Pages

Monday, July 8, 2019

بھارت کی معروف اداکارہ شبانہ عظمیٰ کی انتہا پسند اور متعصب نریندر مودی پر تنقید

ممبئی(این این آئی) لیجنڈری بالی وڈ اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ عظمیٰ نے انتہا پسند اور متعصب مودی پر گولہ باری کر دی کہا کہ حکومت پر تنقید کرو تو تنگ نظر فوراً غدار ہونے کا سرٹیفیکیٹ تھما دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شبانہ عظمیٰ نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر نریندر مودی کی طرز حکمرانی پر تنقید کرت ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی مخالفت کردی۔اداکارہ نے بھارت

میں انتہا پسندی اور پرتشدد واقعات پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کی سب سے زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فسادات سے عورت کا گھر تباہ ہو تا ہے، اس کے بچے بے گھر ہوتے ہیں۔شبانہ  عظمیٰ نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکنے چاہیے۔ بدقسمتی سے بھارتیوں کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ بانٹنے کی کوشش اس ملک کے لئے صحیح نہیں ہو سکتی ہے۔

The post بھارت کی معروف اداکارہ شبانہ عظمیٰ کی انتہا پسند اور متعصب نریندر مودی پر تنقید appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...