Pages

Friday, July 31, 2020

عوام قربانی کی کھالیں کن کے حولاے ہرگز نہ کریں ؟ محکمہ داخلہ نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور( این این آئی)محکمہ داخلہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ممنوعہ قرار دی گئی 82کالعدم ،ذیلی اداروں اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہقربانی کی کھالیں عطیہ کرتے وقت احتیاط کریں، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے،ڈپٹی کمشنرز سے غیر منظور شدہ تنظیموں

یا دھونس اور دھمکی کے ذریعے کھالیں اکٹھی کرین والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق جن کالعدم تنظیموں، ذیلی اداروں اور زیر نگرانی تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہے ان میںلشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان،جیش محمدذیلی تنظیمیں (الرحمت ٹرسٹ بہاولپور،الفرقان ٹرسٹ کراچی)،لشکر طیبہ ،سپاہ صحابہ پاکستان ، تحریک جعفریہ پاکستان ،تحریک نفاذ شریعت محمد ، تحریک اسلامی ، القاعدہ ، ملت اسلامیہ پاکستان (سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان) ، خدا الاسلام(سابقہ جیش محمد)، اسلامی تحریک پاکستان (سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان )،جمعیت الانصار،جماعت الفرقان ، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ(سپلنٹر گروپ آف جماعت الدعوۃ)، بلوچستان لبرشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان ،لشکر اسلامی ، انصار الاسلام ، حاجی نامدار گروپ ، تحریک طالبان پاکستان ، بلوچستان ریپبلکن آرمی ، بلوچستان لبرشن فرنٹ ، لشکر بلوچستان ، بلوچستان لبرشن یونائٹیڈ فرنٹ ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت ، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت ، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت ، داعش(آئی ایس آئی ایل ، آئی ایس ، آئی ایس آئی )، جئے سندھ متحدہ محاذ ، یونائیٹڈبلوچ آرمی ، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، امرباالمعروف ونہی عن المنکر( حاجی نامدار گروپ )، تحریک طالبان باجوڑ ، 313بریگیڈ ، اسلامک جہاد یونین ،اسلام موومنٹ آف از بکستان موومنٹ ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، تحریک طالبان مہمند ، تحریک طالبان سوات ،

خانہ حکمت گلگت بلتستان ، گلگت ، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی ، جیش محمد ، اسلام مجاہدین ، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی ، بلوچ ریبپلکن پارٹی آزاد، بلوچستان وجہ لبریشن آرمی ، تحفظ حدود اللہ ، تحریک نفاذ امن ، بلوچستان بنیاد پرست آرمی ، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت ، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ،ا نجم ن امامیہ گلگت بلتستان ، رابطہ ٹرسٹ ، الحرمین فائونڈیشن ، پیپلزامن کمیٹی لیاری ،

اہل سنت والجماعت (سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)، جماعت الاحرار ، لشکر جھنگوی العالمی ، انصار الحسین ، تھریک آزادی جموں و کشمیر ، جنداللہ ، الرحماء ویلفیئرٹرسٹ آرگنائزیشن ، بلاور ستان نیشنل فرنٹ ( عبدالحمید خان گروپ )، جماعت الدعو ۃ ذیلی تنظیمیں (الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور ، الدعو ۃ الارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد،موسکس اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور،

المدینہ فائونڈیشن لاہور،معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور)، فلاح انسانیت فائونڈیشن ذیلی تنظیمیں (الفضل فائونڈیشن /ٹرسٹ لاہور،الایثار فائونڈیشن لاہور،پاک ترک انٹرنیشنل (سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن )، حزب الاحرار ، بلوچستان راجی آجوئی آر سانگر، جئے سندھ قومی محاذ اریسر گروپ ، سندھو دیش ریوولیشنری آرمی ، سندھو دیش لبریشن آرمی ، غلامان صحابہ م، معمار ٹرسٹ ،

سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ، الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی ، الاختر ٹرسٹ اورا لرشید ٹرسٹ شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل ایکٹ 1948اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت قرار دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت ، مالی امداد یا سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے جس کی سزا قید یا جرمانہ ہو سکتی ہے ۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام قربانی کی کھالیں صرف متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں ۔ مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سے نوٹیفائیڈ کاروباری حضرات اور خیراتی ادارے این او سی کے بغیر اور غیر رجسٹرڈ افراد یا اداروں سے ہرگز کھالیں نہ خریدیں ،کھالوں کی ادائیگی صرف بذریعہ بینک کی جائے اورکھالوں کی خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ اپنے محفوظ رکھیں جسے کسی وقت بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ دھونس،

دھمکی یا دبائو کے ذریعے کھالیں اکٹھی کرنے والے افراد ، غیر منظور شدہ اداروں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997،مجموعہ ضابطہ فوجداری1898،مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860اور الیکٹرانک جرائم روک تھام ایکٹ 2016کے تحت فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے لائوڈ سپیکر کے ستعمال اور وال چاکنگ بھی ممنوعہ قرار دی گئی ہے ۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی سامنے آنے پر فوری طور پر 15پر کال کر کے اطلاع دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے جاری کئے گئے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے افسران کی سربراہی میں ٹیمیں مختلف مقامات پر اچانک دوریں کریں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post عوام قربانی کی کھالیں کن کے حولاے ہرگز نہ کریں ؟ محکمہ داخلہ نے تفصیلات جاری کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا وائرس سے محفوظ کچھ افراد میں اس کے خلاف مدافعت کی موجودگی کا انکشاف تحقیق میں شامل افراد میں ایسے متحرک ٹی سیلز کیسے بنے ؟ محققین حیران  خود حیران

برلن(این این آئی)نئی طبی تحقیق میں کہاگیاہے کہ کچھ افراد جو نئے کورونا وائرس کے شکار نہیں ہوتے، مگر ان کا مدافعتی نظام اس جراثیم کے حوالے سے حیران کن طور پر ایسا دفاع فراہم کرتا ہے، ان میں کووڈ 19 کی شدت زیادہ ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔جریدے جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں جرمنی کے 68 صحت مند بالغ افراد کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جو کورونا وائرس کے شکار نہیں ہوئے تھے

اور دریافت کیا گیا کہ 35 فیصد کے خون میں ایسے ٹی سیلز موجود ہیں جو وائرس کا سامنا کرنے پر فعال ہوجاتے ہیں۔ٹی سیلز مدافعتی نظام کا حصہ ہوتے ہیں اور جسم کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ٹی سیلز کے متحرک ہونے سے عندیہ لیا جاتا ہے کہ مدافعتی نظام کو اس طرح کی بیماری سے لڑنے کا پہلے بھی تجربہ ہوچکا ہے اور اس تجربے کو نئی بیماری سے لڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر محققین کو اس سوال نے حیران کیا کہ آخر تحقیق میں شامل افراد میں ایسے متحرک ٹی سیلز کیسے بنے جب ان کو کووڈ 19 کا تجربہ ہی نہیں ہوا،ان کے خیال میں ممکنہ طور پر اس کی وجہ ماضی میں عام کورونا وائرسز کا سامنا ہوسکتا ہے اور اس سے ملتی جلتی بیماری (یعنی کووڈ 19) کے خلاف ٹی سیلز نے ان تجربات کو استعمال کیا،اس عمل کو کراس ری ایکٹیویٹی کہا جاتا ہے۔، تحقیق میں کووڈ 19 کے 18 مریضوں کے خون کے نمونوں کا تجزیہ بھی کیا گیا تھا جن کی عمریں 21 سے 81 سال کے درمیان تھی اور باقی دیگر صحت مند افراد کی عمریں 20 سے 64 سال کے درمیان تھیں،تحقیق میں ان متحرک ٹی سیلز کو کووڈ 19 کے 83 فیصد مریضوں میں بھی دریافت کیا گیا مگر محققین نے انہیں اس بیماری سے محفوظ رہنے والے کچھ صحت مند لوگوں میں بھی دیکھا تاہم محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے خلاف ان خلیات کے اثرات کے بارے میں ابھی بھی کچھ زیادہ معلوم نہیں۔دیگر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس تحقیق کے نتائج پر حیران نہیں کہ ایسے افراد میں بھی متحرک ٹی سیلز موجود ہیں جو اس سے قبل کورونا وائرس کے شکار نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سارس کوو 2 ساتواں انسانی کورونا وائرس ہے اور 4 کورونا وائرس ایسے ہیں جو انسانی برادریوں میں عام ہیں جو عام نزلہ زکام کے 25 فیصد کیسز کا باعث بنتے ہیں، دنیا میں لگ بھگ ہر فرد کو کسی ایک کورونا وائرس کا سامنا ہوچکا ہے اور چونکہ یہ سب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، تو کسی حد تک متحرک مدافعت پیدا ہوچکی ہوتی ہے تاہم یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں اس طرح کے نتائج سامنے آئے ہیں، اس سے قبل اسی جریدے جرنل نیچر میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کے ایک مقالے میں بتایا گیا تھا کہ 20 سے 50 فیصد صحت مند افراد میں اس طرح کے ٹی سیلز موجود ہوتے ہیں تاہم اس کے اثرات اور ذرائع کے بارے میں ابھی کچھ بھی معلوم نہیں۔

The post کورونا وائرس سے محفوظ کچھ افراد میں اس کے خلاف مدافعت کی موجودگی کا انکشاف تحقیق میں شامل افراد میں ایسے متحرک ٹی سیلز کیسے بنے ؟ محققین حیران  خود حیران appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران میں شرح پیدائش میں کمی پر رہنما ء پریشاننوجوان نسل کی بچے پیدا کرنے میں دلچسپی کم ہوگئی

تہران (این این آئی) 1980 کی دہائی میں ایران میں شرحِ پیدائش غیر معمولی طور پر بلند تھا۔ حالیہ برسوں میں اس میں اتنی کمی واقع ہوئی کہ ملکی رہنماؤں نے اس پر پریشانی کا اظہار شروع کر دیا ہے۔ 1979 کا ایران مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑی آبادی کا ملک تھا۔ اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی شیعہ علماء  اس کثیر آبادی کے تناظر میں اپنے ملک کو ایک طاقتور شیعہ ریاست خیال کرتے تھے

جو خلیج فارس اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی اہل تھی۔اسلامی انقلاب کے کچھ ہی مہینوں بعد ایران کو سن 1980 کی دہائی میں عراق کے ساتھ خونی جنگ کا سامنا رہا۔ اس جنگ کے دوران بھی ایرانی مذہبی رہنما ملکی خواتین کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی تلقین کرتے رہے تھے۔ اسی دہائی میں ایرانی شرح پیدائش حیران کن انداز میں زیادہ رہا تھا۔ یہ شرح فی عورت5.1 تھی، تاہم اب  فی خاتون بچوں کی پیدائش کی شرح 1.7 ہو چکی ہے۔نوجوان نسل کی بچے پیدا کرنے میں دلچسپی کم ہو چکی ہے۔ ایک ایرانی خاتون سارہ واضح طور پر کہتی ہیں کہ وہ بچہ پیدا کرنے کی خواہش نہیں رکھتی۔ اڑتیس سالہ سارہ کا ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بچہ پیدا کرنا اور اس کی مناسب تربیت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ ابھی روزانہ کی زندگی کے چیلنجز کا پوری طرح سامنا نہیں کر پا رہی ہیں۔ سارہ جیسی سوچ کی بے شمار ایرانی خواتین ہیں اور وہ زندگی میں مسابقتی عمل کو زیادہ اہم خیال کرتی ہیں۔ملکی رہنماؤں کو شرحِ پیدائش میں کمی پر پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ حتیٰ کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی کی تعلیم اور مانع حمل سروسز کے لیے مختص رقوم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے۔ انہوں نے ملکی شرح پیدائش میں اضافے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ خامنہ ای کی خواہش ہے کہ ایران کی آبادی ایک سو پچاس ملین تک پہنچ جائے۔ 1979 میں ایران سینتیس ملین نفوس کا ملک تھا۔ ایرانی انقلابی رہنما خاندانی منصوبہ بندی کو پوری طرح مسترد کرنے کا پرچار بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔ اب اکتالیس برس گزرنے کے بعد ایران کی آبادی چوراسی ملین ہے۔ ایرانی انقلاب کے بانی اور سپریم لیڈر امام خمینی نے سن 1988 میں خاندانی منصوبہ بندی کو اسلامی مذہبی ضوابط کے مطابق قرار دیتے ہوئے ایک جدید پروگرام متعارف کرایا تھا۔

The post ایران میں شرح پیدائش میں کمی پر رہنما ء پریشاننوجوان نسل کی بچے پیدا کرنے میں دلچسپی کم ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا

نیویارک (این این آئی) سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں سام سنگ الیکٹرانکس کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا ہے۔ریسرچ فرم کینیلس کے اعداد و شمار کے مطابق ہواوے نے سام سنگ کی 53.7 ملین کے مقابلے میں 55.8 ملین ڈویوائسز فروخت کیں۔پچھلے سال دوسری سہ ماہی میںکمپنی کی بیرون ملک شپمنٹس میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن کمپنی نے چینی مارکیٹ پر

اپنے تسلط کو بہتر بنایا ہے جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے میں تیز رفتار رہا ہے اور یہاں ہواوے اب 70 فیصد سے زائد اپنے ہینڈ سیٹس فروخت کر رہی ہے۔ترجمان ہواوے کا کہنا ہے کہ ہمارے کاروبار نے ان مشکل اوقات میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بے مثال عالمی معاشی سست روی اور چیلنجوں کی مدت کے درمیان ہم ترقی کرتے رہتے ہیں اور اپنی قیادت کی پوزیشن کو آگے بڑھاتے ہیں۔

The post ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ادکارہ میرا کو بڑی خوشخبری مل گئی 

لاہور(این این آئی) لالی ووڈ سٹار میرا کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کی درخواست منظورکر لی گئی ۔نجی تی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کو لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے پانچ ہزار روپے کی

امداد دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے پانچ ہزار روپے کی امداد حاصل کرسکیں گی۔اداکارہ میرا نے اپنی مالی مشکلات کے سبب لاہور آرٹس کونسل میں امداد کی درخواست دی تھی۔

The post ادکارہ میرا کو بڑی خوشخبری مل گئی  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب ایک کالا قانون ہے جسے فوری ختم ہونا چاہیے، جوپیسہ چوری کر کے باہر بھیج رہاہے اسے پکڑیں، حکومت سے کیسے جان چھڑانی ہے،حکومت کیخلاف بڑا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کونہیں ہوناچاہئے، نیب کو بنے ہوئے20سال ہوگئے ،آج تک کیا کیا؟ نیب ایک کالاقانون ہے جسے فوری ختم ہوناچاہئے۔ایک انٹرویومیں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ5

سال کے ٹیکس ریکارڈ ہوتے ہیں اتنے پرانے نہیں اگر نوازشریف سے کوئی 15سال پرانی منی ٹریل مانگیں وہ نہیں دے سکتے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پرنی لانڈرنگ کاکیس بنایاگیا میں تمام پیسے پرٹیکس دیتاہوں،جوپیسہ چوری کر کے باہر بھیج رہاہے اسے پکڑیں، ٹی ٹی کوغیرقانونی کردیں انہیں آناہی نہیں چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ 3وزرا اور 2 معاونین کو کہا نیب قانون پر ترامیم ہماری تجاویز نہیں ہیں قانون بنادیں آفس ہولڈر20سال تک فنانس دستاویز رکھے گا،نیب قانون کا بل حکومت لے کرآئی ہم نے تونہیں کہاتھالے کرآئیں میں نیب کاسب سے پراناگاہک ہوں،2000سے بھگت رہاہوں۔سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ مجھے بتایا گیا ہے جن 2معاونین مستعفی ہوئے ان کیخلاف انکوائری ہوگی، میری ذاتی رائے ہے حکومت 5سال مکمل کرے، ہرحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، موجودہ حکومت کارہناایک ایک دن بھاری ہے اب اے پی سی فیصلہ کریگی حکومت سے کیسے جان چھڑانی ہے اے پی سی میں طے ہوگااپوزیشن نیآئندہ کرناکیاہے۔

The post نیب ایک کالا قانون ہے جسے فوری ختم ہونا چاہیے، جوپیسہ چوری کر کے باہر بھیج رہاہے اسے پکڑیں، حکومت سے کیسے جان چھڑانی ہے،حکومت کیخلاف بڑا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم عید منانے کیلئے کہاں پہنچ گئے ، تین روز قیام 

نتھیاگلی (این این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحی منانے پر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔میڈیا رپورٹ کیمطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایبٹ آباد کے پْر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔وزیراعظم نے نتھیاگلی کے

دورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سیہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

The post وزیراعظم عید منانے کیلئے کہاں پہنچ گئے ، تین روز قیام  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

5اگست کو پاکستان بھر میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تحریک آزادی کیلئے کشمیری لیڈ کریں ہم پیچھے کھڑے ہیں کشمیریوں کی ترجمانی اور آواز دنیا بھر میں اٹھائینگے ، ہماری منزل سری نگر، ہماری نظر سری نگر پر ہے، سری نگر کی جامع مسجد میں نوافل ادا کریں گے،

وزیر اعظم مظفرآباد میں 5 اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ،عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، پاکستانی سفارتکار دنیا بھر میں میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں ،خود تمام مشنز اور سفارت کاروں کی کاوشوں کو مانیٹر کروں گا۔ جمعہ کو یہاں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور معاون خصوصی معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو یک جہتی کا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، حق خود ارادیت کے مقصد کیلئے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے لیے کشمیری لیڈ کریں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں، کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کی آواز دنیا میں اٹھائیں گے، مایوس نہیں کریں گے، ہماری نظر سری نگر پر ہے، کشمیر ہائی وے کا نام 5 اگست سے سرینگر ہائی وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سرینگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کشمیریوں کی جدوجہد کا نیا موڑ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا تشخص مٹایا، ان کا جھنڈا چھینا، ان کی شناخت ختم کی، ریاست جموں و کشمیر کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی، انتظامیہ نے بزور بازو لیکن کشمیریوں نے اسے ذہنی طور پر قبول نہیں کیا چاہے وہ ہندو پنڈت، چاہے لداخ میں رہنے والا بدھ مت یا وادی میں

رہنے والا مسلمان ہے کسی نے ذہنی طور پر نہ اسے تسلیم کیا ہے نہ قبول کیا ہے اور ان کی جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جسے ہم نہیں سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازع کہتی ہیں جسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرکار نے ضم کرنے کی کوشش کی ہے جسے کشمیریوں اور پاکستان نے مسترد کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

اس کے بعد بھارت نے ری آرگنائزیشن ایکٹ نافذ اور اس کے ساتھ ڈومیسائل قوانین بھی شامل کیے جس کا مقصد بھارت کی واحد مسلم اکثریتی ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے ارادے کھل کر سامنے آگئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے چاہے وہ برملا اظہار کرے یا کمرشل مفادات کے طور پر خاموشی اختیار کرے کہ دنیا کا سب سے زیادہ معجزاتی زون مقبوضہ کشمیر ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ آج بھی جاری ہے، دنیا جانتی ہے جو بنیادی حقوق آج بھی معطل ہیں اور کشمیری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کووڈ-19 آنے کے بعد دنیا جانتی ہے کہ لاک ڈاؤن کی تکالیف کیا ہوتی ہیں، معاشی، انسانی اور نفسیاتی تکالیف کیا ہوتی ہیں اور آج دنیا کو احساس کرنا ہوگا کہ ہم تو 4 سے 5 مہینوں میں بیزار ہوگئے ہیں اور کشمیری ایک سال سے

طویل لاک ڈاؤن میں ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے لے کر 5 اگست 2020 جو آنے والا ہے، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپ جو انسانی حقوق کے علمبردار ہیں تو ان سے میرا سوال ہے کہ ایک سال تک طویل لاک ڈاؤن برداشت کرنا پڑجائے تو آپ پر کیا بیتے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 5 اگست کو بھارتی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے ایکشن پلان مرتب کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم مظفرآباد میں 5 اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، ہماری منزل سرینگر ہے اور انشاء اللہ 5 اگست کو کشمیریوں کو پیغام دیا جائیگا، شائننگ انڈیا اب برننگ انڈیا میں تبدیل ہو چکا، 5 اگست کو پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائیگی، عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، پوری دنیا میں پاکستانی

سفارت کاروں سے درخواست ہے کہ ہائی کمیشن میں صرف تقاریر نہیں بلکہ مقامی میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں، میں خود تمام مشنز اور سفارت کاروں کی کاوشوں کو مانیٹر کروں گا۔شاہ محمود نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ بھارت کیا حرکتیں کر رہا ہے، دنیا نے دیکھا کہ نانا کی میت پر بیٹھے معصوم بچے پر بھارتی اہل کار بندوق تانے کھڑے ہیں، اس معصوم کشمیری بچے کو دیکھ کر

دل بیٹھ گیا۔انھوں نے کہا کہ جب میں ہیومن رائٹس کونسل جنیوا میں انسانی حقوق کے پہلو کو اجاگر کر رہا تھا تو کونسل میں ہندوستان کا مندوب منہ چھپاتا پھر رہا تھا، وزیر خارجہ نے کہا کہ میں یو این سیکریٹری جنرل کو آن ریکارڈ 9 خطوط لکھ چکا ہوں، وزارتِ خارجہ کے یہ خطوط ہماری منزل کے حصول کے لیے کردار ادا کریں گے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے وزیر خارجہ کا مؤقف

تاریخ کا حصہ بن رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ 5اگست کو کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے،بھارت کو احساس دلانا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر اس کا غاصبانہ قبضہ مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ میں کون ہوتا ہوں کشمیریوں کی تاریخ بتانے والا، وہ خود بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں، جن کا لہو اس جدوجہد میں شامل ہو اس سے بہتر کون جان سکتا ہے۔

The post 5اگست کو پاکستان بھر میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دبئی کے ولی عہد نے غریب خاندان کے ہسپتال کا بل ادا کردیا جانتے ہیں یہ رقم پاکستانی روپے کے مطابق کتنے لاکھوں میں بنتی ہے؟

ابوظہبی (این این آئی)دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمدنے نائیجیریا کی خاتون اور اس کے چار نومولود بچوں کے میڈیکل بل اداکرکے ان کی ہسپتال سے جان چھڑوادی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نائیجیریا کی 29سالہ خاتون نے یکم جولائی کو دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کو جنم دیا

وہ سی سیکشن کے ذریعے 31 ہفتے پہلے پیدا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا۔بچوں کے والد نے بتایاکہ ان کے پاس خاندان کے لیے کوئی انشورنس نہیں تھا اور بچوں کی پیدائش سے لے کرڈسچارج تک ہسپتال اخراجات 4لاکھ درہم سے زائد ہوچکے تھے۔ ایسے میں دبئی میں مقیم افراد نے ان کی مدد کی لیکن صرف 42 ہزار درہم ہی جمع کیے جاسکے۔اس صورتحال میں دبئی کے ولی عہد آگے آئے اور اپنے دفتر کو حکم دیا کہ وہ اس غریب خاندان کی مدد کریں جس کے بعد خاتون اور 4 بچوں کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

The post دبئی کے ولی عہد نے غریب خاندان کے ہسپتال کا بل ادا کردیا جانتے ہیں یہ رقم پاکستانی روپے کے مطابق کتنے لاکھوں میں بنتی ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مصرمیں قبل از وقت اذان مغرب، لاکھوں روزہ داروں نے نفلی روزہ توڑ دیا

قاہرہ (این این آئی)مصر میں القرآن چینل پر نماز مغرب کی اذان وقت سے پہلے دیے جانے کے نتیجے میں لاکھوں روزہ دار روز توڑ بیٹھے۔عرب ٹی وی کے مطابق یوم عرفہ کو مغرب کی اذان وقت مقررہ سے 4 منٹ قبل دے دی گئی جسے سنتے ہی لاکھوں افراد نے نفلی روزہ کھول دیا۔

اس واقعے کے بعد حکام نے ٹی وی چینل کے عہدیداروں کو تحقیقات اور انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔انکوائری کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا قبل از وقت اذان کسی فنی خرابی سے نشر ہوئی یا یہ کسی شخص کی دانستہ شرارت تھی۔ تحقیقات کے بعد اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔اس واقعے پر سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے قبل از وقت اذان نشر کرنے کے واقعے کو اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل اذان مغرب نشر ہونے کے نتیجے میں لاکھوں مسلمانوں کا یوم عرفہ کا نفلی روزہ ضائع ہوا۔دوسری طرف القرآن چینل نے وقت سے قبل اذان نشر کرنے کے واقعے پر عوام الناس سے معذرت کی ہے۔

The post مصرمیں قبل از وقت اذان مغرب، لاکھوں روزہ داروں نے نفلی روزہ توڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک بھر میں عیدالاضحی کل 10ذوالحج کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

اسلام آباد/لاہور /مریدکے /کراچی/کوئٹہ/پشاور/ریاض/دبئی ( این این آئی )ملک بھر میں 10ذوالحج(بروزہفتہ)عیدالاضحی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ،سعودی عرب سمیت خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں کروڑوں مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے عیدالاضحی منائی اور جانوروں کی قربانی کی ۔

عید الاضحی کی مناسبت سے آج بروز ہفتہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوں گے جس میں علما ء کرام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالیں گے ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیںمانگی جائیں گی۔ بعد ازاں لاکھوں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔ عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹے کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے جبکہ مشکوک گاڑیوں کی تلاشی جبکہ تمام راستوں پر بھی پولیس کی جانب سے اضافی چوکیاں اور دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔عید الاضحی کے موقع پر تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت ہوں گے ۔سعودی عرب سمیت خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔عیدالاضحی کاسب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں ہوا جس میں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی اور پھر قربانی کا فریضہ سر انجام دیا گیا۔نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین ،قطر انڈونیشیا، ایران، ترکی ،مصر اور ملائیشیا میں بھی عید سادگی سے منائی گئی اور بعد ازاںسنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی گئی۔ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھی عید منائی گئی ، امریکہ کی کچھ ریاستوں میں بھی عید منائی گئی۔

The post ملک بھر میں عیدالاضحی کل 10ذوالحج کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف بی آر حکام کسی سے ہدایات لے رہے ہیں، واضح ہو گیا  اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا 

اسلام آباد (این این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی آزادی اور خودمختاری پر ایک بار بھی سوالات اٹھا دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے دوسرے خط کی

کاپی حاصل کر لی گئی جس میں سرینا عیسیٰ نے کہا کہ جس شخص نے اے آر یو کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر مجھ سے متعلق معلومات اکٹھا کیں اسی شخص کو میرے کیس میں اِنکم ٹیکس آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔سرینا عیسیٰ نے کہاکہ 9 جولائی2020 سے ان سوالات کا جواب مانگ رہی ہوں مگر ایف بی آر حکام میرے پوچھے گئے 12سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ اپنے ٹیکس ریٹرنس کی کاپی کا مطالبہ کیا تھا جو فراہم نہیں کیے جا رہے، ریحان نقوی جنہوں نے میرے ٹیکس ریٹرن فائیل کیے تھے وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر میں 21 جولائی کو خود دوبارہ ایف بی آر میں پیش ہوئی اور جواب الجواب جمع کرایا۔سرینا عیسیٰ نے کہا کہ ایف بی آر کے بھیجے گئے نوٹسز کی تحریروں میں واضح فرق موجود ہے تاہم دونوں پر دستخط کمشنر ایف بی آر ذوالفقار احمد کے ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ایف بی آر حکام کسی سے ہدایات لے رہے ہیں۔

The post ایف بی آر حکام کسی سے ہدایات لے رہے ہیں، واضح ہو گیا  اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک میں چینی کی فی کلو قیمت کتنےروپے کلو تک پہنچ گئی ؟ ادارہ شماریات نے بھی تصدیق کر دی 

اسلام آباد (این این آئی)چینی 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جانے لگی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے بھی ملک میں چینی کی فی کلو قیمت100روپے تک پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اورپشاور میں چینی 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،

کراچی،راول پنڈی اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 95روپے ہے۔اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد ، ملتان اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 90روپے کلو ہے۔مہنگائی پر ادارہ شماریات کی جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سکھر ،حیدر آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ میں چینی 92 روپے فی کلو دستیاب ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چار ہفتوں میں 11 روپے سے زائد اضافے کے بعد چینی کی اوسط قیمت92روپے کلو ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے سمیت 17 اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 10 روپے، ٹماٹر 14 روپے فی کلو مہنگا ہوا، آلو پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 15 روپے فی کلو سستا ہوا، دال مونگ 3 روپے، دال چنا، دال مسور 2 روپے سستی ہوئی جب کہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مجموعی طور پر مہنگائی صفر اعشاریہ 31 فی صد بڑھی۔

The post ملک میں چینی کی فی کلو قیمت کتنےروپے کلو تک پہنچ گئی ؟ ادارہ شماریات نے بھی تصدیق کر دی  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کاعالمی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (این این آئی)پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا لیا ہے۔

نطالیہ کی والدہ شینا کے مطابق نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ بھارت کے کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال نے 2 منٹ 49 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ نطالیہ نے 7 سیکنڈ کے فرق سے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔گینز قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نطالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور 29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔نطالیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا بچپن سے ہی سائنس کی طرف رجحان رہا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نطالیہ نے ٹیبل کے عناصر یاد کیے اور عالمی ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا۔والدہ نے بتایا کہ نطالیہ مستقبل میں بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ پیریاڈک ٹیبل کا یہ اعزاز بھارت سے پہلے بھی ایک پاکستانی کے پاس تھا۔

The post پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کاعالمی ریکارڈ توڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میںکرونا فعال کیسز کی تعدادکم ہو کرصرف کتنے ہزاررہ گئے؟پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے ہیں اور اس وقت پاکستان میں اس وبا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

صرف 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 ہے، پنجاب میں 90 ہزار 873 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958 ، بلوچستان میں 11 ہزار 732 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

The post پاکستان میںکرونا فعال کیسز کی تعدادکم ہو کرصرف کتنے ہزاررہ گئے؟پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہونڈا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان ، اطلاق کب سے ہو گا ؟ جانئے

لاہور(این این آئی )ہونڈا اٹلس کارس پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے مجاز ڈیلروں کو لکھے گئے خط میں قیمت میں اضافے کو موجودہ زرمبادلہ کی صورتحال سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح تبادلہ کے اثرات کو مزید

برداشت کرنا مشکل ہے۔سٹی 1.3 مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.3 آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی قیمت میں بالترتیب 60 ہزار اور 65 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 24 لاکھ 49 ہزار اور 26 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح سٹی 1.5میونئل ٹرانسمیشن اور 1.5 آٹو میٹک ٹرانسمیشن اور سٹی 1.5 ایسپائر مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.5 ایسپائر آٹو ٹرانسمیشن کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد یہ بالترتیب 25 لاکھ 29 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار اور 28 لاکھ 59 ہزار کی ہوگئی۔ہونڈا کی بی آر وی مینوئل ٹرانسمیشن، بی آر وی سی وی ٹی اور بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 31 لاکھ 59 ہزار، 33 لاکھ 19 ہزار روپے اور 34 لاکھ 79 ہزار روپے طے کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہونڈا سوک 1.8 وی ٹی ایس آر سی وی ٹی اور 1.8 ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کی قیمت اب 39 لاکھ 79 ہزار اور 37 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی۔سوک کے ٹربو آر ایس اور ٹربو اوریل ماڈل کی قیمت میں ہونڈا نے ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا جو اب 46 لاکھ 99 ہزار اور 44 لاکھ 49 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔اٹلس ہونڈا لمیٹڈ جو موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہے نے قیمتوں میںایک ہزار چار سو سے چار ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ہونڈا سی ڈی 70، سی ڈی 70 ڈریم ، پرائیڈور اور سی جی 125 کی نئی قیمت 77 ہزار 900 روپے، 83 ہزار 500 روپے، ایک لاکھ 8 ہزار 500 اور ایک لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہوگی جو اس سے قبل 76 ہزار 900 روپے، 82 ہزار 500 روپے، ایک لاکھ 7 ہزار 500 روپے اور ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔

The post ہونڈا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان ، اطلاق کب سے ہو گا ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک کے بڑے شہر میں عید نمازکتنے بجے ادا کی جائے گی ؟ تفصیلات جاری

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن میں 1349 مختلف مقامات اور ضلع میں 501 مقامات پر نماز عید الضحیٰ کے اجتماعات ہو ں گے جن کو کٹیگری اے ،کٹیگری بی اور کٹیگری سی میں تقسیم کر کے فول پروف سکیورٹی پلان کے تحت افسران و اہلکاران کو تعینات کر دیا گیا اور

اجتماعات میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ریجن کی 1300 مساجد وامام بار گائیوں اور 49 کھلے مقامات کے منتظمین کو پابند کر دیا گیا۔سرگودھا میں 501 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات میں سے اوقات کار کے مطابق مرکزی عیدگاہ سات بجکر 15 منٹ،کینٹ ویو ہاوسنگ سکیم پی اے ایف روڈ سات بجے ،جامع مسجد حامد علیشاہ 7 بجے،مسجد عثمانیہ کوٹ فرید چھ بجکر15 منٹ،صابری مسجدرحمن پورہ 5بجکر45 منٹ،رحمانیہ مسجد 5بجکر 35 منٹ،ضیاء توحیدمسجد06بجے، مسجدامیرحمزہ71چک6بجے،مسجدصدیقیہ سیٹلائٹ ٹاون 5بجکر45 منٹ،مسجدفاروق اعظم بی بلاک7بجے،مسجدمحمدی کلب روڈ 5بجکر40 منٹ،سنہری مسجدسیٹلائٹ ٹاون6بجکر30 منٹ، جامع مسجد سیدنا معاویہ واٹرسپلائی روڑ 6بجکر30 منٹ، جامع مسجد حنفیہ بلاک 18 پر 6بجکر45 منٹ،موتی مسجد2بلاک5بجکر35 منٹ،مکی مسجد11بلاک5بجکر50 منٹ،حنفیہ مسجدجوہرکالونی6بجے،مسجدگلشن جمال 6بجے،مسجدریاض الجنہ محمدی کالونی 7بجے،مسجدامیرحمزہ ملت آباد6بجکر15 منٹ، جامع مسجد عزیزیہ واٹر سپلائی روڈ 7 بجے، جامع مسجد غوثیہ 7 بجے،جامع مسجد مدینہ بلاک 16 میں6بجکر45 منٹ،جامع مسجد شہداء 7 بجے، جامع مسجد کمشنر کالونی 7 بجے،جامع مسجد سنہری حسینیہ میلاد چوک 6بجکر45 منٹ پر،جامع مسجد صدیق اکبر شیر پاو چوک 7بجے،جامع مسجد گلزار مدینہ 6بجکر45 منٹ ،جامع مسجد چک 95 جنوبی میں 7بجکر30 منٹ،مسجد گرین ہومز 6بجے،گورنمنٹ ہائی سکول حیدر آباد ٹاون گراونڈ د 6بجکر30منٹ پر نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی۔

The post ملک کے بڑے شہر میں عید نمازکتنے بجے ادا کی جائے گی ؟ تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’عید الاضحی کے تین روز قصائیوں کو ’’ وی آئی پی ‘‘ کا درجہ حاصل ‘‘جانور وںکی قیمت کو دیکھ کر اجرت طے ،تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( این این آئی) عید الاضحی کے تین روز تک قصائیوں کو غیر اعلانیہ ’’ وی آئی پی ‘‘ کا درجہ حاصل ہوگا ، مہنگائی کو جواز بنانے کے ساتھ جانور وںکی قیمت کو دیکھتے ہوئے ذبح کرنے کی اجرت طے کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ

عید الاضحی پرجلد سے جلد اپنا جانور ذبح کرکے گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے قصابوں سے پیشگی رابطے کرکے بکنگ کرا لی گئی ہے  ۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کیلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی ۔ قصابوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا لالچ بھی دیا گیا ۔ قصائیوں نے عید الاضحی کے پہلے روز کی بکنگ بند کر دی ہے اور لوگوں کودوسرے او رتیسرے روز کا ٹائم دیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب موسمی قصائی بھی میدان میں آ چکے ہیں جو گھروں میں جا کر کم اجرت میں جانور ذبح کرانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں قصائیوں نے امسال قربانی کے جانور ذبح ، کھال اتارنے اور گوشت بنانے کی اجرت گزشتہ سال کے مقابلے میں 40سے 50فیصد تک بڑھا دی ہے جبکہ جانور کی قد و قامت اور قیمت کو دیکھتے ہوئے بھی اجرت طے کی جارہی ہے ۔

The post ’’عید الاضحی کے تین روز قصائیوں کو ’’ وی آئی پی ‘‘ کا درجہ حاصل ‘‘جانور وںکی قیمت کو دیکھ کر اجرت طے ،تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, July 30, 2020

امریکا کو 2020ءکا بدترین دھچکا ،کرونا وائرس سے بہت بڑا نقصان ہو گیا 

واشنگٹن (این این آئی)امریکی معیشت کو سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا پہنچا ہے، تجارتی ویب سائٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں امریکی معیشت 32 اعشاریہ 9 فیصد کے سالانہ اندازوں کے

حساب سے سکڑی ہے۔تجارتی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے، وبا نے کاروباری مصروفیات کو بند کردیا اور شہریوں کو گھر بٹھا دیا ہے۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری اسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے جب کورونا کی وبا پر موثر طریقے سے قابو پایا جائے اور وائرس کی نئی لہر کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔ویب سائٹ کے مطابق اس وقت بھی صورت حال یہ ہے کہ کئی ریاستیں وبا کے مسلسل پھیلائو کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بحال نہیں کرسکی ہیں، وفاقی حکام کو خدشہ ہے کہ2020ء میں امریکی معیشت 6 چھ اعشاریہ 9 فیصد تک گر سکتی ہے۔

The post امریکا کو 2020ءکا بدترین دھچکا ،کرونا وائرس سے بہت بڑا نقصان ہو گیا  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کا چین کیساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر مزید 35ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

نئی دلی(این این آئی)بھارت چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر مزید 35ہزار فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے جارہا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدی کے فوری خاتمے کے امکانات معدوم ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق

رواں برس پندرہ جون کی شب بھارتی اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپ میں افسروں سمیت بھارتی فوج کے بیس اہلکار ہلاک جبکہ 76زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں نے علاقے میں مزید فوجی، توپ خانے اورٹینک روانہ کر دیے۔ نئی دلی میں قائم تھنک ٹینک ’’ دی یونائٹڈ سروس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ‘‘ کے ڈائریکٹر اور میجر جنرل (ر) بی کے شرما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی نوعیت ہمیشہ کیلئے بدل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتادونوں طرف کے اضافی فوجی واپس نہیں جائیں گے۔ ادھر بیجنگ میں چینی وزارات خارجہ کے ترجمان  وانگ وین بین نے کہا کہ فی الوقت دنوں فریق معاملات کے حل کیلئے کمانڈروں کی سطح کے مذاکرات کے پانچویں دور کی تیاری کر رہے ہیں۔

The post بھارت کا چین کیساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر مزید 35ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حج کے دوران کسی کو کرونا ہوایا نہیں؟سعودی وزارت صحت نے تفصیلات جاری کردیں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی عازمِ حج میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جا رہا ، مناسکِ حج کے دوران کورونا وائرس سے بچاوٗکے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایک بیان میں سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء  کے دوران کوئی بھی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔کورونا، تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کیلئے صرف ایک میقات مقررمکہ مکرمہ کے گورنر کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس سال محدود حج کے باوجود مختلف محکموں کے 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ زائرین کے لیے خصوصی ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، یہ خصوصی ایئر پورٹ مکہ مکرمہ کے الفیصلیہ محلے میں قائم کیا جائے گا۔گورنر مکہ مکرمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نیا قائم کیا جانے والا خصوصی ایئر پورٹ میدانِ عرفات سے قریب ہو گا۔اس سال حج کے موقع پر شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن زمینی اور تیسری منزل سے کرایا جائے گا، دونوں منزلوں پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔حاجیوں کو رہائش سے جمرات کے پل تک لانے کے لیے گالف کی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

The post حج کے دوران کسی کو کرونا ہوایا نہیں؟سعودی وزارت صحت نے تفصیلات جاری کردیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز ، مزید کتنے مریض چل بسے ؟اعدادوشمار جاری

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز سامنے آگئے اور 32 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ ہوئے اور 1114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی

تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 347 ہے۔صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 20 ہزار 52 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 655، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں اموات کی مجموعی تعداد 5924  ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز ، مزید کتنے مریض چل بسے ؟اعدادوشمار جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا مولانا فضل الرحمن نے عید کے بعد بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کردیا

سرگودھا (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گی ،حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے،اگر اب بھی نااہل عوام دوشمن حکومت کیخلاف تحریک نہ چلائی گئی تو پھر اس کاخمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑے گا، جن کی تمام امیدیں اپوزیشن پر ہیں

۔میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا لانگ مارچ ملک کی تاریخ کا وہ واحد مارچ تھا جو پرامن طریقے سے منعقد ہوا جس نے ایک تاریخ رقم کرکے رکھ دی ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس وقت اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں ہمارا ساتھ دیتی ہے تو یہ سلیکٹڈ حکومت کب کی اپنے انجام کو پہنچ چکی ہوتی ۔انہوںنے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ قوم اور ملک کو اس سلیکٹڈاور نااہل حکومت سے نجات دلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی وقار جمہوریت کی بحالی اور ملک کو ترقی کیلئے بھرپور کردار اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عید کے بعد بھی اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر جدوجہد نہ کی تو پھر اس حکومت کو گرانا بہت مشکل ہو جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جو بھی بل حکومت پیش کرے اس کی بھرپور مخالفت کی جائے وہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لے رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں بڑی پارٹیاں ان کے موقف کی تائید کریں گی ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اس وقت تباہی کے دہانے کو پہنچ چکاہے، کمر توڑ مہنگائی اقربا پروری اور سیاسی انتقام کے ذریعے عمران نیازی اور اس کے حواری جھوٹ در جھوٹ بول کردنیامیں ایک تماشابنے ہوئے ہیں نیب حکومت کی کٹھ پتلی بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ پاکستان کی ایک اعلیٰ عدلیہ نے ان پر سوال اٹھائے ہیں۔

The post حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا مولانا فضل الرحمن نے عید کے بعد بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور (آن لائن)آئندہ ہفتے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر سے شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دیگر کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عظیم کھلاڑیوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

قومی کرکٹرز کے مارچ کے بعد پہلی مرتبہ جلوہ گر ہونے پرعالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے جہانگیر خان کی سربراہی میں پی سی بی پوڈکاسٹ کی چوبیسویں قسط کے ذریعے یقومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی مکمل اسپورٹ کا اظہار کیا ہے۔ سکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کا کہناہے کہ ایک اسپورٹس مین کی حیثیت سے انہیں احساس ہے کہ ایک کھلاڑی کو کوویڈ 19 کے دوران تیاری اور کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے میں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کو ہمیشہ سے ہی ایک مشکل سیریز تصور کیا جاتا ہے اور موجودہ صورتحال میں تو اس سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی بھی کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلنج ہوگا مگر انہیں یقین ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم شاندار فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مداحوں کی طرح وہ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ہاکی کے عظیم کھلاڑی شہباز سینئر کاکہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ئے کرکٹ میں پاکستان کاایک خاص مقام ہے اور ان حالات میں جب پوری دنیا لاک ڈاون میں ہے، یہ سیریزگھروں تک محدود تمام افراد کوتفریح کا ایک بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔

ٹینس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ اگست سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ان کی نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔انہیں امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ گولڈن گرل کے خطاب سے شہرت پانے والی سوئمر کرن خان نے کہا ہے کہ کسی بھی بریک کے بعد کھلاڑیوں کی گیم میں واپسی پر 100 فیصد کارکردگی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ وقت ہے جب شائقین کو اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہوتی تاکہ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔ اسنوکر کیسابق عالمی چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی سے دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں کے دوبارہ آغاز کی نوید ملتی ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ یہ وباء جلد ختم ہوگی اوروہ ایک بار پھردنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔قومی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ اس وبائی صورتحال میں قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھیجنا پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں سیریز کا انعقاد شائقین کرکٹ کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر مسابقی کرکٹ کھیلتے دیکھنا ایک دلفریب لمحہ ہوگا، انہیں ا مید ہے کہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں تو موجود نہیں ہوں گی تاہم ان کی تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔صدام حسین کا کہناہے کہ اس وباء نے کھیل اور کھلاڑی دونوں کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنا دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بہترین فیصلہ ہے۔سیدہ ماہ پارا نے کہا ہے کہ ایک بریک کے بعد میدان میں واپسی کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع ہے جب تمام مداحوں کو اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہے، ان کی نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔اسکواش کے کورٹس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی دو بہنوں، مدینہ ظفر اور عائشہ ظفر، نے بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک طویل وقفے کے بعدمیدان میں واپس آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں۔

The post پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پشاور کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی ، چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پشاور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ 4 اگست کو سماعت کرے گا۔اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ سانحہ اے پی ایس میں انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا چکا ہے۔یاد رہے فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول انکوائری کمیشن کی رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔خیال رہے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نیعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

The post سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پشاور کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شبلی فراز صاحب عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ن لیگ نے سوالات اٹھا دئیے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِ عمل اور ان سے سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز عمران صاحب سے مخاطب ہیں کہ کرپشن کا حساب دیں ،عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟ پھر جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ مالم جبہ کرپشن سکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ کب پیش ہوں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں 23 خفیہ اکاونٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟،عمران صاحب سے پوچھیں بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ پشاور میں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی، پٹرول، دوائی، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا اور زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟،جس ملک میں حکومت ہر روز صرف جھوٹ بولے، وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔

The post شبلی فراز صاحب عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کئے؟ ن لیگ نے سوالات اٹھا دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کاآج 127 واں یوم ولادت بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد کتنے سال تک حیات رہیں ؟جانئے

عبدالحکیم ( این این آئی ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ تحریک پاکستان کی معروف شخصیت مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 127 واں یوم ولادت آج 31 جولائی کو عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا مادر ملت کے یوم پیدائش پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز اور تقاریب منقعد کیں جائینگی اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام

خصوصی پروگرامز منعقد کرینگی تقاریب میں مقررین مادر ملت کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرینگے اور انکے حالات زندگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ پرنٹ میڈیا خصوصی اشاعت اور الیکٹرانک میڈیا خصوصی تقاریب نشر کریگا یاد رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئی اور وہ اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد 19 سال تک حیات رہیں –

The post مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کاآج 127 واں یوم ولادت بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد کتنے سال تک حیات رہیں ؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

واپڈا کاکروڑپتی میٹرریڈرگرفتار، ایف آئی اے ٹیم جب پکڑنے کیلئے پہنچی تو ایسا کیا ہوا کہ پولیس کی مدد لینا پڑ گئی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واپڈا کا میٹرریڈر کروڑ پتی نکلا، ملزم کی کروڑوں روپے کی املاک اور بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کروڑوں کی جائیداد کے مالک واپڈا کے میٹر ریڈر ملزم طالب حسین کو گرفتار کرلیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

واپڈا یونین نے ایف آئی اے ٹیم کو یرغمال بناکر دفتر میں بندکردیا جس پرایف آئی اے کو مقامی پولیس کی مدد لینا پڑی۔پولیس نے دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور آخر کار پولیس نے ملزم طالب کو گرفتار کر کے ملتان منتقل کردیا۔ایف آئی اے ٹیم کو زدوکوب اور سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

The post واپڈا کاکروڑپتی میٹرریڈرگرفتار، ایف آئی اے ٹیم جب پکڑنے کیلئے پہنچی تو ایسا کیا ہوا کہ پولیس کی مدد لینا پڑ گئی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان مسلمان خرافات سے دور رہیں، خطبہ حج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور مسلمان ہر طرح کی خرافات سے دور رہیں،خطبہ حج ، تفصیلات کے مطابق مسجد نمرا سے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ کا شکرادا کرتے ہیں جس نے بے شمارنعمتیں عطا کیں۔

دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔ قربانی اورعبادات خالصتاً اللہ کے لیے ہی ہیں، سیدھے راستے پر چلنے والے کے لیے ہی نجات ہے، تقویٰ سے انسان برائیوں سے بچتا ہے اور اہل تقویٰ کی صفات میں اولین صبر ہے، حضورﷺ نے اپنی زندگی خیر کے لیے وقف کی، صبر پرکاربند رہنےوالوں کے لیے خیرکی بشارت ہے۔خطبہ حج میں کہا گیا کہ دنیاوی زندگی کبھی مصائب اور مشکلات سے خالی نہیں ہوتی، مصیبتیں اور مشکلات انسان کو اللہ کے ہونے کا یقین دلاتی ہیں، اللہ انسان کے لیے مشکل نہیں آسانی چاہتا ہے۔اسلام نے معاشرے میں باہمی احترام اور اچھے اخلاق کا درس دیا ہے، اسلام رشتے دار، عزیز واقارب کاخیال رکھنے کابھی درس دیتا ہے،قرآن مجید میں عدل و انصاف کا درس دیا گیا ہے، اسلام کسی بھی قسم کے فتنے کو پھیلانے سے روکتا ہے، اسلامی تعلیمات ہر اس چیز سے اجتناب کا درس دیتی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہو، شیخ عبداللہ بن سلیمان نےمزید کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر کسی جگہ وبائی مرض پھیلے تو وہاں نہ جاؤ، جس جگہ وبائی مرض ہو وہاں کے لوگ کسی اور جگہ نہ جائیں۔اس سے پہلے غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت مہربان ہوں گئی۔

مکہ مکرمہ، منی اور عرفات میں بارانِ رحمت ہوئی جس سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے۔مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے اور تبدیلی غلاف کعبہ کی پروقارتقریب ہوئی۔ حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس تقریب کی نگرانی کی۔بتایا گیا ہے کہ تقریب میں کلید بردار کعبہ،منتظمین،سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیاگیا۔

غلاف کی تیاری میں 700 کلو گرام سے زائد خالص سونا ،چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی۔غلاف کعبہ کی لمبائی پچاس فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ جب کہ اس کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔غلاف کعبہ کے چار کونوں پر سور اخلاص منقش ہے۔جبکہ مختلف آیات پر مشتمل 16 پٹیاں الگ الگ سے جڑی ہیں۔غلاف کعبہ کو مکہ مکرمہ کی دارالکسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔یہ کارخانہ ہر سال بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 زی الحج کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

The post دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان مسلمان خرافات سے دور رہیں، خطبہ حج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت بھی مہربان ، روح پرور منظر سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے

مکہ مکرمہ( آن لائن )غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت مہربان ہوں گئی۔مکہ مکرمہ، منی اور عرفات میں بارانِ رحمت ہوئی جس سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے۔مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے اور تبدیلی غلاف کعبہ کی پروقارتقریب ہوئی۔

حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس تقریب کی نگرانی کی۔بتایا گیا ہے کہ تقریب میں کلید بردار کعبہ،منتظمین،سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔غلاف کی تیاری میں 700 کلو گرام سے زائد خالص سونا ،چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی۔غلاف کعبہ کی لمبائی پچاس فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ جب کہ اس کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔غلاف کعبہ کے چار کونوں پر سور اخلاص منقش ہے۔جبکہ مختلف آیات پر مشتمل 16 پٹیاں الگ الگ سے جڑی ہیں۔غلاف کعبہ کو مکہ مکرمہ کی دارالکسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔یہ کارخانہ ہر سال بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 زی الحج کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

The post غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت بھی مہربان ، روح پرور منظر سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینٹ سے2 اہم بل پاس،اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ گئی ،حکومت کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا

اسلام آباد(آن لائن)وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے سینٹ سے دو اہم بل پاس ہونے پر قوم کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سازی کے ذریعے ہمیں ایف اے ٹی ایف کی ڈیڈ لائن پر پورا اترنے میں مدد ملے گی،انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں

کہا ہے کہ ان دو اہم بلز میں ایک اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948 ترمیمی بل اور دوسرا انسداد دہشت گردی سے متعلقہ یو آر ایس کا بل منظور ہوا جو کہ نیگ شگون ہے ،میں پوری قوم کو عید الضحٰی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور گذارش کروں گا کہ اس عید کو معاشرتی فاصلے کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے منائیے۔

The post سینٹ سے2 اہم بل پاس،اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ گئی ،حکومت کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عدالتی حکم پرپولیس نے8ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا

گھوٹکی(این این آئی)عدالتی حکم کے بعد پولیس نے8ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا۔پولیس کے مطابق مرغے لڑانے پر ظفر میرانی کو مرغے سمیت گرفتار کیا تھا اور مرغے کا مالک ضمانت پر رہا ہوگیا تھا تاہم مرغا پولیس کی تحویل میں تھا۔مرغے کی سپردگی کیلئے اس کے مالک ظفر میرانی نے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس نے مرغے کو مالک کے سپرد کیا۔

The post عدالتی حکم پرپولیس نے8ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ہفتہ کو عید لیکن پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے سنت ابراہیمی کے مطابق جانور وں کی قربانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں آج عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں آج عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی،مقامی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ماہ کے اوائل میں ذوالحج کے

چاند دیکھنے کے بعد گواہوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ عید الفطر کے موقع پر بھی شمالی وزیرستان میں پاکستان بھر سے ایک دن قبل عید منا لی گئی تھی۔یادرہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحی بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائیگی۔

The post رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ہفتہ کو عید لیکن پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے سنت ابراہیمی کے مطابق جانور وں کی قربانی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی حکومت کا غیر ملکیوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ غیرملکیوں کے خروج و عودہ ویزے میں 3ماہ کی مفت توسیع کر دی

ریاض (آن لائن)سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے پیش نظر غیرملکیوں کے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے میں تین ماہ کی مفت توسیع کر دی ہے۔ توسیع کی کارروائی خود کار نظام کے تحت انجام دی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ان غیر ملکیوں کے خروج و عودہ ویزے میں تین ماہ

کی مفت توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کی ہے جو ویزا حاصل کرنے کے بعد سفری پابندیوں کی وجہ سے سفر نہیں کر سکے۔محکمہ پاسپورٹ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ایگزٹ ری انٹری ویزے میں تین ماہ کی مفت توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

The post سعودی حکومت کا غیر ملکیوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ غیرملکیوں کے خروج و عودہ ویزے میں 3ماہ کی مفت توسیع کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران مسلمان برادری کے دکھ اور تکالیف کو اپنا سمجھ کر انہیں کم کرنے کی کوشش کرتا ہے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا حج کے موقع پر پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

تہران (این این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج بدعنوان، ظالم، لوٹ مار کرنے والی متکبر طاقتوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے حجِ بیت اللہ کے موقع پر سالانہ پیغام میں کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کے تمام مفادات اتحاد میں ہیں، یہی اتحاد مسلم امہ کو خطرات اور دشمنوں سے مقابلہ کرنے کی قوت دیتا ہے۔

سپریم کمانڈر ایران کا کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کے تمام مفادات اتحاد میں ہیں، مسلم امہ کی وحدت خطرات اور دشمنوں کے مقابلے میں قوت دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسلمان برادری کے دکھ اور تکالیف کو اپنا سمجھ کر انہیں کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ایران کے سپریم لیڈرکا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی ایشیائی ممالک میں امریکی موجودگی خطے کے لیے نقصان دہ، تباہ کن اور پسماندگی کا سبب ہے۔

The post ایران مسلمان برادری کے دکھ اور تکالیف کو اپنا سمجھ کر انہیں کم کرنے کی کوشش کرتا ہے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا حج کے موقع پر پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہونڈا کے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ اطلاق کس تاریخ سے ہوگا؟کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

کراچی( آن لائن ) ہونڈا اٹلس کارس پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک کے اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ کمپنی نے اپنے مجاز ڈیلروں کو لکھے گئے خط میں قیمت میں اضافے کو موجودہ زرمبادلہ کی صورتحال سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح تبادلہ کے اثرات کو مزید برداشت کرنا مشکل ہے۔

سٹی 1.3 مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.3 آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی قیمت میں بالترتیب 60 ہزار اور 65 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 24 لاکھ 49 ہزار اور 26 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح سٹی 1.5میونئل ٹرانسمیششن اور 1.5 آٹو میٹک ٹرانسمیشن اور سٹی 1.5 ایسپائر مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.5 ایسپائر آٹو ٹرانسمیشن کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ جس کے بعد یہ بالترتیب 25 لاکھ 29 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار اور 28 لاکھ 59 ہزار کی ہوگئی۔ہونڈا کی بی آر وی مینوئل ٹرانسمیشن، بی آر وی سی وی ٹی اور بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 31 لاکھ 59 ہزار، 33 لاکھ 19 ہزار روپے اور 34 لاکھ 79 ہزار روپے طے کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہونڈا سوک 1.8 وی ٹی ایس آر سی وی ٹی اور 1.8 ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کی قیمت اب 39 لاکھ 79 ہزار اور 37 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی۔سوک کے ٹربو آر ایس اور ٹربو اوریل ماڈل کی قیمت میں ہونڈا نے ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا جو اب 46 لاکھ 99 ہزار اور 44 لاکھ 49 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) جو موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی ہے، نے یکم جولائی سے ایک ہزار چار سو سے چار ہزار روپے تک کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔

The post ہونڈا کے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ اطلاق کس تاریخ سے ہوگا؟کمپنی نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عید والے دن بھی عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گرانے کی تیاریاں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑ ا اضا فہ کہ آپکے پائوں تلے سے بھی زمین نکل جائیگی

اسلام آباد( آن لائن )یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھجوائی گئی سمری کے مطابق 7 روپے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

اس کے علاوہ اس کے علاوہ 6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 21 پیسے اضافے سے 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17 فی صد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد میں وجہ بھی منظرعام پر آگئی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو بھیج دی گئی تھی جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ قیمت بڑھا مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کا استحکام لایا گیا، پٹرول 6 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کرنے کی تجویز مسترد کی گئی، تاہم اس وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 31 روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کو ارسال ہونے والی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ قیمت ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کرنے کی تجویز مسترد کی گئی جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔تاہم اس اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا تھا لیکن اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم دویژن نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کر دی ہے۔

The post عید والے دن بھی عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گرانے کی تیاریاں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑ ا اضا فہ کہ آپکے پائوں تلے سے بھی زمین نکل جائیگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حریم شاہ نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،عید کے بعد اہم انکشافات کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا عیدالاضحی کے بعد پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف انکشافات کرنے کا اعلان ،نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اگلی باری پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے، عیدالاضحی کے

بعد دونوں جماعتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کروں گی۔انہوں نےمزید کہا کہ میری پسندیدہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اور میری تمام تر ہمدردیاں بھی اس کے ساتھ ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی تاکہ وہ آئندہ بھی اقتدار میں آسکے۔

The post حریم شاہ نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،عید کے بعد اہم انکشافات کرنے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز وزیر اعظم کے 2معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا ، اسی حوالے سے صحافی وسیم عباسی نے مختصر انٹرویو میں معید یوسف سے سوال کیا کہ دو معاونین خصوصی نے استعفیٰ دیا ہے، ایک نے یہ بھی کہا کہ انکی دہری شہریت پر سوال ہورہا تھا ۔

