Pages

Tuesday, December 31, 2019

’’ن لیگ ٹوٹ جائے گی زرداری کی پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ختم ‘‘ پاکستان میں کیا بڑی تبدیلی رونما ہونیوالی ہے؟، 42خاندان اور ان کے حواری زمین بوس،2020عمران خان کی حکومت کیلئے کیسا رہے گا؟تہلکہ خیز پیش گوئیاں

راولپنڈی( آن لائن ) معروف روحانی شخصیت پیر پنجر سرکار نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دھرنوں اور تحریکوں سے نہیں گر سکتی۔ 2020ء میں عمرانی حکومت سنبھل جائے گی اور ترقی کے راستے پر چل پڑے گی۔ نواز شریف 2020ء میں پاکستان واپس نہیں آئیں گے مریم بھی باپ کے پاس پہنچ جائے گی شہباز شریف پارٹی نہیں سنبھال سکیں گے۔ ن لیگ ٹوٹ جائے گی

زرداری کی پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ختم ہوگی۔ بلاول آصفہ اور بختاور نئی سیاسی پناہگاہیں تلاش کرتے نظر آرہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا سیاسی ہمافاطمہ بھٹو کے کاندھے پر بیٹھتا نظر آرہاہے۔ دنیا بدل گئی۔ پاکستان بھی تبدیل ہونے والا ہے ۔ 42خاندان اور ان کے حواری زمین بوس ، کرپٹ بیوروکریٹ اور سیاسی گماشے یوم حساب سے گزریں گے۔ مڈٹرم الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے بلدیاتی الیکشن ہوں گے ۔

The post ’’ن لیگ ٹوٹ جائے گی زرداری کی پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ختم ‘‘ پاکستان میں کیا بڑی تبدیلی رونما ہونیوالی ہے؟، 42خاندان اور ان کے حواری زمین بوس،2020عمران خان کی حکومت کیلئے کیسا رہے گا؟تہلکہ خیز پیش گوئیاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘‘ایم کیو ایم کو آفرز سے کچھ نہیں ہو گا کیونکہ۔۔تبدیلی کیلئے سندھ حکومت کو توڑ دیں ، بابر اعوان نے کھری کھری سنادیں 

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے بلاول بھٹو کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ مستحکم جمہوریت کے باعث لندن پلان نہیں چل سکتا،عمران خان کی سمت درست ہے، کوئی کمپرومائزنہیں کریں گے اور5سال پورے کریں گے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی والے تبدیلی چاہتے ہیں تو سندھ حکومت توڑ دیں۔انہوں نے واضح کیا کوئی جوڑ توڑ نہیں ہوگا،

ایم کیو ایم نے پیشکش ٹھکرادی ہے۔لندن پلان نہیں چل سکتا، لگتا ہے کہ شہباز شریف کیلئے سب نمبرز بند ہوگئے ہیں۔بابراعوان نے مزید کہا کہ آصف زرداری سمیت سارے مقدمات نواز دورمیں بنے تھے، نوازشریف علاج کا کہہ کر باہر گئے،اب تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، دونوں بھائی بھاگے ہوئے ہیں،لندن میں میٹنگزکررہے ہیں۔بابراعوان نے امکان ظاہر کیا کہ لگتا ہے کہ ڈرامہ رچایا گیا ہو جس کے لئے ایک ڈاکٹررکھاگیا، مریض اٹھ کر دوڑنے لگے تو رپورٹس کی نفی ہوجائے گی۔

The post ’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘‘ایم کیو ایم کو آفرز سے کچھ نہیں ہو گا کیونکہ۔۔تبدیلی کیلئے سندھ حکومت کو توڑ دیں ، بابر اعوان نے کھری کھری سنادیں  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مسلمانوں کیخلاف متنازع شہریت قانون ’ مودی ‘کے گلے کا پھندا بن گیا بھارتی سرکار کیخلاف 100 تنظیموں کا گٹھ جوڑ ، کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں متنازع شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے)، نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) اور شہریوں کے قومی اندراج (این آر سی) کے خلاف ملک بھر کی تقریباً 100 تنظیموں نے مشترکہ جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے متنازع قانون کے خلاف مشترکہ لڑائی ‘ہم بھارت کے شہری’ کے بینر تلے لڑنے کا فیصلہ کیا۔

سوراج ابھیان پارٹی کے بانی یوجندر یادو نے کہا کہ ہم سی اے اے ، این پی آر اور ملک گیر این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک ہی بینر کے تحت آئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے آئین کا پہلا جملہ ہے اور اس سے بڑا کوئی اور نہیں ہوسکتا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروپ جنوری میں ملک گیر مظاہروں اور احتجاج کا انعقاد کرے گا۔یوجندر یادو کے مطابق احتجاج کا سلسلہ 3 جنوری سے شروع ہوگا جو ساویتربائی پھولے کی یوم پیدائش ہے۔خیال رہے کہ ساویتر بائی پھولے کو بھارت کی پہلی استانی تصور کیا جاتا ہے جنہوں نے برصغیر میں برطانوی دور میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی تھی۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ گروپ 8 جنوری کو احتجاج کرے گا، یہ وہ دن تھا جب کسانوں اور بائیں بازو کی حمایت یافتہ ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلا مظاہرہ 12 جنوری کو ہوگا، جو یوم نوجوانوں کا قومی دن اور سوامی ویویکانند کا یوم پیدائش ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ اگلا احتجاج 17 جنوری کو ہوگا جس دن روہت ویمولا کو اس وقت کی انتظامیہ نے قتل کردیا تھا۔میڈیا سروس کے مطابق 14 اور 15 جنوری کو سنکرانتی ہے اور اس دن ہم سماجی انصاف کا دن منائیں گے جو تمام ثقافتوں کے لوگوں کو ایک ساتھ ملا دیتے ہیں۔یوجندر یادو نے کہا 26 جنوری کو ہم آدھی رات کو اپنا جھنڈا اٹھائیں گے اور 30 جنوری کو ملک بھر میں ایک انسانی چین بنائیں گے۔ واضح رہے کہ 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی

برسی ہے۔سماجی رکن اور مصنف ہرش مانڈر نے کہا کہ حکومت کی اپنی پلے لسٹ میں دو چیزیں ہیں پہلا یہ کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر حملہ کرکے اس مسئلے کو فرقہ وارانہ بنانا اور دوسرا یہ کہ عوام سے جھوٹ بولا اور گمراہ کیا کہ ان کی پارٹی نے 2014 سے این آر سی کے بارے میں بات نہیں کی جبکہ حقیقت میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے متعدد مرتبہ پارلیمنٹ میں سی اے اے ،

این آر سی پر عملدرآمد کا ذکر کیا۔دوسری جانب انسانی حقوق کی مشہور کارکن تیسا سیٹالواڈ نے کہا کہ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر شہریت کا فیصلہ کرنے کے حکومتی منصوبے کو مسترد کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے، میں نے ایمرجنسی کے بعد سے اب تک کسی معاملے پر شہریوں کی اتنی مظاہروں میں اتنی شرکت نہیں دیکھی۔انسانی حقوق کے سینئر وکیل مہر دیسائی نے کہا کہ

این پی آر صرف این آر سی کے تحت ہی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا ورنہ آپ مردم شماری ایکٹ کے تحت مردم شماری کرتے ہیں۔طالب علم کارکن عمر خالد نے کہا کہ یہ شہریوں کی زیرقیادت تحریک ہے یہاں کسی سیاسی جماعت کا کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک عدم تشدد پر مبنی ہے۔ تشدد صرف بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں یا ریاستوں سے ہو رہا ہے جہاں دہلی کی طرح بی جے پی پولیس پر کنٹرول رکھتی ہے۔ وہ لوگوں کو تشدد پر اکسا کر اور پھر اس تحریک کو دبانے لوگوں کو مشتعل کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ ریاستی حکومتوں پر بھی دباؤ ڈالیں گے کہ وہ این پی آر اور این آر سی کے خلاف کسی طرح کی باضابطہ اور قانونی قرارداد لائیں۔

The post مسلمانوں کیخلاف متنازع شہریت قانون ’ مودی ‘کے گلے کا پھندا بن گیا بھارتی سرکار کیخلاف 100 تنظیموں کا گٹھ جوڑ ، کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ پاکستان ایک قطب ہے جس کواللہ تعالی ہر سازش سے محفوظ رکھے ‘‘ مولانا فضل الرحمن کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ گئی اب وہ کیوں ممبر اسمبلی نہیں بن سکتے؟ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ جائے گی مگر کس کام میں ناکم ہو جائیں گی ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)معروف روحانی شخصیت پیر پنجر سرکار نےمولانا فضل الرحمن کے بارے میں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ گئی اب وہ کبھی ممبر اسمبلی نہیں بن سکتے وہ جلد پجارو سے سائیکل پر آ جائیں گے۔ سیاست میں حمزہ شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

ن لیگ کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ جائے گی مگر وہ ن لیگ کو مضبوط نہیں کر سکے گی۔ ن لیگ کے حصے بخرے ہو جائیں گے، انہوں نے ایک اور پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ہو گا اور یہ نظام 2024ء کے بعد آئے گا۔ جنرل (ر) راحیل شریف ملک کے صدر ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے انہوں نے پیشن گوئی کی کہ بلاول کا سیاسی مستقبل کوئی نہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت فاطمہ بھٹو کرے گی۔ عدلیہ کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کی کہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد جو بھی چیف جسٹس آئے گا وہ جسٹس ثاقب نثار سے بھی اچھے کام کرے گا۔ عدلیہ کا وقار بحال رہے گا۔ کرپٹ لوگ تیزی سے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ کوئی بھی کرپٹ نہیں بچ سکتا۔ پیر پنجر سرکار نے یکم اگست 1993ء کو عمران خان کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ وہ ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے آئے گا جو آج سچ ثابت ہوئی ہے۔ یکم اگست 1993ء ملک کے موقر روزناموں میں پیر پنجر سرکار کی پیشن گوئی شائع ہو چکی ہے۔

The post ’’ پاکستان ایک قطب ہے جس کواللہ تعالی ہر سازش سے محفوظ رکھے ‘‘ مولانا فضل الرحمن کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ گئی اب وہ کیوں ممبر اسمبلی نہیں بن سکتے؟ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ جائے گی مگر کس کام میں ناکم ہو جائیں گی ؟ تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز انڈیا پر کونسی قوم قبضہ کر لے گی ؟ چین پاکستان کو بچانے کیلئے کس حد تک جا سکتا ہے ؟درویش پیر پنجر سرکار کی تہلکہ خیز پیش گوئی

راولپنڈی( آن لائن )صاحب زبان اور مردِ درویش پیر پنجر سرکار نے کہا ہے کہ یہ ملک صرف کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں نہیں آیا بلکہ کلمہ کی طرح مقدس بھی ہے۔ لہذا اس پاک دھرتی کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود مٹ جائیں گے۔ آستانہ عالیہ کوہ قاف شریف پر آنیوالے زائرین سے

گفتگو کرتے ہوئے پیر پنجر سرکار نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بقاء پارلیمانی نظام حکومت میں نہیں بکلہ اسلامی نظام میں ہے جب تک قاتل کو سرعام پھانسی نہیں دی جائے اور چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ مرددرویش نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ انتہائی اہم ہیں ملک میں اسلامی صدارتی نظام حکومت کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ چار سال تک تمام سیاستدان بے روزگار ہوجائیں گے۔ پیر پنجرسرکارنے کہا کہ محسوس کچھ یوں ہورہاہے کہ اسلامی صدارتی نظام حکومت میں پاک فوج اور آرمی چیف کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل (31-12-2016)کہا تھا کہ بھارت کے اندر علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑیں گی اور اس صدی کی تیسری دہائی میں بھارت تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔ بھارت کے اندر سے اٹھنے والے یہ تحریکیں 1947ء سے زیادہ بھرپور ہونگی۔

The post چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز انڈیا پر کونسی قوم قبضہ کر لے گی ؟ چین پاکستان کو بچانے کیلئے کس حد تک جا سکتا ہے ؟درویش پیر پنجر سرکار کی تہلکہ خیز پیش گوئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سنو ! اگر اس کے سینے پر گولیاں لگی ہیں تو بھیج دو اور اگر پشت پر لگی ہیں تو میرے گھر اس کی لاش نہ بھیجنا ورنہ ۔۔۔وہ عظیم والد جس نے اپنے بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کے افسران کو بھی رلا دیا تھا ،

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم’’تیز آندھی کا انتظار‘‘ میں لکھتے ہیں ۔۔۔بیٹے کی لاش بھیجنے سے پہلے مجھے بتائو گولیاں کہاں لگی ہیں اگر سینے پر لگی ہیں تو بھیج دو اور اگر پشت پر لگی ہیں تو میرے گھر اس کی لاش نہ بھیجنا‘‘۔ جی ایچ کیو سے شہادت کی اطلاع ملنے پر یہ الفاظ لیفٹیننٹ فیض سلطان شہید کے والد کے تھے۔ایسے پُرجوش الفاظ سننے کے بعد اطلاع دینے والے

افسر نے کہا ’’سر! مبارک ہو، آپ کے بیٹے کے سینے میں بائیس گولیاں لگی ہیں، اس نے پینتیس دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا ہے، آپ کے بائیس سالہ بیٹے نے وطن کے لئے بائیس گولیاں سینے پر کھائی ہیں‘‘۔جی ایچ کیو سے تفصیل بتائے جانے کے بعد لیفٹیننٹ فیض سلطان شہید کے والد نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا ’’اب لاش بھیج دو، خدا کا شکر ہے میرے بیٹے کا شمار بہادروں میں ہوا ہے‘‘۔یہ واقعہ، یہ جملے اس لئے یاد آ رہے ہیں کہ حالیہ بحث نے کئی واقعات یاد کروا دیے ہیں، کس طرح چونڈہ میں ہمارے جوانوں نے بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا تھا، کس طرح عزیز بھٹی نے بی آر بی پار نہیں کرنے دی تھی، کس طرح کرنل شفقت عباس بلوچ لاہور بچاتا رہا، کتنے ایسے تھے جو لہو سے دھرتی سیراب کر گئے، کتنے ایسے ہیں جو شدید ترین سردی میں سرحدوں پر ساری رات کھڑے رہتے ہیں اور آپ سکون کی نیند سوتے ہیں۔ذرا اُن سے بھی پوچھ لیں جو افواجِ پاکستان پر تنقید کرتے نہیں تھکتے کہ آئو تمہارے بیٹوں کو فوج میں بھرتی کرتے ہیں، تنخواہ اور پنشن بھی ملے گی، پلاٹ بھی ملے گا مگر سرحدوں پر جاگ کر پہرہ دینا پڑے گا، وقت آنے پر گولیاں کھانا پڑیں گی، شہید ہونا پڑے گا۔یقین کیجئے ناقدین اپنے بچوں کو بھیجنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے کیونکہ یہ کام جذبے سے ہوتا ہے، جذبہ اور جرأت خدا ہر کسی کو نہیں دیتا۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی ہے۔ مشرف کے دیے گئے بیان پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے،

