Pages

Tuesday, July 31, 2018

ایم کیو ایم کے تحریک انصاف کی حکومت میں شمولیت کیلئے بڑے مطالبات،کیا کچھ مانگ لیا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی حکومت میں شمولیت کیلئے مبینہ ٹارگٹڈ آپریشن بند، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سمیت مطالبات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھ دئیے۔متحدہ قیادت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں کوٹہ سسٹم فی الفورختم کیا جائے، مبینہ طور پر مسمار کئے گئے 172 دفاتر کی ازسرنو تعمیر، حیدرآباد میں جامعہ کے قیام، میئر کے روکے گئے فنڈز

جاری کرنے کا بھی سوال اٹھا دیا۔دیگر مطالبات کے علاوہ ایم کیو ایم نے کراچی کے 12 حلقے دوبارہ کھولنے کا بھی کہا ہے جس پر پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ جوحلقہ چاہیں کھلوائیں، حکومتی سطح پر خط لکھ کر شکایات دورکریں گے۔تحریک انصاف کو مبینہ طور پر متحدہ کارکنان کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن بند کرنے اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سمیت مطالبات پورے کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

The post ایم کیو ایم کے تحریک انصاف کی حکومت میں شمولیت کیلئے بڑے مطالبات،کیا کچھ مانگ لیا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،سابق صدر نے مختلف ناموں پر کیا کچھ اپنے نام کروارکھاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے کے ڈی اے کے دفتر میں چھاپہ مارکر اہم ریکارڈ اور فائلیں قبضے میں لے لی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نے کے ڈی اے آفس اے 8 پلاٹوں کی فائلیں قبضے میں لیں یہ پلاٹ سابق صدر آصف علی زرداری نے مختلف ناموں پر غیر قانونی طور پر الاٹ کرارکھے ہیں۔غیر قانونی الاٹ شدہ پلاٹ تین تلوار اور

دیگر علاقوں میں حاصل کیے گئے ہیں۔ان پلاٹوں کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔دریں اثناء سندھ ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر اورسابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ایف آئی اے کے عبوری چالان کیخلاف درخواست کی سماعت عدالت نے ایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے جبکہ فریال تالپور کا ایف آئی آر میں بھی کوئی کردار واضح نہیں۔ الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں ہوتاکہ کمیشن یا بدعنوانی کی ہو۔عدالت نے کہاکہ کیا فائنل چالان جمع کرادیا ہے ۔ایف آئی اے کے وکیل صفائی نے کہاکہ نہیں فائنل چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا ۔عدالت نے کہاکہ پھر وکیل صاحب آپ کیسے کہہ رہے کہ کہ نام چالان سے نکال دے۔ابھی فائنل چالان تو جمع ہونے دیں چالان میں تو درخواست گزار روپوش ہیں۔درخواست گزار کے نام پر لال مارک ہے

اس کا مطلب درخواست گزار مفرور ہے وکیل صفائی نے کہاکہ ایف آئی اے نے فریال تالپور کو مفرور قرار دے رکھا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈپٹی اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

The post نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،سابق صدر نے مختلف ناموں پر کیا کچھ اپنے نام کروارکھاہے؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ووٹوں کی دوبارہ گنتی، اکرم خان درانی صرف 28ووٹوں کی برتری سے جیت گئے

بنوں(این این آئی) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار اکرم درانی کو فاتح قرار دیدیا گیا ہے۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی اکرم خان درانی کی برتری برقرار رہی، انہوں نے 28 ووٹ کی برتری سے پی ٹی آئی کے ملک عدنان خان کو شکست دی۔

ریٹرننگ افسر مبارک علی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایم اے امیدوار اکرم خان درانی 32795 ووٹ لے کر حلقہ پی کے 90 سے ایم پی اے منتخب ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ اکرم خان درانی کو 25 جولائی کے انتخابات کے روز 173 ووٹوں کی برتری حاصل تھی تاہم پی ٹی آئی کے امیدوار ملک عدنان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

The post ووٹوں کی دوبارہ گنتی، اکرم خان درانی صرف 28ووٹوں کی برتری سے جیت گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں لڑائی کی خبروں کا ڈراپ سین، دونوں رہنماؤں نے ملکر ایسا کام کردکھایا کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

اسلام آباد (این این آئی)جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں لڑائی کی خبروں کا ڈراپ سین، دونوں رہنماؤں نے ملکر ایسا کام کردکھایا کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا،تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں سرد مہری کی خبریں دم توڑ گئیں۔بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کے ہمراہ دونوں رہنماؤں نے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوکر

میڈیا سے گفتگو کی اور باہمی اختلافات کے تاثر کو دور کرنے کی کوشش کی ۔شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ایک ساتھ صحافیوں سے گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دئیے ۔پرویز خٹک نے بھی پارٹی میں گروپنگ کی تردید کی اور کہا کہ وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے کوئی گروپننگ نہیں ہورہی ہے،میں میڈیا میں پھیلائی جارہی تمام باتوں کی تردیدکرتا ہوں

The post جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں لڑائی کی خبروں کا ڈراپ سین، دونوں رہنماؤں نے ملکر ایسا کام کردکھایا کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افغانستان میں حالات خراب ہوگئے،بم دھماکے اور سرکاری عمارت پر مسلح افراد کے حملے ،درجنوں ملازمین یرغمال،درجنوں ہلاک و زخمی

کوہاٹ؍جلال آباد(این این آئی) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے اور سرکاری عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں 19افغان شہری جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں مسلح حملہ آوروں نے محکمہ مہاجرین کی عمارت کے باہر یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے کرنے کے بعد سرکاری دفتر پردھاوا بول دیا اور درجنوں ملازمین کو یرغمال بنالیاتاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے

کم از کم 8 ملازمین اور شہری جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق سپیشل سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں دو نوں حملہ آوربھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روزمقامی قت کے مطابق تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ایک کار میں تین مسلح افراد آئے جن میں ایک نے خود کو دھماکہ سے اْڑادیا جبکہ باقی دو فائرنگ کرتے ہوئے د فتر میں داخل ہوئے جس کے چند منٹ بعد کھڑی کی گئی کار میں بھی دھماکہ ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپیشل سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے عمارت کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کو فائرنگ کے تبادلہ میں ماردیا ۔صوبائی ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے مطابق حملہ کے وقت دفتر میں این جی او کا اجلاس جاری تھا تاہم این جی او کے سربراہ سمیت کئی دیگر افراد کو بحفاظت باہر لایا گیا ۔بتایا جاتاہے کہ حملہ آوروں کا ہدف محکمہ مہاجرین کی عمارت کے اندر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (UNHCR)کا دفتر تھا ۔ صوبائی کونسل کے ممبرسہراب قادری کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے 8 یرغمالی ملازمین ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ حکام نے 6 کی ہلاکت اور14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر مغربی صوبہ فراہ میں مسافر بس روڈ سائیڈ پر نصب بم سے ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت 11مسافر جاں بحق اور 31 دیگر زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی پولیس ترجمان محب اللہ کے حوالے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق چار بجے ضلع بالا بالوک کی حدود میں پیش آیا

جب ہرات سے کابل جانے والی مسافر سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس مکمل طورپر تباہ گئی۔ دریں اثناء طالبان نے پکتیا کے شہر گردیز سے کابل جانے والی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے 22 افغان شہریوں کو اغواء کرلیا۔ پولیس سربراہ محمد مندوزئی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے عام شہریوں کو افغان حکومت کے ساتھ روابط رکھنے کے شبہ میں اغواء کرلیا ہے۔

The post افغانستان میں حالات خراب ہوگئے،بم دھماکے اور سرکاری عمارت پر مسلح افراد کے حملے ،درجنوں ملازمین یرغمال،درجنوں ہلاک و زخمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نگران حکومت کاسرکاری ملازمین کے خزانے پر بوجھ بننے والے الاؤنس ختم کرنے کا فیصلہ،کھلبلی مچ گئی

نگران حکومت کاسرکاری ملازمین کے خزانے پر بوجھ بننے والے الاؤنس ختم کرنے کا فیصلہ،کھلبلی مچ گئی لاہور( این این آئی)پنجاب کی نگران حکومت نے خزانے پر بوجھ بننے والے الاؤنس کو ختم کرنے کی تجویز دیدی،

ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات 700افسران اور ملازمین کا 50فیصد خصوصی الاؤنس ختم کرنے سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب سے رائے طلب کر لی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات 700افسران اور ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ 50فیصد خصوصی سی ایم الاؤنس دیا جارہا ہے ۔ نگران حکومت نے اس الاؤنس کو ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کی رائے جاننے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے اور وہاں سے رائے آنے کے بعد اس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ نگران حکومت کی جانب سے الاؤنس ختم کرنے پر سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے اور شدید تشویش پائی جاتی ہے، توقع کی جارہی ہے کہ نگران حکومت خود تو اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرپائے گی لیکن آئندہ آنے والی حکومت کیلئے سمری تیارکرلی جائے گی اور اس بارے میں حتمی فیصلہ منتخب حکومت ہی کرے گی۔توقع کی جارہی ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت بنی تو وہ یہ الاؤنس ختم کردے گی۔

The post نگران حکومت کاسرکاری ملازمین کے خزانے پر بوجھ بننے والے الاؤنس ختم کرنے کا فیصلہ،کھلبلی مچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ،حلف برداری کہاں ہوگی؟ ایوان صدر کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے آئندہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق

وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف میں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا تقریب ایوان صدر کے علاوہ کہیں باہر نہیں ہوگی۔

The post عمران خان کی اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ،حلف برداری کہاں ہوگی؟ ایوان صدر کا ردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آپ کے اس بیان کا مطلب کیاہے؟ وضاحت دیں،امریکہ بھی ایسا ہی سمجھتا ہے،مولانا فضل الرحمان نے جنرل قمر باجوہ سے جواب طلب کرلیا، دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہے آرمی چیف کی دشمن کو ووٹ سے شکست دینے کا مطلب کیا،فوج اس بیان کی وضاحت کرے کہ کون دشمن ہے؟ امریکہ بھی مذہبی جماعتوں کو پاکستان کا دشمن سمجھتا ہے،سپہ سالار اپنے بیان کی تصدیق کریں کہ کس کو شکست دیں ہیں،آرمی چیف اپنے بیان کے ذریعے الیکشن میں فریق ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کریں۔ہفتہ کو اسلام آباد میں ایم ایم اے کی مشاورتی اجلاس کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹبلشمنٹ کھلے دل سے مداخلت کو تسلیم کرے،اس طرح کے اقدامات سے عوام اور فوج کے مابین دوریاں بڑھیں گی۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ الیکشن کمیشن بار بار اصرار کر رہا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے ہیں جبکہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے،پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے اکثریت ملی ہے،ان کے پاس حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ تعداد ہی نہیں اس لئے پی ٹی آئی اپنے حد میں رہے۔سربراہ ایم ایم اے نے کہا کہ ایم ایم اے متحد ہیں،اختلافات کی باتیں محض پروپیگنڈا ہے، ان افواہوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،تمام امور اتفاق رائے سے طے پارہے ہیں اور پا چکے ہیں،ایم ایم اے کے اندر اور باہر کی دینی جماعتوں نے انتخابات میں 50لاکھ سے زائد ووٹ لیے،اس سے پاکستان میں دینی جماعتوں کی مضبوط جڑوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،جو کل تک ہارس ٹریڈنگ کو گالی دیتے تھے آج اسی کو چاٹ رہی ہے،آل پارٹیز کانفرنس کے بعد متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ حلقے کھلوانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام حلقے کھول کر انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو آئین کی غلط تشریح سے روکے،

احتجاج ہمارا حق ہے کارکن روزانہ ہر حلقے میں احتجاج جاری رکھیں۔فضل الرحمن کا حکومت بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جو لوگ دھاندلی کے ذریعے ایوان میں پہنچیں ہیں وہ حکومت بنا سکتے ہیں تو جو لوگ بغیر دھاندلی اوراپنی محنت کے ذریعے ایوان میں پہنچیں ہیں ان کو بھی حکومت بنانے کا حق ملنا چاہیے۔انہوں کا حلف اٹھانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ حلف کیوں اٹھائے رہے ہیں یہ واضح ہونی چاہئے۔

The post آپ کے اس بیان کا مطلب کیاہے؟ وضاحت دیں،امریکہ بھی ایسا ہی سمجھتا ہے،مولانا فضل الرحمان نے جنرل قمر باجوہ سے جواب طلب کرلیا، دھماکہ خیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’کل کا ڈاکو آج کا بھائی ،پرویز الٰہی پرویز الٰہی‘‘ عمران خان کے ماضی میں پرویز الٰہی کو ڈاکو کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،کھلاڑی شرمندہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ’’کل کا ڈاکو آج کا بھائی ،پرویز الٰہی پرویز الٰہی‘‘ ہمیں ایسی حکومت کی خواہش نہیں جس میں خریدوفروخت ہو۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ ’’کل کا ڈاکو آج کا بھائی ،پرویز الٰہی پرویز الٰہی‘‘، عمران خان بڑی خوشی سے پی ٹی پر آ کر کہہ رہا ہے

