Pages

Wednesday, July 29, 2020

پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کر سگے باپ کو ہی ’’راستے ‘‘سے ہٹا دیا، ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا، پکڑے کیسے گئے؟لاہور میں پیش آنیوالے واقعے کی لرزہ خیز تفصیلات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے ماں اور اپنے آشنا کے ساتھ مل کر سگے باپ کو ’’راستے‘‘ سے ہی ہٹا دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق ارشد کے ورثا نے واقعے کو ڈاکوؤں سے مزاحمت کا نتیجہ بتایا۔پو لیس نے حالات و واقعات مشکوک جان کر جب تفتیش

کی تو پتہ چلا کہ ارشدکی موت ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نہیں بلکہ مقتول کی بیٹی سائرہ نے اپنی ماں ساجدہ، آشنا معظم اور اس کے ساتھی کے ساتھ مل کر سگے باپ کو مروایا۔ ملزمہ سائرہ، معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اس کا باپ شادی کے خلاف تھا، ملزمہ سائرہ نے والدہ اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے والد ارشدکو فائرنگ کرکے مارا کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا۔

The post پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کر سگے باپ کو ہی ’’راستے ‘‘سے ہٹا دیا، ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا، پکڑے کیسے گئے؟لاہور میں پیش آنیوالے واقعے کی لرزہ خیز تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...