آپ کو تو پتا ہی ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پرویز مشرف کا ہی عطا کردہ ہے۔قانونی ماہرین اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوالات کے جواب تلاش کرنے کی ضرورت ہے، کیا مشرف کو سنا گیا؟ جبکہ اسی دوران بیماری کی بنیاد پر کئی لوگوں کی سزائیں معطل کی گئیں۔عدالت ملزم کو دفاع کا استحقاق دیتی ہے تو یہ استحقاق مشرف کو کیوں نہ دیا جا سکا؟ 2010میں بننے والے قوانین کا 2007کی

ایمرجنسی پر اطلاق کیسے ہو گیا؟ امریکہ میں مقیم امریکی سیاست میں سرگرم قانون دان ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ’’دنیا کا کوئی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر سزا دے دی جائے،میرے خیال میں پرویز مشرف کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، سنگین غداری کیس میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ پاکستان میری جان ہے، 32سال میں یہ محبت کم نہیں ہوئی۔

ایک بات سچ ہے کہ پاکستان میں کوئی پارٹی جمہوری نہیں، خاندانی پارٹیاں ہیں۔ جس دن مشرف کو سزا دی گئی اسے یومِ سیاہ ہی کہا جا سکتا ہے‘‘۔اعتزاز احسن سمیت نامور وکلا کی رائے سامنے آچکی ہے۔ ایک بات اور بڑی اہم ہے کہ آخر نون لیگ کی حکومت نے بارہ اکتوبر 1999کا قصہ کیوں نہیں کھولا؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ اس وقت غدار کوئی اور تھا، کہیں ایسا تو نہیں کہ مشرف کو قبول کر لینے والی

عدلیہ میں وہ نام بھی آتے ہیں جو نون لیگ کے چہیتے تھے، جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف لیا،اگر یہ مقدمہ 12اکتوبر سے کھلتا تو پھر اس کا تذکرہ بھی ہوتا کہ کون طیارے کو اترنے نہیں دے رہا تھا۔ آئین توڑنا غداری ہے تو پھر آئین تو 12اکتوبر کو توڑا گیا تھا، نومبر 2007میں تو ایمرجنسی لگی تھی، ایمرجنسی لگانے کیلئے بھی وزیراعظم نے صدر کو ایڈوائس دی تھی اگر سب کچھ درست مان لیا جائے

تو پھر پرویز مشرف کے دور میں حلف اٹھانے والے وزرائے اعظموں، وزرا اور ججوں کے بارے میں کیا خیال ہے، 2008میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے وزرا نے مشرف سے حلف لیا تھا، حلف اٹھانے والوں میں تو خواجہ آصف، احسن اقبال اور سعد رفیق بھی تھے، مفرور اسحاق ڈار بھی۔یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ کس نے پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا، کس نے ایکسٹینشن دی؟ جن لوگوں کے ووٹوں سے

پرویز مشرف صدر بنے اُن کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہمسایہ ملک بھارت میں اندرا گاندھی نے بطور وزیراعظم چھ ماہ کیلئے ایمرجنسی لگائی تھی مگر بھارتی جمہوریت اندرا گاندھی کو غدار ڈیکلیئر نہ کروا سکی۔مولوی تمیز الدین کیس کا مباحثوں میں ذکر کیا جاتا ہے، بھٹو صاحب کے عدالتی قتل پر بھی بات ہوتی ہے، لوگ تو ججوں کو فون کرنے والوں، وڈیو فلمیں بنانے والوں کا تذکرہ بھی کرتے ہیں۔

یہ درست ہے کہ جنرل مشرف نے ملک کی خاطر دو جنگیں لڑیں، یہ بھی درست ہے کہ اس نے کارگل کے محاذ پر بھارت کو نکیل ڈال دی تھی۔پھر بھارت کو بچانے کیلئے کون سرگرم ہو گیا تھا؟ یہ بات بھی درست ہے کہ پرویز مشرف نے برس ہا برس دفاع وطن میں گزارے۔یہاں ایک اور واقعہ رقم کر دیتا ہوں کہ یکم محرم بمطابق 20نومبر 1979کو منگل کے روز جب صبح سویرے امام کعبہ شیخ عبداللہ بن سبیل کو.

چند افراد نے گھیرا، خانہ کعبہ کے تمام دروازے بند کرکے وہاں قابض ہونے کی کوشش کی تو اس کوشش کو پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کے جس دستے نے ناکام بنایا، اس کی قیادت میجر پرویز مشرف کر رہا تھا۔صاحبو! چلی ہے رسم تو پھر والیم ٹین، میمو گیٹ اور ڈان لیکس کھول دیں، ماڈل ٹائون بھی کھول دیں، شوگر ملوں سے پکڑے جانے والے را کے ایجنٹ بھی سامنے لے آئیں۔ قائداعظمؒ اور

پاکستان کو برا بھلا کہنے والوں کو بھی سامنے لے آئیں۔ خیبر پختونخوا کو افغانستان کہنے والوں سے بھی پوچھ گچھ کرلیں۔ بلدیہ ٹائون اور بارہ مئی کے واقعات بھی سامنے لے آئیں۔یہ مقدمہ پرویز مشرف کے خلاف وفاق کی طرف سے تھا، نون لیگ کی حکومت ختم ہونے کے بعد موجودہ حکومت واپس لے سکتی تھی، ایسا کیوں نہ ہو سکا؟

3دسمبر کو شائع ہونے والے کالم میں بتایا تھا کہ بہت سے سیاستدانوں کو رہائی مل جائے گی، یہ کام ہو چکا ہے، آج بتا رہا ہوں کہ بڑی تیز آندھی چلنے والی ہے، بڑے بڑے مافیا جڑ سے اکھڑ جائیں گے، بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے، تیز آندھی کا انتظار کیجئے، بہت کہا تھا کہ۔۔تازہ ہوا کے شوق میں اے ساکنانِ شہر۔۔۔۔۔۔اتنے نہ در بنائو کہ دیوار گر پڑے۔

The post سنو ! اگر اس کے سینے پر گولیاں لگی ہیں تو بھیج دو اور اگر پشت پر لگی ہیں تو میرے گھر اس کی لاش نہ بھیجنا ورنہ ۔۔۔وہ عظیم والد جس نے اپنے بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کے افسران کو بھی رلا دیا تھا ، appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا وہ خاتوم جنہیں مسلسل خلا میں زیادہ دن  تک رہنے والی پہلی خاتون قرار دیدیا گیا

پیرس(این این آئی)سال 2019 کے اختتام سے قبل سائنس اور خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ امریکا کی 40 سالہ خلانورد خاتون کرسٹینا کوچ نے مسلسل خلا میں زیادہ دن تک رہنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔امریکی خلا نورد خاتون نے 28 دسمبر 2019 کو

خلا میں مسلسل رہنے کے 289 دن مکمل کیے۔ان سے قبل خلا میں مسلسل سب سے زیادہ وقت تک رہنے کا ریکارڈ امریکی خاتون پیگی وٹسن کے پاس تھا جو 288 دن رہی تھیں۔تاہم اب مسلسل تقریبا 9 ماہ تک خلا میں رہنے کا اعزاز 40 سالہ کرسٹینا کوچ نے حاصل کرلیا، ساتھ ہی انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے رواں برس عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی بھی کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرسٹینا کوچ نے رواں برس اکتوبر میں ساتھی خاتون خلانورد جیسیکا میر کے ساتھ عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی تھی۔عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے اور خلائی اسٹیشن کے بیرونی حصے کی مرمت کرنے والی یہ پہلی اور اب تک کی واحد خواتین تھیں۔خلائی سائنس کی ویب سائٹ اسپیس کے مطابق کرسٹینا کوچ نے 28 دسمبر 2019 کو شام 6 بج کر 16 منٹ پر مسلسل خلا میں سب سے زیادہ رہنے کا ریکارڈ بنایا۔

The post دنیا وہ خاتوم جنہیں مسلسل خلا میں زیادہ دن  تک رہنے والی پہلی خاتون قرار دیدیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ، 2020ء شروع  ہوتے ہی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ سال 2020ء کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات نظرآناشروع ہوجائیں گے جن سے صنعت اورزراعت سمیت معیشت کے پیداواری شعبوں پرمثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ

حکومت پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے پرپختہ یقین رکھتی ہے اور حکومت نے مالی سال 2020ء کے بجٹ میں وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومتی اخراجات میں واضح اضافہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت 2020ء میں مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں میں تجارت اور شاہراہ قراقرم کے دوسرے مرحلے میں حویلیاں سے تھاکوٹ کی 118کلومیٹر اور سکھر سے ملتان کی 392کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیر کے ٹرانسپورٹ کے روابط کے منصوبے مکمل کرنے کاہدف مقررکیاگیاہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ان منصوبوں سے سفر کادورانیہ کم کرنے اورمصنوعات کی تجارت اور خدمات کی فراہمی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے گوادر میں ہوائی اڈے کی تعمیراورسڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے 40ارب روپے کی گرانٹ کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔2020ء میں سی پیک کے تحت 9ارب ڈالرکی لاگت سے ریلوے کی مین لائن کواپ گریڈ کرنے کابڑامنصوبہ شروع کیاجائے گاجس سے خدمات کی فراہمی اور مصنوعات کی تجارت کے لئے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کوبہتربنانے میں مدد ملے گی۔

The post پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ، 2020ء شروع  ہوتے ہی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیس :عدالت نے حکومت کیلئے کیا حکم جاری کر دیا ؟

اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا معاملہ حل کرنے کے لئے مزید پندرہ دن کی مہلت دے دی ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کے سامنے

پیش ہوئے۔وفاقی حکومت نے معاملے کے حل کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔لیگل ایڈوائزر قومی اسمبلی عبداللطیف یوسفزئی نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کا آخری اجلاس کل ہوا تھا مگر دھند کی وجہ سے کچھ ممبرز نہیں آ سکے، گذشتہ کمیٹی نے جو رولز بنائے تھے وہ موجودہ حالات میں workable نہیں۔لیگل ایڈوائزر قومی اسمبلی عبداللطیف یوسفزئی نے کہاکہ پارلے مانی کمیٹی اپنے رولز خود بنا سکتی ہے ، وہ پہلے سے بنائے گئے رولز کے تحت کام نہیں کر رہی ہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ جو بھی کمیٹی بنے گی اس کے رولز بھی مستقل نہیں ہوں گے، ابھی جو کمیٹی کام کر رہی ہے وہ اپنے رولز خود بنا سکتی ہے۔ عبد الطیف یوسفزئی نے کہاکہ پارلے منٹ غلطی کرے تو اس کو سدھار بھی لیتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پارلے منٹ کبھی غلطی نہیں کر سکتی، وہ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، اگر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کسی ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت تو ہی توقع کر سکتی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائیگا، پارلیمانی کمیٹی کے رولز میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو وہ کمیٹی کا اختیار ہے ۔عبد الطیف یوسفزئی نے کہاکہ دس دن کا وقت دے دیں ، انشا اللہ آئندہ سماعت پر آپ کو گڈ نیوز دیں گے۔بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

The post الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیس :عدالت نے حکومت کیلئے کیا حکم جاری کر دیا ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت گرانے کیلئے ایم کیو ایم کو ساتھ ملانا بلال بھٹو کے بس میں ہے بھی یا نہیں ؟ اہم انکشاف کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، حکومت گرانے کیلئے ایم کیو ایم کو ساتھ ملانا بلاول کے بس کی بات نہیں ہے۔بابر ستار نے کہا کہ نیب جن لوگوں کے ریفرنسز دائر کرچکی ہے انہیں ترمیمی آرڈیننس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اسی طرح جن لوگوں کو پچھلے قانون کے تحت سزا ہوچکی ہے

انہیں بھی اس کا فائدہ نہیں ہوگا، اپیل میں اسی قانون کو دیکھا جائے گا جو مقدمے بنتے وقت نافذ تھا، نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ ان معاملات میں ہوگا جن کی ابھی تحقیقات ہورہی ہے اور مقدمہ نہیں بناہے،نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کی تنقید سمجھ سے باہر ہے، اپوزیشن آرڈیننس کی شقوں پر تنقید کرے ٹھیک ہوگا لیکن اسے این آر او کہنا مثبت مائنڈ سیٹ نہیں ہے، اگر اپوزیشن کو یہ ترامیم پسند نہیں آئیں تو پارلیمنٹ میں مزید ترامیم بتادیجئے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ڈیلوں اور ڈھیلوں کی پیداوار این آر او سے مستفید ہونے والی اپوزیشن پر صدقے جانے کو دل کرتا ہے،نیب ترمیمی آرڈیننس سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ریلیف ملے گا، دکھ اس بات کا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے ہر قسم کی دو نمبری کرنے والے تاجروں اور اس بیوروکریسی کو فائدہ ملے گا جس میں بیس پچیس ہزار کے پاس دہری شہریت ہے اور جن کی اولادیں جائیدادیں باہر ہیں،اب پبلک آفس ہولڈر کے جھنڈے تلے بڑے بڑے کھیل کھیلے جائیں گے۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، ترمیمی آرڈیننس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی مگرمچھ کے آنسو بہارہی ہیں، یہ پاکستان کے عوام کیخلاف کھیل کھیلا جارہا ہے۔مظہر عباس نے کہا کہ اس ملک میں بلاامتیاز احتساب کا کوئی تصور نہیں ہے، پی ٹی آئی کے قریب ایک بڑے کاروباری شخص نے مجھے چھ کاروباری لوگوں کے

نام بتائے کہ ان کی ملی بھگت سے نیب ترمیمی آرڈیننس آیا ہے،شہزاد اکبر کے بقول نیب قانون میں کی گئی ترامیم سے سب کو فائدہ ہوگا تو پارلیمنٹ کے ذریعہ ترمیم کے بجائے آرڈیننس کیوں لایا گیا،نیب ترمیمی آرڈیننس سے سب کو فائدہ ہورہا ہے نقصان صرف اس غریب عوام کا ہے جس نے کرپشن مخالف نعرے پر عمران خان کو ووٹ دیا۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جو جتنا موثر ہوگا وہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے اتنا ہی مستفید ہوگا۔ریما عمر نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے اینٹی کرپشن اداروں کے دائرہ کار کا تعین ہوا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

The post حکومت گرانے کیلئے ایم کیو ایم کو ساتھ ملانا بلال بھٹو کے بس میں ہے بھی یا نہیں ؟ اہم انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایم کیو ایم کو حکومت سے علیحدگی کی پیشکش پر تحریک انصاف متحرک ہو گئی، اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو وفاقی حکومت سے علحیدگی کی پیشکش اور ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے تحفظات کے اظہار کے بعد پاکستان تحریک انصاف متحرک ہو گئی ہے۔حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قیادت سے

ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کی قیادت میں رواں ہفتے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات،مطالبات اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات ہو گی۔منجمد فنڈز کے اجرا، بلدیاتی اختیارات کی واپسی، گمشدہ و اسیر کارکنان اور پارٹی آفس کھولنے کے معاملے پر تحفظات کو دور کیا جائے گا ساتھ ہی اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور تحریری معاہدے پر بھی غور ہو گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ کوسندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سے اپنااتحادتوڑے،متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوگرادو،ہم آپ کاساتھ دیں گے،عمران خان اوران کی حکومت کوگھرجاناہوگا،عمران خان کی حکومت گرادو،کراچی کوبچائو،سندھ کے حقوق کیلئے متحدہ ہمارے ساتھ جدوجہد کرے۔

The post ایم کیو ایم کو حکومت سے علیحدگی کی پیشکش پر تحریک انصاف متحرک ہو گئی، اہم فیصلہ کر لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سال نو کا آغاز کہاں سے ہو گا ؟ 2020 کا سورج کس ملک پر اپنی کرنین بکھیرے گا ؟ جانئے

کراچی(این این آئی)دنیا میں سب سے پہلے سال2020 کا سورج جزیرہ ساموا میں نمودارہوا۔نیوزی لینڈ کے ہمسائے میں واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ سامواجہاں سب سے پہلے نیادن نکلتا ہے اور سورج کو خوش آمدید کہتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ساموا ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں

چاندسب سے پہلے منہ چھپاتاہے اور سورج سب سے پہلے اپنی کرنیں بکھیرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ساموا پہلے آئی ڈی ایل ڈبلیو یعنی انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ویسٹ کا آخری ملک ہوا کرتا تھا لیکن 29دسمبر 2011 کو اس نے آئی ڈی ایل ڈبلیو سے علیحدگی حاصل کرلی اور اپنی گھڑیاں براعظم امریکا سے ہٹا کر براعظم آسٹریلیاکے ساتھ ملا لیں۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ساموا آئی لینڈ کے ایک حصے نے اپنا وقت تبدیل نہیں کیا اور امریکن ساموا کہلاتا ہے، ساموا آئی لینڈ اور امریکن ساموا میں صرف 73کلومیٹر کا فاصلہ ہے لیکن دونوں ملکوں میں وقت کا فرق چند منٹ کانہیں، پورے 25گھنٹے کا ہے۔اس طرح ساموا ایک ایسا ملک ہے جہاں سب سے پہلے نئے سال کا سورج طلوع ہوا، امریکن ساموا جو اس سے صرف 73کلومیٹر دور ہے وہاں ایک دن بعد سورج طلوع ہوا۔اس کے بعد جزیرہ ٹونگا اور کیریباتی ہیں، جہاں نئے سال کا سورج ابھرا،  پھر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ اور اگلی باری آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی آئی ۔

The post سال نو کا آغاز کہاں سے ہو گا ؟ 2020 کا سورج کس ملک پر اپنی کرنین بکھیرے گا ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں ؟ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے اہم انکشاف کر دیا

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف 7 جنوری کو نہیں آئیں گے، انہیں دوبارہ گرفتارکرنے کی کوشش کی جائیگی۔ایک انٹرویومیں شہباز شریف میرے خیال میں 7 جنوری کو نہیں آئیں گے، وہ حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دیں گے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ

حکومت کے پاس انتقام کے لیے علاوہ دوسری کوئی پالیسی ہی نہیں ہے، احسن اقبال کےساتھ بی آر ٹی والوں کو بھی جیل میں ڈالنا چاہئے تھا، ہماری غلطی ہے ماضی میں ہم نے نیب قوانین میں ترمیم نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پر جو راستہ اختیار کیا وہ درست نہیں تھا، بابا رحمتے نے 2017 میں ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے، نواز شریف نے جو خلائی مخلوق کی بات کی تھی وہ بالکل درست تھی، بابا رحمتے نے ریمارکس کے لیے سوموٹو نوٹسز لیے شہباز کو بلایا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اداروں سے معاملات بہتر ہوئے یا نہیں میرے علم میں نہیں، میں جیل میں تھا اور میرے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، امپائر نیوٹرل ہے یا نہیں اس بارے میں علم نہیں، ڈیڑھ سال پہلے عمران خان اس پوزیشن میں نہیں تھے، شہزاد اکبر کی زیرنگرانی احتساب سیل کا بڑا عمل دخل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک مزید 6 ماہ اس طرح چلا تو حالات بہت بگڑ جائیں گے، 2020 الیکشن کا سال نہیں تو ملک آگے نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی کی حکومت خود گھر جائے گی کسی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں، 5 سے 6 لوگ ہیں ایک آدمی بھی ادھر ادھر ہوگیا حکومت جائے گی، صرف ایم کیو ایم ہٹ جائے حکومت چلی جائے گی۔منشیات برآمدگی کیس کے حوالے سے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج تک ایسی محفل میں نہیں بیٹھا جہاں نشہ ہورہا ہو، میرے اوپر عائد الزامات بے بنیاد ہیں۔

The post شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں ؟ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے اہم انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت گرانے کیلئے وفاداریوں کی تبدیلی ۔۔ سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہی بلکہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں خود ان سے ناراض ہیں۔تفصیلات کیمطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے

سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں، سندھ میں دینے کو تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت کو گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، کسی کو اتحاد کی پیشکش کرنا جمہوری طریقہ ہے ، عوام کے لیے اتحاد بنانا سازش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے سب کو پتا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں ہوا، یہ کسی سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں تو ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟انہوں نے کراچی کی صفائی مہم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی شہر کا کچرا صاف کرنے آئے تھے مگر وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی پیشکش سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ یہ شمولیت کی پیشکش نہیں، محض جلسے میں تقریر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے مایوس ہو کر وفاقی حکومت میں شامل ہوئے تھے نہ کہ کسی کے کہنے پر شامل ہوئے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل وزارتوں سے حل نہیں ہوں گے اگر پیپلز پارٹی ہاتھ ملانا چاہتی ہے تو فارمولا دے وزارتیں نہیں۔سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچھ نہیں دیا، ہاں اگر وہ بلدیاتی نظام صحیح کرے تو ہم ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے مشروط اتحادی ہیں لیکن وعدے پورے نہیں کیے گئے جس پر مایوسی ہے، وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے ان کے اتحادی مایوس ہو رہے ہیں۔

The post حکومت گرانے کیلئے وفاداریوں کی تبدیلی ۔۔ سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اہم اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافروں کی ہلڑ بازی دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

لندن( آن لائن )پی آئی اے کی لندن سے پاکستان کو پرواز کے لیے تیار فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ جس کی وجہ ایئر پورٹ پر دو مسافروں کا آپس میں لڑ پڑنا تھا۔ دونوں مسافر نشے کی حالت میں ایئر پورٹ پر آئے تھے تاہم کسی وجہ سے ان کے درمیان تکرار شروع ہوئی جو ہاتھا پائی میں بدل گئی جس کے باعث پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی اور مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازجو کہ لندن سے اسلام آباد آ رہی تھی، میدان جنگ بن گئی۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 786 کے اڑان بھرنے سے پہلے دو مسافرایک دوسرے سے لڑ پڑے اور بات اس حد تک آ گئی کہ دونوں میں ہلڑ بازی شروع ہو گئی۔ موقع پر دونوں مسافروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور انہیں لندن ائیرپورٹ پر ہی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور سے پولیس کو خبر دے دی تھی۔ تاہم پولیس نے وقت پر پہنچ کر دونوں مسافروں کو جہاز سے گرفتار کر لیا۔ یہی وجہ تھی کہ یہ پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو ایک گھنٹے کا انتظار کرنا پڑا۔ پی آئی اے چونکہ آج کل ویسے ہی بحران کا شکار ہے، اس کے صارفین اس سے کچھ خاص خوش نہیں ہے۔ انہیں تقریبا ہر باز پرواز کی تاخیر کا شکار ہوتا ہے ، تاخیر بھی کچھ دیر کی نہیں، اکثر 6 یا اس سے بھی زیادہ دیر کی۔یاد رہے کہ تصادم کے وقت دونوں مسافر نشے کی حالت میں تھے اور اسی حالت میں وہ سفر کرنے والے تھے۔ لہذا پی آئی نے اس پر مکمل طور پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ان کی کسی پرواز میں اس طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب سے پاکستان آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھا، طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑ گیا، کپتان نے مہارت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کوایک انجن کی مدد سے بورڈنگ برج پر پارک کیا۔

The post پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافروں کی ہلڑ بازی دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیپلز پارٹی کی طرف سے وزارتوں کی پیشکش کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کے تیور بدلنا شروع ہو گئے ، اہم اعلان کر دیا

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنمااوررکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے کہ ان کے اتحادی ان سے مایوس ہو رہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

سندھ کے مسائل وزارتوں سے نہیں، بلدیاتی نظام صحیح کرنے سے حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے رشتہ توڑنا اور صوبائی حکومت سے وزارتیں لینا تجارت ہے، پیپلز پارٹی فارمولہ دے وزارتیں نہیں، وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے۔

The post پیپلز پارٹی کی طرف سے وزارتوں کی پیشکش کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کے تیور بدلنا شروع ہو گئے ، اہم اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں وزارتوں کی پیش کش پیپلز پارٹی کے اہم ترین صوبائی وزیر نے وزارت چھوڑنے کی پیشکش کر دی

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہوں۔میرے چیئرمین کا حکم ہے، جس پر میں اپنے پاس موجود بلدیات کی وزارت دینے کو تیار ہوں

،ایم کیو ایم جو وزارت مانگے گی دیں گے مگر بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ وفاق میں جتنی وزارتیں رکھتی ہے اتنی ہی وزارتیں سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہیں عمران خان کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا ہوگا۔

The post پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں وزارتوں کی پیش کش پیپلز پارٹی کے اہم ترین صوبائی وزیر نے وزارت چھوڑنے کی پیشکش کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ نیب سے ملک اور گور ننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘‘ قوانین میں ترمیم کے بعد ن لیگ نے حکومت سے کونسا مطالبہ کر دیا ؟

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ نیب سے ملک اور گور ننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہیے ،فرد، جماعت، گروہ یا جتھے کے نہیں، ملک اور مفاد عامہ میں قانون سازی کی جائے، پارلیمانی عمل پورا کیاجائے۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام،

حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قیادت اور رہنماؤں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری جماعت، قیادت اور رہنماوں کے خلاف ہر الزام جھوٹ اور غلط ثابت ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بار بار کہا عمران صاحب سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی انتقام اتارتے اتارتے ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہئے، اس سے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوںنے کہاکہ نیب اور اس قانون کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ فرد، جماعت، گروہ یا جتھے کے نہیں، ملک اور مفاد عامہ میں قانون سازی کی جائے، پارلیمانی عمل پورا کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خود ،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی چھ سال خیبر پختونخواہ کی کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کی خلاف انکوائری روکنے کے کئے نیب ترمیمی آرڈیننس لا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گھٹ جور نے ملک کی معیشت ، کاروبار ، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا ۔

The post ’’ نیب سے ملک اور گور ننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘‘ قوانین میں ترمیم کے بعد ن لیگ نے حکومت سے کونسا مطالبہ کر دیا ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ماہرین نے مستقبل میں خوفناک زلزلوں کے خدشات ظاہر کردیئے ،مرکز کونسا قرار دیدیا ؟

لاہور (آئن لائن) کوہ ہندوکش میں زیر زمین ارضیاتی تبدیلی تیزی سے رونما ہو رہی ہے جس کے باعث ماہرین نے مستقبل میں زلزلوں کی تعداد میں اضافے کے خدشات ظاہر کر دیئے۔واضح رہے کہ 2019 کے دوران 256 زلزے آئے۔ سب سے زیادہ زلزلے ماہ اگست کے دوران آئے جن کی تعداد 32 رہی۔ کوہ ہندوکش زلزلوں کا بڑا مرکز رہا۔اس حوالے سے ماہر ارضیات ڈاکٹر عامر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوہ ہندوکش زلزلوں

کا بڑا مرکز رہا ہے جہاں اس وقت تین بڑی فالٹ لائنز آکر مل رہی ہیں، جب بھی ایک فالٹ لائن ایکٹو ہوتی ہے تو دوسری دو فالٹ لائنز بھی متاثر ہوتی ہیں جس کے باعث کوہ ہندوکش میں زلزلے کے اثرات وسیع رقبے پر محسوس کیے جاتے ہیں۔زیر زمین ارضیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ڈاکٹر عامر نے قرار دیا کہ مستقبل میں زلزلوں کی تعداد میں اضافے کے خدشات پوری شدت کے ساتھ موجود ہیں جن کے حوالے سے ہمیں ابھی سے سوچنا ہوگا۔

The post ماہرین نے مستقبل میں خوفناک زلزلوں کے خدشات ظاہر کردیئے ،مرکز کونسا قرار دیدیا ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سال نو میں وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان کونسے وفاقی وزراء کے قلمدن تبدیل ہو سکتے ہیں ؟ جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ بچھاڑ ، سال نو 2020 میں بھی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کے ماہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

رواں برس 18 اپریل اور 18 نومبر کو دو بار کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی جا چکی ہے جس میں کچھ وزراء کے قلمدان بھی تبدیل ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 2 بار تبدیلی کے باوجود مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے ہیں جس کی وجہ سے اب آئندہ برس پھر کابینہ میں تبدیلی کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں سال بھی وفاقی وزراء قلمدان میں تبدیلی کی گئی تھی ۔

The post سال نو میں وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان کونسے وفاقی وزراء کے قلمدن تبدیل ہو سکتے ہیں ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر ممکنہ اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ،آصف زرداری ، نواز شریف اور خاقان عباسی کے دوروں  پر کتنے لاکھوں ڈالر خرچ ہوئے ؟ جانئے

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر ممکنہ اخراجات کی تفصیلات شیئر کر دیں ۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کم ترین اخراجات میں 21 تا 23 جنوری 2020 ڈیوس کا دورہ مکمل کریں گے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے دورے میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی،

نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے کہیں کم اخراجات اٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا 2016 میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیوس گئے تو قوم کو یہ دورہ 7 لاکھ 62 ہزار 199 ڈالرز میں پڑاشاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم 2018 میں ورلڈ اکنامک فورم گئے تو 5 لاکھ 61 ہزار 381 ڈالرز خرچ کر آئے۔انہوں نے بتایا کہ 2012 میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار 4 سو 51 روپے کا خطیر سرمایہ صرف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ جنوری 2020 میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ ڈیوس محض 68 ہزار ڈالرز میں مکمل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن پر اٹھنے والے اخراجات بھی پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ سے کہیں کم رہے۔جولائی 2019 میں وزیراعظم واشگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ نواز شریف 2013 میں واشنگٹن گئے تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ کر آئے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ 2009 میں زرداری کے دورہ واشنگٹن پر 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 88 ڈالرز کا خطیر سرمایہ خرچ ہوا،ستمبر 2019 وزیراعظم عمران خان کا دورہ نیویارک بھی نہایت کفایت شعاری اور کم ترین اخراجات میں مکمل ہوا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ نیویارک پر 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کی کم ترین لاگت آئی۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری 2012 میں نیویارک گئے تو غریب قوم کی جیب سے 13 لاکھ 9 ہزار 6 سو 20 ڈالرز خرچ کرآئے،2016 میں نواز شریف نے نیویارک کا سفر کیا تو 11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز پھونک ڈالے گئے جبکہ 2017 میں شاہد خاقان عباسی نے نیویارک کا قصد کیا تو 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کر ڈالے۔

The post وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر ممکنہ اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ،آصف زرداری ، نواز شریف اور خاقان عباسی کے دوروں  پر کتنے لاکھوں ڈالر خرچ ہوئے ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کاشانہ میں دو لڑکیوں کے ساتھ ذیادتی کی گئی، حقائق چھپانے کیلئے دونوں بچیوں کے ساتھ کیا کیا گیا ؟ افشاں لطیف نے نیا پندورا باکس کھول دیا

لاہور( این این آئی) کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا ۔اپنے تازہ ویڈیو بیان میں افشاں لطیف نے دعوی کیا ہے کہ کاشانہ میں دو لڑکیوں کے ساتھ ذیادتی کی گئی، حقائق چھپانے کے لیے دونوں بچیوں کو پاگل خانے منتقل کیا گیا۔افشاں لطیف نے دعوی کیا ہے کہ 20 سال کی آمنہ بھولا اور 38 سال کی ساجدہ کو زیادتی کے بعد دارالسکون شفٹ کیا گیا۔

دونوں بچیاں باالترتیب 5 سال اور 25 سال سے کاشانہ میں مقیم تھیں۔کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں سے زیادتی کا واقعہ میرے علم میں لایا گیا۔ مجھے بتایا گیا کہ ان بچیوں کے ساتھ ذیادتی ہوئی ہے۔ میں یہ بات افشان کرن اور میڈم بشری کے علم میں لائی۔افشاں لطیف نے دعوی کیا ہے کہ افشاں کرن اور صائمہ ارشد نے ان پر جھوٹے الزامات لگا کر پاگل خانے منتقل کروا دیا۔ کاشانہ لاہور میں گھنائونا کھیل کھیلا جا رہا ہے، معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کاشانہ کا معاملہ عدالت میں ہے، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ عدالتی کارروائی سے پہلے خود کو بیگناہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔افشاں لطیف نے کہا ہے کہ کاشانہ میں مجھ پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام لگا کر سکینڈل کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں تو صرف 6 ماہ رہی اور اس دوران وزیراعلی پنجاب نے میرے کام کی تعریف کی تھی اور اسے ماڈل ادارہ قرار دیا۔آج مجھ پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام لگاکر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ میں نے گزشتہ سال 12جولائی کو اپنی شکایت درج کرائی جس کے بعد ادارے کا بجٹ بند کر دیا گیا جس سے بچیوں کی بنیادی ضروریات متاثر ہوئیں۔ وزیراعلیٰ معائنہ نے انتقامی کارروائی کی بنیاد پر بجٹ بند کرائے رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کے الزامات کا ہر فورم پر جواب دینے کے لئے تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ میں رہائش پذیر بچیوں کو تحفظ دینا بہت ضروری ہے ۔ میری ریاست کے اداروں سے اپیل ہے کہ اس معاملے کو دیکھا جائے اور ان بچیوں کو تحفظ دیا جائے ۔

The post کاشانہ میں دو لڑکیوں کے ساتھ ذیادتی کی گئی، حقائق چھپانے کیلئے دونوں بچیوں کے ساتھ کیا کیا گیا ؟ افشاں لطیف نے نیا پندورا باکس کھول دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Monday, December 30, 2019

کارکے کمپنی نے شاہد خاقان عباسی کو کس کام کیلئےدس پندرہ ملین ڈالر کی  پیشکش کی تھی انہوں نے کیا کہتے ہوئے معذرت کر لی تھی ، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری اپنے کالم ’’عمران خان کا پہلا اچھا فیصلہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔یہ بات ہے رسوائی کی لیکن یہ ہے بہرحال سچ۔ ہم نے اس ملک کو وہاں پہنچا دیا ہے جہاں اب ہر قسم کے لوگ کام کرنے سے گھبراتے ہیں‘ مجھے شاہد خاقان عباسی نے خود بتایا تھا” کارکے“ کی انتظامیہ نے ثالث کے ذریعے ان سے رابطہ کیا تھا‘ یہ دس پندرہ ملین ڈالر میں اپنا کیس سیٹل کرنا چاہتی تھی

لیکن انہوں نے معذرت کر لی‘ میں نے حیران ہو کر کہا ”آپ نے ظلم کر دیا‘ عالمی عدالت ہمیں ایک دو بلین ڈالر ٹھوک دے گی“ وہ بولے ”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن میں اگر کیس سیٹل کر دیتا تو مجھ پر پانچ دس ملین ڈالر کک بیکس کا الزام لگ جانا تھا اور میں باقی زندگی فائل اٹھا اٹھا کر عدالتوں میں دھکے کھاتا رہتا“۔میں خاموش ہو گیا‘ میں نے قائم علی شاہ کے بارے میں چند ماہ قبل لکھا تھا‘ سائیں نے فرمایا تھا” لوگ ہمیں کچرا نہ اٹھانے پر گالیاں دے رہے ہیں‘ ہم اگر آج کچرا اٹھا دیں تو یہی لوگ ہم پر الزام لگائیں گے ہم نے ان کا قیمتی ترین کوڑا اربوں روپے میں بیچ دیا“یہ ہمارے ملک کی اصل تصویر ہے اور یہ تصویر صرف حکومت اور بیورو کریسی تک محدود نہیں بلکہ غیر سرکاری ادارے‘ صنعت کار اور تاجر بھی اب اس سوچ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں‘ ملک میں جو بھی کام کرنے کی غلطی کرتا ہے وہ عبرت کی نشانی بنا دیا جاتا ہے۔آپ قانونی طور پر ایک دکان کھول کر دکھا دیں یا ایک چھوٹا سا کارخانہ لگا دیں‘ آپ کو یوں محسوس ہو گا جیسے آپ نے بھڑوں کا چھتا چھیڑ دیا ہو‘ پورا سسٹم ملبے کی طرح آپ پر آگرے گا‘ پوری دنیا میں سیلف میڈ ارب پتی ہیرو ہوتے ہیں‘ امریکا میں شاہد خان جیسے پاکستانیوں کے انٹرویوز شائع ہوتے ہیں‘ آرنلڈ شیوارزینگز جیسے لوگ فخر سے کہتے ہیں میں خالی جیب یہاں آیا تھا لیکن اس ملک نے مجھے ارب پتی بھی بنایا اور ہیرو بھی جب کہ

پاکستان میں ترقی کرنے والا ہر شخص منہ چھپاتا پھرتا ہے۔پورا ملک مل کر اسے کرپٹ اور بے ایمان ثابت کرنے میں جت جاتا ہے اور اس بے چارے کے لیے عزت اور جان دونوں بچانا مشکل ہو جاتی ہیں لہٰذا آج ہمارا ہر پروفیشنل اور پڑھا لکھا شخص ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے‘ لوگوں کو انگریزی کے ٹیسٹ کے لیے دو دو مہینے تاریخ نہیں مل رہی‘ ہم نے کبھی سوچا ہمارے پروفیشنل کیوں بھاگ رہے ہیں؟

دو وجوہات ہیں‘ عدم استحکام اور ترقی کا خوف‘ ملک بری طرح عدم استحکام کا شکار ہے لہٰذا لوگوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اور دوسرا لوگ دیکھتے ہیں معاشرے کا جو بھی شخص ترقی کرتا ہے وہ معاشرے اور حکومت دونوں سے جی بھر کر جوتے کھاتا ہے۔چار سو محکمے اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں‘ وہ ایک سے جان چھڑاتا ہے تو دوسرا اس کی بوٹیاں نوچ لیتا ہے چناں چہ یہ فرار ہونے کا

فیصلہ کر لیتے ہیں‘ آج ہمارے سینکڑوں بزنس مین‘ صنعت کار اور تاجر بھی ملک سے باہر بیٹھے ہیں‘ آپ کسی صنعت کار کو دیکھ لیں اس کی جیب میں کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ ہو گا یا یہ کسی یورپی ملک میں پراپرٹی یا کاروبار کا مالک ہو گا لہٰذا ہمیں ماننا ہوگا پاکستانی ارب پتی ہویا کروڑ پتی یہ اپنی جان‘ عزت اور سرمایہ بچانے کے لیے ملک سے باہر دوڑ رہا ہے‘اسے ملک چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا‘ ہم اگر اس ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اس صورت حال کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

The post کارکے کمپنی نے شاہد خاقان عباسی کو کس کام کیلئےدس پندرہ ملین ڈالر کی  پیشکش کی تھی انہوں نے کیا کہتے ہوئے معذرت کر لی تھی ، تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین اور سعودی عرب کے سرمایہ کا روں کا شاندار اعلان ، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت کتنے گھروں کی تعمیر کریں گے ؟ شاندار تفصیلات سامنے آگئیں 

لاہور( این این آئی)چین اور سعودی عرب کے سرمایہ کارنیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت پنجاب میں 50ہزار گھروںکی تعمیر کریں گے جس کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے ۔ اس سلسلہ میں چین اورسعودی سرمایہ کاروں نے لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کے

چیئرمین رائو خورشیدعلی خان کے ہمراہ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاںمحمودالرشید سمیت دیگر سے ملاقات کی ۔ چین اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ میاںمحمود الرشید نے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں ، نہ صرف مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی بلکہ غیر ملکی بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق بے گھر افراد کو اپنی چھت مہیا کی جائے گی ۔ رائو خورشید علی خان نے بتایا کہ پیاف کے وائس چیئرمین ناصر حمید خان کی انتھک کاوشوں سے دونوں ممالک کے سرمایہ کارنیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں سرمایہ کار ی پر راغب ہوئے ہیں اور اس طرح کی مثبت کوششیں مستقبل میںبھی جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت سے کئی صنعتیں ترقی کریں گی جس سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

The post چین اور سعودی عرب کے سرمایہ کا روں کا شاندار اعلان ، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت کتنے گھروں کی تعمیر کریں گے ؟ شاندار تفصیلات سامنے آگئیں  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ویڈیو لیک معاملہ ، حریم شاہ نے بالآخر بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی،

نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں، معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔

The post ویڈیو لیک معاملہ ، حریم شاہ نے بالآخر بڑا اعتراف کر لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بی آر ٹی منصوبہ دو سال دو ماہ گزرنے کےباوجود مکمل کیوں نہ ہو سکا؟ نہ میٹرو مکمل کریں گے اور نہ جیل جائیں گے،بی آر ٹی منصوبہ حکومت نہیں بلکہ کون مکمل نہیں ہونے دے رہا ؟ جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری اپنے کالم ’’عمران خان کا پہلا اچھا فیصلہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔پشاور میٹرو اکتوبر 2017ءمیں شروع ہوئی تھی‘ ابتدائی تخمینہ 49ارب روپے تھا اور حکومت کا خیال تھا یہ ایک سال میں میٹرو مکمل کر کے اس پر بسیں چلا دے گی‘ آج دوسال اور دو ماہ ہو چکے ہیں‘ بجٹ سو ارب روپے سے اوپر جا چکا ہے لیکن میٹرو مکمل نہیں ہوئی‘ 220 بسیں بھی خرید لی گئی ہیں‘

یہ بسیں کھڑی کھڑی خراب ہو تی چلی جا رہی ہیں‘ ہم سب اس نالائقی‘ نااہلی اور حماقت پر عمران خان کی مذمت کر رہے ہیں‘ حکومت کو میٹرو کی تاخیر کا ذمہ دار بھی قرار دیا جا رہا ہے جب کہ حقیقت میں معاملا یہ نہیں۔میٹرو کی تاخیر کی ذمہ دار حکومت نہیں بیورو کریسی ہے‘ آپ کو میری بات نے یقینا چونکا دیا ہو گا‘ مجھے بھی جب یہ حقیقت معلوم ہوئی تھی تو میں بھی اسی طرح چونک گیا تھا‘ میری پچھلے ہفتے کے پی کے صوبے کے ایک اعلیٰ افسر کے ساتھ ملاقات ہوئی‘ یہ صاحب بی آر ٹی کو ڈیل کرتے ہیں‘ میں نے ان سے میٹرو میں تاخیر کی وجہ پوچھی تو انہوں نے ہنس کر ہاتھ سینے پر رکھا اور بولے ”میٹرو نہیں بن رہی‘ اس کے ذمہ دار ہم ہیں“ میں نے حیران ہو کر پوچھا ”وہ کیسے؟“ یہ بولے ”پاکستان میں پہلی میٹرو کس نے بنائی تھی“ میں نے جواب دیا ”میاں شہباز شریف نے“ وہ سر کو دائیں سے بائیں ہلا کر بولے ”نہیں نہیں‘ میں افسر پوچھ رہا ہوں“ میں نے جواب دیا ”احد چیمہ اس کا آرکی ٹیکٹ بھی تھا اور بانی بھی“ وہ بولے ”پھر اس کا کیا حشر ہوا“ میں نے افسوس سے جواب دیا ”یہ 22ماہ سے جیل میں پڑا ہے“ وہ بولے ”فواد حسن فواد کا جرم بھی یہی تھا‘ یہ بھی حکومت کا ہر منصوبہ فوراً مکمل کر دیتا تھا‘ ہم نے ان کے انجام سے سبق سیکھا جو بھی افسر حکومت کا کوئی منصوبہ وقت پر مکمل کر دے گا وہ سیدھا جیل جائے گا چناں چہ ہم افسروں نے فیصلہ کیا ہم نہ میٹرو مکمل کریں گے اور نہ جیل جائیں گے‘آپ دیکھ لیں حکومت جس کو بھی میٹرو کی ذمہ داری سونپتی ہے‘ وہ چپ چاپ اپنا وقت گزارتا ہے‘ ریٹائر ہو کر گھر چلا جاتا ہے‘ ٹرانسفر کرا لیتا ہے یا پھر چھٹی لے کر ملک سے باہر نکل جاتا ہے‘ وہ منصوبہ مکمل کرنے کی غلطی نہیں کرتا“۔میں حیرت سے ان کی طرف دیکھنے لگا‘ وہ بولے ”آپ کو میری بات عجیب لگے گی لیکن آپ یقین کر لیں جب تک بی آر ٹی مکمل نہیں ہوتی ہم عزت کے ساتھ اپنے دفتروں اورگھروں میں بیٹھے ہیں‘ آپ لکھ لیں جس دن پہلی بس چل پڑی‘ اس دن یہ کیس کھل جائے گا اور منصوبہ مکمل کرنے والے تمام لوگ اندر ہو جائیں گے‘ یہ باقی زندگی ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری عدالت میں دھکے کھاتے گزاریں گے“۔مجھے ان کی بات سن کر جھرجھری آ گئی‘ آپ بھی غور کریں گے تو آپ کو بھی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی محسوس ہو گی۔