کہ وہ خاتون جو پانچ بچوں کی ماں ہے کہ وہ خاتون اول بن چکی ہے،میں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے ،میری درخواست چیف الیکشن کمشنر کے پاس پڑی ہے، جس کا حق بنتا ہے کہ قانون کے اندر اس کی گنتی نہیں کی جا رہی، میں نے درخواست دی ہے کہ آر او آفس کے اندر باہر کے کیمروں کی فوٹیج منگوا لیں، ہمیں ایسی کسی حکومت کی خواہش نہیں جس میں خریدوفروخت ہو۔

The post ’’کل کا ڈاکو آج کا بھائی ،پرویز الٰہی پرویز الٰہی‘‘ عمران خان کے ماضی میں پرویز الٰہی کو ڈاکو کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،کھلاڑی شرمندہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور اکرم خان درانی کو بڑی خوشخبری ، قومی اسمبلی میں انٹری کا موقع مل گیا

شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور اکرم خان درانی کو بڑی خوشخبری ، قومی اسمبلی میں انٹری کا موقع مل گیا اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کی 4 نشستیں چھوڑنا ہوں گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور دیگر 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35 اور کراچی کی نشست این اے 243 سے کامیاب ہوئے تھے۔عمران خان نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لاہور میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، بنوں میں جے یو آئی (ف) کے اکرم درانی اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رضا علی عابدی کو شکست دی تھی۔یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

The post شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور اکرم خان درانی کو بڑی خوشخبری ، قومی اسمبلی میں انٹری کا موقع مل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صرف اتوار۔۔۔ہفتے کے دن کی چھٹی ختم، تحریک انصاف حکومت میں آنے کے فوراً بعد کیا کرنے والی ہے؟سوشل میڈیاپر چلنے والی خبروں کا ڈراپ سین، اسد عمر نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)صرف اتوار۔۔۔ہفتے کے دن کی چھٹی ختم، تحریک انصاف حکومت میں آنے کے فوراً بعد کیا کرنے والی ہے؟سوشل میڈیاپر چلنے والی خبروں کا ڈراپ سین، اسد عمر نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے کی اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اسد عمر وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد بینکنگ سیکٹر اور بعض ایسے حکومتی ادارے جہاں ہفتے کے روز تعطیل ہوتی ہے اسے ختم کردیں گے۔اسد عمر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تردید کی اور کہا کہ کسی دن کی چھٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

The post صرف اتوار۔۔۔ہفتے کے دن کی چھٹی ختم، تحریک انصاف حکومت میں آنے کے فوراً بعد کیا کرنے والی ہے؟سوشل میڈیاپر چلنے والی خبروں کا ڈراپ سین، اسد عمر نے دھماکہ خیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کون؟پرویز خٹک دستبردار،بڑا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کون؟پرویز خٹک دستبردار،بڑا اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان جس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنائیں گے وہ مجھے قبول ہوگا،

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان امریکہ سے بھی وزیراعلیٰ لے آئیں تو تب بھی وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، پارٹی جو سیٹ مجھے چھوڑنے کا کہے گی وہ میں چھوڑ دوں گاواضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کااجلاس طلب کیاتھا۔ سپیکر ہاؤس پشاورمیں نومنتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے غیر رسمی اجلاس ہواتھاجس کے بعدخیبر پختونخوا میں میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ پیدا ہو گیاتھا۔ذرائع کیمطابق پرویز خٹک نے بغیر اجازت کے سپیکر ہاؤس میں نو منتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس بلایا ۔ جس میں تیس سے زائدنو منتخب اراکین نے شرکت کی۔تاہم وزیر اعلی کے عہدے کیلئے امیداوار عاطف خان سمیت کئی دیگر اراکین نے شرکت نہیں کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں اور وزارتوں کا فیصلہ عمران خان خود کرینگے ۔انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہے، وزارت اعلی کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے ، ہمارے ایم پی ایز میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا، ایم پی ایز کا تعارفی اجلاس تھا۔

The post خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کون؟پرویز خٹک دستبردار،بڑا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا پانی ڈیم بناکر روکنے والا بھارت خودہی پانی میں ڈوب گیا،درجنوں ہلاک،ہر طرف پانی ہی پانی،ایمرجنسی نافذ

نیو دہلی (این این آئی) شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف واقعات کے دوران اب تک 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سیلاب کے باعث سڑکیں اور شاہرائیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال میں جمع ہونے والے گندے پانی میں مچھلیاں بھی تیر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے بیشتر علاقوں میں اِن دنوں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور سڑکوں اور شاہراہوں سمیت گھروں، کاروباری مراکز اور ہسپتالوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے نالاندا میڈیکل کالج ہسپتال میں سیلابی پانی انتہائی نگہداشت وارڈ تک آگیا اور گندے پانی میں مچھلیاں بھی تیرتی ہوئیں دکھائی دے رہی ہیں۔پانی اتنا زیادہ تھا کہ مریضوں کے تیماردار بھی پاؤں اوپر کرکے بیڈ پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کالج ہسپتال کے پرنسپل سترام پرساد نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث ہسپتال کی پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گراؤنڈ فلور تک پانی داخل ہوگیا۔سیلاب کے باعث تقریباً 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں شدید بارشوں کے باعث رواں برس مئی سے اب تک 545 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

The post پاکستان کا پانی ڈیم بناکر روکنے والا بھارت خودہی پانی میں ڈوب گیا،درجنوں ہلاک،ہر طرف پانی ہی پانی،ایمرجنسی نافذ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی ،کس کس کو تبدیل کیاجارہاہے؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد(این این آئی)نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کی طرف سے اپنی صوابدید پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز مستعفی ہو جاتے ہیں ٗ سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کو آئندہ ہفتے نئی حکومت آنے سے قبل اخلاقی طور مستعفی ہوجانا چاہیے تھا تاہم ابھی تک کسی سفیر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کی باگ ڈور نئی حکومت کے ہاتھ آتے ہی 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے، جن سفرا کو تبدیل کا جائیگا ان میں سرفہرست چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد ہیں جو دو بار توسیع لے چکے ہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی سفیر تعینات ہیں۔ممکنہ طور پر جن دیگر سفرا کو تبدیل کی جائے گا ان میں سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق، کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم، دبئی میں قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) جاوید حسن، برونائی میں میجر جنرل (ر) طارق رشید خان، ہوانا میں کامران شفیع اور سربیا میں سفیر اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ عادل گیلانی شامل ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے جن میں سری لنکا میں میجر جنرل (ر) شاہد حشمت، شام میں ائیر مارشل (ر) راشد کمال ، لیبیا میں میجر جنرل (ر) ساجد اقبال ، اردن میں میجر جنرل (ر) جنید رحمت، مراکش میں سفیر نادر چوہدری اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی نان کئیر ڈپلومیٹ ہیں۔

The post نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی ،کس کس کو تبدیل کیاجارہاہے؟ نام سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آزاد امیدوار مانگو گے خرید لیں گے‘‘،‘‘گاڑی کی ڈگی میں سے تین آزاد امیدوار نکال لینا ‘‘جہانگیر ترین کے ’’کارنامے‘‘مثال بن گئے ،دلچسپ تبصرے

لاہور( این این آئی )پاکستانی سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین کے بارے میں میمیز پر لکھے تبصرے ان دنوں بہت مقبول ہو رہے ہیں ۔ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہیں جنہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔مگر اس کے باوجود جہانگیر ترین تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے اب تک عمران خان کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں اور ان میں بہت بار وہ مختلف آزاد امیدواروں کے ساتھ بھی نظر آئے

جنہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل کرانے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ان سب کا سلسلہ جہانگیر ترین کے پرائیویٹ جیٹ کی تصویر سے شروع ہوا جس میں کچھ آزاد امیدوار سوار تھے اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور گف بنانے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر میں عمران اور جہانگیر ساتھ بیٹھے ہیں اور اس تصویر پر سوشل میڈیا میں لکھنے والے نے عمران خان کی جانب سے لکھا ’’ جہانگیر ترین کل مجھے فون کر کے کہتا خان صاحب آپ بھی آزاد امیدوار ہیں‘‘۔جہانگیر خان کی پرجوش تقریر کی تصویر پر لکھا ہے ’’ دودھ مانگو گے کھیر دیں گے ، آزاد امیدوار مانگو گے خرید لیں گے‘‘۔ایک تصویر میں جہانگیر خان ترین چمچاتی ہوئی گاڑی سے باہر نکل رہے ہیں اور ساتھ کھڑے ایک شخص سے کہہ رہے ہیں ‘‘گاڑی کی ڈگی میں سے تین آزاد امیدوار نکال لینا ‘‘۔جہانگیر خان ترین اور عبد العلیم اپنے جیٹ طیارے میں آزاد امیدواروں کے ہمراہ موجود ہیں اور ان میں سے ایک امیدوار سویا ہوا ہے اس تصویر پر تبصرے کے طور پر لکھا ہے ’’جہانگیر خان ترین آزاد امیدواروں کو پرانے پاکستان سے نکالنے کیلئے ریسکیو کر رہے ہیں۔ایک اور تصویر میں جہانگیر خان ایک شخص سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور اسے پوچھتے ہیں

’’ کیا آپ پنجاب سے آزاد امیدوا رہیں ، جس کے جواب میں وہ شخص جواب دیتا ہے میں کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی ہوں مجھے تو بخش دیں ‘‘۔ایک تصویر میں جہانگیر خان ترین کو ناسا کے لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے اور اس پر تبصرے میں لکھا ہے ’’ ناسا نے اعلان کیا ہے آزاد امیدوار مریخ پر ملا ہے ،پانچ منٹ بعد جہانگیر خان ترین وہاں پہنچا ہوا تھا‘‘۔ایک تصویر میں جہانگیر ترین کھیتوں میں فصلوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور اس تصویر پر تبصرے کے طور پر لکھا ہے ’’ ایتھے چیک کرو کوئی آزاد امیدوار ہے ؟‘‘۔

The post آزاد امیدوار مانگو گے خرید لیں گے‘‘،‘‘گاڑی کی ڈگی میں سے تین آزاد امیدوار نکال لینا ‘‘جہانگیر ترین کے ’’کارنامے‘‘مثال بن گئے ،دلچسپ تبصرے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جہانگیر ترین یہ کیا کررہے ہیں؟ ،نئے پاکستان کا نعرہ لگانیوالوں کو ایسا زیب دیتا ہے،حمزہ شہبازکے صبر کا پیمانہ لبریز،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب میں (ن) لیگ اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور اس کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے ،جہانگیر خان ترین کے جہاز میں آزاد امیدواروں کو بنی گالا لیجایا جارہا ہے اور بولی لگائی جارہی ہے ،ماضی میں ایسی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن کیا نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو ایسا کرنا زیب دیتا ہے ۔ سینئر صحافی پرویز بشیر کی والدہ کے انتقال پر

اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ انتخابات پر تحفظات اور دھاندلی کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت آگے بڑھے ۔ 35حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کا مارجن جیتنے والے ووٹوںں سے زیادہ ہے اور ان میں سے 24حلقے پنجاب میں ہے ۔پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ (ن) لیگ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے لیکن آزاد امیدواروں کو جہانگیر خان ترین کے جہاز میں بھر بھر کر بنی گالا لیجایا جارہا ہے اور ان کی بولی لگائی جارہی ہے۔ پیسے کی سیاست ہو رہی ہے اور ضمیر کو خریدا جارہاہے ۔ ماضی میں جس کسی بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن کیا نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو ایسا کرنا زیب دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں خیبر پختوانخواہ میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنا سکتی تھی لیکن نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی ہے اور اس کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ۔عمران نیازی کے ہر اقدام کو قوم دیکھ رہی ہے انہیں باتوں سے آگے بڑھ کر عمل بھی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں اکثریتی پارٹی ہے اور اس کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے ۔ ہم جمہوری پارٹی ہیں اور ہم اپنا پورا زور لگائیں گے او ر بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے اس سوال کہ جواب کہ (ن) لیگ کو کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہے کہ جواب میں کہا کہ پہلے جہانگیر خان ترین سے پوچھیں انہوں نے آزاد امیدواروں کو کتنے پیسے دئیے ہیں۔

The post جہانگیر ترین یہ کیا کررہے ہیں؟ ،نئے پاکستان کا نعرہ لگانیوالوں کو ایسا زیب دیتا ہے،حمزہ شہبازکے صبر کا پیمانہ لبریز،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ،قیمت مزیدگرنے کے خوف سے ڈالر بیچنے والے پچھتانے لگے، حیرت انگیز صورتحال

کراچی (این این آئی)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا اورمنگل کوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں اضافہ اہوا البتہ قیمت فروخت میں کمی ہوئی ۔ دیگر کرنسیوں میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اورسعودی ریال کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیاجب کہ یو اے ای درہم کی قدر میں ملا جلا رجحان اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔

زرائع کے مطابق کرنسی ڈیلرز نے الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد قیمت خرید میں نمایاں کمی کرکے بڑے پیمانے پر ڈالر کی خریداری کی اور قیمت فروخت کو اس کے مقابلے میں اس تناسب سے کم نہیں کیا اور اب قیمت خرید کو بڑھا کر قیمت فروخت میں معمولی کمی کے زریعے ایک بار پھر کرنسی مارکیٹ کو اپنے کنٹرول میں لینا شروع کردیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو انٹر بینک ٹریڈنگ تعطیل کے پیش نظر اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز نے قیمت خرید گرا کر شہریوں کو مزید ڈالر گرنے سے ڈرا کر سستے ڈالر خریدے اور وہ پیر کو انٹر بینک میں بھی اسی تناسب سے ڈالر گرنے کی توقع کررہے تھے لیکن انٹر بینک میں اس طرح کمی نہیں ہوئی جس کے بعد منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ رک گیا اورفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں40پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.80روپے سے بڑھ کر124.20روپے اور قیمت فروخت124.40روپے سے بڑھ کر124.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی

ڈالر کی قیمت خرید میں3.50روپے کا اضافہ ہوا جب کہ قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے سے بڑھ کر121.50روپے اورقیمت فروخت123.00روپے سے گھٹ کر122.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قدر میں ایک روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں2.50روپے اور قیمت فروخت میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس کے نتیجے میں

بالترتیب یوروکی قیمت خرید129.50روپے سے بڑھ کر131.50روپے اور قیمت فروخت141.00روپے سے بڑھ کر142روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید145.50روپے سے بڑھ کر148روپے اور قیمت فروخت158.00روپے سے بڑھ کر159روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں25پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں1روپے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.75روپے سے بڑھ کر30روپے اورقیمت فروخت32.25روپے سے بڑھ کر32.50روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید30.00روپے سے بڑھ کر31روپے اورقیمت فروخت33.00روپے سے گھٹ کر32.25روپے ہوگئی۔البتہ چینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.90روپے مستحکم رہی۔

The post ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ،قیمت مزیدگرنے کے خوف سے ڈالر بیچنے والے پچھتانے لگے، حیرت انگیز صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اب اگر نئی گاڑی خریدنا ہے تو پہلے یہ کام کرنا ہوگا،پاکستانیوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی، نئے قانون پر عملدرآمد شروع،دھماکہ خیز احکامات جاری، خریدار ششدر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اب اگر نئی گاڑی خریدنا ہے تو پہلے یہ کام کرنا ہوگا،پاکستانیوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی، نئے قانون پر عملدرآمد شروع،دھماکہ خیز احکامات جاری، خریدار ششدر، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نادہندہ افراد کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ((ایف بی آر)) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم جولائی 2018ء سے ہی اس پابندی کا اطلاق ہو گا

جس کے تحت کوئی بھی ٹیکس نادہندہ پاکستان میں تیار کی گئی یا امپورٹ کی گئی نئی گاڑیاں نہیں خرید سکے گا۔اب ٹیکس نادہندگان 800سی سی اور اس سے نچلی گاڑیاں بھی نہیں خرید سکیں گے نئے قانون فنانس ایکٹ 2018ء کے تحت ٹیکس نادہندگان کو پاکستان میں تیار کی جانیوالی یا امپورٹ کی جانیوالی تمام نئی گاڑیوں کی خریداری سے روک دیاگیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، فنانس ایکٹ 2018ء کے تحت پاکستان میں تیار کی گئی یا پھر امپورٹ کی جانے والی تمام گاڑیوں کیلئے بکنگ ، خریداری سمیت رجسٹریشن کو بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے یا کار ساز کمپنی کی جانب سے تب تک منظور نہیں کیا جائے گا جب تک خریدار ٹیکس نادہندہ ہو گا۔نئے قانون پر عملدرآمدکی وجہ سے کار ساز اداروں، ڈیلرز سمیت ٹیکس نادہندگان میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، یہ قانون حکومت کی جانب سے ٹیکس پیئرز کی تعداد کو بڑھانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے ۔دریں اثناء ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بہتر ہوتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے سستا ہوگیا ٗ

دوسری جانب سے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بائیک ساز کمپنی ایلٹس ہْنڈا نے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کیا کہ ان کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 600 روپے سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ٗ ہْنڈا کی سی بی 150 کی نئی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی، سی ڈی 70 کی قیمت 64 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 65 ہزار 5 سو ہوگئی ہے۔اسی طرح ایٹلس ہْنڈا کی 100 سی سی موٹر بائیک کی

نئی قیمت 89 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 90 ہزار 9 سو جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 9 سو ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایٹلس ہْنڈا کی جانب سے روں برس تیسری مرتبہ اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بائیک ساز کمپنی نے جنوری میں 5 سو سے ایک ہزار روپے جبکہ اپریل میں 5 سو سے 3 ہزار روپے قیمت میں اضافہ کیا تھا ٗروپے کی گرتی ہوئی قدر اور مہنگے ہوتے

مٹیریل کی وجہ سے چینی کمپنیوں سمیت سپر پاور بائیک بنانے والی این اے آٹو انڈسٹریز نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔این اے آٹو انڈسٹریز نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے جبکہ چینی کمپنیوں نے قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا تھا ٗیونیک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ڈی ایک موٹرز لمیٹڈ نے 70 سے 125 سی سی موٹر بائیکس کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیا،

ان تمام اضافی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا ٗدوسری جانب کار بنانے والی کمپنیوں نے بھی ایک فیصد اضافی درآمدات ڈیوٹی اور روپی کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ٗرواں برس جولائی میں ایٹلس ہْنڈا کارز پاکستان نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا تھاجبکہ اس سے قبل کمپنی نے جنوری میں 50 سے 60 ہزار روپے اور

مارچ میں 20 سے ایک لاکھ روپے پہلے ہی اضافہ کردیا تھا ٗاس کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی نے بھی رواں برس تین مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے ٗدوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے باوجود ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے کم ہوگئی ہے ٗاوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی بہتر ہوتی قدر کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی 21 جولائی سے بدستور جاری ہے ٗ21 جولائی سے اب تک ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 5 سو 50 روپے اور 4 ہزار 7 سو 58 روپے کمی ہوئی ہے۔

The post اب اگر نئی گاڑی خریدنا ہے تو پہلے یہ کام کرنا ہوگا،پاکستانیوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی، نئے قانون پر عملدرآمد شروع،دھماکہ خیز احکامات جاری، خریدار ششدر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک ریاض نے دِل جیت لئے ،سانحہ مستونگ میں کے متاثرین کیلئے خطیر رقم دینے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)ملک ریاض نے دِل جیت لئے ،سانحہ مستونگ میں کے متاثرین کیلئے خطیر رقم دینے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاو ¿ن ملک ریاض نے سانحہ مستونگ کے متاثرین کیلئے 10کروڑروپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا ہے، متاثرین سانحہ مستونگ کے لئے خطیر رقم عطیہ دینے پر نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملک ریاض کا ٹیلی فون پرشکریہ ادا کیاانہوںنے کہا کہ ملک ریاض کا خطیررقم عطیہ کرنا انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال ہے

ان کا اقدام قابل تعریف ہے اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کی جانب سے عطیہ کردہ رقم متاثرین سانحہ مستونگ میں تقسیم کی جائے گی، واضح رہے کہ عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران ملک میں دہشت گردی کے سنگین واقعات رونما ہوئے تھے ان میں سے ایک سانحہ مستونگ بھی تھا جس میں بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئی تھیں اس سانحہ میں بی اے پی کے رہنما سراج رئیسانی سمیت 128افراد شہید جبکہ دوسو سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے ۔

The post ملک ریاض نے دِل جیت لئے ،سانحہ مستونگ میں کے متاثرین کیلئے خطیر رقم دینے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فیصلے کی گھڑی آگئی،عام انتخابات 2018 کیلئے ریٹرننگ آفیسرزنے فارم 49 پر حتمی سرکاری نتائج مرتب کر لئے،7، 8 اور 9اگست کو کیا ہونیوالا ہے؟الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

ا سلام آباد (این این آئی)میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اخراجات کے گوشوارے موصول ہونے پرجاری ہوگا۔الیکشن کمیشن نے 4 اگست تک انتخابی گوشوارے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 4اگست تک اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نوٹیفکیشن روک لیاجائے گا۔نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو3 دن کے اندراندر کسی سیاسی جماعت کا حصہ

بننا ہوگا،7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے جس کے بعد اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور پھروزیراعظم کا چناؤ کریں گے۔

The post فیصلے کی گھڑی آگئی،عام انتخابات 2018 کیلئے ریٹرننگ آفیسرزنے فارم 49 پر حتمی سرکاری نتائج مرتب کر لئے،7، 8 اور 9اگست کو کیا ہونیوالا ہے؟الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکہ پاکستان دشمنی سے باز نہ آیا،آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کی غلطی نہ کرے ،پاکستان اس رقم کے ساتھ کیا کرے گا؟عالمی ادارے کو خبردار کردیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ امریکا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دینے کے معاملے کاباریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں اہم شراکت دار ہے اور اس وقت اسے معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے بیل آؤٹ کی سخت ضرورت ہے۔امریکی ٹی وی سی این بی سی

کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہکوئی غلطی نہ کریں ہم دیکھ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کیا کرتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی مفادات کے تعاون کے معاملات کو خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہاکہ چینی بونڈ رکھنے والوں اور خود چین کو قرضوں کی واپسی کے لیے آئی ایم ایف ٹیکس ڈالر استعمال نہیں ہوں گے ، خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ امریکی ڈالر سے منسلک ہے۔

The post امریکہ پاکستان دشمنی سے باز نہ آیا،آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کی غلطی نہ کرے ،پاکستان اس رقم کے ساتھ کیا کرے گا؟عالمی ادارے کو خبردار کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا، بھارتی میڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا، بھارتی میڈیا اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کی تقریب حلف برادری میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنے پر غور شروع کر دیا ۔

بھارتی میڈیا نے تحریک انصاف کے رہنما کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدہ کا حلف اْٹھانے کی تقریب میں سارک ممالک کےدیگر سربراہان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اس معاملے پر ابھی کور کمیٹی میں بحث جاری ہے۔ امید ہے کور کمیٹی جلد ہی اس پر فیصلہ کرلے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو بھی سارک ممالک کے دیگر سربراہان کی طرح مدعو کیا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے کور کمیٹی متفق ہونے کے بعد وزارت خارجہ سے بھی مشاورت کرے گی۔واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی جس پر بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو فون کرکے مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ عمران خان نے 11 اگست 2018 کو حلف اْٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

The post بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا، بھارتی میڈیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس ،سپریم جوڈیشل کونسل نے بڑا فیصلہ سنادیا، دھماکہ خیز احکامات جاری

اسلام آباد(این این آئی)سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے کارروائی روکنے کی

درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا گزشتہ روز کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں، عدالت ہماری درخواست کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی روک دے۔جوڈیشل کونسل نے کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے دیں پھر آپ کی درخواست کو دیکھ لیں گے، اگر اس پر رجسٹرار کو اعتراض نہ ہو تو ایک آدھ دن میں سماعت کے لیے لگا دیں گے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تین درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اعلی عدلیہ کے بعض ججز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات مانگی تھیں جنہوں نے سرکاری رہائشگاہوں کے ساتھ ساتھ اپنے نجی گھروں کو بھی سرکاری رہائشگاہ قرار دیا ہوا ہے۔ ساتھ ہی وہ سرکاری خزانے سے ان گھروں کی دیکھ بھال کے لیے ہزاروں روپے کا الاؤنس بھی لے رہے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام ہے کہ انھوں نے اسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور مختص کردہ بجٹ سے زیادہ رقم خرچ کرائی۔

The post جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس ،سپریم جوڈیشل کونسل نے بڑا فیصلہ سنادیا، دھماکہ خیز احکامات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سونے کی قیمتوں میں دھماکہ خیز کمی،موٹرسائیکل اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں،قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کردیاگیا

کراچی (این این آئی)ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بہتر ہوتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے سستا ہوگیا ٗ دوسری جانب سے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بائیک ساز کمپنی ایلٹس ہْنڈا نے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کیا کہ ان کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 600 روپے سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ٗ ہْنڈا کی سی بی 150 کی

نئی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی، سی ڈی 70 کی قیمت 64 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 65 ہزار 5 سو ہوگئی ہے۔اسی طرح ایٹلس ہْنڈا کی 100 سی سی موٹر بائیک کی نئی قیمت 89 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 90 ہزار 9 سو جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 9 سو ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایٹلس ہْنڈا کی جانب سے روں برس تیسری مرتبہ اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بائیک ساز کمپنی نے جنوری میں 5 سو سے ایک ہزار روپے جبکہ اپریل میں 5 سو سے 3 ہزار روپے قیمت میں اضافہ کیا تھا ٗروپے کی گرتی ہوئی قدر اور مہنگے ہوتے مٹیریل کی وجہ سے چینی کمپنیوں سمیت سپر پاور بائیک بنانے والی این اے آٹو انڈسٹریز نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔این اے آٹو انڈسٹریز نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے جبکہ چینی کمپنیوں نے قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا تھا ٗیونیک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ڈی ایک موٹرز لمیٹڈ نے 70 سے 125 سی سی موٹر بائیکس کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیا، ان تمام اضافی قیمتوں کا اطلاق

