Pages

Friday, May 31, 2019

او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے،عمران خان نے سربراہ اجلاس میں آواز بلند کردی

مکہ المکرمہ(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے‘دنیا کو اسلام فوبیا سے نکلنا ہو گا،دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘مغرب غلط تصویر پیش کررہا ہے‘پیغمبر اسلام کی توہین ہماری ناکامی ہے‘مغرب کو بتانا ہو گا ہم بہت زیادہ دکھ محسوس کرتے ہیں۔

کشمیریوں ،فلسطینیوں کی آزادی جدوجہد کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا‘اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کیخلاف استعمال کیا‘القدس فلسطینیوں کا دارالحکومت ہے ‘مسلم ممالک کو جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم پر رقم خرچ کرنا ہو گی ۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام فوبیا اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا، مغرب ابھی تک اسلام کی غلط تصویر پیش کررہا ہے، کوئی بھی مذہب انسانی قتل و دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کا دہشت گردی کیساتھ کوئی تعلق نہیں، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرے، دنیا کو اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا، مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کیا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہوتو اسلامی دہشت گردی کا نام دیا جاتا ہے، نائن الیون سے پہلے زیادہ ترخودکش حملے تامل ٹائیگرز کرتے تھے، ان کے حملوں کا کسی نے ہندو مذہب سے تعلق نہیں جوڑا، دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے، او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے۔

مسلم سیاسی جدوجہد کو دہشتگردی کا لیبل دیا جانا درست نہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کی لہر بڑھتی جارہی ہے، کشمیری آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کیخلاف استعمال کیا، بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت ہے اور گولان کو فلسطین کا حصہ ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ مسلم ممالک جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کو ترجیح دیں، انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر رقم خرچ کرنی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ جب کوئی پیغمبر اسلام کی توہین کرتا ہے تو یہ ہماری ناکامی ہے، ہمیں مغرب کو بتانا چاہیے کہ پیغمبر اسلام کی توہین پر ہم کتنا دکھ محسوس کرتے ہیں، یہودیوں نے دنیا کو بتایا ہے کہ ہولوکاسٹ کی غلط توجیح سے انہیں دکھ ہوتا ہے۔

The post او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے،عمران خان نے سربراہ اجلاس میں آواز بلند کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ نالائق وزیراعظم کی ایڈوانس عید ی کی قسط ہے‘ن لیگ کا شدید ردعمل

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول کا 4 روپے 26 پیسے مہنگا ہونا نالائق اور نااہل وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے۔ہفتہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا

کہ جب سے نالائق اور نالائق اور ووٹ چور حکومت عوام پہ مسلط ہے ہر روز بْری خبر سننے کو ملتی ہے۔ عید سے کچھ دن پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے،جب ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا جائیگا تو ہر روز عوام کو ایسا ہی تحفہ ملے گا۔

The post پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ نالائق وزیراعظم کی ایڈوانس عید ی کی قسط ہے‘ن لیگ کا شدید ردعمل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رانگ نمبر ٹو، امریکا، کینیڈا اور خلیجی ممالک میں ریلیز کی جائیگی

لاہور(این این آئی) پاکستان کے نامور فلم ساز، ڈسٹری بیوٹر اور پروڈیوسر شیخ امجد رشید نے کہا ہے کہ فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ امریکا، کینیڈا، برطانیہ کے علاوہ خلیجی ممالک اور ناروے میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔ شیخ امجد رشید کو پاکستانی فلموں سے عشق ورثے میں ملا ہے ، انہوں نے گزشتہ چند برسوں میں مرتی ہوئی فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے ۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں سے سرمایہ کمایا۔

اور پاکستانی فلموں پر لگایا۔ پاکستانی ہونے کے ناتے شیخ امجد رشیدنے اپنے فنکاروں اور فلموں کو عملی طور پر سپورٹ کیا جبکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات انہیں انڈسٹری کا مسیحا قرار دیتی ہیں۔فلم رانگ نمبر ٹو اور ہیر مان جا کے بارے میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ امجد رشید نے ایک سوال کہ آپ کو پاکستانی فلموں سے اتنا لگائو کیوں ہے، جبکہ آپ نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی ان گنت فلمیں پاکستان میں ریلیز کی ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں سے صرف لگائو نہیں ہے، بلکہ میں عشق کرتا ہوں اور یہ جنون اور عشق مجھے میرے والد سے ورثے میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند سے قبل چوپڑا فیملی سے مل کر بہت کام کیا اور پھر پاکستان بننے کے بعد یہاں بھی عملی طور پر پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی و ترویج کیلئے کام کیا، اب ہماری تیسری نسل اس سلسلے میں کام کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے بھی فلموں کی پروموشن میں میرے ساتھ ہیں اور میری پوتی شاعرہ ہی ، گیت بھی لکھتی ہیں اور دوسری تخلیقی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں۔ انہوں نے اپنی شاعری کی کتاب بھی شائع کی ہے۔ رانگ نمبر ٹو کے بارے میں شیخ امجد رشید نے بتایا کہ ہدایت کار یاسر نواز نے مجھے یہ فلم وقت پر مکمل کر کے دی تو بہت خوشی ہوئی۔ اب ہم رانگ نمبر ٹو کو دنیا بھر میں بھارتی فلموں کے مقابلے میں ریلیز کر رہے ہیں۔ یہ فلم پاکستان سمیت امریکا، کینیڈا، برطانیہ،خلیجی ممالک، ناروے اور دیگر ملکوں میں ریلیز کر رہے ہیں۔ اس فلم میں تمام فنکاروں نے جم کر اداکاری کی ہے اور اب تک اس فلم کی بہت شاندار رپورٹ آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلم کے فنکاروں کی دل سے قدر کرتا ہوں کہ انہوں نے رمضان المبارک میں دن رات فلم کی پروموشن میں حصہ لیا اور پاکستان کے کئی شہروں میں فلم کی تشہیری سرگرمیوں میں حصہ لیا، ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ میں شامل نیلم منیر، سمیع خان، جاوید شیخ، محمود اسلم، ثنا فخر، یاسر نواز، دانش نواز سمیت تمام فنکاروں نے عمدہ کام کیا ہے۔

The post رانگ نمبر ٹو، امریکا، کینیڈا اور خلیجی ممالک میں ریلیز کی جائیگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شادی کے بعد شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنیوالی اداکارہ صوبیہ خان دوبارہ انٹری دینے کیلئے تیار

لاہور( این این آئی)شادی کے بعد شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ صوبیہ خان عید الفطر پر دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔اداکارہ صوبیہ خان جنہوں نے آٹھ ماہ قبل عثما ن قادر سے نکاح کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی عید الفطر پر تماثیل تھیٹر پر پیش کئے

جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ مجھے رنگ دے ‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔ ان کے ہمراہ دیگر فنکاروں میں ہماعلی، لائقہ خان، نگار چوہدری، رائنہ خان، قیصر پیا، گلفام ، طاہر نوشاد، سرفراز وکی، عمران شوکی، گڈو کمال اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر بلال چوہدری جبکہ پروڈیوسر اکبر بٹ اور حمزہ بٹ ہیں۔

The post شادی کے بعد شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنیوالی اداکارہ صوبیہ خان دوبارہ انٹری دینے کیلئے تیار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران بھی عمران خان کو دیکھ کر صدقہ چور، زکوٰۃ چور کے نعرے لگ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)دورہ سعودی عرب کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ میں طواف کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایک شخص نے

نعرے لگا دیے، نعرے لگانے والے شخص نے کہا کہ نیازی اللہ تمھیں ہدایت دے، جھوٹ بولتے ہو، اللہ تمھیں ہدایت دے، جبکہ مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران بھی ایک شخص نے عمران خان کو دیکھ کر صدقہ چور ،زکوٰۃ چور کے نعرے بھی لگائے۔

The post مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران بھی عمران خان کو دیکھ کر صدقہ چور، زکوٰۃ چور کے نعرے لگ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی پشاوری چپل کا دیوانہ

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی پشاوری چپل کے دیوانے نکلے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر دلعزیز اداکار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی خاص ’پشاوری چپل‘ بے حد پسند ہے جو وہ اکثر پہنے نظر آتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے پشاور میں مقیم اپنی کزن نورجہاں بی بی سے اپنے اور بیٹے آریان خان کیلئے پشاوری چپل کی فرمائش کی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں بی بی نے بتایا کہ کچھ روز قبل شاہ رخ نے ان سے فون پر رابطہ کیا تھا اور

عید کیلئے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔ اس بار انہوں نے اپنے بیٹے آریان کیلئے بھی پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی، نور جہاں نے شاہ رخ کیلئے کالے رنگ کی جبکہ ان کے بیٹے کیلئے برائون رنگ کی چپل خریدی ہے جو کہ پوسٹل کے ذریعے انہیں بھجوادی گئی ہیں۔ نور جہاں نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ کیلئے 9 نمبر اور آریان کیلئے ساڑھے 9 نمبر کی چپل بھجوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان پشاوری چپل بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں جبکہ انہیں کئی فلموں میں بھی پشاوری چپل پہنے دیکھا گیا ہے۔

The post شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی پشاوری چپل کا دیوانہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے : ثمینہ پیرزادہ

لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے ، اگر ہمیں کامیابی کیلئے ماضی سے کچھ اچھا ملتا ہے تو اسے اپنانا چاہیے ،ایک وقت وہ بھی تھا جب شا م کے وقت ٹی وی ڈرامہ لگتا تھا تو گلیاںسنسان ہو جایا کرتی تھیں ۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے

۔تاہم ہمیں اپنے اسکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور کہانی کو اپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا اور اسٹیج ، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ ہمسایہ ملک کے ڈراموںسے بہت بہتر ہے ۔ ہمیں ایسی کہانیوںکو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشر ے میں بیگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے ۔

The post پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے : ثمینہ پیرزادہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلحہ کی روک تھام کے مسائل کو کیسے حل کیا جائیگا؟ پاکستان اور چین کے درمیان طریقہ کار پر اتفاق رائے پر ہوگیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایٹمی عدم پھیلاؤ اورتخفیف اسلحہ کے مسائل مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا، نجی ٹی وی کے مطابق یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاکستان اورچین کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی پرپابندی اور ایٹمی عدم پھیلاؤ پرمشاورت کے چھٹے مرحلے کے دوران ہوا۔فریقین نے ہتھیاروں پرپابندی اورا ن کے خاتمے سے متعلق

کثیرجہتی اداروں کوموثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر زوردیا جس سے عالمی اورعلاقائی امن وسلامتی کے ہدف کے حصول میں بامقصد پیشرفت ہوسکے گی۔پاکستان نے دورے پرآئے ہوئے چین کے وفدکواپنے ایٹمی اثاثوں کے کمان اورکنٹرول نظام سے آگاہ کیا جوایٹمی ہتھیاروں پرکنٹرول کے عالمی قوانین اورنظام کے عین مطابق ہے۔چین نے متعلقہ شعبوں میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔

The post اسلحہ کی روک تھام کے مسائل کو کیسے حل کیا جائیگا؟ پاکستان اور چین کے درمیان طریقہ کار پر اتفاق رائے پر ہوگیا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے رانا ثنا اللہ کی مشیر اطلاعات پر شدید تنقید ، کیا کچھ کہہ دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثناااللہ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ فردوس باجی جیل میں بند نواز شریف کا اتنا خوف کہ 420 ترجمان نواز شریف کی ترجمانی میں لگے ہوئے ہیں، فردوس باجی 420کی تو آپ ملزم ہیں ، سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا ،

فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے، اْس چار سو بیسی کا کون جواب دیگا ؟۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثناااللہ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی جیل میں بند نواز شریف کا اتنا خوف کہ 420 ترجمان نواز شریف کی ترجمانی میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی 420کی تو آپ ملزم ہیں ، سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے، اْس چار سو بیسی کا کون جواب دیگا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گْنا ہوگئی ، اْس چار سو بیسی کا کون جواب دیگا ؟ انہوںن ے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میں پاکستانی روپے کی تاریخی کمی ہوئی ، اْس چارسو بیسی کا کون جواب دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی نو ماہ میںپانچ ہزار ارب کا تیز ترین قرضہ لیا گیا ، اْس چار سو بیسی کا جواب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی پورے ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا، اْس چارسو بیسی کا جواب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ کے اپنے بقول عوام کو جعلی گیس کے بل بھیجے اْس چارسو بیسی کا جواب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس باجی آپ کے اپنے بقول پیٹرولیم اور صحت کی وزارت میں ڈاکہ ڈالا گیا اْس چار سو بیسی کا جواب کون دے گا

The post فردوس باجی پہلی دفعہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنا رہا ہے رانا ثنا اللہ کی مشیر اطلاعات پر شدید تنقید ، کیا کچھ کہہ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

5000کا نوٹ بند ہو رہا یا نہیں ؟ وزارت خزانے نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزرات خزانہ نے کرنسی نوٹ بند کرنے کی تردید کر دی۔ ترجمان وزرات خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ 5000 سمیت کوئی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا۔ترجمان وزرات خزانہ نے کہاکہ نوٹ بندی سے متعلق تمام تر افواحیں بے بنیاد ہیں۔

The post 5000کا نوٹ بند ہو رہا یا نہیں ؟ وزارت خزانے نے فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز وزیراعظم عمران خان کے کس کام سے خوفزدہ ہیں ؟ فردوس عاشق اعوان نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ انکی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں خوف ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش اور سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی خسارے میں ہوگی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔

The post مریم نواز وزیراعظم عمران خان کے کس کام سے خوفزدہ ہیں ؟ فردوس عاشق اعوان نے اہم انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیلم منیرنے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کرلی

لاہور(این این آئی)خوبرو اداکارہ نیلم منیرنے نجی ٹی وی کیلئے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کرلی ۔ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اداکارہ نیلم منیر کو اپنے مارننگ شو کی میزبانی کی پیشکش کی ہے مگراداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ صبح سویرے اٹھنا میرے بس کی

با ت نہیں اور اس لئے میں اس شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتی ۔ یادرہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی عید الفطر پر فلم رانگ نمبر ٹو سینما گھروں کی زینت بن رہی جس میں ان کے ہمراہ سمیع خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ اداکارہ کو اپنی فلم سے بہت تواقعات وابستہ ہیں ۔

The post نیلم منیرنے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کرلی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘نے مجھے راتوں رات بلندیوں پر پہنچا دیا : حنا دلپذیر

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں کام کر کے مجھے جس قدر شہر ت ملی اس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ،خاص طورپرسیٹ کام ’’بلبلے ‘‘نے مجھے راتوں رات بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ کرنے کی خواہش مند ہوں اور مجھے اس حوالے سے کراچی آرٹ کونسل کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ڈرامے میں اپنا کردار دیکھ کر

میں نے معذرت کرلی ۔ انہوں نے کہاکہ میں صرف اسی اسٹیج ڈرامے میں کام کروں گی جس میں میری لئے اداکاری کامارجن ہو ۔انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی چینل سے سیٹ کام بلبلے کا کریڈٹ یہ ہے کہ اس میں کام کرنے والے چارو ں اداکاروں کو ملک گیر شہرت حاصل ہوئی حالانکہ اس سے قبل محمود اسلم اور نبیل کئی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اپنی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے اور لوگ پہلے ہی ان کو جانتے تھے مگر اس سیٹکام کی وجہ سے جو شہرت ملی وہ ناقابل بیان ہے ۔

The post سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘نے مجھے راتوں رات بلندیوں پر پہنچا دیا : حنا دلپذیر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شوبز میں خوبصورتی نہیں بلکہ فن آپ کے کام آتا ہے ‘ صوفیہ احمد

لاہور(این این آئی) ٹی وی کی نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ شوبز میں خوبصورتی نہیں بلکہ فن آپ کے کام آتا ہے ، بے شمار ایسی لڑکیاں ہیں جو خوبصورتی کے پیمانے پر پورا اترتی ہیں مگر وہ شوبز میں کامیاب نہیں ہوسکیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی فنکار چاہے وہ کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو لیکن جب تک اسے اپنے فن پر عبور حاصل نہیں ہوگا وہ شوبز کی دنیامیں اپنا نام اور مقام

نہیں بنا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے شوبز کی دنیا میں جس قدر محنت کی خدا کی ذات نے مجھے اسے بڑھ کر عزت اور مقام عطا کیا ہے ۔ بے پناہ کام کر چکی ہوں مگر آج بھی میر اندر تشنگی برقرار ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت کچھ کرنا ہے ۔صوفیہ احمد نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا چاہے آپ کی عمر سوسال ہی کیوںنہ ہوجائے ،فن کے علم کو سیکھنے کی کوئی حدنہیں ۔

The post شوبز میں خوبصورتی نہیں بلکہ فن آپ کے کام آتا ہے ‘ صوفیہ احمد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چاغی کی عوام کیلئے شاندار تحفہ پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے سکول اور واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح بڑی شخصیت کی بجائے کس سے کروا دیا ؟ جانئے

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’چاغی ‘‘ میں سکول اور واٹر فلٹریشن کا افتتاح کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سےبلوچستان کے ضلع ’’چاغی‘‘ میں پڈاغ کےمقام پر سکول فلٹریشن پلانٹ کو دوبارہ فعا ل کردیا گیا ہے ۔ پاک فوج نےبچوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے سکول تعمیر کروا کر اسے صوبائی حکومت کے حوالے کیا ہے

جبکہ وہیں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی تعمیر کیا ہے جس سے علاقے کے مکین صاف پانی حاصل کریں گے ۔پاک فوج کی جانب سے تعمیر کیے گئے سکول اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دونوں منصوبوںکے افتتاح کیلئے ملکی کسی نامور شخصیت کو نہیں بلایا گیا بلکہ افتتاح بچوں سے کروایا ۔

The post چاغی کی عوام کیلئے شاندار تحفہ پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے سکول اور واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح بڑی شخصیت کی بجائے کس سے کروا دیا ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انجم حبیبی جیسے اداکار شوبز انڈسٹری کاثاثہ ہیں : سعدیہ امام

لاہور(این این آئی) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا کہ انجم حبیبی جیسے اداکار شوبز انڈسٹری کاثاثہ ہیں اور جونیئر ز نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ ایک پروگرام میں سعدیہ امام نے کہا کہ میں بچپن سے ہی انجم حبیبی کے ٹی وی ڈرامے دیکھتی آئی ہوں اور میں ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں ۔انہوں نے مشکل سے

مشکل کردار بخوبی انداز میں نبھایا ہے ۔انہوں نے کاکہ انجم حبیبی جیسے سینئر فنکار ہماری شوبز انڈسٹری کااثاثہ ہیں جو ہمارے لئے ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں اور میرے جیسے جونیئر فنکاروں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انجم حبیبی نے ریڈیو ،ٹی وی اورفلموں میں 40برس کا عرصہ گزارا ہے اور یہ زندگی کا بہت بڑا حصہ ہوتا ہے ۔

The post انجم حبیبی جیسے اداکار شوبز انڈسٹری کاثاثہ ہیں : سعدیہ امام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چاغی کی عوام کیلئے شاندار تحفہ پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے سکول اور واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کس بڑی شخصیت کی بجائے کس سے کروا دیا ؟ جانئے

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’چاغی ‘‘ میں سکول اور واٹر فلٹریشن کا افتتاح کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سےبلوچستان کے ضلع ’’چاغی‘‘ میں پڈاغ کےمقام پر سکول فلٹریشن پلانٹ کو دوبارہ فعا ل کردیا گیا ہے ۔ پاک فوج نےبچوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے سکول تعمیر کروا کر اسے صوبائی حکومت کے حوالے کیا ہے

جبکہ وہیں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی تعمیر کیا ہے جس سے علاقے کے مکین صاف پانی حاصل کریں گے ۔پاک فوج کی جانب سے تعمیر کیے گئے سکول اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دونوں منصوبوںکے افتتاح کیلئے ملکی کسی نامور شخصیت کو نہیں بلایا گیا بلکہ افتتاح بچوں سے کروایا ۔

The post چاغی کی عوام کیلئے شاندار تحفہ پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے سکول اور واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کس بڑی شخصیت کی بجائے کس سے کروا دیا ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکہ میں ایسی بچی کی پیدائش کہ جس کے معمولی سے وزن نے پوری دنیا کو حیرت ورطہ میں ڈال دیا

کیلی فورنیا (این این آئی)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہسپتال نے دنیا کی سب سے چھوٹی، کم وزن اور بچ جانے والی بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے جس کا وزن صرف 245 گرام (8.6) اونس ہے۔ بچی کا پیدا ہونے کے وقت وزن ایک بڑے سیب جتنا تھا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بچی کی پیدائش ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے شارپ میری برچ ہسپتال میں ہوئی ہے۔

اور ہسپتال سٹاف نے اس کا نام سیبی رکھا۔ سیبی کی پیدائش کے وقت ان کی والدہ 23 ہفتے اور تین دن کی حاملہ تھیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے سیبی کی پیدائش کے وقت ان کے والد کو بتایا گیا تھا کہ ان کی بچی صرف ایک گھنٹہ ہی زندہ رہ سکے گی۔ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک گھنٹہ کئی گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا اور پھر ایک دن اور پھر ایک ہفتہ ہو گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیبی کی پیدائش گذشتہ برس دسمبر میں آپریشن کے ذریعے ہوئی اور حمل کی سخت پیچیدگیوں نے ان کی والدہ کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیا تھا۔سیبی کو پانچ ماہ تک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کے بعد اس مہینے کے شروع میں ڈسچارج کر دیا گیا اس وقت ان کا وزن پانچ پاؤنڈ تھا۔ہسپتال کی ایک نرس ایما وائسٹ کا کہنا ہے کہ سیبی پیدا ہونے کے وقت اس قدر چھوٹی تھی کہ اسے بمشکل بستر پر دیکھا جا سکتا تھا۔نرس کا مزید کہنا تھا کہ سیبی کا وزن بچوں کے جوس کے ڈبے جتنا تھا اور اسے آسانی سے ہتھیلی پر اٹھایا جا سکتا تھا۔ایما وائسٹ نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ہسپتال میں اس قدر چھوٹی بچی کی پیدائش ہوئی ہے تو یہ بات ناقابل یقین لگی کیونکہ سیبی کا وزن 23 ہفتوں کے بعد پیدا ہونے والے ایک عام بچے سے بھی آدھا تھا۔یونیورسٹی آف آئیووا کی چھوٹے اور کم وزن بچوں کی فہرست کے مطابق سیبی دنیا کی سب سے چھوٹی بچی ہیں۔اس سے قبل دنیا کے سب سے چھوٹے بچے کا ریکارڈ جرمنی میں 2015 میں پیدا ہونے والے بچے کا تھا جس کا پیدائش کے وقت وزن سیبی سے سات گرام زیادہ تھا۔یونیورسٹی آف آئیووا کے پروفیسر ایڈورڈ بیل نے کہا کہ کچھ لوگ یقین نہیں کرتے لیکن زندگی میں ایسے معجزات رونما ہوتے ہیں۔

The post امریکہ میں ایسی بچی کی پیدائش کہ جس کے معمولی سے وزن نے پوری دنیا کو حیرت ورطہ میں ڈال دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روس بھی ایران کے حق میں بول پڑا ، عرب ممالک کو دوٹوک پیغام جاری کر دیا

ماسکو(این این آئی)روس نے زور دیا ہے کہ عرب ممالک عدم جارحیت معاہدے کی ایرانی پیشکش قبول کرلیں، اس سلسلے میں روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔روس کے نائب وزیر دفاع سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران نے

