Pages

Wednesday, January 1, 2020

حکومت نے نیا سال عوام کی خوشیوں،خوشخبریوں اور خوشحالی کا سال قرار دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام،عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا۔ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب انکی زندگیوں میں خوشیوں،خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

کہاکہ انشاء اللہ انکی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے،ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے۔ آمین۔

The post حکومت نے نیا سال عوام کی خوشیوں،خوشخبریوں اور خوشحالی کا سال قرار دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...