Pages

Friday, June 29, 2018

مسلم لیگ (ن) 2013 ء سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی، عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور (ن) لیگ 2013ء4 سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی انتخابی مہم عوام چلارہے ہیں، لیگی حکومت سے پہلے ملک میں بجلی نہیں تھی تاہم عوام اب شکر کرتے ہیں کہ رات کو بجلی آتی ہے۔

(ن) لیگ کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں ہورہی ہیں، عوام کی ہمدردیاں مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں آرہی ہیں جبکہ ملک کو ترقی دینے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو (ن) لیگ 2013ء سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی اور عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، عمران خان کے یوٹرن لینا ان کی سنجیدگی کا اظہارہے، جب فیصلے کرلیے جائیں تو یوٹرن نہیں لیے جاتے۔

The post مسلم لیگ (ن) 2013 ء سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی، عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...