیں۔ وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ 66 افراد صحتیاب ہوچکے ۔

The post کرونا وائرس سے سعودی عرب میں مزید 4افراد ہلاک ،جانتے ہیں مرنیوالوں کی تعداد یکدم کہاں تک جا پہنچی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا ویکسین کی تیاری میںکتناعرصہ لگ سکتا ہے؟ سربراہ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف کوئی بھی ملک تنہاجنگ نہیں لڑ سکتا، ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کو عالمی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا میں

ہزاروں افراد اس سے نجات پانےمیں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں طبی عملے کو ضروری سامان پہنچانا ایک سنگین مسئلہ ہے،74 ممالک کو سامان بھیج چکےہیں، مزید60 ممالک میں سامان بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کرونا کی ویکسین کی تیاری میں12سے18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

The post کرونا ویکسین کی تیاری میںکتناعرصہ لگ سکتا ہے؟ سربراہ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگر یہ کام کریں تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا، مولانا طارق جمیل نے بہترین مشورہ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر لوگ زکوٰۃ نکالیں تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ لوگ اگر زکوٰۃ نکالیں تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا، کوروناسےمتعلق موجودہ صورتحال میں احتیاط برتنےکی ضرورت ہے، لوگ اگر زکوۃ نکالیں تو پورے پنجاب میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا، مالدار افراد غریبوں کے گھر جاکر راشن پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ حاکم کاایک غلط فیصلہ ملک کوتباہ کرسکتا ہےایک صحیح قدم ملک کوبچا سکتا ہے، ہم سیاسی لحاظ سے بھی گروہ بن چکے اور مذہبی لحاظ سے بھی گروہوں میں بٹ چکے ہیں،مشکل صورت حال ہے حکومت کوچاہیے اپوزیشن کوساتھ ملائے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ایک پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ہمیشہ سچ بولیں ،رشوت نہ دیں،ملاوٹ نہ کریں،وعدہ خلافی نہ کریں،ظلم نہ کروانصاف کرو۔

The post اگر یہ کام کریں تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا، مولانا طارق جمیل نے بہترین مشورہ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حضرت بایزید بسطامی کا ایک پادری سے مکالمہ

حضرت بایزید بسطامی ؒ کا تعلق ایران کے شہر بسطام سے تھا ‘حضرت با یزید بسطامیؒ اپنے زمانے کے کبار اولیاء کرام میں سے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن خوبیوں سے نوازا تھا وہ کم ہی کسی کو نصیب ہوتی ہیں، آپ کی جلالت قدر کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ حضرت جنید بغدادی ؒ جیسے بزرگ بھی آپ کی تعریف میں رَطبُ االِلّسَان ہیں، چنانچہ آپ فرماتے ہیں

’’حضرت با یزید بسطامی ؒ کی ذات بابرکات ہم میں ایسی ہے جیسے جبرائیل ؑ کی شخصیت فرشتوں میں ‘ آپ نے یہ بھی فرمایا کہسالکانِ راہ توحید کی انتہاء آپ کی ابتدا ہے کیونکہ ابتدائی مقام ہی میں لوگ حیران و سرگرداں ہو کر رہ جاتے ہیں۔حضرت بایزید بسطامی ؒ اپنی زندگی کا ایک عجیب و غریب واقعہ سناتے ہیں کہ میں ایک سفر میںایک سفر میں خلوت سے لذّت حاصل کر رہا تھا اور فکر میں مستغرق تھا اور ذکر سے اُنس حاصل کر رہا تھا کہ میرے دل میں ندا سنائی دی،اے بایزید دَرِسمعان کی طرف چل اور عیسائیوں کے ساتھ ان کی عید اورقربانی میں حاضر ہو۔ اس میں ایک شاندار واقعہ ہوگا تو میں نے اعوذباللہ پڑھا اور کہا کہ پھر اس وسوسہ کو دوبارہ نہیں آنے دوں گا۔ جب رات ہوئی تو خواب میں ہاتف کی وہی آواز سنی۔ جب بیدار ہوا تو بدن میں لرزہ تھا۔ پھر سوچنے لگا کہ اس بارے میں فرمانبرداری کروں یا نہ تو پھر میرے باطن سے ندا آئی کہ ڈرو مت کہ تم ہمارے نزدیک اولیاء اخیار میں سے ہو اور ابرار کے دفتر میں لکھے ہوئے ہو لیکن راہبوں کا لباس پہن لو اور ہماری رضا کے لئے زنّار باندھ لو۔آپ پر کوئی گناہ یا انکار نہیں ہوگا۔ حضرت شیخ فرماتے ہیں کہ صبح سویرے میں نے عیسائیوں کا لباس پہنا زنار کو باندھا اور دَیر سمعان پہنچ گیا۔ وہ ان کی عید کا دن تھا مختلف علاقوں کے راہب دیر سمعان کے بڑے راہب سے فیض حاصل کرنے اور ارشادات سننے کے لئے حاضر ہو رہے تھے میں بھی راہب کے لباس میں ان کی مجلس میں جا بیٹھا۔

جب بڑا راہب آکر ممبر پر بیٹھا تو سب خاموش ہو گئے۔ بڑے راہب نے جب بولنے کا ارادہ کیا تو اس کا ممبر لرزنے لگا اور کچھ بول نہ سکا گویا اس کا منہ کسی نے لگام سے بند کر رکھا ہے توسب راہب اور علماء کہنے لگے اے مرشد ربّانی کون سی چیزآپ کو گفتگو سے مانع ہے۔ ہم آپ کے ارشادات سے ہدایت پاتے ہیں اورآپ کے علم کی اقتدا کرتے ہیں۔ بڑے راہب نے کہا کہ میرے بولنے میں یہ امر مانع ہے کہ تم میں ایک محمّدی شخص آ بیٹھا ہے۔ وہ تمہارے دین کی آزمائش کے لئے آیا ہے لیکن یہ اس کی زیادتی ہے۔

سب نے کہا ہمیں وہ شخص دکھا دو ہم فوراً اس کو قتل کر ڈالیں گے۔ اُس نے کہا بغیر دلیل اور حجت کے اس کو قتل نہ کرو،میں امتحاناً اس سے علم الادیان کے چند مسائل پوچھتا ہوں اگر اس نے سب کے صحیح جواب دیئے تو ہم اس کو چھوڑ دیں گے، ورنہ قتل کردیں گے کیونکہ امتحان مرد کی عزّت ہوتی ہے یا رسوائی یا ذِلّت۔سب نے کہاآپ جس طرح چاہیں کریں ہم آپ کے خوشہ چیں ہیں۔ تو وہ بڑا راہب ممبر پر کھڑا ہوکر پکارنے لگا۔ اے محمّدی، تجھے محمّد کی قسم کھڑا ہو جا کہ سب لوگ تجھے دیکھ سکیں تو

بایزید رحمةاللہ علیہ کھڑے ہو گئے۔ اس وقت آپ کی زبان پر رب تعالیٰ کی تقدیس اور تمجید کے کلمات جاری تھے۔اس بڑے پادری نے کہا اے محمّدی میں تجھ سے چند مسائل پوچھتا ہوں۔ اگر تو نے پوری وضاحت سے ان سب سوالوں کا جواب باصواب دیا تو ہم تیری اتباع کریں گے ورنہ تجھے قتل کردیں گے۔ تو بایزید رحمةاللہ علیہ نے فرمایا کہ تو معقول یا منقول جو چیز پوچھنا چاہتا ہے پوچھ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے اور ہمارے درمیان گواہ ہے۔ تو اس پادری نے کہا۔ وہ ایک بتاؤجس کا دوسرا نہ ہو?

وہ دو بتاؤ جن کا تیسرا نہ ہو?

وہ تین جن کا چوتھا نہ ہو?

وہ چار جن کا پانچواں نہ ہو?

وہ پانچ جن کا چھٹا نہ ہو?

وہ چھ جن کا ساتواں نہ ہو?

وہ سات جن کا آٹھواں نہ ہو?

وہ نو جن کا دسواں نہ ہو?

وہ دس جن کا گیارہواں نہ ہو?

وہ بارہ جن کا تیرہواں نہ ہو۔?

وہ قوم بتاؤ جو جھوٹی ہو اور بہشت میں جائے?

وہ قوم بتاؤ جو سچّی ہو اور دوزخ میں جائے?

بتاؤ کہ تمہارے جسم سے کون سی جگہ تمہارے نام کی قرارگاہ ہے?

الْذارِیاتِ ذروًا کیا ہے?

اَلْحاَمِلَاتِ وِقْراً کیا ہے?

اَلْجَارِیَاتِ یَسْرًا کیا ہے?

اَلْمُقَسِّمَاتِ اَمْرًا کیا ہے?