The post بی آر ٹی منصوبہ دو سال دو ماہ گزرنے کےباوجود مکمل کیوں نہ ہو سکا؟ نہ میٹرو مکمل کریں گے اور نہ جیل جائیں گے،بی آر ٹی منصوبہ حکومت نہیں بلکہ کون مکمل نہیں ہونے دے رہا ؟ جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نےنبی اکرم ؐکی کونسی سنت تازہ کرنے کا حکم جاری کر دیا؟ جانئے

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سْنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کرنے اورباران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 7 جمادی الاول 114ھ کو ملک بھر میں نماز استستقاء کی ادائیگی کی تاکید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین

شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استسقاء کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کرنے کے ساتھ باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔ توبہ واستغفار ،ذکر اذکار، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔

The post خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نےنبی اکرم ؐکی کونسی سنت تازہ کرنے کا حکم جاری کر دیا؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ویلڈن عمران خان !جو کام نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنے دور حکومت میں چاہ کر بھی نہ کر سکے وہ وزیراعظم عمران خان نے کر دکھایا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری اپنے کالم ’’عمران خان کا پہلا اچھا فیصلہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔عمران خان کی حکومت نے چار دن قبل پہلا اچھا فیصلہ کیا‘ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب کے قوانین میں تبدیلی کر دی‘ نیب اب کاروباری اور صنعتی کمیونٹی کی کسی شخصیت کو گرفتار نہیں کر سکے گا‘ سرمایہ کاروں کے مقدمات متعلقہ فورمز پر جائیں گے‘

بیورو کریٹس کو بھی نیب کی گرفتاری سے باہر کر دیا گیا ہے‘ نیب 50کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے ٹھوس ثبوتوں کے بغیر کسی سرکاری افسر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکے گا اور یہ کارروائی بھی سکروٹنی کمیٹی کی اجازت سے ہو گی۔سیاست دانوں کے احتساب کے لیے بھی نیب کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں‘ نیب کی گرفتاری کا استحقاق بھی کم کر دیا گیا‘ یہ اب پہلے تحقیقات کرے گا اور پھر گرفتاری ہو گی‘ نیب کسٹڈی بھی 90 روز سے 14 روز کر دی گئی اور یہ بھی طے ہو گیا کسی شخص کے خلاف اگر ایک مقدمہ بند ہو جائے گا تو یہ فائل دوبارہ نہیں کھل سکے گی‘ وغیرہ وغیرہ‘ اپوزیشن اس آرڈیننس کو عمران خان کا تاریخی یوٹرن اورمدر آف آل این آر او قرار دے رہی ہے۔یہ سمجھ رہے ہیں عمران خان اپنے وزراءاور اپنے دوستوں کو بچانے کے لیے یہ آرڈیننس لے کر آئے ہیں لیکن میں اسے عمران خان کی حکومت کا پہلا اچھا فیصلہ سمجھتا ہوں‘ یہ وہ کام ہے جو پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں اپنے اپنے ادوار میں کرنا چاہتی تھیں لیکن یہ عمران خان کے خوف کی وجہ سے یہ جرات نہ کر سکے تاہم عمران خان نے دل پر پتھر رکھ کر یہ فیصلہ کر دیا‘ یہ کام بہرحال ہونا ہی تھا اور یہ ہو گیا لہٰذا اپوزیشن کواب اسے کھلے دل کے ساتھ تسلیم کر لینا چاہیے۔اسے بغض عمران میں اس فیصلے کو ری ورس نہیں کرنا چاہیے‘ کیوں؟کیوں کہ اس کا نقصان حکومت سے زیادہ ملک کو ہو گا‘ نیب اس ملک میں خوف‘ معاشی عدم استحکام اور سیاسی توڑ پھوڑ کا آلہ بن چکا ہے‘

 

ہم اگر آج اس کو نہیں روکیں گے تو یہ ملک چلنے کے قابل نہیں رہے گا‘ یہ کشتی ڈوب جائے گی لہٰذا حکومت نے اپنے لیے ہی سہی مگر ایک اچھا فیصلہ کر دیا‘ اپوزیشن کو اب اس فیصلے کو مان لینا چاہیے تاکہ یہ ملک چل سکے‘ آصف علی زرداری نے سچ کہا تھا‘ معیشت اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔نیب اگر سب کو ہی بلا لے گا تو کام کون کرے گا چناں چہ دیر آید درست آید‘ ہمیںآگے بڑھنا چاہیے‘

اس سے پہلے کہ اتنی دیر ہو جائے کہ ہم چلنے کے قابل ہی نہ رہیں‘ حساب ضرور ہونا چاہیے لیکن اس سے پہلے کتاب بھی تو ہو‘ہم پہلے کما تو لیں پھر حساب دے لیں گے‘ ہماری حالت یہ ہے ہم آج بھی سعودی عرب سے پٹرول ادھار لے رہے ہیں اور دوست ملکوں سے ڈالر لے کر سٹیٹ بینک چلا رہے ہیں لیکن احتساب ختم نہیں ہو رہا‘ دکان چلی نہیں اور اکاؤنٹیبلٹی پہلے شروع ہو گئی چناں چہ پورا ملک جام ہو کر رہ گیا۔

میرا خیال ہے حکومت اگر اس ملک کو واقعی چلانا چاہتی ہے تو پھر اسے احتساب کے عمل کو 20 سال کے لیے روکنا ہو گا‘ ہمیں پہلے چین اور یورپ کی طرح صرف اور صرف گروتھ پر توجہ دینی چاہیے‘ ہم انفرا سٹرکچر مکمل کریں‘ لوگوں کو پھلنے اور پھولنے دیں‘ کمپنیاں بننے اور فیکٹریاں لگنے دیں‘ ملک کو بزنس اور انویسٹمنٹ فرینڈلی بنائیں‘ احد چیمہ جیسے بیورو کریٹس کو عزت دیں‘

سرکاری افسروں کو منصوبے مکمل کرنے کا ٹاسک دیں اور جو افسر وقت پر پراجیکٹس مکمل کر دیں ان کو ہیرو بنائیں اور ہم جب دنیا کی دس بڑی اکانومیز میں شامل ہو جائیں تو بے شک ملک میں ٹکٹکیاں لگا دیں۔ہم بے شک سارے کرپٹ لوگوں کو پکڑ لیں‘ ہم پہلے کماد کو اگ تولینے دیں‘ چوروں کو بھی پھینٹا لگا لیں گے‘ہم آخر شہر بسانے سے پہلے کب تک چوروں کو تلاش کرتے رہیں گے‘ ہمیں کسی نہ کسی جگہ تو عقل کو ہاتھ مارنا ہوگا اور عمران خان نے بہرحال یہ کام کر دیا‘ وہ کام جو نوازشریف اور آصف علی زرداری خواہش کے باوجود نہیں کر سکے لہٰذا میں اس فیصلے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ ویل ڈن عمران خان۔

The post ویلڈن عمران خان !جو کام نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنے دور حکومت میں چاہ کر بھی نہ کر سکے وہ وزیراعظم عمران خان نے کر دکھایا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک کا دیوالیہ نکل چکا ، عمرانی حکومت نے کرپشن کیلئے راستہ ہموار کر دیا ، جے یو آئی ف نے بڑا دعویٰ کر دیا

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت نے نیب آرڈیننس کے ذریعے کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے کرپشن کیلئے راستہ ہموار کیا ہے شراب کی بوتل پر روح افزاح لکھنے سے شراب روح افزا نہیں بنتی اس آرڈیننس ترمیم کی ہم مذمت کرتے ہیں اس وزرا اور بیوروکریٹس کو کھولی چھوٹ دی جارہی ہے

پیراشوٹ سے آنیوالے حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے معیشت تباہ ہورہی ہے جبکہ حکمران کرپشن سے بچنے کے لئے راستے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت کے ساتھیوں سے ملنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم روز اول سے اس ادارے کے خلاف ہے ملک میں احتساب نام پر انتقام کا جو سلسلہ چل رہا تھا وہ ابھی تک ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور کالے قانون کو عوام کیلئے متعارف کرایا گیا کالے قوانین کے ذریعے کسی بھی شریف اور عزت دار انسان کو پکڑھ کر اس کی پھگڑی اچالی جاتی تھی بے عزت کرنے کے بعد یہ کہا جاتا کہ اس پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی اس لئے اب اس کو رہا کے جائے ہم اس کی ترمیم کی مخالفت کرتے آرہے ہیں کہ ترمیم نہیں بلکہ اس ادارے کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ مک مکا ہونے کے بعد نیب آرڈیننس میں ترمیم کی گئی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ کرپشن جو کوئی بھی کریں اس کا احتساب ہونا چاہئے وہ اپوزیشن سے ہویا حکومتی بینچز سے ہومالم جبہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے وہ بھی اب اس آرڈیننس کا فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو صاف ظاہر کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ترمیم رشوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں بلکہ رشوت خوری کے لئے مزید راہ ہموار کی گئی ہیں جس سے ملک کو مزید نقصان ہوگا ترمیم کے زریعے شق نمبر25کو ختم کیا گیا ہے جو پہلے 5کروڑ روپے کی کرپشن پر تحقیقات ہوتی تھی اب وہ تحقیقات 50کروڑ کے کرپشن پر ہوگی جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ ملک کے وزرا اور بیوروکریٹس کو ترمیم کے ذریعے کھولی چھوٹ دینا ہے ملک کو تاریکی سے مزید تاریکی میں دھکیلا جارہا ہے کالے قوانین پر مزید کالے قوانین بنائے جارہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اس ایکٹ کو ختم کرنا چاہئے ملک میں ایک صاف اور منصفانہ احتساب کا عمل ہونا چاہئے کالے کو سفید کہنے سے یا شراب کی بوتل پر روح افزا لکھنے سے شراب روح افزا نہیں بنتی انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت نے اقتدار سے قبل جو وعدہ عوام سے کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ہیں گے بدقسمتی سے نیب آرڈیننس میں ترمیم کرکے اب وہ خود کرپشن کے لئے راہ ہموار کررہے ہیں۔

The post ملک کا دیوالیہ نکل چکا ، عمرانی حکومت نے کرپشن کیلئے راستہ ہموار کر دیا ، جے یو آئی ف نے بڑا دعویٰ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب  بڑی تباہی سے بچ گیا ، خوفناک منصوبہ نکام ، مطلوب ملزمان کون تھے ؟

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی پریزیڈینسی برائے اسٹیٹ سکیورٹی نے کہا ہے کہ الدمام میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو مطلوب جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارے کے ترجمان نے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کی تفصیل جاری کی اور بتایا کہ الدمام میں ایک کار سے پانچ کلو گرام شاہی دھماکاخیز مواد (آر ڈی ایکس) برآمد ہوا تھا۔ دنیا بھر میں اس کیمیکل آمیزے کو فوجی مقاصد کے لیے دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کارروائی میں مارے گئے دونوں جرائم پیشہ افراد اس کار کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔بیان میں ان دونوں مہلوک جرائم پیشہ افراد کی شناخت احمد عبداللہ سوید اور عبداللہ حسین النمر کے نام سے کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد سے لدی کار کو الدمام بھر میں چلاتے رہے تھے۔اس کے بعد وہ شہر کے علاقے العند میں ایک عمارت میں چھپ گئے تھے۔پولیس نے ان دونوں کو تلاش کر لیا تھا۔اس نے پہلے ان سے ہتھیار ڈالنے کا کہا تھا لیکن جب انھوں نے انکار کیا تو انھیں پھر ہلاک کردیا تھا۔سکیورٹی فورسز نے ان کے زیر استعمال کار سے ایک مشین گن ، دو پستول اور گولیاں بھی برآمد کی تھیں۔ پریزیڈینسی کے بیان کے مطابق ان کے ایک تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے اب تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کی تکمیل تک اس کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

The post سعودی عرب  بڑی تباہی سے بچ گیا ، خوفناک منصوبہ نکام ، مطلوب ملزمان کون تھے ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

والد کیساتھ مزید کام نہیں کرسکتی،ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے حیران کن وجہ بیان کرتے ہوئے بڑااعلان کر دیا

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ والد کے ساتھ مزید کام نہیں کروں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں میرا رجحان کم ہے۔ ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ

نیویارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری عہدہ ملنے کے بعد دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے۔لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے تاہم ایوانکا اس تناؤ سے انکار کرتی رہی ہیں۔

The post والد کیساتھ مزید کام نہیں کرسکتی،ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے حیران کن وجہ بیان کرتے ہوئے بڑااعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب میں کل سے نان اسٹاپ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کا اعلان ، چوبیس گھنٹے کاروبارکیلئے ایک دکان کی فیس سالانہ کتنے لاکھ ریال مقررکردی گئی، احکامات جاری

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی کابینہ کی طرف سے چند ماہ قبل ملک کے بڑے شہروں میں چوبیس گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کے فیصلے کو آئندہ بدھ سے نافذ العمل کیا جا رہا ہے۔ بدھ کے روزسے سعودی عرب میں دن رات دکانیں کھلی رہیں گی اور کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی

وقفے کے جاری رکھ جاسکیں گی۔ایک ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ تجارتی سرگرمیوں کو چوبیس گھنٹوں کے لیے چالورکھنے کے لیے ایک دکان کی زیادہ سے زیادہ فیس کی حد ایک لاکھ ریال مقرر کی گئی ہے۔ تاہم مختلف ویلیوز اور مصنوعات پرالگ الگ فیسوں کی تفصیلات پرمبنی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔سعودی کابینہ کے سابقہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وزیر بلدیات اور دیہی امور کی طرف سے وضع کردہ فریم ورک کے مطابق متعین فیس کے عوض کاروباری طبقے کو دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔توقع ہے کہ اس فیصلے سے صارفین اور کاروباری طبقے دونوں کو فائدہ پہنچے گا اور ملک کی معیشت کو مزید پھلنے پھولنے کے مواقع ملیں گے۔ اندرون ملک میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔چوبیس گھنٹے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ملنے سے مملکت میں بہت سے شعبوں جیسے تفریح ، سیاحت ، نقل و حمل اور مواصلات ، اشیائے صرف کی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مقامی مصنوعات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی شراکت میں اضافے کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزارت کے جاری کردہ شفاف اور مخصوص قوعد کے مطابق مطابق رات 12 بجے کے بعد سعودی عرب میں دکانیں کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی آئندہ بدھ سے باقاعدہ اجازت ہوگی۔