یکم اگست سے ہوگا ٗدوسری جانب کار بنانے والی کمپنیوں نے بھی ایک فیصد اضافی درآمدات ڈیوٹی اور روپی کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ٗرواں برس جولائی میں ایٹلس ہْنڈا کارز پاکستان نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا تھاجبکہ اس سے قبل کمپنی نے جنوری میں 50 سے 60 ہزار روپے اور مارچ میں 20 سے ایک لاکھ روپے پہلے ہی اضافہ کردیا تھا

ٗاس کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی نے بھی رواں برس تین مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے ٗدوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے باوجود ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے کم ہوگئی ہے ٗاوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی بہتر ہوتی قدر کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی 21 جولائی سے بدستور جاری ہے ٗ21 جولائی سے اب تک ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 5 سو 50 روپے اور 4 ہزار 7 سو 58 روپے کمی ہوئی ہے۔

The post سونے کی قیمتوں میں دھماکہ خیز کمی،موٹرسائیکل اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں،قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اعلیٰ فوجی افسران کی دوہری شہریت، کئی حساس دفاتر میں بھی دوہری شہریت کے حامل افسران موجود ،چونکا دینے والے انکشافات، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں سیکریٹری دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) بدھ کو ذاتی حیثیت اورفوج میں دہری شہریت کے حامل افراد سے متعلق جواب بھی طلب کرلیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ

کئی افسروں نے تاحال اپنی دوہری شہریت چھپائی ہوئی ہے، اور ان شخصیات کے خلاف کارروائی ہوگی۔چیئر مین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عثمان مبین نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کی ایک ہزار ایک سو 16 افسر غیر ملکی یا دوہری شہریت رکھتے ہیں جبکہ ایک ہزار 2 سو 49 افسران کی بیگمات غیر ملکی یا دوہری شہریت کی حامل ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا دوہری شہریت رکھنا قانونی طور پر کوئی جرم نہیں انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت والے افراد رکنِ پارلیمنٹ نہیں بن سکتے جبکہ سرکاری افسر کے حوالے سے دوہری شہری کا قانون خاموش ہے، تو کیا اس میں ارکان اسمبلی سے تعصب تو نہیں برتا جا رہا؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کئی حساس دفاتر میں بھی دوہری شہریت کے حامل افسر موجود ہیں، کئی ججز بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پاک فوج کے حوالے سے بھی تفصیلات لیں گے اور تفصیلات لے کر معاملہ حکومت کو بھجوایا جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کئی سرکاری افسر تو پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں، تاہم اب عدالتی معاون کو فیصلہ کرنا ہے کہ یہ معاملہ عدالت نے دیکھنا ہے یا پھر حکومت کو بھجوایا جائے۔عدالت معاون نے عدالت کو بتایا

کہ 19 ممالک کی دوہری شہریت بطور پاکستانی رکھنے کی اجازت ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا دوہری شہریت والوں کو بیرونِ ملک وہی حقوق حاصل ہوتے ہیں جو بطور پاکستانی حاصل ہوتے ہیں جس پر عدالت معاون نے کہا کہ انہیں حقوق کا علم نہیں ہے۔سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا دوہری شہریت والا غیر ملکی ہوگا جس پر عدالتی معاون نے بتایا کہ دوہری شہریت رکھنے والا پاکستانی شہری ہی تصور ہوگا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر چلنا ہو گا، قانون سازی اور قانون میں بہتری پارلیمنٹ کا کام ہے، قانون اپ ڈیٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ خود قانون اپ ڈیٹ کریں۔عدالتی معاون نے کہا کہ حساس عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون میں فی الحال رکن قومی اسمبلی کے لیے دوہری شہریت کی پابندی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ

کیا پاک فوج کا سربراہ بھی دوہری شہریت رکھ سکتا ہے جس پر عدالتی معاون نے بتایا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے پاک فوج میں پابندی نہیں ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ پاک فوج میں غیر ملکی کی ملازمت پر پابندی ہونی چاہیے، یہ ایک اہم ترین ادارہ ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب سٹیزن شپ ایکٹ بنا تو ملک ایٹمی طاقت نہیں تھا، اس وقت ایٹمی طاقت ہوتے تو شاید یہ قانون غیرملکی شہریت والوں پر پابندی لگاتا، ماشاء اللہ بعد میں

کسی کو ترمیم کی توفیق نہیں ہوئی، قانون سازی پارلیمنٹ نے کرنی ہے، یہ اہم معاملہ اٹھا کر شاید ہم غلط کررہے ہیں، پارلیمنٹ کو یہ کام پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا، ایک پاکستانی سفیر غیر ملکی شہری ہیں، حساس عہدے سے ریٹائر ہو کر ایک شخص متحدہ عرب امارات میں اہم عہدے پر فائز ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکہ ممکن ہے پاک فوج سے بھی دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیل لیں، یہ تفصیلات سیکرٹری دفاع کے ذریعے لیں گے،

ایک طریقہ کار یہ ہے کہ تمام تفصیلات حکومت کو بھجوائیں، مگر ایسا نہ ہو اسمبلی بل منظور کرے اور سینیٹ مسترد کردے ٗ کارگل معرکہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ممکن ہے دہری شہریت کے حوالے سے کابینہ کو تجاویز بھجوائیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ بھی سروس آف پاکستان ہے،

پاک فوج پر بھی اسی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے، کیوں نہ تمام اہم عہدوں کو بھی سروس آف پاکستان قرار دیا جائے۔ عدالتی معاون نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کہیں نوکری نہیں کر سکتا، پاکستان میں وزیراعظم اور وزرا نوکریاں کرتے ہیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

The post اعلیٰ فوجی افسران کی دوہری شہریت، کئی حساس دفاتر میں بھی دوہری شہریت کے حامل افسران موجود ،چونکا دینے والے انکشافات، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک لبیک نے اچانک انتہائی خطرناک اعلان کر دیا عمران خان کیلئے حلف اٹھانے سے پہلے ہی بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک نے عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل خطرناک اعلان کر دیا، کپتان کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی۔ نجی ٹی رپورٹ کے مطابق ملک میں 25جولائی کو منعقد ہونیوالے عام انتخابات کے بعد جیتنے والی تحریک انصاف کے علاوہ اپوزیشن بننے والی تقریباََ سبھی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے تاہم تحریک لبیک پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابی دھاندلی پر احتجاج کرے گی اور اس کیلئے

6اگست کو پہلی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔عوامی نیشنل پارٹی نے بھی انتخابی دھاندلی پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ان کے پارٹی ورکرز نے ملک بھر میں احتجاج کیا اور ریلیاں نکالی۔اسفندیار ولی کا مظاہرین کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کی پولنگ سٹیشنوں کے اندر تعینات کی مخالفت کی تھی کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ الیکشن میں فوج ملوث ہوئی تو یہ انتخابات متنازعہ ہو جائیں گے۔

The post تحریک لبیک نے اچانک انتہائی خطرناک اعلان کر دیا عمران خان کیلئے حلف اٹھانے سے پہلے ہی بڑی مشکل کھڑی ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مودی کی جانب سے عمران خان کو فون کے بعد بھارتی آرمی چیف بھی پیچھے نہ رہے،کیا کچھ کہہ ڈالا

سرینگر(آن لائن)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کی حمایت نہیں چھوڑے گا تب تک مذاکرات نہیں ہوسکتے بھارت بھی مذاکرات شروع کرنے کے حق میں ہے لیکن پاکستان کو بھارت کے اصل تحفظات کو دور کرنا ہی ہوگا تب جاکر حالات بہترہونگے بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بپن راوت نے کہا کہ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں اور ہم بھی پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے حق میں ہیں۔

لیکن پاکستان کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کشمیر میں عسکریت پسندی کی حمایت ختم نہیں کریگا اور اپنی زمین کو بھارت مخالف دہشت گردی کیلئے استعمال کرتا رہیگا تب تک مذاکرات ممکن نظر نہیں آتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے قول و فعل میں تضاد دور کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگرددوں کو کشمیر بھیجنا بند کردے تو مذاکرات کیلئے راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔

The post مودی کی جانب سے عمران خان کو فون کے بعد بھارتی آرمی چیف بھی پیچھے نہ رہے،کیا کچھ کہہ ڈالا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حنیف عباسی کو عمر قید ہونے کے بعداین اے 60کی صورتحال یکسر تبدیل جانتے ہیں اب ن لیگ کے ٹکٹ پروہاں کون الیکشن لڑیگا؟

راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی شہر اور کینٹ ایریا کی تمام نشستوں پر شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن این اے 60 کیلئے مہم کی تیاری کررہی ہے جہاں پر انتخابات ملتوی کیے گئے تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 60 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کیس میں سزا ملنے کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیئے تھے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اس حلقے سے حنیف عباسی کی بیوی مہناز عباسی کو سیٹ دیں گے اور تمام پارٹی لیڈرز اور ورکرز کو اس حلقے میں کیمپن کرنے کی ہدایت بھی دی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما بے بتایا کہ تمام پارٹی لیڈرز مہناز عباسی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے یک جان ہوگئے ہیں اور پارٹی پر صدر شہباز شریف نے بھی عباسی کے گھرکا دورہ کیا اور ان کی بیوی کو پارٹی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے ایک اور پارٹی لیڈر نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی تو مہناز عباسی کیلئے یہ الیکشن جیتنا مشکل ہوجائے گا بلکہ چوہدری تنویر کو چاہیے کہ وہ اپنے بیٹے دانیال چوہدری کو سیٹ سے الیکشن لڑنے کا موقع دیں کیونکہ انہوں نے این اے 62میں 91ہزار ووٹ لے کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشہور اور طاقت ور شخصیت کو اس سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہیے جو راولپنڈی میں پارٹی کی شکست کے بعد تمام پارٹی ورکرز و اکٹھا کرسکے اور ان میں دوبارہ جیت کا جذبہ پیدا کرسکے۔

The post حنیف عباسی کو عمر قید ہونے کے بعداین اے 60کی صورتحال یکسر تبدیل جانتے ہیں اب ن لیگ کے ٹکٹ پروہاں کون الیکشن لڑیگا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سر ویوین رچرڈز کاشاندار کامیابی پر عمران خان کو ایسا پیغام کہ آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائینگے

اسلام آباد (آن لائن)سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز نے بھی عمران خان کو پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق کپتان  کی کامیابی پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے بھی عمران خان کے نام اپنے

ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’ عمران خان ،ان کے اہلخانہ اور پارٹی ممبران کو میری جانب سے اس شاندار کاکردگی پر مبارک باد،سر ویوین رچرڈز کامزیدکہنا تھاکہ ’’عمران خان‘‘ آپ مسابقتی آدمی ہیں اور اپنے ملک اور اس میں لانے کیلئے سوچی ہوئی تبدیلیوں کو لے کر بہت فکر مند رہتے ہیں‘میں آپ کے لیے بہترین خواہشات کاا ظہار کرنے کیساتھ ساتھ خدا سے آپ کیلئے بہترین رہنمائی کا طلب گار ہوں۔

The post سر ویوین رچرڈز کاشاندار کامیابی پر عمران خان کو ایسا پیغام کہ آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پچھلی حکومت گرانا اور موجودہ حکومت بنانا کس کا مشن تھا،بڑی شخصیت کھل کر سامنے آگئی

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت گرانا اور موجودہ حکومت بنانا ان کا مشن ہے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا نام صرف عمران خان جانتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور منتخب اراکین مل کر حکومت قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ اراکین کی تعداد مکمل ہے،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے پچھلی حکومت گرانے کا کام کر رہے تھے اب نئی حکومت بنانے کا کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر بابر اعوان نے صاف کہہ دیا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کسے دینی ہے اس کا نام عمران خان ہی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

The post پچھلی حکومت گرانا اور موجودہ حکومت بنانا کس کا مشن تھا،بڑی شخصیت کھل کر سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

14سال پہلے شوہر فوت ،5بچے ہیں ،چھٹیاں کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا،سپریم کورٹ میں خاتون حالت زار بتاتے ہوئے آبدیدہ ،چیف جسٹس سے رہا نہ گیا،فوراً ایسا کام کردیا کہ آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائینگے

اسلام آباد(سی پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزارکی فیس جمع کرادی۔سپریم کورٹ میں خاتون نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبروکہا کہ14 سال پہلے شوہرانتقال کرگیا،5 بچوں کی پرورش کی ذمہ داری ہے۔

چھٹیاں کرنے پر 2014 میں ملازمت سے نکال دیاگیا تھا،اس سے پہلے سپریم کورٹ نے درخواست مستردکردی تھی۔خاتون اپنی حالت زار بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی اس کا کہناتھا کہ نظرثانی اپیل کیلئے پیسے نہیں، چیف جسٹس نے خود سے10 ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔

The post 14سال پہلے شوہر فوت ،5بچے ہیں ،چھٹیاں کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا،سپریم کورٹ میں خاتون حالت زار بتاتے ہوئے آبدیدہ ،چیف جسٹس سے رہا نہ گیا،فوراً ایسا کام کردیا کہ آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نگران حکومت نے جاتے جاتے اپنے ہی ملازمین پر بجلیاں گرادیں

لاہور(سی پی پی)نگران پنجاب حکومت نے سی ایم،گورنرہاؤس اورسول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے سپیشل الاؤنس ختم کرنے کافیصلہ کر لیاجس کے لئے سمری وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کوبھجوادی گئی ہے ۔