وہ کیا ہے جو بے جان ہو اور سانس لے?

ہم تجھ سے وہ چودہ پوچھتے ہیں جنہوں نے رَبُّ العالمین کے ساتھ گفتگو کی?

اور وہ قبر پوچھتے ہیں جو مقبور کو لے کر چلی ہو?

وہ پانی جو نہ آسمان سے نازل ہوا ہو اور نہ زمین سے نکلا ہو?

اور وہ چار جو نہ باپ کی پشت اور نہ شکم سے پیدا ہوئےمادر?

پہلا خون جو زمین پر بہایا گیا?

وہ چیز پوچھتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہو اور پھراس کو خرید لیا ہو?

وہ چیز جس کو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا پھر نا پسند فرمایاہو۔?

وہ چیز جس کو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہو پھر اس کی عظمت بیان کی ہو

وہ چیز جس کو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہو پھر خو د پوچھا ہو کہ یہ کیا ہے?

وہ کون سی عورتیں ہیں جو دنیا بھر کی عورتوں سے افضل ہیں?

کون سے دریا دنیا بھر کے دریاؤں سے افضل ہیں?

کون سے پہاڑ دنیا بھر کے پہاڑوں سے افضل ہیں?

کون سے جانور سب جانوروں سے افضل ہیں?

کون سے مہینے افضل ہیں?

کون سی راتیں افضل ہیں?

طَآمَّہ کیا ہے۔?

وہ درخت بتاؤ جس کی بارہ ٹہنیاں ہیں اور ہر ٹہنی پر تیس پتّے ہیں اور ہر پتّے پر پانچ پھُول ہیں دو پھُول دھوپ

میں اور تین پھُول سایہ میں?

وہ چیز بتاؤجس نے بیت اللہ کا حج اور طواف کیا ہو نہ اُس میں جان ہو اور نہ اُس پر حج فرض ہو?

کتنے نبی اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائے اور اُن میں سے رُسول کتنے ہیں اور غیر رسُول کتنے?

وہ چار چیزیں بتاؤ جن کا مزہ اور رنگ اپنا اپنا ہو اور سب کی جڑ ایک ہو?

نقیر کیا ہے اور قطمیر کیا ہے اور فتیل کیاہے اور سبدولبد کیا ہے طَم ّ وَرم ّ کیا ہے۔?

ہمیں یہ بتاؤ کہ کتّا بھونکتے وقت کیا کہتا ہے?

گدھا ہینگتے وقت کیا کہتا ہے?

بیل ڈکارتے وقت کیا کہتا ہے?

گھوڑا ہنہناتے وقت کیا کہتا ہے?

اونٹ بلبلاتے وقت کیا کہتا ہے?

مور چہچہاتے وقت کیا کہتا ہے?

بلبل کوکتے وقت کیا کہتی ہے?

مینڈک ٹرٹراتے وقت کیا کہتا ہے?

جب ناقوس بجتا ہے تو کیا کہتا ہے?

وہ قوم بتاؤ جن پر اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی ہو اور نہ انسان ہوں اور نہ جن اور نہ فرشتے?

یہ بتاؤ کہ جب دن ہوتا ہے تو رات کہاں چلی جاتی ہے اور جب رات ہوتی ہے تو دن کہاں چلا جاتا ہے۔?

تو حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا کہ کوئی اور سوال ہو تو بتاؤ۔ وہ پادری بولا کہ اور کوئی سوال نہیں۔ آپ نے فرمایا اگر میں ان سب سوالوں کا شافی جواب دے دوں تو تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایمان لاؤ گے۔ سب نے کہا ہاں، پھر آپ نے کہا اے اللہ تو ان کی اس بات کا گواہ ہے۔پھر فرمایا کہ

تمہارا سوال کہ ایسا ایک بتاؤ جس کا دوسرا نہ ہو وہ اللہ تعالےٰ واحد قہار ہے

اور وہ دو جن کا تیسرا نہ ہو وہ رات اور دن ہیں لقولہ تعالیٰ ( سورة بنی اسرائیل آیت ۲۱)

اور وہ تین جن کا چوتھا نہ ہووہ عرش اور کرسی اور قلم ہیں اور

وہ چار جن کا پانچواں نہ ہو وہ چار بڑی آسمانی کتابیں تورات، انجیل ، زبور اورقرآن مقدس ہیں

