Pages

Friday, April 30, 2021

Canadian Court Empowers Police to ‘Do Anything Necessary’ to Disrupt Church, Find Pastor

The Polish pastor known internationally for telling Canadian health officials he does “not cooperate with Nazis” is facing more targeting by the government.

from CBNNews.com https://ift.tt/2Rdx2Rw

Finnish Lawmaker Faces Trial for Hate Speech After Quoting the Bible About Homosexuality

Christian politician from Finland has been formally charged with three counts of hate speech against homosexuals and faces two years in prison if convicted.  

from CBNNews.com https://ift.tt/2S7ZDIo

India's Coronavirus Crisis Explodes: 'The Situation Is Critical Right Now'

With 386,452 new cases, India now has reported more than 18.7 million cases since the pandemic began, second only to the United States

from CBNNews.com https://ift.tt/3gRudQX

First Batch of US Aid Lands in India as Country Battles Coronavirus Surge

Planes carrying the first emergency US aid arrived in India's capital on Friday amid another increase in coronavirus cases in the country.

from CBNNews.com https://ift.tt/3337Vn6

Thursday, April 29, 2021

Elderly Preacher Roughed Up, Arrested for Preaching Biblical Marriage on UK Street

A UK Christian street preacher was arrested by police in northwest London on Friday and spent the night in jail because he proclaimed what the Bible says about marriage on a public street. 

from CBNNews.com https://ift.tt/3vI4Oxt

Another Hillsong Pastor Resigns Over Immorality

The creative director of Hillsong Church in Montclair, New Jersey, has resigned his post after admitting to infidelity and the sharing of explicit photos on Instagram.  

from CBNNews.com https://ift.tt/3gN9spo

Wednesday, April 28, 2021

India Tops 200,000 Dead as Virus Surge Breaks Health System

India crossed a grim milestone Wednesday of 200,000 people lost to the coronavirus as a devastating surge of new infections tears through dense cities and rural areas alike and overwhelms health care systems on the brink of collapse.

from CBNNews.com https://ift.tt/3eF5AEb

US Navy Fires Warning Shots in New Tense Encounter with Iran

An American warship fired warning shots when vessels of Iran's paramilitary Revolutionary Guard came too close to a patrol in the Persian Gulf, the U.S. Navy said Wednesday.

from CBNNews.com https://ift.tt/3aIWbKK

Tuesday, April 27, 2021

CBN Reaches Children Across Middle East with Superbook: 'I Love My Living God'

During the COVID-19 pandemic, CBN has still found a number of ways to provide gospel resources online and on the ground for children in the Middle East through Superbook.  

from CBNNews.com https://ift.tt/3xsDwwC

Understanding the Bitcoin Revolution and Why It's Likely to Change the World

Just a decade ago, hardly anyone had even heard of Bitcoin outside of some technology circles. But today, it's gained widespread buzz, along with acceptance from both some big businesses as well as major investors. So what exactly is it, and why are so many major financial institutions adopting it? 

from CBNNews.com https://ift.tt/32SzG1I

Sunday, April 25, 2021

Iraq Interior Ministry: 82 Killed in Baghdad Hospital Fire

Iraq’s Interior Ministry said Sunday that 82 people died and 110 were injured in a catastrophic fire that broke out in the intensive care unit of a Baghdad hospital tending to severe coronavirus patients.

from CBNNews.com https://ift.tt/3xl2UEp

Saturday, April 24, 2021

China Launches Hotline to Report People for 'Mistaken Opinions'

China, it appears, has distilled cancel culture into an app. It’s worse than cancel culture, though, given the hotline grants citizens a tool to tattle to the government when their peers post online comments critical of the ruling Chinese Communist Party.

from CBNNews.com https://ift.tt/3njpSY7

Operation Christmas Child Volunteers Send 9.1 Million Shoebox Gifts to Children Worldwide During Pandemic

The pandemic has drastically changed how we live and work but it has also had an impact on the way volunteers serve those in need.

from CBNNews.com https://ift.tt/3ngWpOp

Biden Recognizes Atrocities Against Armenians as Genocide

President Joe Biden has formally recognized that the systematic killings and deportations of hundreds of thousands of Armenians by Ottoman Empire forces in the early 20th century were “genocide” — using a term for the atrocities that his White House predecessors have avoided for decades over concerns of alienating Turkey.

from CBNNews.com https://ift.tt/3vakNDY

Indonesia Navy Declares Lost Sub Sank After Finding Debris

Indonesia’s navy on Saturday said items were found from a missing submarine, indicating the vessel with 53 crew members had sunk and cracked open, and that there was no hope of finding survivors.

from CBNNews.com https://ift.tt/3sNgVHx

کوروناوائرس کی صورتحال تشویشناک ہونے پر عمرا ن خان نے بھارت کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک لہر سے مقابلہ کرنے والے بھارتی شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس اور دنیا بھر میں جولوگ وبا سے نبردآزما ہیں

ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں ہماری دعائیْں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو، آمین۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Coronavirus کا بھی استعمال کیا۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15.2 فیصد تک جا پہنچی تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 1265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیر صحت کے پی کے نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 1968 کورونا

وائرس کے مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ 1052 کورونا وائرس کے مریض ایچ ڈی یوز میں زیرِ علاج ہیں۔وزیر صحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد 5 گنا بڑھ چکی ہے۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ

ملک میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے ادھر پشاور کے شہر مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41 فیصد ہوگئی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور ہری پور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز

کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ دیر لوئر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں 25 فیصد اور مالاکنڈ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چارسدہ اور صوابی میں کورونا وائرس کے

مثبت کیسز کی شرح 18، 18 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق شانگلہ اور چترال میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16،16 فیصد ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔

The post کوروناوائرس کی صورتحال تشویشناک ہونے پر عمرا ن خان نے بھارت کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج ایکشن میں آگئی، پہلی کارروائی کہا ں کی گئی ؟ بڑی خبر

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج ایکشن میں آگئی۔ اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کیساتھ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنررانا موسیٰ طاہر نے فوج اور

پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا ،اس دوران شہر میں ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔دوسری جانب کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 157 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ مزید 6 ہزار کے قریب افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 157 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار999 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.27 فیصد رہی۔

The post کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج ایکشن میں آگئی، پہلی کارروائی کہا ں کی گئی ؟ بڑی خبر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گھروالوں کا کرونا کے ڈر سے میتوں کو ہاتھ لگانے سے انکار 2 مسلمانوں نے 60 سے زائد ہندوئوں کی آخری رسومات ادا کر دیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)بھارت میں کئی لوگوں نے کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے اپنے ہی پیاروں کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ لیکن بھوپال میں موجود دو مسلمانوں نے انسانیت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ایسے 60 سے زائد ہندوئوں کو شمشان گھاٹ لے جا کر ان کی آخری رسومات ادا کیں جن کے

اہل خانہ نے کورونا کے ڈر کی وجہ سے انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دانش صدیقی اور صدام قریشی نامی دو مسلمان نوجوانوں نے کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے اب تک کورونا سے متاثر ہو کر جان سے ہاتھ دھونے والے 60 سے زائد ہندوئوں کی آخری رسومات ادا کیں۔دونوں نوجوان روزے میں ہونے کے باوجود انسانیت کے ناطے یہ کام انجام دیتے رہے۔ مرنے والوں میں کچھ لوگ ایسے تھے جن کے اہل خانہ نے صرف اس لیے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں کہ کہیں ان کو بھی کورونا نہ ہو جائے جبکہ کچھ ہندوئوں کے اہل خانہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے شمشان گھاٹ اور دیگر قوانین کی وجہ سے آخری رسومات میں حصہ نہیں لے سکے۔اس حوالے سے جب ان دونوں نوجوانوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ دھرم سے اوپر انسانیت ہے۔دوسری جانب بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

جبکہ اور 2624 اموات ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسز

رپورٹ ہوئے اور 2624 اموات ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ 5 روز کے دوران دارالحکومت نئی دہلی کے تمام اسپتالوں کے آئی سی یو مکمل طور پر بھر

چکے ہیں جب کہ اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ کچھ تشویشناک مریضوں کو فی منٹ 40 سے 50 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔ نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن سپلائی نہ ملنے سے 20 مریض انتقال کرگئے جب کہ امرتسر میں بھی آکسیجن کی قلت سے گزشتہ 48 گھنٹوں

میں 5 مریض جان سے گئے۔مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائی یقینی بنانے کے لیے ریاست اترپردیش میں ٹرین کے ذریعے 30 ہزار لیٹر آکسیجن منگوائی گئی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی شہر بنگلورو میں کورونا میں مبتلا 61 سالہ شخص نے اسپتال میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے ویک اینڈ لاک ڈائون نافذ کردیا ہے۔

The post گھروالوں کا کرونا کے ڈر سے میتوں کو ہاتھ لگانے سے انکار 2 مسلمانوں نے 60 سے زائد ہندوئوں کی آخری رسومات ادا کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹائیگر فورس کا کیا ہوا؟ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کیلئے فوج کی مدد لینے پر وزیراعظم عمران خان کو شدیدتنقید کا سامنا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی بے نظیر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے فوج کو طلب کرلیا تو ٹائیگر فورس کا کیا ہوا،فوج کیا لوگوں کو زبردستی ماسک پہنائے گی۔عمران خان لاک ڈائون لگانا نہیں چاہتے تو نہ لگائیں لیکن اتنا ضرور بتا

دیں کہ عوام کے لئے کروناویکسین کہاں ہے۔جبکہ سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہم خیراتی اور مفت خورے ہیں ،کوروناویکسین بھی خیرات میں ڈھونڈ رہے ہیں، ایک طرف کورونا ہے تو دوسری طرف بھوک ہے،لاک ڈائون نہیں ہونا چاہیے ورنہ یہ قوم بھوک سے مر جائے گی۔سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ حکومت لاک ڈائون کرے یا نہ کرے یہ بتائیں کورونا کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے، سب کو پتہ ہے کہ کورونا کی کی نئی لہر برطانیہ سے آرہی ہے لیکن ایئرپورٹ پر چیکنگ کے اقدامات نہیں کیے گئے ،لوگوں میں احساس ذمہ داری نہیں ہے، رینجرز یا پولیس یا فوج کچھ نہیں کرسکتی۔حکومت اور انتظامیہ فیصلے پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام رہی، لوگ پولیس والوں کو خوش کر کے مقررہ وقت سے زیادہ دکانیں کھول کر بیٹھے ہوئے ہیں، دوسری جانب کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے

مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 908 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 157 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے

کی شرح 11 اعشاریہ 27 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک

کْل ایک کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 86 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 86 ہزار 488 مریض

اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 98 اموات پنجاب میں ہوئیں،خیبر پختون خوا میں 37، سندھ میں 11، اسلام آبادمیں 5، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں3، 3 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس

کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 85 ہزار 542 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 897 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 670 ہو

چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 4 ہزار 587 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 140 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 66 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 72 ہزار 613 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض

اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 657 افراد اس وبائ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 477 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 230 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 327 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 458 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں خاس سے اب تک 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

The post ٹائیگر فورس کا کیا ہوا؟ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کیلئے فوج کی مدد لینے پر وزیراعظم عمران خان کو شدیدتنقید کا سامنا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک میں آکسیجن کی شدید قلت کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی)آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو آکسیجن فراہمی جاری رہی تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے رہے تو

ہسپتالوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو صورتِ حال بھارت کی طرح ہو سکتی ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق آکسیجن کی ملکی پیداوار کا زیادہ حصہ صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ہم اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت سے آکسیجن پیدا کر رہے ہیں۔آکسیجن پروڈیوسرز نے کہا کہ آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی ضرورت ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں تو صحت کے شعبے کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نائب صدر شیری رحمان نے ملک میں کورونا کی بلند سطح کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔ شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر این سی او سی کے کورونا کے اعداد و شمار شیئر کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناکی مثبت شرح بلند ہے، اب وقت ہے کہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بندکردی جائیں۔شیری رحمان نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پابندی کیلئے 2 ہفتوں کا انتظارنہ کیا جائے، صوبے اپنے طور مزیدکام نہیں کرسکتے۔

The post ملک میں آکسیجن کی شدید قلت کا خدشہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا صورتحال تیزی کے ساتھ کنٹرول سے باہر ہونے لگی

نئی دہلی۔اسلام آباد(اے پی پی)بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا، مزید 2 ہزار 624 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 549 ہو گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں ہسپتال مریضوں سے بھر

گئے، ہسپتالوں میں بستر وں اورآکسیجن سیلنڈزناپید ہو گئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے اتنی زیادہ اموات ہونے کے نتیجہ میں شمشان گھاٹ لاشوں سے بھرگئے۔ کئی علاقوں میں شمشان گھاٹوں میں اجتماعی آگ کا عمل شروع ہو گیا۔ بھارتی محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث 3 لاکھ 45 ہزار نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک کروڈ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بھارت شدید متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ دوسری جانب یو اے ای، کینیڈا اور سنگاپور نے ملک میں بھارتی شہریوں کا داخلہ بند کردیاہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو آمین۔

 

The post بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا صورتحال تیزی کے ساتھ کنٹرول سے باہر ہونے لگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین کے نئے سیکورٹی بلاک”ہمالیائی کواڈ“ کے قیام کی تیاریاں پاکستان کے علاوہ کون کون اس بلاک میں شامل ہوگا؟ امریکہ کی نیندیں اڑگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت، امریکا، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل سیکورٹی بلاک ”کواڈ“ کے مقابلے میں چین بھی نیپال، پاکستان اورافغانستان کے ساتھ مل کر اپنا سیکیورٹی بلاک”ہمالیہ کواڈ“ شروع کرنے والا ہے۔چینی میڈیا اور دیگر تھنک ٹینکس کی رپورٹوں کے مطابق چین پہلے ہی متعدد ہمالیائی ممالک کے ساتھ سلامتی اور تزویراتی(اسٹریٹجیک) تعاون پر کام کر رہا

ہے، اب اس شراکت داری کو باقاعدہ ”ادارہ سازی“ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی خبر کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ، باضابطہ اتحاد مشکل ہوگا۔چین کی ابھرتی طاقت کے جواب میں بھارت،امریکا،آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل چار جہتی سیکورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) کا قیام عمل میں آیاجس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان بحری صلاحیت اور تعاون بڑھانا تھا لیکن اس کے ایجنڈے میں وسعت آب آگئی۔واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے غیر معمولی اقدامات کے بعد لبرل بین الاقوامی آرڈر کو خطرہ لاحق ہوگیاہے، چین کی اس گروپ بندی پر گہری نظر ہے۔ماہرین کے نزدیک بیجنگ بھی ایسا سیکورٹی گروپ قائم کرسکتاہے۔ بلکہ وہ انسداد دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر توجہ رکھے گا۔کواڈ کی پہلی کانفرنس گزشتہ ماہ مارچ میں ہوئی جس میں چاروں ممالک کے رہنماؤں نے 2022 کے آخر تک پورے بحر الکاہل میں کووڈ 19 ویکسین کی ایک ارب خوراک فراہم کرنے کا وعدہ کیا اس اقدام کو وسیع پیمانے پر چین کی ویکسین ڈپلومیسی کے خلاف دیکھا گیا۔

امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے بیجنگ نے روس کے ساتھ فوجی مشقوں اور سفارت کاری کے ذریعے تعاون مضبوط کرکے اس بلاک کو جواب دیا ہے، چین اور روسی وزرائے خارجہ کی کواڈ سربراہی کانفرنس کے بعد چین کے جنوب مغربی صوبہ گوانگسی میں ملاقات ہوئی۔تاہم روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے گذشتہ ہفتے ہندوستان کے دورے

پر دونوں کے درمیان ممکنہ فوجی اتحاد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو جامع تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔مارچ کے اوائل میں، چین کی وزارت دفاع نے بھی کہا کہ بیجنگ ماسکو کے ساتھ فوجی اتحاد بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اتحاد اور تیسرے ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔بیلاروس کے انسٹی ٹیوٹ برائے

اسٹریٹجک ریسرچ کے تجزیہ کار، یوری یارمولنسکی نے ایک مضمون میں لکھا کہ حالیہ پیشرفت بیجنگ کو کواڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے چین، نیپال، پاکستان اور افغانستان پر مشتمل ”ہمالیہ کواڈ“ تشکیل دینے پر مجبور کرسکتی ہے۔ مضمون نگار کے مطابق دہلی کے ایک تھنک ٹینک نے نومبر میں ہمالیہ کواڈ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔یارمولنسکی بھارت میں بیلاروس کی طرف سے سابق سفیر بھی

رہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی کواڈ اصولی طور پر موجود ہے، لیکن بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مداخلت، تائیوان کی آزادی کی حمایت، جیسی سرخ لائنیں عبور ہونے کے صورت میں یہ بلاک ایک حقیقت بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا، جب تک بیجنگ کے قومی مفادات کے تناظر میں کینبرہ، نئی دہلی، ٹوکیو اور واشنگٹن خاص سرخ لکیروں کو عبور نہیں کرتے، ہمالیہ کواڈ صرف ایک نظریہ ہی

رہے گا۔چین پہلے ہی نیپال، پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سلامتی اور اسٹریٹجک تعاون پر شراکت دار ہے۔ تقریبا ایک دہائی سے، بیجنگ اور اسلام آباد 62 ارب امریکی ڈالر کے منصوبے سی پیک پر کام کر رہے ہیں۔فریقین نے اپنی مشترکہ سرحد کے اطراف سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی تعاون کیا ہے۔نیپال کو بیجنگ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی امداد موصول ہوتی ہے،

چین نے نیپال میں پیرا ملٹری پولیس فورس کے لئے ایک تربیتی اکیڈمی بھی کھولی ہے جو تبت کے ساتھ اپنی سرحد کی حفاظت کرتی ہے۔ دونوں ممالک کی فوجوں نے ماضی میں بھی انسداد دہشت گردی کی مشقیں کیں۔نیپال ہمالیہ میں چین اور بھارتی علاقائی تنازع کے تناظر میں ایک مضبوط گڑھ ہے،سنکیانگ میں سلامتی کو یقینی بنانے اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے افغانستان ایک اہم عنصر ہے جس کے ساتھ اس کی 76

کلومیٹر طویل سرحد مشترک ہے۔چین کی وزارت دفاع نے 2018 میں کہا تھا کہ وہ افغانستان کی دفاعی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ افغان محققین کے مطابق بیجنگ نے 2016 سے 2018 تک افغان حکومت کو 70 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔امریکہ میں جارج میسن یونیورسٹی

کے پروفیسر مارک این کاٹز کا کہنا ہے اسلام آباد میں امریکی مخالف موقف جو پاکستان کی سرزمین پر امریکی فوجی کارروائیوں سے پیدا ہوا ہے جسے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نا م دیا جا تا ہے اس وجہ سے پاکستان چین کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے تیار اور قابل ہے۔ جب تک بھارت دونوں ممالک پاکستان اور چین سے متصادم ہے، اسلام آباد اور بیجنگ کے پاس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی

مضبوط وجوہات ہوں گی۔گزشتہ سال ہندوستان اور چین کی مشترکہ سرحد پر تنازع اور بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر تنازع ہے۔ دہلی کے تھنک ٹینک کے ماہر کے مطابق چین نے پہلے ہی نیپال، پاکستان اور افغانستان کو کوڈ 19 پر بات کے لئے اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ چین کے ”ہمالیائی کواڈ“کا مقصد خطے میں بھارتی سرگرمیوں میں توازن کرنا ہے۔ چین

کی اس گروپ بندی میں روس، پاکستان،وسطی ایشیائی ممالک، ایران اور ترکی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔کمزور معیشتیں، کمزور فوجی صلاحیتیں اور ملکی مسائل اور چیلنجوں کے باوجود ان ممالک کے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ وہ اچھے اتحادی بن جائیں۔ماہرین کا کہنا کہ امریکی انخلا کے بعدچین اس وقت طالبان کے ساتھ کام کرنے پر راضی

ہو گا، جب وہ ایغور مسلمانوں کی حمایت نہیں کریں گے۔ ممکنہ طور پر تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر چین متبادل کواڈ بنانے کے لئے اپنا اتحاد کرسکتا ہے، یا چین کواڈ کا اپنا ورژن تشکیل دے سکتا ہے۔

The post چین کے نئے سیکورٹی بلاک”ہمالیائی کواڈ“ کے قیام کی تیاریاں پاکستان کے علاوہ کون کون اس بلاک میں شامل ہوگا؟ امریکہ کی نیندیں اڑگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے فواد چوہدری نے بھارتیوں کے لیے دعا کر دی

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو آمین۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھارت کی ویڈیو شئیر کر کے عوام کو خبردار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے حالات سے کچھ سیکھیں، یہ حالات پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک دن میں کرونا کے 3 لاکھ 45ہزار کیس سامنے آئے۔ بھارت میں ایک دن میں 2621 اموات ہوئی ہیں۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ایسی ہی صورت حال پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاط کریں۔دریں اثناگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 157 اموات ہوئیں جن میں سے 53 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 908 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

The post خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے فواد چوہدری نے بھارتیوں کے لیے دعا کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں کرونا سے ریکارڈ 157 اموات ہسپتالوں میں جگہ نہ بچی ٗ ہنگامی صورتحال نافذ

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 157 اموات ہوئیں جن میں سے 53 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 908 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 85 فیصد,لاہور میں 83 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور مردان میں 60 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 77 فیصد،گوجرانوالہ میں 85 فیصد،صوابی میں 71 فیصد اور مردان میں 68 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 786, پنجاب میں 23 ہزار 590, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 344, اسلام آباد میں 5 ہزار 308, بلوچستان میں 1 ہزار 24,گلگت بلتستان میں 378, آزاد کشمیر میں 972 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 488 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں

کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 560 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 16 ہزار 327, بلوچستان میں 21 ہزار 477, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247، اسلام آباد میں 72 ہزار 613, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 12 ہزار 140، پنجاب میں 2 لاکھ

85 ہزار 542 اور سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 999 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 587 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔پنجاب میں 7 ہزار 897

اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 86 مریض ہسپتالوں میں اور 12 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 66 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل

657 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 230 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 104 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 458 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض

ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 633 ہسپتالوں میں 5 ہزار 561 مریض زیر علاج ہیں۔

The post پاکستان میں کرونا سے ریکارڈ 157 اموات ہسپتالوں میں جگہ نہ بچی ٗ ہنگامی صورتحال نافذ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا کی سنگین صورتحال پاکستان کو حج کوٹہ ملنے کے امکانات معدوم ہونے لگے