وزیراعلی کوبھجوائی گئی سمری کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ اٹارنی پنجاب کاسپیشل الانس بھی ختم کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ سیکرٹری خزانہ نے ملازمین کابجٹ الاؤنس بھی ختم کرنے کی سفارش کردی ہے ۔جس کے تحت ملازمین کاسپیشل الاؤنس اوراسپیشل ڈیوٹی الاؤنس ختم کردیاجائے گا۔

The post نگران حکومت نے جاتے جاتے اپنے ہی ملازمین پر بجلیاں گرادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر اعظم کا حلف اٹھانے سے پہلے عمران خان کیخلاف بڑاقدم اٹھا لیا،معاملہ ہائیکورٹ تک جا پہنچا

لاہور(سی پی پی) ہائی کورٹ میں حلف اٹھائے بغیرعمران خان کو وزیر اعظم کا دیا جانے والا پروٹوکول واپس لینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف پیش کیا گیا  ۔

عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری مراعات اور پروٹوکول کا استعمال کر رہے ہیں یہ سب عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اور وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کے احکامات جاری کرے، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیاہے۔

The post وزیر اعظم کا حلف اٹھانے سے پہلے عمران خان کیخلاف بڑاقدم اٹھا لیا،معاملہ ہائیکورٹ تک جا پہنچا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا پیٹھ پیچھے ایک اور بزدلانہ وار

ڈیرہ اسماعیل خان(سی پی پی)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پردہ خانہ شریف میں گشت کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور ناکہ بندی کرکے آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

The post خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا پیٹھ پیچھے ایک اور بزدلانہ وار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھتیجے کو بچاتےہوئے چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق، بھتیجے کا کیا بنا؟ پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتیں،پھوپھو، چچا ،تایا اور ماموں جیسے پیارے رشتوں کو متنازع بنانے والےیہ خبر ضرور پڑھیں

کراچی (آئی این پی ) گڈانی کی پہاڑی پر تصویر لیتے ہوئے پا ئو ں پھسلنے کے باعث گرنے والے نوجوان کو بچانے کی کوشش میں چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،بھتیجے کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی پھوکاڑہ بیچ کے پہاڑ پر تصاویر بناتے ہوئے نوجوان کا پا ئو ں پھسل گیا اور وہ گہرے سمندر میں جا گرا، جسے بچاتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی اعظم اچکزئی نے سمندر میں چھلانگ لگادی

ان کی کوشش سے بھتیجا محفوظ رہا جب کہ وہ خود سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔ اعظم اچکزئی باگڑھ کی ساحلی پٹی سے بر آمد ہوئی ،اعظم اچکزئی انجمن تاجران زرغون روڈ کے صدر تھے رات ہی اہلخانہ سمیت حب پہنچے تھے جو کہ حب کی قبائلی شخصیت فدا نورزئی کے مہمان تھے۔واضع رہے کہ گڈانی سمیت لسبیلہ کے تمام ساحلی پٹی پر نہانے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ ہے۔

The post بھتیجے کو بچاتےہوئے چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق، بھتیجے کا کیا بنا؟ پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتیں،پھوپھو، چچا ،تایا اور ماموں جیسے پیارے رشتوں کو متنازع بنانے والےیہ خبر ضرور پڑھیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صدر ممنون حسین کس تاریخ کو سبکدوش ہو رہے ہیں؟ نئے صدارتی انتخابات کے شیڈول کی تاریخ بھی سامنے آگئی

سلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کی سمری تیار کر لی،صوبائی اسمبلیوں کے حلف کے بعد شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کی سمری تیار کر لی،سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی،ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلف کے بعد شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اگست کے آخری یا ستمبر کے

پہلے ہفتے میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں،صدر کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہو گی،صدر ممنون حسین نے 9 ستمبر 2013 کو حلف لیا تھا،صدر کی آئینی مدت پوری ہونے سے تیس دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں،صدارتی انتخابات کے حوالے آئینی تقاضوں کی تکمیل ممکن نہیں،عام انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے صدارتی انتخابات کے لئے وقت کم ہے، ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں قانونی تاقضے پورے کرنے ممکن نہیں،صدر ممنون ملک کے بارہویں صدر تھے۔

The post صدر ممنون حسین کس تاریخ کو سبکدوش ہو رہے ہیں؟ نئے صدارتی انتخابات کے شیڈول کی تاریخ بھی سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

الیکشن کمیشن کا آزادامیدواروں کے حوالے سے بڑا اعلان سیاسی جماعتوں کے کامیاب امیدواروں کو بھی نئے امتحان میں ڈال دیا،کیا حکم جاری کر دیا گیا؟

لاہور(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کامیاب امیدواروں کو 4 اگست تک انتخابی گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ، ریٹرننگ آفیسرز نے فارم 49 پر حتمی سرکاری نتائج مرتب کر لیے، 7 اگست کو تمام جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطا بق الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو 4 اگست تک انتخابی اخراجات سے متعلق گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اخراجات کے گوشوارے

موصول ہونے پر جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 4 اگست تک اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نوٹیفکیشن روک لیا جائے گا اور نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے ۔

The post الیکشن کمیشن کا آزادامیدواروں کے حوالے سے بڑا اعلان سیاسی جماعتوں کے کامیاب امیدواروں کو بھی نئے امتحان میں ڈال دیا،کیا حکم جاری کر دیا گیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نگران پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر بجلی گرادی کونسا الائونس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور(آئی این پی ) نگران پنجاب حکومت نے سی ایم،گورنرہا ئو س اورسول سیکریٹریٹ کے ملازمین کے سپیشل الائونس ختم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کوبھجوادی ۔وزیراعلی کوبھجوائی گئی سمری کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ اٹارنی پنجاب کاسپیشل الانس بھی ختم کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ سیکریٹری خزانہ نے ملازمین کابجٹ الائونس بھی ختم کرنے کی سفارش کردی ہے ۔جس کے تحت ملازمین کاسپیشل الانس اوراسپیشل ڈیوٹی الائونس ختم کردیاجائے گا۔

The post نگران پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر بجلی گرادی کونسا الائونس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کپتان کی حکومت آتے ہی ن لیگ کے لگائے گئے کن کن بندوں کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، نام سامنے آگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفراء اور ہائی کمشنرزکی تبدیلی کا امکان ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی،مراکو میں نادر چوہدری نان کیرئیر ڈپلومیٹ،برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دنئی میں قونصل جنرل برگیڈئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈا میں میں

ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔ سفارتی زرائع کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی 19اہم ممالک میں تعینات سفرا اور ہائی کمیشرز کی تبدیلی کا امکان ہے کیو نکہ متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ، نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کے تعینات سفرا اور ہائی کمشنرزمستعفی ہو جاتے ہیں ۔ مراکو میں تعینات سفیر نادر چوہدری ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نان کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں ۔برونائی میں طارق رشید خان ، ہوانا میں کامران شفیع سیاسی بنیادوں پر تعینات ، دنئی میں قونصل جنرل برگیڈئر (ر) جاوید حسن کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ، کنیڈا میں میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان کو بھی مستعفی ہو نا ہو گا۔سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق کو بھی مستعفی ہونا ہو گا ۔ چین میں تعینات سفیر مسعود خالد ریٹائر ہونے کے باوجود دو بار توسیع لے چکے ہیں ۔واضح رہے کہ عمران خان نے 11اگست تک حلف لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ وہ 14اگست سے وزیراعظم پاکستان کا دفتر سنبھالنے اور پرچم کشائی کی تقریب نئے عہدے کے تحت کرنے کے خواہش مند ہیں جبکہ اہم عہدوں پر تعیناتیاں، برطرفیوں کے حوالے سے بھی بنی گالہ میں فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان میں سفرا کے علاوہ بیرون ملک اہم عہدوں پر تعینات افسران بھی شامل ہیں جن کو فوری طور پر واپس بلالیا جائے گا۔ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی چاروں صوبوں میں گورنرز کیلئے تجویز صدر مملکت کو ارسال کر دیں گے جبکہ صدرممنون حسین کے سبکدوش ہونے کے بعد نئے صدر مملکت کیلئے بھی نام تجویز کر لیا گیا ہے ۔

The post کپتان کی حکومت آتے ہی ن لیگ کے لگائے گئے کن کن بندوں کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، نام سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دھاندلی کے الزامات ۔۔نتائج میں تاخیر،الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہاہے کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے بیانات افسوسناک اور حقائق کے منافی ہیں، پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا بغیر کسی جواز اور ذاتی مفاد کی بنیاد پر احترام نہ کرنا جمہوریت کے

بنیادی اصولوں کے منافی ہے،پورے ملک سے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، انتخابات کے دوران عوام نے آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن تمام امیدواروں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو نہ صرف تسلیم کریں بلکہ جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، الیکشن نتائج میں تاخیر پر تمام صوبائی الیکشن کمشنرز ‘ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران سے وضاحت طلب کرلی گئی۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر چند سیاسی رہنمائوں کی جانب سے جاری کردہ غیر ذمہ دارانہ بیان کہ الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہئے پرالیکشن کمیشن نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس مطالبے کو یکسر مستر دکرتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے بیانات افسوسناک اور حقائق کے منافی ہیں۔ انتخابات کے دوران عوام نے آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پورے ملک سے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا بغیر کسی جواز اور

ذاتی مفاد کی بنیاد پر احترام نہ کرنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو کسی بھی حلقہ یا پولنگ سٹیشن کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو اس کے ازالے کے لئے قانون کے مطابق راستہ اختیار کریں۔ الیکشن کمیشن تمام کامیاب اور ہارنے والے امیدواروں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو نہ صرف تسلیم کریں

بلکہ جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی شفافیت اور اس کے آزادانہ‘ منصفانہ‘ غیر جانبدارنہ انعقاد کو جانچنے کے لئے تیس ہزار مبصرین نے انتخابات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنے کے لئے متعدد ہدایات جاری کیں اور اپنے اختیارات کا بھی استعمال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر نیب سے درخواست کی گئی کہ انتخابی امیدواروں کو انتخابات کے انعقاد تک لیول پلینگ فیلڈ مہیا کیا جائے۔ این اے 60 میں (ن) لیگ کے ایک امیدوار کو عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخابات کو معطل کردیا تاکہ کوئی جماعت انتخابی عمل میں شمولیت سے باہر نہ رہے۔ الیکشن کمیشن نے اہم سیاسی شخصیات کے

قافلوں کو روکے جانے کے عمل کا بھی نوٹس لیا اور انکوائری کا حکم دیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنوں کا سروے کرائے جانے کے بعد وہاں صوبائی حکومتوں کو وہاں تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مواد کی کمی یا اس کے معیار کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ تقریباً آٹھ لاکھ انتخابی عملے کو

جامع تربیت دی گئی۔ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن شکایات کے ازالے کے لئے الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں خصوصی شکایات سیل بنائے گئے جو چوبیس گھنٹے کام کرتے رہے جہاں پر 674 شکایات موصول ہوئیں

جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے اور تمام معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ غیر حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی تقریباً سو درخواستوں پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 95کے تحت کارروائی کی۔ الیکشن نتائج میں تاخیر پر تمام صوبائی الیکشن کمشنرز ‘ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور

ریٹرننگ افسران سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے اور آر ٹی ایس کے حوالے سے تفصیلی تجزیہ اور محاسبہ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن توقع کرتا ہے کہ ملک کی تمام جمہوری قوتیں اور افراد اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آئین ‘ قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے اپنے تمام آئینی اداروں پر نہ صرف بلا جواز تنقید سے گریز کریں گے بلکہ مستحکم جمہوری پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

The post دھاندلی کے الزامات ۔۔نتائج میں تاخیر،الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر بڑا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب پولیس کا اے آئی جی 5کروڑ کا پٹرول پی گیا عدالت نےکرپشن پر پھر کیا سزا سنا دی

لاہور (آئی این پی ) احتساب عدالت نے پولیس پیٹرول بلز کی مدمیں 5 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزم سابق اے آئی جی لاجسٹک تنویر حسین طاہر کو 10سال قید کی سزا سنا دی۔احتساب عدالت نے ملزم تنویر حسین پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جبکہ ریفرنس کے شریک ملزم فدا حسین شاہ کو بری کردیا۔احتساب عدالت

کے منتظم جج نے 2سال بعد کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنایا۔اس حوالے سے نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو5کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا،رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا۔نیب نے کہا ہے کہ چیک حاصل کر کے رقم ہیڈ کانسٹیبل محمد رفیق کے اکاونٹ میں جمع کرا دی گئی۔

The post پنجاب پولیس کا اے آئی جی 5کروڑ کا پٹرول پی گیا عدالت نےکرپشن پر پھر کیا سزا سنا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنکھے کے سامنے سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ماہرین صحت

کراچی(این این آئی)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔برطانوی ماہرمارک ریڈیک نے تحقیق کے بعد کہاکہ پنکھا اپنے ارد گرد موجود گردوغبار ہوا میں پھیلا دیتا ہے جس کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے پنکھے کے سامنے سونے سے احتراز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ پنکھے کی وجہ سے کمرے کا درجہ حرارت تبدیل ہوجاتا ہے جس کے صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنکھے کے سامنے زیادہ دیر تک سونے یا بیٹھنے سے الرجی سے