اور وہ پانچ جن کا چھٹا نہ ہو وہ پانچ فرض نمازیں ہیں اور وہ چھ جن کا ساتواں نہ ہو وہ چھ دن ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا فرمایالقولہ تعالیٰ ( سورہ قاف، آیت ۸۳)

اور وہ سات جن کا اّٹھواں نہ ہووہ سات آسمان ہیں لقولہ تعالیٰ (سورہ ملک آیت ۳)

اور وہ آٹھ جن کا نواں نہ ہو وہ عرش بریں کو اُٹھانے والے آٹھ فرشتے ہیں لقولہ تعالیٰ (سورہ حآقّہ، آیت ۷۱)

اور وہ نو جن کا دسواں نہ ہو وہ بنی اسرائیل کے نو فسادی شخص تھے لقولہ تعالیٰ (سورة نمل، آیت ۸۴)

اوروہ د س جن کاگیارھواں نہ ہو وہ متمتع پر دس روزے فرض ہیں جب اس کو قربانی کی طاقت نہ ہو لقولہٰ تعالیٰ (سورة بقرہ، آیت۶۹۱)

اور وہ گیارہ جن کا بارواں نہ ہو وہ یوسف علیہ السّلام کے بھائی ہیں۔ گیارہ ہیں۔ ان کا بارواں بھائی نہیں لقو لہ تعالیٰ (سورة یوسف، آیت ۴)

اوروہ بارہ جن کا تیرواں نہ ہووہ مہینوں کی گنتی ہے لقولہ تعالیٰ (سورہ توبہ، آیت ۶۳)

اور وہ تیرہ جن کا چودہواں نہ ہو وہ یوسف علیہ السّلام کا خواب ہے لقولہ تعالیٰ (سورة یوسف، آیت۴)

اور وہ جھوٹی قوم جو بہشت میں جائی گی وہ یوسف علیہ السّلام کے بھائی ہیں کہ اللہ تعالےٰ نے ان کی خطا معاف فرمادی ۔ لقولہ تعالیٰ (سورة یوسف،آیت ۷۱)

اور وہ سچی قو م جو دوزخ میں جائی گی

وہ یہود و نصارےٰ کی قوم ہے لقولہ تعالیٰ (سورة بقرہ، آیت ۳۱۱) تو ان میں سے ہر ایک دوسرے کے دین کو لاشی بتانے میں سچّا ہے لیکن دونوں دوزخ میں جائیاور وہ سچی قو م جو دوزخ میں جائی گیگے

اور تم نے جو سوال کیا ہے تیرا نام تیرے جسم میں کہاں رہتا ہے تو جواب یہ ہے کہ میرے کان میرے نام کے رہنے کی جگہ ہیں۔

اور اَلزَّارِیَاتِ ذرْواً چار ہوائیں ہیں ۔ مشرقی ، غربی، جنوبی، شمالی۔ اوراَلْحَامِلَاتِ وِقْراً بادل ہیں لقولہ تعالیٰ (سورة بقرہ آیت ۴۶۱ )

اور اَلْجَا رِیَاتِ یُسْراً سمندر میں چلنے والی کشتیاں ہیں اور

اَلْمُقَسِّمَاتِ اَمْراً وہ فرشتے ہیں جوپندرہ شعبان سے دوسرے پندرہ شعبان تک لوگوں کا رزق تقسیم کرتے ہیں ۔

اور وہ چودہ جنہوں نے رَب تعالیٰ کے ساتھ گفتگوکی وہ سات آسمان اور سات زمینیں ہیں لقولہ تعالیٰ(سورة حٰم السّجدہ، آیت ۱۱) اور وہ قبرجو مقبور کو لے کر چلی ہو وہ یونس علیہ السّلام کو نگلنے والی مچھلی ہے۔ اور بغیر روح کے سانس لینے والی چیزصبح ہے لقولہ تعالیٰ

اور وہ پانی جو نہ آسمان سے اترا ہو اور نہ زمین سے نکلا ہو وہ پانی ہے جو گھوڑوں کا پسینہ بلقیس نے آزمائش کے لیے حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس بھیجا تھا اور وہ چار جو کسی باپ کی پشت سے ہیں اور نہ شکم مادر سے وہ اسماعیل علیہ السّلام کی بجائے ذبح ہونے والا دنبہ اورصالح علیہ السلام کی اونٹنی اورآدم علیہ السلام اور حضرت حوّا ہیں ۔ اور پہلا خون ناحق جو زمین پر بہایا گیا وہ آدم علیہ السلام کے بیٹے ہابیل کا خون ہے جسے بھائی قابیل نے قتل کیا تھا۔

اور وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی پھر اسے خرید لیا وہ مومن کی جان ہے لقولہ تعالیٰ (سورة توبہ، آیت ۱۱۱)

اوروہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی پھر اسے ناپسند فرمایا ہو وہ گدھے کی آواز ہے لقولہ تعالیٰ (سورة لُقمان، آیت۹۱)

اور وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر اُسے بُرا کہا ہو وہ عورتوں کا مکرہے لقولہ تعالیٰ (سورة یوسف، آیت ۸۲) اور وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی ہو پھر پوچھاہو کہ یہ کیا ہے وہ موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہے لقولہ تعالیٰ (سورة طٰہٰ آیت ۷۱)

اور یہ سوال کہ کون سی عورتیں دنیا بھر کی عورتوں سے افضل ہیں وہ اُ م البشر حضرت حوّا اور حضرت خدیجہ اور حضرت عائشہ اور حضرت آسیہ اور حضرت مریم ہیں ۔ رَضی اللہ تعالیٰ عنہنَّ اجمعین۔ باقی رہا افضل دریا وہ سیحون ، جیجون ، دجلہ ، فرات اور نیل مصر ہیں ۔

او ر سب پہاڑوں سے افضل کوہِ طور ہے اور سب جانوروں سے افضل گھوڑا ہے

اور سب مہینوں سے افضل مہینہ رمضان لقولہ تعالیٰ (سورة بقرہ ، آیت ۵۸۱) اور سب راتوں میں افضل رات لیلةالقدر ہے لقولہ تعالیٰ (سورة قدر، آیت ۳) اور تم نے پوچھا ہے کہ طاْمہ کیا ہے وہ قیامت کا دن ہے۔ اور ایسا درخت جس کی بارہ ٹہنیاں ہیں اور ہر ٹہنی کے تیس پتّے ہیں اور ہر پتّہ پر پانچ پھول ہیں جن میں سے دو پھول دھوپ میں ہیں اور تین سایہ میں ۔ توہ وہ درخت سال ہے۔ بارہ ٹہنیاں اس کے بارہ ماہ ہیں اور تیس پتّے ہر ماہ کے دن ہیں۔ اور ہر پتّے پر پانچ پھول ہر روز کی پانچ نمازیں ہیں دو نمازیں ظہر اور عصر آفتاب کی روشنی میں پڑھی جاتی ہیں اور باقی تین

نمازیں اندھیرے میں۔ اور وہ چیز جو بے جان ہو اور حج اس پر فرض نہ ہو پھر اس نے حج کیا ہو اور بیت اللہ کا طواف کیا ہو وہ نوح علیہ السّلام کی کشتی ہے ۔

تم نے نبیوں کی تعداد پوچھی ہے پھر رسولوں اور غیر رسولوں کی تو کل نبی ایک لاکھ چوبیس ہزار ہیں ۔ ان میں سے تین سو تیرہ رسول ہیں اور باقی غیر رسول۔

تم نے وہ چار چیزیں پوچھی ہیں جن کا رنگ اور ذائقہ مختلف ہے حالانکہ جڑ ایک ہے۔وہ آنکھیں، ناک،منہ،کان ہیں۔ کہ مغزسر ان سب کی جڑ ہے۔ آنکھوں کا پانی نمکین ہے۔اور منہ کا پانی میٹھا ہے۔اور ناک کا پانی ترش ہے اور کانوں کا پانی کڑوا ہے

۔تم نے نقیر (سورة نسا آیت ۴۲۱) ،قطمیر ( سورة فاطر آیت ۳۱) ،فتیل (بنی اسرائیل آیت ۱۷)۔ سبدولبد، طمّ ورَمّ کے معانی دریافت کیے ہیں۔کھجور کی گٹھلی کی پشت پر جو نقطہ ہوتا ہے اس کونقیر کہتے ہیں اور گٹھلی پرجو باریک چھلکا ہوتا ہے اس کو قطمیر کہتے ہیں اور گٹھلی کے اندر جو سفیدی ہوتی ہے اسے فتیل کہتے ہیں۔سبدولبدبھیڑبکری کے بالوں کو کہا جاتا ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کی آفرینش سے پہلے کی مخلوقات کو طمّ ورَمّ کہا جاتا ہے۔