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی سنگین صورتحال حج 2021 کیلئے پا کستان کو حج کوٹہ ملنے کے امکانات نہا یت معدوم ہوگئے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق کورونا کے باعث

تاحال کسی بھی ملک کے ساتھ سعودی عرب کا ایم او یو دستخط نہیں ہوسکا۔ہر سال دسمبر میں حج ایگر یمنٹ کیا جا تا ہے۔ حج ایگر یمنٹ کی روشنی مین وزارت مذہبی امور حج آپریشن کی پلاننگ کرتی ہے، حج ایگر یمنٹ نہ ہونے کی وجہ سےوزارت مذہبی امور تا حال حج کی تیاریاں شروع ہی نہیں کرسکی ۔دوسری جانب نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھارت کی ویڈیو شئیر کر کے عوام کو خبردار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے حالات سے کچھ سیکھیں، یہ حالات پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک دن میں کرونا کے 3 لاکھ 45ہزار کیس سامنے آئے۔ بھارت میں ایک دن میں 2621 اموات ہوئی ہیں۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ایسی ہی صورت حال پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاط کریں۔

The post کورونا کی سنگین صورتحال پاکستان کو حج کوٹہ ملنے کے امکانات معدوم ہونے لگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تعداد میں کمی کے باوجود وفاقی ملازمین کی بھرتیوں میں اضافہ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ تعداد میں کمی کے باوجود وفاقی سطح پر ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اعداد شمار کا جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ سال 2016-17ء میں ایک لاکھ 37؍ ہزار افراد نئے ملازمین بھرتی کیے گئے۔تاہم، موجودہ حکومت نے ایک دہائی میں پہلی مرتبہ 2019-20ء میں ملازمین کی تعداد میں 27؍ ہزار تک کی کمی کی۔روزنامہ

جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو بتایا کہ 2010-11ء میں وفاقی سطح پر ملازمین کی مجموعی تعداد 8؍ لاکھ 29؍ ہزار تھی اور یہ تعداد 2016-17ء تک قدرے مستحکم تھی لیکن جب اس میں مزید ایک لاکھ 37؍ ہزار نئے بھرتی ہونے والوں کا اضافہ ہوا تو یہ تعداد 9؍ لاکھ 66؍ ہزار ہوگئی۔کہا جاتا ہے کہ زیادہ تر یعنی ایک لاکھ 16؍ ہزار بھرتیاں (پچاسی فیصد) وفاقی حکومت میں سیکریٹریٹ اور منسلکہ محکموں میں ہوئیں جبکہ خود مختار اداروں میں بھرتی ہونے والے افراد کی تعداد 21؍ ہزار رہی۔کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری شعبے میں افسر اور اسٹاف کے درمیان تناسب کو نہ صرف معقول بنایا جائے بلکہ سویلین مسلح فورسز کی تعداد اور ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا جائے۔وزارت داخلہ سے کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کا جائزہ لے۔ کہا گیا ہے کہ مددگار عملے (سپورٹ اسٹاف) کی بڑی تعداد کا جائزہ لیا جائے اور ڈویژنوں سے کہا جائے کہ وہ اس تناسب کو 1:3 تک لائیں۔ملازمین کی تعداد کم کرکے سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کا حجم کم کرنے

(Rightsizing) کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ سے خالی 71؍ ہزار اسامیوں کو ختم کرنے کے کابینہ کمیٹی برائے عملدرآمد کے فیصلے کی توثیق کی جانا چاہئے اور یہ اقدامات ہر سال بجٹ کی تیاری سے قبل کیے جانا چاہئیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کابینہ کی جانب سے جولائی 2019ء کو منظور کیے جانے والے فیصلے کی روشنی میں وفاقی

حکومت کی از سر نو ڈھانچہ سازی کے حوالے سے کہا گیا کہ 2019-20ء میں دیکھیں تو 2018-19ء کے مقابلے میں ملازمین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت اور خود مختار اداروں میں 2019-20ء کے دوران 26؍ ہزار 641؍ اسامیاں کم ہوئی ہیں۔بجٹ کے لحاظ سے ہونے والی بچت کو دیکھیں تو سویلین انتظامیہ

اور وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز کی مد میں 2019-20ء کے دوران 4؍ ار ب روپے کی معمولی بچت ہوئی ہے جبکہ حقیقی بنیادوں پر دیکھیں تو 28؍ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ اس بچت میں خود مختار اداروں اور کارپوریشنز میں ہونے والی بچت شامل نہیں۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کی از سر نو ڈھانچہ سازی اور رائٹ سائزنگ کیلئے قائم

کردہ کمیٹی نے اپریل 2001ء میں سفارش کی تھی کہ افسر اور اسٹاف کا تناسب 1:3 رکھا جائے۔تاہم، اس تناسب پر منظم انداز سے عمل نہیں کیا گیا۔ اوسط شرح 1:4 ہے۔ کہا گیا ہے کہ 11؍ ڈویژنیں ایسی ہیں جہاں یہ تناسب 1:6 یا اس سے زیادہ ہے جبکہ سات ڈویژنیں ایسی ہیں جہاں یہ افسراور اسٹاف کا تناسب 1:3 ہے۔کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹریٹ میں E-Filing اور E-Office

Suite (خط و کتابت اور کاغذی کارروائی کا کمپیوٹرائزڈ نظام) لازمی قرار دیے جانے کے بعد سے ضروری ہے کہ افسر اور اسٹاف کے تناسب 1:3 پر لازماً عملدرآمد کرایا جائے۔ وفاقی ملازمین کی مجموعی تعداد میں سے 95؍ فیصد ملازمین گریڈ ایک تا 16؍ کے ہیں یا پھر اسٹاف پوزیشن پر ہیں۔ان ملازمین کو دی جانے والی تنخواہیں اور الائونسز وفاقی حکومت کے تنخواہوں کی مد میں کیے جانے

والے اخراجات کا 80؍ سے 85؍ فیصد بنتا ہے، افسر اور اسٹاف کا تناسب تبدیل نہیں ہوا اور یہ 1:20 ہے، سیکریٹریٹ میں یہ تناسب 1:6 ہے۔کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پچاس فیصد اسٹاف پوزیشنز پر قاصد، چوکیدار، خاکروب، مالی، ڈرائیورز، ڈسپیچ رائیڈرز وغیرہ کام کر رہے ہیں۔وفاقی سیکریٹریٹ کے اپنے ایسے ملازمین کی تعداد 4,718؍ ہے اور سیکریٹریٹ کے مجموعی اسٹاف کا 38؍

فیصد بنتا ہے۔ وفاقی حکومت (سیکریٹریٹ اور منسلکہ محکمہ جات) کے ملازمین کی مجموعی تعداد 2019-20ء میں 5؍ لاکھ 65؍ ہزار تھی۔ان میں 13؍ ہزار ملازمین سیکریٹریٹ، 8؍ ہزار آئینی اداروں جبکہ منسلکہ محکموں میں 5؍ لاکھ 44؍ ہزار ملازمین کام کرتے تھے۔ علاوہ ازیں، تین لاکھ 90؍ ہزار ملازمین خود مختار، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز وغیرہ میں کام کرتے تھے۔وفاقی سطح پر کام کرنے والے سویلین ملازمین کی اس طرح مجموعی تعداد 9؍ لاکھ 55؍ ہزار تھی۔

The post تعداد میں کمی کے باوجود وفاقی ملازمین کی بھرتیوں میں اضافہ تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سوئی ناردرن اور سدرن میں اربوں کی ماہانہ گیس چوری کا انکشاف سرکلر ڈیٹ کم و بیش 24سو ارب روپے تک جا پہنچا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی اربوں روپے کی ماہانہ گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نئے وزیر توانائی جن کے پاس پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن کا چارج بھی ہے‘ کیلئے یہ سرکلر ڈیٹ

کم و بیش 24سو ارب روپے تک جا پہنچنا ایک چیلنج ہے وزارت پٹرولیم کی دونوں گیس کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق صرف خیبر پختونخوا کے علاقوں کوہاٹ‘ کرک‘ شکر درہ‘ پشاور ڈویژن‘ سابق فاٹا‘ پنجاب کی ملتان ڈویژن‘ سرگودھا ڈویژن‘ سندھ کی سکھر ڈویژن‘ حیدرآباد ڈویژن اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محتاط اندازے کے مطابق 100ارب روپے کی سالانہ گیس اور اس سے ڈبل بجلی چوری ہو رہی ہے اور کسی کو یہ چوری روکنے کی جرات تک نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کرک‘ کوہاٹ‘ شکردرہ کی گیس فیلڈ سے جپسم کی بھٹیوں اور بھٹوں میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن سے چوری شدہ گیس سالہا سال سے استعمال کی جا رہی ہے جو 3لاکھ 65ہزار ایم ایم سی ایف سالانہ ہے۔

The post سوئی ناردرن اور سدرن میں اربوں کی ماہانہ گیس چوری کا انکشاف سرکلر ڈیٹ کم و بیش 24سو ارب روپے تک جا پہنچا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Friday, April 23, 2021

سویلین افسران کو دی گئی ہزار کنال فوجی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے 56؍ سویلین ملازمین کو الاٹ کی گئی تقریباً سات ہزار کنال فوجی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ زمین دو ماہ میں واپس لے کر جی ایچ کیو کی متعلقہ اتھارٹی کے کنٹرول میں دی جائے۔ یہ الاٹمنٹ جنرل پرویز مشرف کے دور میں کی گئی تھی جسے 2010ء میں شہباز شریف

کی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا تاہم موجودہ وزیراعلیٰ نے آرمی افسران اور بورڈ آف ریونیو کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے الاٹمنٹ ریگولرائز کر دی۔ اعلی سطح کی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ اس معاملے کو ماضی کا قصہ سمجھتے ہوئے بند کر دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری منیر احمد بنام حکومت پنجاب وغیرہ کیس میں فیصلہ سنایا ہے کہ

مذکورہ کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعلیٰ نے منظور کیا تاہم کولونائزیشن آاف گورنمنٹ لینڈز (پنجاب) ایکٹ 1912ء میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ اس کام کیلئے وزیراعلیٰ مجاز ہیں کہ قیمتی سرکاری زمین کی نا اہل نجی افراد کو زمین الاٹ کر دیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، درخواست گزار نے آئینی درخواست دائر کی تھی جس کے مطابق حکومت پنجاب نے تیس ہزار ایکڑ زمین فوجی اہلکاروں کو

الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 2006ء میں ریونیو کی طرف سے ایک لاکھ ایکڑ زمین جی ایچ کیو کیلئے رکھی گئی تاکہ یہ زمین آرمی ویلفیئر اسکیم کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو دی جائے۔ اس زمین میں سے بورڈ آف ریونیو، کالونی ڈپارٹمنٹ اور اریگیشن ڈپارٹمنت کے سویلین ملازمین اور افسران کو ان کے ناموں پر سرکاری زمینوں کے حصے الاٹ کر دیے گئے۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ ،

سیکریٹری (کالونی)، بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈسٹرکٹ افسر ریونیو مظفر گڑھ سے کہا کہ تیس ہزار ایکڑ سرکاری زمین کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔ متعلقہ ضلع کے ریونیو افسران سے زمین کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد سیکریٹری (کالونیز اول)، سیکریٹری ٹوُ گورنمنٹ آف پنجاب، کالونیز ڈپارٹمنٹ نے 28 نومبر 2006ء کو میمو جاری کیا جس میں ایک لاکھ ایکڑ زمین جی ایچ کیو کے