عدم جارحیت کے معاہدے کی پیشکش بروقت کی ہے، امید ہے خلیجی تعاون کونسل اجلاس کے شرکاء ایران اور روس کی بات سنیں گے اور یہ پیشکش قبول کرلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

The post روس بھی ایران کے حق میں بول پڑا ، عرب ممالک کو دوٹوک پیغام جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات‘‘ حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی)پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کر دی گئیں ۔ تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج یکم جون سے 14اگست تک بند رہیں گے ۔ بعض نجی سکولوں کی جانب سے پہلے ہی تعطیلات کا آغاز

کر دیا گیا تھا۔ تعلیمی اداروں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں دو گھنٹوں کیلئے سمر کیمپ بھی لگایا جائے گا۔گزشتہ روز گرمی کی تعطیلات ہونے پر طلبہ و طالبات نے ایک دوسرے پر پانی پھینک کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

The post ’’تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات‘‘ حکومت نے اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکا نے جو کرنا ہے وہ کر لے ، روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر ترک صدر نے اپنا دوٹوک فیصلہ سنا دیا

ماسکو /انقرہ (این این آئی)ترکی روس سے میزائل دفاعی نظام ایس- 400 خرید کرنے پر مْصر ہے۔اس صورت میں اس کو امریکا کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گااور یہ اس کی معیشت اور کرنسی پر منفی اثرات مرتب کریں گی جبکہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم ( نیٹو) میں اس کی پوزیشن بھی متاثر ہوگی۔اگر ترکی اور امریکا کے درمیان روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاملے پر

کوئی مفاہمت نہیں ہوتی ہے اور اس کا امکان بھی کم ہی نظر آرہا ہے تو پھر امریکا کے پابندیوں کے اقدام کے ردعمل میں ترکی بھی جوابی پابندیاں عائد کرسکتا ہے لیکن ان سے خود ا س کی معیشت ہی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔گذشتہ سال امریکا کی پابندیوں سے ترکی کی کرنسی لیرا پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوئے تھی اور ڈالر کے مقابلے میں کی قدر میں 30 فی صد تک کمی واقع ہوگئی تھی۔آکسفورڈ یونیورسٹی ، برطانیہ کے شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے اسکالر گیلپ دالے کہتے ہیں امریکا اور ترکی کے درمیان معاملہ بڑا پیچیدہ نظر آرہا ہے ۔امریکی اور ترک حکام کے مطابق یہ ایک وسیع تر جغرافیائی سیاسی توازن کا بھی عکاس ہے۔ پابندیوں کے ترکی کے لیے منفی مضمرات مرتب ہوں گے لیکن شاید ان سے ترکی کی امریکا سے تعلق داری میں انقطاع کی نوبت نہ آئے۔امریکا نے اس سال کے اوائل میں روس سے میزائل دفاعی نظام ایس -400 کی خریداری پر اصرار کے ردعمل میں ترکی کو لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساختہ ایف 35 لڑاکا جیٹ کے آلات مہیا کرنے کا عمل روک دیا تھا ۔امریکا کا اپنے نیٹو اتحادی ملک کے خلاف یہ پہلا ٹھوس اقدام تھا ۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن اس بات پر مْصر ہیں کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس- 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اس کے ردعمل میں امریکا نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا جیٹ مہیا کرنے کا عمل بھی منجمد کرنے کا اعلان کر دیا تھا ۔ترکی کا موقف ہے کہ اس کے اپنی علاقائی خودمختاری کے دفاع کے لیے اقدامات سے اس کے اتحادیوں کو تو کوئی خطرات لاحق نہیں ہوسکتے اور اس نے نیٹو کے تمام تقاضوں کو پورا کیا ہے۔

دونو فریق امریکا کی نام نہاد کاٹسا پابندیوں سے بچنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔اس امریکی قانون کے تحت روسی ساختہ طیارہ شکن ہتھیار جو نہی ترکی کی سرزمین پر پہنچیں گے تو اس پر ازخود ہی پابندیاں عاید ہوجائیں گے۔ روس سے میزائل دفاع نظام کی جولائی میں ترکی میں آمد متوقع ہے۔ترک وزیر دفاع حلوسی عکار نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں یہ اطلاع دی تھی کہ

روس سے خرید کیے جانے والے میزائل دفاعی نظام ایس- 400 کی تربیت کے لیے اپنے فوجی اہلکاروں کو ماسکو بھیج دیا گیا ہے اور روس سے ماہرین بھی آیندہ مہینوں کے دوران میں ترکی آئیں گے۔ اس اطلا ع کے ردعمل میں امریکا ریاست ایریزونا میں ایف 35 لڑاکا طیاروں پر ترک پائلٹوں کو تربیت دینے کا عمل روکنے پر بھی غور کررہا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ ترکی بیک وقت یہ

جدید لڑاکا طیارے اور روس سے میزائل دفاعی نظام خرید نہیں کرسکتا ۔ امریکا نے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے دستبرداری کی صورت میں ترکی کو اس کے ہم پلّہ ’رے تھیون کو پیٹریاٹ دفاعی نظام ‘فروخت کرنے کی بھی پیش کش کی تھی۔وزیر دفاع حلوسی عکار کا کہنا تھا کہ ترکی امریکا کی اس میزائل نظام کی خریداری کی پیش کش کا ابھی جائزہ لے رہا ہے۔

اس پیش کش کی مدت 4 جون کو ختم ہوگی ۔ترکی کے روس سے میزائل دفاعی نظام خرید کرنے کے فیصلے سے اس کے نیٹو اتحادی بھی تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دفاعی نظام معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم کے فوجی آلات سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔امریکا اور اس کے ایف -35 لڑاکا جیٹ رکھنے والے نیٹو اتحادی ممالک کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ روسی ساختہ میزائل

دفاعی نظام کے ذریعے ان لڑاکا جیٹ طیاروں کا سراغ لگانے اور روکنے کا پتا چل جائے گا اور اس طرح مستقبل میں روسی ساختہ ہتھیاروں سے بچاؤ مشکل ہوجائے گا۔اگر روس اپنا میزائل دفاعی نظام ترکی کو مہیا کر دیتا ہے تو پھر کاٹسا قانون کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار ہ میں سے سات پابندیاں تو ضرور ترکی پر عائد کرسکتے ہیں۔ان کے تحت ترک شہریوں پر امریکی ویزے کی پابندی ہوگی اور ترکی کو امریکا میں قائم

درآمدات، برآمدات بنک تک رسائی حاصل نہیں رہے گی۔یوں ترکی امریکا کے مالیاتی نظام سے کٹ جائے گا اور وہ اس کے ساتھ کوئی مالی لین دین بھی نہیں کرسکے گا۔تاہم ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ ابتدا میں درمیانی راستہ اختیار کرسکتے ہیں اور وہ ترک حکومت کے بجائے افراد اور بعض اداروں کو پابندیوں کا ہدف بنا سکتے ہیں۔اگر امریکا اپنی عمومی غوغا آرائی کے بجائے ترکی کے ساتھ کشیدگی کی راہ اختیار کرتا ہے تو اس کے بعد بھاری پابندیوں بھی عاید کی جاسکتی ہیں۔

The post امریکا نے جو کرنا ہے وہ کر لے ، روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر ترک صدر نے اپنا دوٹوک فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران کی طرف سے جارحیت ، امریکا حرکت میں آگیا ، بڑا حکم جاری کر دیا

لندن (این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے جارحیت کا خطرہ ٹلا نہیں، تاہم امریکا کے فوری حرکت میں آنے کے بعد ایران کو روک دیا گیا ہے۔دورہ برطانیہ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان بولٹن نے کہا کہ امریکا کی طرف سے فوری حرکت میں آنے اور خطے میں اپنی فوج تعینات کرنے کے نتیجے میں ایران کی طرف سے درپیش خطرہ کم کر دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کیا ایران کے خلاف کارروائی کے معاملے میں ان کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات ہیں تو ان کا کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ کی اس بات سے ہمیں اتفاق ہے کہ ہم ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے۔ مگر ہمارے پیغام کو سمجھا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں وہ ایران کے دہشت گردانہ حملوں بالخصوص امارات کے سمندر میں تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد اور ثبوت پیش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں جان بولٹن نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ خطے کی صورت حال سے آگاہ کوئی بھی شخص یہی نتیجہ اخذ کرے گا کہ امارات کے قریب تیل بردار جہازوں پر حملے ایران اور اس کے ایجنٹوں نے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے ایجنٹ امریکی مفادات پر حملے کی حماقت کر کے بہت بڑی غلطی کریں گے۔ اگر ایران مذاکرات کا خواہاں ہے تو اسے طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا۔دوسری جانب ایران کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہْک نے کہا ہے کہ ان کا ملک تہران پر اس وقت تک دباؤ جاری رکھے گا جب تک وہ اپنی دشمنانہ روش ترک نہ کرے۔عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برائن ہْک نے کہا کہ ایرانی حکومت اور ان ملیشاؤں میں کوئی فرق جنہیں تہران اسلحہ فراہم کرتا ہے۔ ان کے خیال میں ’’ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اسے چٹ کر لیں گی۔مسٹر ہْک نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں کو ایرانی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ امریکا کے پاس ایرانی دھمکیوں سے نپٹنے کے کئی طریقے موجود ہیں، تاہم فی الوقت ہم ایران پر پابندیاں لگا کر اسے راہ راست پر لانے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔اس سے قبل سعودی عرب میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برائن ہْک نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پائے

جوہری سمجھوتے سے امریکا کی علاحدگی کے بعد ایران کے فوجی اخراجاات میں 28 فیصد کمی آئی ہے اور ایرانی معیشت اس وقت ابتری کا شکار ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا تو اس کا فوجی طاقت سے جواب دیا جائے گا۔انہوں نے سعودی عرب میں تیل پائپ لائنوں، آئل پمپنگ اسٹیشنوں اور امارات میں تیل بردار جہازوں پر ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے

کرائے گئے حملوں کی شدید مذمت کی۔ دوسری جانب ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔برائن ہْک کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران کو پیغام پہنچ گیا ہے۔ ہمیں اپنے مفادات کو نقصان پہنچائے جانے کا بہت زیادہ خطرہ اور خدشہ تھا مگر فی الحال ایران ایسی کوئی کارروائی نہیں کر سکا ہے۔ایک

سوال کے جواب میں امریکی ایلچی نے کہا کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مالی حالت ٹھیک نہیں ہیں۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران ایک کمزور ملک بن چکا ہے جو ہمارے ساتھ سمجھوتے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ایران ہمارے ساتھ بات چیت کرتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

The post ایران کی طرف سے جارحیت ، امریکا حرکت میں آگیا ، بڑا حکم جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب نے 2019ء میں کس کام میں دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔بلومبرگ نے سوئٹزلینڈ کے آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعلیم کے شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کی ہے اور وہ تیرہ نمبر وں کی زقند بھر کر تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھبیسویں نمبر پر

پہنچ گیا ہے۔آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی اس درجہ بندی کے مطابق سنگاپور نے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور امریکا گذشتہ نو سال میں پہلی مرتبہ دنیا کی سب سے مسابقتی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت سیاسی بحران سے دوچار وینزویلا اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے اور اپنے مالی وسائل کو متنوع بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030ء کے تحت مختلف اقدامات کررہا ہے اور وہ پہلی مرتبہ سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص بھی فروخت کے لیے پیش کر نے کی تیاری کررہا ہے۔ سعودی عرب ویڑن 2030ء کے تحت اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبوں اور بالخصوص توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔اس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اْوبر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔اس نے اس کمپنی میں 2015ء میں ساڑھے تین ارب ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے سوفٹ بنک میں پینتالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 2015ء میں سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی فولاد ساز کمپنی پوسکو کے اڑتیس فی صد حصص خرید کیے تھے ۔اس کے علاوہ اس نے فرانسیسی کمپنیوں میں بھی دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