جس پر معید یوسف نے کہا کہ میری کوئی غیرملکی شہریت نہیں ہے، باقیوں کا اپنا نقطہ نظر ہے۔معاونین خصوصی اور مشیروں کیلئے قانون میں ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔ میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ آپ لوگوں نے میڈیا ٹرائل شروع کیا ہوا ہے، یہ بہت بدقسمتی ہے، لوگوں کو اپنا کام کرنے دیں، کون قابل ہے، کون نہیں یہ فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔معیدیوسف نے مزید کہا کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔اپنی ریٹنگ کیلئے اس قسم کی حرکتیں نہ کریں، مجھے نہیں پتہ کہ کن دو لوگوں نے استعفیٰ دیا ہے، یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں، میں چیک کروں گا، مجھے بہت افسوس ہوگا کہ لوگوں نے اپنی عزت بچانے کیلئے آپکے پریشر میں آکر ایسا کیا ہے۔معید یوسف نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم صبح سے شام تک کام کرتے ہیں لیکن آپ صبح سے شام تک یہ سوال پوچھتے رہتے ہیں کہ یہ پاکستانی ہے، یہ ایسے ہے، یہ ویسے ہے۔جس پر وسیم عباسی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کی پالیسی تھی کہ نیشنل سکیورٹی کے کاموں میں فارن نیشنل انوالو نہیں ہوں گےجس پر معید یوسف نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے کاموں میں کوئی فارن نیشنل انوالو نہیں ہے، میں فارن نیشنل نہیں ہوں۔ میں یہ لکھ کر دے چکا ہوں، آپ لوگوں نے ہماری پگڑی اچھالنی ہے تو اچھالتے رہیں۔آپ نیشنل سکیورٹی کے ایشو کو متنازعہ بنارہے ہیں، یہ اچھی خبرجارہی ہے باہر؟ آپ نے لوگوں کی عزت سے کھیلا ہے ، انکے خاندانوں کی عزت سے کھیلا ہے۔اس پر وسیم عباسی نے جواب دیا کہ میڈیا کا کام سوال کرنا ہےجس پر معید یوسف نے کہا کہ میڈیا کا کام سوال کرنا ہے کسی کا ٹرائل کرنا نہیں۔ وہ عدالتوں کا کام ہے۔صحافی اور معید یوسف کے درمیان کیا گفتگو ہوئی آپ بھی سنئے۔

The post آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بابراعظم کی شاہدآفریدی کی بیٹی کیساتھ شادی کی خبریں سابق کپتان میدان میں آگئے ، سچائی بتا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے سوشل میڈ یا پر اپنی بیٹی اور بابر اعظم کی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ’’ مہربانی فرما کر

اس طرح کی بکواس اور جھوٹی افواہ کو پھیلانے سے گریز کریں ،میری تمام صارفین سے گزارش ہے کہ سوشل میڈ یا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ،ایسی افواہیں اور جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں جس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی ہو‘‘۔

The post بابراعظم کی شاہدآفریدی کی بیٹی کیساتھ شادی کی خبریں سابق کپتان میدان میں آگئے ، سچائی بتا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انا للہ و انا الیہ راجعون سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی انتقال کر گئے

اسلام آباد ( آن لائن ) ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی المعروف چھو ٹے لالہٰ جی 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم حضرت پیر سیّد مہر علی شاہ گیلانی کے پوتے اور حضرت پیر سیّد غلام محی الدین بابو جی گیلانی کے صاحبزادے تھے۔

The post انا للہ و انا الیہ راجعون سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی انتقال کر گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالرمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ جس کے بعد ڈالر 167 روپے 21 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 836 پوائنٹس

پر تھا اور کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ تیزی کا سلسلہ مسلسل برقرار نہیں رہ سکا اس میں کمی ہو نا شروع ہو گئی تاہم اب انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 851 پوائنٹس پر آ گیا ۔

The post ڈالرمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں مسلم تاجر نے اپنے دفتر کو 85 بستروں کے ہسپتال میں تبدیل کردیا

گجرات(این این آئی) بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے تاجر قادر شیخ نے سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث اپنے دفتر کو 85 بستروں پر مشتمل اسپتال میں تبدیل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم تاجر قادر شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایک پرائیوٹ میں 20 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد شفایاب ہوگئے لیکن اسپتال کا بل دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ انہیں احساس ہوا کہ سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اور غریب مریض نجی اسپتالوں کے بل ادا نہیں کر سکتے جس پر فیاض تاجر نے اپنے دفتر کو ہی کو اسپتال بنادیا۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پراپرٹی کا بزنس کرنے والے قادر شیخ نے اپنے 30 ہزار مربع فٹ پر پھیلے دفتر میں 85 بستروں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کا انتظام کیا ہے جبکہ یہاں کورونا کے علاج کی مفت سہولیات حکومت کی جانب سے ادا کیے جاتے ہیں تاہم بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی بلز قادر شیخ اپنے جیب سے بھرتے ہیں۔واجح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 35 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ بھارت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

The post بھارت میں مسلم تاجر نے اپنے دفتر کو 85 بستروں کے ہسپتال میں تبدیل کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Wednesday, July 29, 2020

حرم میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پروقار تقریب ،غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال

مکہ مکرمہ(این این آئی) ہر سال کی طرح اس سال بھی حج بیت اللہ کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔9 ذی الحج کو ہر سال غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب عازمین کے عرفات پہنچنے پر منعقد کی جاتی ہے، تاہم اس برس غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 9 ذی الحج نمازِ عشا کے بعد سر انجام دیا گیا جو نماز فجر تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ اس برس کورونا وبا کے باعث خاصی محدود تعداد میں اور تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عازمین حج ادا کررہے ہیں جس کے مناسک کا آ غاز گزشتہ روز ہوا تھا۔غلاف کعبہ کو کسوہ بھی کہتے ہیں اور اس کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق جنرل پریذیسی برائے گرینڈ مسجد امور کے نائب سربراہ احمد بن محمد المنصوری نے ایک بیان میں کہا کہ کعبہ کو ایک نیا کسوہ دیا گیا، جس کا چاروں اطراف اور دروازے کے لیے ستار (پردہ) ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسوہ کے چاروں حصوں میں سے ہر ایک کو الگ سے اٹھایا گیا تھا تاکہ اسے پرانے طرف پھیلانے کی تیاری کی جا.۔ پرانے کو باندھ کر اور دوسرے سرے پر گرنے کے بعد اس طرف کو مضبوط کیا گیا تھا اور پرانے طرف کی رسیاں کھولنے کے بعد نئی طرف کو اوپر کی طرف بڑھایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے مرحلے کا آغاز حطیم سے کیا گیا، چاروں اطراف غلاف کعبہ چڑھائے جانے کے بعد اسے خانہ کعبہ کے چاروں کونوں سے اوپر سے نیچے تک سیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام اعلیٰ معیار کی خالص ریشم، 120 کلو سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 200 رضاکاروں نے مل کر کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کعبہ کسوہ میں اسے تیار کیا۔غلاف کعبہ پر بیت اللہ کی حرمت کے ساتھ ساتھ حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ ہیں۔زمین سے 3 میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی 6 میٹر اور چوڑائی 3میڑ ہے۔ کعبہ کا غلاف چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کاعمل 6 گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔تاریخی طور پر کعبتہ اللہ پر سب سے پہلا غلاف اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد حضرت اسمٰعیل علیہ السلام نے چڑھایا تھا۔ہر سال اتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو پیش کیے جاتے ہیں۔

The post حرم میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پروقار تقریب ،غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شربت بیچ کر گھر کی کفالت کرنیوالے طالبعلم کی میٹرک میں شاندار کامیابی نجی کالج نے سکالر شپ دیدی، حذیفہ اب کیا کررہا ہے؟جان کر آپ بھی اسکی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائینگے

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)علم کا شوق کوئی رکاوٹ قبول نہيں کرتا اور ارادے بلند ہوں تو ہر منزل سر ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گذشتہ سال ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے ایک ہزار 50 نمبر

حاصل کیے تھے۔حذیفہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گزشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔میٹرک امتحان میں سائنس گروپ میں1100میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب سکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے۔

The post شربت بیچ کر گھر کی کفالت کرنیوالے طالبعلم کی میٹرک میں شاندار کامیابی نجی کالج نے سکالر شپ دیدی، حذیفہ اب کیا کررہا ہے؟جان کر آپ بھی اسکی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میٹرک پاس ممبر اسمبلی پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب، نجی ٹی وی کے مطابق سردارآفتاب اکبر کا انتخاب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں ہوا اور میٹرک تک تعلیم ہونےکے باوجود انہیں بورڈ آف کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔چکوال سے پنجاب اسمبلی کے منتخب رکن سردار آفتاب اکبر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر ان کی

تعلیم میٹرک درج ہے۔دوسری جانب سردار آفتاب اکبر کہتے ہیں ان کی تعلیم میٹرک نہیں انٹر ہے اور ان کا انتخاب تعلیمی لحاظ سے نہیں کارکردگی پر ہوا ،ان کا کہنا ہے کہ انتخاب سے قبل میرے 3 انٹرویو ہوئے تھے اور انٹرویو میں کامیابی کے بعد 16 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مجھے منتخب کیا۔ وہ ادارے کے مسائل کوبخوبی سمجھتے ہیں اور تمام شکایات کو جلد دورکردیا جائےگا ،فاؤندیشن کے تحت چلنے والے سکول مالکان کے مسائل کو بھی جلد حل کیا جائیگا۔

The post میٹرک پاس ممبر اسمبلی پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عالمی ڈیجیٹل کیمپ دوسرا مرحلہ نوجوان کرکٹرز کو زلمی سپرسٹارز نے بڑاسرپرائز دیدیا

اسلام آباد(این این آئی)زلمی آفس میں ڈائریکٹرکرکٹ محمداکرم، کامران اکمل، مینجر ارشد خان کی آمد، ویڈیو کاجائزہ، دو سو کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ،ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ بھی نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کریں گے،کامران اکمل، محمد اکرم اور ارشد خان نے

ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیو کال کرکے سرپرائز دیا اور حوصلہ افرائی کی۔ جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گھروں میں بیٹھے نوجوان کرکٹرز کی پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ میں بھرپور شرکت، پشاور زلمی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے زریعت ہزاروں کرکٹرکی ویڈیوز موصول ہوئی. لاہور میں پشاور زلمی کے آفس میں زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے زلمی ڈیجیٹل کیمپ کے لیے موصول ویڈیوز کا جائزہ لیا۔ زلمی آفس میں ڈائریکٹرکرکٹ محمداکرم، کامران اکمل، مینجر ارشد خان اور اسٹاف نے یکجا ہوکر اب تک موصول ویڈیوز کا جائزہ لیا. پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکر نے کہا کہ دو سو نوجوان کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرکے ٹیمیں تشکیل دیں گے، انہوں نے کہا کورونا کے پیش نظر نوجوان کرکٹرز کو گھر بیٹھے ویڈیوز بھیج ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوشش کی.جس کا زبردست رسپانس ملا. کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے پر ان کرکٹرز کو پشاور َزلمی کوچنگ فراہم کرے گی، بہترین ٹیلنٹ کو پشاور زلمی نمائندگی کا موقع بھی ملے گا، کامران اکمل نے کہا پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہیاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ کے زریعے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملا جو مستقبل میں نہ صرف پشاور زلمی بلکہ ساتھ ہی پاکستان کرکٹ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔کامران اکمل، محمد اکرم اور ارشد خان نے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیو کال کرکے سرپرائز دیا اور حوصلہ افرائی کی۔

The post عالمی ڈیجیٹل کیمپ دوسرا مرحلہ نوجوان کرکٹرز کو زلمی سپرسٹارز نے بڑاسرپرائز دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب میں سیاحت کیلئے لگژری کروزمتعارف

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں  بحیرہ احمر کے ساحل پر سمندری سیاحت کے لیے پہلی مرتبہ لگژری کروز  متعارف کرایا گیا ہے۔سعودی سیاحت اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال سعودی سمر فیسٹیول کے دوران مملکت میں بحیرہ احمر کے ساحل پر لگژری کروز کے

ذریعے سمندری سیر کا تجربہ کیا جائے گا- سیاحت اتھارٹی نے وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور محفوظ سمندری سیاحت سے لطف اٹھانے کے لیے صحت ضوابط  تیار کیے ہیں۔ سعودی سیاحت اتھارٹی نے کروز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحلوں پر لگژری کروز متعارف کرائیں اور  ان کے روٹ طے کیے جائیں۔سمندری سیاحت کے سلسلے میں سیاحوں کو سہو لتیں فراہم کی جائیں۔ کروزشپ پروگرام  25 جون سے 30 ستمبر 2020 تک جاری سمر فیسٹیول کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔ اتھارٹی نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’وزٹ سعودی ‘ پروگرام جاری کر رکھا ہے۔ سعودی سیاحت اتھارٹی مملکت بھر میں سیاحتی مقامات کے فروغ، سیاحوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے سروے بھی کرا رہی ہے۔

