Pages

Friday, April 23, 2021

میری جان کو خطرہ ہے،میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا ،سابق وزیراعلی سندھ کا انکشاف

کراچی( آن لائن ) سابق وزیر اعلی سندھ اور سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ نے کہاہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔،کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا،

میری ایک بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے، میں اپنے بیٹوں کو اپنی جائیداد سے عاق کردیاہے۔سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انھیں بنانے کی کوشش کی، میرے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جن کے ساتھ تنازع تھا ان سے صلح ہو گئی، یہ غلط بات ہے، میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں۔

The post میری جان کو خطرہ ہے،میرے دو بیٹے اور 3 پوتوں نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا ،سابق وزیراعلی سندھ کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...