The post سعودی عرب نے 2019ء میں کس کام میں دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران صاحب کی نئی ایمنسٹی میں کون فائدہ اْٹھا سکتاہے؟ن لیگ نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے قوم کو ویڈیو پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب قوم کو ٹیکس دینے کا درس دینے سے پہلے عوام سے علیمہ باجی کی ٹیکس چوری کی معافی مانگتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتائیں کے آپ صرف ایک لاکھ ٹیکس دیتے ہیں باقی سب بے نامی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ پچھلے نو ماہ کا ٹیکس ریوینیو میں 500 ارب کا تاریخی خسارہ ہے کیونکہ آپ کے بقول وزیراعظم چور ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ٹیکس ایمنسٹی علیمہ باجی، جہانگیر ترین، فیصل واڈا اور اپنے چہیتوں کی چوری کی جائیدادوں کو حلال کرانے کیلئے دی ،چوروں نے ٹیکس چوروں کیلئے سکیم دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی نئی ایمنسٹی میں پبلک آفس ہولڈر کی بہن ، بھائی، بیوی اور بچے فائدہ اْٹھا سکتے ہیں کیونکہ اپنے گھر میان سب ٹیکس چور ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی جس سے علیمہ باجی نے فائدہ اْٹھایا اْس میں پبلک آفس ہولڈر کے بیوی بچے بھائی اور بہن فائدہ نہیں اْٹھا سکتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے اپنی آف شور کمپنی ٹیکس چوری کیلئے 17 سال ڈکلیر نہیں کی ،عمران صاحب آپ 2000 تک آپ خود ٹیکس چور تھے ،عمران صاحب آپ نے 2000 کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اْٹھا کر اپنی ٹیکس چوری حلال کی ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو ٹیکس چور کہنے والی کے اپنے گھر میں ٹیکس چور ہیں ،عمران صاحب بتائیں گے آپ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ چھپانے کے لئے اپنی بے نامی جائیدادیں علیمہ باجی کے نام پہ رکھی ،علیمہ باجی کا ٹیکس ایمنسٹی میں جرمانہ ادا کرنا ان کی چوری کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب علیمہ باجی کو جیل میں نہیں ڈالیں گے کیونکہ وہ عمران خان صاحب کی بے نامی دار ہیں ، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدیں گئیں ؟ ۔انہوںنے کہاکہ جن تین خیراتی اداروں کے عمران خان صاحب خود چئیرمن ہیں اس کی تاحیات ڈائریکٹر علیمہ باجی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ قوم کو اس سوال کا جواب چاہیے کہ یہ جائیدادیں کس کے پیسے سے بنائی گئیں؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے زکواۃ، صدقات اور فارن فنڈنگ سے جمع ہونے والا سرمایہ کیسے بیرون ملک جائیدادوں میں تبدیل کیا ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب کے 18 جعلی اکاؤنٹس کا حساب ابھی باقی ہے جس کا کوئی جواب چھ سال سے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا۔

The post عمران صاحب کی نئی ایمنسٹی میں کون فائدہ اْٹھا سکتاہے؟ن لیگ نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمرہ کی ادائیگی، حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی 

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اقدام کیاہے،جس کے تحت سرکاری ملازمین عید تک متعلقہ مجازاتھارٹی سے اجازت لے کرعمرہ کیلئے سعودی عرب جاسکیں گے اورانہیں این او سی

کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے این اوسی لینے کی شرط عید تک ختم کی ہے اوراس اقدام سے سرکاری ملازمین کیلئے عمرہ کیلئے بیرون ملک روانگی کے مراحل آسان ہوں گے۔

The post عمرہ کی ادائیگی، حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

 علی محمد خان کی جانب سے سعودی سفیر  سے ملاقات میں اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرنے کی درخواست سفارتی حلقوں نے  سفارتی آداب کے خلاف قرار دیدی،شرمناک حرکت قرار

اسلام آباد (آن لائن)  سفارتی حلقوں نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے  سفارتی آداب کے برخلاف سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرنے کی درخواست کرنے کا سفارتی آداب کے برخلاف قراردیتے ہوئے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزراء کو سفارتی آداب سکھائیں۔

سابق سفیر عبدالباسط نے وزیر مملکت کی اس حرکت انتہائی قابل اعتراض قرارد یتے ہوئے کہا  ہے کہ ہمارے وزراء کو بیرونی ممالک کے سفیروں سے ایسی درخواستیں کرنا نامناسب رویہ ہے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ کیا جانا چاہیے، انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنے وزراء کو سفارتی آداب کے متعلق آگاہ کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کو لکھے جانے والے خط پرکڑی تنقید کا سامنا ہے۔کبیر احمد ایک صارف نے اسے شرم ناک حرکت قراردیا ہے تاہم عمر نامی ایک اور صارف نے وزیر خارجہ سے اس سے متعلق کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق سفیر عبدالباسط نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی  کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے سرکاری دستاویز کے ذریعے درخواست کرنے کو سفارتی آداب کے منافی قراردیا ہے۔واضع ہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کی اور بعد ازاں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سعودی سفیر کا خط لکھا

جس میں انہوں نے سعودی سفارت خانے کو اپنے حلقے این اے 22مردان میں ترقیاتی کام کرنے کی درخواست کی ہے جس میں یونیورسٹی کا قیام، 300بیڈ پر مشتمل ہسپتال، 3000پانی کے نلکے، اپنے حلقے میں پلوں کی مرمت اور تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ، 300مساجد کی تعمیر، 1000بچوں کی گنجائش کا یتیم خانہ،حلقے کے 100 لوگوں کیلئے ورک ویزا، 3000فوڈ پیکجز اور 3000ویل چیئرز اور 3000سولر انرجی پینل لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post  علی محمد خان کی جانب سے سعودی سفیر  سے ملاقات میں اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرنے کی درخواست سفارتی حلقوں نے  سفارتی آداب کے خلاف قرار دیدی،شرمناک حرکت قرار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے بھی ایران سے سے منہ پھیر لیا،دھماکہ خیز اقدام

نئی دہلی(آن لائن)ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے بھی ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں بھارتی سفیر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد روک دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سفیر برائے امریکا ہرش وردھن کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیر معمولی کمی لا چکا تھا۔

تاہم امریکی پابندیوں کے بعد سے ایران سے تیل کی درآمد نہیں کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ایران سے تیل کی درآمد کا حجم صرف 10 لاکھ ٹن تھا۔جب کہ امریکی اتحادی کے طور پر وینزیلا سے بھی تیل درآمد نہیں کر رہے۔بھارتی سفیر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ضرور ہے کیونکہ بھارت اپنی ضروریات کا 10 فیصد ایرانی تیل سے پورا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران امریکا مسئلے پر بطور تھرڈ پارٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد ترکی نے ایرانی تیل کے لیے اپنی بندرگاہیں بند کردی تھیں۔ اس بندش کے نتیجے میں ترکی کی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور ترکیاپنی تیل کی ضروریات کیسے پوری کرے گا۔ اس وقت ترکی معیشت اور اقتصادیات کے لیے یہ ایک اہم سوال ہے۔کیونکہ ترکی ان آٹھ ممالک میں سے ایک ہے جنہیں امریکا کی طرف سے ایران سے تیل خرید کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔ امریکا کی طرف سے دی گئی مہلت 2 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہایران اب خشکی کے راستے تیل سپلائی کرے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران ایسے آئل ٹینکروں کی مدد سے تیل کی ترکی کو سپلائی کی کوشش کرے گا جو راڈار پر نہیں دیکھے جا سکتے مگر انقرہ کو یہ پریشانی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے تنازعات کو مزید بڑھاوا نہیں دے سکتا۔

The post ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے بھی ایران سے سے منہ پھیر لیا،دھماکہ خیز اقدام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سرکاری ادارے معیشت پر بوجھ بن گئے، قرض 1593 ارب سے تجاوز،معاشی تجزیہ نگاروں نے خطرناک پیش گوئی کردی

کراچی(این این آئی) قومی ایئر لائن(پی آئی اے)،اسٹیل ملز اور واپڈا سمیت دیگر سرکاری اداروں پر قرضوں کا بوجھ 1593 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔سرکاری ادارے عوام کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگے۔ عوام کی خون پیسے کی کمائی سے حاصل کیا گیا۔ ٹیکس خسارے میں ڈوبے سرکاری اداروں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔رواں مالی سال کے نو ماہ میں سرکاری ادارے مزید 294 ارب روپے کے مقروض ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری اداروں کے قرضے 1593 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2019 تک قومی ائیرلائن(پی آئی اے)پر واجب الادا قرضے 156 ارب روپے، واپڈا کے قرضے 88 ارب روپے، پاکستان اسٹیل ملز جو گزشتہ چار سال سے مکمل بند ہے، قرضوں کا حجم 43 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سرکاری ادارے اس وقت 1084 ارب روپے کے مقروض ہیں۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت نے قرض میں ڈوبے ان اداروں کی نجکاری میں تیزی نہ دکھائی تو یہ ادارے عوام سے وصول کیے گئے ٹیکسوں پر ہی چلتے رہیں گے۔

The post سرکاری ادارے معیشت پر بوجھ بن گئے، قرض 1593 ارب سے تجاوز،معاشی تجزیہ نگاروں نے خطرناک پیش گوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہماری حکومت سابق ادوار کے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ریکارڈ قرضے لے کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور اگر یہ قرضے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر صرف ہوتے تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا، مگر بدقسمتی سے سابق حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کو تباہ حال معیشت ملی اورہماری حکومت سابق ادوار کے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے۔راستہ کٹھن ضرور ہے لیکن ہمارا عزم اور حوصلہ اس سے کہیں بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے ملک کے روشن مستقبل کیلئے کئے گئے ہیں اور ہم محنت اور جہد مسلسل سے پاکستان کے مسائل پر قابو پائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔ رکن پنجاب اسمبلی محمد اشرف رند بھی اس موقع پر موجود تھے۔فردوس عاشق اعوان کی ملاقات: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔ منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ سابق حکمرانوں نے نمود و نمائش کے منصوبوں میں قومی وسائل برباد کئے اور قومی وسائل کی بندربانٹ کرکے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔ لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھتی ہے اور ہماری قیادت نے قومی وسائل اپنی ذات پر خرچ کرنے کی غلط روایت کو ختم کیا ہے۔ اب عوام کا پیسہ فلاح عامہ پر ہی صرف ہو رہا ہے۔

تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرکے عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب میں عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن پر پردہ ڈالنے کا بیانیہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پاکستان کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ جماعتیں عوامی مسائل میں اضافے کی ذمہ دار ہیں اور اب بلاجواز شور مچا رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسترد عناصر کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے

جبکہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری اور قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی فاتح بنے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی اور جیت کی امید رکھتی ہے اور توقع ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہر میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور عزم سے کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہیں، لہٰذا پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور یقینا ورلڈ کپ میں کرکٹ شائقین کو عمدہ کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ اظہار تعزیت:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شعبہ صحافت کیلئے ادریس بختیار کی شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میڈیا انڈسٹری کا بہت بڑا نام تھے اور وہ ذمہ دارانہ صحافت کے علمبردار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ادریس بختیار نے صحافت کے میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

The post ہماری حکومت سابق ادوار کے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجٹ سے پہلے ہی بڑی خبر، اہم سرکاری ادارے نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 25فیصد تک اضافہ کردیا،اطلاق یکم مئی 2019 سے ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) قومی ائیر لائن نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 6 سال سے زیر التوا پینشنوں میں اضافے کے معاملے کو حل کر دیا گیا ہے اور پینشن کی مد میں اوسطاً 15 جب کہ زیادہ سے زیادہ 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق یکم مئی 2019 سے ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ 30 برس قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 25 فیصد اور 20 برس

قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ 10 برس سے قبل ریٹائر ہونے والوں کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق 10 برس سے کم مدت والے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بیواؤں کو تاحیات پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پینشن اضافے کا اطلاق یکم مئی 2019 سے ہوگا۔

The post بجٹ سے پہلے ہی بڑی خبر، اہم سرکاری ادارے نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 25فیصد تک اضافہ کردیا،اطلاق یکم مئی 2019 سے ہوگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کاؤنٹ ڈاؤن شروع، حکومت نئی مشکل میں،ن لیگ نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا،دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت  کی جانب سے وزیر خزانہ کو برطرف کرنا ناکامی کا اعتراف ہے اچانک پوری معاشی ٹیم تبدیل کرنے سے منفی اثرات آئے حکومت آئندہ بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالے گی ہم نے پانچ سال تک گیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں طے ہو گا موجودہ مسائل کا حل مڈٹرم الیکشن ہیں۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے ملک میں سب سے بڑی چوری، ٹیکس چوری ہے آئندہ بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف صفر ہو گا حکومت بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالے گی انہوں نے کہا کہ قرضوں سے گبھرانا نہیں چاہئے معیشت کو گروتھ دینا چاہئے ہر ملک قرضہ لے کر گزارا کرتا ہے اگر معیشت بہتر ہو گی تو قرضے لینے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں  کی سکیم کا اعلان توکر دیا گیاہے لیکن اس کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا پرائیویٹ سیکٹر ہی 50 لاکھ گھر  بنا کر دے سکتاہے حکومت اپنے اخراجات اور ناکامی چھپا رہی ہے کوئی منصوبہ بندی کے ساتھ بھی آٹھ ماہ میں معیشت کا اتنا برا حال نہیں کر سکتا، سوچ کی خرابی، نا اہلی اور نا تجربہ کاری کے باعث یہ نوبت آئی ہے حکومت کی جانب سے اچانک پوری معاشی ٹیم بدل دینے سے منفی اثرات آئے وزیر خزانہ کو برطرف کرنا حکومتی ناکامی کا اعتراف ہے تحریک انصاف میں بہت سے لوگ شیروانی سلوا کر وزیراعظم بننے کے انتظار میں بیٹھے ہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل مڈٹرم الیکشن ہیں سابق وفاقی حکومت کو توڑ کر ملک کو انتشار کا شکار کیا گیا ہم نے5 سال گیس  کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا موجودہ صورتحال میں مفتاح اسماعیل سے بہتر کارکردگی کوئی نہیں دیکھا سکتا حکومت نے اپنے  پہلے سال  قرضوں میں 15 فیصد اضافہ کیا پاکستان کی معیشت، توانائی گیس پر ہی انحصارکرتی ہے حکومت گیس سیکٹر کو ایک پیسہ نہیں دیتی آئندہ بجٹ میں بھی گیس پر کوئی سبسڈی نہیں رکھی جا رہی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اے پی سی میں طے کیا جائے گا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں  کی اے پی سی بلائیں گے جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طورپر احتجاج کریں گی

The post کاؤنٹ ڈاؤن شروع، حکومت نئی مشکل میں،ن لیگ نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا،دھماکہ خیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, May 30, 2019

جوابی اقدام کی تیاریاں مکمل، پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف ممکنہ تحریک کو کچلے کیلئے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرین سگنل دے دیاگیا

اسلام آباد(آن لائن)عید الفطر کے بعد ممکنہ طور پر حکومت کے خلاف چلنے والی پیپلز پارٹی کی تحریک کو کچلنے کے لیے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنماں کو بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔سندھ بھر میں مظاہرے کرنے کا پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تحریک کو مات دینے کے لیے اپنی ٹیم کو سندھ میں ایکٹیو کرنے کا ٹاسک جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں کو دیاہے معلومات کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ بھر

میں سندھ حکومت کے خلاف ابتدائی طور پر مظاہروں کا ترتیب دینا بھی شروع کر دیا ہے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا حکومت پر پریشر میڈیا کی حد تک جاری رکھے اگر انہوں نے تحریک چلانے کی کوشش کی تو پھر سندھ میں انہیں ٹف ٹائم ملنے کا امکان ہے۔تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اگر کرپشن کا پیسہ بچانے کے لیے عوام کو   بے وقوف بنانے کی کوشش کی تو پھر حکومت ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کریگی۔

The post جوابی اقدام کی تیاریاں مکمل، پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف ممکنہ تحریک کو کچلے کیلئے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرین سگنل دے دیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

 چار ججز کے خلاف  ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات،آئندہ کچھ دنوں میں مزید کیا ہونے والا ہے؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے  کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات ہیں ملک میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ قبول نہیں،  نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے حکومت چھوڑ دی تھی۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن  کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسی کے بھی ہاتھ صاف نہیں ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل نے ریفرنس دائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اس وقت حکومت کو ملک میں کرائسز لانے کی ضرورت نہیں تھی ملک کی معیشت کی صورتحال بہت نازک ہے ملک میں نیا بحران پیدا کیا جا رہا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا 10 سال پہلے عدلیہ بحالی کی تحریک شروع کی گئی تھی نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے خاطر دونوں حکومتیں چھوڑ دی تھی انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ساتھ نہیں چل سکے جو کہ ایک سنگین غلطی تھی خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل کے ممبران  قابل اور تجربہ کار لوگ ہیں امید ہے کہ تمام فیصلے انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوں گے خواجہ آصف نے کہا ہے  کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات ہیں ملک میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ قبول نہیں،  نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے حکومت چھوڑ دی تھی۔

The post  چار ججز کے خلاف  ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات،آئندہ کچھ دنوں میں مزید کیا ہونے والا ہے؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجٹ سے پہلے عوام کے لئے اچھی خبر،حکومت نے تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا

پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلانے،آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے اضافی خطیر رقم مختص کرنے اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صحت انصاف کارڈ کی سہولت صوبے کے تمام خاندانوں کو بلاتفریق میسر ہو گی۔انہوں  نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام انصاف کارڈ کی فراہمی تک قومی شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر سکیں گے۔ اس امر کا اعلان وزیراعلیٰ نے سعودی عرب روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو پورے صوبے تک پھیلانے اور بجٹ میں اس مقصد کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام بھی علاج کی مفت سہولت سے فائدہ اُٹھائیں گے جب تک صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی تب تک قومی شناختی کارڈ بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کیا جا سکے گا۔ محمود خان نے مزید اعلان کیا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ بھی کر چکی ہے جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو 5 سے 10 لاکھ تک کا قرض فراہم کیا جائے گا اور قرض کی واپسی پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلانے،آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے اضافی خطیر رقم مختص کرنے اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی سہولت صوبے کے تمام خاندانوں کو بلاتفریق میسر ہو گی۔

The post بجٹ سے پہلے عوام کے لئے اچھی خبر،حکومت نے تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ورلڈکپ،میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 103رنز سے ہرا دیا

لندن(آن لائن) ورلڈ کپ 2019ء میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو103 رنز سے شکست دیکر کامیاب آغاز کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 312 رنز ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کو ابتدا میں کچھ دشواریوں کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب 36 کے مجموعی سکور پر مارکرم اور 44 کے سکور پر فاف ڈیوپلیسی آؤٹ  ہوگئے،دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی نئی دریافت جوفرا آرچر نے پویلین وٹایا۔

جنوبی افریقہ کو چوتھے اوور میں ایک دھچکہ اس وقت لگا جب آرچر کی باونسر ہاشم آملہ کے ہیلمٹ پر جالگی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔تاہم اسکے بعد اوپنر کوئنٹن ڈی کوک اور اور وین ڈر ڈیوسن نے اننگز کی کمان سنبھالی اور دونوں کے درمیان شراکت نے پروٹیز مشکل صورتحال سے نکالا۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے باعث دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنائے رکھا اور باآؤنڈریاں لگانے کی کم ہی کوشش کی جبکہ ان کا زیادہ انحصار سنگل ڈبل پر رہا۔ڈی کوک 68رنز سکور کرکے پلنکٹ کے ہاتھوں پوویلین لوٹے، جے پی ڈومنی بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ پریٹوریس1رن بنا کررن آؤٹ ہوئے،پھلوکوایو24رنز بنا کر بین سٹوکس کے شاندار کیچ کے باعث پوویلین لوٹے،ہاشم آملا 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ربادا 11رنز بنا کر پوویلین لوٹے، اس سے قبل اوول گراآؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئر سٹو کوآؤٹ کر دیا۔پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جیسن روئے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں سکور کیں، دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آآؤٹ ہوئے۔

این مورگن اور بین سٹوکس نے چوتھی وکٹ کے لیے106رنز جوڑے جس کے بعد مورگن57رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے، جوڑ بٹلر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور18رنز بنا کر نگیدی کا شکار بن گئے،معین علی بھی صرف3رنز بناکر نگیدی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،کرس ووکس کو13رنز پر ربادا نے پوویلین چلتا کیا،بین سٹوکس89رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹے،انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز کا ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3، عمران طاہر اور کگیسو ربادا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پروٹیز کپتان فاف ڈپلوسی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ڈیل سٹین کے بغیر آج انگلینڈ کیخلاف کھیلیں گے، سٹین 80 فیصد تک فٹ ہیں اور امید ہے کہ وہ 100 فیصد تک ٹھیک ہو کر بھارت کیخلاف تیسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔انگلش کپتان مورگن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ہونا اعزاز کی بات ہے، ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم کریگی۔میزبان انگلش ٹیم جیسن روئے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، کپتان این مورگن، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقی ٹیم ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرام، کپتان فاف ڈوپلیسی، راسی وین ڈر ڈسن، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔

The post ورلڈکپ،میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 103رنز سے ہرا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لندن، کرکٹ ورلڈ کپ،پہلے میچ میں پاکستانی نژاد جنوی افریقن لیگ سپنر  عمران طاہر  نے پہلی گیند  پر وکٹ حاصل  کرلی 

لندن (آن لائن) کرکٹ ورلڈ کپ  2019   کا آغاز، انگلینڈ  اورجنوبی افریقہ کے مابین پہلے میچ میں پاکستانی نژاد جنوی افریقن لیگ سپنر  عمران طاہر  نے پہلی گیند  پر وکٹ حاصل کی جبکہ نگلینڈ  کے بین سٹوکس نے جنوبی افریقی بلے باز پھلکا واٹیو کا ناقابل یقین کیچ پکڑا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات  کے روز کرکٹ ورلڈ کپ 2019   کے سنسنی  خیز

مقابلوں کا آغاز  ہو گیاہے۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ  انگلینڈ  اورجنوبی افریقہ  کی ٹیموں کے مابین  کھیلا گیا۔  پہلے میچ میں  پاکستانی نثراد  ساؤتھ افریقی لیگ سپنر عمران طاہر نے پہلی  ہی گیند  پروکٹ حاصل  کر لی۔ جبکہ انگلینڈ  کے بین سٹوکس  نے افریقی بلے باز  پھلکا وائیو کا ناقابل  یقین کیچ پکڑ کر ٹیم کی فتح میں اہم حصہ ڈالا۔

The post لندن، کرکٹ ورلڈ کپ،پہلے میچ میں پاکستانی نژاد جنوی افریقن لیگ سپنر  عمران طاہر  نے پہلی گیند  پر وکٹ حاصل  کرلی  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

 آصف علی زرداری  کی حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی، عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر بڑے اقدام کا اعلان کردیا

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، حکومت کا اسٹائل بتارہاہے یہ نہیں چلے گی،انشاء اللہ اپوزیشن عید کے بعد ملکر تحریک چلائیگی۔ جمعرات کو آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یا احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، حکومت کا اسٹائل

بتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن عید کے بعدملکر تحریک چلانے جا رہی ہے؟۔آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ انشاء اللہ۔اجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے سوال پر آصف زرداری کو چپ لگ گئی۔ سابق صدر نے منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا عندیہ دیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کیا کرنے جارہی ہے تاہم آصف زرداری  خاموش رہے۔

The post  آصف علی زرداری  کی حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی، عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر بڑے اقدام کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آئندہ  بجٹ میں سگریٹ اور شوگری مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی،تفصیلات جاری

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ  بجٹ میں سگریٹ اور شوگری مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی۔جمعرات کو اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری وزارت صحت کی سفارش پر کابینہ نے دی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی مشکلات کے باوجود وزیر اعظم کا اس ٹیکس کی حمایت کرنا صحت کے حوالے سے ان کے عزم کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے  مثبت اثرات پاکستان کی عوام کی صحت پر مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ بے حد ضروری تھا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 15.6 ملین افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد اموات ھوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں چھ سے پندرہ سال کی عمر کے بارہ سو بچے روزانہ تمباکو نوشی کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمباکو کیاستعمال سے پیدا ہونے والی بیماریاں اور ان کے علاج اور معاشی نقصان تقریباً 143.208 بلین روپے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شوگری مشروبات کے استعمال سے ذیابیطس اورغیر متعدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ بچوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ بے حد ضروری تھا۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن صحت کے شعبے پر خرچ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ 20  سگریٹ کی ڈبی پر دس روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ 250 ملی لیٹر کے مشروبات پر ایک روپے کا ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا  نے کہاکہ سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی مد میں تقریباً 30 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ شوگری مشروبات پر ٹیکس کی مد میں تقریباً آٹھ ارب روپے سالانہ متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات میرا زاتی مشن ہے۔

The post آئندہ  بجٹ میں سگریٹ اور شوگری مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی،تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالر سے جان چھڑانے کی تیاریاں،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایشیا ء میں مشترکہ کرنسی کی تجویزدیدی

کواالالمپور(این این آئی) ڈالر سے جان چھڑانے کی تیاریاں،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایشیا ء میں مشترکہ کرنسی کی تجویزدیدی،تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے تجویز دی ہے کہ مشرقی ایشیا میں سونے کی بنیاد پر ایک مشترکہ کرنسی رائج کی جانی چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق  انہوں نے کہا کہ خطے میں آزاد تجارت اور معیشت کے فروغ کے لیے ڈالر پر انحصار محدود بنانا ہو گا۔ مہاتیر محمد نے تجویز دی کہ یہ مشترکہ کرنسی خطے میں تجارت کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تمام ممالک اپنی اپنی رائج کرنسی جاری رکھیں۔

The post ڈالر سے جان چھڑانے کی تیاریاں،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایشیا ء میں مشترکہ کرنسی کی تجویزدیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی خبریں، وہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ وضاحت جاری

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی گمراہ کن خبروں کی تردید کردی۔آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک نے

وضاحتی بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق گمراہ کن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اوردبئی میں زیرعلاج ہیں، تمام خیرخواہ پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

The post سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی خبریں، وہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ وضاحت جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز کا والد کی صحت سے متعلق جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا، سابق وزیراعظم جیل میں کس حال میں ہیں اور انہیں کون سی سہولیات حاصل ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا تھا کہ میاں صاحب سے ملاقات کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی چند دن سے طبیعت خراب ہے اور انہیں تین بار انجائنہ کا دورہ بھی پڑا ہے،اپنے اس ٹویٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ظالم اعظم اور چھوٹا اور کم ظرف بھی کہا، مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ اور ان کے والد میرے لیے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے مریم نواز کو کہا کہ آپ کو ہمیشہ بغیردرخواست کے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، محترمہ مریم نواز جھوٹ اور بدزبانی سے پرہیز کریں۔ وزیراعظم سے متعلق اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں اور جھوٹ بھی مت بولیں۔ شہباز گل نے کہا کہ مریم نوازنے پھرجھوٹ بولا اوروزیراعظم عمران خان کے بارے میں بدزبانی کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا جیل میں دو بار چیک اپ ہوتا ہے، انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نے بدزبانی کی روش نہ بدلی تو ہم عوام کے سامنے اصل صورتحال لائیں گے کہ میاں صاحب جیل میں کیسے دن گزار رہے ہیں اور کن سہولیات کے مزے لے رہے ہیں، شہباز گل نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جیل میں آج سوا دو سو لوگوں سے ملاقات کی، جس شخص کو انجائنہ کی تکلیف ہو کیا وہ اتنے لوگوں سے ملاقات کر سکتا ہے، واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے،انہوں نے کہاکہ کہا یہ معاملہ اب اللہ اور ان کے درمیان ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوشش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات اوپر سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟۔

The post مریم نواز کا والد کی صحت سے متعلق جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا، سابق وزیراعظم جیل میں کس حال میں ہیں اور انہیں کون سی سہولیات حاصل ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اثاثے چھپانے کا الزام،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس، سماعت کب ہوگی؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد (این این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا،سماعت 14 جون کو کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے،صدر مملکت نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس دو دن پہلے بھجوایا تھا۔ریفرنس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

The post اثاثے چھپانے کا الزام،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس، سماعت کب ہوگی؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے فی لٹر اضافہ ہوگا؟ انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی

اسلام آباد(این این آئی) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے فی لٹر اضافہ ہوگا؟ انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی،تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نو روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے

53 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے تجویز کی گئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی،حتمی (آج)فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی،نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جون سے ہو گا۔

The post یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے فی لٹر اضافہ ہوگا؟ انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید بڑی کمی ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سونا بھی سستا

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35900پوائنٹس سطح مستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب10کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.12فیصدزائد جبکہ56.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ،فوڈز،توانائی اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36370پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سببمقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 35657پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی، جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 35900کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس15.36پوائنٹس اضافے سے35974.79 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کو مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب10کروڑ60لاکھ8ہزار55روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب40ارب43کروڑ77لاکھ74ہزار504روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر19کروڑ91لاکھ32ہزار870 شیئرز کاکاروبارہوا،

جو بدھ کی نسبت1کروڑ66لاکھ55ہزار830شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت148.40روپے اضافے سے7148.50 روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت98.75روپے اضافے سے2073.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پریمیئم ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت8.90روپے کمی سے211.10روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت7.25روپے کمی سے539.32روپے ہوگئی۔

جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2کروڑ54لاکھ13ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت53پیسے کمی سے11.17روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ41لاکھ82ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1.34روپے کمی سے23.94روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس24.24پوائنٹس کمی سے17155.60پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس102.42پوائنٹس کمی سے58233.69پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس58.47پوائنٹس اضافے سے26155.49پوائنٹس پربندہوا۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوبھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 1.72روپے اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید1.72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.72روپے سے گھٹ کر148.00روپے اورقیمت فروخت150.22روپے سے گھٹ کر148.50روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.00روپے سے گھٹ کر148.50روپے اورقیمت فروخت150.00روپے سے گھٹ کر149.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 2.00 روپے اور قیمت فروخت میں 1.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں بھی2.00روپے اورقیمت فروخت میں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید164.50روپے سے گھٹ کر162.50روپے اورقیمت فروخت168.00روپے سے گھٹ کر166.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید187.00روپے سے

گھٹ کر185.00روپے اورقیمت فروخت190.50روپے سے گھٹ کر189.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 10پیسے اورقیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 10پیسے اورقیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.90روپے سے بڑھ کر40.00روپے اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر39.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.10روپے سے گھٹ کر40.00روپے اورقیمت فروخت40.80روپے سے گھٹ کر40.60روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے گھٹ کر21.00روپے اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔

بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1283ڈالرسے گھٹ کر1277ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 87روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت69800روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59842روپے سے گھٹ کر59755روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

The post پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید بڑی کمی ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سونا بھی سستا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

 ایل این جی کوٹہ کیس،نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی کوٹہ کیس میں نیب کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی پرسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی

ایل این جی کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب نے ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے۔ وہ انکوائری میں شامل ہو رہے ہیں اور تعاون کر رہے ہیں اس لیے انہیں گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے نیب کے بیان پر درخواست ضمانت نمٹا دی۔

The post  ایل این جی کوٹہ کیس،نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑی یقین دہانی کرادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

 وزیر اعظم کی  پاکستانیوں کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت تمام اثاثے ڈیکلیئر کر نے اور ٹیکس دینے کی درخواست،عوام کوبڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت تمام اثاثے ڈیکلیئر کر نے اور ٹیکس دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں،ٹیکس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں قرضے لیتے پڑتے ہیں، اداروں کے پاس باہر پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں بارے ساری معلومات پڑی ہیں،30جون کے بعد موقع نہیں ملے گا، ٹیکس دینے سے آپ سکون کی نیند سو سکتے ہیں آپ کو فکر نہیں ہوگی، آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دونگا۔

جمعرات کو پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان پر  قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ 22کروڑ وں پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس فائلر ہیں یعنی کہ ایک فیصد پاکستانی بائیس کروڑ پاکستانیوں کا بوچھ اٹھا رہے ہیں اور اس طرح کوئی بھی ملک اپنے ملک اور عوام کی خدمت کر ہی نہیں کر سکتا اگر وہ لوگ ٹیکس نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس نہ دینے کی وجہ نہ ہسپتال، بچوں کے سکول نہیں بن رہے اور ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے  انفراسٹرکچر ٹھیک کرسکتے ہیں اور ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانیوں کیلئے اپنے ثاثوں کو ڈکلیئر کر نے کیلئے سکیم لائے ہیں اور یہ تیس جون تک ہے یہ آپ کے پاس ایک موقع ہے انہوں نے کہاکہ جن پاکستانیوں کیبے نامی پراپرٹیز پڑی ہیں اور بینک اکاؤنٹس ہیں ان  سب کو ڈیکلیر کریں یہ موقع تیس جون کے بعد موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے پاس سب انفارمیشن پڑی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ساری انفارمیشن آرہی ہیں،باہر پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں بارے ساری معلومات آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ اچھا ہے کہ آپ پاکستان کی خدمت کریں اور پیسے کو ڈیکلیئر کردیں اس سے بچوں کا مستقبل ٹھیک کر سکتے ہیں،ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر  ہم اپنے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس دینے سے آپ سکون کی نیند سو سکتے ہیں آپ کو فکر نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ آپ اثاثے ڈکلیئر کر دیں یہ سب کیلئے اچھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر معاشی طورپر مشکل وقت آیا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی سے ملک مشکل وقت سے نکل جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ آپ پر اور ملک پر خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہا کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دونگا۔

The post  وزیر اعظم کی  پاکستانیوں کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت تمام اثاثے ڈیکلیئر کر نے اور ٹیکس دینے کی درخواست،عوام کوبڑی یقین دہانی کرادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عارف علوی نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر بطور صدر دستخط کئے،وہ پہلے ان کے بارے میں کیا کہتے تھے؟جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار نہیں رہے‘ آخر ہوا کیا ہے؟ حکومت نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا فیصلہ کر لیا،جاوید چودھری کے انکشافات،بڑی پیش گوئی کردی‎

وقت کتنا بے رحم ہوتا ہے‘ آپ اس کا اندازہ جسٹس فائز عیسی سے لگا لیجئے‘ جنوری 2013ء میں بلوچستان میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہو رہی تھیں‘ اس وقت جسٹس فائز عیسیٰ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے‘ آج کے صدر عارف علوی اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اس وقت تحریک انصاف کے رہنما تھے‘ عارف علوی نے 14جنوری 2013ء کو ٹویٹ کی تھی‘کیا بلوچستان میں ایک دیانت دار گورنر راج نہیں ہونا چاہیے؟

کیا میں قاضی فائز عیسیٰ‘ جو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں کا نام گورنر بلوچستان کے طور پر پیش کر سکتا ہوں؟ جبکہ شیریں مزاری کا کہنا تھا‘ایسا ضرور ہونا چاہیے لیکن سیاسی عہدوں کے لیے مضبوط‘ دیانت دار اور سینئر ججز کو ہٹانے کی ضرورت کیوں ہے؟ ہمیں ضرورت ہے کہ وہ عدلیہ کو‘ خصوصاً اب مضبوط کریں لیکن آپ وقت کا ستم دیکھئے کل اسی عارف علوی نے اسی ایماندار جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر بطور صدر دستخط کئے‘ کیا عارف علوی بدل گئے ہیں یا پھر جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار نہیں رہے‘ آخر ہوا کیا ہے؟ میرا خیال ہے حکومت نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ حکومت کے خلاف ہر محاذ گرم ہے‘ تاجر‘ صنعت کار اور بزنس مین ناراض ہیں‘ ملازم پیشہ لوگ بھی رو رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی اور ن لیگ عید کے بعد تحریک چلا رہی ہیں‘ خارجہ پالیسی بھی دباؤ میں ہے اور داخلی معاملات بھی خراب ہیں‘ صرف جوڈیشری بچی تھی اور حکومت نے یہ محاذ بھی گرم کر دیا‘حکومت چار ججز کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے‘ وکلاء برادری تیزی سے ججز کے ساتھ کھڑی ہو رہی ہے‘ سوال یہ ہے اگر کالے کوٹ ایک بار پھر باہر آ گئے تو حکومت کا کیا بنے گا کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا مقابلہ جنرل پرویز مشرف یونیفارم میں بھی نہیں کر سکے تھے‘ کیا حکومت کو حالات کی نزاکت کا اندازہ ہے۔

The post عارف علوی نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر بطور صدر دستخط کئے،وہ پہلے ان کے بارے میں کیا کہتے تھے؟جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار نہیں رہے‘ آخر ہوا کیا ہے؟ حکومت نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا فیصلہ کر لیا،جاوید چودھری کے انکشافات،بڑی پیش گوئی کردی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین نے پاکستان کی 313 مصنوعات کو ڈیوٹی فری قرار دے دیا، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی، بڑی خوشخبریاں سنا دی گئیں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالرزاق داؤد وہ اہداف میڈیا سے شیئر کریں گے جو ان کی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا کہا جاتا تھا کہ تبدیلی آنہیں رہی،اب تبدیلی آگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملائشیا مین 320 قیدی جو تھے وہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم کے غریب کے لیے احساس کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کیلئے ایک منفرد تحفہ ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ کہا جاتا ہے کہ ہماری برآمدات ٹھیک نہیں جارہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں تجارت 3 فیصد کم ہوئی ہے،امریکہ اور چین کے درمیان جو تجارت کی جنگ ہے اس کی وجہ سے قیمتیں کم ہوئی ہیں،ان ممالک میں قیمتیں کم ہوئیں جہاں ہم برآمدات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈالرز مین ہماری جو برآمدات ہیں ان مین پچھلے سال کی نسبت کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کوانٹٹی کے لحاظ سے تجارت 29 فیصد بڑھی ہے۔عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ ہماری برآمدات کی سمت درست ہے، ٹیکسٹائل ہماری مین انڈسٹری ہے، جب بھی فیصل آباد میں تاجروں سے بات کرتا ہوں کہ کمپوزیشن کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ آرڈرز ہمارے پاس کافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کیپیسٹی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری درآمدات 4 بلین ڈالر کی کمی آئی ہے گزشتہ برس کی نسبت۔ انہوں نے کہاکہ درآمدات میں بھی ہماری سمت درست ہے۔انہوں نے کہاکہ چین میں ہمیں 313 آئٹم میں ڈیوٹی فری ایکسس مل گئی ہے۔ نے کہاکہ ہماری درآمدات میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،برآمدات میں اضافہ کے لئے نئی مارکیٹس تلاش کیں جارہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دنیا میں تجارت 3 فیصد کم ہوئی،روپے کی قدر مین کمی ہوئی،اس کے باوجود پاکستان کی برآمدات پچھلے سال کی پوزیشن پر کھڑی ہیں۔عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں ٹیکسز کا نظام بہتر کرنا ہو گا،ہمارا ٹیکس تو جی ڈی پی بد ترین ہے۔

The post چین نے پاکستان کی 313 مصنوعات کو ڈیوٹی فری قرار دے دیا، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی، بڑی خوشخبریاں سنا دی گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کس بات کا پیغام ہے؟دستخط کرتے ہوئے عارف علوی نے اپنی انگلیاں کیوں نہیں کاٹ لیں؟ سلیم صافی شدید مشتعل، سنگین دعوے کر دیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ عدلیہ کے فخر ہیں، ان کے خلاف ریفرنس سے کیا یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ پاکستانی اداروں میں بہادر لوگوں کی جگہ نہیں رہی، اپنے آپ کو انقلابی کہنے والے صدر عارف علوی نے وہ انگلیاں کاٹی کیوں نہیں جن پر وہ جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر رہے تھے۔ معروف صحافی ججز کے خلاف ریفرنس پر شدید مشتعل ہو گئے، واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور

جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس کا معاملہ،سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ریفرنس کی سماعت 14 جون کو کی جائے گی۔اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے۔صدر مملکت نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس دو دن پہلے بھجوایا تھا۔ریفرنس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ بچاؤ تحریک کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

The post جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کس بات کا پیغام ہے؟دستخط کرتے ہوئے عارف علوی نے اپنی انگلیاں کیوں نہیں کاٹ لیں؟ سلیم صافی شدید مشتعل، سنگین دعوے کر دیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام کے استعمال کی اہم چیز کی قیمت میں 15روپے کمی کا اعلان کردیاگیا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا

لاہور(این این آئی)حکومت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو،180 روپے گھریلو سلنڈر اور 650روپے کمرشل سلنڈر کمی ہو گی جس کا فوری اطلاق ہو گیا ہے،آئندہ بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگنے کی صورت میں 30جون کو خیبر سے کراچی تک مکمل شٹرڈان ہڑتال کی جائے گی،ایل پی جی پلانٹ اور ٹرانسپورٹ بند کر کے مکمل

سپلائی لائن کو بند کر دیں گے۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی درآمد پر پابندی اور نئے بجٹ 2019/2020 میں درآمدی گیس پر نئے ٹیکس کے خلاف پریس کانفرنس کی۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ مافیہ نے دوبارہ گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے اور غریب صارفین کو سستی گیس مہنگے داموں بیچنے کا پروگرام بنا لیاہے، با اثر شخصیات نئے بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوا کر غریب صارفین سے ماضی کی طرح پیسہ بٹورنا چاہتی ہیں۔ اگر درآمدی ایل پی جی پر کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس لگ اتو خیبر سے کراچی تک سپلائی معطل کر دینگے۔ ہم غیر معیاری گیس، ہنڈی، حوالہ اور سمگلنگ کی سخت مخالفت کرتے ہیں، ماہ اپریل میں تافتان باڈر سے آنے والی درآمدی گیس کی مد میں حکومت کوماہانہ 35 کروڑ 40لاکھ جبکہ سالانہ ساڑھے 4ارب کا زرِ مبادلہ جمع ہوا۔ اگر درآمدی گیس پر پابندی لگائی گئی یا نئے ٹیکس کا نفاز ہوا تو ایل پی جی کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ ایل پی جی ماکیٹنگ کمپنیوں کی تعداد 200ہے جبکہ صرف 30%فیصد بااثر شخصیات کی کمپنیوں کے پاس کوٹہ ہے، اور 80سے 90 فیصد کمپنیوں کا دارومدار ایل پی جی کی امپورٹ پر ہے۔ ایل پی کی قیمتوں میں کمی سے اب ایل پی جی پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں % 60فیصد سستی ہو گئی۔

The post عوام کے استعمال کی اہم چیز کی قیمت میں 15روپے کمی کا اعلان کردیاگیا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

24/7 Surveillance with Shocking Rewards and Punishments: Could China's Big Brother System Come to USA?

It's like an Orwellian Big Brother nightmare. The Chinese Communist Party is using advanced technology to secure government control over the lives of nearly everyone in the society by establishing a system of social credits based on each person's perceived behaviors and attitudes.  

from CBNNews.com http://bit.ly/2YUlrW4

'I Thought We Were Going to Die': US Missionaries Ambushed, Saved by Mysterious Man on Motorcycle

These American missionaries were ambushed by an armed gang firing machine guns at them in Haiti. One missionary was shot and was bleeding out, but then a mysterious man showed up.

from CBNNews.com http://bit.ly/2YRjdXm

جیل میں نوازشریف کی ”طبیعت“پھر خراب،ملاقاتوں پر پابندی کے احکامات کس اہم شخصیت نے دیئے؟ مریم نواز نے سنگین الزامات عائد کردیئے

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے،انہوں نے کہاکہ کہا یہ معاملہ اب اللہ اور ان کے درمیان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوشش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات اوپر سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟۔

The post جیل میں نوازشریف کی ”طبیعت“پھر خراب،ملاقاتوں پر پابندی کے احکامات کس اہم شخصیت نے دیئے؟ مریم نواز نے سنگین الزامات عائد کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر اعظم عمران خان کی روزہ رسولؐ پر حاضری،دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے،مسجد نبویؐ میں نوافل،نماز عصر ادا کی

مدینہ منورہ (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کی روزہ رسولؐ پر حاضری دی،مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کیے اور نماز عصر کی ادائیگی کی۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی مسجد نبویؐ آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ؐکے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کی۔

The post وزیر اعظم عمران خان کی روزہ رسولؐ پر حاضری،دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے،مسجد نبویؐ میں نوافل،نماز عصر ادا کی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل اور میجر جنرل (ر) خالد زاہد اختر نے این ایل سی کے 4.3 ارب کا کیا، کیا؟ چونکا دینے والے انکشافات، آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی(آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ یکساں احتساب کی پالیسی پرآئندہ بھی سختی سے عمل ہوگا، گزشتہ2 سالوں میں مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں دی گئیں، متعدد افسران کو نوکریوں سے فارغ ہونا پڑا، لیفٹیننٹ جنرل ر محمد افضل اور میجرجنرل ر خالد زاہد اختر کو این ایل سی کے4.3 ارب اسٹاک مارکیٹ میں لگانے سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا،

اسد درانی کو”را“ کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے پرکورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2 آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزا کی توثیق کردی، تینوں افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں دی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14سال کی قیدسزاسنائی گئی۔ جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان کو سزائے موت کی سز اسنائی گئی۔اسی طرح ایک سویلین افسر جس میں ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔ آرمی چیف نے تینوں افسران کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ فوج کے دونوں افسران غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو معلومات دے رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے 2 آرمی اور ایک سویلین افسرکو راز افشاں کرنے پر سزائیں سنائیں۔ فوجی افسران کا کورٹ مارشل مکمل ہونے کے بعد سزائے سنائی گئیں۔ان تمام افسران پرقومی سکیورٹی کے راز افشاں کرنے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔ واضح رہے گزشتہ 2 سال میں مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں دی گئیں۔ جس میں این ایل سی اسکینڈل میں لیفٹیننٹ جنرل ر محمد افضل کو دی گئی،این ایل سی اسکینڈل میں میجرجنرل ر خالد زاہد اختر کو بھی سزائیں ہوئیں۔ دونوں افسران پراین ایل سی کے4.3ارب اسٹاک مارکیٹ میں لگانے کا الزام ہے۔متعدد افسران کو نوکریوں سے فارغ ہونا پڑا۔ اسی طرح جنرل اسد درانی کا احتساب بھی اسی پالیسی کے تحت عمل میں آیا۔ آئندہ بھی احتساب کی پالیسی پر یکساں عملدرآمد ہوگا۔ جنرل (ر) اسد درانی کیخلاف ”را“ کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے کا الزام ہے۔ جنرل (ر)اسد درانی کو ”را“ کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے پرکورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا۔