حوالے کی گئی تاکہ آرمی ویلفیئر اسکیم کے ذریعے یہ زمین فوجی اہلکاروں کو دی جا سکے۔ یہ زمین مظفرگڑھ، خانیوال، بہاول نگر، قصور، راجن پور اور لیہ میں تھی۔ تاہم، پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس زمین کے کچھ حصے ریونیو، کالونیز اور اریگیشن ڈپارٹمنٹ کے 56؍ سویلین ملازمین اور افسران کو الاٹ کی گئی۔ بعد میں ڈی سی بہاولپور نے 22؍ مارچ 2010ء کو بورڈ آف

ریونیو پنجاب کو شکایت درج کرائی اور مذکورہ سویلین افسران اور ملازمین کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔ مذکورہ آرڈر کو کسی بھی مجاز فورم پر ختم یا منسوخ نہیں کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ سرکاری دستاویزات کا جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی الاٹی فوج سے تعلق نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی وہ کسی شہید کا وارث ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد

نے غلط بیانی اور ملی بھگت سے اور حقائق کو مسخ کرتے ہوئے زمین کی الاٹمنٹ حاصل کی اور سرکاری پراپرٹی کے حصول کیلئے فراڈ کیا۔ فیصلے کے مطابق، یہ زمین فوجیوں کیلئے تھی اور اسے کسی بھی سویلین افسر یا ملازم کو نہیں دیا جا سکتا۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ ریونیو کے کچھ ملازمین نے اپنے نام پر یہ زمین پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الاٹ کرا لی، یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے

لیکن ان افراد نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھویا۔ وزیراعلیٰ کے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے سویلین افسران او ملازمین کو کی گئی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر زمین جی ایچ کیو کے حوالے کریں اور ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل) کے ذریعے عدالت کو فیصلے کی تعمیل سے آگاہ کریں۔ عدالت نے سینئر ممبر کو یہ بھی ہدایت

کی ہے کہ فیصلے کے پیرا نمبر دس میں مختلف افراد کی جانب سے الاٹ کرائی گئی زمینوں کے معاملات کو بھی دیکھیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ عدالت نے فیصلے کی نقل ممبر ریونیو بورڈ کو عمومی طریقہ کار کے ساتھ فیکس کے ذریعے بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔ جن لوگوں کو عدالتی فیصلے سے چوٹ پہنچی ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز (سابقہ ڈی ایم جی) کے چار سینئر افسران شامل ہیں جن میں احمد نواز سکھیرا (موجودہ کابینہ سیکریٹری) شامل ہیں

جنہیں خانیوال میں فوجی زمین سے 200؍ کنال زمین الاٹ کی گئی تھی۔ دیگر افسران کے نام یہ ہیں: اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور، صوبائی سیکریٹری کے پی کے سید امتیاز شاہ، اس وقت کے ممبر کالونیز طارق یوسف اب ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن انہیں بھی 200؍ کنال زمین الاٹ کی گئی تھی۔ ایسے زیادہ تر افسران کا تعلق صوبائی انتظامیہ سے ہے اور پنجاب کی

موجودہ حکومت میں اہم عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سات ہزار کنال زمین جو غیر قانونی انداز سے سویلین افسران کو الاٹ کی گئی تھی، اس کا ڈی سی ریٹ تقریباً ڈھائی ارب روپے ہے جبکہ اس کی مارکیٹ پرائس پانچ ارب روپے ہے۔

The post سویلین افسران کو دی گئی ہزار کنال فوجی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور ( آن لائن ) کورونا کی تیسری لہر اور کہیں چوتھی لہر نے دنیا بھر میں اودھم مچا رکھا ہے۔کورونا ویکیسن کی ایجاد کے باوجود بھی کورونا وبا ہمارے سروں سے ٹلنے کا نام نہیں لے رہی۔آئے روز اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے

حالات بھی کورونا وبا نے دگرگوں کر دیے ہیں جس وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔بھارت بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں طوفان جیسی تیزی کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بڑھوتری کے باعث ملک کا نظام زندگی مفلوج ہو گیا، آکسیجن کی قلت پڑ گئی ہے، جبکہ وزیراعظم نریندرا مودی کی طرف سے عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ احتیاط کریں بصورت دیگر لاک ڈاؤن لگانے کے راستے پر جانا ہو گا۔بھارت میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد میں بڑھنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد کا 26 اپریل کا دورہ بھارت بھی خطرے میں پڑ گیا۔ آئی سی سی نے وفد کا موجودہ صورتحال میں بھارت جانا چیلنج قرار دیدیا۔آئی سی سی کے مطابق ٹیموں اور براڈ کاسٹرز، صحافیوں صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔آئی سی سی کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا۔آئی سی سی وفد نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 9 مجوزہ وینیوز کا بھی جائزہ لینا ہے، آئی سی سی جائزہ لینے کے بعد وینیوز کا حتمی فیصلہ کرے گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر، نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔ احمد آباد کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔ بنگلور، چنئی، دہلی، دھرم شالا، حیدر آباد، کولکتہ میزبان شہروں کی تجاویز میں شامل ہے، ممبئی اور لکھنو شہر بھی ورلڈ کپ مقابلوں کی میزبانوں کی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’24گھنٹے گزر گئے ،کچھ نہیں کھایا،بھوک سے نڈھال ہوگئے ‘ لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا

لندن (این این آئی )لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا جس پر لوگوں کی ہوٹل انتظامیہ سے تکرار ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیتھرو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں مقیم عاصم بلال نے جیو نیوز سے

رابطہ کرکے بتایا کہ کھانا تاخیر سے ملتا ہے جو انتہائی ٹھنڈا ہوتا ہے اور ایسا کھانا جانور بھی نہ کھائیں۔شہری عاصم بلال کاکہنا تھا کہ بچوں نے کل سے کچھ نہیں کھایا، بھوک سے نڈھال ہوگئے ہیں، ہوٹل میں ہماری حالت بہت خراب ہے اور خدشہ ہے بچے بیمار نہ ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عملے کو بلائیں تو کوئی آتا نہیں اورکال کریں تو نظرانداز کرتے ہیں جب کہ استقبالیہ پر جاکر ٹھنڈا کھانا دینے پر احتجاج کیا تو سکیورٹی طلب کی گئی۔

The post ’24گھنٹے گزر گئے ،کچھ نہیں کھایا،بھوک سے نڈھال ہوگئے ‘ لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فیس بک پر ’’شاید دوبارہ ملاقات نا ہو‘‘ پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ڈاکٹر چل بسی

نیویارک (این این آئی )فیس بک پر شاید آپ سے دوبارہ ملاقات نا ہو کی پوسٹ ڈالنے کے چند ہی گھنٹوں پر ایک خاتون ڈاکٹر کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔بھارت میں کورونا کیسز کی صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں نئے کیسز اور ہزاروں اموات سامنے آ رہی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر منیشا جادھو نے

فیس بک پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں انہوں نے لکھا کہ شاید یہ آخری اچھی صبح ہو، شاید میں اس پلیٹ فارم پر آپ سے دوبارہ نا مل سکوں، تمام لوگ اپنا خیال رکھیں۔ڈاکٹر منیشا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جسم مرتا ہے روح نہیں، روح لافانی ہے۔فیس بک پر متعلقہ پوسٹ شیئر کرنے کے 36 گھنٹوں بعد ہی ڈاکٹر منیشا کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال کے باعث ڈاکٹر اور طبی عملے کے دیگر افراد سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ پوسٹس شیئر کرتے ہوئے کورونا کے باعث ملک میں خراب ہوتی صورتحال پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔بھارت میں عالمی وبا کورونا کے باعث اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔

The post فیس بک پر ’’شاید دوبارہ ملاقات نا ہو‘‘ پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ڈاکٹر چل بسی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شبہاز شریف نے رہا ہونے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کورونا وباء کی شدت کے پیش نظر پارٹی رہنمائوںاور کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے روک دیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ذریعے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ضمانت کے لئے دعائوں پر قوم اور کارکنان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے

باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں ،پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعائوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا ،سب دوست،احباب،کارکنان میرا فخر ہیں،سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،پارٹی قائدین، رہنمائوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا ، کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا ،انشااللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے ،میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں۔

The post شبہاز شریف نے رہا ہونے کے بعد بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عیدتک ملک بھر کے تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے

چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ کی جائے گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والےاضلاع میں اسکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر پہلےہی پابندی تھی ،آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی۔ دفاتر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ نہ بلائے جائیں، جبکہ دفتری اوقات دوپہر2بجے تک محدود کردیئےگئے ہیں۔ سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام 6بجے کے بعد سے بازار بند کردیئے جائیں گے ، عید کی شاپنگ کیلئے آخری 3 یا 5 دن کا انتظار نہ کیاجائے ، دن کے وقت شاپنگ کی جائیں،افطار کےبعد بازار بند ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤبڑھ گیا ہے ، اگر کورونا زیادہ بڑھ گیا توخدشہ ہے کہ لاک ڈاون ہوجائے گا۔ بیرون ملک سے آنے مسافروں سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ جولوگ باہر سے آرہے ہیں اس کی تعداد میں بھی کمی لائی جائے گی ، باہر سے آنے والوں کی ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی پیداواری صلاحیت سےآکسیجن کی 90 فیصد جا چکےہیں ، آکسیجن کی سپلائی کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

The post عیدتک ملک بھر کے تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’پاکستان میں کرونا بے قابو ہو گیا ‘‘ حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے

آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ کی جائے گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والےاضلاع میں اسکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر پہلےہی پابندی تھی ،آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی۔ دفاتر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ نہ بلائے جائیں، جبکہ دفتری اوقات دوپہر2بجے تک محدود کردیئےگئے ہیں۔ سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام 6بجے کے بعد سے بازار بند کردیئے جائیں گے ، عید کی شاپنگ کیلئے آخری 3 یا 5 دن کا انتظار نہ کیاجائے ، دن کے وقت شاپنگ کی جائیں،افطار کےبعد بازار بند ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤبڑھ گیا ہے ، اگر کورونا زیادہ بڑھ گیا توخدشہ ہے کہ لاک ڈاون ہوجائے گا۔ بیرون ملک سے آنے مسافروں سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ جولوگ باہر سے آرہے ہیں اس کی تعداد میں بھی کمی لائی جائے گی ، باہر سے آنے والوں کی ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی پیداواری صلاحیت سےآکسیجن کی 90 فیصد جا چکےہیں ، آکسیجن کی سپلائی کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کوروناوبا کے باعث مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے

مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11, 431, 24 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784, 108 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک

سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 815 ، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، اسلام آباد میں 72 ہزار 150، بلوچستان میں 21 ہزار 365 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 976 ہے۔

جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 685مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 682, 290ہوگئی ہے

The post ’’پاکستان میں کرونا بے قابو ہو گیا ‘‘ حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وباء کی بگڑتی صورتحال ، وزیراعظم نے فوج طلب کرلی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کرلی، فوج طلب کرنے کا مقصد ہے کہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجا سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس او پیز پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا تو شہروں میں

لاک ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فوج کو کہا ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے، اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے سب سے بڑی احتیاط ماسک ہے، اس سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتا ہے، اس لیے سب ماسک پہنیں، اس کے لیے اب ہم پوری طرح زور لگائیں گے، ہماری پولیس زور لگائے گی اور اس پر فوج بھی اس کی مدد کرے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی احتیاط کی وجہ سے وبا رک سکتی ہے، جب تک قوم مل کر مقابلہ نہیں کرے گی تو وبا سے نہیں جیت سکتے، پچھلی بار رمضان سے پہلے جس طرح قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا شاید اس وقت زیادہ خوف تھا، لگتا ہے اب لوگ تھک گئے ہیں لیکن اُ س وقت اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے، اب ہم سختی کریں گے، امید رکھتا ہوں اگر آپ ایس او پیز پر عمل کریں گے تو ہمیں شہروں کا لاک ڈاؤن نہیں لگانا پڑے گا۔ کوروناوبا کے باعث مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,431,24 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784,108 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 815 ، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، اسلام آباد میں 72 ہزار 150، بلوچستان میں 21 ہزار 365 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 976 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 685مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 682,290ہوگئی ہے

The post کرونا وباء کی بگڑتی صورتحال ، وزیراعظم نے فوج طلب کرلی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ‘‘ مزید 144افراد جاں بحق ، کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ

اسلام آباد( آن لائن ) کوروناوبا کے باعث مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,431,24 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

مزید 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784,108 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 815 ، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، اسلام آباد میں 72 ہزار 150، بلوچستان میں 21 ہزار 365 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 976 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 685مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 682,290ہوگئی ہے

The post ’’ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ‘‘ مزید 144افراد جاں بحق ، کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت نے اشتہاری ملزم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا ہے، احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور کرلی ہے۔ نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے، متعلقہ صوبائی حکومت نیلام کرسکے گی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ ساٹھ دن کے اندر رپورٹ پیش کریں

جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی روپورٹ کے طمابق حکمنامے کے مطابق نوازشریف کی گاڑیاں بھی30دن کےاندر نیلام کی جائیں۔ پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لیکر بیچی جائیں۔نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی۔قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کی جائیدادوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے جس میں سابق وزیراعظم کے نام زرعی زمین، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس اور مختلف کمپنیوں میں شیئرز کا ذکر کیا گیا ہے۔نیب کی رپورٹ کے مطابق محمد بخش ٹیکسٹائل ملزمیں نواز شریف کے 4لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملزمیں3لاکھ 43 ہزار425، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں22 ہزار213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔قائد مسلم لیگ ن کے مختلف نجی بینکوں میں 3غیر ملکی کرنسی اور پانچ دیگر اکاؤنٹس ہیں۔ پانچ بینک اکاؤنٹس میں نواز شریف کے 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔ غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز ہیں۔

The post نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میری جان کو خطرہ ہے،میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا ،سابق وزیراعلی سندھ کا انکشاف

کراچی( آن لائن ) سابق وزیر اعلی سندھ اور سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ نے کہاہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔،کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا،

میری ایک بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے، میں اپنے بیٹوں کو اپنی جائیداد سے عاق کردیاہے۔سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انھیں بنانے کی کوشش کی، میرے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جن کے ساتھ تنازع تھا ان سے صلح ہو گئی، یہ غلط بات ہے، میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں۔

The post میری جان کو خطرہ ہے،میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا ،سابق وزیراعلی سندھ کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Russia Orders Troop Pullback but Keeps Weapons Near Ukraine

Russia's defense minister on Thursday ordered troops back to their permanent bases following massive drills amid tensions with Ukraine, but said they should leave their weapons behind in western Russia for another exercise later this year.

from CBNNews.com https://ift.tt/3sOEQpP

شہباز شریف کی رہائی کے روبکار جاری

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کے لئے مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر چودھری محمد نواز اور رکن اسمبلی سیف الملوک ک کھوکھر نے پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔ ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر

دو ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے جہاں جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کر دی ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے ،شہباز شریف کے دور میں صوبہ پنجاب میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے ،موجودہ حکومت آج بھی انہی کے لگائے ہوئے منصوبوں پر اپنی تختی آویزاں کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے تمام ادوار میں محنت اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کی ،ان کے دور میں ترقی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ صوبہ پنجاب کو پیرس کہا جانے لگا ۔شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے دن رات محنت کی اور اپنی اسی محنت کی وجہ سے آج بھی عوام میں بے حد مقبول ہیں اور عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی کے اس پر مسرت موقع پر کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

The post شہباز شریف کی رہائی کے روبکار جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جہانگیر ترین اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اسلام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ، حامی اراکین اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ دو روز تک وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین پر ایف آئی اے کی

جانب سے مقدمات کے اندراج کے بعد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انہوں نے غیر اعلانیہ ایک گروپ بھی تشکیل دیدیا ہے ۔ مذکورہ گرو پ کی جانب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد کچھ وفاقی وزراء بھی اس معاملے کو کشیدگی کی نہج تک پہنچنے سے روکنے کے لئے متحرک ہو گئے تھے۔ جہانگیر ترین کے حامی گروپ کی جانب سے کسی کمیٹی سے ملاقات کی بجائے وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات کے اصرار پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ دو روز تک ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے حامی اراکین کا گروپ وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ اورغیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبات پیش کرے گا۔

The post جہانگیر ترین اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم سے ملاقات متوقع appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا مریضوں کیساتھ دوسرے لوگوں کا میل جو ل حرام قرار ، سعودی مفتی اعظم نے فتویٰ جاری کر دیا

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔ انہوں نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کے

ساتھ عمل کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مفصل بیان میں مفتی اعظم سعودی عرب نے انسانی صحت کے تحفظ کے لیے دین اسلام کی تعلیمات اور ہدایات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک گراں قدر نعمت ہے۔ ہر انسان کو اس کی قدر کرنا چاہیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ دو نعمتیں لوگوں کو بے حد مرغوب ہیں۔ ایک صحت اور دوسری فراغت۔ جسمانی صحت عظیم نعمت ہے اور ہر انسان کو اس کی عظمت کا ادراک ہونا چاہیے۔اس لیے وبا کے دنوں میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری پھیلنے سے بچنے خود کو بھی بچانے اور دوسروں کو بھی اس سے تحفظ دینے کی کوشش کرے۔اسلام وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کرے۔ وبا سے بچنے کے لیے جسمانی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اس حوالے سے ارشاد گرامی ہے کہ صفائی ایمان کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیماری کا شکار افراد دوسرے لوگوں سے دور رہیں۔ اگر کوئی شخص مصدقہ طور پر وبا کا شکار ہو چکا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو کے قرآنی فرمان پر عمل کرے۔

The post کرونا مریضوں کیساتھ دوسرے لوگوں کا میل جو ل حرام قرار ، سعودی مفتی اعظم نے فتویٰ جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اقوام متحدہ میں  ایران کو بطور رکن منتخب کرلیاگیا

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں خواتین کی صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی نگران کونسل میں ایران کی شمولیت پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یو این مانیٹری کونسل پر کڑی تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو ایران میں خواتین کے لیے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل نے رائے شماری کے دوان 45 رکن ممالک میں ایران کا انتخاب کیا گیا۔ اس بین الاقوامی ادارے کا مشن صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کے متعدد ممبر ممالک جنہوں نے طویل عرصے سے باضابطہ طور پر ایران میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کی پامالی پر تنقید کی ہے نے اس بین الاقوامی تنظیم میں تہران کی رکنیت میں اصلاح کے لیے چار سال کے لیے ایران کو منتخب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی کونسل پر ایرانی کارکنوں میں سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عالمی ادارہ ایران میں خواتین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کو دانستہ طور پر نظر انداز کر رہا ہے۔ایران کی رکنیت کے خلاف احتجاج صرف ایرانی کارکنوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے آبزر ویٹری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہلیل نیویر نے اپنے ٹویٹ میں اس انتخاب کا مذاق اڑایا اور کہا کہ خواتین کے دفاع کرنے والے اس اعلی ادارہ میں ایرانی حکومت کی رکنیت انسانی حقوق کا کھلواڑ ہے۔یہ اقدام آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو فائر بریگیڈ کا سربراہ مقرر کرنے کے مترادف ہے۔ نیویر کا کہنا تھا کہ یہ مضحکہ خیز انتخاب اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے اور خواتین کے حقوق اور انسانی حقوق کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔اگرچہ یہ ووٹ خفیہ تھا۔ اقوام متحدہ کے مانیٹر نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی)کے پندرہ یورپی اور مغربی ممبران میں سے چار نے ایران کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا۔اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق کونسل کے رکن ممالک میں جرمنی، فرانس، برطانیہ، نیدر لینڈ، ناروے، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ، فن لینڈ، لٹویا، کینیڈا اور امریکا شامل ہیں۔ مجموعی طور پر کونسل کے 54 ممالک میں ایران کے حق میں 45 ممالک نے ایران کے حق میں ووٹ دیا۔ ایران کے حق میں ووٹ دینے والے ملکوں میں چار مغربی ممالک بھی شامل ہیں۔

The post اقوام متحدہ میں  ایران کو بطور رکن منتخب کرلیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رواں ہفتے خود کا خاتمہ کرنے کا سوچ رہی تھی‘ جنت مرزا کے چونکا دینے والےانکشافات

کراچی (این این آئی)انتہائی قلیل عرصے میں شہرت پانے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔گزشتہ دنوں جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی تھیں جن میں

اْنہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق کچھ انکشافات کیے تھے۔جنت مرزا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں رواں ہفتے اتنے سارے جذبات سے گزری ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔ٹک ٹاک اسٹار نے ماہِ رمضان کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مبارک مہینے کی وجہ سے مجھے دوبارہ زندگی جینے کی اْمید نظر آئی۔اْنہوں نے کہا کہ ’زندگی مختصر ہے اور اسے کسی کے لیے برباد نہیں کرنا چاہیے، سب پہلے اپنی حوصلہ افزائی کریں اور اگر ضرورت پڑے تو اپنی خاطر خود غرض بھی بن جائیں۔

The post رواں ہفتے خود کا خاتمہ کرنے کا سوچ رہی تھی‘ جنت مرزا کے چونکا دینے والےانکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی معروف موسیقار کرونا وباء سے چلے بسے

ممبئی (این این آئی)ماضی میں بالی ووڈ کو بہترین گانے دینے والے معروف موسیقار شرون راٹھور اس دْنیا سے رخصت ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں شرون راٹھور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اْن کی طبیعت بگڑنے پر اْنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اْن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور کے بیٹے نے

بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اْن کے والد نے گزشتہ رات یعنی جمعرات کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔یاد رہے کہ دو روز قبل موسیقار کے بیٹے سنجیو نے بتایا تھا کہ ان کے والد ابھی ونٹیلیٹر پر ہیں۔شرون راٹھور کے بیٹے نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم سب ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ شرون راٹھور نے معروف فلم عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔ندیم اختر سیفی کے ساتھ شراکت داری میں شرون راٹھور، 1990 کے عشرے میں متعدد ہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں، جس میں عاشقی، ساجن، صرف تم اور دل والے شامل ہیں۔

The post بھارتی معروف موسیقار کرونا وباء سے چلے بسے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کے باعث کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔نجی ٹی اے آروائی کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں

پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔ خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کی صورت نہایت سنگین ہو چکی ہے، گزشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 256 کرونا مریض ہلاک ہوئے۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

The post پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اے، او لیول کے امتحانات کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائیکورٹ نے کورونا کی وجہ سے اے اور او لیول کے امتحانات کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق درخواست این سی او سی کو بھیج دیتے ہیں، عدالتوں کا کام نہیں کہ ملک کے پالیسی معاملات میں

مداخلت کریں۔آج تک کورونا سے متعلق جتنے معاملات آئے ہم نے این سی او سی کے پالیسی فیصلوں میں مداخلت نہیں کی،ویسے بھی حکومت پاکستان کیمرج کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی۔ حکومت صرف ان امتحانات سے متعلق یہاں سہولت فراہم کرتی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں حکومت ان کو امتحان لینے سے روک دے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا میں درخواست میں کوئی ایسی چیز نہیں مانگ رہا جو کیمرج کی پالیسی نہ ہو، چیف جسٹس نے کہا آپ کی پٹیشن میں9 درخواست گزار ہیں ہو سکتا ہے باقی ہزاروں فزیکل امتحان دینا چاہتے ہوں۔ انہوں نے کہا9پٹشنر ہزاروں طلبہ کے نمائندے تو نہیں ہو سکتے۔ کیا بچے امتحانات نہیں دینا چاہتے؟ کیسے طلبا ہیں جو امتحان نہیں دینا چاہتے۔ سندھ ہائیکورٹ میں بھی کیمبرج یونیورسٹی کے او اور اے لیول امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔وکیل کیمرج یونیورسٹی نے کہا کہ کووڈ کے باعث ہر شہر اور ملک کی مختلف صورتحال ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے امتحانات کے انعقاد کے خلاف درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں امتحانات ملتوی نہیں ہوئے ، ایسا نہیں ہو سکتا ایک ملک میں مخلتف تاریخ پر امتحان ہوں، سماعت کچھ دیر کے لیے روکی گئی ہے۔ کچھ دیر بعد دوبارہ سماعت ہو گی۔

The post اے، او لیول کے امتحانات کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں ،آندھی اورگرج چمک کے

ساتھ بارش جبکہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا بالاکوٹ77 ،اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 19، زیروپوائنٹ 18، گولڑہ 3،ایئرپورٹ 2، راولپنڈی10، چکوال 6 ، قصور، گوجرانوالہ 4،جہلم ، حافظ آباد ، نارووال 3، لاہور2،گجرات، پٹن 14،کاکول 13،کالام 5،مالم جبہ 3، مظفر آباد ،گڑھی دوپٹہ 26، راولاکوٹ 23، کوٹلی 18،لہہ 6، گلگت، چلاس 2،استور اوربگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44، چھور ،مٹھی اور موہنجوداڑو میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

The post تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا پہلا بڑاملک بن گیا دوسر ے اور تیسرے نمبر پر کونسے ممالک ؟ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (اے پی پی)جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران چین پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنے والا بڑا ملک رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ 21۔2020کے دوران چین نے

پاکستان میں 651 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ 106 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرے اور 105 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ایف ڈی آئی کرنے والے بڑے ممالک میں چین ‘ناروے ‘ مالٹا اور ہانگ کانگ شامل تھے اور چین سرفہرست رہا تھا جس نے پاکستان میں 859 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس طرح 289 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ناروے دوسرے نمبر پر رہا تھا جبکہ 167 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ مالٹا تیسرے اور 135 ملین ڈالر کی براہ سات غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ہانگ کانگ چوتھے نمبر پر تھا۔

The post چین، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا پہلا بڑاملک بن گیا دوسر ے اور تیسرے نمبر پر کونسے ممالک ؟ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, April 22, 2021

جہانگیر ترین سے 2 اہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ملاقات ،بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے2 رہنماؤں نے جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے2 اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ صاحبزاده محبوب سلطان اور امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے

ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ صاحبزاده محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے۔ اراکین نے کہا کہ اکٹھے مل کر پارٹی میں جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب جہانگیرترین گروپ کے رہنماؤں نے گورنر پبجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں راجہ ریاض، اجمل چیمہ، خیال احمد ودیگر شریک تھے۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنرپنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنرپنجاب کی یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات کودور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سےآپ کی ملاقات کیلئے کردارادا کروں گا۔

The post جہانگیر ترین سے 2 اہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ملاقات ،بڑی یقین دہانی کروا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز گل میں ہمت ہے تو اگوسٹا سب میں کرپشن کے کردار ایڈمرل کا نام لے ، عبد القادر پٹیل وزیراعظم کو ساری خرابی کی جڑ قرار دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)ممبر قومی اسمبلی رہنما پیپلز پارٹی عبد القادر پٹیل نے کہاہے کہ شہباز گل میں ہمت ہے تو اگوسٹا سب میں کرپشن کے کردار ایڈمرل کا نام لے ،نالائق وزیر اعظم تحریک پر پابندی بھی لگاتے ہیں اور ان سے مذاکرات بھی کرتے ہیں،ساری خرابی کی جڑ عمران خان

ہیں ،اپنا دماغ ٹھیک کریں یا گھر چلے جائیں۔قادر پٹیل نے کہاکہ نالائق وزیر اعظم غلطی کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں چھپتے ہیں، عمران خان پارلیمان میں وہ معاہدہ پیش کریں جو فساد کی جڑ بنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو جھوٹے وعدے کرنے کی بیماری ہے ۔

The post شہباز گل میں ہمت ہے تو اگوسٹا سب میں کرپشن کے کردار ایڈمرل کا نام لے ، عبد القادر پٹیل وزیراعظم کو ساری خرابی کی جڑ قرار دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انگریزی میں جواب نہ دینے پر عدالت پولیس افسر پر برہم ایس پی رینک کے افسر ہو کر بھی انگریزی نہیں بول سکتے؟جج نے جھاڑ پلا دی

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے وکیل کے لاپتہ بیٹے اور ڈرائیور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران انگریزی میں جواب نہ دینے پر ایس پی سی ٹی ڈی حیدر آباد ایوب درانی پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر

کیا پیش رفت کی؟،ایس پی سی ٹی ڈی نے جواب دیا کہ بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھا ہے۔عدالت نے ایس پی سی ٹی ڈی کو ہدایت کی کہ انگریزی میں جواب دیں کہ کیا کیا اقدامات کیئے؟،ایس پی سی ڈی ٹی ایوب درانی نے جواب دیا کہ مجھے انگریزی بولنا نہیں آتی۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ایس پی رینک کے افسر ہو کر بھی انگریزی نہیں بول سکتے؟،عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس کی کیا کیا ایس او پیز ہیں؟ جس پر ایس پی سی ٹی ڈی عدالت کو جواب دینے سے قاصر رہے۔عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جس افسر کو ایس او پیز کا ہی نہیں معلوم ان سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ اگر آپ کا بیٹا لاپتہ ہو جائے تو پھر کسی کے دکھ کا احساس ہو گا۔عدالتِ عالیہ نے وکیل کے بیٹے کی گمشدگی کے معاملے پر تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے 17 جون کو تفصیلات طلب کر لیں۔

The post انگریزی میں جواب نہ دینے پر عدالت پولیس افسر پر برہم ایس پی رینک کے افسر ہو کر بھی انگریزی نہیں بول سکتے؟جج نے جھاڑ پلا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک کے گرفتار کارکنوں کی رہائی شروع

فیصل آباد،تحصیل ساہیوال(آن لائن، این این آئی )حکومت اور تحریک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں نظربند کئے گئے 192کارکنوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ 38کارکنوں کی رہائی کے لئے حکومتی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ان کارکنوں کی رہائی کے آرڈر ملتے ہی ان پر عملدرآمد ہو جائے گا۔دوسری جانب فیصل آباد پولیس حکام نے تحریک کے ساتھ معاملات بہتر ہونے پر ضلع بھر کی مساجدمیں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے ہیں۔ قبل ازیں ناخوشگوار حالات کے پیش نظر کسی بھی مسجد نماز تراویح کے لئے پولیس ڈیوٹی نہیں لگائی گئی تھی۔پولیس حکام کو خدشہ تھا کہ ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن اب حالات سازگار ہونے پر حکام نے تمام مساجد ڈیوٹی مکمل کروا دی ہے جنہیں چیک بھی کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب سابق ایم پی اے صاحبزادہ نظام الدین سیالوی نے لاہور سے واپسی پر سیال شریف میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم حامد رضا کی قیادت میں علماے کرام کے وفد شامل تھے، علماے کرام امن کیلئے متحرک ہوئے اور دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم لاہور واقعہ پر انتہائی دکھ اور اضطراب میں ہے ،ہمارے نزدیک رسول اللہ کی عزت وناموس اول اور ہماری ز ندگیاں بعد میںہیں۔

The post تحریک کے گرفتار کارکنوں کی رہائی شروع appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں کورونا سے صورتحال سنگین تر یومیہ کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جہاں ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ اس سے پہلے دنیا کے کسی بھی ملک میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد اتنی نہیں رہی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس نے بتایا کہ دو تہائی سے زیادہ

ہسپتالوں میں خالی بستر نہیں ہیں اور ڈاکٹروں نے مریضوں کو گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔مغربی شہر احمد آباد میں میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کرت گڈھوی نے بتایا کہ صورتحال انتہائی نازک ہے۔ کورونا کے مریض ہسپتالوں میں بستر کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر آکسیجن کی شدید قلت ہے۔امریکا میں جنوبی کیرولائنا کی میڈیکل یونیورسٹی اسسٹنٹ پروفیسر کرتیکا کپپلی نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ بحران صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے خاتمے کا باعث ہے۔امریکا میں جنوری میں ایک دن میں 2 لاکھ 97 ہزار 430 کورونا سے متاثرہ مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 104 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 657 ہوگئی۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے

مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہائی آبادی والی ریاست اتر پردیش میں خالی آکسیجن سلنڈر ریفل کروانے کے لیے لوگوں مراکز پر جمع ہیں۔ایک بھارتی ہیلتھ کیئر فرم بائیوکون اور بائیوکون بائیوالکس کے ایگزیکٹو چیئرمین کرن نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ دوسری لہر ہمیں

اتنی سخت لپیٹ میں لے گی۔انہوں نے بتایا کہ عدم استحکام کی وجہ سے دوائیوں، طبی سامان اور ہسپتالوں کے بستروں میں غیر متوقع قلت پیدا ہوگئی۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ انتہائی نگہداشت یونٹ کے بستروں کی کمی کی وجہ سے ایک بحران پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے

کہا کہ شہر کو 5 ہزار بیڈز کی ضرورت ہے جبکہ بعض ہسپتالوں میں 10 اور متعدد میں صرف 6 گھنٹوں تک کی میڈیکل آکسیجن موجود ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اسے آرام دہ صورتحال نہیں کہہ سکتے۔بھارت میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے لیکن آبادی

کے انتہائی مختصر حصے کو خوراکیں ملی ہیں۔ماہرین نے کہا کہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے کسی کو بھی ویکسینیں دستیاب ہوں گی لیکن بھارت میں 60 کروڑ افراد کے لیے ویکسین دستیاب نہیں ہوں گی جو اس کے اہل بن جائیں گے۔

The post بھارت میں کورونا سے صورتحال سنگین تر یومیہ کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیاحت پاکستان کے ماحول پر دبائو ڈال رہی ہے عالمی بینک کا اانتباہ

