اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک نے عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل خطرناک اعلان کر دیا، کپتان کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی۔ نجی ٹی رپورٹ کے مطابق ملک میں 25جولائی کو منعقد ہونیوالے عام انتخابات کے بعد جیتنے والی تحریک انصاف کے علاوہ اپوزیشن بننے والی تقریباََ سبھی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے تاہم تحریک لبیک پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابی دھاندلی پر احتجاج کرے گی اور اس کیلئے
6اگست کو پہلی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔عوامی نیشنل پارٹی نے بھی انتخابی دھاندلی پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ان کے پارٹی ورکرز نے ملک بھر میں احتجاج کیا اور ریلیاں نکالی۔اسفندیار ولی کا مظاہرین کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کی پولنگ سٹیشنوں کے اندر تعینات کی مخالفت کی تھی کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ الیکشن میں فوج ملوث ہوئی تو یہ انتخابات متنازعہ ہو جائیں گے۔
The post تحریک لبیک نے اچانک انتہائی خطرناک اعلان کر دیا عمران خان کیلئے حلف اٹھانے سے پہلے ہی بڑی مشکل کھڑی ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment