Pages

Saturday, March 28, 2020

کراچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ، اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ

کراچی (این این آئی) کراچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ضلع ساؤتھ انویسٹی گیشن میں تعینات کورونا کے مریض انسپکٹر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے آئسولیشن میں رکھ کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ انسپکٹر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے

کے بعد اس کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،آئی جی سندھ مشتاق مہر نے شعبہ ویلفیئر کو متاثرہ افسر کے علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے 2 نجی ہسپتالوں کے 4 ڈاکٹرز میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے 100 سے 150 لوگوں کو قرنطینہ میں ڈال دیا ہے۔

The post کراچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ، اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...