The post سعودی عرب میں سیاحت کیلئے لگژری کروزمتعارف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں توہین رسالت کے مقدمے میں ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم طاہر احمد نسیم کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے لے جایا گیا تھا جہاں ایک شخص عدالت میں داخل ہوا اور ان پر فائرنگ کر دی۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ملزم طاہر احمد نسیم پشاور کے رہائشی تھے اور گذشتہ کچھ عرصے سے توہین رسالت کے ایک مقدمے میں جیل میں تھے۔پولیس کے مطابق جب طاہر احمد کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا تو وہاں موجود لوگوں کے مطابق اس دوران خالد نامی شخص آیا اور طاہر احمد سے بحث کی جس کے بعد خالد نے کمرۂ عدالت میں طاہر احمد پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق طاہر احمد نسیم کے خلاف 25 اپریل 2018 کو تھانہ سربند میں تعزیرِات پاکستان کی دفعات کے تحت توہین رسالت اور توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔طاہر احمد کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ سربند کو نوشہرہ کے رہائشی اور اسلام آباد کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم طالبعلم کی جانب سے درخواست ملی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ طاہر احمد نسیم توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے اور اس بارے میں یو ایس بی میں تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھیں۔پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ طالبعلم کی طاہر احمد کے ساتھ بات چیت فیس بک پر شروع ہوئی اور پھر ان کی ملاقات پشاور میں ہوئی جہاں طاہر احمد نے ایسی باتیں کی جو توہین رسالت کے زمرے میں آتی ہیں۔

The post پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی فوج کو کسی بھی علاقہ پر قبضہ کرنے کا اختیار حاصل  مقبوضہ کشمیر میں ایک اور متنازعہ قانون نافذ

نئی دہلی /سرینگر (این این آئی)بھارتی حکومت نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں ایک ایسا نیا متنازعہ قانون نافذ کیا ہے کہ فوج کسی بھی مقام کو اسٹریٹیجک قرار دے کر اس کو اپنے کنٹرول میں لے سکتی ہے۔مقبوصہ کشمیر کی انتظامیہ نے برسوں پرانے اس قانون کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت جموں و کشمیر میں فوج یا پھر نیم فوجی دستوں کو کہیں بھی زمین حاصل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے

اجازت لینی پڑتی تھی۔ اس کے برعکس اب مقبوضہ کشمیر میں اس مرکزی قانون کا اطلاق ہوگا جس میں بری فوج، بحریہ، فضائیہ یا پھر دیگر نیم فوجی دستوں کے لیے حصول اراضی حکومت کا دائرہ اختیار ہے اور وہ اس سلسلے میں جہاں چاہے مناسب معاوضہ دیکر زمین کو اپنے کنٹرول میں کر سکتی ہے۔حکومت نے اس سلسلے میں اراضی حصول کے لیے سن 2013  کے اس مرکزی قانون کا حوالہ دیا ہے جس میں زمین کے بدلے باز آبادکاری کے ساتھ ساتھ معقول معاوضہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔ اس قانون  کے مطابق کسی بھی جگہ کو اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے اہم قرار دینے کا دائرہ اختیار حکومت کا ہے۔  مقبوضہ کشمیر میں بھی اب اس نئے قانون کے تحت حکومت جس جگہ کو بھی دفاعی نکتہ نظر سے اہم سمجھتی ہو اسے بلا روک ٹوک حاصل کر سکتی ہے اور پھر اسے فضائیہ، بحریہ اور دیگر مسلح افواج کے لیے فراہم کر سکتی ہے۔اس سلسلے میں ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ترامیم سے مسلح افواج کی ضروریات کے لیے بعض علاقوں کو اسٹریٹیجک خطہ قرار دینے کی راہ ہموار ہوجائیگی اور ایسے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کے نظم و نسق کو خصوصی استثنی حاصل ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد طریقہ کار آسان بنانا ہے تاکہ دفاعی نکتہ نظر سے اہمیت والے انفرااسٹرکچر کو ترقی دی جا سکے۔مقبوضہ کشمیر میں بیشتر حلقے پہلے سے ہی یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ بڑی تعداد میں موجود بھارتی فوج خطے کی ہزارں ایکڑ زمین پر قابض ہے۔ حکومت کے ان تازہ اقدامات پر کشمیریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے کسی بھی علاقے میں اگر فوج کو کچھ تعمیر کرنا ہوتا تھا تو اسے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینی پڑتی تھی لیکن اب کسی بھی جگہ کو اگر اسٹریٹیجک قراردے دیا گیا تو پھر اس پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی کا اختیار نہیں رہے گا اور وہ جہاں چاہیں اپنی مرضی سے کچھ بھی تعمیر کر سکتے ہیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کے معروف کارکن پرویز امروز کہتے ہیں کہ کشمیر میں حالات پہلے سے بدتر ہیں اور بھارتی حکومت کا خیال ہے کہ وہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل کر ہی حالات کنٹرول کر سکتی ہے۔ اپنے کنٹرول کے میکنزم کے تحت ہی وہ ریاست کے قوانین میں بہت تیزی سے تبدیلیاں کر ر ہی ہے اور اداروں کو تباہ کرنے میں لگی ہے۔آبادی اور رقبے کے اعتبار سے اس وقت عالمی سطح پر کشمیر میں سب سے زیادہ فوج تعینات ہے۔کشمیر کی بیشتر ہند نواز سیاسی جماعتیں بھی اس کی مخالف ہیں اور اس سلسلے میں کئی رہنماؤں کی جانب سے بیان بھی سامنے آئے ہیں۔ تاہم حکومت نے مخالفت کے باوجود اسے منظوری دے دی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت نے اسی کے مد نظر یہ قانون نافذ کیا ہے تاکہ فوج کشمیر میں جہاں بھی چاہے فوجی چھاؤنیاں تعمیر کر سکے اور خطے میں زیادہ سے زیادہ  فوج کو تعینات کیا جا سکے۔

The post بھارتی فوج کو کسی بھی علاقہ پر قبضہ کرنے کا اختیار حاصل  مقبوضہ کشمیر میں ایک اور متنازعہ قانون نافذ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عثمان بزدار کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل کا قیام مضحکہ خیز ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل کا قیام مضحکہ خیز ہے ،پنجاب کی گڈ گورنس کا بیڑہ غرق کرنے والے دو سال بعد گڈگورننس کونسل بنارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے

بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ بزدار صاحب پچاس گاڑیوں کے پروٹوکول اور ہیلی کاپٹر کے سیر سپاٹے کرنے سے گڈ گورنس قائم نہیں ہو سکتی۔پنجاب حکومت کے پاس عوام کو دیکھانے کیلئے صرف سبز باغ اور سہانے خواب موجود ہیں۔عثمان بزدار اور ان کے وزراکی ٹوٹل دو سالہ کارکردگی لوٹ مار اور بھیک مانگنے پر مشتمل ہے۔آٹے اور چینی پر اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے اب گڈ گورننس کے نام پر مال بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار لاہور کی بجائے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے سرپرائز وزٹ کریں۔جنوبی پنجاب کے لوگ آج بھی عثمان بزدار کی راہ دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ صوبہ دینے کی بجائے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صرف شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار کو خوش کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔عمران صاحب جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کریں۔

The post عثمان بزدار کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل کا قیام مضحکہ خیز ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سوشل میڈیا پر کورونا وائرس بارے جھوٹی ویڈیو اپ لوڈ، صدر ٹرمپ نے بھی شیئر کردی

سان فرانسسکو (این این آئی) امریکا کی مشہور ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم سے ایک ایسی ویڈیو کو ہٹا دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔اس ویڈیو میں ڈاکٹروں کا ایک گروپ دکھایا گیا تھا جو عوام کو ماسک نہ پہننے کی ترغیب دیتا دکھائی دیا۔ یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ

ڈونلڈ ٹرمپ جو پہلے ماسک پہننے کو ضروری نہیں سمجھتے، انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اسے شئیر کر دیا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کے ٹویٹر پر 84 ملین سے زائد فالوررز ہیں۔اس ویڈیو میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ان ڈاکٹروں نے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کوووڈ 19 سے بچاؤ کیلئے ماسک کو بطور احتیاط کیلئے پہننا بالکل بھی ضروری نہیں ہے اور یہ کہنا کہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کورونا کیخلاف کارآمد نہیں، جھوٹی سائنس ہے جو ادویات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن، زنک اور زیتھرو میکس ہی اصل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کارآمد ہیں جبکہ عوام کو ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اس وبا کا علاج موجود ہے۔جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کی گئی، اسے وائرل ہونے میں دیر نہیں لگی۔ ایک اندازے کے مطابق اسے ہٹائے جانے سے قبل 14 لاکھ دفعہ دیکھا اور 6 لاکھ مرتبہ شئیر کیا جا چکا تھا۔ فیس بک کے ترجمان کا امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غلط اور جھوٹی دعوؤں پر مبنی اس ویڈیو کو اب ہٹا دیا گیا ہے۔

The post سوشل میڈیا پر کورونا وائرس بارے جھوٹی ویڈیو اپ لوڈ، صدر ٹرمپ نے بھی شیئر کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آخری مرحلہ شروع‘30ہزارافراد پر آزمائش،تجربے سے پہلے ان لوگوں کو کیا بتایا گیا اور اسکے نتائج کب تک آئینگے؟تفصیلات آگئیں

نیویارک (این این آئی)امریکا میں کورونا وائرس کی تجرباتی ویکسینز کے سب سے بڑے اور حتمی آزمائشی مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں عالمی وبا کو روکنے کی دوڑ میں 30 ہزار افراد پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ موڈرنا کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آخری مرحلہ امریکا کے متعدد مقامات پر رضاکاروں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جنہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں اصل یا ڈمی ڈوز دی جارہی ہے۔

نیویارک میں بنگہمٹن میں ویکسین لینے والی 36 سالہ نرس میلیسا ہارٹنگ نے کہا کہ میں اس طرح کی کسی چیز کا حصہ بننے پر بہت پْرجوش ہوں، یہ بہت بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر فرنٹ لائن ملازمتوں میں اہلخانہ کے ساتھ کام کرنا جو انہیں بھی وائرس سے دوچار کرسکتا ہے اس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا میرے لیے بہت اہم ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ہی ایک اور کمپنی فائزر انکارپوریشن نے امریکا اور دیگر مقامات میں اپنی ویکسین کے رضاکاروں پر تحقیق کے آغاز کا اعلان کیا، اس تحقیق کا مقصد 30 ہزار افراد پر اس کی آزمائش کرنا ہے۔ ان ویکسینز کے نتائج آنے میں مہینوں لگ جائیں گے اور اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ ویکسین اس عالمی وبا کے خلاف کام کرے گی جو دنیا میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد جبکہ صرف امریکا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ بن چکی ہے۔میریڈین کلینیکل ریسرچ کے ڈاکٹر فرینک ایڈر نے کہا کہ ہم سائیڈ لائنز پر ہیں جو اپنے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور بلاضرورت باہر نہیں جاتے یہ اس وبا کے خلاف متحرک ہونے میں پہلا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بچ کر نکلنے کا حقیقت میں کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چند ماہ بعد سے ہی سائنسدان، ویکسین کے حصول کے لیے ریکارڈ آزمائش کررہے لیکن انہوں نے زور دیا تھا کہ عوام کو اس حوالے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔این آئی ایچ کے ڈائریکٹر فرانس کولنز نے موڈرنا کی ویکسین کے 10 انجیکشن دیے جانے کے بعد کہا تھا کہ یہ اہم سنگِ میل ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہاں ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ہم یہ ثابت کرنے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے یا نہیں۔موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو افسر اسٹیفین بینسل نے کہا کہ ہم رفتار پر توجہ مرکوز کررہے کیونکہ ہر دن اہم ہے۔

