Pages

Saturday, December 28, 2019

بھارت میں کشیدہ حالات کے دوران مسلمان لڑکی کی شادی! جانتے ہیں شدیدکشیدگی کے باوجود پہرہ دینے والے 40افراد کون تھے؟ہمسایوں سے حسن سلوک کی عمدہ مثال قائم

لکھنؤ (رائٹرز)بھارتی ریاست اترپردیش میں کشیدہ حالات کے دوران ایک مسلمان لڑکی کی شادی انجام پائی اور محلے کے ہندوؤں نے حفاظت کیلئے پہرہ دیا تاکہ ہمسائے مسلمان بے خوف ہو کر شادی کی رسومات ادا کر سکیں۔ شہریت قانون کیخلاف احتجاج میں مظاہرین کی ہلاکت کے باعث کانپور شہر میں بھی حالات کشیدہ ہیں۔ کانپور کے رہائشی واجد فضل نے بتایا کہ وہ اپنی

بھتیجی زینت کی شادی پہلے سے طے کر چکے تھے لیکن اب حالات خراب ہو گئے اور ہم شادی کی تاریخ موخر کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن ہندو ہمسایوں نے آخر ہمیں تسلی دی اور کہا کہ ہم حفاظت کریں گے آپ شادی کی تقریبات شروع کریں۔چالیس ہندو نوجوانوں نے میرے گھر اور گلی میں دن رات پہرہ دیا، میں اس حسن سلوک کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔

The post بھارت میں کشیدہ حالات کے دوران مسلمان لڑکی کی شادی! جانتے ہیں شدیدکشیدگی کے باوجود پہرہ دینے والے 40افراد کون تھے؟ہمسایوں سے حسن سلوک کی عمدہ مثال قائم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...