اور گدھا ہینگتے وقت شیطان کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے لَعَنَ اللّٰہ ُالْعَشَّار۔ اور کتا بھونکتے وقت کہتا ہے وَیْلُ لِاَھِلِ اْلنَّارِمِنْ غَضَبِ الْجَبَّارِ۔ اور بیل کہتا ہے سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہ۔ اور گھوڑا کہتا ہے سُبْحَانَ حَافِظِیْ اِذَا اَلتَقَت الْاَبْطَال َوَاشْتَعَلَتِ الرِّجَالُ بِالرِّجَال اور اونٹ کہتا ہے حَسْبِیَ اللّٰہ ُ وَکَفٰی بِاللٰہِ وَکِیْلاَ اور مور کہتا ہے الرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسّتَوٰی (سورہ طٰہٰ آیت ۵۱) ۔ اور بلبل کہتا ہے سُبْحَا نَ ا للّٰہ ِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَحِیْنَ تُصْبِحُوْنَ (سورة روم آیت ۷۱)۔ اورمینڈک اپنی تسبیح میں کہتا ہیسُبْحَانَ الْمَعْبُودِ فِیْ البَرَارِیْ وَالْقِفَارِ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْجَبَّارِ ( سورة نحل آیت ۸۶) اور ناقوس جب بجتا ہے تو کہتا ہے سُبْحَانَ اللّٰہِ حَقَّا حَقَّا اُنْظُرْ یَاْبنَ اٰدَمَ فِی ھٰذِہِ الدُّنْیَا غَرْبًا وَّشَرْقًا مَّاتَرٰی فِیْھَا اَحَدًایَّبْقٰی۔

اور تم نے وہ قوم پوچھی ہے جن پر وحی آئی حالانکہ وہ نہ انسان ہیں نہ فرشتے اور نہ جن۔ وہ شہد کی مکھیاں ہیں لقولہ تعالیٰ (سورة نحل آیت ۸۶) تم نے پوچھا ہے کہ جب رات ہو تی ہے تو دن کہاں چلا جاتا ہے اور جب دن ہوتا ہے تو رات کہاں ہوتی ہے ۔ اس کا جواب یہ ہے جب دن ہوتا ہے تورات اللہ تعالیٰ کے غا مض علم میں چلی جاتی ہے ۔ اور جب رات ہوتی ہے تو دن اللہ تعالیٰ کے غامض علم میں چلا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا وہ غامض علم کہ جہاں کسی مقرب نبی یا فرشتہ کی رسائی نہیں ۔

پھر آپ نے فرمایا کہ

تمہارا کوئی ایسا سوال رہ گیا ہے جس کا جواب نہ دیا گیا ہو ۔ انہوں نے کہا نہیں ۔ سب سوالوں کے صحیح جواب دیے ہیں تو آپ نے اس بڑے پادری سے فرمایا کہ میں تم سے صرف ایک بات پوچھتا ہوں اس کا جواب دو۔ وہ یہ ہے کہ آسمانوں کی کنجی اور بہشت کی کنجی کون سی چیز ہے۔

تو وہ پادری سر بگر یباں ہوکر خاموش ہو گیا تو سب پادری اس سے کہنے لگے کہ اس شیخ نے تمہارے اس قدر سوالوں کے جواب دیئے لیکن آپ اس کے ایک سوال کا جواب بھی نہیں دے سکتے

وہ بولا کہ جواب مجھے آتا ہے۔ اگر میں وہ جواب بتاؤں تو تم لوگ میری موافقت نہیں کرو گے۔ سب نے بیک زباں کہا کہ آپ ہمارے پیشوا ہیں ۔ ہم ہر حالت میں آپ کی موافقت کریں گے۔

تو بڑے پادری نے کہا

آسمانوں کی کنجی اور بہشت کی کنجی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ مُحَّمدُ رَّسُولُ اللہ ہے ۔ تو سب کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے اور اپنے اپنے زنار وہیں توڑ ڈالے ۔ غیب سے ندا آئی ۔ اے بایزید ہم نے تجھے ایک زنار پہننے کا حکم اس لئے دیا تھا کہ ان کے پانچ سو زنار تڑواؤں ۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ

The post حضرت بایزید بسطامی کا ایک پادری سے مکالمہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین کا تاریخ میں نیاباب رقم ،چین نے کتنے کروڑ افراد کو قرنطینہ میں رکھا اگر چین بھر وقت اقدامات نہ کرتا تو دنیا میں کتنی تباہی مچ سکتی تھی؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ صحیح وقت پر بہترین اقدامات کر کے چین نے کورونا کی وبا پر قابو پایا اور پبلک ہیلتھ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔نجی ٹی وی جیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی جن کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا تھا۔