نیویارک (این این آئی )عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی وجہ سے ماحول پر دبا بڑھ رہا ہے جس سے آبادی میں اضافہ قدرتی چراگاہوں میں کمی اور نایاب جانوروں پر دبائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کے پہاڑی علاقے دنیا کے کچھ انتہائی دلکش اور حسین مناظر اور آب و ہوا کے حامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے

مطابق ”پہاڑی علاقوں میں پائیدار سالڈ ویسٹ منیجمنٹ”کے عنوان سے تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ یہ اثرات ماحولیاتی ذخائر کو بتدریج تباہ کردیں گے جس پر خود سیاحت کا انحصار ہے۔تحقیق کے مطابق پہاڑی علاقوں میں کچرے کی مقدار اور خصوصیات پر قابل بھروسہ تخمینے دستیاب نہیں کیوں کہ یہ سیاحت کی آمد ، علاقائی خصوصیات اور موسمی عوامل پر منحصر ہے۔اس کے ساتھ پہاڑی علاقے منفرد چیلنجز پیش کرتے ہیں مثلا سیاحوں کے سیزن میں پیدا ہونے والے کچرے کی مقدار میں اچانک اضافہ، کچرے کی خصوصیات میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں بشمول بڑی تعداد میں پلاسٹک کی مقدار اور دیگر، خصوصی کچرے اور اسے ٹھکانے لگانے کی زمین کی دستیابی میں رکاوٹیں وغیرہ شامل ہے۔پاکستان کے پاس بہترین پہاڑی علاقے ہیں جن میں دنیا کی کچھ بلند ترین چوٹیاں اور طویل گلیشیئرز شامل ہیں، قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش ملک کا حصہ ہیں۔گلیشیئرز اور برف کے پگھلنے سے ملک کے دریائوں میں پانی آتا ہے جس میں ملک کے

زرعی اور صنعتی شعبے کے لیے پانی کا اہم ذریعہ دریائے سندھ بھی شامل ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ جہاں تمام آباد علاقوں، چاہے وہ پہاڑی ہوں یا نہیں، انہیں ٹھوس فضلہ ٹھکانے لگانے کے مسائل کا سامنا رہتا ہے وہیں پہاڑی علاقوں کو اپنے مقام، دور دراز ہونے کی خصوصیت،

بکھری آبادی، حساس اور نازک ماحولیاتی نظام، انفرا اسٹرکچر اور سڑکوں کے نیٹ ورک کے فقدان اور ادارہ جاتی اور مالیاتی گنجائش کی ناقص صورتحال کے باعث اضافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ اس سے پہاڑی علاقوں میں خدمت کی فراہمی میدانی علاقوں

کے مقابلے میں زیادہ مشکل بن جاتی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان میں پہاڑی سیاحت اہمیت حاصل کررہی ہے اور ان خطوں میں معیشت کا اہم جزو بننے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن آلودہ مقامات اس موقع کی راہ میں رکاوٹ ہوں گے۔مزید یہ کہ پہاڑی علاقوں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے لیکن اسے اگر درست طریقے سے نہ کیا گیا تو اس کے ماحول، انسانی صحت اور مقامی معیشت پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

The post سیاحت پاکستان کے ماحول پر دبائو ڈال رہی ہے عالمی بینک کا اانتباہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالرکو پر لگ گئے ، مزید مہنگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈالر کو پر لگ گئے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے  روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 153.24روپے پرتھی جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 153.46روپے پرپہنچ گئی ۔

اس طرح کاروباری ہفتے کے چوتھے روزڈالر کی قیمت میں22پیسے اضافہ ہوا ، دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021 میں ڈالر کرنسی کی ویلیو نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی ،معاشی ماہرین مچ فیررسٹین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ 2021 کی ایسی بریکنگ نیوز ہے کہ جس کی طرف ابھی تک کسی کا دھیان ہی نہیں جا رہا۔امریکہ اس وقت کئی ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے۔زمبابوے سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے بینکوں سے پیسہ نکالنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔عالمی منڈی میں انتہا درجے کی مندی آ چکی ہے اور امریکہ کے قرضوں میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جیسے جیسے اس کے قرضے میں اضافہ ہو گاویسے ہی اس کی ویلیو میں کمی آتی چلے جائے گی اور آہستہ آہستہ اس کی ویلیو میں ستانوے فیصد تک کمی آ جائے گی جس کے نتیجے میں دنیا میں دیگر کرنسیوں پر اس کا راج ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتا ہے۔ ماہر معاشیات فیررسٹین کا کہنا تھا کہ معاشی منڈی کی مین اسٹریم یا پھر امریکہ میں کیا ہونے جا رہا ہے

اس سے سارے بے خبر ہیں کیونکہ امریکہ کا فیڈرل ریزرو کافی عرصے بعد کم ہونا شروع ہوا ہے اور اس پر قرضے کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ۔دنیا کے کئی ممالک نے تجارت اور دیگر معاملات میں روایتی انحصار سے ہٹ کر آزاد پالیسیوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور دنیا کے نقشے پر ابھرتی نئی معاشی قوتوں نے بھی آہستہ آہستہ اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں جس وجہ سے امریکی ڈالر کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The post ڈالرکو پر لگ گئے ، مزید مہنگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیپٹن (ر)صفدر کی عدالت میں طبیعت خراب ہوگئی روزہ توڑنا پڑ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا جس کے بعد وہ ہسپتال کیلئے روانہ ہو گئے۔رہنما مسلم لیگ (ن )علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالت عالیہ میں پیش ہوئے، پیشی کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا۔علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر ہائی کورٹ سے اسلام آباد امراضِ قلب کے ہسپتال کے لیے روانہ ہوگئے۔

The post کیپٹن (ر)صفدر کی عدالت میں طبیعت خراب ہوگئی روزہ توڑنا پڑ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انا للہ و انا الیہ راجعون برصغیر کے نامور عالم دین انتقال کر گئے

نئی دہلی (این این آئی )برصغیر کے نامور عالم دین مولانا وحید الدین خان نئی دلی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 96 بر س تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہیں 12 اپریل کو کورونا کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ کیا، قرآن کی تفسیر بھی لکھی۔مولانا وحید الدین کو 2000 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ بھی مولانا وحید الدین کو کئی انٹر نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔

The post انا للہ و انا الیہ راجعون برصغیر کے نامور عالم دین انتقال کر گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گھر کیلئے قرضہ حاصل کریں اور وہ بھی بغیر کسی بینک اکائونٹ کے سٹیٹ بینک نے قرضہ حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ بتا دیا

کراچی(این این آئی)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل نے کہاہے کہ اپنا گھر بنانے کے لیے اب ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکتا ہے،پہلے گھر کے لیے بینکوں سے قرضے لینے شرائط انتہائی مشکل تھیں جنہیں اب آسان کر دیا گیا ہے،جس کے بعد اب قرضہ لینے کی رفتار میں تیزی آ گئی ہے،ملک میں مشترکہ خاندانی نظام ہے تو گھر کے

کمانے والے دو یا دو سے زیادہ افراد بھی مل کر قرضہ لے سکتے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سیما کامل نے کہا کہ ہر ہفتے ڈیڑھ ملین کا قرضہ دیا جا رہا ہے اور یہ رفتار آہستہ آہستہ بڑھے گی۔ گھر کے لیے قرضہ لینے کا طریقہ کار گاڑی کی طرح نہیں ہوتا اس کا طریقہ کار مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہروں میں رہتے ہیں ان کے لیے پہلے 35 لاکھ روپے کا قرضہ تھا جو ان کے لیے بہت کم تھا لیکن اب ان کے لیے بھی آسانی کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار افراد کے لیے تو قرضہ لینا آسان تھا لیکن ایک چھوٹے دکاندار کے لیے یہ بہت مشکل تھا کیونکہ وہ اپنی آمدنی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے لیے بینک نے ایک طریقہ کار بنایا ہے کہ آپ اگر آمدن نہیں بتا سکتے اور اپنے اخراجات تو بتا سکتے ہیں کہ آپ کتنا بل دے رہے ہیں یا بچوں کی فیس کتنی دے رہے ہیں اس طرح کے اخراجات سے بینک ان کی آمدنی کا اندازہ لگا کر قرضہ دے گا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان نے کہا کہ بینکوں

سے قرضہ ملنے پر کوئی مسئلہ ہو تو اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اپنے 16 شکایتی مرکز بنا دیئے ہیں جہاں بینکوں کے خلاف درخواست دی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کے لیے بینک سے قرضہ لینے کے لیے اب اکائونٹ کا ہونا بھی ضروری نہیں ہے بلکہ جس نے

قرضہ لینا ہے وہ اپنے قریبی بینک سے رابطہ کریں۔ شناختی کارڈ، دو تصاویر اور اپنے اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ بینک سے رابطہ کریں۔سیما کومل نے کہا کہ بینک میں ایک آسان درخواست بھرنی ہوتی ہے کہ وہ قرضہ لینا چاہتے ہیں جس پر بینک 30 دن میں درخواست گزار کو بتائے گا کہ آپ کو قرضہ مل سکتا ہے کہ نہیں اور بغیر کسی وجہ کے درخواست کو رد نہیں کیا جا سکے گا۔

The post گھر کیلئے قرضہ حاصل کریں اور وہ بھی بغیر کسی بینک اکائونٹ کے سٹیٹ بینک نے قرضہ حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اداکارہ کبریٰ خان ایسا لباس پہن کر پہنچ گئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )معروف اداکارہ کبریٰ خان ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں نیلے رنگ کا کھلے گلے والالباس جس کی آستینیں بھی باریک تھیں پہن کر پہنچ گئیں، ان کی تصاویر سامنے آنے پرسوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ نہیں جان پا رہا ہے کہ کیا ہورہاہے ، آئوٹ فٹ بھی

مس فٹ ہے ، گلا بھی بے قابو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ” شدید موٹی”قیصر نامی صارف نے لکھا کہ تم لوگوں نے پاکستان کا نام بدنام کیا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ” رمضان سپیشل ، مبارک مہینہ ، یہ کیا ہے ؟ آپ ان کا استعمال کیوں کرتے ہیں، اگر یہ مبارک مہینہ ہے تو ان مسلمان لڑکیوں کے سکارف کہاں ہیں؟یادبرطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ رابعہ خان المعروف کبریٰ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں مزاحیہ فلم نامعلوم افراد سے اینٹری دی تھی ۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود نادیہ خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی دس لاکھ ہوگئی ہے۔انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد نادیہ بھی پاکستان کی اْن مقبول ترین میزبان اور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک تین سو 97

پوسٹس کی ہیں جن میں اْن کی اپنی تصاویر، اْن کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات اور فیملی کے ہمراہ لی گئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔میزبان کو تو ایک ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اْنہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے صرف 14 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے

اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اْن کے تین بچے ہیں، اْن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹے کا نام کیان ہے۔