جڑے مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے جو مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتے ہیں۔ اسی طرح پنکھے کی وجہ سے انسانی جلد بھی مستقل طور پر خشکی کا شکار رہتی ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے والے افراد سوتے وقت برف اور نمک ملا پانی اپنے پاس رکھا کریں اور کوشش کریں کہ روئی کا بستر استعمال کریں۔اس کے علاوہ ایسے افراد کو چاہیے کہ کھلے کپڑوں کا استعمال کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور شراب سے مکمل پرہیز کریں۔ سوتے وقت نمکین برف والی چار سے چھ بوتلیں پنکھے کے سامنے رکھ کر سوئیں۔

The post پنکھے کے سامنے سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ماہرین صحت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سبزیوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

کراچی(این این آئی) عید الاضحی کی آمد سے قبل معمول کے مطابق سبزیوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔ حسب روایت شہری انتظامیہ نے خاموشی اختیارکررکھی ہے اور مہنگائی کا نشانہ بننے والے عوام الناس کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔شہر قائد میں ٹماٹر، پیاز، آلو، ہرادھنیا، پودینہ، لوکی، تورئی اورکریلا سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔سبزی فروشوں کا اس ضمن میں موقف ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور سارا دارومدار بلوچستان کی فصل پر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے نرخ بڑھ

گئے ہیں۔سبزی فروشوں کے مطابق منڈی سے جب سبزی مہنگی ملے گی تو مجبورا ہم بھی مہنگی بیچیں گے۔دوسری جانب سبزی منڈی کے بیوپاریوں کاکہنا ہے کہ ساون کی وجہ سے فصلیں متاثرہوئی ہیں،سپلائی کم ہے اورمانگ میں اضافہ ہے تو لامحالہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔بیوپاریوں کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عید قرباں پر زیادہ استعمال میں آنے والی سبزیوں کے نرخ مزید بڑھیں گے۔صارفین کے مطابق عیدالاضحی کی آمد سے قبل ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک، لیموں، ہرا دھنیا، پودینہ، اور آلو سمیت دیگر سبزیوں کے قیمت میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

The post سبزیوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی  حالیہ الیکشن میں ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔اس کامیابی میں نوجوانوں کا بھی اہم کردار ہے جن میں سے ایک مومنہ باسط بھی ہیں جو پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کی صدر ہیں اور مخصوص نشستوں پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین رکن اسمبلی منتخب ہونے جارہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 15 خواتین کی ترجیحی فہرست جمع کرائی گئی ہے۔

جس میں مومنہ باسط کا نام بھی شامل ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے باعث مومنہ باسط کی سیٹ بھی کنفرم ہوچکی ہے اور انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ مومنہ باسط گزشتہ کئی سال سے تحریک انصاف کیلئے انتھک کام کر رہی ہیں اور ایک ایسے علاقے (ہزارہ) جو کہ ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے سے بطور صدر فرنٹ لائن پر پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی تعداد 21 ہے ۔

The post appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی بالآخر نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے دو ٹوک اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی ) نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ایسی تجویز نہیں آئی کہ انہیں علاج کیلئے باہر بھیجا جائے، نواز شریف کو ڈاکٹروں کی ہدایات پرپمز اسپتال میں رکھا گیا ہے،مرض کی ہسٹری بنوانا آج کل کوئی مشکل کام نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹروں کی ہدایات پرپمز اسپتال میں رکھا گیا ہے، جب تک ڈاکٹرز

کہیں گے نوازشریف اسپتال میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسپتال جانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں ہر طرح کا علاج موجود ہے، پاکستان میں دل کے امراض کا بھی بہت اچھا علاج ہوتا ہے، میڈیکل رپورٹ میں ایسی تجویز نہیں آئی کہ نوازشریف کو علاج کیلئے باہر بھیجا جائے۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹیں بہتر ہیں اور مرض کی ہسٹری بنوانا آج کل کوئی مشکل کام نہیں۔

The post نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی بالآخر نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے دو ٹوک اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چیف جسٹس نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی 5بچوں کی ماں، بیوہ سرکاری ملازمہ کی اس طرح مدد کر دی کہ بڑے بڑے مخیر حضرات منہ دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزار کی نظرثانی اپیل کیلئے 10ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزار کی فیس جمع کرا دی، خاتون کو چھٹیاں کرنے پر 2014میں ملازمت سے

نکال دیا گیا تھا، اس سے پہلے سپریم کورٹ نے خاتون کی درخواست مسترد کر دی تھی، خاتون نے بتایا کہ 14سال پہلے شوہر انتقال کر گیا، 5بچوں کی پرورش کی ذمہ داری ہے، خاتون نے عدالت میں آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ نظرثانی اپیل کیلئے پیسے نہیں ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے 10ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔

The post چیف جسٹس نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی 5بچوں کی ماں، بیوہ سرکاری ملازمہ کی اس طرح مدد کر دی کہ بڑے بڑے مخیر حضرات منہ دیکھتے رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نواز شریف کو نکالنے کیلئے سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آگیا عمران خان کو 10ارب ڈالر کی پیش کش ، جواب میں کپتان نے سعودی سفیر کو کیا کہا ہے؟شاہین صہبائی نے بریکنگ نیوز دیدی، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کیلئے عمران خان کو 10ارب ڈالر کی پیش کی گئی، سینئر صحافی شاہین صہبائی کا ایسا انکشاف کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی شاہین صہبائی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کیلئے عمران خان کو 10ارب ڈالر

کی پیش کش کی گئی ہے تاہم عمران خان نے اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شاہین صہبائی کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انتہائی پریشان کن خبریں چل رہی ہیں کہ سعودی سفیر نے عمران خان کو آفر کی ہے کہ اگر وہ نواز شریف اور اس کے خاندان کو دوبارہ جدہ بھیجنے پر رضا مند ہوجائے تو سعودی عرب 10 ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، بہت سے حلقے این آر او کی آوازوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ عمران خان نے واضح مگر مہذب انداز میں سعودی سفیر کی آفر مسترد کردی ہے‘۔ شاہین صہبائی نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی ڈیل قبول نہ کریں اور چوری کا پیسہ واپس لے کر آئیں۔واضح رہے کہ سعودی سفیر نے دو روز قبل عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز کی امداد بھی پاکستان کو دی گئی ہے اور خبریں گرم ہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب ڈالر دینے سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب سے نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کے بیرون ملک جانے اور این آر او کے حوالے سے مقتدر حلقوں کی جانب سے اس امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں بھی اچھا علاج ہو سکتا ہے۔

The post نواز شریف کو نکالنے کیلئے سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آگیا عمران خان کو 10ارب ڈالر کی پیش کش ، جواب میں کپتان نے سعودی سفیر کو کیا کہا ہے؟شاہین صہبائی نے بریکنگ نیوز دیدی، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی کرپشن کیخلاف قومی مہم رنگ لائی،انتخابات میں 100سے زائد کرپٹ سیاستدانوں کی دکانیں بند،گیلانی کا پورا ٹبر،کئی سابق وفاقی وزرا سمیت نامی گرامی شخصیات شامل

اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ پانچ برسوں سے کرپشن اور کرپٹ افرادکیخلاف جاری مہم رنگ لائی ہے جس کے نتیجہ میں عام انتخابات 2018ء کو پاکستان کی عوام نے کرپٹ سیاستدانوں کو شکست فاش دی ہے،عوام نے عام انتخابات میں کرپشن میں ملوث 100سے زائد سیاستدانوں کو کرپٹ ہونے کی وجہ سے مسترد کیا ہے جبکہ ماضی میں یہی کرپٹ سیاستدان ملک کی غریب عوام پر حکمرانی کرتے رہے ہیں ،تاہم بعض کرپٹ سیاستدان الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ان میں راجہ پرویزاشرف،شہبازشریف،حمزہ شہبازو غیرہ لیکن عام طور پر عوام نے کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہیں دیئے۔تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرپشن میں ملوث100سیاستدانوں کو عوام نے بھاری مارجن سے شکست فاش دے کر ثابت کیا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا مستقبل تاریک ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پورے ٹبر پر کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ عوام نے انہیں بری طرح شکست دی ہے،ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی،علی موسی گیلانی ایفیڈرین سکینڈل میں ملوث تھے،تینوں باپ بیٹے ہارے ہیں ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر اربوں روپے لوٹنے کے الزامات ہیں عوام نے انہیں بھی شکست فاش دی ہے اور یہ دونوں حلقوں سے ناکام ہوئے ہیں۔امیر مقام پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں عوام نے انہیں بھی مسترد کردیا ہے۔شہبازشریف،حمزہ شہباز،رانا مشہود،ثناء اللہ کرپٹ ہونے کے باوجود کامیاب ہوئے ہیں۔راولپنڈی کے قبضہ مافیا ملک ابرار کو عوام نے مسترد کیا ہے ۔اے این پی کے اسفندیارولی پر کرپشن کے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے،عوام نے انہیں بری طرح شکست دی ہے۔طارق فضل چوہدری 9ارب کی کرپشن الزامات کے نتیجے میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔اکرم درانی کو کرپشن کی نانی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہ بھی مسترد ہوئے ہیں۔

غلام احمد بلور نے بطور وزیر ریلوے بھاری کرپشن کی ہے وہ بھی ناکام ہوئے ہیں۔سردار شاہ جہاں کے والد کے بطور وزیر مذہبی امور کرپشن کے الزامات تھے عوام نے انہیں بھی مسترد کردیاہے۔انجم عقیل پر9ارب کی کرپشن کا الزام تھا ہار گئے ہیں۔فیض ٹمن پر عورت سے زیادتی کا مقدمہ ہے عوام نے انہیں بھی مسترد کیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کرپشن میں مشہور ہیں اب ہار کھا چکی ہیں۔طلال چوہدری کرپشن میں مشہورہیں۔

جبکہ سردار آصف احمد علی پر بھاری کرپشن کے الزامات تھے وہ بھی مسترد ہوگئے ہیں۔مخدوم شہاب الدین ایفیڈرین سکینڈل کے ملزم ہیں اعجاز جاکھرانی پر نیب کرپشن کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے،لیاقت جتوئی پر کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔عابد شیرعلی پربھی کرپشن کے الزامات ہیں ۔سائرہ افضل تارڑ پر بھی کرپشن کے مقدمات ہیں،شیرعلی گورچانی بھی کرپشن کے ان داتاہیں،سعود مجید بھی3 ارب کرپشن سکینڈل کے ملزم ہیں۔

دانیال چوہدری کا پورا خاندان کرپشن الزامات کی زد میں رہا تھا جبکہ طلال چوہدری نے بھی کرپشن سے خوب مال کمایا ہے۔کرپشن سے ہارنے والوں میں عبدالحکیم بلوچ،رؤف صدیقی،فاروق ستار،چنگیز خان جمالی،قمرالزمان کائرہ،غلام عباس،طارق انیس ،کرپشن کے بادشاہ منظور وٹو،نادیہ عزیز،عبیداللہ شادی خیل،اکرم انصاری کو عوام نے مسترد کیا ہے،بس ہاکری سے زندگی شروع کرنے والے شیخ وقاص کا ارب پتی خاندان بھی کرپشن میں ثانی نہیں رکھتا۔

پرویز الٰہی نے شیخ اکرم کی ٹیکس چوری،کرپشن بارے مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا اس خاندان کے سربراہ شیخ نواز بس ہاکری سے زندگی کی ابتداء کی تھی اب یہ خاندان ارب پتی ہے جس کی وجہ کرپشن ہے اب عوام نے انہیں بری طرح شکست فاش دی ہے۔نوریز شکور بطور وزیر پٹرولیم کرپشن سے مال کمایا تھا عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔تہمینہ دولتانہ،رانا قاسم نون،علیم خان،رانا افضل سابق وزیر مملکت قبضہ گروپ کے نام کے مشہور ہیں شکست کھا چکے ہیں۔

فیصل صالح حیات پر بھی کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں تاہم وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔خواجہ سعد رفیق پر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں وہ بھی ہار گئے ہیں۔کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز20سال قبل عمران خان نے کیا تھا اور عوام کو کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ابھارا تھا ان کی20سالہ جدوجہد رنگ لائی ہے اور اب کرپٹ سیاستدان کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

آئندہ بھی کرپٹ سیاستدانوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے تاہم سندھ کی عوام میں ابھی تک کرپشن کی بنیاد پر ووٹ دینے کا شعور نہیں ہے اس لئے سندھ سے کرپشن میں ملوث خورشید شاہ،نوید قمر،زرداری کے علاوہ درجنوں کرپٹ سیاستدان کامیاب ہوئے ہیں لیکن کرپشن کیخلاف مہم اس زوروشور سے جاری رہی تو مزید بہتر نتائج آسکتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان پر6 ہزار کنال کے علاوہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