آج چینی ڈاکٹرز کے وفد نے  قومی ادارہ برائے صحت کا دورہ کیا جن کے ہمراہ چین میں تعینات پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ ترجمانِ وزارتِ صحت کے مطابق اس موقع پر چینی ڈاکٹرز کے وفد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کی جس میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس وقت ہم آپ کے ماہرین سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے، دو دنوں پر مشتمل ٹریننگ ہو گی اور چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے پاکستانی ڈاکٹرز بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین نے پبلک ہیلتھ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، چین نے 6 کروڑ لوگوں کو قرنطینہ میں رکھ کر تاریخ رقم کی، اگر چین نے یہ اقدامات نہ کیے ہوتے تو دنیا زیادہ خطرے میں ہوتی۔

The post چین کا تاریخ میں نیاباب رقم ،چین نے کتنے کروڑ افراد کو قرنطینہ میں رکھا اگر چین بھر وقت اقدامات نہ کرتا تو دنیا میں کتنی تباہی مچ سکتی تھی؟ ہوشربا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر کس نے چلوائی؟ ایک ایک کر کے تمام کردار سامنے آ گئے،حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے کرونا ٹیسٹ کے معاملے پر سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ یہ خبر غلطی سے نہیں چلی بلکہ چلوائی گئی تھی۔اس وقت میڈیا میں کچھ لوگوں کے اپنے مفادات ہیں۔

وہ ان خبروں کو ہوا دے رہے ہیں۔پہلے یہ خبر چلوائی گئی کہ وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ہوگیا ہے، یہ خبر اس وقت چلوائی گئی جب وہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت تمام وزراء بھی موجود تھے۔یہ خبر پہلے چلوائی گئی،بعدازاں اس کی تردید بھی خود ہی کروادی اور کہا گیابرطانوی وزیراعظم کی جگہ عمران خان کا نام لکھا گیا۔اس طرح سے یہ ایک خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔اس کھیل میں ہمارے کچھ دانشور دوست اور کچھ اپوزیشن کے لوگ شامل ہیں جن کے اپنے مفادات ہیں۔ان سے بس یہی گزارش ہے کہ کہ پوری زندگی سیاست کرنے کے لئے پڑی ہے اس وقت ایسا مت کریں۔خیال رہے کہ برطانوی سیٹلائٹ چینل کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،دوسر ی جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے برطانوی میڈیا پر چلنے والی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

The post عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر کس نے چلوائی؟ ایک ایک کر کے تمام کردار سامنے آ گئے،حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید تین اموات کیسز کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج بروز اتوار اب تک ملک میں مجموعی 3 اموات اور 46 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، نئے کیسز میں 12 سندھ سے، 8 خیبر پختونخوا سے، 4 آزاد کشمیر سے، 5 گلگت بلتستان سے اور 4 اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پنجاب سے بھی 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت سندھ کی ترجمان نے صوبے میں کورونا سے

متاثرہ دو مزید افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے۔کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بھی ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔سید ظہر الاسلام نے بتایا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔کے پی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں 8 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔چند روز قبل لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گاؤں کی خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے زیارت تالاش گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔ایبٹ آباد میں ہونے والی ہلاکت کے بعد کے پی میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں بھی 5 افراد وبا کے باعث جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں بھی ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

The post پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید تین اموات کیسز کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کوروناوائرس کا شکار ہسپانوی شاہی خاندان کی شہزادی ماریہ ٹریسا چل بسیں

میڈرڈ(این این آئی) اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق 86 سالہ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارماشاہی گھرانے سے تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی فہرست میں اسپین صرف اٹلی سے پیچھے ہے جہاں تقریبا 6000 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

The post کوروناوائرس کا شکار ہسپانوی شاہی خاندان کی شہزادی ماریہ ٹریسا چل بسیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مرنے کے بعد ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،مرحوم محمد عامر 8فروری کو کس عرب ملک سے آیا تھا؟جانئے

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مرنے کے بعد ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، مرحوم محمد عامر کے الگ الگ مقامات پر 2 جنازے پڑھے گئے۔مقامی ریپڈ ریسپانس ٹیم کے انچارج ڈاکٹر محمد فاروق گل کے مطابق 35 سالہ محمد عامر 8 فروری کو عمان سے آیا تھا ، اس دوران اس نے دوسری شادی کی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص علاج کے لے مقامی ہسپتال اور ملتان بھی گیا مگر 23 اور 24 مارچ