The post سعودی عرب میں کل سے نان اسٹاپ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کا اعلان ، چوبیس گھنٹے کاروبارکیلئے ایک دکان کی فیس سالانہ کتنے لاکھ ریال مقررکردی گئی، احکامات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام مخالف ڈچ سیاستدان دوبارہ فعال،حکومت خاموش تماشائی بن گئی لعنتی ملعون گیئرٹ وِلڈرز نے خادم حسین رضوی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

ایمسٹر ڈیم(این این آئی )اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کے ایک متنازعہ مقابلے کو بحال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس مقابلے کا فاتح ایک ایسا تاریک خاکہ ٹھہرایا گیا ہے جس میں ایک باریش شخص نے ایک سیاہ پگڑی پہن رکھی ہے تاہم اس موقع پر ڈچ حکومت خاموش تماشائی بن گئی اورآئندہ ایسے مقابلے نہ کرانے کی یقین دہانی کے باوجود انتہا پسند ڈچ لیڈر کے

خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی ہیگ کی ڈچ قومی پارلیمان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ گیئرٹ وِلڈرز نے اس موقع پر کہاکہ آزادی اظہار کو پرتشدد اور اسلامی فتووں پر غالب آنا ہی ہو گا۔ اپنے ایک پیغام میں گیئرٹ وِلڈرز نے لکھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ان کے خلاف فتوی جاری کرنے پر پاکستان میں خادم حسین رضوی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

The post اسلام مخالف ڈچ سیاستدان دوبارہ فعال،حکومت خاموش تماشائی بن گئی لعنتی ملعون گیئرٹ وِلڈرز نے خادم حسین رضوی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’عمران خان کی طرف سے 2020 میں خود ہی سب کچھ تحلیل کر نے کا امکان ‘‘نواز شریف اور مریم نواز کا مستقبل کیسا ہوگا ؟ ملک میں کیا بڑی تبدیلی رونما  ہو سکتی  ہے ؟ماہر علم نجوم نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی

کراچی(این این آئی)ملک کی مشہور ماہر علم نجوم سامعہ خان نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ دسمبر2019 میں تمام نشانیاں2000 اور1991 والی ہیں۔1991 میں جب سورج گرہن لگا تو نوازشریف کی حکومت دو تہائی اکثریت کے باوجود ختم ہو گئی تھی۔سامعہ خان نے کہا کہ

سن 2000 کی طرح آج بھی سات ستارے ایک ہی گھر میں ہیں۔ اس وقت نائن الیون ہوا تھا جس سے پوری دنیا ایک جنگ کی حالت میں چلی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کو داخلی خارجی خطرات رہیں گے۔ 2020 کے پہلے چھ ماہ ملک کیلئے انتہائی مشکل لگ رہے ہیں۔ عمران خان کو بہت محتاط رہنا پڑے گا کیوں کہ ایسے خطرات موجود ہیں کہ کہیں دلبرداشتہ ہوکر خود ہی سب کچھ تحلیل نہ کردیں۔سامعہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کو اس وقت اپنی ساکھ بچانے کیلئے کوششیں کرنی پڑے گی۔نوازشریف کے متعلق انہوں نے کہاکہ ان کا دور ختم ہوسکتا ہے لیکن سیاست ختم نہیں ہو سکتی۔ماہرعلم نجوم نے کہا کہ مریم نواز  بھی جلد ملک سے باہر چلی جائیں گی اور 2020 کے آخری چھ مہینوں میں وہ اپنا آپ سیاست میں منوائیں گی۔سامعہ خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کے متعلق کہا کہ ستاروں کی چالیں ماضی میں ان کے مخالف رہی ہیں اور 2020 کے پہلے تین ماہ ان کے کیلئے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی2020 تک ملک کیلئے بہت مشکلات ہیں، جب تک نومبر2020 نہیں آئے گا حالات اونچ نیچ کا شکار رہیں گے۔

The post ’’عمران خان کی طرف سے 2020 میں خود ہی سب کچھ تحلیل کر نے کا امکان ‘‘نواز شریف اور مریم نواز کا مستقبل کیسا ہوگا ؟ ملک میں کیا بڑی تبدیلی رونما  ہو سکتی  ہے ؟ماہر علم نجوم نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالر 155روپے سے کم ہوگیا،سٹاک مارکیٹ مستحکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی جس کے بعد ڈالر 155.03 روپے سے کم ہو کر 154 روپے 90 پیسے پر آ گیا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز

ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 280 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم اس میں تھوڑی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 352 پوائنٹس کے ساتھ 41 ہزار 200 پوائنٹس پر آ گیا۔

The post ڈالر 155روپے سے کم ہوگیا،سٹاک مارکیٹ مستحکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی میں مسئلہ کشمیر اٹھانےکا معاملہ، بھارت کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

دہلی(اے این این ) بھارتی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ‘مسئلہ کشمیر پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC)میں کسی بھی طرح کی بات چیت یا قرارداد سے بھارت اور سعودی کے رشتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا’۔ایسے وقت میں جبکہ او آئی سی میں مسئلہ کشمیر کی گونج پاکستان کی سفارتی فتح ہے ،نئی دہلی کے

مطابق او آئی سی کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے کسی اجلاس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی میں تبادلہ خیال سے سعودی عرب یا کسی دوسرے رکن ممالک کے ساتھ بھارت کے رشتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

The post سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی میں مسئلہ کشمیر اٹھانےکا معاملہ، بھارت کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Sunday, December 29, 2019

شدید سردی کی لہر کے ساتھ دھند نے بھی ریکارڈ توڑ دیا رکئے !موٹر وے پر سفر کرنے سے پہلے یہ ہدایات پڑھ لیں

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک کے بیشتر علاقوں میں کڑا کے کی سردی اور دھند کا راج ہے، شدید سردی کی لہر کے ساتھ دھند نے بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ٹرینیں لیٹ ہو گئیں۔شدید سردی کی لہر کے ساتھ دھند بھی ریکارڈ بنا رہی ہے، قومی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر سے 20 میٹر رہ گئی۔ لاہور خانیوال سے ملتان موٹروے جبکہ ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو ملتان سے سکھر تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، مرید کے اور شکر گڑھ روڈ پر ٹریفک کی روانگی متاثر ہو رہی ہے۔مال بردار ٹرک اور بڑی مسافر گاڑیاں، پٹرول پمپ اور نجی ہوٹلوں پر کھڑی کر دی گئیں۔ سفر کرنے والے مسافروں کو دھند کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملتان، لودھراں، بہاولپور، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں دھند کا راج ہے، رحیم یار خان، صادق آباد اور احمد پور شرقیہ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔نارووال شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے، دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی۔ شدید سردی کی لہر کے ساتھ دھند نے بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ خان پور شہر اور گردونواح میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے مسافر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

The post شدید سردی کی لہر کے ساتھ دھند نے بھی ریکارڈ توڑ دیا رکئے !موٹر وے پر سفر کرنے سے پہلے یہ ہدایات پڑھ لیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2019 چیلنجز سے بھر پور، 2020 بھی پھولوں کی سیج نہیں ہوگا،پڑھئے حالات و واقعات پر تفصیلی رپورٹ

اسلام آباد ( آن لائن ) سال 2019 پاکستان کیلئے سفارتی سطح پر چیلنجز سے بھرپور رہا، سیاسی و معاشی عدم استحکام کے خارجہ پالیسی پر منفی اثرات واضح نظر آئے، مسئلہ کشمیر، مشرقی و مغربی سرحدی تناؤ، عالمی مالیاتی اداروں کا دباؤ بڑے چیلنجز رہے۔

پاکستان، امریکا تعلقات میں قدرے بہتری آئی، پاکستان کی کاوشوں سے امریکا، طالبان مذاکرات ہوئے۔2019 میں سفارتی اْفق پر کئی اہم معاملات اور سرگرمیاں جاری رہیں، 2020 بھی پھولوں کی سیج نہیں ہوگا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی لٹکتی تلوار، مودی دہشتگردی، بھارتی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ بڑے چیلنجز ہوں گے، پاکستان بھارت دو طرفہ مذاکرات کا امکان نہیں، پاکستان کیلئے تنازع جموں و کشمیر اور عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط سفارتی سطح پر مشکلات پیدا کرسکتی ہیں، پاکستان کو متوازن پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی۔ مسلم دنیا، امریکا سمیت بڑے ممالک کیساتھ تعلقات مزید بہتر اور دوست ممالک کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 2019 میں تنازع جموں و کشمیر ملکی خارجہ پالیسی کا محور رہا، پاکستان امن کا پرچار، بھارت دشمنی کا اظہار کرتا رہا، پلوامہ، بھارتی جارحانہ عزائم، روایتی و جوہری جنگی دھمکیاں، آبی جارحیت، لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی اور مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے غاصبانہ اقدامات کی بازگشت پورے سال جاری رہی، بھارت کے بیشتر اقدامات کشمیریوں کیخلاف اور پاکستان دشمنی پر مبنی تھے، پاکستان نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا۔

26 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی گئی جس کے جواب میں27 فروری کو پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، تنازع کشمیر اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں کھل کر اْجاگر کیا گیا۔عالمی میڈیا بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر چیخ اٹھا، پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارت کیخلاف بھارتی جاسوس اور حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے مقدمہ میں فتح حاصل کی۔

پاکستان نے صبر کا دامن تھامے رکھا، ہٹلر مودی کا ہندوتوا ایجنڈا دنیا میں سب کے سامنے آشکار کیا گیا، بھارتی غاصبانہ اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کو مقتل اور جیل بنا دیا جبکہ متنازعہ شہریت ترمیمی بل نے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کیلئے بھارتی زمین تنگ کر دی، سال 2019 میں چین کیساتھ روابط بہترین سے بہتر پر آ گئے۔روس کیساتھ تعلقات میں معمولی پیشرفت دیکھی گئی، پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

سعودی عرب و خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے تاہم کوالالمپور سربراہی اجلاس روابط میں ارتعاش لایا، پاکستان کی عدم موجودگی پر ترکی اور ملائشیا سے کئی سوالات بھی اْٹھے، پاک، افغان تعلقات بدستور بد اعتمادی کا شکار رہے تاہم پاکستانی کاوشوں سے طالبان مذاکراتی میز پر آئے، پاکستان امریکا تعلقات سرد مہری سے بہتری کی جانب گامزن ہوئے لیکن اعلیٰ سطح کے دوروں کے باوجود ملے جلے رہے، یورپی یونین اور برطانیہ کیساتھ تعلقات بہتر رہے۔

افریقی ممالک کیساتھ روابط کی بہتری کیلئے انگیج افریقہ اقدام کا آغاز ہوا تاہم جنوبی امریکا، وسط ایشیا اور مشرقی یورپ کے دیگر خطوں کیساتھ سفارتی روابط انتہائی کمزور رہے۔ماہرین اْمور خارجہ کے مطابق 2020 بھی پھولوں کی سیج نہیں ہوگا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی لٹکتی تلوار، مودی دہشتگردی، بھارتی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ بڑے چیلنجز ہوں گے، پاکستان بھارت دو طرفہ مذاکرات کا امکان نہیں، پاکستان کی تنازع کشمیر پر بھرپور توجہ ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط سفارتی سطح پر مشکلات پیدا کرسکتی ہیں، پاکستان کو متوازن پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی، مسلم دنیا، امریکا سمیت بڑے ممالک کیساتھ تعلقات مزید بہتر اور دوست ممالک کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔

The post 2019 چیلنجز سے بھر پور، 2020 بھی پھولوں کی سیج نہیں ہوگا،پڑھئے حالات و واقعات پر تفصیلی رپورٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے و ہراسانی کے الزام میں 200 سے زائد افراد گرفتار،جانتے ہیں ان میں مرد کتنے ہیں؟

ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں سماجی اقدار میں نرمی کے بعد پہلے کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد افراد کو نامناسب لباس پہننے اور ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ ریاض کی پولیس نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے مختلف ٹوئٹس میں کہا کہ

گزشتہ ہفتے کے دوران 120 خواتین اور مردوںکو ’ نامناسب لباس‘ پہننے سمیت عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ٹوئٹس میں مزید کہا گہا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد پر غیرمتعین کردہ جرمانے عائد کیے گئے۔ پولیس نے علیحدہ بیانات میں کہا کہ کئی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایت کی گئی تھی کہ انہیں ریاض میں ایم ڈی ایل بیسٹ فیسٹیول کے دوران ہراساں کیا گیا تھا جس کے بعد ہراسانی کے مختلف کیسز میں 88 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ریاض میں منعقد کیے گئے الیکٹرانک میوزک فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی جسے منتظمین نے سعودی عرب کا سب سے بڑا میوزک فیسٹیول قرار دیا تھا۔تاہم پولیس نے گرفتاریوں کی مدت سے متعلق سمیت مزید کوئی تفصیلات بیان نہیں کی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پابندیوں میں کمی، سنیما پر دہائیوں سے لگی پابندی ہٹانے، خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے اور اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت کی اجازت دینے کے بعد یہ اس نوعیت کا پہلا کریک ڈاؤن ہے۔ ٹورزم اتھارٹی کی انگریزی زبان کی ویب سائٹ پر جاری ہدایت میں کہا گیا کہ مرد اور خواتین چست لباس پہننے یا کسی گستاخانہ زبان یا تصاویر پر مبنی لباس پہننے سے گریز کریں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ’ خواتین کو عوامی مقامات پر اپنے کندھوں اور گھٹنوں کا ڈھانپنا چاہیے‘۔عوامی شائستگی سے متعلق ہدایات اپریل میں کابینہ کی جانب سے منظور کی گئیں تھیں جنہیں بڑے پیمانے پر مبہم سمجھا گیا تھا اور اس سے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ انہیں ترجمانی کرنی پڑے گی۔اس کے ساتھ ہی عوام میں ’اخلاقیات کی پالیسی ‘ کے خدشات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

The post سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے و ہراسانی کے الزام میں 200 سے زائد افراد گرفتار،جانتے ہیں ان میں مرد کتنے ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگر سیر کرنی ہو تو ان جگہوں پر ضرور جائیں! پاکستان کے 9 مقامات 2020 میں ایڈونچررز کی فہرست میں شامل

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تصور خوبصورتی سے آراستہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ناقابل تصور جمال سے آراستہ پاکستان وہ دھرتی ہے۔

جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہیں اور جس کا دامن غیر دریارفت شدہ سیاحتی استع۔داد سے بھرا ہوا ہے۔وزیراعظم نے مذکورہ ٹوئٹ ٹریول میگزین ونڈر لسٹ کی جانب سے پاکستان کے 9 مقامات کو 2020 میں ایڈونچررز کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد کیا جس میں ہمالیہ کی وادیوں سے لے کر کیچڑ کے آتش فشاں شامل ہیں۔ٹریول میگزین نے 2020 میں سفر کر نے والے مقامات کی فہرست میں پاکستان کے مقامات کو شامل کیا جہاں غیر معمولی قدرتی خوبصورتی موجود ہے۔وانڈر لسٹ نے سیاحتی مقامات میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں دنیا کے طویل ترین بالتورو گلیشیئر جو 63 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، 800 میٹر اونچے ٹرینگو ٹاورز، دنیا کی بلند ترین پہاڑی میدان دیوسائی، وادی ہنز، عطا آباد جھیل، وادی نیلم ،جھیل سیف الملوک اور ملک کے مغربی اور جنوبی حصے میں واقع صحرائے تھر اور ہنگول نیشنل پارک شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے باہمی تعاون کے ساتھ ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا تاکہ ’قومی سیاحتی حکمت عملی‘ کو حتمی شکل دی جاسکے۔ورکشاپ کے دوران نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ (این ٹی سی بی) کے اراکین، نجی شعبے سے وابستہ سیاحتی ماہرین اور دیگر نے اس حوالے سے تجاویز دی تھیں۔

The post اگر سیر کرنی ہو تو ان جگہوں پر ضرور جائیں! پاکستان کے 9 مقامات 2020 میں ایڈونچررز کی فہرست میں شامل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانیوں، غیر ملکی سفرا کا گٹھ جوڑ درآمدی سہولت کے غلط استعمال میں ملوث،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ، ایف بی آر نے معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا

اسلام آباد( آن لائن ) ایک جانب حکومت ٹیکس نیٹ کو توسیع دے کر زیادہ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہے تو دوسری جانب کچھ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، غیر ملکی سفرا اور کچھ ممالک کے فوجی اہلکاروں کی جانب سے لگژری گاڑیوں کی ڈیوٹی فری درآمد کی سہولت کا غلط استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کا دھوکا دیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یہ معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے اٹھایا اور درخواست کی کہ تمام غیر ملکی سفارتخانوں، بین الاقوامی این جی اوز کو خط لکھ کر ان کا معیار معلوم کیا جائے جس کے تحت پاکستان میں ڈیوٹی ادائیگی سے مستثنٰی سفیروں اور دیگر غیر ملکیوں کے استعمال کے لیے لگژری گاڑیاں درآمد کی جاتی ہیں۔خط میں ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے وزارت خارجہ کو آگاہ کیا کہ کچھ سفارتی مشنز اور سفارتخانے اپنی ضرورت سے زائد گاڑیاں درآمد کر کے ڈیوٹی فری سہولت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے وزارت پر زور دیا کہ سفارت خانوں، سفارتی مشنز اور معزز اراکین کے لیے گاڑیوں کی ڈیوٹی فری درآمد کے موجودہ طریقہ کار پر نظر ثانی کی جائے۔ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے بچانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ گاڑیاں سفیروں، بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں یا فوجی اہلکاروں، مختلف ممالک کے اتاشیوں نے درآمد کیں لیکن ان کے اصل مالکان پاکستانی ہیں۔شبر زیدی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ ’ایف بی آر کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ گاڑیاں استعمال کے لیے غیر مجاز افراد کو دی گئیں اور کچھ عرصے بعد انہیں فروخت کردی گئیں‘۔

واضح رہے کہ غیر ملکی سفیر، بین الاقوامی این جی اور کے نمائندے اور مختلف ممالک کے فوجی عہدیداران کو درآمدی ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہے اور جو گاڑی وہ درآمد کرتے ہیں اس پر 3 سال تک سفارتی رجسٹریشن نمبر استعمال ہوتا ہے۔چونکہ 3 سال سے پرانی گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی عائد نہیں ہوتی لہٰذا اس عرصے کے بعد گاڑیوں ان کے اصل مالکان (پاکستانیوں) کے نام منتقل کردی جاتی ہیں۔مثال کے طور پر لیکسز ایس یو وی کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے اور اگر کوئی پاکستانی اسے درآمد کرے گا تو اسے 3 کروڑ روپے ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی لیکن یہ رقم اس صورت بچائی جاسکتی ہے ۔

جب گاڑی ایسا شخص درآمد کرے جسے درآمدی ڈیوٹی سے استثنٰی حاصل ہو۔اس طریقہ کار میں درآمد کنندہ (غیر ملکی سفیر/ملٹری اتاشی) کو مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے جبکہ گاڑی کے مالک (پاکستانی) کو مارکیٹ کی قیمت سے سستی گاڑی مل جاتی ہے مثلاً لیکسز کی قیمت 4 کروڑ روپے بنتی ہے لیکن اس گھپلے سے پاکستانی مالک کو وہ ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے میں مل جاتی ہے۔اسلام آباد رجسٹریشن اتھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق اس دھوکہ دہی میں 11 ستمبر 2001 کے بعد سے اضافہ ہوا جب حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سفیروں کو کور نمبر پلیٹس (جو کیو ایل، کیو ایم اور کیو این سے شروع ہوتی ہیں) کے استعمال کی اجازت دی۔

چنانچہ اب کاریں غیر ملکی سفیر درآمد کرتے ہیں اور پاکستانی مالکان اسے کور نمبر پلیٹ کے ساتھ چلا کر غلط استعمال کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ معاملات میں سفیروں کی جانب سے ’تعیناتی کا جعلی خط‘ جاری کیا جاتا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے گاڑی رکھنے والا پاکستانی، سفارت خانے کا ڈرائیور ہے۔اس دھوکہ دہی کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیوں میں لیمبرگینی، کیمرو، ہمرز، نسان جی ٹی آرز(آر 35) رولز رائس، لیکسز، بینٹلے، پورشے اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔

The post پاکستانیوں، غیر ملکی سفرا کا گٹھ جوڑ درآمدی سہولت کے غلط استعمال میں ملوث،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ، ایف بی آر نے معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پناہ گاہوں پر تنقید غریب دشمنی کا ثبوت ،ن لیگ کو چاہئے بے گھروں کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کرے،حکومت کا شدید ردعمل

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں پر (ن) لیگ کی تنقید غریب دشمنی کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افرادکیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے۔ (ن) لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں

کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے، انہیں چاہئے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھروں کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے، بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داریپوری کر رہی ہے، انسانیت کی فلاح و خیر خواہی عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے۔

The post پناہ گاہوں پر تنقید غریب دشمنی کا ثبوت ،ن لیگ کو چاہئے بے گھروں کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کرے،حکومت کا شدید ردعمل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی سے ملک بدر 110پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ،2 افراد کی حالت ایسی کہ آپ بھی کانپ اٹھیں گے

راولپنڈی( آن لائن ) ترک حکام کی جانب ے ملک بدر کیے گئے 110 پاکستانی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے جن میں سے 2 افراد کی پسلیاں اور ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے۔ڈی پورٹ کیے گئے دونوں زخمیوں میں سے رحمت جاوید سیالکوٹ جبکہ زبیر حسین اسلام آباد کے رہائشی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پمز میں داخل کروادیا گیا۔

اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ قید کے دوران دونوں افراد کو تشدد کر کے زخمی کیا گیا۔ترکی کے قید خانوں میں موجود پاکستانیوں کی درست تعداد کا علم نہیں لیکن حکام کا کہنا تھا کہ وہاں بڑی تعداد میں لوگ ہیں۔ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈی پورٹ ہونے والے تمام افراد کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد انسانی ٹریفکنگ سیل کی قیدی وینز میں لے جایا گیا جبکہ 2 زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ان 110 افراد میں سے 42 کا تعلق گجرات، 38 کا گوجرانوالہ، 24 کا پشاور، 3 کا اسلام آباد اور 2 کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جنہیں ترک حکام نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخلے کے وقت پکڑا تھا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہتر مواقعوں کی تلاش میں دشوار گزار زمینی راستوں سے سفر کر کے ترکی پہنچے تھے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔سینئر عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک بدر کیے گئے افراد سلاخوں کے پیچھے ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مقامی عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ کسے رہا کیا جائے تاہم انہوں نے اپنے ملک میں کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا۔اس سے قبل ترکی کے مشرقی علاقے عادل جواز میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 2 پاکستانی ہلاک ہوگئے تھے جس کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے بھی کی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ ترکی میں ہمارا سفارت خانہ اور استنبول میں قونصل جنرل مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ مزید معلومات حاصل کی جائیں اور پاکستان کے شہریوں کو ممکنہ امداد فراہم کی جاسکیں۔بیان کے مطابق ترک حکام جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ جاں بحق افراد کی شناخت ہوتے ہی ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے گا اور لاشوں کی وطن واپسی کے لیے متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا تھا کہ دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم دیگر 23 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ہے جو مقامی ترک حکام کے پاس موجود ہیں اور جن کو طبی امداد کی ضرورت تھی انہیں امداد دی جارہی ہے۔

The post ترکی سے ملک بدر 110پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ،2 افراد کی حالت ایسی کہ آپ بھی کانپ اٹھیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار، طالبان کونسل افغانستان میں جنگ بندی پر رضامند ہوگئی

کابل( آن لائن )طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں عارضی جنگ بندی پر رضامند ہیں جس سے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امن معاہدے کے نتیجے میں واشنگٹن افغانستان میں 18 سال سے جاری رہنے والی جنگ کے بعد اپنی افواج کو واپس ملک میں بلاسکتا ہے۔

اس معاہدے میں امریکا طالبان کی جانب سے اس بات کی ضمانت چاہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو دہشت گرد گروہ کے لیے بیس کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس وقت امریکا کے 12 ہزار فوجی افغانستان میں موجود ہیں، توقع ہے کہ طالبان سربراہ معاہدے کو منظور کرلیں گے۔طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی مدت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم اطلاعات ہیں یہ کہ 10 روز تک جاری رہ سکتی ہے۔جنگ بندی پر رضامند ہونے سے قبل طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے 4 اراکین نے حکمران کونسل سے ایک ہفتے تک ملاقاتیں کیں جس کے بعد مذاکرات ٹیم اتوار کے روز اپنے سیاسی دفتر قطر واپس آگئی۔تنازع میں دونوں طرف کے افغانوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات انتہائی اہم ستون ہے جس کے لیے ایک سال سے امریکا اور طالبان کے درمیان ادھیڑ بن جاری ہے۔امریکا اور طالبان کے مابین معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد 2 ہفتوں میں بیان الافغان مذاکرات ہونے کی توقع ہے جو اس بات کا تعین کریں گے جنگ کے بعد افغانستان کا مننظر نامہ کیسا ہوگا اور طالبان اس میں کیا کردار ادا کریں گے۔ان مذاکرات میں متعدد پہلوؤں پر بات کی جائے گی جن میں خواتین کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور ہزاروں طالبان قیدی کے ساتھ ساتھ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے دولت اور طاقت کا غلط استعمال کرنے والی مسلح ملیشیا کا مستقبل شامل ہے۔

اس عارضی جنگ بندی کی تجویز امریکی سفیر برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کے گزشتہ دور کے دوران پیش کی تھی۔حالیہ جنگ بندی ایک ہفتے سے 10 روز تک قائم رہے گی اور اس دوران امریکا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، ایک طالبان عہدیدار کے مطابق جنگ کے بعد افغانستان کا منظر نامہ تنازع کے دونوں اطراف موجود افغانوں کے درمیان بات چیت سے طے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں برس 8 ستمبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا کہ انہوں نے سینئر طالبان قیادت اور افغان صدر اشرف غنی کو کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات کی دعوت دی تھی، تاہم ا?خری لمحات میں انہوں نے طالبان کے ایک حملے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت پر مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کا سلسلہ معطل کردیا تاہم اب امریکا کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ ’غیر معمولی نقصان‘ کا سامنا ہوگا لیکن پھر بھی مستقبل میں مذاکرات کے لیے دروازے کھلے رہیں گے۔

امریکا کے ساتھ مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد طالبان وفد 14 ستمبر کو روس بھی گیا تھا، جس کے بارے میں طالبان رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ دورے کا مقصد امریکا کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوشش نہیں بلکہ امریکا کو افغانستان سے انخلا پر مجبور کرنے کے لیے علاقائی حمایت کا جائزہ لینا ہے۔بعد ازاں طالبان وفد نے 29 ستمبر کو بیجنگ کا دورہ کیا تھا اور چینی نمائندہ خصوصی ڈینگ ڑی جون سے ملاقات کی تھی۔

ان مذاکرات کی معطلی سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکراتی عمل کے حوالے سے امریکی اور طالبان نمائندوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک طریقہ کار پر اتفاق کیا جسے جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔لہٰذا اگر یہ معاہدہ ہوجاتا تو ممکنہ طور پر امریکا، افغانستان سے اپنے فوجیوں کو بتدریج واپس بلانے کا لائحہ عمل طے کرتا جبکہ طالبان کی جانب سے یہ ضمانت شامل ہوتی کہ افغانستان مستقبل میں کسی دوسرے عسکریت پسند گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا۔

The post امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار، طالبان کونسل افغانستان میں جنگ بندی پر رضامند ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہورہائیکورٹ میں نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر اعتراض ،معامہ لٹک گیا

لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ آفس نے نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ آفس کے مطابق فوری طور پر اس درخواست کی سماعت فوری نہیں کی جاسکتی، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد درخواست پر سماعت کی جاسکے گی۔

درخواست انسانی حقوق کے رہنما ایڈووکیٹ اشتیاق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کے اختیارات محدود کرنے سے کرپشن میں اضافہ ہوگا، بیورو کریسی کو کرپشن کرنے کی چھوٹ دیدی گئی، نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 5،19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صدارتی ارڈیننس پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔

The post لاہورہائیکورٹ میں نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر اعتراض ،معامہ لٹک گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خیبر پختونخوا میںواؤچر اسکیم کے تحت پڑ نیوالے آدھے بچوں نے تعلیم چھوڑدی ،وجہ بھی سامنے آگئی

