Pages

Tuesday, July 31, 2018

تمام جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد کب تک واضح ہوگی؟کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کس شرط پر جاری کیا جائیگا؟الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز نے فارم 49 پر حتمی سرکاری نتائج مرتب کر لیے جس کے بعد 7 اگست کو تمام جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو 4اگست تک انتخابی اخراجات سے متعلق گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اخراجات کے گوشوارے موصول ہونے پر جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 4اگست تک اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نوٹیفکیشن روک لیا جائے گا اور نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

The post تمام جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد کب تک واضح ہوگی؟کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کس شرط پر جاری کیا جائیگا؟الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...