کی درمیانی شب انتقال کر گیا، اسی رات اس کا کورونا ٹیسٹ کیا جو بعد ازاں مثبت آگیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں علاقے سید نگر اور ٹیکن جہاں انتقال کر جانے والے محمد عامر کے جنازے پڑھے گئے کوارنٹین قرار دیئے گئے ہیں اور وہاں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں۔انہوں نے بتایا کہ متوفی محمد عامر کے متعلقین کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، دونوں علاقوں میں جراثیم کش اسپرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

The post مرنے کے بعد ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،مرحوم محمد عامر 8فروری کو کس عرب ملک سے آیا تھا؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی عوام کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں، کرونا وائرس سے پہلے بھارتیوں کی کیسے اموات ہو سکتی ہیں ؟ انتہائی برے حالات ، چنددن بعد کیا ہو سکتا ہے ؟ انکشاف نے بھارتی حکومت کے ہوش اڑ ا کر رکھ دیئے

نئی دہلی(این این آئی)عالمی سطح پر پھیلنے والی کرونا وبا کے بعد بھارت میں لاک ڈائون سے پریشان عوام حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اورشکایات کے انبارلگادیئے ،شہریوں نے کہاہے کہ کرونا وائر سے سے موت ہو یا نہ ہومگر حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں اس سے شہر ضرورمر جائیں گے،بھارتی ٹی وی کے مطابق اترپردیش کے ضلع بندا سے تعلق رکھنے والے رمیش کمار نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ

ان کو آج دیہاڑی پر لے جانے والا کوئی نہیں ملے گا لیکن پھر بھی انھوں نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ چھ سو روپے روزانہ کماتے ہیں اور ان کی کفالت میں پانچ افراد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چند دنوں میں ان کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں کی تعداد میں دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو اسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا مطلب یہ ہے اگلے تین ہفتوں تک انھیں کام ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔حقیقت میں بہت سے لوگوں کے پاس کچھ دنوں میں کھانے کے لیے کچھ نہیں ہو گا۔کئی ریاستی حکومتوں نے جن میں شمال مغرب میں اتر پردیش، جنوب میں کیرالا اور دارالحکومت نئی دہلی شامل ہیں کہا ہے کہ وہ مستحق لوگ کے بینک کھاتوں میں براہ راست امدادی رقوم منتقل کریں گی۔محمد صابر کا دہلی میں دودھ اور دہی کا چھوٹا سا سٹال ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گرمیوں میں کام زیادہ ہونے کی امید پر انھوں نے دو افراد کو کام پر رکھا تھا۔اب میں ان کو تنخواہ نہیں دے سکتا۔ میرے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔ گاؤں میں ہمارے خاندان کی کچھ کھیتی باڑی ہے جہاں سے انھیں کچھ رقم مل جاتی تھی لیکن اس مرتبہ ڑالہ باری سے فصل تباہ ہو گئی اور وہ بھی مدد کے لیے اب میری طرف دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو بالکل بے بس محسوس کرتے ہیں اور انھیں ڈر ہے کہ کورونا سے پہلے وہ بھوک سے مر جائیں گے۔تیج پال کشیپ کا جو دلی کے تاریخی انڈیا گیٹ پر فوٹوگرافی کر کے روزگار کماتے تھے، کہنا تھا کہ انھوں نے کاروبار کے کبھی اتنے برے حالات نہیں دیکھے۔یوگندر چودھری جو دلی میں ایک فضائی کمپنی کے ملازمین کے لیے ٹیکسی چلاتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ حکومت کو ان جیسے لوگوں کو مالی مدد فراہم کرنی چاہیے۔ایک موچی نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ احمد آباد کے ریلوے سٹیشن کے باہر برسوں سے مسافروں کے جوتے پالش کرنے کا کام کر رہے ہیں لیکن اب کوئی نظر نہیں آ رہا۔

The post بھارتی عوام کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں، کرونا وائرس سے پہلے بھارتیوں کی کیسے اموات ہو سکتی ہیں ؟ انتہائی برے حالات ، چنددن بعد کیا ہو سکتا ہے ؟ انکشاف نے بھارتی حکومت کے ہوش اڑ ا کر رکھ دیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...