اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی نے تحریک لبیک کے موقف کو پوری قوم کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جو ظلم ہو رہا ہے وہ پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے ٹھیک نہیں ، پاکستان میں فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے نکالا جائے اور متاثرہ خاندانوں
کی داد رسی کر کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پوری قوم باہر نکلنے کیلئے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ درست ہے اور اس موقف پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام کھڑے ہیں ، ارباب اختیار کو بھی یہی موقف اپنانا چاہئے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم نے تقریر کی کسی کو سمجھ نہیں آئی کہ بات کیا کی ہے؟ رمضان شریف میں جو لاہور میں ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہ آ سکے۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج ناموس رسالت پر تھا حکومت بات چیت کر رہی تھی،بات چیت ہوئی کیا کسی کو نہیں پتہ ،جو ٹولہ پریس کانفرنس کرتا تھا آج غائب ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی شہری مارے گئے وزیراعظم نے اس پر بات نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں جماعتوں کا کالعدم قرار دیا جاتا ہے پھر اس سے مذاکرات بھی ہوتے ہیں ،یکا یک پارلیمنٹ کا اجلاس بھی
ملتوی کر دیا گیا ،وزیراعظم میں ہمت تھی تو پارلیمان میں تقریر کرتے ،پارلیمنٹ بند کر کے وزیراعظم نے تقریر کی جس کا نہ سر نہ پیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں ہر سڑک پر کنٹینر رکھے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ناموس رسالت ۖپر پوری اسلامی دنیا میں کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی،ہمارے ملک میں اس پر انتشار کیوں ہے ؟سفیر کو نکالنے کا وعدہ کس نے کیا تھا ؟۔ انہوںنے کہاکہ حکومت جو وعدے کرتی ہے اسے عوام کے سامنے لانا چاہیے ۔
The post فرانسیسی سفیر کو فوری نکالا جائے اورمتاثرہ خاندانوں کی داد رسی کی جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی اپنے ہی وزیر اعظم کو بڑی دھمکی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment