Pages

Monday, July 1, 2019

امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

ٹیکساس(آن لائن)امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، 2 انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایڈیسن ائیرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا کہ قریبی ہینگر پر گر گیا۔

طیارہ عمارت پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے عملہ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

The post امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...