پشاور( آن لائن ) صوبائی حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں میں داخل کرائے گئے بچوں کی آدھی تعداد نے 2 سال سے فیسوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہہ دیا۔ اس اسکیم کو ایلمنٹری اور سیکینڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت متعارف کرایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واؤچر اسکیم کے آغاز سے صوبے بھر میں اسکول نہ جانے والے 79 ہزار بچوں کا نجی اسکولوں میں داخلہ کرایا گیا تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق فاؤنڈیشن نے جب ان کی ماہانہ فیس ادا کرنا روکی تو گزشتہ 2 برس میں ان کی تعداد آدھی ہوکر 34 ہزار ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علموں کے داخلوں میں کمی فاؤنڈیشن کی جانب سے حال ہی میں تمام طالب علموں کی ذاتی حیثیت میں تصدیق کرنے کے بعد سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ ‘نجی اسکولوں کو ادائیگیاں جاری کرنے کے بجائے فاؤنڈیشن نے گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران 3 ارب روپے محکمہ خزانہ کے حوالے کردیے ہیں اور اسی طرح فاؤنڈیشن 1 لاکھ 25 ہزار مزید اسکول نہ جانے والے بچوں کے داخلے میں بھی نیب انکوائری اور نجی اسکولوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے ناکام رہا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 21 لاکھ بچے اسکول نہیں جارہے ہیں، فاؤنڈیشن نے اسکولوں کو ماہانہ فیس کی ادائیگیاں جنوری 2018 سے روک رکھی ہیں جب قومی احتساب بیورو اور صوبائی انسپیکشن ٹیم (پی آئی ٹی) نے واؤچر اسکیم میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے انکوائریز کا آغاز کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب انکوائری اب بھی جاری ہے جب کہ پی آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں فاؤنڈیشن کو 6 اسکولوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی تھی۔

فاؤنڈیشن کے سینیئر حکام نے رابطہ کیے جانے پر بتایا کہ واؤچر اسکیم کو فاؤنڈیشن کی گزشتہ انتظامیہ نے بدنام کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘موجودہ انتظامیہ نے نجی اسکولوں کو ماہانہ فیس آئندہ ماہ سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بچوں کے نئے داخلے آئندہ تعلیمی سال سے ہوں گے ۔

The post خیبر پختونخوا میںواؤچر اسکیم کے تحت پڑ نیوالے آدھے بچوں نے تعلیم چھوڑدی ،وجہ بھی سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ’’اوپن اینڈ شٹ کیس‘‘ہے ، اسحاق ڈارالیکشن کمیشن پر پھٹ پڑے

لندن(آئی این پی) سابق وزیر خزانہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے مسلم لیگ (ن) نے 40 سال بعد ملک میں نئے الیکشن قوانین مرتب کئے، تاہم ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی

میں ناکام کیوں ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسحاق ڈار نے ٹویٹ میں الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ برسوں سے زیر التواء پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب تک کیوں نہیں کیا جا سکا؟ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کو اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، سابق وزیر خزانہ نے ٹویٹ کے آخر میں یہ شعر بھی لکھا۔

عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا،تم بھی ٹوٹ جائو گے، تجربہ ہمارا ہے

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے،پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے

The post پی ٹی آئی فارن فنڈنگ’’اوپن اینڈ شٹ کیس‘‘ہے ، اسحاق ڈارالیکشن کمیشن پر پھٹ پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شیخوپورہ ویڈیو سکینڈل،مرکزی ملزمہ سٹاف نرس گرفتار ، نازیبا ویڈیوز بنا کرکسے دیتی تھی؟سب کچھ سامنے آگیا

شیخوپورہ(آئی این پی)سنبل سرجیکل اینڈ گائنی ہسپتال ویڈیو سکینڈل سنسنی خیز رخ اختیار کرگیا، ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کرنے کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے ڈی ایس پی سٹی خالد محمود اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن پولیس عامر محبوب

کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر مرکزی ملزمہ سٹاف نرس طاہرہ کو گرفتار کرلیا اورمذکورہ سٹاف کے خلاف 292اے پ ت اور292بی پ ت کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ درخواست گزار زمان ڈوگر کے خلاف بھی انہیں دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے، ابتدائی تفتیش میں ایس ایچ او بی ڈویژن عامر محبوب نے بتایا کہ ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزمہ طاہرہ جو سنبل سرجیکل اینڈ گائنی ہسپتال میں سٹاف نرس ہے یہ زچگی کے دوران نازیبا ویڈیوز بنا کر اپنے منگیتر زمان ڈوگر کو دیتی تھی، مزید تحقیقات جاری ہیں جن سے تمام حقائق جلد سامنے آجائیں گے، ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین اس کیس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹیں گے جبکہ دوسری جانب ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو سرفراز احمد گادی کی مدعیت میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور سٹاف نرس طاہرہ اور درخواست گزار زمان ڈوگر کو نامزد ملزم قرار دیدیا ہے ،ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو سرفراز گادی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ سٹاف نرس طاہرہ درخواست گزار زمان ڈوگر کو اپنا منگیتر ظاہر کرتی تھی اور اس کا ہسپتال میں آنا جانا تھا اس دوران سٹاف نرس طاہرہ نے زچگی کے دوران آپریشنز کی ویڈیوز بنا کر زمان ڈوگر کو دیں جو ویڈیو پر منظر عام پر آنے کے بعد ہمیں اور ہمارے ہسپتال کو بدنام کرنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کرنے لگا۔

The post شیخوپورہ ویڈیو سکینڈل،مرکزی ملزمہ سٹاف نرس گرفتار ، نازیبا ویڈیوز بنا کرکسے دیتی تھی؟سب کچھ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خسارے میں جانے کے باوجود چوہدری شوگر مل کےشیئرزمیں حیران کن حد تک اضافے کا انکشاف

لاہور(آئی این پی)خسارے میں جانے کے باوجود چوہدری شوگر مل کے شیئرز میں حیران کن حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف فیملی کی چوہدری شوگر مل کیس میں مبینہ کرپشن داستان کی الجھی ہوئی گھتی مالیاتی ماہرین کی مدد

سے سلجھانا شروع کردی۔انکشاف ہوا ہے کہ خسارے میں جانے کے باوجود شوگر مل کے شیئرزکی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا اور ساتھ ہی بینکوں سے لیا جانے والا قرض کروڑوں کے بجائے اربوں روپے میں چلا گیا پھر اچانک خسارہ کم ہوا اور فائدے میں تبدیل ہوگیا۔

The post خسارے میں جانے کے باوجود چوہدری شوگر مل کےشیئرزمیں حیران کن حد تک اضافے کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رات گئے کہاں پہنچ گئے؟ جس نے دیکھا ،دیکھتا ہی رہ گیا

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ کیا،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا ،سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے ،وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں قیام کے لئے آئے افراد سے ان کے پاس جاکر فرداً فرداً ہاتھ ملایا ،وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام پذیر لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے، وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کررات کا کھانا بھی کھایا اور بریانی اور زردے کے معیار کی تعریف کی ،وزیراعلیٰ نے قیام کرنے والے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے،وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں،وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے کچن کا بھی دورہ کیا، وزیراعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، پناہ گاہ میں مقیم لوگوںنے وزیر اعلی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے مطمئن ہیں، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پناہ گاہ میں بہت اچھا انتظام ہے ،بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سے کہاکہ آپ سے دوسری بار ملاقات ہو رہی ہے،آپ عام لوگوں کا درد رکھتے ہیں،وزیر اعلی نے پناہ گاہ کے مختلف کمروں کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے تحریک انصاف کی حکومت کا منفرد اقدام ہے، جن لوگوں کے پاس رات سونے کی جگہ نہیں، ان کیلئے پناہ گاہیں آغوش کا کام کرتی ہیں ، اب تک لاکھوں لوگ پناہ گاہوں میں قیام کر چکے ہیں ، بے سہارا لوگوں کو ایسی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ، پناہ گاہ جیسے فلاحی پروگرام کو پورے پنجاب میں پھیلا رہے ہیں اور ہسپتالوں میں بھی پناہ گاہیں تعمیر ہورہی ہیں، غریب اوربے سہارا افراد کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے ۔ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے او ریہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سڑکو ںپر سونے وا لے افراد کو شدیدسردی سے بچانے کیلئے مزید پناہ گاہیں بنائی جائیں گی،

The post وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رات گئے کہاں پہنچ گئے؟ جس نے دیکھا ،دیکھتا ہی رہ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آئی ایس آئی کے کون سے چیف امریکی نگرانی کا بڑا ہدف رہے،کس کے دور میں 3پاک امریکہ فیوژن سیل بند کئے گئے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی تازہ کتاب میں شجاع نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ا مریکیوں کے لئے سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا سیدھا نشانہ باز انتہائی قوم پرست جنرل ہے جو جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے اصرار پر انٹیلی جنس کی دنیا میں آیا۔ وہ ایک فعالیت پسند اور ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ تھے جس نے اس کے آپریشنز کو حقیقتاً اپنی مرضی سے وسعت دی۔ پاکستان میں امریکی کارروائیوں

اور ان کے کارندوں کے بارے میں معلومات اور اطلاعات تک زیادہ دسترس طلب کی۔ شجاع نواز کے مطابق جنرل شجاع پاشا امریکی نگرانی کا بڑاہدف رہے۔ بیرون ملک دوران سفر انہیں تلاش کیا جاتا رہا۔ کتاب میں اس حوالے سے تفصیلی ذکر موجود ہے۔ جنرل شجاع پاشا کے دور میں تین پاک امریکا فیوژن سیل بند کئے گئے۔ ایک نامعلوم امریکی افسرکاحوالہ دیتے ہوئے مصنف نے  کہا کہ امریکا کی پاکستان کے کئی اداروں تک رسائی تھی۔

The post آئی ایس آئی کے کون سے چیف امریکی نگرانی کا بڑا ہدف رہے،کس کے دور میں 3پاک امریکہ فیوژن سیل بند کئے گئے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2014ء میں کیا کام ہونیوالا تھا جسے جنرل (ر)راحیل شریف نے ناکام بنایا تھا ؟ امریکی سابق سفیر رچرڈ اولسن کا انکشاف

اسلا آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امریکی سابق سفیر رچرڈ اولسن نےتہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیرالاسلام ستمبر 2014ء میں بغاوت کے لئے پر تول رہے تھے لیکن اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف نے اسے ناکام بنادیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شجاع نواز نے اپنی نئی کتاب میں نئی خصوصی تفصیلات دینے کے

علاوہ پاک امریکا تعلقات اور اندرونی سازشوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ کتاب ’’بیٹل فار پاکستان، بیٹریو ایس فرینڈ شپ اینڈ ٹف نیبر ہڈ‘‘ میں رچرڈ اولسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنرل (ر) ظہیرالاسلام کور کمانڈرز اور ہم خیال فوجی افسران سے گفتگو کر رہے تھے لیکن انہیں آرمی چیف کی حمایت حاصل نہیں ہوئی لہٰذا بغاوت کامیاب نہ ہوسکی۔ رچرڈ اولسن نے یہ تبصرہ 2014ء میں عمران خان کے احتجاجی دھرنے کے تناظر میں کیا۔ 373؍ صفحات پر مشتمل مذکورہ کتاب کے مصنف شجاع نواز سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز مرحوم کے بھائی ہیں۔ اپنی اس تازہ کتاب میں شجاع نواز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں کے لئے سابق آئی ایسآئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا سیدھا نشانہ باز انتہائی قوم پرست جنرل ہے جو جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے اصرار پر انٹیلی جنس کی دنیا میں آیا۔ وہ ایک فعالیت پسند اور ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ تھے جس نے اس کے آپریشنز کو حقیقتاً اپنی مرضی سے وسعت دی۔ پاکستان میں امریکی کارروائیوں اور ان کے کارندوں کے بارے میں معلومات اور اطلاعات تک زیادہ دسترس طلب کی۔ شجاع نواز کے مطابق جنرل شجاع پاشا امریکی نگرانی کا بڑاہدف رہے۔ بیرون ملک دوران سفر انہیں تلاش کیا جاتا رہا۔ کتاب میں اس حوالے سے تفصیلی ذکر موجود ہے۔ جنرل شجاع پاشا کے دور میں تین پاک امریکا فیوژن سیل بند کئے گئے۔ ایک نامعلوم امریکی افسرکاحوالہ دیتے ہوئے مصنف نے پاکستان کے اندر امریکی انٹیلی جنس سرویلنس کے موضوع کو بھی چھیڑا اور کہا کہ امریکا کی پاکستان کے کئی اداروں تک رسائی تھی۔جنرل شجاع پاشا کے بعد آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو ملک کے مقامی ایشوز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا زیادہ تر وقت 2013ء کے عام انتخابات کے بعد سیاسی بحران میں گزرا۔ شجاع پاشا اور ظہیرالاسلام دونوں کے نام اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گلی کوچوں میں ہو نے والی مخالفت سے جوڑے جاتے ہیں۔ گو کہ اس کا کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ ظہیرالاسلام آئی ایس آئی کے ونگز یا ڈائریکٹوریٹس کے بھی سربراہ رہے اور کور کمانڈر کی حیثیت سے کراچی کی ہنگامہ خیز سیاست میں بھی رہے۔ واضح رہےکہ ظہیرالاسلام اور احمد شجاع پاشا نے سروس میں اپنے کردار کے حوالےسے کوئی مؤقف نہیں دیا۔شجاع نواز کا کہنا ہے کہ شجاع پاشا کے بعد ظہیرالاسلام کی بھی امریکا کی طرف سے نگرانی جاری رہی۔آئی ایس آئی کے ایک سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضوان اختر امریکی تربیت یافتہ افسر تھے جن کے اپنے امریکی ہم منصبوں سے خوشگوار تعلقات تھے تاہم بات کرنے والوں پر اپنا تاثر چھوڑنے کے حوالے سے انہیں جدوجہد کرنا پڑتی تھی۔ خصوصاً ایسے موقع پرجب افغان جنگ گفتگو کاموضوع ہو۔ ایک امریکی افسر کے مطابق افغان مفاہمت کے موضوع پر گفتگو میں رضوان اختر افغان طالبان کمانڈرز کے نام بھول گئے۔ امریکیوں کی جانب سے انہیں تنقید کابھی سامنا ہوتا۔ وہ ایک دستیاب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تھے۔ کراچی میں اکثر دکھائی دیتے جہاں وہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز بھی تعینات رہے۔ شجاع نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر میں آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کو آگاہ کئے بغیرکراچی آپریشن کا چارج سنبھال لیا تھا۔ اپنی عام دستیابی کی حکمت عملی کےباعث وہ آئی ایس آئی اور حتی کہ فوج میں غیر مقبول ہوگئے۔ رضوان اختر کی آئی ایس آئی اور بعد ازاں فوج سے اخراج کی تفصیلات بتاتے ہوئے شجاع نواز کے مطابق رضوان اختر آرمی چیف جنرل باجوہ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں استعفی دے کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا پڑی۔ ان کی جگہ امریکی تربیت یافتہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے لی۔ وہ کراچی کے بڑے متحرک کور کمانڈر رہے اور امریکی وار کالج کارلائل سے گریجویٹ ہیں۔

The post 2014ء میں کیا کام ہونیوالا تھا جسے جنرل (ر)راحیل شریف نے ناکام بنایا تھا ؟ امریکی سابق سفیر رچرڈ اولسن کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...