The post لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل اور میجر جنرل (ر) خالد زاہد اختر نے این ایل سی کے 4.3 ارب کا کیا، کیا؟ چونکا دینے والے انکشافات، آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک بھر میں 18ہزار سے زائد  بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے داخلہ میں ملک بھر میں 18ہزار سے زائد  بچوں اور بچیوں کے ساتھ  زیادتی کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ معصوم بچی فرشتہ کا قتل اندھے قتل کا کیس ہے پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ آنے تک تفتیش مکمل کرنے کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے‘  کمیٹی  چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے فرشتہ کا پوسٹمارٹم کرنے  اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں تاخیر پر پمز کے غیر مستند ڈاکٹر کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کوئٹہ میں مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی  ۔ ننھی فرشتہ اور دہشت گردی کے حملوں میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ آئی جی پولیس اسلام آباد عامر ذوالفقار نے کمیٹی کو  فرشتہ قتل کیس پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15 مئی کو بچی لاپتہ ہوئی 19 مئی کو ایف آئی آر ہوئی ایس ایچ او اورتفتیشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کیا ‘8 لاکھ سے زائد موبائل فون کا ڈیٹا لیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کام کر رہے ہیں یہ اندھے قتل کا کیس ہے ریپ کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کے بغیر ریپ کا واقعہ نہیں کہہ سکتے تفتیش پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ ہسپتال کی پوسٹمارٹم رپورٹ سائنس فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کے بغیر نامکمل ہے۔ وجہ موت کا فرانزک رپورٹ سامنے آنیکے بعد پتہ چلے گا۔وجہ موت سامنے آنے کے بعد تفتیش کی سمت کا تعین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ  فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد تفتیش مکمل کرنے کا ٹائم دے سکتا ہوں۔  انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے 76 واقعات رپورٹ ہوئے۔64 کیسوں کے چالان عدالتوں میں پیش کر دیے گئے۔85 فیصد کیسوں کے چالان ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  ملک بھر میں 18 ہزار  بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیس سامنے آئے ہیں۔

ایک واقعہ میں جس بچے نے زیادتی کرتے ہوئے دیکھا  اسے ملزمان نے درخت پر لٹکا کر مار دیا۔چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ھوم سیکرٹریز نے بچوں سے  زیادتی کے واقعات پر رپورٹ دیدی ہے اب ان کی مشاورت سے بچوں سے  زیادتی کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کا حامی ہوں۔ فرشتہ کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر کو شامل تفتیش کیا جائے۔  پوسٹمارٹم میں تاخیر کے باعث شکوک و شبہات پیدا ہو ئے۔ملک کے ہر صوبے میں ایک فرانزک سائنس ایجنسی بنائی جائے۔

اس موقع پر  سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ  تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔آپریشن کے دوران بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالے گئے۔کچی آبادیوں اور غریبوں کے گھر گرانے کے مخالف ہیں۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وزارت داخلہ میں بچوں کے ساتھ  زیادتی کے واقعات پر ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے۔وزرات داخلہ کا سیل ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تفصیلات اکٹھی کرے۔متاثرہ بچوں کے والدین کو کیسوں کی پیروی کے واقعات میں مزید پریشان کیا جاتا ہے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ  فرشتہ کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹمارٹم کرنے والا ڈاکٹر سپشلسٹ نہیں تھا۔

The post ملک بھر میں 18ہزار سے زائد  بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں نئی تاریخ رقم،نریندرا مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا،24رکنی کابینہ تشکیل،سابق کابینہ کے دو اہم وزراء باہر

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے نریندرا مودی نے مسلسل دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کرلی ہے۔حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جن میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بنگلا دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی سرکردہ شخصیات بھی شامل تھے،ادھر بھارتی وزارت عظمی کی حلف برداری کے بعد نئی بھارتی سرکار کے وزرا کی حلف برداری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

مودی کی کابینہ میں راج ناتھ سنگھ، نیتن گدکڑی، امیت شاہ، ہردیپ سنگھ پوری، دیوی سدانندا گودا، نرملا سیتا رام، رام ولاس پاسوان، سمرتی ایرانی اور مختار عباس نقوی سمیت 24 وزرا شامل ہیں۔ مودی کی نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے اہم رہنما شامل نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے راشٹرا پتی بھون (ایوان صدر)میں نئی بھارتی حکومت نے حلف اٹھالیا، نریندرا مودی سے بھارتی صدر رام ناتھ کوبند نے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جن میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بنگلا دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی سرکردہ شخصیات بھی شامل تھے۔2014میں نریندرا مودی نے اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی مدعو کیا تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان سے کسی بھی اعلی سرکاری شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔بھارتی وزارت عظمی کی حلف برداری کے بعد نئی بھارتی سرکار کے وزرا کی حلف برداری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ مودی کی کابینہ میں راج ناتھ سنگھ، نیتن گدکڑی، امیت شاہ، ہردیپ سنگھ پوری، دیوی سدانندا گودا، نرملا سیتا رام، رام ولاس پاسوان، سمرتی ایرانی اور مختار عباس نقوی سمیت 24 وزرا شامل ہیں۔ مودی کی نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے اہم رہنما شامل نہیں۔2014 میں نریندرا مودی کی 45 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جو 2019 تک بڑھتے بڑھتے 75 رکنی ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کانگریس کے علاوہ کسی جماعت نے لگاتار دوسری مرتبہ حکومت بنائی ہے۔

The post بھارت میں نئی تاریخ رقم،نریندرا مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا،24رکنی کابینہ تشکیل،سابق کابینہ کے دو اہم وزراء باہر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اہم پیش رفت،پی ٹی ایم سے مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کے حل پر  اتفاق،منظور پشین نے بڑی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی خصوصی کمیٹی اور پختون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے مابین  مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کے حل پر  اتفاق ہوا ہے جبکہ سینیٹ خصوصی کمیٹی  اور پی ٹی ایم  کے مابین  رابطہ کاری کو بہتر بنانے کیلئے  رابطہ کمیٹیاں قائم کی کر دی گئیں۔پی ٹی ایم کی جانب سے  سلیم،کاشف اعظم اور لیاقت یوسفزئی جبکہ سینیٹ کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹرستارہ ایاز، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی رابطہ کمیٹیوں میں شامل ہیں۔

کمیٹی  برائے قومی یکجہتی کے کنونیئربیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کامسئلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کا حل ڈائیلاگ اور گفت و شنید میں ہے،پی ٹی ایم کی قیادت اور کمیٹی کے درمیان رابطوں کے تسلسل کے ذریعے مسائل کی نشاندہی اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے بہتر سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی اور ہم خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ بے چینی کی اس کیفیت کو ختم کیا جا سکے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین  نے ایک دفعہ پھر کمیٹی اور سینیٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جمعرات کو خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنونیئربیرسٹر محمد علی سیف کی زیر صدارت ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے علاوہ پی ٹی ایم کے کارکنان عصمت شاہ جہان اور دیگر نے شرکت کی۔ کمیٹی نے کہا کہ حال ہی میں قمر خار چیک پوسٹ پر پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔اراکین نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پی ٹی ایم کو حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اعتماد کی فضا کی بحالی کیلئے ضرور ی ہے کہ تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے تاکہ پر امن طریقے سے غلط فہمیوں کو دور کر کے مسائل کا حل نکالا جائے۔پی ٹی ایم قیادت نے ایک دفعہ پھر کمیٹی اور ایوان بالا پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک روڈ میپ کا ہونا انتہائی لازمی ہے تاکہ آگے بڑھا جا سکے۔پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین نے کہاکہ قمر خار واقعہ کے بعد پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا گیا اور 14افراد شہید جبکہ46زخمی ہیں اور زخمیوں کیلئے علاج معالجے اور طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حقائق کی چھان بین کیلئے ایک آزادانہ کمیشن یا کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے

اور علی وزیر اور دیگر گرفتار ساتھیوں کو فورا رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سو ل انتظامیہ کے ذریعے انتظامات کو چلایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ رکن کمیٹی سینیٹر صابر شاہ نے پی ٹی ایم کے کمیٹی پر اعتماد کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس ملک کی محافظ ہے اور یہ فوج بھی ہماری ہے اور یہ کمیٹی ایک ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھی رابطہ کرے گی تاکہ معاملات کا مثبت حل نکالا جا سکے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیٹی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گی تاہم ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا ہوگا

جن سے ماحول خراب ہو۔سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں قمر خار واقعہ میں شہدی ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی نے کہا کہ پی ٹی ایم اور بلوچوں کا مسئلہ خالصتا مذاکرات کے ذریعے حل کرانے والا مسئلہ ہے اور اس کے علاوہ اس کا اور کوئی حل نہیں۔ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ ریاست کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا کیونکہ ریاست ماں ہوتی ہے۔انہوں نے پی ٹی ایم کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔ڈاکٹر اسد اشرف نے دونوں اطراف سے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا

جبکہ سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ رابطوں کے تسلسل سے بات آگے بڑھے گی اور عید سے پہلے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔پی ٹی ایم کی قیادت نے اس موقع پر کمیٹی کے ساتھ رابط کاری کیلئے ایک رابطہ کمیٹی کااعلان بھی کیا جس میں پی ٹی ایم کی جانب سے پی ٹی ایم کے عہدیداران سلیم،کاشف اعظم اور لیاقت یوسفزئی ہونگے جبکہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹرستارہ ایاز، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی رابطہ کاری کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔کمیٹی اراکین نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔کمیٹی کے کنونیئر نے کہا کہ پی ٹی ایم کی قیادت اور کمیٹی کے درمیان رابطوں کے تسلسل کے ذریعے مسائل کی نشاندہی اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے بہتر سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی اور ہم خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ بے چینی کی اس کیفیت کو ختم کیا جا سکے۔

The post اہم پیش رفت،پی ٹی ایم سے مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کے حل پر  اتفاق،منظور پشین نے بڑی یقین دہانی کروادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 3 اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی سزا کی توثیق کر دی، جاسوسی کے الزام میں 2 کو سزائے موت اور ایک افسر کو 14 سال قید کی سزا

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان فوج نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کو جاسوسی اور غیر ملکی ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کر نے کے الزام میں دی گئی سزا کی توثیق کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت علیحدہ

علیحدہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔جن افسران کو سزائیں دی گئی ہیں ان میں بریگیڈئیر (ر)راجہ رضوان کو سزائے موت، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو چودہ سال قید با مشقت اور ایک حساس ادار ے کے سول ملازم ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔بیان کے مطابق ان افسران کا ایکشن قومی سکیورٹی کے خلاف تھا۔

The post آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 3 اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی سزا کی توثیق کر دی، جاسوسی کے الزام میں 2 کو سزائے موت اور ایک افسر کو 14 سال قید کی سزا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنا چاہئے یا نہیں؟امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کے سروے میں حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنا چاہئے یا نہیں؟امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کے سروے میں حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے، امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو محسن داوڑ کے پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنے کے مطالبے پر کرائے گئے سروے میں سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا اور مقامی ا?بادی کی بھاری اکثریت نے ”نہیں“ میں جواب دے کر محسن داوڑ کے مطالبہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی کی

رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو محسن داوڑ کے مطالبے پر کرائے گئے سروے پر خفت کا سامنا ہے جو محسن داوڑ کے کہنے پر ہی کرایا گیا اورجس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا فوج کو شمالی وزیرستان سے نکل جانا چاہئے جس پر 86 فیصد نے ”نہیں“ کہہ کر محسن داوڑ کے موقف کو مسترد کر دیاہے۔وائس آف امریکا کے سروے میں 21گھنٹوں میں 5199افراد نے حصہ لیا۔یاد رہے کہ ا?ج ہی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

The post پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنا چاہئے یا نہیں؟امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کے سروے میں حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...