The post کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آخری مرحلہ شروع‘30ہزارافراد پر آزمائش،تجربے سے پہلے ان لوگوں کو کیا بتایا گیا اور اسکے نتائج کب تک آئینگے؟تفصیلات آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رمیز راجہ نے کراچی سے متعلق غلط تصویر شیئر کردی، سوشل میڈیا پر تنقید ، صارفین نے سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا

کراچی (این این آئی)پاکستانی سابق کرکٹر رمیز راجہ نے حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کی ناقص صورتحال سے متعلق سندھ گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے غلط تصویر شیئر کر دی۔کراچی میں مون سون موسم کے آغاز سے اب تک 3 بارشیں ہو چکی ہے۔ہر بارش کے بعد کراچی کی

گلیاں اور سڑکیں کسی ندی نالے نہیں بلکہ دریا کا منظر پیش کرتی ہیں جس پر کراچی کے عوام سمیت شوبز اور کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی سندھ حکومت کی کارکردگی سے کافی نالاں نظر آتی ہیں اس سلسلے میں پاکستان کے کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تالاب کی تصویر شیئر کی، تالاب میں جمع پانی کی رنگت بالکل چائے کی رنگت جیسی نظر آ رہی ہے۔رمیز راجہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید ی تبصر ے میں لکھا کہ سندھ حکومت نے پورے کراچی کے لیے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے۔رمیز راجہ کو کیپشن اور غلط تصویر شیئر کرنے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا چند ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رمیز راجہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بحیثیت کرکٹر اور کمنٹیٹر پاکستان کا اثاثہ ہیں اور پاکستانی اْن کی بہت عزت کرتے ہیں، لہٰذا وہ سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔

The post رمیز راجہ نے کراچی سے متعلق غلط تصویر شیئر کردی، سوشل میڈیا پر تنقید ، صارفین نے سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیدیا اچانک استعفیٰ کی وجہ کیا بنی؟خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے دہری شہریت کے معاملے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ میری دہری

شہریت پر سوالات اٹھائے گئے ، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیاہے ، مجھ پر تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن پر اثر انداز ہو رہی تھی ، اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی خدمت کرتی رہوں گی ۔

The post وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیدیا اچانک استعفیٰ کی وجہ کیا بنی؟خود ہی بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سپاٹ فکسنگ کیس‘عمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا سزا3سال سے کم کر کے کتنی کر دی گئی؟جانئے

لاہور(این این آئی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی سزا 3سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی ہے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں 3 سالہ پابندی کے خلاف ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی اپیل کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پی سی بی کے آزادانہ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے 17 روز پہلے سماعت کے بعد محفوظ کیے گئے فیصلے سے دونوں فریقین کو آگاہ کیا۔ جس کے مطابق عمر اکمل کی سزا میں ڈیرھ سال کمی کردی گئی ہے۔ وہ ان 19 اگست 2021 کے بعد سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔فیصلے کے بعد عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سزا کم ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں تاہم ابھی فیصلے سے مطمئن نہیں، سزا کو مزید کم کروانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں، انہیں کیا سزا ملی۔ عمر اکمل نے وکلا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا کیس لیا۔کرکٹر عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی نے کہا کہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کے شکر گزار ہیں، سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کی گئی ہے۔ طیب رضوی کا مزید کہنا تھا کہ جج کے سامنے اپنا موقف پیش کردیا تھا، اس سے قبل کرکٹرز کو تھوڑی سزا دی گئی ہے۔ کسی اور فورم پر جانے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے، اپیل کرنے کی گنجائش ہمارے پاس موجود ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کے آغاز سے پہلے دو مختلف واقعات میں عمر اکمل نے مشکوک لوگوں سے ملاقات کی تھی تاہم اس بارے میں ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

جس پر لیگ شروع ہونے سے ایک روز پہلے 20 فروری کو انہیں فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ لیگ کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 3 سال پابندی کی سزا سنائی تھی ۔

The post سپاٹ فکسنگ کیس‘عمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا سزا3سال سے کم کر کے کتنی کر دی گئی؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کر سگے باپ کو ہی ’’راستے ‘‘سے ہٹا دیا، ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا، پکڑے کیسے گئے؟لاہور میں پیش آنیوالے واقعے کی لرزہ خیز تفصیلات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے ماں اور اپنے آشنا کے ساتھ مل کر سگے باپ کو ’’راستے‘‘ سے ہی ہٹا دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق ارشد کے ورثا نے واقعے کو ڈاکوؤں سے مزاحمت کا نتیجہ بتایا۔پو لیس نے حالات و واقعات مشکوک جان کر جب تفتیش

کی تو پتہ چلا کہ ارشدکی موت ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نہیں بلکہ مقتول کی بیٹی سائرہ نے اپنی ماں ساجدہ، آشنا معظم اور اس کے ساتھی کے ساتھ مل کر سگے باپ کو مروایا۔ ملزمہ سائرہ، معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اس کا باپ شادی کے خلاف تھا، ملزمہ سائرہ نے والدہ اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے والد ارشدکو فائرنگ کرکے مارا کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا۔

The post پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کر سگے باپ کو ہی ’’راستے ‘‘سے ہٹا دیا، ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا، پکڑے کیسے گئے؟لاہور میں پیش آنیوالے واقعے کی لرزہ خیز تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اپنی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھروالو یکم اگست سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کی تیاریاں 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان، نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول کی قیمت میں5 روپے فی لٹر اضافے کاامکان ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کاامکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر کام جاری ہے،سمری آج شام کو وزارت خزانہ کو ارسال کردی جائیگی ۔

The post اپنی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھروالو یکم اگست سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کی تیاریاں  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب میں لاک ڈائون کردیا گیا،تاجروں کو سخت مسائل کا سامنا ہے ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف راجہ ریاض اپنی ہی حکومت پر پھر برس پڑے

اسلام آباد (این این آئی)ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف راجہ ریاض اپنی ہی حکومت پر پھر ھرس پڑے جبکہ اجلا س کے دور ان بارش کے کراچی کی صورتحال پر کراچی کی صورتحال پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ایم این ایز اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔ بدھ کو اجلاس کے دور ان انہوںنے کہاکہ گذشتہ روز پنجاب میں لاک ڈائون کردیا گیا،لاک ڈائون کی وجہ سے تاجروں کو سخت مسائل کا سامنا ہے،تاجر سراپا احتجاج ہیں اور گرفتار کیا جارہا ہے

تاجروں کو فوری رہا کیا جائے،وزیر داخلہ اس حوالے سے اقدامات کریں۔رکن اسمبلی اسامہ قادری نے کہاکہ مجھے کراچی کا نوحا پڑھنا ہے،زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن آپ بتائیں آپ نے کیا انتظام کیا ،کراچی کی تین کروڑ عوام کے لیے تین کروڑ رکھے گئے ،کراچی کے صنعت کاروں اور تاجروں سے گزارش کروں گا وہ ٹیکس دینے کی بجائے خود خرچ کریں ،کراچی کی صورتحال پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ایم این ایز اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے

The post پنجاب میں لاک ڈائون کردیا گیا،تاجروں کو سخت مسائل کا سامنا ہے ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف راجہ ریاض اپنی ہی حکومت پر پھر برس پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران کی تربیتی مشق ‘ ڈمی امریکی بیڑے پر میزائل برسا دیئے‘امریکہ چوکنا ہو گیا تربیتی مشق کا نام پیغمبر اسلام کے نام پر’ ’پیغمبر محمد 14‘ ‘دیا گیا،تفصیلات سرکاری طور پر نشر

تہران (این این آئی)ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری ایک تربیتی مشق کے دوران ’ڈمی‘ امریکی بحری بیڑے پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں اِتنی بڑی تعداد میں اسلحے کا استعمال ہوا کہ خطے میں موجود دو امریکی بحری بیڑوں کو حکام کی جانب سے چوکنا رہنے کا حکم دینا پڑا۔

امریکی بحریہ نے ایرانی مشق کوغیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش ہے۔یہ مشق ایک ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور امریکہ کے تعلقات میں سرد مہری بڑھتی جا رہی ہے۔ایران کی جانب سے کی گئی اس تربیتی مشق کا نام پیغمبر اسلام کے نام پر’ ’پیغمبر محمد 14‘ ‘دیا گیا ہے اور اس مشق کی تفصیلات سرکاری طور پر ذرائع ابلاغ پربھی نشر کی گئی۔ان مشقوں میں ایک ایسے بحری بیڑے کو استعمال کیا گیاجو امریکی بیڑے جیسا ہے اور اس پر ڈمی جنگی طیارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے اس بیڑے پر میزائلوں کا حملہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے کیے گئے ایک میزائل کے ذریعے اس ڈمی بیڑے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ایرانی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اس مشق پر کہا کہ ہم نے آج دکھا دیا ہے کہ ہماری فضائی اور بحری صلاحیت کیا ہے۔امریکی حکام نے کہا کہ انھیں خطے میں بیلسٹک میزائل کے استعمال کا علم ہوا جس پر متحدہ عرب امارات اور قطر میں امریکی افواج کو فوری طور پر چوکس رہنے کا حکم دیا گیا۔

The post ایران کی تربیتی مشق ‘ ڈمی امریکی بیڑے پر میزائل برسا دیئے‘امریکہ چوکنا ہو گیا تربیتی مشق کا نام پیغمبر اسلام کے نام پر’ ’پیغمبر محمد 14‘ ‘دیا گیا،تفصیلات سرکاری طور پر نشر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں کورونا وبا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر حیران کن حد تک رہ گئی،بیشتر ہسپتال خالی

اسلام آباد(این این آئی) ملک بھر میں اس وقت اس وبا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر صرف 31 ہزار 405 رہ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ ہوئے،سندھ میں 9 ہزار 571، پنجاب 7 ہزار 38، خیبر پختونخوا ایک ہزار 840، بلوچستان ایک ہزار 302، گلگت بلتستان 106 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 268 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے۔

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 1063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 44 ہزار 883 صحتیات ہوچکے ہیں اس طرح ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31 ہزار 405 ہے۔ ایک ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 227 وینٹی لیٹر پر ہیں۔صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہیں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 19ہزار 398 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 724، بلوچستان میں 11ہزار 654 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 963، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 55 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 42 رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 27 افراد جاں بحق ہوئے،سندھ میں 10، پنجاب میں8 ، خیبر پختونخوا میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5892 ہوگئی ہے، اب تک سندھ میں 2 ہزار 172، پنجاب میں 2 ہزار 133، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 186، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 50 اور آزاد کشمیر میں 50 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا وبا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر حیران کن حد تک رہ گئی،بیشتر ہسپتال خالی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف افسر کی بحالی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف پی ٹی وی افسر کی بحالی درخواست مسترد کر دی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

پی ٹی وی کے سابق ہیڈ آف کرنٹ افیئرزاکرم علی نے برطرفی کو چیلنج کیا تھا ۔ اکرم علی کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 9 جون کو پی ٹی وی کی انکوائری رپورٹ آئی۔شاہ خاور ایڈووکیٹ کے مطابق 2افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے شوکاز نوٹس کے بغیر برطرف کیا۔ شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہاکہ 27 سالہ سروس کے حامل پٹیشنر کو سنے بغیر برطرف کرنا خلاف قانون ہے۔شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہاکہ قانونی تقاضوں پورے نہ کرکے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی گئی، اس معاملے کی براہ راست ذمہ داری ہیڈ آف کرنٹ افیئرز کی نہیں تھی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ برطرفی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔وکیل پی ٹی وی حافظ عرفات نے کہاکہ نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر شدید تنقید ہوئی، بنیادی حقوق ریاست کے وجود سے بڑے نہیں ان کی بھی حدود ہے۔وکیل پی ٹی وی حافظ عرفات نے کہا کہ بھارتی اینکرز نے ٹویٹس کے ذریعے اس بلنڈر پر پراپیگنڈہ کیا۔ وکیل پی ٹی وی حافظ عرفات نے کہاکہ جہاں ریاست پر حرف آرہا ہو وہاں ضابطے اور تقاضے بھی بدل جاتے ہیں۔

The post پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف افسر کی بحالی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...