The post عمران خان کی کرپشن کیخلاف قومی مہم رنگ لائی،انتخابات میں 100سے زائد کرپٹ سیاستدانوں کی دکانیں بند،گیلانی کا پورا ٹبر،کئی سابق وفاقی وزرا سمیت نامی گرامی شخصیات شامل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں عیدالاضحی کس تاریخ اور دن کو آرہی ہے ؟ سعودی عرب میں بھی اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عیدالاضحی سے متعلق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مبارک دن 21اگست بروز منگل ہو گا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں امسال عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس بار سعودی عرب میں 11 دن کی چھٹیاں ہونگی ۔ تمام سرکاری ادارے 5ذو الحجہ بروزجمعرات کے دن سے بند ہونگے اور 15ذی الحجہ 1439ھ اتوار تک بند رہیں گےجبکہ 16ذی الحجہ پیر کو کھلیں گے۔ گزشتہ برس سعودی عرب میں عید الاضحی کی چھٹیاں 16دن ہوئی تھیں۔

The post پاکستان میں عیدالاضحی کس تاریخ اور دن کو آرہی ہے ؟ سعودی عرب میں بھی اہم اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انگلینڈ جیت کیلئے کھیلنے آئے ہیں، میچ ڈرا کرنے نہیں، بھارتی کوچ

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ انگلینڈ جیت کیلئے کھیلنے آئے ہیں، میچ ڈرا کرنے نہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز اور(آج)سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس وقت جو کرکٹ ٹیمیں بیرونی دور وں پر ہیں ان میں ہندوستانی ٹیم سب سے بہتر ہے ۔جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش بھی اس وقت ملک سے باہر کھیل رہی ہیں۔

ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی اس سے پہلے سری لنکا کا دورہ جنوبی افریقہ زیادہ اچھا نہیں تھا اس لئے ان ٹیموں سے موازنہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو بہتر کہنے میں حق بجانب ہوں۔ میرا اپنی ٹیم کے لئے ایک ہی پیغام ہے کہ یہاں بے خوف ہوکر کھیلنے اور جیتنے کے لئے آئے ہیں، دفاعی کھیل اور میچ ڈرا کرنا ہماری حکمت عملی کا حصہ نہیں ۔ کوشش یہی ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہے اور کامیابیوں کے سفر کو آگے بڑھاتی رہے۔ ہندوستانی کوچ کے مطابق انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کے ذہن میں یہ بات ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے کہ انگلینڈ سمیت ہر جگہ جیت سکتے ہیں صرف مثبت انداز میں تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقہ کے دورے میں ٹیم نے سیریز ہارنے کے باوجود آخری ٹیسٹ میں فتح حاصل کی ۔مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا میں چاہتا ہوں کہ ہم اسی طرح جیتنے کے لئے کھیلنے کی کوشش کریں۔انگلینڈ میں 2011 اور2014کے دوروں کے نتائج ہمارے حق میں نہیں تھے لیکن ضروری نہیں کہ اس بار بھی ایسا ہی ہو ہم ٹیسٹ سیریز میں نتائج کو الٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بیٹنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی ٹاپ آرڈر ابتدائی 20تا 25اوورز اچھی طرح گزارلے تو بڑے اسکور کی بنیاد پڑ جائے گی۔ انگلینڈ ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ابتدائی اوورز کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور ہم بھی اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

The post انگلینڈ جیت کیلئے کھیلنے آئے ہیں، میچ ڈرا کرنے نہیں، بھارتی کوچ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی اسمبلی کی پانچ سیٹوں پر منتخب پی ٹی آئی چیئرمین نے کونسی 4سیٹیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ،کونسی سیٹ پاس رکھیں گے ؟ایسی خبر آگئی کہ خواجہ سعد رفیق بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کی 4سیٹیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وہ کونسی سیٹ رکھیں گے اس حوالے سے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے میانوالی کی سیٹ پاس رکھنے اور باقی چاروں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حلقہ این اے 53، حلقہ این اے 131، حلقہ این اے 243کراچی، حلقہ این اے 35بنوں کی سیٹیں چھوڑ دیں گے جبکہ حلقہ این اے 95میانوالی کی سیٹ وہ اپنے پاس رکھیں گے۔ واضح رہے کہ

عمران خان نے اپنی پانچوں سیٹوں پر بھاری بھرکم مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو شکست دی تھی۔ حلقہ این اے 53میں عمران خان کےمدمقابل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے جبکہ حلقہ این اے 131میں ان کے مد مقابل سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق تھے، حلقہ این اے 243میں عمران خان نے فاروق ستار کو شکست دی جبکہ حلقہ این اے 35بنوں میں ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر ہائوسنگ اور مجلس عمل کے متفقہ امیدوار اکرم خان درانی تھے۔

The post قومی اسمبلی کی پانچ سیٹوں پر منتخب پی ٹی آئی چیئرمین نے کونسی 4سیٹیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ،کونسی سیٹ پاس رکھیں گے ؟ایسی خبر آگئی کہ خواجہ سعد رفیق بھی حیران رہ جائیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں آئی سی سی قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں آئی سی سی قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا، کھلاڑیوں کو فوری طور پر سزائیں ہوں گی۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں قوانین کی خلاف ورزی پر امپائر کھلاڑیوں

کو پہلے وارننگ جاری کرے گا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر فوری سزا بھی دی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کو کم از کم 5، زیادہ سے زیادہ 10 اوورز کیلئے باہر بھجوادیا جائے گا۔ بورڈ نے عملدرآمد کیلئے امپائرز کو ہدایات جاری کردیں۔

The post پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں آئی سی سی قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انگلینڈ کر کٹ ٹیم 1000ٹیسٹ کھیلنے کا منفرد ریکارڈ آج قائم کریگی

دبئی(سپورٹس ڈیسک) 1000ویں ٹیسٹ تک رسائی نے انگلش دھڑکنیں تیز کردیں۔انگلش ٹیم بھارت کے خلاف بدھ کے روز پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اترتے ہی نئی تاریخ رقم کردے گی۔ یہ اس کا ایک ہزارواں ٹیسٹ ہوگا، مارچ 1877میں میلبورن کرکٹ گرانڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو سے اب تک کھیلے گئے 999ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم کو 357میں فتح حاصل ہوئی، 297میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

جبکہ 345کا اختتام ڈرا پر ہوا۔بھارت سے پہلے ٹیسٹ کے میزبان وینیو ایجبسٹن پر انگلش ٹیم 50میچز کھیل چکی، یہاں پر اس کا پہلا مقابلہ مئی 1902میں آسٹریلیا کے خلاف ہوا تھا۔ اس اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کو 27 فتوحات اور 8ناکامیاں ہوئیں جبکہ 15میچز ڈرا ہوئے۔انگلش ٹیم نے بھارت سے پہلا ٹیسٹ جون 1932میں کھیلا تھا جس کے بعد اب تک کھیلے گئے 117طویل طرز کے مقابلوں میں اسے 43میں فتح، 25میں شکست ہوئی ہے۔اپنے ملک میں انگلش ٹیم نے اس حریف کے خلاف 30میچز جیتے جبکہ بھارتی سورما صرف 6بار ہی یہاں پر کامیابی حاصل کرپائے جبکہ 21ڈرا ہوئے۔ یہ اعدادوشمار 5ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے انگلش ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں کوہلی الیون ٹاپ اور انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔اگر میزبان ٹیم 5-0سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر وہ سیدھی 10پوائنٹس اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ اس کا بھارت سے 28پوائنٹس کا فاصلہ صرف 5پوائنٹس تک سمٹ آئے گا لیکن دوسری جانب اگر بھارت نے اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلین سوئپ کیا تو پھر اس کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 129تک پہنچ جائے گی۔اس صورت میں انگلش ٹیم کو 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ سری لنکا کی جگہ 94پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلا جائے گا۔

اس تنزلی کے باوجود اس کو ساتویں نمبر پر موجود پاکستان پر 6پوائنٹس کی برتری حاصل رہے گی۔ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں اس وقت بھارت کے پوائنٹس 125ہیں، دوسرے نمبر کی جنوبی افریقی ٹیم کے آسٹریلیا کے برابر ہی 106پوائنٹس ہیں تاہم وہ اعشاریائی فرق کی وجہ سے کینگروز سے آگے ہے۔ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر سنبھالے ہوئے ہے۔

انگلینڈ اور سری لنکا فی الحال 97، 97پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں، اعشاریائی فرق ہی انگلینڈ کو ایک قدم آگے رکھے ہوئے ہے۔ساتویں نمبر پرموجود پاکستان کے 88پوائنٹس جبکہ اس سے نیچے آٹھویں پوزیشن کا حامل ویسٹ انڈیز اس سے 11پوائنٹس پیچھے ہیں۔ بنگلہ دیش کے 67اور دسویں نمبر کی ٹیم زمبابوے کے صرف دو پوائنٹس ہیں۔

The post انگلینڈ کر کٹ ٹیم 1000ٹیسٹ کھیلنے کا منفرد ریکارڈ آج قائم کریگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ،پاکستان نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کو دورۂ پاکستان کے حوالے سے تحریری طور پر مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہمسایہ بورڈ سے 31اگست تک دورے سے متعلق جواب طلب کیاگیا ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی سے جنوری میں دبئی میں منعقدہ عالمی بلائنڈ کپ کے دوران معاہدہ طے پایا تھا۔

جس میں بھارتی باڈی کے صدر نے ہمیںیقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن ابھی تک انھوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں اس سے کہا گیا ہے کہ وہ پی بی سی سی کواپنے جواب سے 31اگست تک تحریری طور پر آگاہ کردیں۔ اگر وہ نہیں آتے تو پھر پاکستان اس دوران کسی اور ملک سے سیریز طے کرنے کا مجاز ہوگا، انھوں نے مزید بتایا کہ بھارتی ٹیم اس سے قبل 2004، 2011اور 2014میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے سازگار ملک ہے یہاں پر دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔ بھارت کو طے شدہ معاہدے کے تحت پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ ہم 31اگست تک معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے جواب کا انتظار کریں گے۔دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ چھ ماہ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ماہ 10اگست کو کرے گی، سینٹرل کنٹریکٹ میں17 کھلاڑیوں کو رکھا جائے گا جس میں بی ون، بی ٹو اور بی تھری کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

The post بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ،پاکستان نے بھارت سے جواب طلب کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کانام فائنل کردیا

پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد عاطف خان کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ بنانے پر اتفاق کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک وزیر اعلیٰ بننے کے دوڑ سے باہر ہوگئے۔

سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عاطف خان کے نام پر اتفاق کرلیا جس کا حتمی اعلان آئندہ24گھنٹوں میں کردیا جائیگا جبکہ شیخ رشید کے ساتھ پرویز خٹک بھی وفاق میں وزیر داخلہ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں ۔

The post عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کانام فائنل کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیریبیئن پریمیئر لیگ، جنید کی جگہ عرفان بارباڈوس کا حصہ بن گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)محمد عرفان کیریبیئن پریمیئرلیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی نمائندگی کریں گے جب کہ 36سالہ پیسرعدم دستیابی ظاہر کرنے والے ہم وطن جنید خان کی جگہ لیں گے۔یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کے پیش نظر جنید خان نے کریبیئن پریمئر لیگ کیلیے عدم دستیابی ظاہر کردی ، پیسر 8اگست سے 16ستمبر تک شیڈول ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔

جنید خان کا خلاپرکرنے کیلیے فرنچائز نے محمد عرفان کو شامل کرلیا ہے،طویل قامت پیسر 60ون ڈے میچز میں 83وکٹیں حاصل کرچکے، 20ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں انھوں نے 15شکار کیے، مجموعی طور پر مختصر فارمیٹ کے 82میچ کھیل کر انھوں نے94مہرے کھسکائے ہیں۔فرنچائز کے ہیڈ کوچ روبن سنگھ نے کہا ہے کہ جنید خان کی خدمات سے محرومی مایوس کن ہے تاہم متبادل کے طور پر شامل کیے جانے والے محمد عرفان کی موجودگی میں ہماری ایونٹ میں مہم کمزور نہیں پڑے گی،لیفٹ آرم پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں،طویل قامت ہونے کی وجہ سے کسی بھی بیٹنگ لائن کو پریشان کرنے کی صلاحیت انھیں منفرد بناتی ہیں،ان کی موجودگی میں ہمارا اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔ محمد عرفان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی قیادت جیسن ہولڈر کرینگے،کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹیم کی پہلی آزمائش 12اگست کو ایمزون واریئرز کیخلاف ہوگی، دوسرے میچ میں 17اگست کو سینٹ لوسیاکا سامنا کرنے کے بعد اسکواڈ جمیکا تلاواز کیخلاف میچ کیلیے امریکا روانہ بھی ہوگا۔

The post کیریبیئن پریمیئر لیگ، جنید کی جگہ عرفان بارباڈوس کا حصہ بن گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ٹیم بھیجنے سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول ہیں جس پر پاکستان کر کٹ بورڈکی جانب سے اصرار کیا گیا تھا ۔

نیوزی لینڈ ٹیم کم از کم 3ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز پاکستان آکر کھیلے تاہم نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیریزکھیلنے کیلئے مشاورت کی گئی جس کے بعد نیوزی لینڈکرکٹ نے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی ۔اب اکتوبر2018میں یواے ای میں ہی3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ جیسی ایک بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان سوچ رکھا تھا جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مزیدمدد ملتی اور ہمارے انکار سے انہیں مایوسی ہو گی لیکن کچھ مشکل اوقات میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کرس مولر کے مطابق سیکیورٹی رپورٹ کی بنیاد پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور اسی رپورٹ نے انہیں پاکستان میں سیریز کھیلنے سے روکا۔ نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد پاکستان متحدہ عرب امارات میں کیویز ٹیم کی میزبانی کریگا۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام کے تحت رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں 3ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز، 3ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔واضح رہے کہ 2003میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ 15سال میں نیوزی لینڈ کو یہ پہلی بار دورہ پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دیا ہے ۔