The post رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اداکارہ کبریٰ خان ایسا لباس پہن کر پہنچ گئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک سے معاہدہ ، پنجاب پولیس کا اظہار ناراضگی قربانی کا بکرا بنانے پر حکومت سے شکوہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے تحریک کو کالعدم قرار دے دیا جبکہ 2روز بعد ہی ان سے معاہدہ کر لیا۔لیکن اس معاہدے کو لے کر پولیس افسران میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ دھرنے کے دوران سینکڑوں پولیس اہلکار نہ صرف شدید زخمی ہوئے بلکہ پانچ پولیس اہلکاروں نے اس راہ میں اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق حکومت پنجاب اور تحریک کے مابین ہونے والے معاہدے پر پنجاب پولیس کی سینئر کمانڈ پریشان دکھائی دیتی ہے۔کچھ سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے نے نہ صرف پولیس فورس کو مایوسی کا شکار کیا بلکہ ایسے گروپوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ ریاست کسی بھی دبائوپر کسی بھی وقت پیچھے ہٹ سکتی ہے۔پولیس افسران نے متنبہ کیا کہ تحریک کے سینکڑوں کارکنوں کی بغیر کسی سزا کے رہائی آپریشن میں حصہ لینے والوں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہو گی۔اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اس معاہدے نے پولیس فورسز کی قربانیوں کو رسوا کیا جسے ہمیشہ قربانی کا بکرا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یکے بعد دیگرے حکمران پولیس کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرتے رہتے ہیں۔پہلے پولیس کو احکامات دیے جاتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔ایک پنجاب پولیس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی سینئر

کمانڈ نے متعدد رسمی اور غیر رسمی ملاقاتوں میں کارکنوں کی رہائی کے لئے حکومت کے معاہدے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔خاص طور پر پنجاب پولیس افسران کا ردعمل اس وقت سامنے آیا جب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے معاہدے کی تفصیلات پڑھ کر اس سلسلے میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔ویڈیو میں وفاقی وزیر نے تمام کارکنوں کی رہائی پر اتفاق کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

The post تحریک سے معاہدہ ، پنجاب پولیس کا اظہار ناراضگی قربانی کا بکرا بنانے پر حکومت سے شکوہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران ججزکے درمیان شدیدتلخ کلامی ، ایک جج ناراض ہو کر چلے گئے

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس مقبول باقر ناراض ہو کر کمرہ عدالت سے چلے گئے۔دورانِ سماعت جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ میں 50 بار کہہ چکا ہوں کہ کیس جلد ختم کریں، ہم دوسری

سائیڈ کو بھی وقت کم ہونے کا کہہ چکے ہیں۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ دلائل جاری رکھیں۔جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ سینئر کا احترام نہیں؟جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن کیلئے وقت مقرر کریں یا دلائل پورے کرنے دیں، بار بار وکیل کو ٹوکتے رہے تو میں اٹھ کر چلا جائوں گا۔جسٹس مقبول باقر نے جواب دیا کہ اٹھ کر تو میں بھی جا سکتا ہوں۔حکومتی وکیل نے کہا کہ مناسب ہو گا کہ عدالت 10 منٹ کا وقفہ کر لے۔جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ10 منٹ کے وقفے سے کیا ہوگا؟ اور وہ اٹھ کر کمرہ عدالت سے چلے گئے۔دریں اثنا سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ ایف بی آر کا معاملہ میری اہلیہ اور ادارے کے درمیان ہے، حکومت صرف کیس لٹکانے کی کوشش کررہی ہے، حکومت چاہتی ہے جسٹس منظور ملک کی ریٹائرمنٹ تک کیس لٹکایا جائے۔ وفاقی حکومت نے کوئی نظرثانی درخواست دائرنہیں کی۔

The post جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران ججزکے درمیان شدیدتلخ کلامی ، ایک جج ناراض ہو کر چلے گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

لاہور ( آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثوں کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنے کاحکم جاری کر دیاہے۔ عدالت کے تین رکنی بینچ نے متفقہ طور پر ضمانت منظور کی اور اپوزیشن لیڈر کو 50 ،50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور عدالت نے کہا کہ ضمانت کی وجوہات تفصیلی

فیصلے میں لکھی جائیں گی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت کے خلاف دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم شہبازاپنی بیوی کے گھر میں دس سال تک رہتا رہا، وکیل نے کہا کہ شہبازشریف تو اب بھی ماڈل ٹا ئون میں ہی اہلیہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ جسٹس باقر علی نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تو شہبازشریف تو اب جیل میں رہ رہے ہیں ، جسٹس باقر علی نجفی کے ریمارکس کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جو ٹی ٹیزآئی تھیںان کے ذرائع کیا تھے ،آخر وہ رقم کہاں سے آئی تھی جو ٹی ٹیز کے ذریعے بھجوائی گئی، کیا نیب نے تفتیش کی کہ یہ رقم کک بیکس کی ہے یا کرپشن کی ، آپ کو چاہیے تھاتفتیش کرتے کہ ان کے غیرقانونی ذرائع کیاتھے۔ نیب پراسیکیوٹر نے گزشتہ روز اعظم نذیر تارڑ کی آبزرویشن پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اعظم نذیرتارڑکی یہ بات توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے،نیب پراسیکیوٹرنے سخت بات کی جوانہیں

واپس لینی چاہیے ،نیب توہین عدالت کا نوٹس دلوانا چاہتی ہے ،ہم باہر جا کر موکل کو کیا بتائیں ضمانت ہوئی کہ نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ خودپڑھ کرفیصلہ اپنے سائل کوبتائیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ثابت کرسکتاہوں جملہ توہین آمیزہے

توآپ کواسے واپس لینا چاہیے ، گزشتہ روزشہبازشریف کے وکلانے غیرمناسب آبزرویشن دی،یہ معاملہ عدالت کوگمراہ کرنے کے مترادف ہے، شہبازشریف کے وکیل نے 2 رکنی بنچ کے بارے میں گمراہ کن بات کی شہبازشریف کے وکیل کواپنی بات واپس لینی چاہیئے،اعظم نذیرتارڑ

نے کہاایسانہیں ہواکہ فیصلہ ہونے کے بعدتبدیل ہواہو۔ شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں اب بھی اپنے الفاظ پرقائم ہوں۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو اس مسئلے پر مزید بحث کرنے سے روک دیا ، جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ آپ صرف کیس پر

بات کریں۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نصرت شہباز کے نام پر 299 ملین کے اثاثے ہیں ، ان کے اکائونٹ میں 26 ٹی ٹیزآئی ، سلمان شہباز کے اثاثے دو ارب 25 کروڑ ہیں، 150 ٹی ٹیزآئیں جن کی مالیت ایک ارب 60 کروڑ بنتی ہے ، الجلیل ہائوسنگ سوسائٹی نے پارٹی

فنڈ کیلئے بیس لاکھ دیئے ، انہوں نے پیسے ملازمین کی کمپنیوں میں جمع کروائے ، پیسے شہبازشریف کے اکائونٹ میں نہیں خاندان کے افراد کے نام پر آئے ، جب شہبازشریف کو ضرورت ہو تی اس کے مطابق رقم لیتے تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ٹی ٹیز

آناشروع ہوئیں تو اس وقت سلمان شہباز کی عمر کیا تھی جو ٹی ٹیزآئی تھیںان کے ذرائع کیا تھے ،آخر وہ رقم کہاں سے آئی تھی جو ٹی ٹیز کے ذریعے بھجوائی گئی ،کیا نیب نے تفتیش کی کہ یہ رقم کک بیکس کی ہے یا کرپشن کی ، آپ کو چاہیے تھاتفتیش کرتے کہ ان کے غیرقانونی ذرائع

کیاتھے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بے نامی دار ثابت کرنے کیلئے کیا اجزا چاہیے ہوتے ہیں ، نیب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1996 میں سلمان شہبازنے ٹی ٹیز موصول کیں ، جسٹس باقر علی نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ سلمان شہبازکا بتا رہے ہیں

، شہبازشریف کا بتائیں ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نصرت شہباز نے ماڈل ٹائون پلاٹ لیا ، رقم بیٹوں نے ٹیلی گرافک سے بھیجی ، ماڈل ٹائون گھر کو دس سال تک وزیراعلیٰ کیمپ آفس قرار دیا گیا ، ملزم شہبازاپنی بیوی کے گھر میں دس سال تک رہتا رہا، وکیل نے کہا کہ شہبازشریف

تو اب بھی ماڈل ٹائون میں ہی اہلیہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ جسٹس باقر علی نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تو شہبازشریف تو اب جیل میں رہ رہے ہیں ، جسٹس باقر علی نجفی کے ریمارکس کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف

منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم ہیں ، حمزہ ، سلمان اور دیگر اہل خانہ منی لانڈرنگ میں اعانت جرم دار ہیں ، شہبازشریف کو گرفتار ہوئے ابھی سات ماہ ہوئے ہیں ، ابھی ایسے حالات نہیں کہ ملزم کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہبازشریف نے عدالت ٹرائل کورٹ میں التواء کی استدعا کی ، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ شہبازشریف نے کئی بار ٹرائل کورٹ میں التواء کی درخواست دی عدالت نے سماعت کے بعد قو می اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔

The post لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Putin Vows A 'Quick and Tough' Russian Response For Its Foes

President Vladimir Putin on Wednesday sternly warned the West against encroaching further on Russia's security interests, saying Moscow's response will be “quick and tough” and make the culprits bitterly sorry for their action.

from CBNNews.com https://ift.tt/32Cso1Y

نیب اور پاکستان تو ساتھ چل سکتے ہیں، نیب اور کرپشن نہیں جسٹس(ر) جاوید اقبال کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اور پاکستان تو ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین

نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلیٹی نیب اور ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نیب اور پاکستان تو ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب کسی دباؤ اور دھمکی کی پرواہ کیے بغیر آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہیگا۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ایسے تمام افراد کو مشورہ ہے کہ نیب پر بلا جواز تنقید نہ کریں، اپنا وقت اپنے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر ریفرنسز کے دفاع میں خرچ کریں، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ان کا ادارہ کئی اسکینڈلز کے ملزمان سے عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے کاوشیں کر رہا ہے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے بھی سراہا، خصوصاً ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان اور پلڈاٹ نے نیب کی کارکردگی کو سراہا، کارکردگی کو سراہنا نیب کے لیے اعزاز ہے۔

The post نیب اور پاکستان تو ساتھ چل سکتے ہیں، نیب اور کرپشن نہیں جسٹس(ر) جاوید اقبال کا دو ٹوک اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب نے ایک اور وزیر کو شوگر سکینڈل میں 4 مئی کو طلب کرلیا

راولپنڈی(این این آئی)نیب نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو بھی شوگر اسکینڈل میں طلب کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق محسن لغاری کوچارمئی کو نیب راولپنڈی آفس طلب کیاگیا ہے، جہاں ان سے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کرے گی، اس حوالے سے محسن لغاری کو 2018 تا

2019میں شوگر پر دی جانے والی سبسڈی اور ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب نے گزشتہ ہفتہ کین کمشنر اور چیف سکیٹری آفس کادورہ کر کے ریکارڈ حاصل کیا تھا، جب کہ گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا جب کہ سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کو بھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 19ـ2018 میں چینی یہ کہہ کر برآمد کی گئی تھی کہ ملک میں اس کے وافرذخائرموجود ہیں،پنجاب حکومت نے چینی کی برآمد پرشوگرملز مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی تھی تاہم اس کے بعد ہی ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا اور ناصرف پاکستان کو چینی درآمد کرنی پڑگئی بلکہ 58 روپے کی کل ملنے والی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلوتک جاپہنچی،اب بھی اس کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 95 سے 105 روپے فی کلو تک ہیں۔

The post نیب نے ایک اور وزیر کو شوگر سکینڈل میں 4 مئی کو طلب کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...