Pages

Tuesday, July 31, 2018

دوستی کا دعو ے دارایران ہمار ادشمن ہے، افغان فوجی عہدیدار

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر دہرے معیار پرچلنے اور دوستی کی آڑ میں افغانستان سے دشمنی کا الزام عاید کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فوج کے بریگیڈ207 ظفر کے کمانڈر جنرل نوراللہ قادری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران مسلسل ہمارے ملک کے اندر مداخلت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مداخلت کی وجہ سے

جنوب مشرقی صوبے فراہ کا امن تباہ وبرباد ہے۔جنرل قادری نے کہا کہ کابل کے حوالے سے ایران دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ وہ ایک طرف افغان قوم سے دوستی کا ڈھونگ رچاتا ہے اور دوسری طرف وہ دوستی کی آڑ میں دشمنی کا مرتکب ہے۔افغان فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہم بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے نبرد آزما ہیں۔ہم ایران کو بھی دوست سمجھتے تھے مگر ایران ہم سے دشمنی کا مرتکب ہے۔

The post دوستی کا دعو ے دارایران ہمار ادشمن ہے، افغان فوجی عہدیدار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...