The post نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سونا سستا، موٹرسائیکل اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بہتر ہوتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے سستا ہوگیا جبکہ دوسری جانب سے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بائیک ساز کمپنی ایلٹس ہُنڈا نے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں

600 روپے سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ہُنڈا کی سی بی 150 کی نئی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ سی ڈی 70 کی قیمت 64 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 65 ہزار 5 سو ہوگئی ہے۔ اسی طرح ایٹلس ہُنڈا کی 100 سی سی موٹر بائیک کی نئی قیمت 89 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 90 ہزار 9 سو جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 9 سو ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایٹلس ہُنڈا کی جانب سے روں برس تیسری مرتبہ اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ یاد رہے کہ اس سے قبل بائیک ساز کمپنی نے جنوری میں 5 سو سے ایک ہزار روپے جبکہ اپریل میں 5 سو سے 3 ہزار روپے قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ روپے کی گرتی ہوئی قدر اور مہنگے ہوتے مٹیریل کی وجہ سے چینی کمپنیوں سمیت سپر پاور بائیک بنانے والی این اے آٹو انڈسٹریز نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ این اے آٹو انڈسٹریز نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے جبکہ چینی کمپنیوں نے قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا تھا۔ یونیک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ڈی ایک موٹرز لمیٹڈ نے 70 سے 125 سی سی موٹر بائیکس کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیا، ان تمام اضافی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

دوسری جانب کار بنانے والی کمپنیوں نے بھی ایک فیصد اضافی درآمدات ڈیوٹی اور روپی کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ رواں برس جولائی میں ایٹلس ہُنڈا کارز پاکستان نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس سے قبل کمپنی نے جنوری میں 50 سے 60 ہزار روپے اور مارچ میں 20 سے ایک لاکھ روپے پہلے ہی اضافہ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی نے بھی

رواں برس تین مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے باوجود ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے کم ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی بہتر ہوتی قدر کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی 21 جولائی سے بدستور جاری ہے۔ 21 جولائی سے اب تک ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 5 سو 50 روپے اور 4 ہزار 7 سو 58 روپے کمی ہوئی ہے۔

The post سونا سستا، موٹرسائیکل اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آئن اسٹائن کا نظریہ اضافیت کیا ہے اور اس کی تصدیق کیسے ہوئی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس میں کوئی بھی قانون یا نظریہ حرف آخر نہیں ہوتا، جوں جوں تحقیق آگے بڑھتی ہے ان سے متعلق مزید اہم نکات سامنے آتے رہتے ہیں اور بعض اوقات نئی تحقیق پرانے نظریے کو مکمل طور پر رد بھی کر دیتی ہے، مگر آئن اسٹائن کی تحقیقات کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایک صدی گزر جانے کے باوجود بھی بنیادی نظریہ اضافیت اور کشش ثقل سے متعلق ان کے پیش کیے گئے۔

قوانین کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بڑے پیمانے پر تصدیق ہو رہی ہےاور زمین سے ہزاروں نوری سالوں کے فاصلے پر واقع ستاروں پر بھی یہ قوانین اتنے ہی درست ثابت ہوئے ہیں جتنے زمین کی گریوی ٹیشنل فیلڈ میں مصدقہ تھے۔ سائنس میں معمولی دلچسپی رکھنے والا شخص بھی گلیلیو گلیلی کے پیسا ٹاور والے تجربے سے ضرور واقف ہوگا، اگرچہ اس تجربے کی صداقت کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آتے رہے ہیں مگر اس کے بارے میں خودگلیلیو کے اپنے شاگرد ونکازو ویویانی نے اپنی سوانح حیات میں لکھا ہے جو 1717 میں شائع ہوئی۔ ویویانی کے مطابق گلیلیو نے 2 مختلف اجسام والے کرے پیسا ٹاور سے ایک ہی بلندی سے پھینک کر یہ معلوم کرنے کی کوشش کی تھی کہ آیا ان کے نیچے گرنے کے دورانیے پر ان اجسام کا ماس اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں ؟ بار بار کے تجربات کے بعد گلیلیو اس نتیجے پر پہنچے کے ہلکے اور بھاری تمام اجسام کے زمین کی طرف گرنے کے دورانیے اور رفتار میں فرق نہیں ہوتا اور تمام اجسام ایک ہی تناسب سے گرتے ہیں۔ آئن اسٹائن کا مشہور زمانہ نظریہ غلط ثابت ہونے کے قریب؟ گلیلیو کے تجربے کے کئی صدیوں بعد آئن اسٹائن نے اپنے بنیادی نظریہ اضافیت میں اس تصور کو دوبارہ پیش کیا کہ گرتے ہوئے اجسام ایک ہی تناسب سے زمین کی طرف آتے ہیں اور ان کی حرکت پر ان کا ماس اثر انداز نہیں ہوتا، اسی تھیوری کو خلاباز ڈیوڈ اسکاٹ نے اپولو 15 مشن کے دوران آزماتے  ہوئے چاند کی سطح پر ایک ہتھوڑے اور پرندے کے پر کے گرنے کے تناسب کو نوٹ کیا جو ایک ہی تھا۔ واضح ر ہے کہ چاند کی سطح پر کشش ثقل زمین سے 1،6 فیصد کم ہے۔ بیسویں صدی کے آخر میں ہبل ٹیلی اسکوپ خلاء میں بھیجے جانے کے بعد سائنسدانوں کی نئی کائناتوں کی تلاش میں تیزی آگئی اور اسی باعث انہیں موقع ملاکے وہ

آئن اسٹائن کے بنیادی نظریہ اضافیت اور دیگر قوانین کو زمین سے ہزاروں نوری سالوں کے فاصلے پر واقع ستاروں کے جھرمٹوں، بلیک ہولز اور کہکشاؤں پر لاگو کرکے دیکھیں کہ آیا یہ قوانین زمین سے کئی گنا بڑے اور زیادہ ماس والے اجسام پر صحیح ثابت ہوتے ہیں یا نہیں ۔ آئن اسٹائن کو ہر دور کا ذہین ترین انسان اس لیے ہی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بنیادی نظریہ اضا فیت، کشش ثقل سے متعلق

اور جو دیگر قوانین 20 ویں صدی کے اوائل میں محض اپنی فہم و فراست کے بل بوتے پر پیش کیے تھے آج ان کی جدید ٹیکنالوجی سے تصدیق ہو رہی ہے۔ آئن اسٹائن کی کشش ثقل سے متعلق قانون کی تصدیق کے لییے سائنسدان ایک عرصے سے ایک نیچرل لیبارٹری (قدرتی تجربہ گاہ) کی تلاش میں تھے، 2011 میں گرین بینک ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نیشنل سائنس فاؤنڈیشن سے منسلک

چند سائنسدانوں نے 3 ستاروں مشتمل ایک سسٹم دریافت کیا جسےایس آر 503371715 کا نام دیا گیا۔ یہ ستاروں کا سسٹم زمین سے 4 ہزار 200 نوری سالوں کے فاصلے پر وا قع ہے اور ان 3 ستاروں میں سے ایک نیوٹران اسٹار ہے۔ نیوٹران ستارے بے انتہا ٹھوس فلکیاتی اجسام کے ہوتے ہیں جن کی کشش ثقل اور کثافت کافی زیادہ لیکن رداس اور سائز کم ہوتا ہے اور یہ زیادہ تر نیوٹرانوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

اس نیوٹران ستارے کے مدار کا دورانیہ ایک اعشاریہ چھ دن ہے، اس کے ساتھ 2 وائٹ ڈوارف ستاروں کی جوڑی تھی۔  یہ ایسے ستارے ہیں جو ہمارے سورج کی طرح اندرونی طور پر بہت متحرک ہوتے ہیں اور نیوکلیائی انشقاق ( فژن ری ایکشن ) کے ذریعے ان میں ہائیڈروجن ایٹم آپس میں مدغم ہوکر ہیلیم کا بڑا ایٹم بناتے رہتے ہیں، ان وائٹ ڈوارف ستاروں میں سے ایک کا گردشی دورانیہ 327 دن ہے۔

آئن اسٹائن تھیوری کی تصدیق میں پاکستانی نژاد سائنسدان کا کردار نیچر سائنس جنرل میں شائع ہونے والے مقالے کے مصنفین کے مطابق 3 ستاروں کا یہ نظام کچھ اس قسم کا تھا کہ یہ ہمیں آئن اسٹائن کے کشش ثقل سے متعلق قانون کو پرکھنے کے لیے ایک قدرتی لیبارٹری محسوس ہوا، کیوں کہ اس جیسا کوئی اور سسٹم اب تک ماہرین فلکیات کی نظر میں نہیں آ سکا۔ سائنسدان اس سسٹم کا کئی سالوں تک مشاہدہ کرتے رہے۔

جس سے معلوم ہوا کہ نیوٹران ستارہ دراصل ‘پلسار’ تھا، جن کی کشش ثقل بہت زیادہ ہوتی ہے اور ان سے مسلسل ریڈیائی موجیں /لہریں خارج ہوتی رہتی ہیں۔ یہ ستارے کچھ اس طرح سے گردش میں رہتے ہیں کہ ان کی گردش کا دورانیہ نوٹ کرتے ہوئے زمین پر موجود انتہائی حساس ایٹمی گھڑیاں بھی غلط ثابت ہوجاتی ہیں۔ اس نیوٹران ستارے سے آنے والے ریڈیائی پلسز یا سنگل کو انتہائی حساس گرین بینک

دور بین نے ڈیٹیکٹ کیا تھا، ماہرین کے مطابق اس ستارے سے ایک سیکنڈ میں 366 بار سگنل کا اخراج ہو رہا تھا اور انہوں نے کئی برس تک اس کے ایک ایک سگنل کو چیک کیا۔ حاصل ہونے والے اعداد و شمار اس قدر جامع تھے کہ ماہرین اس نیوٹران ستارے کے بارے میں بلکل درست بتا سکتے تھے کہ اس وقت وہ کس مقام پر ہوگا اور آئندہ کب، کس مقام کی طرف رخ کرے گا۔

اس کا واضح مطلب یہ تھا کہ نیوٹران ستارے اور اس کے ہمسایہ ڈوارف ستاروں کو اگر پرکھا جائے تو غلطی کے امکانات بہت کم تھے۔ ایک صدی بعد آئن اسٹائن کا خیال درست ثابت ہوگیا۔ ماہرین کا خیال تھا کہ چوں کہ نیوٹران ستارے اور اس کے ساتھ اندرونی وائٹ ڈوارف ستارے کے ماسز میں بہت زیادہ فرق تھا اور اندرونی ڈوارف کی گریوی ٹیشنل انرجی کم تھی اس لیے ان دونوں کو باہر کی جانب والے

( بیرونی ) ڈوارف ستارے کی جانب جھکنا چاہیے لیکن ان کے جھکاؤ کی حالت ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے تھی اور دونوں کے ماس میں فرق کے باعث ان کے گردشی اثر میں واضح فرق ہونا چاہیے تھا ۔ کیوں کہ آئن اسٹائن کے کشش ثقل سے متعلق اصول کے متبادل قوانین بھی یہی پیش گوئی کرتے ہیں، مگر سالہا سال تک ان تینوں ستاروں کا مکمل جائزہ لینے کے باوجود سائنسدانوں کو ان کے جھکاؤ

اور گردشی اثر میں کوئی واضح فرق محسوس نہیں ہوا، جو آئن اسٹائن کے بنیادی نظریۂ اضافیت کی خلاء میں بڑے اسکیل پر براہ راست تصدیق تھی کہ تمام اجسام چاہے وہ جسامت میں کتنے ہی بڑے اور بھاری ہوں۔ اور زمین کی کشش ثقل کی مناسبت سے کتنے ہی زیادہ طاقتور ثقلی میدان میں گھرے ہوئے ہوں،ان کے آزادانہ گرنے کا تناسب ایک ہی ہوتا ہے۔ اگر کسی بہت ہی زیادہ کشش ثقل والے ماحول میں اجسام کے گرنے کے جھکاؤ

میں کوئی فرق نوٹ بھی کیا جائے تو وہ ایک ملین کا محض ایک تہائی حصہ ہوگا۔ اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ کشش ثقل سے متعلق آئن اسٹائن کا ‘اسٹرانگ ایکیو ویلنس ‘ یا اجسام کے گردشی اثر میں یکسانیت والا اصول فلکیاتی اجسام کے لیے بھی درست ہے، یہ اس امر کی جانب ایک اشارہ بھی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کائنات کی مزید سرحدوں کو پار کر کے سائنسدانوں کو نہ صرف آئن اسٹائن کے دیگر قوانین بلکہ فزکس کے اور بہت سے قوانین کو بڑے پیمانے پر پرکھنے کے لیے مزید قدرتی تجربہ گاہ مل سکتی ہیں۔

The post آئن اسٹائن کا نظریہ اضافیت کیا ہے اور اس کی تصدیق کیسے ہوئی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...